Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت نے پاکستانی  بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی

    بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی

    پاکستانی بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ ،جس کے بعد بھارت نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ انڈیا نے سرکلر جاری کردیا۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، درج ذیل احکامات جاری کیے جا رہے ہیں کسی بھی پاکستانی جھنڈے والے جہاز کو کسی بھی بھارتی بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کسی بھی ہندوستانی جھنڈے والے جہاز کو پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی.

    سرکلر میں بتایا گیا کہ بھارتی پرچم بردار بحری جہاز بھی پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوں گے، بھارت نے زمینی اور فضائی مواصلاتی روابط بھی معطل کردیے۔پاکستان سے کسی بھی قسم کے پارسلز زمینی یا فضائی راستے سے بھارت بھجوانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ حکم نامہ بھارتی اثاثوں، کارگو، اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر، عوامی مفاد اور ہندوستانی شپنگ کے مفاد میں جاری کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی بندرگاہ پر موجود پاکستانی پرچم بردار بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہوچکا ہے۔

  • بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

    بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

    بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔پاکستان کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز ملائشیا سے کارگو بھارت لے جانے کے لیے چارٹرڈ ہیں۔اس وقت پاکستانی فلیگ بردار بحری جہاز سبی کلکتہ کی بندرگاہ پر موجود ہے یہ جہاز 26 ہزار ٹن کوئلہ ملائیشیا سے لے کر بھارت پہنچا ہے جبکہ دوسرا بحری جہاز چترال بجی مئی کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا سے کارگو لے کر بھارت پہنچے گا۔

    پاکستانی فلیگ بردار جہازوں پر پابندی پر بھارت کو لندن میری ٹائم ثالثی ایسوسی ایشن میں گھسیٹا جاسکتا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی دیگر شپنگ لائنز سے چارٹر کرنا مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول معطل کرنے پر غور کررہا ہے جو 2006 میں طے کیا گیا تھا۔

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کیلئے بارڈر بند کرنے کی تردید

  • بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ انڈیا ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کو کون سپورٹ کرتا ہے؟ نہ ہمارا ملک کرتا ہے اور نہ ہمارا مذہب کرتا ہے، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کتنے عرصے سے کر رہے ہیں، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، ہمارا مذہب بھی اس کیخلاف ہے، ہمارا مذہب امن کا نام ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔

    بھارتی فوج میں "سکھ”اہلکاروں کی وفاداری پرشک،خفیہ دستاویزات لیک

    اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے ایک بیان میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگادیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ فوج ہے، پھر بھی یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔

    پہلگام،بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام

    جس پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا، اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی تھی۔

  • بھارت کا فالس فلیگ آپریشن، پنجاب وبلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    بھارت کا فالس فلیگ آپریشن، پنجاب وبلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    لاہور:حکمران جماعت کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

    عظمیٰ کاردار کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بھارت کے فالس فلیگ پہلگام آپریشن اور جنگی جنون کو یکسر مسترد کرتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کی افواج اور عوام اپنی حفا ظت کرنا جانتے ہیں، پاکستان بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

    متن کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہماری آرمڈ فورس اور انٹیلیجنس اداروں سے بھارت خوف زدہ ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم نہتے کشمیریوں پر ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، پانی ہماری لائف لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پوری دنیا بھارت کو ایک غیر ذمہ دار ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان پر بھارتی الزامات اور جارحیت کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد منظور کر لی گئی، اراکین اسمبلی نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

    بلوچستان اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ملکی سلامتی پر حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہو گئی اراکین نے جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلے تو چائے پلائی اس بار کچھ اور ملے گا، پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے، پاکستان کی سالمیت کےلئے بلوچستان وفاق کے ساتھ ہے۔

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن زرین مگسی نے بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں یہ ایوان بھارتی الزامات کی مذمت کرتا ہے وفاقی حکومت بھارت کی جانب جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے قرارداد پر بحث کے دوران اراکین نے بھارت الزامات پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    مسلم لیگ نے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا واقعے کے دس منٹ کے بعد پاکستان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے پاکستان کی سالمیت کے حوالےسے ہم سب ایک پیج پر ہیں اقلیتی رکن سنجے کمار نے کہا کہ مودی سرکار بدحواسی کا شکار ہے اگر بھارت نے جنگ کا سوچا تو اقلیت اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ بھارت کو پتھر کا جواب اینٹ سے دیں گے۔

    وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت ہم سب یکجا ہیں جنگ اچھی چیز نہیں اگر مسلط ہوئی تو آخری حد تک جائیں گے پہلے تو چائے پلائی اس بار کچھ اور ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے،پاکستان کی سالمیت کےلئے بلوچستان وفاق کے ساتھ ہے۔

    قرارداد پر دیگر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی یک زبان ہو کر بھارت کو جواب دیا، ایوان میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کرلی گئی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو مئی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • اسحاق ڈار کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور رہنماؤں سے رابطے

    اسحاق ڈار کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور رہنماؤں سے رابطے

    دنیا کو بھارت کے مکروہ عزائم سے آگاہ کرنے کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور رہنماؤں سے رابطے،کہا کہ پاکستان خطے کے امن اور اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

    بھارتی اشتعال انگیزی اور مسلسل غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر پاکستان نے عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور اسی تناظر میں آج پاکستان نے امریکا پر واضح کر دیا کہ سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    اسحاق ڈار کا اسپین کے وزیر خارجہ سے رابطہ

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے مینویل البریز سے بھی رابطہ کیا اور حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت بین الاقوامی قانون کی خلاف کررہا ہے جبکہ انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تیاری سے بھی آگاہ کیا۔

    اسپین کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین و تعاون کے وزیر ہوزے مینویل البریز پہلگام حملے میں پاکستان کی جانب سے شفاف تحقیقات کی تجویز کا خیرمقدم کیا دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی دونوں فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    اسحاق ڈار کا قطر، کویت ،عمان اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

    وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں انہوں نے بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عمان کے وزیرخارجہ سے خطے کی صورت حال پر بات چیت کی۔

    اسحاق ڈار نے انہیں موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جس میں بھارت کا اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

    عمان کے وزیر خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا،اسحاق ڈار نے نے ایران اور امریکا کے مذاکرات کے لیے عمان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم بن جبر الثانی نے کہا کہ علاقائی امن و استجکام برقرار رکھنا ضروری جبکہ ہانہوں نے تنازعات کے حل میں مذاکرات اور سفارت کاری پر زوردیا۔

    کویتی وزیرخارجہ عبداللہ علی ال یحییٰ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو کویت کی حمایت کا بھرپور یقین دلایا۔

    بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے ساتھ گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے طے اور اس سے باہر امن اور استحکام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

    ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جہاں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے اسحاق ڈار کو تناؤ میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا اور کہا کہ امریکا بدلتی ہوئی صورت حال پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

  • جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

    جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

    مودی سرکار کی جانب سے پہلگام ڈرامہ فلاپ ہوگیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر جو مبینہ دہشت گردوں کے خاکے جاری کیے، وہ درحقیقت مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائے گئے ہیں۔

    پہلگام حملے کے نام پر جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا جسے جعلی خاکے بنا کر تقویت دینے کی ناکام کوشش کی گئی،مصنوعی ذہانت سے بنے خاکے، فلمی کہانی، بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ثبوت غائب، ڈرامہ فلاپ، تمام سکیچ ایک ہی پیٹرن پر بنے ہیں جو انسانی ہاتھ کی نہیں AI کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے خاکے فرضی، بیانیہ مشکوک، بھارت کی کہانی بے بنیاد نکلی،نقلی چہروں سے پھیلایا گیا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا زمین بوس ہوگیا،ایسے اسکچ بنانا چند منٹوں کی کاروائی ثابت ہوئی۔

    پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

    حکومتی حلقوں نے اس جعلی کارروائی کو بھارت کی مکارانہ چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اس ڈرامے سے آگاہ کیا جائے گا اور مودی سرکار کی طرف سے پھیلائے گئے اس فریب کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    پاکستانی تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس سازش پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے، اب نہ کوئی اس کہانی پر یقین کرے گا اور نہ ہی بھارت کی ساکھ بچے گی-

    اگر بھارت نےجنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع

  • پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

    پاک فوج کی بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن اور سرحدی کشیدگی کے پیش نظر جنگی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں، جس میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں، ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہےیہ مشقیں پاک فوج کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے کے لیے مکمل تیاری اور عزم کی عکاسی کرتی ہیں پاک فوج نے واضح کیا کہ وہ ملکی سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

    دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی، بدنامی کے خوف سے شادی کی،حکیم شہزاد

    سیاچن سے لے کربحیرہ عرب کے پانیوں تک پاک مسلح افواج دفاع وطن کیلئے تیار ہیں کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کارروائی سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں،پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کےلیے قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

    پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں،فیصل واوڈا

  • اگر بھارت نےجنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع

    اگر بھارت نےجنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہےتو ہم نے ردعمل دینا ہےجس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، عالمی تحقیقات کےمطالبےپر بھارت نےکوئی جواب نہیں دیااس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے ، اپنی بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت جواب دیں گے۔

  • بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

    بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

    نئی دہلی: بھارت نے فرانس کے ساتھ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ کیے جائیں گے اور روسی ساختہ مِگ 29 کے طیاروں کی جگہ لیں گے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹو سیٹر طیاروں سمیت پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلا ت، ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ شامل ہے معاہدے کے تحت بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں پہلے سے موجود 36 را فیل طیاروں کے لیے بھی اضافی سامان فراہم کیا جائے گا۔

    بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش،ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی مذمت

    داسو ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی بحریہ فرانس کے بعد پہلی فورس ہے جو رافیل میرین جیٹ طیاروں کو استعمال کرے گی، فرانسیسی کمپنی یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کے حوالے کرے گی۔

    پہلگام فالس فلیگ،مقبوضہ کشمیر نےمودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا

  • 2 کروڑ سکھ  پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں،  گرپتونت سنگھ پنوں

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے-

    رپورٹ کے مطابق رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔

    لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ،ہم مودی ، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔

    بھارت نے بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی