Baaghi TV

Tag: بھارت

  • انڈر19 ورلڈکپ :بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    انڈر19 ورلڈکپ :بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی بھارتی کپتان نے ٹاس کے وقت بنگلا دیشی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا۔

    آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ہینڈ شیک نہیں کیا اور آئی سی سی کے ایونٹ میں پہلی بار یہ واقعہ ہوا ہےبنگلا دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور پے در پے پیش آنے والے واقعات کا یہ تسلسل تھا –

    بنگلا دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز سےباہر کرنے کا مطالبہ بھارت میں زور پکڑا تو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو ٹیم سے ریلیز کردیا،جواب میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیا اور آئی سی سی سے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کردیا،آئی سی سی نے اس معاملے پر بات چیت کیلئے دو رکنی وفد بنگلا دیش بھیجنے کی تیاری کی تو بنگلا دیش کی حکومت نے پہلے تو وفد میں شامل بھارتی گورو سکسینا کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا پھر آمادگی ظاہر کردی۔

    اوکاڑہ: پنجاب پولیس شہداء کے بچوں کی تعلیمی معاونت، لیپ ٹاپ تقسیم

    پچھلے سال ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایاپھر میچ کے بعد بھی یہی ہوا، کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا اس ایونٹ میں تین مرتبہ پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئے اور تینوں مرتبہ کپتانوں اور کھلاڑیوں نےا یک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا رائزنگ اسٹار کے ایونٹ اور انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھی پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہینڈ شیک نہیں کیا تھا جبکہ اس دوران دیگر کھیلوں میں پاکستان اور بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے۔

    ٹرمپ کا ترک صدر کو اہم خط

  • بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز  واقعات میں 13 فیصد اضافہ

    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

    نئی دہلی: ایک امریکی تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

    امریکی ریسرچ گروپ انڈیا ہیٹ لیب (India Hate Lab) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں بھارت بھر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مجموعی طور پر 1,318 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 1,165 اور 2023 میں اس سے بھی کم تھی،ریکارڈ کی گئی تقریباً 98 فیصد تقاریر میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 2023 کے بعد دستاویزی نفرت انگیز تقریر کے واقعات میں 97% اضافہ ہوا ، زیادہ تر نفرت انگیز واقعات ان بھارتی ریاستوں میں پیش آئے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یا اس کے اتحادی برسراقتدار ہے خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی کے درمیان سب سے زیادہ، یعنی 100 نفرت انگیز واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

    رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر عالمی انسانی حقوق تنظیموں کے بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جن میں مودی حکومت کے دور میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی اور نفرت پر مبنی کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو درپیش خطرات اور امتیازی سلوک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں کی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی،اسحاق ڈار

  • آپریشن سندور:پاکستان کو  بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی،بھارتی آرمی چیف

    آپریشن سندور:پاکستان کو بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی،بھارتی آرمی چیف

    بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں صورتحال نازک ہے، تاہم ان کے مطابق حالات اس وقت کنٹرول میں ہیں۔

    بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل اُپندر دویدی نے پاکستان پر الزامات بھی عائد کیے، تاہم اسی دوران وہ یہ تسلیم کر بیٹھے کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی۔

    اے این آئی کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ معلوم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا طیارہ، کون سی مرکزی یونٹ اور کون سا جہاز کس مقام پر حرکت کر رہا ہے،جنرل اُپندر دویدی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال نازک ہے، تاہم ان کے مطابق حالات اس وقت کنٹرول میں ہیں،پاکستان اور چین نے راکٹ فورس قائم کر رکھی ہے، اور بھارت کو بھی اسی طرز پر اپنی راکٹ فورس کھڑی کرنے کی ضرورت ہے۔

    مارشل لا لگانے پر جنوبی کوریاکے سابق صدر کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    ملتان سلطانز کی نیلامی ،پی سی بی نے باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا

    بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا

  • اجیت ڈوول  نے مسلم دشمنی کی انتہا کر دی

    اجیت ڈوول نے مسلم دشمنی کی انتہا کر دی

    بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے مسلمانوں کے حالیہ بیان نے خطے میں تشویش کی لہر پیداکر دی ہے۔

    اجیت ڈوول نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے دلوں میں تاریخ کا بدلہ لینے کی آگ ہونی چاہیے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو معمول بنانا ضروری ہے یہ بیان ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرز ڈائیلاگ – 2026 کے دوران سامنے آیا۔

    ماہرین اور اپوزیشن رہنماؤں نے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے معروف سماجی کارکن محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ اقلیتوں کے خلاف تشدد پر اُکسانے کے مترادف ہے اور صدیوں پرانے واقعات کا بدلہ لینے کا مطالبہ محض دھوکہ ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق، ڈوول کا بیان بھارت میں نفرت اور مذہبی بنیاد پر فرقہ وارانہ تشدد کو بڑھانے کی عکاسی کرتا ہےڈوول ڈاکٹرائن خطے میں پراکسیز کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے اور جنوبی ایشیا میں تنازعہ کو ہوا دینے کا ذریعہ ہے، آر ایس ایس اور ڈوول ڈاکٹرائن کا گٹھ جوڑ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

  • چین نے  شکسگام ویلی پر بھارت کے دعوے کو مسترد کردیا

    چین نے شکسگام ویلی پر بھارت کے دعوے کو مسترد کردیا

    بیجنگ: چین نے کشمیر میں واقع شکسگام ویلی پر بھارت کے دعوے کو مسترد کردیا-

    چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شکسگام ویلی چین کی سرزمین ہے، اس لیے وہاں انفراسٹرکچر کی تعمیر بالکل جائز ہے چین اور پاکستان نے 1960 کی دہائی میں بطور خودمختار ممالک سرحدی معاہدہ کیا تھا، جو دونوں ممالک کا حق ہےسی پیک ایک اقتصادی منصوبہ ہے جس کا مقصد مقامی ترقی اور عوام کی فلاح ہے، اور اس سے چین کے کشمیر سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

    ان کا یہ بیان بھارتی میڈیا کی جانب سے چین کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کے جواب میں سامنے آیابھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ شکسگام ویلی بھارتی علاقہ ہے اور نئی دہلی اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتی ہےبھارت 1963 میں چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سرحدی معاہدے کو غیر قانونی اور کالعدم سمجھتا ہے۔

    بھارت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں، اور اس حوالے سے چین اور پاکستان کو کئی بار آگاہ کیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعات ایک عرصے سے جاری ہیں، اگرچہ 2024 میں دونوں ممالک نے ہمالیائی سرحد پر فوجی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔ اس کے باوجود شکسگام ویلی اور اروناچل پردیش جیسے علاقوں پر اختلافات برقرار ہیں۔

  • پاکستان نہ تو وینزویلا ہے اور نہ بھارت امریکا ہے،مشعال ملک

    پاکستان نہ تو وینزویلا ہے اور نہ بھارت امریکا ہے،مشعال ملک

    راولپنڈی:مقبوضہ کشمیر کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ اویسی صاحب کا بیان آیا تھا لیکن یاد رکھو پاکستان نہ تو وینزویلا ہے اور نہ بھارت امریکا ہے۔

    رحمان آباد راولپنڈی میں واقع تجارتی مراکز میں عوامی رابطہ مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال حسین ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو قتل کیا گیا، لاکھوں عورتوں کو بیوہ اور ان کی عزتوں کو تار تار کیا گیا، یہ ظلم دنیا میں کہیں نظر نہیں آئے گا، کشمیر کی تحریک آزادی پوری دنیا کے امن کی چابی ہے، ظلم کے سارے ریکارڈ بھارتی آرمی نے توڑ دیئے ہیں، پہلگام سمیت بھارت کی دہشتگردی اب مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ را نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی ہے، بھارت اتنا ڈرپوک ہے کہ کھل کر سامنے نہیں آسکتا، مودی اور اجیت ڈوول کو چیلنج ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے چوک چوراہے پر کھڑے ہو کر دیکھو تمھارا جو استقبال ہونا ہے وہ یاد رکھو گے، واحد ایک شخص ہے جو پوری دنیا میں جس نے مسلح جدوجہد کا آغاز کیا وہ یاسین ملک ہے، 30 سال بعد کشمیر کی عدالت نے ان کو جعلی دہشتگردی کے کیس میں سزا سنائی، میرا شوہر غازی ہے وہ تمنا کر رہا ہے کہ اسے شہادت کی موت ملے۔

    اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی ،ترجمان بی اے پی

    مشعال ملک نے کہا کہ مودی اور ڈوول اپنے محلوں سے باہر نکلو، یسین ملک اور کشمیر تحریک اور پاکستان کا نام آتا ہے تو تمھارے پاؤں کانپتے ہیں اگر ہندوستان کو بچانا ہے تو یاسین ملک کو بچاؤ، وہ اللہ کا سپاہی ہے،بھارتی اسٹیبلشمنٹ سن لے یاسین ملک پر ہاتھ ڈالا تو دنیا کے نقشے پر ہندوستان نہیں رہے گا، اویسی صاحب کا بیان آیا تھا لیکن یاد رکھو پاکستان نہ تو وینزویلا ہے اور نہ بھارت امریکا ہے معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست ملی ہے، 25 کروڑ عوام کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لئے تیار ہے، ہمارے قیدی مجاہدوں سے ہندوستان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

    لاہور سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

  • بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے کا سال 2026 کا پہلا مشن ناکام ہو گیا

    بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے کا سال 2026 کا پہلا مشن ناکام ہو گیا

    بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کا سال 2026 کا پہلا مشن ناکام ہو گیا ہے۔

    اس مشن کے ذریعے 16 سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچایا جانا تھا، جس میں بھارتی اور غیر ملکی سیٹلائٹس شامل تھیں تاہم بھارت کا ’پی ایس ایل وی‘ راکٹ پرواز کے دوران ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیایہ مسلسل دوسری بار ہے کہ بھارت کا پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) مشن ناکام ہوا ہے، جسے اسرو کا ’ورک ہارس‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس نے اب تک بڑی تعداد میں کامیاب مشنز انجام دیے ہیں۔

    اس سے قبل ’پی ایس ایل وی‘ گزشتہ سال 19 مئی کو لانچ کیا گیا تھا، جس میں زمین کے مدار کا مشاہدہ کرنے کے لیے ’ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ‘ بھی شامل تھا وہ مشن بھی تیسرے مرحلے میں خرابی کے باعث ناکام ہو گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل وی راکٹ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھارت کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 18 منٹ پر پرواز بھری، یہ پی ایس ایل وی کی مئی 2025 کے بعد پہلی لانچ تھی، یہ مشن نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کا نواں کمر شل مشن تھا، جو اسرو کا تجارتی شعبہ ہے، جس میں بھارتی اور بین الاقوامی اسٹارٹ اپس کے ساتھ اشتراک شامل تھایہ مشن خاص طور پر اسپین کے اسٹارٹ اپ ’آربیٹل پیراڈائم‘ کے ایک سیٹلائٹ کو لے جانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا تھا، جس کا مقصد زمین کے ماحول میں دوبارہ داخلے (ری انٹری) کا مظا ہرہ کرنا تھا۔

    راکٹ (پی ایس ایل وی سی-62) مشن کی لانچ کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ مشن کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی تفصیلی جانچ شروع کر دی گئی ہےاسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے لانچ کی براہِ راست نشریات کے دوران بتایا کہ یہ مشن چار مراحل پر مشتمل تھا اور تیسرے مرحلے کے اختتام تک اس کی کارکردگی معمول کے مطابق رہی۔

    انہوں نے کہا کہ تاہم تیسرے مرحلے کے آخر میں راکٹ میں خرابی پیدا ہوئی اور اس نے پرواز کا رخ تبدیل کرلیا ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے، مزید تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی،اس مشن کا مرکزی پے لوڈ ’ای او ایس- این ون‘ تھا جسے انویشا بھی کہا جاتا ہے یہ ایک چھوٹا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ تھا جو بھارتی فوج کے لیے انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔

    بھارتی اخبار دی ٹریبیون کے مطابق یہ سیٹلائٹ زمین کی سطح کی مسلسل نگرانی کر کے ایسی تصاویر فراہم کرسکتا تھا، جس سے قیمتی عسکری معلومات حاصل کی جا سکتی تھیں یہ بھارت کے نگرانی اور مواصلاتی فوجی سیٹلائٹس کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کا حصہ بننے والا تھا۔

  • پاکستان کیلئےجاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر  گرفتار ،بھارتی سیکیورٹی اداروں میں تشویش

    پاکستان کیلئےجاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر گرفتار ،بھارتی سیکیورٹی اداروں میں تشویش

    بھارتی پولیس نے پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر کو گرفتار کر لیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک سرحدی گاؤں میں مشتبہ کبوتر پکڑے جانے کے بعد سیکیورٹی اداروں میں تشویش پائی جاتی ہےیہ کبوتر ایک مقامی بچے نے پکڑا جس کے بعد اسے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےکبوتر پر الزام ہے کہ یہ پاکستان کے لیے جاسوسی کرتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آریان نامی بچے نے صبح کے وقت اس کبوتر کو پکڑا جس کے دونوں پروں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں موجود تھیں جبکہ اس کے پاؤں میں سرخ اور زرد رنگ کی دو انگوٹھیاں پہنائی گئی تھیں ان انگوٹھیوں پر “رحمت سرکار رضوان 2025” کے الفاظ اور کچھ عددی کوڈ درج ہیں جن کی بنیاد پر کبوتر کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔

    چین، پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہو گئے !!!

    سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کبوتر کو مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا یہ کبوتر سرحد پار سے آیا ہے اور اس کا کسی مبینہ جاسوسی سرگرمی سے تعلق ہے یا نہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کبوتر کے بارے میں حتمی موقف اختیار کیا جائے گا۔

    
بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات میں کشیدگی، نیویارک ٹائمز نے بھارتی مداخلت بے نقاب کردی

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی سیکیورٹی ادارے سرحدی علاقوں سے اس نوعیت کے کبوتروں کو تحویل میں لے چکے ہیں جن پر مبینہ طور پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم ایسے واقعات پر سوشل میڈیا اور عالمی سطح پر اکثر تنقید بھی سامنے آتی رہی ہے۔

  • آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار  نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان نے 2019 کے واقعے کی طرح "آپریشن سندور” میں بلیو آن بلیو کلنگ کی تھی جب اس نے اپنا ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔

    بھارت کی مودی سرکار کو آپریشن سندور کے دوران نقصانات کے حقائق چھپانے پر شدید تنقید کا سامنا ہےرافیل طیاروں سے متعلق بھارتی سی ڈی ایس کے بیانات اور مودی کی ناقص حکمت عملی پر اپوزیشن لیڈرز کی جانب سے مودی سرکار پر سخت تنقید کی جا رہی ہےاپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مودی کی ناکام پالیسیوں اور نام نہاد جمہوریت ہونے کے دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے وہیں ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے بھی تنقید کی ہے-

    ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ کے ٹائم ہم نے خود اپنے ہیلی کاپٹر کو گرایا تھا ،اس چیز کے سب خود گواہ ہیں کہ اس وقت کیا ہوا تھا تاہم اب 2019 کے واقعے کی طرح "آپریشن سندور” میں بلیو آن بلیو کلنگ کی تھی اور اپنے طیاروں کا نقصان کیا-

    قبل ازیں بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے آپریشن سندور کو بھارتی افواج کی ناکامی اور مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا تھا ایک انٹرویو میں پراوین سواہنی نے کہا تھا کہ حالیہ بحران میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں مزید نمایاں ہو گئیں، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہے۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ بالاکوٹ حملے میں بھی انڈین ایئر فورس کی الیکٹرانک وار فیئر میں کمزوری سامنے آئی تھی، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہےپاکستان کے 5 بھارتی طیارے گرانے کے بیان پر بھارت سے کوئی جواب نہ آنے کو دنیا نے دیکھا ہے، ملٹری کی سطح پر اور بھارت کی بطور ریاست ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہےمودی کا مضبوط لیڈر ہونے کا امیج ختم ہونے سے بھارتی عوام کو دھچکا لگا ہے، بھارتی میڈیا کے سرکس سے دنیا میں تماشہ بنا، انفارمیشن وار فیئر میں بھی بھارت کی ناکامی ہوئی۔

    دوسری جانب مودی سرکار نے سفارتی ساکھ بحال کرنے کیلیے لابنگ پر کتنے لاکھ ڈالرز خرچ کیے ۔۔۔؟امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیئے اور بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کوبحال کرنےکی کوشش کی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ’’ آپریشن سندور‘‘ میں بھارت نےلابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطےشروع کیے اوربھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے لابنگ فرم کی مدد لی،بھارت نے 2 لابنگ فرمز کوبالترتیب1.8ملین ڈالرز اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائیر کیا۔

  • امریکی ٹیرف اور تجارتی معاہدے کی ناکامی، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات

    امریکی ٹیرف اور تجارتی معاہدے کی ناکامی، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات

    امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹ نک نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ناکام ہونے کی بنیادی وجہ بھارتی قیادت کی ہٹ دھرمی رہی،مذاکرات کے دوران سنجیدگی کا فقدان دیکھا گیا، جس کے باعث پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔

    امریکی وزیرِ تجارت نے انکشاف کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان براہِ راست رابطہ نہیں ہو سکا، کیونکہ مودی دباؤ اور گھبراہٹ کا شکار تھے اور انہوں نے فون کرنے سے گریز کیا، امریکا نے بھارت کے بجائے انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدے طے کر لیے ہیں، جسے ماہرین بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا قرار دے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی، چودہ برس، سچ کا سفر اور میرا فخر،تحریر:نورفاطمہ

    بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ماضی میں بھارت کی معیشت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “کمزور” قرار دے چکے ہیں اسی تناظر میں معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے 500 فیصد تک ممکنہ ٹیرف بھارتی معیشت کے لیے شدید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ناکام سفارت کاری اور غیر مؤثر خارجہ پالیسی کا براہِ راست بوجھ بھارتی عوام پر پڑ رہا ہے، جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور تجارتی دباؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ