پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ کوٸٹہ پاک فضائیہ کو آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کوٸٹہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی اور کشمیری عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا، کوٸٹہ جنگیں طاقت سے نہیں جرات اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں.کوٸٹہ پاکستانیوں کو افواج پاکستان کی جنگی صلاحیتوں پر فخر ہے ،
کوٸٹہ جس فضائیہ کی تربیت ائیرمارشل اصغر خان اور ائیر مارشل نور خان نے کی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا. کوٸٹہ جب تک ابھینندن زندہ ہے ہندوستان اپنے زخم چاٹتا رہے گا. کوٸٹہ بلوچستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور دفاع وطن کےلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
Tag: بھارت

کوٸٹہ پاک فضائیہ کو آج کے دن مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے، بشری رند

پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم
بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پی سی بی ٹیم
بھجوانےسےپہلے سکیورٹی پلان طلب کرے گا۔بھارتی ویزہ ایشو نہیں، اصل پریشانی قومی کھلاڑیوں کے حفاظتی انتظامات ہیں۔آئی سی سی کے سکیورٹی وفد میں ہر ممبر ملک کا ایک ایک فرد شامل ہوتاہے۔ پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم ہے۔
پی سی بی حکام آئی سی سی سے قومی ٹیم کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتےہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ایشیاکپ کے رواں برس انعقاد کی راہ میں بڑی رکاوٹ بننےلگا۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز دونوں جون میں شیڈول ہیں۔بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کی صورت میں ایشیا کپ نہیں ہوسکے گا۔
ون چیمپیئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹ میں پاکستان اور بھارت آخر کون جیتا؟؟
ون چیمپیئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔ سنگا پور میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھارتی حریف راجو راہول کو ناک آؤٹ کردیا۔ بھارتی سورما پاکستانی شاہین کا رنگ میں مقابلہ ہی نہ کرپایا اور پہلے راؤنڈ میں پہلے ہی مکے میں ڈھیر ہوگیا۔ احمد وولورین مجتبیٰ کے نام سے اپنی پہچان رکھنے والے پاکستانی فائٹر نے بھارتی سورما کو پہلے ہی راؤنڈ میں سینے پر ایسا مکا مارا کہ وہ دوبارہ اٹھ ہی نہیں پایا اور میچ ختم ہوگیا۔ خیال رہے کہ احمد مجتبیٰ کو اس فائٹ کیلئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور دنیا کے تیز ترین باؤلر کا ریکارڈ رکھنے والے شعیب اختر نے بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا تھا۔ شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر احمد مجتبیٰ یہ فائٹ جیتے تو وہ خود ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہیں:گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب
گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر محمد سرور اور دیگر شخصیات کی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت
دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا:عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں، انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا ہے
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں، بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو سرخرو کرینگے-پنجاب حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر آج گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سردار تنویر الیاس، عون چوہدری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری اطلاعات، متعلقہ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور سمیت دیگر شخصیات نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔ دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ یورپ کے مختلف پارلیمنٹیرین اور غیر جانبدار عالمی ادارے بھی بھارتی جارحیت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں اور انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریو ں کی سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔ بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو سرخرو کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی تقریب سے خطاب کیا-

بھارت کشمیری جدوجہد کو روک نہیں سکتا۔ قمر زمان کائرہ
5فروری،یوم کشمیر/پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا بیان
بھارتی جبر کے خلاف کشمیری حریت جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ لاہور۔ہم حریت قیادت کو تاریخی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں۔ظلم زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔بھارت آخرکار شکست سے دو چار ہو گا۔بھارت کشمیری جدوجہد میں رکاوثیں توکھڑی کرسکتا ہے۔لیکن اسے روک نہیں سکتا۔کشمیر میں بھارتی بربریت کو آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے. برطانیہ اور امریکہ میں بھی بھارتی ظلم کے خلاف بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ برطانوی پارلمنٹیرینز نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مزمت کی ہے۔پیپلز پارٹی کا کشمیر کاز کے ساتھ ایک جذباتی رشتہ ہے۔شہید ذولفقار علی بھٹو نےپہلی بار کشمیر پر سودے بازی کو بے نقاب کیا۔شہید بے نظیر بھٹو نے بھی ہر فورم پر کشمیر کی ازادی کیلئے آواز بلند کی۔صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کشمیر کاز کے ساتھ کھڑے ہیں۔آج پی ڈی ایم مظفرآباد میں کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی۔ کا اظہار کرے گی۔قنر زمان کائرہ
یوم یکجہتی کشمیر اور اہلیانِ کشمیر سے ہماری یکجہتی کی حقیقت – محمد نعیم شہزاد
درد کی بھی ایک زبان ہوتی ہے جس کو سمجھنے کے لیے دل کی آنکھ درکار ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ بظاہر خوشحال اور پرسکون نظر آنے والے چہروں کے پیچھے کتنے کرب چھپے ہوتے ہیں۔ وقت کی تیزی اور گردشِ زمانہ نے انسان کو کس قدر بے حس بنا دیا ہے کہ دوسرے کا درد محسوس نہیں ہوتا۔ مگر جو درد میں ڈوبا ہو اس کی زندگی کس بھنور سے گزرتی ہے یہ وہی جانتا ہے۔ فیض کہتے ہیں
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیںقریب پون صدی کی غلامی کی زندگی، اذیت ناک صبحیں، درد بھری شامیں اور محرومیوں بھرے ماہ و سال، ایک لرزا دینے والا تصور پیدا کرتے ہیں۔ سال میں ایک دن اس بے بسی و بے نوائی کی گھٹن زدہ زندگی کے نام کر دینا اس کی محرومیوں کا مداوا نہیں کرتا مگر ذہن کے بند دریچوں پر ہلکی سی دستک ضرور دے جاتا ہے۔ پیلٹ گن سے بے نور آنکھیں، باپ کے سائے سے محروم یتیم بچے، اجڑے سہاگ والی دوشیزائیں، بے ردا ہوتی حیا و شرم والی خواتین اور نوجوانوں کے کٹے پھٹے لاشے عالمی مردہ ضمیر کو جھنجھوڑنے سے قاصر ہیں۔ جس باقاعدگی سے ہم یکجہتی کی رسمِ دنیا نبھا رہے ہیں اسی باقاعدگی سے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ سالہا سال کی مکرر یکجہتی اور ہمدردی اب کشمیری عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتی اور وہ زبان حال سے کہنے پر مجبور ہیں
مجھے چھوڑ دے میرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر
یہ تری نوازش مختصر میرا درد اور بڑھا نہ دےذرا چشم تصور میں اس معصوم بچے کو لائیے جس کی بینائی پیلٹ گن چھین لے گئی۔ درد کی اس تصویر کو دیکھتے ہی دل غم سے بھر جاتا ہے۔ آج بھی اسی غم نے مجبور کیا کہ اپنا ما فی الضمیر سپرد قلم کر دوں شاید کہ دل میں دہکنے والی آگ کچھ ٹھنڈی ہو اور سکون قلب نصیب ہو۔
درد ہو دل میں تو دوا کیجے
اور جو دل ہی نہ ہو تو کیا کیجےاس کے ساتھ ہی یہ سوچ ذہن کو پریشان کرتی ہے کہ عالمی امن کے ٹھیکیدار اور بڑے بڑے طاقتور ممالک کیوں ایسے محکوم لوگوں کے درد کا مداوا کیوں نہیں کرتے؟ کیا عالمی قوانین کا اطلاق صرف پاکستان جیسے امن پسند ملک کے لیے ہی ہے؟ کیا بھارت جیسی نجاست کو کوئی پوِتر اور پاک کرنے والا نہیں ہے؟ دو سال ہونے کو ہیں کہ بھارت نے کشمیر کی حیثیت کو زبردستی تبدیل کر دیا ہے اور بڑی ڈھٹائی سے خطے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مکروہ سازش پر جتا ہوا ہے۔ دنیا کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے اس کی کارستانیاں دیکھ رہی ہے ۔
درد بڑھ کر دوا نہ ہو جائے
زندگی بے مزا نہ ہو جائےعالمی برادری اور ادارو ں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور بھارت کے مکروہ عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ اس طرح اگر اہالیان کشمیر کو بھارت مظالم کا تختہ مشق بنائے رکھا تو ایشیا میں امن کی مخدوش صورتحال پوری دنیا پر اثر انداز ہو گی۔ بقول حفیظ جالندھری
دوستوں کو بھی ملے درد کی دولت یا رب
میرا اپنا ہی بھلا ہو مجھے منظور نہیں

پاکستان کی شہ رگ کا مسلہ ، غیر حل شدہ !!
*مؤرخہ 4 فروری 2021*
صوبائی صدر پاک سر زمین پارٹی خیبر پختوںخوا امتیاز اسد تنولی: تحریک آزادئ کشمیر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کی آزادی کا سرچشمہ بن گیا ہے۔
بھارت کے طول و عرض میں تقویت پاتی آزادی کی تحریکیں تحریک آزادئ کشمیر سے متاثر ہیں اور انکے لیے عزم و ہمت و استقلال کی روشن مثال ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد کشمیر سمیت بھارت کے مسلمان آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔
کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔
کشمیریوں کی پاکستان سے محبت و عقیدت لازوال ہے۔لاکھوں ماؤں بہنوں اور جوانوں کی قربانیوں، بدترین تشدد اور نسل کشی کے باوجود تحریک آزادئ کشمیر آتش فشاں بن گیا ہے۔ پونے دو سال سے جاری بدترین لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو رتی برابر بھی مدھم نا کرسکا ہے۔ اہل کشمیر پاکستان کا جھنڈا اٹھاکر نعرے لگاتے ہیں اور پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔
بھارت کشمیریوں کو پاکستان سے والہانہ محبت کی سزا دے رہا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو آزادی کشمیر کے لیے اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔ پی ایس پی تحریک آزادئ کشمیر اور پاکستان کے دفاع میں برسرپیکار اگلی صف کی واحد سیاسی جماعت ہے۔
پی ایس پی جانوں پر کھیل کر تحریک آزادئ کشمیر کو پاکستان میں دوام بخش رہی ہے۔
پی ایس پی نے کشمیر کی جنگ پاکستان میں لڑی ہے۔
پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں پی ایس پی نے بھارتی تسلط کا بےخوفی سے مقابلہ کیا اور شکست دی ہے۔
جب جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی تھی تب تب را کے ایجنٹس پاکستان اور پورے پاکستان میں خون کی ہولی کھیلتے تھے، دنیا بھر کا میڈیا آزادئ کشمیر کی بات نہیں بلکہ پاکستان میں جاری خون کی ہولی کو موضوع بحث بناتا۔ پاکستان کا بچہ بچہ آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
اقوامِ عالم کو کشمیر کے دیرینہ عالمی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ یہ تیسری عالمی جنگ کا شاخسانہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی کشمیری عوام سے تجدید عہد کرتی ہے کہ جدوجہد آزادئ میں اہل کشمیر کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پی ایس پی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرئے گی۔
پاکستان میں بھارتی تسلط کو زیر و زبر کرنے والے انشاء اللہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خاتمے کا موجب بنیں گے۔آئی ٹی ڈپلومیسی سے آپکے موبائل کی جاسوسی تک از طہ منیب
آئی ٹی ڈپلومیسی سے آپکے موبائل کی جاسوسی تک از طہ منیب
ہم خود اجازت دیتے ہیں جب بھی ہم کوئی ایپ انسٹال کرتے ہیں، اگر ہم اسکی اجازت نا دیں تو ہم اس ایپ سے درست فائدہ ہی نہیں اٹھا سکتے ، جیسا کہ گیلری، آڈیو، کیمرہ تک ایکسس اور اس سے وہ ہمارا سب کہا ، دیکھا، بولا سنتے ریکارڈ کرتے اور اسکے مطابق اسکی بنیاد پر ہمیں گائیڈ یا ڈکٹیٹ کرتے ہیں۔ مزید جب بھی کسی ایپ کو انسٹال کرنا ہوتا ہے تو وہ ایک صفحہ سامنے لاتے ہیں جس پر انکی جانب سے اصول و ضوابط لکھے ہوتے ہیں جسے ٹک کیے بغیر آپ آگے بڑھ ہی نہیں سکتے اور جسے ہم ہمیشہ آنکھیں بند کر کے جلدی میں اسے پڑھے بغیر ہی ٹک کر کے انسٹال کے بٹن پر کلک کر کے ہی دم لیتے ہیں، اگر اسے ہم پڑھ لیں تب شروع میں ہی ہم محتاط ہو جائیں یا شاید باز آجائیں لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے مزاج میں شامل نہیں ہے۔
یہ ٹیکنالوجی میں خود مختار ممالک کا باقیماندہ دنیا پر اسی طرح کا استحصال ہے جیسا کہ وہ کمزور معیشتوں سے تعاون کے نام پر قرضوں کے بعد انکی خودمختاری گروی رکھوا لیتے ہیں اور داخلی خارجی معاملات پر کنٹرول کر لیتے ہیں۔
بالکل اسی طرز پر انہیں بڑے ممالک کی ٹیکنالوجی میں برتری نے خطرناک حد تک دنیا کے ہر شخص کا ہر طرح کا بائیو ڈیٹا انکی گود میں ڈال دیا ہے جس سے اس شخص کو چلانا اسکی پسند نا پسند اسکی نفسیات غرض سب کچھ ان کے ہاتھ چلا گیا ہے، اور آپکی میری ہم سب کی مجبوری ہے اگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو ” یہ تو ہو گا”۔ ٹیکنالوجی کا کنٹرول معاشی کنٹرول سے سو گنا بڑھ کر ہے کیونکہ یہاں چند ڈکٹیٹرز حکمرانوں یا ملکی سطح کے مرکزی اداروں تک انکی ڈکٹیشن نہیں ہوتی بلکہ اس کا دائرہ کار ہر فرد تک پہنچ جاتا ہے ۔ آپ یہ دیکھیں کہ صرف فیس بک کے ڈاؤنلوڈز پانچ سے چھ ارب کے درمیان ہیں جو دنیا کی کل آبادی کا نوے فیصد ہیں، تقریباً یہی اعداد و شمار باقی بڑی ویب سائٹس و ایپس کے بھی ہیں۔
ٹیکنالوجی میں خود مختار دنیا کے بڑے ملکوں کی جنگیں پالیسیاں اب اسی طرز پر ہوتی ہیں جیسا کہ آپ نے دیکھا چند ماہ پہلے امریکہ نے چینی کمپنی ہواوے کو بین کیا ، روسی ایپس پہلے سے بین تھیں، روس و چائنہ میں امریکی ایپس بین ہیں۔ اور تو اور لداخ میں چین سے پڑنے والی مار کا جواب بھارت نے 59 چینی ایپس کو بین کر کے دیا ہے۔
فی الحال پاکستان جیسے معاشی اعتبار سے کمزور ملک کے بس کی بات نہیں کہ ٹیکنالوجی کے اس میدان میں خود کوئی بڑی ایجادات کرے یا ان کمپینوں سے اپنا کچھ منوا سکے ۔ تقریباً دو ماہ حکومت پاکستان نے تقریباً ان تمام بڑی ایپس کو کچھ اصول و ضوابط پر پابند کرنے کی کوشش کی جس پر ان سب نے پاکستان سے اپنے تمام آپریشنز کو بند کرنے کی دھمکی دی اور تاحال حکومت اس پر کسی قسم کی معمولی شرائط نہیں منوا سکی، بلکہ چند ہفتے قبل پاکستان میں ٹویٹر ڈاؤن پر یہ شبہ کیا گیا تھا کہ یہ پاکستان کو ٹریلر دیکھایا گیا ہے کہ ہمارے سے اپنی سروسز کو بند کرنا کوئی بڑا سودا نہیں۔
بہرحال ٹیکنالوجی ایک ایسا وسیع موضوع ہے جسے ایک فیس بک پوسٹ یا تحریر میں مکمل کرنا ناممکن ہے، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں اس کے دفاعی، معاشی، معاشرتی، ثقافتی، نفسیاتی اثرات پر بات کروں ، فی الوقت اتنا ہی۔

سنیما گھروں کے لئے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، ایک نیامسئلہ
بھارت میں کو رونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم ‘گلابو ستابو’ سنیما گھروں کے بجائے اب آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کے ساتھ ساتھ کچھ اور فلمیں ہیں، جو اب انہیں پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی ہیں۔ ایسے میں سنیما گھروں کے سامنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے نیامسئلہ کھڑا کر دیا ہے۔ کو رونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذکیا گیا تھا اور اب اس میں مسلسل چوتھی باراضافہ کرتے ہوئے اسے31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے.لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے ہفتہ دس دن پہلے ہی وائرس سے تحفظ کی کوششوں کے
تحت لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کے لیے مختلف ریاستوں میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی احتیاط کے تحت مختلف ریاستوں میں سنیما گھراورملٹی پلیکس بھی بند کردیےگئے تھے۔ اس طرح سنیما گھر اور ملٹی پلیکس کو بند ہوئے تقریباً تین مہینے سے کچھ زیادہ وقت گزر چکا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسرے کاروبار کی طرح دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہے۔اسی دوران انڈسٹری سے ایک خبر آئی کہ امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ کی ایکٹنگ سے سجی اور شوجیت سرکار کی ہدایت میں بنی فلم ‘گلابو ستابو’ سنیما گھروں کےبجائے اب آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم امیزان پرائم پر ریلیز ہو رہی ہے۔اس خبر نے ایک بار پھریہ سوال اٹھا دیا ہے کہ ملٹی پلیکس کی وجہ سے جس طرح سنگل اسکرین سنیما گھر لگ بھگ ختم ہو گئے، کیا نیٹ فلیکس، امیزان پرائم، ڈزنی ہاٹ اسٹار جیسے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم آنے کی وجہ سے کچھ ویسا ہی مستقبل اس کا ہونے والا ہے؟ گزشتہ چار مئی کو ہی دی ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف انڈیا(ایم اے آئی)نے اسٹوڈیو پارٹنر، پروڈیوسر، اداکاروں اور فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات دینے والے دوسرے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی فلموں کی ریلیزکو روک کر رکھیں اور ایک بار جب سنیما گھر کھل جائیں تو وہیں ریلیز کریں۔ تنظیم کی یہ اپیل ان قیاس آرائیوں کے بعد آئی تھی، جس میں کہا جا رہا تھا کہ اکشے کمار کی فلم ‘لکشمی بامب’ سمیت کچھ فلموں کو سیدھے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ گلابو ستابو کے ڈیجیٹل ریلیز کے اعلان پربھارت کے سب سے بڑے آئی ناکس اور پی وی آر جیسے ملٹی پلیکس چین نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔آئی ناکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنیما اوراس کو بنانے والے ہمیشہ باہمی منافع کی خاطر کام کرتے ہیں. ایک بیان میں آئی ناکس نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شیئر ہولڈرز میں سے ایک کے ذریعے اس طرح کا قدم اٹھانا پریشان کن ہے۔بالخصوص اس وقت جب ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ پی وی آر پکچرز کے سی ای او کمل گیان چندانی نے کہا ہے ہماری اپیل کے بعد بھی فلم کے پروڈیوسرزکی طرف سے فلم گلابو ستابو کو ڈیجیٹل ریلیز کئے جانے کے فیصلے سے ہمیں بے حد مایوسی ہوئی ہے۔
یہ پہلی بارنہیں ہے کہ کوئی فلم براہ راست امیزان یا نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے رشی کپور کی فلم ‘راجما چاول’ اور ‘مرد کو درد نہیں ہوتا’ جیسی لو بجٹ فلمیں سیدھے آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہیں۔گلابو ستابو بڑی فلم ہے۔ کہا جارہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد اس فلم کی ریلیز سے سنیما گھروں کو نئی جان مل سکتی تھی۔ انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے فلم ایکزبٹر اکشے راٹھی نے کہا کہ گلابو ستابو کی اسٹار کاسٹ بڑے پردے پر جادو جگا دیتی۔ وہ کہتے ہیں، ‘فلم میں امیتابھ بچن اورآیوشمان کھرانہ ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ یہ فلم باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کی حد پار کر لیتی۔ راٹھی نے کہا یہ صحیح ہے کہ کوئی بھی فلم اس کے پروڈیوسر کے بیٹے کی طرح ہوتی ہے اور اس کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اس کو جہاں مرضی ریلیز کر دے، لیکن یہ ایک مثال ہے، جس کا بڑے پردے پر سنیما دکھانے کی روایت منفی اثرمرتب ہوگا۔ واضح رہے کہ اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں عرفان خان کی آخری فلم ‘انگریزی میڈیم’ اور ‘باغی 3’ کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا تھا، جس کے بعد انہیں فوراً آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا گیا۔اس لیگ میں ‘گلابو ستابو’ اکیلی فلم نہیں ہے۔ ودیا بالن کی فلم ‘شکنتلا دیوی: ہیومن کمپیوٹر’، ساؤتھ انڈین اداکارہ جیوتیکا کی فلم ‘پونمگل وندھل’، تمل فلم ‘پینگئن’، کنڑ فلم ‘آل’ اور ‘فرینچ بریانی’، ملیالم فلم ‘سوفیم سجاتیم’ بھی امیزان پرائم پر ریلیز ہونے والی ہیں۔









