Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت میں پھرکورونا نے سر اٹھا لیا،اومی کرون بھی حملے کرنے لگاصورتحال شدید خراب

    بھارت میں پھرکورونا نے سر اٹھا لیا،اومی کرون بھی حملے کرنے لگاصورتحال شدید خراب

    نئی دہلی:بھارت میں پھرکورونا نے سر اٹھا لیا،اومی کرون بھی حملے کرنے لگاصورتحال شدید خراب ا،طلاعات کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے اور انفیکشن کے 15438 نئےکیسزدرج کیے گئے ہیں۔کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 86 ہزار 41 ہو گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق جمعرات کو ملک میں کورونا انفیکشن کے 9419 نئے کیسز سامنے آنے تھے

    اس دوران 8 ہزار 251 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 97 ہزار 388 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 1009 بڑھ کر 94742 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 159 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 111 ہو گئی ہے۔

    دریں اثنا، بدھ کو 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 30 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزار 286 ہو گئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 98.36 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔

    دوسری طرف ریاست کیرالہ اب بھی ملک میں فعال کیسوں اور تعداد اموات کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ریاست میں ایکٹو کیسز 887 بڑھ کر 41615 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4039 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5095263 ہو گئی ہے۔

    اسی عرصے میں 112 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 42014 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں، ایکٹیو کیسز 157 کم ہو کر 9964 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید 10 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141204 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1040 مریضوں کے کورونا سے صحت مند ہونے سے ان کی کل تعداد 6489720 ہو گئی ہے۔

  • بھارت میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت

    بھارت میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت

    نئی دہلی : بھارتی ریاست سِکِم میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا رنگ سنہرا پیلا اور کنارے چاکلیٹی رنگ کے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی رہائشی سونم وانگچک لیپچا نامی خاتون مہم جوئی کی شوقین ہیں۔ اور یہی شوق پورا کرنے کیلئے وہ قریبی سرسبز علاقے میں تتلیوں کو دیکھ اور ان کی تصاویر لے رہی تھیں دریں اثنا ایک تتلی نمودار ہوئی اور اس کی خوبصورتی کے پیش نظر سونم نے فوراً اس کی بھی تصویر اتار لی انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ تصویر تتلی کی نئی نسل کی دریافت کا باعث بنے گی۔

    صحت ہو یاعالمی خبریں، لوگ معلومات کا انتخاب اپنے ذاتی احساسات کی بنا پر کرتے ہیں تحقیق

    30 سالہ سونم اپنی تصویریں بنگلور میں نیشنل سینٹر فار بائیولوجیکل سائنسز (NCBS) کے ماہرینِ حشریات کو بھیجتی رہتی ہیں تاکہ وہ ان کی شناخت کر کے بھارتی تتیلوں کی ویب سائٹ Butterflies of India پر اپ لوڈ کر سکیں۔

    افزائش نسل کرنے والا دنیا کا پہلا روبوٹ تیار

    اس ویب سائٹ پر جمع کرائے گئے تمام مشاہدات کا ایک ماہر پینل کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے سونم کی پیلے رنگ کی تتلی کی تصویر کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین نے نوٹ کیا کہ یہ تتلی ایک ایسی نسل تھی جو پہلے ہندوستان میں نامعلوم تھی محققین کی ٹیم جنہوں نے اس نسل کو دریافت کیا، نے انگریزی نام ‘Chocolate-bordered Flitter’ تجویز کیا ہے-

    سونم کا تعلق چین سے ہے تاہم سونم خود بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے قریبی رشتہ دار جنوب مشرقی چین میں ہیں۔

    زیبرا کی اصل رنگت کیا ہوتی ہے سفید یا سیاہ؟

  • مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی سکول پر حملہ

    مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی سکول پر حملہ

    نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پرمدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پردھاوا بول دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پتھراؤ کیا اسکول میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں –

    کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے شروع

    ہندوانتہاپسندوں کے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہورہے تھے۔ہندوانتہاپسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔

    ہندوانتہاپسندوں نےزبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کراسکول پرحملہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے حسب روایت انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوگرفتارنہیں کیا۔

    دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست ودیشا ضلع کے گنج باسودہ قصبے میں بجرنگ دل سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں کے عیسائی مشنری اسکول پر حملے کے بعد مدھیہ پردیش میں حالات کشیدہ ہیں۔

    روزانہ 500 گرام ریت کھانے والی 80 سالہ خاتون

    بجرنگ دل کے کارکنان سینکڑوں مقامی لوگوں کے ساتھ اسکول میں گھس گئے اور عیسائی مشنری ادارے کی طرف سے طلباء کے مبینہ مذہب تبدیل کرنے کے خلاف عمارت پر پتھراؤ کیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب 12ویں جماعت کے طلباء ریاضی کے امتحان میں بیٹھے تھے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق، ودیشا ضلع کے گنج بسودا قصبے میں سینٹ جوزف اسکول کو سوشل میڈیا پر الزامات کے بعد نشانہ بنایا گیا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے آٹھ طلباء کے مذہب کو تبدیل کیا گیا تھا۔

    فرانس: معمر شخص کے گھر سے 100 بلیوں کی لاشیں، گلہریوں اور چوہوں کی باقیات برآمد

    سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے باہر ایک بہت بڑا ہجوم اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہا تھا۔ایک طالب علم نے کہا، "کہ حملے کی وجہ سے ہمارا پیپر ادھورا رہ گیا تھا، ہم چاہتے ہیں کہ امتحان دوبارہ ہو”۔

    اسکول کے مینیجر برادر انٹونی نے کہا ہے کہ انہیں ایک روز قبل مقامی میڈیا کے ذریعے حملے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد انہوں نے پولیس اور ریاستی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا تھا۔ انہوں نے پولیس پر مناسب حفاظتی انتظامات نہ کرنے کا الزام لگایا انہوں نے مذہب کی تبدیلی کے دعووں کی بھی تردید کی-

    شہری کا گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کیلئے انوکھا اقدام

  • وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سےتجاوز، حکومت کا ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف

    وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سےتجاوز، حکومت کا ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف

    اسلام آباد:حکومت نے رواں سال ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف کیا ہے جبکہ ترکی ، ایران اور کرغیزستان میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے مہیا کی گئیں دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی ہے سال 2021 کے پہلے 10 ماہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے مہنگائی زیادہ رہی جنوری تا ستمبر ہر مہینے بھارت اور بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم ریکارڈ کی گئی-

    سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

    دستاویزات کے مطابق جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی 5.7، بھارت 4.1، بنگلہ دیش میں 5 فیصد تھی فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8.7 بڑھی جبکہ بھارت میں 5 اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9.1 فیصد تک بڑھ گئی اپریل میں یہ شرح 11.1 ریکارڈ کی گئی مئی میں 10.9 فیصد جبکہ بھارت میں 6.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

    جون میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.7 تک پہنچ گئی۔ جولائی اور اگست میں 8.4 رہی تاہم ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہوگئی اور بھارت میں 4.4 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہی اکتوبر 2021 میں پاکستان میں یہ شرح 9.2 تک پہنچ گئی جبکہ بھارت میں 4.4 تک برقرار رہی۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت کے قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سے بڑھ گئے جب کہ موجودہ حکومت کے 38 ماہ میں 15 ہزار 547 ارب روپے اضافہ ہوا۔

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق حکومت کے ملکی قرضے 26 ہزار467 ارب 70 کروڑ روپے ہو گئے۔موجودہ دور میں اندرونی قرضے9ہزار 677 ارب، غیر ملکی قرضے 13ہزار811 ارب روپے سے بڑھ گئے۔

    موجودہ دور میں بیرونی قرضہ 5 ہزار 869 ارب روپے بڑھا۔ اگست 2018 ء میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے، جس میں اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب اور بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے۔

  • روزانہ 500 گرام ریت کھانے والی 80 سالہ خاتون

    روزانہ 500 گرام ریت کھانے والی 80 سالہ خاتون

    بھارت کی ریاست اپردیش کے شہر ورنیسا سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ بزرگ خاتون روزانہ 500 گرام ریت کھاتی ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے "انڈیا ٹو ڈے” کے مطابق کسواتی دیوی 40 سال سے روزانہ ریت کھا رہی ہیں، انہوں نے 18 سال کی عمر میں ڈاکٹر کی ہدایت پر ریت کھانا شروع کی جس کے بعد انہیں اسکی لت پڑ گئی۔

    کسواتی دیوی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے وہ ایک خاص پودے کی خاک کھاتی تھیں تاہم بعد میں انہیں ریت کھانے کی عادت پڑ گئی انہوں نے 20 سال کی عمر سے ریت کھانا شروع کی تھی۔

    فرانس: معمر شخص کے گھر سے 100 بلیوں کی لاشیں، گلہریوں اور چوہوں کی باقیات برآمد


    ایک سوال کے جواب میں بزرگ خاتون نے بتایا کہ مجھے سب منع کرتے ہیں تاہم میں کسی کی نہیں سنتی کیا آپ کو ریت کھانے کے بعد کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ نہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اگر میں ریت نہ کھاؤں تو مجھے نیند ہی نہیں آتی 80 سال کی عمر میں بھی میری نظر بالکل ٹھیک ہے جبکہ ریت کھانے سے قبل وہ خاک کھایا کرتی تھیں۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق بزرگ خاتون کے بیٹے نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو ریت کھانے سے منع کرتے ہیں تاہم وہ ان کی نہیں سنتی انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی دادی کے لیے ریت چھان کر لاتا ہے تاکہ وہ اسے آسانی سے کھا سکیں۔

    خاتون کے بیٹنے کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بالکل تندرست ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی بیماری لاحق نہیں بلکہ ان کی والدہ کا اپنا پولٹری فارم ہے اور وہ زراعت بھی کرتی ہیں۔

    دنیا کی طویل القامت خاتون انتقال کر گئیں

    بزرگ خاتون کے بیان کی روشنی میں اندازہ لگایا جائے تو وہ گزشتہ 62 سال سے روزانہ آدھا کلو ریت کھا رہی ہیں جو مجموعی طور پر 404 ٹن ریت بنتی ہے۔

  • مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

    مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

    مدھیہ پردیش :مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے ریاستی پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کرکے مکمل طور پر ہندی الفاظ استعمال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس برطانوی دور سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کرتی آ رہی ہے۔

    بھارتی وزارت داخلہ نے بھی وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان کے حکم کے بعد محکمہ پولیس کو اردو اور فارسی زبانوں کے الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

    ادھر چند ماہ قبل عالمی اداروں نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت میں مودی سرکار اردو کا وجود ختم کرنا چاہتی ہے، اور اس سلسلے میں بہت سے خطرناک فیصلے کیے ہیں، یہ رپورٹ کچھ اس طرح تھی

    بھارت میں مودی سرکار نے اردو زبان سے دشمنی نکالتے ہوئے کئی اردو اسکول بند کر دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمدآباد میں اردو اسکولوں کو تزئین و آرایش کے نام پر بند کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ماتحت چلنے والے 8 سے زائد اردو اسکولوں کو ڈیڑھ برس قبل مرمت کرنے کے لیے بند کیا گیا تھا اور اب تک وہاں تعلیم کا سلسلہ بحال نہیں کیا گیا۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست گجرات میں منظم انداز میں اردو اسکولوں کو بند کر کے طلبہ کا مستقل تاریک کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔ گومتی پور اردو اسکول نمبر ایک اور 2 کو ڈیڑھ سال قبل مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا، تاہم مدت گزرنے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کا ایک کارندہ بھی کام کے لیے نہیں پہنچا۔ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث طلبہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور انہیں دور دراز اسکول میں پڑھنے کے لیے جانا پڑتا ہے۔

    مقامی کونسلر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسکول کو خستہ حال بتا کر بند کر دیا گیا تھا، لیکن ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر اردو اسکولوں کی تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جا رہا اور انہیں بند کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی اردو زبان سے دشمنی کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے اور بی جے پی حکومت کئی بار مقبوضہ علاقوں میں بھی اردو کو ختم کر کے ہندی رائج کرنے کی کوشش کر چکی ہے۔

    قبل ازیں اتراکھنڈ کی حکومت نے تمام ریلوے اسٹیشنوں کے نام اردو سے ختم کر کے ہندی میں لکھنے کا اعلان کیا تھا۔ وہاں تمام ریلوے پلیٹ فارم پر اسٹیشن کے نام انگریزی، اردو اور سنسکرت میں لکھے جاتے تھے، تاہم متنازع اقدامات کے بعد انگریزی، سنسکرت اور ہندی میں لکھنے کا فیصلہ کیا ہے

  • برطانیہ: خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ شروع:بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

    برطانیہ: خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ شروع:بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

    لندن:خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ شروع:بھارت کے پسینے چھوٹ گئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں سکھوں کے لئے علیحدہ وطن” خالصتان“ کے لیے ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ آج برطانیہ میں ہورہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابتدائی 4 مراحل میں برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کے ہزاروں افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا جس کا آغاز رواں برس 31 اکتوبر کو لندن میں ووٹنگ سے ہوا تھا۔اپنے علیحدہ وطن کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو بے چین کر دیا ہے جس نے اسے روکنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

    برطانوی حکومت نے نئی دہلی کے خدشات کے باوجود ریفرنڈم کی اجازت دی ہے۔ریفرنڈم نے بھارتی حکومت کو ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے کہ اس کے پاس سکھوں کو حق خودارادیت دینے کے سواکوئی چارہ نہیں ہے۔

    سکھ ریفرنڈم مستقبل میں بیلجیم، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب کے علاقے میں بھی کرایا جائے گا۔ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان پنجاب ریفرنڈم کمیشن اگلے چھ ماہ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کرے گا۔امریکہ میں قائم تنظیم” سکھز فار جسٹس“ خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی مہم کی قیادت کر رہی ہے۔

    دوسری طرف اس وقت بھارت میں سخت پریشانی پائی جارہی ہے اوربھارتی حکام نے سکھوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے اور ان کا گھیرا تنگ کررکھا ہے جس کی وجہ سے سکھ سخت پریشان ہیں

  • بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم

    بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم

    کابل: بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم،اطلاعات کے مطابق افغانستان نے بھارت سے گندم لے کر آنے والے ٹرکوں کو براستہ واہگہ اور طورخم افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    دفترخارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ پاکسان نے فیصلہ کیا ہے کہ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی بھارت سے افغانستان منتقلی کے لیے سہولت دی جائے گی۔

     

     

    افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان کی وزیر خارجہ امیر خان متقی کو ہفتے کو ملاقات کے دوران فیصلے سے آگاہ کیا۔

    بعد ازاں افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہر بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ملاقات میں تجارت اور بھارت سے گندم کی منتقلی کے حوالے سے سہولت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ امیر خان متقی نے افغانستان کے ٹرکوں میں گندم کی منتقلی کی اجازت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل اکتوبر کے اوائل میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں مذاکرات کے دوران بھارتی وفد نے طالبان حکومت کے رہنماؤں سے غیررسمی ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اسلام آباد سے درخواست کریں کہ وہ پاکستان کے راستے بھارت سے افغانستان گندم لے جانے کی اجازت دیں۔

    جس کے بعد امیر خان متقی نے معاملے کو نومبر میں دورہ اسلام آباد کے دوران اٹھایا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دلایا تھا کہ پاکستان اس درخواست کا جائزہ لے گا۔

  • شہری کا گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کیلئے انوکھا اقدام

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری نے گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کے لیے شہری سے آئی فون چھین لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار نوجوان نے انکشاف کیا کہ اس نے شہری سے آئی فون گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کے لیے چھینا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ آئی فون چھیننے کا واقعہ مشرقی دہلی میں پیش آیا تھا جب دو ڈاکوؤں نے پارک سے گزرتے شہری کو چاقو کی مدد سے آئی فون سے محروم کر دیا تھا آئی فون سے محروم ہونے والے شہری نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا جس کے اگلے ہی روز پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مذکورہ ڈکیت کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک اور واردات کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ناکام ہو گیا۔

    سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:پریشان کن حقائق

    گرفتار ڈاکو نے پولیس کو بتایا کہ گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا جس کی وجہ سے آئی فون چھینا اور اس کے بعد ایک اور واردات کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گئےملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ ان کا ارادہ زیادہ رقم اکھٹی کر کے ہل اسٹیشن گھومنے کا تھا تاہم دوران واردات پکڑے گئے۔

    سیالکوٹ واقعہ:لاش گھسیٹنے اور سیلفی لینے والے 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار

  • پاکستان نے انسانی ہمدردی  پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی

    پاکستان نے انسانی ہمدردی پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد:پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کے طور پر گندم کی فراہمی سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے افغانستان کو ادویات اور گندم کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ہے، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے فیصلہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے گندم بذریعہ واہگہ طورخم بارڈر افغانستان جائے گی۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بعد طالبان حکومت نے عالمی اداروں سے اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کی درخواست کی تھی، اسی دوران اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر بروقت افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں پر حالات خراب ہوسکتے ہیں،لہٰذا تمام ممالک افغانستان کی مدد کریں۔

    اقوام متحدہ کی طرف سے اپیل کے بعد پاکستان سمیت تمام ممالک نے امداد فوری طور پر افغانستان بھیجی جبکہ بھارت نے 50ہزار میٹرک ٹن گندم سمیت دیگر اشیاء دینے کی پیشکش کی تھی اور یہ اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان جانا تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران اس پیشکش کو منظور کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت یہ گندم پاکستان کے راستے افغانستان تک پہنچانے کا عزم کیا تھا۔

    دوسری طرف کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے پرپاکستان اور کپتان دونوں کا شکریہ ادا کیا ہے ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ افغان حکومت پاکستان کی افغان قوم کےلیے قربانیوں اورخدمات کی تہہ دل سے معترف اور مشکور ہے