Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت :مسلمانوں کا معاشی اورمعاشرتی مکمل بائیکاٹ:مودی اور اس کے یاروں کا خطرناک منصوبہ شروع

    بھارت :مسلمانوں کا معاشی اورمعاشرتی مکمل بائیکاٹ:مودی اور اس کے یاروں کا خطرناک منصوبہ شروع

    نئی دہلی:بھارت :مسلمانوں کا معاشی اورمعاشرتی مکمل بائیکاٹ:مودی اور اس کے یاروں کا خطرناک منصوبہ شروع ،اطلاعات کے مطابق مودی اور اس کے یاروں کی طرف سے مسلمانوں پرعرصہ حیات مزید تنگ کرنے اورمسلمانوں کو ہندووں کے آگے جھکنے اوران کی غلامی کرنے کا خطرناک منصوبہ شروع ہوچکا ہے ، اس منصوبے کو ملک بھر میں اپلائی کیا جائے گا تاہم ابھی پہلی ترجیح اور تجرے کے طور پر بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا کے ایک گاو ں میں انتہا پسند ہندووں نے مسلمانوں کا سماجی اور معاشی طور پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا حلف اٹھالیا ۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس حوالے سے وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں انتہا پسند ہندو مسلمان دکانداروں سے کوئی بھی چیز نہ خریدنے یا مسلمانوں کو کو زمین فروخت نہ کرنے کا عہد لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ عہد کے بعدوہ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔حلف کے دوران وہ کہہ رہے ہیں کہ آج سے ہم عہد کرتے ہیں کہ مسلمان دکاندار وںسے کوئی چیز نہیں خریدیں گے ، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کو اپنی زمینیں فروخت نہیں کریں گے یا لیز پر نہیں دیں گے۔

    ادھر مسلمانوں کے ساتھ معاشرتی بائیکاٹ اور مسلمانوں کی نقل وحرکت کومحدود کرنےکےلیے بھی ایک منصوبہ منظرعام پرآیا ہےجس کے تحت بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی ہندوتوا بریگیڈ نے اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وشو اہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے وارانسی میں دریائے گنگا کے کناروں کے ساتھ پوسٹر لگا دیے ہیں جن میں غیر ہندووں کو دریا کے قریب جانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندی میں کچھ پوسٹرز سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہے ہیں جن میں سے ایک میں لکھاہے کہ دریا کے نزدیک نہ جانے کی یہ درخواست نہیں بلکہ ایک انتباہ ہے۔

    صحافیوں کی طرف سے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپس میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے اراکین کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے جنہوں نے اپنے گلے میں زعفرانی مفلر پہن رکھے ہیںاور کشتی پر سوار پوسٹرز کو پکڑے ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پوسٹر شہر کے پنچ گنگا گھاٹ، رام گھاٹ، دشاسوامیدھ گھاٹ، آسی گھاٹ اور مانیکرنیکا گھاٹ پر دیکھے گئے۔ وشوا ہندو پریشد کے ایک مقامی رہنما راجن گپتا ایک ویڈیو کلپ میں یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ یہ کوئی پوسٹر نہیں ہے بلکہ دیگر مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والوںکے لیے ایک انتباہ ہے کہ انہیں سناتن ثقافت کی علامتوں سے دور رہنا چاہیے ۔

    انہوںنے کہا کہ گنگا کے کنارے سیر و تفریح کیلئے نہیں ہیں لہذا غیر ہندﺅں کو ان سے دور رہنا ہو گا۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے مہم چلانے والے دائیں بازو کے ہندو گروپ کھلے عام فرقہ وارانہ کارڈ کھیل رہے ہیں

    Share this:

  • بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:رپورٹ

    بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:رپورٹ

    نئی دہلی: بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے اس وقت بہت پریشان دکھائی دے رہےہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہیں‌، اس حوالے سے بہت سے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک فسطائی ریاست اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک بن گیا ہے جو ملک کو مکمل طور پر ایک ہندوتوا ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی بھارت کو اقلیتوں سے صاف کرنے کے مشن کے سلسلے میں ان کے خلاف آر ایس ایس کے نظریے کو مسلسل نافذ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف حملے معمول بن چکے ہیں اور ملک میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور نچلی ذات کے ہندو خوف و دہشت کی حالت میں رہ رہے ہیں کیونکہ جب سے آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی ہے ان کے ظلم و ستم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے اقتدار میں آنے سے ہندو انتہا پسندوں کو اس قدر شہ ملی ہے کہ وہ کھلے عام اقلیتوں کے خلاف تشدد پر اتر آئے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی کی دائیں بازو کی حکومت کے تحت ملک میں مذہبی عدم رواداری بڑھ رہی ہے جس کی پالیسیاں ہندوتوا نظریے کی عکاس ہیں اور وہ سب پر ہندو برہمن ثقافت کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    بھارت میں اقلیتوں‌کے خلاف مودی ڈاکٹرائن کے حوالے سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کا فسطائی نظریہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور عالمی برادری کو اس خطرناک ذہنیت سے نمٹنے اور بھارت میں اقلیتوں کو بچانے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • بھارت:ہندوؤں کے مقدس درخت کو کاٹنے پر نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا

    بھارت:ہندوؤں کے مقدس درخت کو کاٹنے پر نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا

    نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست میں ہندؤوں کے ’مقدس‘ درخت کو کاٹنے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے 34 سالہ شخص پر بدترین تشدد کیا اور زندہ جلادیا۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ میں گزشتہ سال اکتوبر میں ’مقدس‘ درخت کو کاٹ دیا تھا۔

    بعدازاں پولیس نے سنجو پردھان کی جلی ہوئی لاش برآمد کی، ہلاک ہونے شخص کا تعلق ریاست کے سمڈیگا ضلع کے چپریدیپا گاؤں سے تھا۔

    برادری کی روایات کے مطابق کٹا گیا درخت مقدس تھا جسے سنجو پردھان کو زبردستی کاٹ دیا تھا۔پولیس افسر رامیشور بھگت نے بتایا کہ گاؤں والوں نے سنجو پردھان کے علاقے میں دیگر درختوں کو کاٹنے پر بھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ سنجو پردھان کو مشتعل دیہاتیوں نے گھر سے گھسیٹ کر قریبی بیسراجرا گاؤں لے گئے اور اس کو قتل کر دیا گیا۔

    دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارت بنیادی طور پر اپنے آئینی ، قانونی اور سیاسی فریم ورک میں ایک سیکولر ریاست ہے ۔لیکن عملی طور پر اس وقت بھارت کی جو تصویر ہم کو دنیا بھر میں نظر آ رہی ہے یا بالادست ہے وہ ہندواتہ کی بنیاد پر سیاست اور انتہا پسندی پر مبنی رجحانات ہیں۔بی جے پی ، آر ایس ایس سمیت دیگر ہندو انتہا پسند جماعتوں کی سیاست نے مودی کی قیادت میں اقلیتوں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کردی ہیں ۔انتہا پسندی پر مبنی یہ رجحان محض بھارت کے لیے ہی نہیں بلکہ خطہ کی مجموعی سیاست کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے ۔

    خود بھارت میں موجود سیکولر سیاست سے جڑے افراد یا ادارے مودی کی انتہا پسندی کی سیاست پر بنیادی نوعیت کے سوالات اٹھا رہے ہیں او ران کے بقول اگر مودی کی انتہا پسندی پر مبنی پالیسی کا یہ عمل جاری رہا تو ہم داخلی محاذ پر خود کو تنہا محسوس کریں گے ۔اس وقت بھارت میں انتہا پسندوں اور سیکولر طبقہ کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی ظاہر کرتی ہے کہ اس بحران نے مودی کی حکمرانی اور طرز عمل کو بھی چیلنج کیا ہے ۔

  • پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

    عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارت میں ’بہترین تفریحی فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : 2019 کی رومانوی کامیڈی فلم’پرے ہٹ لو‘ کیلئے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔

    ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد 18 دسمبر سے 23 دسمبر تک بھارتی ریاست اتر پردیش میں کیا گیا جہاں بین الاقوامی فلم فیسٹیول ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    فلم کے ہدایت کار نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں جو اس پراجیکٹ کا حصہ بنا، میں دنیا کی سب سے بہترین کاسٹ کو اس ایوارڈ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور نے نبھائے ہیں، اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں ندیم بیگ ، فریحہ الطاف ، حنا دلپزیر، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں اور فلم نے باکس آفس پر 300 ملین روپے کمائے۔

    علی ظفرہرجانہ کیس: مجھے واقعے کی تفصیلات یاد نہیں،میشا شفیع کا عدالت میں بیان

    فلم ’ پرے ہٹ لو‘بطور ہدایتکار عاصم رضا کی دوسری فلم ہے جس کی کہانی عمران اسلم نے تحریر کی ہے، فلم میں فلم کا میوزک اور کمپوزیشن عدنان سمیع خان کے بیٹے آذان سمیع خان نے ترتیب دیا ہے۔

    سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات

  • نواز شریف سے ڈیل کی خبریں٫ ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل آ گیا

    نواز شریف سے ڈیل کی خبریں٫ ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل آ گیا

    راولپنڈی : نواز شریف سے ڈیل کی خبریں٫ ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل آ گیا،اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے میڈیا اوردیگرذرائع سے پھیلائی جانے والی خودساختہ ، جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کونہ صرف سختی سے مسترد کردیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ ایسی خبریں پھیلانے والے جھوٹ اورفریب سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ دیکھنے اورسننے کو بہت کچھ مل رہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ڈیل یا اسے ڈھیل دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹ اور فریب ہے ، ایسی خبروں کی کوئی حقیقت اور حیثیت نہیں اور نہ ہی ایسی خبریں‌ پھیلا کر قوم کو گمراہ کیا جاسکتا ہے

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ نوازشریف سے ڈیل کس بات کی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیل اور ڈھیل کا تعلق فوج سے کیوں جوڑا جارا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بڑے بڑے جھوٹ سُن کر حیران ہوتے ہیں کہ کس طرح یکطرفہ ٹریفک چلائی جارہی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پاک فوج سے ایسی کوئی بات منسوب نہ کی جائے جس کا کوئی وجود نہ ہو

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو یہ جھوٹ اور پراپیگنڈہ پھیلارہے ہیں وہ بتائیں کہ ان کے پاس کیا ثبوت ہیں ، بس کسی کی خواہس پرایسی من گھڑت کہانیاں گھڑی جارہی ہیں جن کی کوئی حیثیت ہی نہیں‌

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت اور اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے . سول ملٹری تعلقات جتنے آج اچھے اوربہتر چل رہے ہیں شاید اس سے پہلے ایسی مثال نہ ملتی ہو

    میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ یہ تعلقات آگے بھی ایسے ہی چلتےرہیں گے اورشرپسند عناصرسُن لیں کہ وہ شرارتوں اور من گھڑت کہانیوں ، تبصروں اور تجزیوں‌ سے باز آجائیں

    ادھر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج کے بیرونی اوراندورنی دشمنوں کوجانتے ہیں:سب نامُراد،سازشیں ،شرارتیں ناکام ہوں گی:ڈی جی آئی ایس پی آرنے پاک فوج کے خلاف ہونے والی شرارتوں،سازشوں اور خود ساختہ کہانیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سُن لیں پاک فوج اس ملک اور اس ملک پاک کے اداروں کے خلاف بیرونی اور اندرونی سب دشمنوں کو جانتے ہیں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ سب نامُراد ہوچکے اور آئندہ بھی نامراد ہی ہوں گے

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کچھ عرصے پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، جس کا مقصد اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، ہم ایسی تمام کارروائیوں سے آگاہ ہیں،اداروں کو نشانہ بنانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے، عوام اور افواج پاکستان کے درمیابن رشتے میں دراڑ ڈالنے میں ناکامی ہوگی۔

    اپنے پیغام میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فروری 2021 میں معاہدے کے بعد ایل او سی پر پورا سال امن رہا، بھارتی الزامات ایک پولیٹیکل ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سال کی پہلی پریس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ‘بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا سب سے بڑا فائدہ یہ تھا کہ وہاں رہنے والے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، لیکن ساتھ ہی بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے الزام تراشی اور جھوٹا پروپیگنڈا مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے مخصوص ایجنڈے کی طرف اشارہ کرتا ہے’۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین ماحصرہ اگست 2019 سے جاری ہے۔ بھارتی فوج دہشت گردی کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت ایل او سی کے اردگرد بسنے والے لوگوں کو شہید کرچکا ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 5 جنوری کے موقع پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین ماحصرہ اگست 2019 سے جاری ہے۔ بھارتی فوج دہشت گردی کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت ایل او سی کے اردگرد بسنے والے لوگوں کو شہید کرچکا ہے۔

    مغربی بارڈر پر صورتحال تشویشناک

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 2021 میں لائن آف کنٹرول کی صورت حال بہتر رہی لیکن مغربی بارڈر پر صورت حال تشویشناک رہی۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان کی سیکیورٹی پر پڑے۔

    امن کی باڑ ضرور مکمل ہوگی

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا کام 94 فیصد مکمل ہوچکا ہے، باڑ لگانے کا مقصد دونوں اطراف کے لوگوں کو محفوظ بنانا ہے، یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، اس باڑ کو لگانے میں ہمارے شہدا کا خون شامل ہے۔

    ایک سال میں 60 ہزار آپریشن

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2021 میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا، 2021 کے دوران ملک بھر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 60 ہزار آپریشن کئے گئے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کیا،انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 890 تھریٹ الرٹ جاری کیے، 70فیصد ممکنہ دہشتگردی کے واقعات کو روکنے میں مدد حاصل ہوئی۔

    افغانستان کی صورت حال

    میجر جنرل افغانستان کی موجودہ صورتحال سنگین انسانی المیہ کے جنم دے سکتی ہے، افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑسکتا ہے، پاکستان افغانستان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مسلح فرد یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے۔

  • افغانستان کی فوج میں خودکش حملہ آوروں کی بھرتی:دنیا پرخوف طاری:بھارتی میڈیا بھی چلانے لگا

    افغانستان کی فوج میں خودکش حملہ آوروں کی بھرتی:دنیا پرخوف طاری:بھارتی میڈیا بھی چلانے لگا

    کابل:افغانستان کی فوج میں خودکش حملہ آوروں کی بھرتی:دنیا پرخوف طاری:بھارتی میڈیا بھی چلانے لگا،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت نے دنیا کی خطرناک ترین فوج بنانے پرکام شروع کردیا ہے ،

    ادھر بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ‌ کیا ہے کہ اس حوالے سے افغان حکومت کے ذمہ داران کےبیان سے اس چیز کے اشارے ملتے ہیں‌، ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ، افغانستان کی فوج میں ضرورت کی بنیاد پر خواتین کی بھرتی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان آرمی کے سابق ماہرین بھی مستقبل کی فوج کا حصہ ہوں گے۔

    انڈین ڈیفنس ریسرچ نے واویلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان (Afghanistan) میں طالبان (Taliban) فوج خودکش بمبار دستہ تیار کررہا ہے۔ اس کے لئے خودکش بمباروں (suicide Bomber) کی بھرتی کی جارہی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو کہا ہے کہ سوسائیڈ بامبر سے لیس یہ اسپیشل بٹالین مستقبل میں افغانستان آرمی کا حصہ ہوگی۔

    خاما نیوز کے مطابق، افغانستان کے ڈپٹی انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خودکش بمبار دستوں سے تیار یہ اسپیشل فورس ڈیفنس منسٹری کے تحت رہے گی۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ، افغانستان کی فوج میں ضرورت کی بنیاد پر خواتین کی بھرتی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان آرمی کے سابق ماہرین بھی مستقبل کی فوج کا حصہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں ایسے بتایا جارہا ہے کہ افگانستان ان سوسائیڈ بامبر کو تاجکستان کے ساتھ لگے شمالی سرحد پر تعینات کرے گا۔ لیکن ذرائع نے ایسی کسی بھی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    اس سے پہلے افغانستان کے وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ 1 لاکھ سپاہیوں کی فوج تیار کرے گا۔ وزارت دفاع کے مطابق، نئی فوج سے جڑی تیاریاں جاری ہیں اور افغانستان اپنی ترجیحات کی بنیاد پر اس فوج کو تیار کرے گا۔ وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ جب نئے جوانوں کا انتخاب ہوجائے گا تو اُنہیں دستوں میں شامل کر کے اُنہیں ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔

    ادھریہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ امریکہ ،بھارت اور دیگراتحادی ملکوں سمیت بڑی بڑی طاقتوں پر اس وقت اس بات کا خوف طاری ہے کہ اگرواقعی افغان طالبان خودکش بمبارپرمشتمل فوج تیارکررہےہیں‌تو پھردنیا کے کسی ملک کے پاس اس کا توڑ نہیں جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ افغان فوج کا دنیا بھرکی افواج پرایک دباو ہوگا جو کہ افغان طالبان کےلیے حوصلہ مند جبکہ مخالفین کے لیے خوف کی علامت ہوگا

  • مسلمان طلبا سوریہ نمسکار پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں،آل انڈیامسلم لا بورڈ

    مسلمان طلبا سوریہ نمسکار پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں،آل انڈیامسلم لا بورڈ

    نئی دہلی:مسلمان طلبا سوریہ نمسکار پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں،آل انڈیامسلم لاء بورڈ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مودی کی سربراہی میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سکولوں میں ” سوریہ نمسکار”کا پروگرام منعقد کرنے کے مودی حکومت کی ہدایت کی مخالفت کرتے ہوئے مسلمان طلباء سے اس پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کو کہا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان میں کہاہے کہ سوریہ نمسکار سورج کی پوجا کرنے کے مترادف ہے اور اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مسلمان طلباء سے کہاکہ ا س پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں ۔

    مودی حکومت کی ہدایات پر 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سوریہ نمسکار کا پروگرام بھارت بھرکے سکولوںمیں یکم سے سات جنوری تک منعقد کئے جارہے ہیں۔ خالد رحمانی نے کہا کہ مسلمان سورج کو بھگوان نہیں مانتے لہذا مسلم بچوں کو اس طرح کے پروگرام میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

    ادھربھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا سے ‘بلی بائی’نامی ایک ایپ کے ذریعے مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی کے گھنائونے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنسرنڈ سٹیزنز کی طرف سے بھارت کے عوام سے اس سلسلے میں توثیق کیلئے ایک آن لائن خط جاری کیاگیا ۔ خط میں بھارتی چیف جسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملک میں سلی ڈیلز اور بلی بائی جیسی آن لائن ایپس کے ذریعے مسلم خواتین کو غیر قانونی اور غیر آئینی طورپر بدسلوکی کا نشانہ بنائے جانے کا اذ خود نوٹس لیں ۔

    خط میں این وی رمنا سے مزید کہاگیا ہے کہ وہ ا ن گھنائونے واقعات کے سلسلے میں درج مقدمات کی تحقیقات کی خود نگرانی کریں اوران میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ خط میں چیف جسٹس سے متعلقہ حکام کو ٹویٹر اور گٹ حب جیسی سوشل میڈیا ایپس کا اقلیتی مسلمان خواتین کو بدنام کرنے کے مذموم مقاصد کیلئے استعمال روکنے کی ہدایت کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔

    کنسرنڈ سٹیزنز نے چیف جسٹس سے متاثرہ خواتین کو مناسب معاوضے کی ادائیگی اور مناسب اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے فرقہ وارانہ نفرت کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی فرقہ وارانہ نفرت اور خواتین کو بدنام کرنے گھنائونے واقعات سے خواتین کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان واقعات کو روکنے میں حکومت کی ناکامی کے پیش نظر خواتین کے حقوق کا تحفظ بھارتی سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ۔

    واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ دنوں آن لائن ایپ ‘بلی بائی’ کے ذریعے حال ہی میں مسلم خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کر کے انہیں فروخت کیلئے پیش کیاگیا ہے جبکہ گزشتہ سال جولائی میں ‘سلی ڈیلز’ نامی ایپ کے ذریعہ مسلم خواتین کی بولی لگائی گئی تھی۔

  • کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع

    نئی دہلی. ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایک بار پھر پابندیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ خود راجدھانی دہلی میں بھی مسلسل بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر پابندیاں دوبارہ سخت کر دی گئی ہیں۔

    اس کے تحت ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں گھر سے کام کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ دفاتر میں اہلکاروں کی حاضری پچاس فیصد رکھی گئی ہے۔

    ہلاکت خیز کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ویک اینڈ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کو رات کے کرفیو کے علاوہ دن کا کرفیو بھی ہوگا

    دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے منگل کو یہ اطلاع دی انہوں نے کہا کہ ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ضروری خدمات کے علاوہ باقی سب پر کرفیو کا نفاذ ہوگا

    انہوں نے کہا کہ میٹرو اور بس کو 50 فیصد گنجائش پر چلانے کے فیصلے کے بعد دیکھا گیا کہ بس اسٹاپ اور میٹرو اسٹیشن کے سپر اسپریڈر بننے کاخدشہ ہے اس لیے اب بس اور میٹرو صد فیصد گنجائش کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بس اور میٹرو میں ہر ایک کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

    نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے اب گھر سے کام کریں گے، جب کہ 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ پرائیویٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ کورونا کے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں اور ماسک پہنیں۔

    ممبئی میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ممبئی کے میئر کشاری پیڈنیکر نے واضح کیا ہے کہ اگر کیس 20 ہزار سے اوپر جاتے ہیں تو لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ یہاں وبا کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل کھلنے والے سکول دوبارہ بند کیے جا رہے ہیں۔

    مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسکولوں کو ایک بار پھر بند کرنا پڑا ہے۔ ایک طالب علم کی ماں نے بتایا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ اسکول بند کر دیا گیا ہے۔ سمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے ان کا بیٹا آن لائن کلاسز لینے سے قاصر ہے۔ اس سے اس کی پڑھائی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ دہلی میں بڑھتی سردی اور کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسکول پہلے ہی بند کر دیے گئے ہیں۔

    دہلی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیس بھی اس کی وجہ بن گئے ہیں۔ ملک میں جس طرح سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اس کا نیا ویریئنٹ اومیکرون بھی اس میں شامل ہے۔ اس کی منتقلی کی رفتار اب تک سامنے آنے والے تمام ویریئنٹس سے بہت زیادہ ہے۔

    تاہم، دہلی میں ایمس نے اپنے تمام فیکلٹی ممبران کو فوری طور پر ڈیوٹی میں شامل ہونے کو کہا ہے۔ ایمس نے موسم سرما کی چھٹیوں کے باقی دنوں (5 جنوری سے 10 جنوری) کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

  • کشمیریوں کے قتل عام کے لیے امریکہ نے بھارت کو مہلک ترین گن دے دی

    کشمیریوں کے قتل عام کے لیے امریکہ نے بھارت کو مہلک ترین گن دے دی

    سرینگر:کشمیریوں کے قتل عام کے لیے امریکہ نے بھارت کو مہلک ترین گن دے دی اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مزیدآزادی پسند کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کی غرض سے بھارتی پولیس کو مہلک امریکی سگِ اسالٹ رائفلوں اور پستولوں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے پہلے ہی اپنی فوج کو مقبوضہ کشمیرمیں جدید ترین رائفلوں سے لیس کردیا ہے ۔ حکام کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس جدید ترین امریکی سگِ اسالٹ رائفل حاصل کرنے والی پہلی فورس ہو گی ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فورس 500 سگ سوئر 716 رائفلیں اور 100سگ سوئر ایم پی ایکس نائن ایم ایم پستول خریدے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے حال ہی میں ان مہلک ہتھیاروں کی خریداری کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ سگ سوئراسالٹ 716رائفلزکشمیرمیں پولیس کے زیر استعمال انساس رائفلوں کے مقابلے میں زیادہ مہلک اور جدید ہے ۔ حکام کے مطابق رائفل جس کا وزن میگزین کے بغیر 3.82کلو ہے، ساڑھے چھ سے ساڑھے آٹھ سو رائونڈ فی منٹ فائر کرتی ہے اور 500میٹر تک کے فاصلے تک نشانہ بنا سکتی ہے ۔ یہ جدید ترین رائفل اپنی ان خصوصیات کی وجہ سے کشمیری نوجوانوں کے خلاف ایک مہلک ہتھیار ثابت ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی فورسز کو کشمیریوں کے قتل عام ، گرفتاریوں اور انہیں عمر بھر کیلئے معذور کرنے کیلئے خصوصی اختیارات دے رکھے ہیں ۔ جنوری 1989سے اب تک بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں95ہزار950سے زائد کشمیریوں کو شہید اور 11ہزار246خواتین کی بے حرمتی کی ہے ۔

  • ایران اور ہندوستان ملکرکشمیرکی پھلوں کی صنعت کوتباہ کرنے لگے

    ایران اور ہندوستان ملکرکشمیرکی پھلوں کی صنعت کوتباہ کرنے لگے

    سرینگر:ایران اور ہندوستان ملکرکشمیرکی پھلوں کی صنعت کوتباہ کرنے لگے ،اطلاعات ہیں کہ کشمیر ی تاجروں کا کہنا ہے کہ ایرانی سیبوں کی بھاری مقدار میں درآمد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیبوں کی صنعت پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں اور نومبر کے وسط سے قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تاجروں نے کہاکہ شمالی بھارت میں سردی کی لہر اور جنوبی بھارت میں سیلاب کے بعد ہول سیل مارکیٹوں میں کشمیری سیبوںکی قیمتیں گرنے لگیں۔ اس کے ساتھ ہی ایرانی سیبوں کی درآمدسے جن کو بھارت میں ڈمپ کرنے کے بعد سستے داموں فروخت کیا جاتا ہے، کشمیری سیبوں کی تجارت کو نقصان پہنچاہے۔کشمیر میں سیبوں کے تاجر اور کاشتکار ایرانی سیبوں میں پھپھوندے کی بیماریاں پائے جانے کے بعد پریشان ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ درآمد شدہ سیب اپنے ساتھ نئی بیماریاں لا سکتے ہیں۔

    شوپیاں میں سیب کے ایک کاشتکار اور تاجر محمد اشرف وانی کاکہناتھا کہ کاشتکاروں اور تاجروں کی انجمن کشمیری سیبوں کے تحفظ کے حوالے سے پریشان ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں ایرانی کیویز میںکچھ نئی بیماریاںپائے جانے کے بعدفوری اقدامات کیے اور ان پر پابندی لگادی ۔ اب جب کہ ایرانی سیبوں میں بھی ایسی بیماریاں پائی گئی ہیں، حکومت کو فوری طور پر ان کی درآمد بند کر دینی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں بھارتی سیب میں 40 بیماریوں کی نشاندہی کی گئی ہے، وہیں ایران میں پیدا ہونے والے سیبوں میں 400 سے زیادہ بیماریاں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے تمام سیب سمندری راستوں کے ذریعے بھارت لائے جا رہے ہیں کیونکہ بیشتر ممالک نے بیماریوں اور دیگر معیار کے مسائل کی وجہ سے ایرانی سیب درآمد کرنے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ درآمد کو جلد از جلد بند کیا جائے۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر میں واقع پھلوں کی پیداوار کی ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اذہان جاوید نے کہا کہ درآمدسے نہ صرف قیمتیں گرجائیں گی بلکہ یہ نئی بیماریاں لا کر سیب کی صنعت پر تباہی مچا دے گی۔سرینگر میں پھلوں اور سبزیوں کی منڈی کے صدر بشیر احمد بشیر نے بتایا کہ تاجروں اور کاشتکاروں نے مالیاتی اداروں سے موٹے قرضے لے کر سیب کو کولڈ سٹوریج میں محفوظ کر رکھا ہے لیکن حکومت ایرانی سیبوں کی درآمد کی اجازت دے کر ان کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔بشیر نے کہا کہ کشمیری سیبوں کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے تاجروں اور کاشتکاروںکوبھاری نقصان ہوا ہے۔