Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

    بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم مخالف مہم جاری رہنے کی صورت میں مودی سرکار پر برستے ہوئے بھارت میں خانہ جنگی کی دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی کوششیں فوری طور بند نہیں ہوئی تو مسلمان جوابی جنگ لڑیں گے اورملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔

    بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

    نصیرالدین شاہ نے وائر سروس ان انڈیا کے ساتھ دھرم سنسد کے ارکان جنہوں نے 10 روز پہلے ہریدوار میں مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کیا تھا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میں حیران ہوں کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کس کے بارے میں بات کررہے ہیں؟ ہم یہاں پیدا ہوئے، ہم یہیں سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہیں رہیں گے یہ خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔

    انٹرویو لینے والے شخص کا نصیرالدین شاہ سے مرکزی سوال یہ تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں مسلم ہونا کیسا لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ نے کہا مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جارہا ہے انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے اور یہ تقریباً ہر شعبے میں ہورہا ہے۔

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری،مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر…

    بھارتی اداکار نے کہا مسلمانوں میں ایک فوبیا پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں مجھے یہاں خوف محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ میرا گھر ہے لیکن میں اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہوں کہ ان کا کیا ہوگا۔

    مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مکمل خاموشی پر نصیرالدین شاہ نے کہا ’’انہیں کوئی پرواہ نہیں‘‘کم از کم آپ ان پر منافق ہونے کا الزام نہیں لگاسکتے۔

    اداکار نے کہا کہ مغل ہندوستان کو اپنا وطن بنانے کے لیے آئے تھے مغلوں کے نام نہاد مظالم کو ہر وقت اجاگر کیا جاتا ہے، بھارتی بھول جاتے ہیں کہ مغل وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک میں لازوال یادگاریں چھوڑی ہیں، جنہوں نے رقص، موسیقی، مصوری، ادب کی روایت چھوڑی ہے۔ مغل یہاں کو اپنا وطن بنانے آئے تھے، آپ چاہیں تو انہیں مہاجر کہہ سکتے ہیں۔”

    تاہماس بیان کے برد سے اداکار کوانتہا پسند بھارتیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا ہے-

    سنی لیون کا نیا گانا ان کے گلے کی ہڈی بن گیا

    واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لئے ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری ہیں ،انتہا پسند بھارتی حکومت نے مدر ٹریسا کی طرف سے قائم کردہ خیراتی ادارے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​لائسنس کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا ہے مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کے تحت ہزاروں ورکرز(ننز) کام کر رہی ہیں جو لاوارث بچوں کے لیے گھر، اسکول، کلینک اور ہاسپیس جیسے منصوبوں کی نگرانی کرتی ہیں کرسمس کے دن، ہندوستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ غلط معلومات کی وجہ سے دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جا رہی –

    آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

    علاوہ ازیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کیتھولک چرچ کے ایک پادری سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ان پر قبائلیوں کو عیسائیت اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے انہیں جھابوا ضلع کے ایک گاؤں سے گرفتار کیا گیا پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی جھابوا ضلع کے ایک تھانے میں درج ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ان تینوں پر مدھیہ پردیش فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2021 کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے جسے مذہب کی تبدیلی کے مخالف قانون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    دریں اثنا جھابوا ضلع میں عیسائی مشنریوں نے الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقوں میں ان کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور ان پر مذہب تبدیل کرانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

    بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

  • بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

    بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

    بھوپال :بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے:عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد،مگرعالمی برادری کچھ نہٰں‌کرے گی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کیتھولک چرچ کے ایک پادری سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر قبائلیوں کو عیسائیت اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوںکے نام فادر جام سنگھ ڈنڈور، پادری انسنگھ نناما اور منگو مہتاب بھوریہ بتائے جاتے ہیں۔ انہیں جھابوا ضلع کے ایک گاو¿ں سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی جھابوا ضلع کے ایک تھانے میں درج ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ان تینوں پر مدھیہ پردیش فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2021 کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے جسے مذہب کی تبدیلی کے مخالف قانون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    دریں اثنا جھابوا ضلع میں عیسائی مشنریوں نے الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقوں میں ان کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور ان پر مذہب تبدیل کرانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

    ادھر بھارتی حکومت نے بھی نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کی بیرونی فنڈنگ روکنے کی کوششیں شروع کردیں۔مدر ٹریسا نے مشنریز آف چیریٹی ادارہ 1950 میں قائم کیا تھا اور اس کے تحت 240 سے زائد فلاحی ادارے چلائے جارہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدرٹریسا مشنریز آف چیریٹی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے نقد وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشنریز آف چیریٹی بیرون ملک سے فنڈز اکٹھے کرتا ہے جبکہ چیریٹی نے اپنے تمام اداروں کو مسئلہ کے حل تک تنظیم کے غیرملکی فنڈز کے اکاؤنٹ کو آپریٹ نہ کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔

    اس حوالے سے بھارتی حکومت نے 27 دسمبر کو ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ مشنریز آف چیریٹی کی درخواست کو رد کردیا گیا ہے اور اس کی وجہ درخواست فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ سے مطابقت نہیں رکھتی اور منفی چیزیں بھی سامنے آئی ہیں۔

    اُدھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدر ٹریسا کا مشنریز آف چیریٹی ادارہ بھارت بھر میں کئی شلیٹرز ہوم چلاتا ہے اور اسے 2020-21 میں بیرون ممالک سے 75 کروڑ ڈالرز کی امداد موصول ہوئی تھی۔

  • سال 2021، بھارت میں غداری کے ریکارڈ مقدمے درج

    سال 2021، بھارت میں غداری کے ریکارڈ مقدمے درج

    سال 2021، بھارت میں غداری کے ریکارڈ مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں بھارت میں غداری کے ریکارڈ مقدمے درج کئے گئے تا ہم کسی ایک مقدمے میں بھی غداری ثابت نہیں کی جا سکی

    بھارت میں غداری کے زیادہ مقدمے مسلمانوں پر درج کئے گئے،پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے، پاکستانی پرچم بلند کرنے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے یا پھر مودی سرکار کے خلاف بات کرنے پر غداری کے مقدمے درج کئے جاتے رہے، ایک برس میں جتنے بھی بھارت میں غداری کے مقدمے درج کئے گئے ان میں مودی سرکار کسی ایک بھی مقدمے میں غداری ثابت نہیں کر سکی

    بھارت میں رواں برس غداری کا مقدمہ پہلے ماہ جنوری میں ہی 2 جنوری درج کیا گیا تھا ،اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے خلاف غداری کا رواں برس کا پہلا مقدمہ درج کیا گیا تھا ،دوسرا مقدمہ ماہ جنوری کی 28 تاریخ کو درج کیا گیا تھا اور وہ مقدمہ ایک صحافی ظفر آغا پر ایک ٹویٹ کو لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

    دوسرے ماہ فروری میں ماحولیاتی تبدیلی کی رکن اور طالبہ دیشا روی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا، بھارت میں کسان تحریک کی حمایت کا ان پر الزام لگا تھا اور ایک ٹویٹ کو غداری کا مقدمہ درج کرنے کی بنیاد بنایا گیا تھا

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

    پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

    7 مئی کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے محمد اسلم اور اسکے چار ساتھیوں پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، 14 مئی کو تقریر ٹیلی کاسٹ کرنے پر نیوز چینل TV5 اور ABN Andhrajyoti پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

    6 اپریل 2021 کو ایک فیس بک پوسٹ سامنے آنے پر آسام کے رائٹر شیکھا سرما کو غداری کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ،27 اکتوبر کو پاکستان زندہ باد کہنے پر تین کشمیری طلبہ سمیت سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

    بھارت میں غداری کے زیادہ تر مقدمات مسلمانوں پر درج کئے جاتے ہیں تا ہم ان پر الزامات ثابت نہیں ہوتے، ایک رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2019 کے درمیان بھارت میں غداری کے 326 مقدمے قائم کئے گئے جن میں سے صرف چھ مقدامت میں ملزمان پر جرم ثابت ہو سکا،

    ہم جہنم میں جی رہے ہیں، دہلی ہائیکورٹ نے حکومت بارے دیئے ریمارکس

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

    کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

    کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

    مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

    مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

    نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

    کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

    کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعینات، کسانوں کا بھی مودی کو دبنگ پیغام

    دہلی فسادات کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی، دہلی ہائیکورٹ

    غداری کے الزام میں گرفتار شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا

    بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا

    نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی موت کے بعد خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔جس کے بعد ان کے سیکرٹی کارواں میں ایک نئی اور جدید بلکتر بند گاڑی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ پہلے ہی مودی کے زیرِ استعمال بکتر بند رینج روور اور لینڈ کروزر گاڑیاں ہیں۔مذکورہ بکتر بند مرسیڈیز میں آرمرڈ پروٹیکشن کا سب سے بہترین نظام موجود ہے، جو کلاشنکوف کی گولیوں کو باآسانی برداشت کرسکتا ہے۔

    گاڑی میں نصب شیشوں پر پولی کاربونیٹ مادے کی تہہ موجود ہے جو سخت اسٹیل کی گولیوں کو بھی شیشیہ بھیدنے نہیں دیتی۔یہ گاڑی 15 کلو وزنی بارودی مواد کا دھماکہ سہہ سکتی ہے۔مودی کی سیکورٹی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مرسیڈیز میں کیمیکل یا گیس حملے کی صورت میں صاف آکسیجن فراہمی کا انتظام بھی موجود ہے۔

    آرمرڈ مرسیڈیز S-650 کے فیول ٹینک پر ایک خاص مادے کی تہہ چڑھائی جاتی ہے جو گولی لگنے یا ٹینک میں چھید ہونے کی صورت میں ٹینک کو خود بخود سیل کردیتی ہے۔

    جو میٹیرئیل بوئنگ کمپنی اپنے اپاچی ٹینک اٹیک ہیلی کاپٹرز میں استعمال کرتی ہے، وہی اس گاڑی کی تیاری میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

     

    گاڑی کا اندرونی حصہ بہت پرآسائش اور آرام دہ ہے، اس میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو ایک لگژری کار میں موجود ہوتی ہیں۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے، جو پاکستانی روپے میں یہ رقم 28 کروڑ 66 لاکھ بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو ان کے پاس بلٹ پروف مہیندرا اسکورپیو تھی، جب وہ 2014 میں وزیراعظم بنے تو انہوں نے بی ایم ڈبلیو 7 سیریز لی اور اس کے بعد رینج روور اور لینڈ کروزر بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیں۔

    آخر میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی جنرل بپن راوات کی موت نے مودی کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے یا پھر بکتر بند گاڑی کا اسکواڈ میں اضافہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے

    کرونا کی نئی قسم اومیکرون آنے کے بعد دنیا ایک بار پھر لاک ڈاون کی طرف جا رہی ہے، فضائی حدود بند کی جا رہی ہیں، خبر آئی ہے کہ بھارت کے کرکٹ بورڈ کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، بخار ہونے پر انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال علاج کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے

    خبر رساں ادارے کے مطابق سارو گنگولی ویکسی نیشن بھی کروا چکے تھے ، اسکے باوجود انہیں کرونا ہو گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے علاج جاری ہے اور سارو گنگولی کی حالت خطرے سے باہر ہے ، گنگولی کو پہلی بار کرونا ہوا تا ہم انکے اہلخانہ پہلے کرونا کا شکار ہو چکے ہیں، اسوقت گنگولی نے ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا،

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

  • بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری،مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​روک دی

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری،مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​روک دی

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری ہیں جبکہ اس لپیٹ میں مسلمانوں کے ساتھ مسیحی برادری بھی آگئی ہے ،انتہا پسند بھارتی حکومت نے مدر ٹریسا کی طرف سے قائم کردہ خیراتی ادارے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​لائسنس کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کے تحت ہزاروں ورکرز(ننز) کام کر رہی ہیں جو لاوارث بچوں کے لیے گھر، اسکول، کلینک اور ہاسپیس جیسے منصوبوں کی نگرانی کرتی ہیں کرسمس کے دن، ہندوستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ غلط معلومات کی وجہ سے دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جا رہی –

    ہندو انتہا پسند افراد طویل عرصے سے چیریٹی پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں کو لوگوں کو عیسائی بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے تاہم ادارے کی جانب سے ان تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

    بھارت:انتہاپسند ہندوؤں نے کرسمس پر’سانتا کلاز‘کو بھی نہ بخشا :مگرعالمی برادری…

    دی مشنریز آف چیریٹی، جس کی بنیاد 1950 میں مدر ٹریسا نے رکھی تھی، ایک رومن کیتھولک تھیں جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کولکتہ میں سماجی کاموں میں گزارا تاہم سنٹر کی انتظامیہ نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

    سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ 2014 میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صرف اس سال بھارت میں 300 سے زیادہ عیسائی مخالف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ایک اسکول کی پرنسپل نے بتایا کہ پچھلے ہفتے، 200 سے 300 لوگوں کا ایک ہجوم مدھیہ پردیش کے ایک عیسائی اسکول میں اس وقت گھس آیا جب طلبا امتحان دے رہے تھے، ہجوم نے عمارت پر پتھراؤ بھی کیا بچوں کو وہاں سے نکال کے اسکول کے دوسرے حصے میں بٹھایا گیا لیکن وہ خوف کی وجہ سے پیپر نہیں دے سکے۔

    بھارت:انتہاپسند ہندوؤں نے کرسمس پر’سانتا کلاز‘کو بھی نہ بخشا :مگرعالمی برادری…

    واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کے پتلے کو نذر آتش کردیا تھا ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ہندوانتہا پسند جماعت بجرنگ دل نےاحتجاجی مظاہرہ کیا کرسمس کے موقع پر انتہا پسند کی جماعت کی جانب سے بھارت میں ہندوؤں کی مبینہ جبری تبدیلی مذہب کو بنیاد بنا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بجرنگ دل کی جانب سے مظاہرہ 24 دسمبر کو سینٹ جان چوک پر کیا گیا جبکہ انتہاپسند مظاہرین نے ’سانتا کلاز مردہ باد اور گو بیک سانتا کلاز‘ کے نعرے بھی لگائے تھے-

    خیال رہے کہ بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے، امریکا کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔

    گزشتہ دنوں انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی حکمران جماعت نے ہندو انتہا پسندوں کو اقلیتوں پر حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

    منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمزکے مطابق ہندو انتہا پسند مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ، زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ہندو انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں، عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، ہندو انتہا پسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

    نیو یارک ٹائمز کے مطابق موت کے خوف سے عیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیاہے ، عیسائیوں کے زیر تسلط چلنے والے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کیلئے متعدد بار شکایت درج کروائیں، ہندو انتہا پسندبھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی خاموش ہیں-

    امریکی اخبار کے مطابق اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں، ہندو انتہا پسند مودی ہندوستان کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہ ہیں-

    دوران سفر گاڑی میں سو جانے والی خاتون کو ’اوبر‘ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    ممبئی: بھارت کی مقامی انڈسٹری کی اداکارہ نے منشیات کے جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھوجپوری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں منعقد ہونے والی پارٹی میں شرکت کی بعد ازاں ان کے نمبر پر دو لوگوں نے نارکوکٹس کنٹرول بیورو کا افسر بن کر بات کی اور انہیں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں پھنسا کر گرفتار کرنے کی دھمکی دی۔

    گرل فرینڈ کی ٹویٹ نے بالی ووڈ کی معروف ماما بھانجا کی جوڑی میں دراڑ ڈال دی

    این بی سی کے افسر بن کر سامنے آنے والے دونوں افسران نے اداکارہ اور اُن کی تین دوستوں کی جان بخشی کے لیے چالیس لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد معاملہ 20 لاکھ روپے میں طے پایا رقم وقت پر نہ پہنچنے کے بعد این سی بی کے جعلی افسران نے اداکارہ کو فون کر کے گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیں، جن سے تنگ آکر 23 دسمبر کو پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کر لی-

    پولیس حکام نے اداکارہ کی شناخت مخفی رکھی اور یہ بتایا کہ وہ ممبئی کے علاقے جوگ شواری میں قائم ایک فلیٹ میں کرایے پر رہائش پذیر تھیں، اسی مقام سے اُن کی لاش برآمد ہوئی ہےاداکارہ کی لاش ملنے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جب تحقیقات شروع کیں تو ساری کتھا کھل کر سامنے آئی، جس کے بعد تفتیشی افسر نے آنجہانی اداکارہ سے ہوٹل میں ملنے والے لوگوں سے بھی رابطہ کیا اور اُن کے بیانات قلم بند کیے۔

    رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

    ان میں ایک عظیم قاضی نامی نوجوان بھی تھا، جس کے ہاتھ اداکارہ نے آدھی رقم بھجوا دی تھی جس کے بعد این سی بی کے جعلی افسران نے تینوں کو بلیک میل کیا پولیس کے مطابق جعلی افسران کی دھمکیوں کے بعد اداکارہ ڈپریشن کی مریضہ بن گئی تھی اور وہ اس حوالے سے کافی پریشان تھی۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ امبولی تھانے میں انڈین پینل کوڈ کی دفعات 384، 388،389، 506 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کر کے این سی بی کے جعلی افسران کو گرفتار کرلیا جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

    امتحانی پرچے میں سیف اورکرینہ کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پرسکول کو شوکاز

  • امتحانی پرچے میں سیف اورکرینہ کے  بیٹے کا نام پوچھے جانے پرسکول کو شوکاز

    امتحانی پرچے میں سیف اورکرینہ کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پرسکول کو شوکاز

    ممبئی: نجی اسکول کو امتحانی پرچے میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ایک اسکول میں کلاس 6 کے جنرل نالج کے پیپر میں حالات حاضرہ کے سوال کے طور پر سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کا نام پوچھا گیا اسکول کے اس عجیب و غریب اقدام پر اسکول کی پیرنٹ باڈی نے ریاستی محکمہ تعلیم سے اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول کے خلاف ایسا سوال پوچھنے پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارت میں مسیحیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: امریکی میڈیا…

    ضلعی پیرنٹس ایسوسی ایشن کے صدر انیش جھرجھارے نے اس معاملے پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول انتظامیہ طالبعلموں سے ایسا غیر سنجیدہ سوال کس طرح کرسکتی ہے؟ طلبا سے تاریخی شخصیات کے بارے میں پوچھنے کے بجائے انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کے بیٹے کا پورا نام پوچھا۔

    رپورٹ کے مطابق کھانڈوا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) سنجیو بھلیراؤ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے انہوں نے کہا اسکول کی جانب سے دئیے جانے والے جواب کی بنیاد پر ہم اسکول کے خلاف کارروائی کریں گے اس کے علاوہ ہم دیگر کلاسوں کے امتحانی پرچوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

     

    واضح رہے کہ چھٹی کلاس کے امتحانی پرچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں جنرل نالج کے سیکشن میں 5 سوالات پوچھے گئے ہیں جن میں سے ایک سوال ہے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کا پورا نام لکھیں؟ صرف یہی نہیں بلکہ ایک اور سوال بھی کافی متنازع ہے جس میں پوچھا گیا ہے شمالی کوریا کے آمر (ڈکٹیٹر) کون ہیں؟

    یادرہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دو بیٹے ہیں بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان ہے جو اپنی پیدائش سے ہی مقبول ترین اسٹار کڈ ہیں جب کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان ہے جسے پیار سے ’’جے‘‘ کہا جاتا ہے سیف اور کرینہ کے دونوں بیٹے اپنے ناموں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

    جیکولین فرنینڈس سے کروڑوں کے تحائف ضبط کرنے کا فیصلہ

  • انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 238 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا پاکستان کے محمد شہزاد 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ احمد خان اننگز کے آخر میں 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

    اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو بہت اچھا ثابت ہوا ایک موقع پر بھارت کی ٹیم کے 4 کھلاڑی 41 رنز پر آوٹ ہو گئے تھے۔

    شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ د کھائی یہ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں دوسری فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت ،بنگلا دیش،سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلیں گے ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے جمعرات کو ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا ہے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے۔

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    انہوں نے کہا تھا کہ ایشیا کو لائن (شیر) کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کھلاڑی شامل ہیں لیجنڈز لیگ کرکٹ جنوری 2022 میں عمان کے تین اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی اس میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں سے 2 کا تعلق بھارت سے ہو گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کی ٹیم میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، سنتھ جیسوریا، متھیا مرلی دھرن، چمنڈا واس، رومیش کالووتھرانا، تلکرتنے دلشان، اظہر محمود، اپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل، یونس خان اور اصغر افغان شامل ہوں گے ریسٹ آف دی ورلڈ اور بھارت کی دونوں ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

  • بھارت:انتہاپسند ہندوؤں نے کرسمس پر’سانتا کلاز‘کو بھی نہ بخشا :مگرعالمی برادری پھربھی خاموش تماشائی

    بھارت:انتہاپسند ہندوؤں نے کرسمس پر’سانتا کلاز‘کو بھی نہ بخشا :مگرعالمی برادری پھربھی خاموش تماشائی

    نئی دہلی :بھارت:انتہاپسند ہندوؤں نے کرسمس پر’سانتا کلاز‘کو بھی نہ بخشا :مگرعالمی برادری پھربھی خاموش تماشائی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری ہیں اور کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کے پتلے کو نذر آتش کردیا۔

    انتہا پسند ہندووں کی بدمعاشیوں کا تذکرہ تو بھارتی میڈیا نے بھی کیا ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر انتہا پسند کی جماعت کی جانب سے بھارت میں ہندوؤں کی مبینہ جبری تبدیلی مذہب کو بنیاد بنا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق بجرنگ دل کی جانب سے مظاہرہ 24 دسمبر کو سینٹ جان چوک پر کیا گیا جبکہ انتہاپسند مظاہرین نے ’سانتا کلاز مردہ باد اور گو بیک سانتا کلاز‘ کے نعرے بھی لگائے۔

    خیال رہے کہ بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے، امریکا کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔

    گزشتہ دنوں انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی حکمران جماعت نے ہندو انتہا پسندوں کو اقلیتوں پر حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

    اور ادھر آج بھارت میں مسیحی برادری پر مظالم کے تہلکہ خیز انکشافات امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سامنے لے آیا، ہندو انتہا پسند مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ، زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

    امریک یاخبار دی نیو یارک ٹائمز میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق ہندو انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں، عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، ہندو انتہا پسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

    نیو یارک ٹائمز کے مطابق موت کے خوف سے عیسائیوں خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا، عیسائیوں کے زیر تسلط چلنے والے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کیلئے متعدد بار شکایت درج کروائیں، ہندو انتہا پسندبھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی خاموش۔

    امریکی اخبار کے مطابق اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں، ہندو انتہا پسند مودی ہندوستان کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہ ہیں