Baaghi TV

Tag: بھارت

  • پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت ،بھارتی فورس کمانڈر بھی معترف

    پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت ،بھارتی فورس کمانڈر بھی معترف

    پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فورس کمانڈر کی جانب سے اعتراف کیا گیا، یہ اعتراف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ایک خط کی صورت میں کیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق امن و سلامتی کے قیام کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں، خط میں بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا، بھارتی جنرل آفیسر نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر کرادار کو سراہا، بھارتی جنرل آفیسر نے لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کردار کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستانی بلیوہیلمٹ نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پیچیدہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں مشکل کام کیے،شہریوں کا تحفظ پاکستانی امن دستوں کےلیے ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، پاکستانی دستے نے دن رات کام کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد کی حفاظت کی، پاکستان کی خواتین امن دستوں کا ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا گیا، دو پاکستانی پیس کیپرز میجر ثانیہ صفدر اور میجر کومل مسعود کو صنفی وکالت کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یو این جنرل ہیڈکوارٹر کے انڈر سیکرٹری جنرل، ڈپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نے پیس کیپرز خواتین کو ایوارڈ سے نوازا.

    امن مشن کی 75 ویں سالگرہ،شہداء پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

    پاکستانی امن دستوں میں شامل خواتین اہلکاروں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔وزیراعظم

  • بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر  کی امریکی عدالت میں طلبی

    بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی امریکی عدالت میں طلبی

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے سکھ فار جسٹس رہنما گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی : انتہا پسند مودی کی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک میں ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کا اہم کردار رہا۔

    گرپتونت سنگھ نے اس کے قتل کی سازش کے حوالے سے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا،امریکی عدالت نے گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو طلب کر لیا۔

    نگراں حکومت میں بھرتی 1800 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان

    گرپتونت سنگھ نے اپنے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد فراہم کیے سکھ فار جسٹس کے وکیل گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی عدالت میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اعلیٰ حکام کے خلاف قاتلانہ حملہ کرنے کی سازش کا دعویٰ کیا تھا،گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    قتل کی سازش : سکھ فار جسٹس کے رہنما نےبھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں …

  • خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس، عدالت کا وکی پیڈیا سے تصویرہٹانے کا حکم

    خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس، عدالت کا وکی پیڈیا سے تصویرہٹانے کا حکم

    کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی و قتل کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے آر جی کار اسپتال میں ‘مالی بے ضابطگیوں’ کی تحقیقات پر رپورٹ طلب کر لی ہے

    سپریم کورٹ نے منگل کو سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کرے جہاں گزشتہ ماہ ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کر دیا گیا تھا۔بھارتی عدالت عظمیٰ نے عصمت دری اور قتل کے واقعہ سے متعلق سی بی آئی کی داخل کردہ اسٹیٹس رپورٹ کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ اسٹیٹس کو ظاہر کرنے سے مزید تفتیش خطرے میں پڑ جائے گی۔واقعہ سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں براہ راست کارروائی کو روکنے سے انکار کرتے ہوئے، عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے اور عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ کمرہ عدالت میں کیا ہو رہا ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی رپورٹ کا جائزہ لیا ،جیسے ہی سماعت شروع ہوئی، مغربی بنگال حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کیس میں لائیو کارروائی کو روکنے کی درخواست کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیمبر کی خواتین وکلاء کو تیزاب پھینکنے اور ریپ کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔عدالت نے لائیو کاروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی،

    سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل نے عدالت میں کہا کہ وکی پیڈیا اب بھی متاثرہ کا نام اور تصویر دکھا رہا ہے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے وکی پیڈیا کو متاثرہ کا نام ہٹانے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ مقتول کے وقار اور رازداری کو برقرار رکھنے کے مفاد میں، گورننگ اصول یہ ہے کہ عصمت دری اور قتل کے مقدمے میں متاثرہ کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ ویکیپیڈیا حکم کی تعمیل کرنے کے لیے اقدامات کرے گا،سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سی بی آئی نے جرم، جائے وقوعہ یا 27 منٹ کے سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج سے متعلق کچھ بھی تباہ کیا۔

    مغربی بنگال پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت جرم سے متعلق کچھ بھی ان کے پاس نہیں ہے اور سب کچھ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے مرکزی ایجنسی سے کہا کہ وہ طبی شعبوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر اب تک کی تحقیقات کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

    9 اگست کو ڈاکٹر کے جسم پر شدید چوٹ کے نشانات پائے گئے تھے۔ اگلے دن اس کیس کے سلسلے میں کولکتہ پولیس نے ایک شہری رضاکار کو گرفتار کیا تھا۔13 اگست کو کلکتہ ہائی کورٹ نے جانچ کولکتہ پولیس سے سی بی آئی کو منتقل کرنے کا حکم دیا، جس نے 14 اگست کو اپنی جانچ شروع کی۔ ہسپتال کے مالک کو ڈاکٹر زیادتی قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں

  • مودی سرکارکے 100 دن،خواتین کی عزتیں لٹتی رہیں،معیشت تباہ ،بے روزگاری بڑھ گئی

    مودی سرکارکے 100 دن،خواتین کی عزتیں لٹتی رہیں،معیشت تباہ ،بے روزگاری بڑھ گئی

    بھارتی وزیراعظم مودی کے تیسرے بار وزارت عظمیٰ کے سو دن مکمل ہونے پر کانگریس نے رپورٹ کارڈ جاری کیا ہے جس میں کانگریس نے مودی کو ناکام ترین وزیراعظم قرار دیا اور کہا کہ مودی کے سو دنوں میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھے،ریلوے تباہ ہوئی، بارشوں سے تباہی ہوئی لیکن مودی سرکار نے ریلیف نہ دیا، مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حملے ہوئے مودی سرکار کچھ نہ کر سکی، مودی سرکار کے سو دن بھارتی خواتین، نوجوانوں بھر بھاری پڑے ہیں، بے روزگاری،کرپشن میں اضافہ ہوا ہے

    کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے مودی سرکار کے سو دن مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سو دنوں میں مودی سرکار نے ثابت کر دیا کہ انکے پاس کسی مسئلہ کا نہ حل ہے نہ ویژن،مودی نے انتخابی تشہیر میں سو دنوں کے منصوبوں کا ذکر کیا تھا ایک بھی پورا نہ ہوا، ریلوے تباہ ہو چکی ہے انفراسٹرکچر مخدوش حالت میں ہے، خواتین محفوظ نہیں ، بے روزگاری عروج پر ہے، سو دنوں میں بھارت میں ریلوے کے 38 حادثات ہوئے جن میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ ریل پٹڑی سے نہ اتری ہو،مودی نے جن ایئر پورٹ کا افتتاح کیا ان کی چھتیں بارشوں سے ٹپکتی رہیں،نئی پارلیمنٹ کی عمارت بھی غیر محفوظ ہے وہ بھی بارشی پانی سے محفوظ نہ رہ سکی،ملک میں کئی بڑے پل گرے،چھترپتی شیواجی مہاراج کی مورتی 8 مہینے میں ٹوٹ کر گر گئی

    کانگریس ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کے حالات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جموں کشمیر میں 100 دنوں میں مجاہدین نے 26 بڑے حملے کئے،ان حملوں میں 21 جوانوں کی موت ہوئی، 30 فوجی زخمی ہوئے، 15 شہری بھی مارے گئے، اب زیادہ کاروائیاں جموں میں ہو رہی ہیں جو مقبوضہ کشمیر کا محفوظ ترین علاقہ ہے، مودی سرکار کے دور میں مجاہدین کے حملےبڑھ چکے ہیں.

    بھارت میں زیادتی کے واقعات پر کانگریس ترجمان کا کہان تھا کہ 100 دنوں میں خواتین کے خلاف 104 مقدمے رپورٹ ہوئے، جو رپورٹ نہ ہوئے وہ الگ ہیں،100 دنوں میں 157 خواتین سامنے آئیں جن کے ساتھ زیادتی ہوئی، 100 دنوں میں لگاتار پرچے بھی لیک ہوتے رہے، نیٹ پیپر لیک ہوا، نیٹ پی جی کا امتحان رد کیا گیا، یو جی نیٹ کا پیپر لیک ہوا ، جوائنٹ سی ایس آئی آر کا پیپر لیک ہوا۔سو دنوں میں‌بھارتی معیشت بھی تباہی کی جانب گامزن رہی، بے روزگاری بڑھی،ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، سی این جی کی قیمت بڑھائی گئی،

    کانگریس ترجمان نے اس دوران مودی سرکار کے سامنے چار سوال رکھے اور کہا کہ بتایا جائے کہ بی جے پی کا 5 سال کا کوئی ویژن ہے؟پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے آپ کیا کر رہے ہیں؟سیبی اور اڈانی پر کب بولیں گے؟بدعنوانی، خواتین کے تحفظ، معیشت پر کب بولیں گے؟

    مقبوضہ کشمیر،مجاہدین کے پاس جدید اسلحہ،ڈرون،گوریلا وار،بھارتی فوج کی نیندیں حرام

    جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف

    جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

    بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

    جموں ،بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی فوج کے خصوصی دستے تعینات

  • شوہرنہاتا نہیں،بیوی  نے شادی کے چند ہفتوں بعد طلاق کا مطالبہ کر دیا

    شوہرنہاتا نہیں،بیوی نے شادی کے چند ہفتوں بعد طلاق کا مطالبہ کر دیا

    اترپردیشٌ بھارت میں ایک خاتون نے اپنی شادی کے تقریباً ایک ماہ بعد ہی طلاق کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں نئی نویلی دلہن نے شوہر کی طرف سے حفظانِ صحت کے مسئلے کی وجہ سے طلاق مانگی کیونکہ اس کا شوہر صفائی ستھرائی کا خیال نہیں کرتا اور وہ روز نہیں نہاتا۔

    خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ شخص جس کا نام راجیش ہے، مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتا ہے جس سے اس کے جسم سے بدبو آتی ہے جسے اس کی بیوی برداشت نہیں کر سکتی تھی، راجیش ہفتے میں ایک بار گنگا (گنگاجل) کا پانی خود پر چھڑکتا ہے جسے مقدس سمجھا جاتا ہے تاہم شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کے اصرار پر 40 دنوں میں 6 بار غسل کیا۔

    خاتون نے طلاق کی درخواست دینے کے بعد اپنے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا البتہ والدین کی جانب سے بھی جہیز کا سامان واپس لینے کے لیے پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

  • بھارت میں نپاہ وائرس سے ایک اور موت

    بھارت میں نپاہ وائرس سے ایک اور موت

    کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ میں نپاہ وائرس سے ایک اور مریض جان بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں 24 سالہ طالب علم نپاہ وائرس سے متاثر ہوا تھا جو بعد ازاں دم توڑ گیا،نپاہ وائرس کا پھیلاؤ روکنےکے لیے متاثرہ فرد سے ملنےوالے 151 افراد زیرنگرانی ہیں جن میں طالب علم کے رشتہ دار اور قریبی دوست شامل ہیں،نپاہ وائرس انسانوں میں مہلک اور دماغی سوجن والے بخار کا سبب بن سکتا ہے جب کہ کیرالہ میں رواں سال نپاہ وائرس سے 2 اموات ہوچکی ہیں۔

    ریاست کے وزیر صحت وینا جارج نے اتوار کے روز کیس کی تصدیق کی، طالب علم کا تعلق بنگلورو کے آچاریہ کالج سے تھا، 24 سالہ ایم ایس سی طالب علم کی موت 9 ستمبر کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہوئی تھی، شک کے بنا پر ڈاکٹروں نے نپاہ وائرس کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت نکل آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ترووالی پنچایت میں ماسک پہننے سمیت سخت نپاہ پروٹوکول پابندیاں عائد کی گئی ہیں، بخار سے متاثرہ افراد سے متعلق ڈور ٹو ڈور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 2018 کے بعد سے ریاست کیرالہ میں نپاہ وائرس کی یہ چھٹی وبا ہے، اس کی وجہ سے ریاست میں گزشتہ چھ سالوں میں 22 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

    نپاہ وائرس کیا ہے؟
    نپاہ وائرس (NiV) ایک زونوٹک وائرس (جانوروں سے انسان) ہے جو آلودہ یا براہ راست لوگوں کے درمیان کھانے کے ذریعے منتقل ہوسکتا ہے۔ NiV کا تعلق Paramyxoviridae خاندان میں Henipavirus کی نسل سے ہے۔ پھلوں کی چمگادڑیں، جنہیں عام طور پر اڑنے والی لومڑی کے نام سے جانا جاتا ہے، NiV کے قدرتی جانوروں کے میزبان ذخائر ہیں۔ نپاہ وائرس خنزیروں اور انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے یہ ساحلی علاقوں اور بحر ہند، ہندوستان، جنوب مشرقی ایشیا اور اوشیانا کے کئی جزیروں میں پایا جاتا ہے۔ یہ وائرس جنگلی اور گھریلو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، اب تک صرف ایشیا میں پھیلنے کی اطلاع ملی ہے۔

    ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، گلے کی سوزش، سانس لینے میں دشواری، قے، انتہائی کمزوری اور پٹھوں میں درد شامل ہیں جب کہ شدید علامات میں الجھن، غنودگی یا بدحواسی، دورے، بے ہوشی، دماغ کی سوجن شامل ہیں40 سے 75 فی صد کیسز میں موت واقع ہو سکتی ہے، نپاہ وائرس کے انفیکشن سے بچ جانے والوں نے طویل مدتی ضمنی اثرات کی اطلاع دی ہے۔

  • جوس میں پیشاب ملاکر فروخت کرنے والاگرفتار

    جوس میں پیشاب ملاکر فروخت کرنے والاگرفتار

    جوس میں پیشاب ملانے والے کو گرفتار کر لیا گیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، غازی آباد لونی بارڈر کے علاقے میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں، ایک جوس کی دکان پر گاہکوں کو فروخت کیے جانے والے جوس میں پیشاب کی ملاوٹ سامنے آئی ہے. خوشی جوس کارنر کے مالک عامر خان اور اس کے ایک ملازم کو مقامی لوگوں نے جوس میں پیشاب ملا کر صارفین کو پیش کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس موقع پر پہنچی اور دکاندار اور اسکے ملازم کو گرفتار کر لیا،واقعہ کے بارے میں اے سی پی بھاسکر ورما کا کہنا ہے کہ پولیس کو 13 ستمبر کو جوس میں پیشاب ملانے کی شکایت ملی تھی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور دکان کی تلاشی لی تو انسانی پیشاب سے بھرا ایک لیٹر کین برآمد ہوا۔ دکاندار سے جب پوچھا گیا تو وہ دکان میں پیشاب کی موجودگی کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ پولیس نے عامر خان اور اس کے نابالغ معاون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے دکاندار کو جوس میں پیشاب ملاتے ہوئے پکڑا اور اس کی پٹائی کی۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو بلایا اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔واقعے کے دوران کسی نے اس کی ویڈیو بھی بنائی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو دونوں دکانداروں کو مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس اب جوس بیچنے والے کے اس گھناؤنے فعل کے پیچھے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

  • ٹرین میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مسافروں نے ملزم مار ڈالا

    ٹرین میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مسافروں نے ملزم مار ڈالا

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین میں 11 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم کو لوگوں نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بھارتی ریلوے میں کام کرنے والے ایک 34 سالہ پرشانت کمار نامی شخص نے لکھنؤ اور کانپور کے درمیان چلنے والی ٹرین میں مسافروں نے 11 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی، جسے لوگوں نے پکڑ لیا اور اسے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پرشانت کمار بچی کے اہلخانہ کے ساتھ ٹرین میں سوار ہوا تھا، اس نے دوران سفر 11 سالہ لڑکی کو اپنی برتھ دینے کی پیشکش کی اور اس کے بعد بچی کے ساتھ اس کی والدہ کی غیر موجودگی میں جنسی زیادتی کی، متاثرہ لڑکی نے واقعہ کے بارے میں اپنے گھر والوں اور دیگر مسافروں کو بتایا، جس پر مشتعل مسافروں نے ملزم پر تشدد کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ نے پرشانت کمار کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

    مردہ خانے میں لاشوں کے ساتھ زیادتی،ویڈیو بھی بنائی گئیں

    بھارت :خواتین کی فروخت کا بازار، شیو پوری گاؤں میں ‘ڈھڈیچا’ روایت کا انکشاف

  • فوج میں بھرتی کے خواہمشندوں سے بھارت میں دھوکہ،جعلی میجر گرفتار

    فوج میں بھرتی کے خواہمشندوں سے بھارت میں دھوکہ،جعلی میجر گرفتار

    بھارتی فوج کا میجر بن کر شہریوں کو بھرتی کروانے کے بہانے چار کروڑ اکٹھے کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ملٹری انٹیلی جنس اور مہاراشٹرا پولیس نے فوج میں بھرتی کے جعلی اڈے کا پردہ فاش کیا، فوجی میجر کی نقالی کرنے والا شخص بھرتی ٹریننگ کیمپ چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مشترکہ آپریشن میں، ملٹری انٹیلی جنس اور مہاراشٹرا پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو فوج کے ایک میجر کا روپ دھار رہا تھا، مبینہ طور پر کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر جعلی بھرتی کیمپ جعلی میجر چلا رہاتھا،ملزم نے دہرادون اور اورنگ آباد میں فوج کی بھرتی کا تربیتی کیمپ بنایا ہوا تھا،ایک سینئر افسر کے مطابق، ملٹری انٹیلی جنس، پونے، اور بنگر کیمپ پولیس اسٹیشن، احمد نگر نے بدھ کو ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا اور ایک ملزم ستیہ جیت بارتھ کامبلے کو گرفتار کیا، ملزم کا پیچھا نئی دہلی سے کیا جا رہا تھا،ملزم ایک آرمی میجر کے روپ میں تھا جو مہاراشٹر، تلنگانہ اور کرناٹک میں بڑے پیمانے پربھارتی فوج میں بھرتی کے کیمپ چلا رہا تھا،ملزم نے سینکڑوں امیدواروں کو مسلح افواج (آرمی اور ایم ای ایس) میں ملازمت فراہم کرنے کے بہانے دھوکہ دیا۔

    دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی کہ ستیہ جیت بارتھ کامبلے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھارت بھر میں چلائے جانے والے جعلی بھرتی کیمپوں کا سرغنہ ہے ،خواتین ٹاؤٹس کی بھی اس ضمن میں خدمات لی جاتی تھی، جو نوجوانوں‌کو فوج میں بھرتی کی طرف راغب کرتی تھیں، اس دوران نوجوانوں کو تربیت دی جاتی، ان سے پیسے لئے جاتے لیکن یہ سب دھوکہ تھا،ملزمان نے دہرادون، اتراکھنڈ اور شری گونڈہ، مہاراشٹر میں ایک فرضی تربیتی کیمپ قائم کیا تھا جس میں سینکڑوں خواہشمند امیدواروں سے فی کس 7-8 لاکھ روپے کا دھوکہ کیا گیا،ملزمان نے آج تک جعلی فوج بھرتی کیمپ سے تقریباً 3-4 کروڑ روپے کمائے، کیونکہ اس کے ساتھیوں کی مدد سے مختلف ریاستوں میں گٹھ جوڑ چلایا جا رہا تھا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ جعلی بھرتی کیمپ کا طریقہ کار مہاراشٹر، تلنگانہ، کرناٹک، اتر پردیش، بہار، پنجاب، ہریانہ اور نئی دہلی کے امیدواروں کو مختلف ریاستوں میں واقع اکیڈمیوں کی مدد سے راغب کرنا تھا اور بھرتی کے وقت امیدواروں سے براہ راست رابطہ کرنا تھا۔ دہرادون اور شری گونڈہ کے جنگلوں میں تربیتی کیمپ بنایا گیا تھا،سابق سدرن آرمی کمانڈر، چیف انجینئر آفیسر اور فوج کی دیگر تقرریوں کے نام پر جعلی جوائننگ لیٹر بھی جاری کیے گئے۔نئی دہلی اور دہرادون کے مقامی بازاروں سے ملٹری پیٹرن کی طرح کیمپنگ اسٹورز کا انتظام کیا ہے اور تربیت کے دوران خواہشمند امیدواروں کو پناہ فراہم کی ہے اور انہیں زیر تربیت تربیت یافتہ افراد کے طور پر شناختی کارڈ جاری کیے گئے،ایک سینئر افسر نے مزید کہا کہ اس ماڈیول میں مختلف ریاستوں کے کتنے اور لوگ شامل تھے اس بارے میں مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ہفتے کو بھارت کے  مدمقابل

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ہفتے کو بھارت کے مدمقابل

    پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان ٹیم ہفتے کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی .

    چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے شروع سے ہی چین کو دباؤ میں لیے رکھا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ بناسکی، تاہم دوسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں حنان شاہد کے خوبصورت پاس پر عبدالرحمٰن نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور گیارہویں منٹ میں ندیم احمد نے گول کرکے پاکستان کی برتری دگنی کردی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا لیکن کپتان عماد بٹ نے سنہری موقع ضائع کردیا۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس ،عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

    وطن کی خاطر جان نثار، گوجرہ کا جوان شہید

    چوتھا کوارٹر شروع ہوتے ہی حنان شاہد نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کی برتری کو تین صفر کردیا۔ تاہم کچھ دیر بعد چین کے چینگ ہنگ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 1-3 کردیا۔میچ کے اختتام سے چار منٹ قبل پاکستان نے یکے بعد دیگرے مزید دو گول کردیے۔ ندیم احمد نے میچ میں اپنا دوسرا گول کیا جبکہ میچ ختم ہونے سے 15 سیکنڈز قبل حنان شاہد بھی گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ہفتے کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

    تلہ گنگ: شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، ملزم گرفتار