Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ:مسلمانوں کےقاتل مودی اورمودی نوازوں کی مذمت کرتی ہوں:مشعال حسین ملک

    بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ:مسلمانوں کےقاتل مودی اورمودی نوازوں کی مذمت کرتی ہوں:مشعال حسین ملک

    سری نگر:بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ ہے:مسلمانوں کے قاتل مودی اور مودی نوازوں کی مذمت کرتی ہوں:اطلاعات کے مطابق حریت راہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے یوم سیاہ کے موقع پرکہا کہ اپنے کشمیری ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور بھائیوں کوان کی قربانیوں اورناقابل تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

    اسلام آباد چیر پرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن وحریت راہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے 26جنوری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26جنوری 1950ء کا دن بھارتی یوم جمہوریہ نہیں بلکہ یوم سیاہ ہے ۔

    انکا کہنا تھا کہ آج کے دن 75 سال قبل بھارتی افواج بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگرپر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو محکوم بنانے کے لیے اتری تھیں۔

    مشعال حسین ملک نے کہا کہ جس کے بعد آج تک بھارتی افواج مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہاکرچکی ہیں ،کئی ماؤں کی گودوں کو اُجاڑ دیا گیا،کئی نوجوان بھارتی افواج کے ظُلم سے شہادت پاچکے ،کئی نوجوان اور عورتیں بھارتی بیلٹ گنز کا شکار ہوکراپنی بینائی کھوچکے ہیں ۔

    مشعال حسین ملک نے کہا کہ 5اگست2019ء کوبھارت نے ایک مقبوضہ وجموں کشمیر پر ایک اور ظُلم کیا اور وہ یہ کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل اور اس کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنےکی ایک بڑی سازش رچی اوراس صورتحال میں عالمی برادری خاموش تماشائی کا کرداراداکررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان نے بین الاقوامی قانون ، متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قراردادوں کے ذریعے مسترد کیا۔

    مشعال حسین ملک نے بتایا کہ نو لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو حراست میں لے کر مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر انسانی فوجی محاصرے، مسلسل ناکہ بندی، مسلسل تشدد اور وحشیانہ جبر اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں نے ’ہندوتوا‘ سے چلنے والی بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت اور اس کے انتہا پسندانہ عزائم کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے ۔

    مشعال حسین ملک نے بتایا کہ بھارتی مظالم کی ہولناک نوعیت اور پیمانے کے باوجود، اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل کا سامنا کرنے کے باوجود،مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے ہمیشہ کی طرح غیر معمولی جرات، طاقت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت وحشیانہ طاقت کے استعمال سے ان کی مرضی نہیں توڑ سکتا ۔

    حریت راہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میں اپنے کشمیری ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اور بھائیوں کو یوم سیاہ کے موقع پر ان کی قربانیوں اور ان کے ناقابل تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اوریہ عہد کرتی ہوں کہ جب تک کشمیری بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج جائز حق خودارادیت حاصل نہیں کر لیتی انشا اللہ اپنی جدوجدجاری رکھوں گی ۔

    یاد رہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہےاور مودی اس کا روح رواں‌ ہے: منیر اکرم

    بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہےاور مودی اس کا روح رواں‌ ہے: منیر اکرم

    نیویارک :بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہےاور مودی اس کا روح رواں‌ ہے:اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی سے متاثر نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے 1989سے اب تک اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموںو کشمیر میں96ہزارسے زائد کشمیریوں کو شہید کیاجبکہ اس دوران مقبوضہ علاقے میں تقریبا 23ہزارخواتین کو بیوہ، 11ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور ایک لاکھ مکانات اور اسکولوں سمیت دیگر عمارتوں کو تباہ کیاگیا۔

    منیراکرم نے کہاکہ 5اگست 2019کے بعد سے 9لاکھ سے زائد بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیںجبکہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے لیے جعلی مقابلوں کا سہارا لیا جا رہا ہے، کشمیریوں کی املاک کو تباہ اورنظر آتش کر کے انہیںاجتماعی سزائیں دی جا رہی ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے مہلک پیلٹ گن کا استعمال کر کے سیکڑوں کشمیری بچوں کونابینا کردیا ہے جبکہ 13ہزار کشمیری نوجوانوں کو زبردستی حراست میں لیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریتی ریاست سے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ سال ایک جامع اور تحقیق شدہ ڈوزئیر جاری کیاتھا جس میں 1989سے بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کے تین ہزار 432واقعات کے آڈیو اور ویڈیو شواہد شامل کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے مصدقہ ثبوتوں کا نوٹس لے اور جنگی جرائم و بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی اہلکاروں کو جوابدہ ٹھہرائے۔

    پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں ہے بلکہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے جبکہ پاکستان نے 2014سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے اپنی سرزمین کو دہشت گرد گروپوں سے پاک کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بھارت اور افغانستان کی سرزمین سے مسلسل دہشت گردانہ حملے ہیں، ان دہشت گرد حملوں کی مالی معاونت، سرپرستی اور حمایت کی جاتی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے ٹی ٹی پی اور جے یو اے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید بتایا کہ 2020میں پاکستانی فوجی اور شہری اہداف کے خلاف ایک ہزار سے زائد سرحد پار دہشت گرد حملے کیے گئے، بھارت نے 29 جون 2020کو کراچی اسٹاک ایکسچینج سمیت پاکستانی فوجی اور شہری اہداف پر حملوں میں معاونت کی، بھارت نے سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل دہشت گرد اداروں کی مالی اعانت اور حمایت کی، 23جون 2021کو لاہور اور 14جولائی 2021کو داسو میں چینی اور پاکستانی انجینئروں کا قتل کیا۔

    منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی توجہ فروری 2020میں نئی دلی میں مسلم مخالف قتل عام کی طرف بھی مبذول کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میںروزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، گزشتہ سال بھارت میں عیسائی گرجا گھروں پر 400حملے کیے گئے۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ دو ہفتے قبل انتہا پسند ہندوتوا کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کی نسل کشی کا اعلان کیا گیا، سلامتی کونسل کو جینوسائیڈ واچ کے سربراہ کی بات ماننی چاہیے کہ ہندوستان میں نسل کشیُ ہو سکتی ہے۔

  • بھارت میں ہندوانتہاپسندمودی سرکارکی سرپرستی میں قابوسےباہرہوگئے،مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سےروکنےکا ایک اورواقعہ

    بھارت میں ہندوانتہاپسندمودی سرکارکی سرپرستی میں قابوسےباہرہوگئے،مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سےروکنےکا ایک اورواقعہ

    نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہا پسند ہندوؤں نے کرناٹک کے ایک سکول میں مسلمان طلبا کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ایک سکول میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے طلبا کوزبردستی نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

    کرناٹک کے ایک سرکاری سکول میں ہندوانتہاپسندوں نے اس وقت دھاوا بول دیا جب 20 مسلمان طلبا نماز جمعہ ادا کررہے تھے۔ ہندوانتہاپسندوں نے طلبا کونماز پڑھنے سے روک دیا سکول میں توڑ پھوڑ کی اورپرنسپل کو برا بھلا کہا اوردھمکیاں دیں۔

    دھمکیوں کے بعد سکول پرنسپل نے نماز کی ادائیگی کی اجازت منسوخ کردی لیکن ہندوانتہا پسندوں کی سرپرست انتظامیہ نے پھربھی اسکول پرنسپل کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

    اماراتی شہزادی کا بھارتی انتہا پسندوں پرشکنجہ کسنےکا فیصلہ،متعدد شکایتوں پردبئی کی…

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ ہندہ بنت فیصل نے بھارتی انتہا پسندوں پر شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا ہے یو اے ای کی شہزادی نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی بھارتی انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف اور اسلام کے خلاف بات کرتا نظر آئے تو فوراً ہمیں رپورٹ کرے ہم ا س کے خلاف یو اے ای میں فوراً کاروائی کریں گے جس کے نتیجے میں ملک سے بے دخلی ویزا کینسلیشن اور دبئی میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے-

    سعودی عرب میں پاکستانی شہری فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

    یو اے ای کی شہزادی کے اعلان کے ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور متعدد شکایتوں کے بعد دبئی کی پولیس نے بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے گاؤ رکھشا کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام ہو موبلنچنگ ہو یا لو جہاد یا کورونا جہاد کے نام پر مسلم مخالف مہم چلانا ہو تو ان سب پر دنیا بھر میں آ وازیں اٹھنے لگی ہیں یہاں تک کہ بھارتی مسلمانوں پر جمعے کی نماز پر پابندی کی مہم ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے چلائی جا رہی ہے-

    مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی

  • آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

    ٹورنامنٹ رواں برس سولہ اکتوبر سے تیرہ نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو ہو گا،میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچ کھیلے جائیں گے.ٹورنامنٹ کے سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ سے پاکستان کے گروپ کا حصہ بنیں گی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 نومبر کو مد مقابل ہوں گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 6 نومبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔ گروپ 1 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کو ایک ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

  • کہیں دلت اورکہیں بے بس مسلمان:بھارتی مظالم کا شکار،ہرطرف خوف کی فضا

    کہیں دلت اورکہیں بے بس مسلمان:بھارتی مظالم کا شکار،ہرطرف خوف کی فضا

    نئی دہلی :بھارت:کہیں دلت اورکہیں بے بس مسلمان:بھارتی مظالم کا شکار،ہرطرف خوف کی فضا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے گائوں اراسیناکیرے میں اونچی ذات کے ہندوئوں نے حملہ کر کے پانچ دلت نوجوانوں کو زخمی کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلت نوجوانوں نے میسور کی جیا پورہ پولیس پردرج کرائی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ انہیں گائوں میں اونچی ذات کے ہندوئوں کے علاقے میں داخل ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔

    مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ دلت نوجوان پانی پوری کھانے کیلئے گائوں میں اونچی ذات کے ہندوئوں کے علاقے میں گئے تھے جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ 13جنوری کو پیش آنے والے اس واقعے میں زخمی ہونے والے دلت نوجوانوں میسور کے کے آر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک مسلمان شخص کوجو ٹرین پر ایک شادی شدہ ہندوخاتون کے ساتھ سفر کر رہا تھاتشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی ٹرین سے اتار کر گھنٹوں تک اجین ریلوے اسٹیشن پر روکے رکھا۔

    بجرنگ دل کے کارکنوں نے مدھیہ پردیش کے اجین ریلے اسٹیشن پر مسلمان شخص پر لوجہاد کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی ٹرین سے اتار کرریلوے پولیس کے حوالے کر دیا۔ بعدازاں دونوں کے اہلخانہ نے پولیس کے سامنے تصدیق کی وہ دونوں فیملی فرینڈز ہیں اور ایک دوسرے کو جانتے ہیں جس کے بعد انہیں پولیس نے جانے دیا۔

    اس واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اپنی شناخت بجرنگ دل کے کارکنوں کے طور پر کرانے والے تین افراد نے آصف شیخ کو ٹرین سے گھسیٹتے ہوئے اتارااور وہ اسے زبردستی پولیس اسٹیشن لے گئے جبکہ مذکورہ ہندو خاتون بھی ان کے پیچھے پیچھے چلتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔

    پولیس اسٹیشن کے اندر ریکارڈ کی گئی ایک اور ویڈیو میں ہندو خاتون بجرنگ دل کے کارکنوں پر چیختے ہوئے نظر آ رہی ہے۔خاتون چیختے ہوئے کہتی ہے کہ ”تمہاری ایک غلط فہمی میری زندگی خراب کر سکتی ہے، میں بالغ ہوں اور ایک اسکول میں پڑھاتی ہوں”۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ واقعہ 14جنوری کو پیش آیا تھا ۔

  • ویکسین لگانے کی کوشش، ایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی کردی،تودوسرا درخت پرچڑھ گیا،ویڈیو

    ویکسین لگانے کی کوشش، ایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی کردی،تودوسرا درخت پرچڑھ گیا،ویڈیو

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی لگا دی تودوسرا درخت پرچڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ویکسین سے بچنے کے لئےلوگوں نے انوکھے طریقے نکال لئےکورونا ویکسین کسی قیمت پرنہیں لگوانی بھارتی ریاست اترپردیش میں ویکسین لگانے والے کودیکھ کرایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی کر دی پٹائی کے بعد بھی ویکسین نہ لگوانے والا شخص طبی عملے کو برا بھلا کہتا رہا اور بیچارہ ہیلتھ ورکر بے بسی کی تصویربن کررہ گیا۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت


    دوسری جانب اترپردیش میں ہی ایک اورشخص ویکسین سے بچنے کے لئے درخت پرچڑھ گیا اوراس وقت تک نیچے نہیں اترا جب تک مجمع اورویکسین ٹیم کی جانب سے ویکسین نہ لگانے کی یقین دہانی کے بعد ہی وہ شخص درخت سے نیچا اترا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں 27 دسمبر سے شروع ہونے والی کورونا کی تیسری لہر میں روزانہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تیسری لہر میں اب تک 31 لاکھ نئے مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 6,912 لوگ مر چکے ہیں۔ شرح اموات صرف 0.2فیصد ہے، یعنی 1000 ہزار مریضوں میں سے صرف 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔

    مختلف ممالک میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق، اومیکرون قسم ڈیلٹا سے 8 گنا کم مہلک ہے۔ لہذا، بہت سے ممالک مریضوں کی ریکارڈ تعداد کے باوجود پابندیاں عائد نہیں کر رہے ہیں۔ اسپین نے کورونا کو عام فلو قرار دے دیا۔

    بھارت پھرتباہی کے دہانے پر پہنچ گیا:ایک دن میں کورونا وائرس کے تین لاکھ کیسز:مودی…

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلی لہر میں اتنے کیسز میں 58 ہزار اموات ہوئیں ماہرین صحت اسے ایک بڑی راحت قرار دے رہے ہیں۔ کیونکہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران پائے جانے والے ابتدائی 31 لاکھ مریضوں میں سے 57,921 مریضوں کی موت ہو گئی۔ پہلی لہر میں کل 1.22 کروڑ متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد دوسری لہر میں 2.34 کروڑ مریض پائے گئے۔

    دوسری لہر میں پائے جانے والے ابتدائی 31 لاکھ مریضوں میں سے 21,244 کی موت ہو چکی تھی۔ یہ اعداد و شمار ریاستی حکومتوں کے بھی تھے، جنہیں اب تک بہتر کیا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 21,244 سے کہیں زیادہ تھی۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندو وکیلوں کا اذان پر پابندی کا مطالبہ

    انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیرن پانڈا نے کہا کہ اگر کوئی نیا ویرینٹ نہیں آیا تو 11 مارچ تک کورونا وبائی مرحلے میں چلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاضی کے ماڈل کے مطابق اومیکرون صرف 3 ماہ تک چل سکے گا اور 11 مارچ کے بعد ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کا آنا تقریباً بند ہو جائے گا۔

    یہ وبا صرف اومی کرون کے مختلف قسم کے ساتھ ختم ہوگی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس ایجنڈا پروگرام کے دوران، امریکہ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے بتایا کہ اومیکرون صرف اس وبا کو مقامی مرحلے میں لے جائے گا۔ امریکی صدر کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر فوکی نے کہا کہ – ‘یہ کہنا تھوڑی جلدی ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اومیکرون اس وبا کو ختم کر دے گا۔

    برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

  • مودی یہ نہ کہہ دے کہ نہ کوئی آیا نہ کسی کو اٹھایا،چین کی جانب سے لڑکے کے اغوا پر کانگریس کا ردعمل

    مودی یہ نہ کہہ دے کہ نہ کوئی آیا نہ کسی کو اٹھایا،چین کی جانب سے لڑکے کے اغوا پر کانگریس کا ردعمل

    مودی یہ نہ کہہ دے کہ نہ کوئی آیا نہ کسی کو اٹھایا،چین کی جانب سے لڑکے کے اغوا پر کانگریس کا ردعمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی چین بھارت تنازعہ کو لے کر مودی سرکار پر مسلسل تنقید کرتے رہتے ہیں

    اب حالیہ واقعے جس میں چینی فوج پر ایک لڑکے کے اغوا کا الزام لگایا گیا ہے پر بھی راہول گاندگی نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، راہول گاندھی نے اس واقعہ کو سنگین قرار دیا اور کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ سے چند روز پہلے بھارتی نوجوان کو چین نے اغوا کیا، ہم میرام تارون کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں اور نوجوان کی بازیابی کی امید بھی کرتے ہیں ، ہمت نہیں ہاریں گے تا ہم مودی کی بزدل خاموشی انکا بیان ہے، کچھ بھی ہو جائے مودی کو فرق نہیں پڑتا

    قبل ازیں کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مودی بتائے چین کو ہماری زمین پر دوبارہ دراندازی کی جرات کیسے ہوئی ؟ چین نے یہ ہمت کیسے کی کہ ہمارے شہری کو اغوا کر لیا، مودی سرکار کیوں خاموش ہے؟ مودی سرکار کہیں اب یہ نہ کہہ دے کہ نہ کوئی آیا اور نہ ہی کسی کو اٹھایا گیا

    واضح رہے کہ ارونا چل پردیش سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ تاپر گاؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی علاقے اپرسیانگ سے چین کی پیپلزلبریشن آرمی نے 17 سالہ میرام ترون کو اغوا کر لیا ہے پاسیگھاٹ ویسٹ کے ایم ایل اے نینونگ ایرنگ نے چینی فوج کے ذریعہ مبینہ طور پر اغوا کیے گئے ہندوستانی نوجوانوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے

    مسٹر گاؤ نے بھارتی وزیراعطم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی فوج کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا، بھارت کی تمام ایجنسیوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی جلد رہائی کے لیے قدم اٹھائیں،

    ستمبر 2020 میں،پی ایل اے نے اپر سبانسیری ضلع سے پانچ لڑکوں کو اغوا کیا تھا انہیں ایک ہفتے بعد رہا کر دیا گیا تھا ، مارچ 2021 میں ایک 21 سالہ نوجوان کو چینیوں نے اغوا کیا تھا اسے بھی بعد میں رہا کر دیا گیا تھا ،

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

    ‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

    لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

    "پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

    جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

    چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

    چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

    چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

    سرد موسم ،لداخ میں بھارتی فوج مشکل میں،بھارتی فوجی حکام نے چین کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے

    لداخ تنازعہ،بھارت کو ایک بار پھر سبکی، چین نہ مانا، مذاکرات ناکام

  • دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارتی مسلمان پریشان

    دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارتی مسلمان پریشان

    دہلی :دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارت پریشان،اطلاعات کے مطابق دہلی کے جامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی افراد پانی فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ لیکن ویک اینڈ کرفیو اور پھر ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہورہا ہے گرمی میں جس گھر میں دو سے تین کین پانی جاتا تھا آج وہاں صرف ایک کین پر ہی لوگ اکتفا کررہے ہیں۔

    عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بندشیں اور پھر قہر ڈھانے والی ٹھنڈ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر یومیہ مزدوری کرنے والوں پر پڑا ہے جو روزانہ محنت مزدوری کرکے اپنا گزربسر کرتے ہیں اور اپنے گھر والو ں کو کچھ بچاکر بھیجتے ہیں۔

    ویک اینڈ کرفیوجامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی لوگ پانی فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں لیکن ویک اینڈ کرفیو اور پھر ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہورہا ہے۔ گرمی میں جس گھر میں دو سے تین کین پانی جاتا تھا آج وہاں صرف ایک کین پر ہی لوگ اکتفا کررہے ہیں۔

    شاہین باغ کے ایک مسلمان شہری کا کہنا ہے کہ کمائی نہیں ہوپارہی ہے، مجبوراً مسجد کے پاس کھڑا ہوجاتا ہوں شاید کوئی پانی لے لے۔ کیوں کہ کورونا کی وجہ سے دہلی میں ویک اینڈ کرفیو لگادیا گیا ہے ساتھ ہی ٹھنڈ کا قہر جاری ہے۔ اس لئے پانی نہ کے برابر فروخت ہورہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری مجبوری کوئی سننے والا نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن میں 30 سے 40 کین پانی فروخت ہوپاتاہے۔ لیکن گرمی کے موسم میں 70 سے 80 کین فروخت ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی مشکل سے دن میں 300 سے 350 روپے مزدوری ہوپاتی ہے۔ مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ اس میں کرایہ اور کھانا کے علاوہ پیسہ نہیں بچ پاتا ہے۔

  • بھارت میں مادہ چیتے اور مگرمچھ کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات کی ادائیگی، تصاویر وائرل

    بھارت میں مادہ چیتے اور مگرمچھ کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات کی ادائیگی، تصاویر وائرل

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 29 بچوں کو جنم دینے والے مادہ چیتے کی موت کے بعد اُس کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات ادا کی گئیں-

    باغی ٹی وی : مادہ چیتے کی آخری رسومات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں بھارت میں اس مادہ چیتے کو ’سپر موم‘ کا لقب دیا گیا، جس سے محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین اور بھارتی شہری بہت زیادہ پیار کرتے تھے اس مادہ چیتے کو مرکزی علاقے میں قائم پینچ ٹائیگر سینٹر میں رکھا گیا تھا جہاں وہ ہفتے کے روز 16 برس کی عمر میں ضعیفی کے باعث انتقال کر گئی۔

    79 سالہ برطانوی شہری پر بطخیں پالنے پر پابندی


    محکمہ جنگلی حیات کے نمائندے اشوک نے بتایا کہ سپرموم نے اپنی زندگی میں تقریباً 29 بچوں کو جنم دیا جن میں سے 25 کی افزائش ہوئی اور اب وہ جنگلوں میں ہیں مادہ چیتے کے مرنے کی خبر پر شہری افسردہ ہوئے اور انہوں نے انتظامیہ سے اس کی آخری رسومات ہندو مذہب کے تحت ادا کرنے کی سفارش بھی کی جس کو تسلیم کیا گیا۔


    سپر موم کو انسانوں کی طرح ایک تختے پر رکھ کر جنگل منتقل کیا گیا، جہاں لکڑیوں کو آگ لگا کر اُس کے جسم کو جلایا کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر سپر موم کو الوداع کہنے اور آخری رسومات کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔

    لداخ میں چین پل بنا رہا ،مودی افتتاح کرنے نہ پہنچ جائے، راہول

    دوسری جانب حال ہی میں حال ہی میں بھارت کے ایک گاؤں میں تقریباً 500 لوگوں نے 100 سالہ مگر مچھ کی آخری رسومات ادا کی تھیں یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے بیمترا ضلع کے ایک گاؤں باواموہترا میں پیش آیا، جہاں لوگ کمیونٹی تالاب کے قریب جمع ہوئے اور یہ دیکھ کر رونے لگے کہ مگرمچھ مر گیا ہے۔

    انڈیا ٹو ڈے کے مطابق گنگارام کے نام سے مشہور، تین میٹر لمبے رینگنے والے جانور کی عمر تقریباً 130 سال تھی اور اسے آخری رسومات ادا کرنے کے بعد گاؤں میں دفن کر دیا گیا مگرمچھ کا پوسٹ مارٹم تمام گاؤں والوں کے سامنے کیا گیا۔

    ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک


    مگرمچھ کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی اور اسے پھولوں اور ہاروں سے سجا کر ٹریکٹر پر اس کی آخری رسومات میں لے جایا گیا گاؤں کے ایک ذریعے نے مگر مچھ کے دوستانہ رویے کی تعریف کی اور کہا، "یہاں تک کہ گاؤں کے بچے بھی اس کے ارد گرد تیر سکتے تھے اور گنگارام نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی اس پر حملہ کیا ہے۔ اس گاؤں میں پوجا کی جاتی تھی۔”

    گاؤں کے لوگ اب تالاب کے قریب گنگارام کا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے دوست کو یاد کر سکیں، جس نے گاؤں کو نیا نام "مگرمچھ والا گاوں” دیا تھا۔

    دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

  • کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    بھارت: کورونا کے خلاف ویکسین لگوانے کے بعد مبینہ طور پر چلنے اور بولنے سے معذور شخص نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہے بلکہ وہ بات بھی کرنے لگا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے علاقے بوکارو میں 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے 4 جنوری کو ویکسین لگوائی تھی۔ اگلے روز اس کی کیفیت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی لوٹ آئی دلارچند کی کیفیت دیکھ کر سول ہسپتال کے سرجن جتیندرا نے حیرت کا اظہار کیا اور تفتیش کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔

    لتا منگیشکرمیں کورونا کے بعد نمونیا کی تشخیص

    انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    رپورٹ کے مطابق دلارچند چار سال قبل ایک حادثے کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا اعصابی نظام شدید مجروح ہوا تھا اس کے بعد وہ گویائی اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے ویکسین لگانے کے چند روز بعد ہی وہ بولنے لگے اور پیروں پر کھڑے ہوگئے وہ کہتے ہیں کہ یہ کورونا ویکسین کا کمال ہے جسے وہ معجزہ کہتے ہیں-

    تاہم ڈاکٹر جتیندرا نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ سائنسدان ہی کریں گے کیونکہ چار سال پرانی کیفیت سے یک دم تندرست ہوجانا ایک ناقابلِ یقین عمل ہے۔

    مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری…

    ایک اور ڈاکٹر البیل کرکٹے نے کہا کہ جب طبی ماہرین دلارچند پر تحقیق کریں گے تو امید ہے کہ چند روز میں اس کے مرض اور بحالی کی درست تفصیل سامنے آجائے گی اگرچہ حادثے کے بعد دلارچند کا بہت علاج کیا گیا لیکن اس کی آواز دھیرے دھیرے گم ہوگئی اور وہ بستر تک محدود رہ گیا ویکسین لگوانے سے قبل وہ اپنے علاج پر خطیر رقم خرچ کررہے تھے۔

    اومی کرون: عالمی ترقی میں سست روی، غریب ممالک میں معاشی ابتری ،ورلڈ بینک کی تہلکہ…

    واضح رہے کہ بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 اعشاریہ 9 ملین ہوگئی بھارت میں کورونا سے مجموعی اموات 4 لاکھ 87 ہزار ہوگئیں. یومیہ کورونا سے ہونے والی اموات 441 تک پہنچ گئیں جبکہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی-