Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بیساکھی میلا:پاکستان نے 6500 سے زائد  بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

    بیساکھی میلا:پاکستان نے 6500 سے زائد بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

    نئی دہلی: پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتری 10 سے 19 اپریل 2025ءتک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گےیاتری دیگر مقدس مقامات کے علاوہ گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور گوردوارہ ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے

    ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجراءلوگوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیا ن ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے،پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جار ی رکھے گا-

    متنازع ترین "پرموشن بورڈ” تحریر:ملک محمد سلمان

    مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق 1974ءکے پاکستان ۔ انڈیا پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت ہر سال بھارت سے یاتروں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں/مواقع میں شرکت کے لئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔

    غزہ لہولہو،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

  • بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

    واشنگٹن: امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق فینٹینائل ایک طاقتور مصنوعی اوپیئڈ جو مارفین سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے، امریکہ میں زیا د ہ مقدار میں ہونے والی اموات میں ملوث سب سے عام دوا ہے جو ایک اوپیئڈ بحران کو ہوا دیتا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اعلی ترجیحی مسئلہ بن گیا ہے۔

    کئی سالوں سے، چین دوائیوں کی قانونی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے جو کہ شدید درد سے نجات کے لیے تجویز کیا جاتا ہے اور پیشگی کیمیکلز کی غیر قانونی سپلائی جو عام طور پر میکسیکو کی لیبز میں پروسیس کی جاتی ہیں اس سے پہلے کہ حتمی مصنوعات کو امریکی سرحد کے پار اسمگل کیا جائے۔

    صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

    لیکن غیر قانونی تجارت میں بھارت کا کردار زیادہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے، 2025 کی سالانہ تھریٹ اسیسمنٹ (ATA) رپورٹ کے مطابق جو اس ماہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر سے شائع ہوئی ہے۔

    نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑاسپلائر ہے بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

    حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا ہے۔

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر وسطی افریقہ کو بھی غیر قانونی منشیات فراہم کرتا ہے۔

    بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتی تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا،سلمان خان

  • اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر اب زیادہ چارجز  لگیں گے

    اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر اب زیادہ چارجز لگیں گے

    اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے۔پہلے جب صارفین ہوم بینک کی جگہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے تو 17روپے کی کٹوتی ہوتی تھی، جو کہ اب اضافے کے ساتھ 19 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے بیلنس چیک کرنے پر پہلے 6 روپے کاٹے جاتے تھے جسے بڑھا کر اب 7 روپے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے ٹرانجیکشن فیس تبھی وصول کی جائے گی، جب فری ٹرانزیکشن کی لمٹ ختم ہو جائے گی۔بھارت کے میٹرو شہروں میں ہوم بینک کے علاوہ دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے فری ٹرانزیکشن کی لمٹ 5 ہے جب کے غیر میٹرو شہروں میں فری ٹرانزیکشن کی لمٹ 3 ہے۔

    26 نومبر احتجاج ،گرفتار ملزمان اسلام آباد پولیس کےحوالے

    اوکاڑہ: عید پر مسافروں کو آرام دہ سفر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت، اوور لوڈنگ پر جرمانے عائد

    وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

    اسرائیل کی غزہ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 50 شہید

  • تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں

    تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں

    اسلام آباد: تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں-

    باغی ٹی وی : وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں، موجودہ حکومت کے ایک سال میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں چوتھی بار اضافہ ہوگیا،فروری 2025 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فروری 2025 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز رہا،گزشتہ سال اسی مدت میں بھارت سے درآ مدات 2 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال اگست اور ستمبر میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔

    عیدالفطر کب ہو گی؟سپارکو کا اعلامیہ جاری

    حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی، بعدازاں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی تھی،پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

    اداکار دانش تیمور کا 4 شادیوں کے بارے بیان پر اداکارہ ثمن انصاری نے کیا کہا؟

  • پاکستانی شخص کا قانونی طور پر بغیر ویزا بھارت کا سفر

    پاکستانی شخص کا قانونی طور پر بغیر ویزا بھارت کا سفر

    پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت نے بھارت کا ویزا لیے بغیر انڈیگو فلائٹ پر بھارت کے سفر کا تجربہ کیا-

    باغی ٹی وی : پاکستانی کاروباری شخصیت وقاص حسن نے ایک انڈین ایئرلائن کے ساتھ پرواز کرنے اور ممبئی میں لی اوور کا تجربہ شیئر کیا ہے، جس نے ہزاروں لوگوں کو حیران کردیا،تاہم، وقاص حسن نے جو کچھ کیا، وہ بالکل قانونی تھا، حالانکہ اُنھوں نے بھارتی ویزا بھی حاصل نہیں کیا تھا۔

    پاکستانی کاروباری شخصیت نے سنگاپور سے سعودی عرب جانے کےلیے انڈیگو فلائٹ بک کی، جس میں ممبئی میں چھ گھنٹے کا لی اوور تھا، وقاص حسن نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں اس بات کی وضاحت کی کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھارت تک پرواز کرسکتے ہیں، بشرطیکہ یہ ایک کنیکٹنگ فلائٹ ہو پاکستانی شہریوں کو لی اوور کے دوران ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی، جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی شہریوں کےلیے سیلف چیک اِن فلائٹس کی اجازت نہیں ہے۔

    حوثیوں کا اسرائیل میں بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    سنگاپور میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت وقاص نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری ویڈیو میں کہا کہ اس بار میں سنگاپور سے سعودی عرب جا رہا ہوں اور فی الحال میں ممبئی میں ہوں، وقا ص حسن واضح طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے مختصر قیام سے لطف اندوز ہوئے اُنہوں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں وقت گزارا، کچھ یادگار چیز یں خریدیں اور ممبئی کے سب سے مشہور ناشتے ’’ وڈا پاؤ‘‘ کو بھی آزمایا،انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت مزیدار احساس ہے۔

    وقاص نے یہ بھی وضاحت کی کہ اُنہوں نے ممبئی میں لی اوور کے ساتھ انڈین ایئرلائن کے ساتھ پرواز کرنے کا انتخاب کیوں کیااُنہوں نے کہا کہ انڈین ایئرلائنز عام طور پر مشرق سے مغرب کی طرف جانے والی فلائٹس پر اچھی ڈیل پیش کرتی ہیں، جیسا کہ اُن کے معاملے میں سنگاپور سے سعودی عرب، بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ یہ قانونی ہے، اور اُنہیں خود بھی ٹکٹ بک کرتے وقت خطرات کا خدشہ تھا۔

    بھارتی طلبہ کا غزہ جنگ کیخلاف احتجاج، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

    وقاص حسن نے کہا کہ میں 15 سال سے سفر کر رہا ہوں کسی نے مجھے نہیں بتایا کہ ہم (پاکستانی) بھارت کے ذریعے ٹرانزٹ کرسکتے ہیں اس لیے جب میں نے یہ ٹکٹ بک کیا، تو تھوڑا سا خطرہ بھی تھا، وقاص حسن نے انکشاف کیا کہ ممبئی ایئرپورٹ کے اہلکار بھی حیران رہ گئے جب اُنہوں نے اُن کا پاکستانی پاسپورٹ دیکھا۔

    وقاص حسن نےاپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ جب میں نےایئرپورٹ پر اُنہیں اپنا پاسپورٹ دیاتو اُنہوں نےبھی حیرت سے میری طرف دیکھا اُنہوں نے کہا کہ زیادہ پاکستانی لوگ ایسا نہیں کرتے، اس لیے یہ اُن کے لیے بھی ایک نیا تجربہ تھا-

    وزیرِ اعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ

  • پاکستان مخالف بھارتی بیانہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان مخالف بھارتی بیانہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی وزیراعظم کے پوڈ کاسٹ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق نریندر مودی کے تبصرے گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں، وہ مقبوضہ کشمیر کے تنازع کو آسانی سے نظر انداز کر دیتے ہیں، جو بھارت کی جانب سے گزشتہ 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری عوام کو یقین دہانیوں کے باوجود حل طلب ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا مظلومیت کا فرضی بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت کے ریاستی جبر کو چھپا نہیں سکتا،بھارت پاکستان میں اپنی دہشت گردی چھپا نہیں سکتا، پاکستان مخالف بھارتی بیانہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے،بھارت کو دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے بیرون ممالک میں ٹارگٹ کلنگ، تخریب کاری اور دہشت گردی کے اپنے ریکارڈ پر غور کرنا چاہیے۔

    افغان وزارت داخلہ کی سراج الدین حقانی کے وزارت سے مستعفی ہونےکی تردید

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بنیادی تنازع سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کی وکالت کی ہے تاہم، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام بھارت کے سخت نقطہ نظر کی وجہ سے یرغمال بنا ہوا ہے، بھا ر تی وزیراعظم نے مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کربات کی، بھارت سے نکلنے والا پاکستان مخالف بیانیہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے اور یہ بیانات سے امن اور تعاون کے امکانات کو متاثر کرتا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

    سیالکوٹ: پاکستان بیت المال کی جانب سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے افطار کا اہتمام

  • مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ریاست کیرالہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما گوپی ناتھ نائر کے مجسمے کی تقریب رونمائی کی جس دوران انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت کے ٹکرے ہوجائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق تشار گاندھی کا یہ بیان آر ایس ایس اور بی جے پی کو برداشت نہ ہوا اور ان کے کارکنوں نے ایک مقام پر تشار گا ندھی کی گاڑی کو روک کر ان پہ حملہ کیا مگر محافظوں نے انہیں بچا لیا اس حملے کے بعد تشار گاندھی نے کہا میں قوم کے غداروں اور دغا بازوں کے خلاف بولتا رہوں گا اگر گاندھی جی کے قاتلوں کی اس خطرناک اولاد کا راستہ نہیں روکا گیا تو یہ ایک دن انکا مجسمہ بھی گرا دیں گے۔

    موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

    انہوں نے کہا کہ اب آرایس ایس کے خلاف لڑائی تحریک آزادی ہندوستان سے زیادہ اہم ہو چکی، یہ جماعت بھارتی قوم کی سب سے بڑی دشمن ہےوہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف اپنے حالیہ بیانات سے نہ تو پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی ان سے معافی مانگیں گے۔

    اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

  • بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

    بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

    بھارتی شہر فیروز آباد میں اسلحہ فیکٹری میں کام کرنے والے رویندر کمار نامی افسر کو مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر کمار ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر پولیس کی گرفت میں آ گیا، اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (یو پی اے ٹی ایس) نے آگرہ سے اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لیا، جن پر بھارتی پولیس نے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ خفیہ فوجی معلومات بھیجنے کا بھی الزام عائد کیا۔

    بھارتی پولیس حکام کے مطابق رویندر کمار، جو حضرت پور، فیروز آباد میں اسلحہ ساز فیکٹری میں کام کرتا تھا، اس کے پاس اہم دستاویزات تک رسائی تھی رویندر کمار پر الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان کیلئے جاسوسی کر رہا ہے اور کسی پاکستانی جاسوس خاتون کے ساتھ رابطے میں ہے جس سے اس نے خفیہ معلومات شیئر کیں۔

    جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد میڈیا پر جنگ بھارت سے چلائی جا رہی تھی،ترجمان پاک فوج

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان معلومات میں روزانہ پروڈکشن اپ ڈیٹس، خفیہ خطوط اور بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی اور گگنیان خلائی پروگرام کے بارے میں تفصیلات شامل تھیں، جس کا مقصد انسانوں کو خلا میں بھیجنا شامل ہے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون کا نام نیہا شرما بتایا گیا، جس کا گزشتہ سال فیس بک پر رویندر سے رابطہ قائم ہوا، نیہا نے کمار کو بتایا کہ پاکستان کے لیے کام کرتی ہے، تاہم اس کے باوجود خاتون اسے ہنی ٹریپ میں پھنسانے میں کامیاب ہو گئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    تفتیش کاروں نے دریافت کیا کہ رویندرا نے اپنی گفتگو چھپانے کے لیے اپنا فون نمبر ”چندن اسٹور کیپر 2“ کے طور پر محفوظ کیا تھا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اسے واٹس ایپ پر خفیہ دستاویزات بھیجی تھیں، ممکنہ طور پر اس کے بدلے میں اسے رقم دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    تلاشی کے دوران، یوپی اے ٹی ایس کو رویندر کے فون پر حساس معلومات ملی، جس میں اسلحہ ساز فیکٹری اور 51 گورکھا رائفلز رجمنٹ کے سینئر افسران کے ڈرون ٹرائل کے بارے میں خفیہ تفصیلات بھی شامل ہیں بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ رویندر کمار پاکستان کیلئے جاسوسی کر رہا تھا اور بھارتی دفاعی منصوبوں کے بارے میں معلومات شیئر کرتا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج ہی پیش کرنے کا حکم

    تاہم رویندر کی گرفتاری کے بعد اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے آگرہ سے کمار کے ایک اور ساتھی کو بھی گرفتار کیا انہیں ڈیجیٹل شواہد ملے ہیں، جیسے واٹس ایپ پیغامات اور خفیہ دستاویزات، جن کا اب تحقیقات کے حصے کے طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

    بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

    نئی دہلی: بھارت میں مقامی خواتین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خواتین کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں ایک برطانوی خاتون کو 2 بار عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا جس نے دنیا بھر میں مودی سرکار کے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا، برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    بھارتی حکام نے بتایا کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی، خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن تک پہنچنے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ میں موجود ایک شخص نے بھی ان کے ساتھ زیادتی کی پولیس نے خاتون کے دوست کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

  • بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے  اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

    بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

    بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے معاہدہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی کام کمپنی نے اسٹار لنک کی تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز حاصل کرنے کے لیے ارب پتی امریکی بزنس مین ایلون مسک کی اسپیس ایکس کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا۔ایئرٹیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ بھارت میں ہونے پہلا معاہدہ ہے تاہم اسپیس ایکس کو ملک میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔اس معاہدے کے تحت امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹور نیٹ ورک کو پورے بھارت میں اپنی ڈیوائسز تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر سکے گی۔خیال رہے کہ اسٹار لنک کا یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن میں ایلون مسک سے ملاقات کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔

    بھارتی ٹیلی کام کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ایئرٹیل اور اسپیس ایکس ملکر ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹورز میں اسٹار لنک کے آلات، کاروباری صارفین کے لیے اسٹار لنک سروسز، کمیونٹیز، اسکولوں اور ہسپتالوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے پر غور کریں گے۔ایئرٹیل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین گوپال وٹھل کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسپیس ایکس کے ساتھ کام کرنا ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم ایئرٹیل صارفین کو اسٹار لنک کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس کے ساتھ تعاون سے ہم بھارت کے دور دراز علاقوں میں بھی عالمی معیار کی تیز ترین انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے قابل ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر فرد، کاروبار اور برادری کے پاس قابل اعتماد انٹرنیٹ موجود ہو۔اسپیس ایکس کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر گوینے شاٹ ویل کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایئرٹیل کے ساتھ کام کرنے اور وہاں کے لوگوں کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، 13دہشت گردوں کو ہلاک ، 80 مسافر بازیاب