Baaghi TV

Tag: بھارت

  • لال قلعہ حملہ کیس،عارف کی رحم کی اپیل بھارتی صدر نے کی مسترد

    لال قلعہ حملہ کیس،عارف کی رحم کی اپیل بھارتی صدر نے کی مسترد

    لال قلعہ حملہ کیس،پاکستانی محمد عارف کی رحم کی اپیل بھارتی صدر نے مسترد کر دی

    بھارت کے لال قلعہ میں 2000 میں ہونے والے حملے کیس میں سزا یافتہ پاکستانی شہری محمد عارف کی سزا کے خلاف رحم کی اپیل بھارتی صدر نے مسترد کر دی ہے،24 برس قبل بھارت میں لال قلعہ پر حملہ کیا گیا تھا،بھارتی صدر نے 25 جولائی 2022 کو عہدے سنبھالنے سے اب تک یہ دوسری رحم کی اپیل مسترد کی ہے، 3 نومبر 2022 کو بھارتی سپریم کورٹ نے بھی ملزم عارف کی نظرثانی کی درخواست مسترد کی تھی اور سزائے موت کو برقرار رکھا تھا

    قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ سزائے موت کا ملزم اب بھی آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست کر سکتا ہے کہ رحم کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود طویل تاخیر کی بنیاد پر اپنی سزا میں کمی کی جائے۔ صدر کے سیکرٹریٹ کے 29 مئی کے بیان کے مطابق، عارف کی جانب سے 15 مئی کو جمع کرائی گئی اپیل 27 مئی کو خارج کر دی گئی۔

    22 دسمبر 2000 کے لال قلعہ پر حملے میں تین فوجی اہلکار مارے گئے تھے جس میں حملہ آوروں نے لال قلعہ کے میدان کے اندر تعینات 7 راجپوتانہ رائفلز رجمنٹ پر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے کے چار دن بعد، دہلی پولیس نے ایک پاکستانی شہری عارف کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق لشکی طیبہ سے بتایا گیا تھا،بھارتی سپریم کورٹ نے 2022 میں ملزم محمد عارف عرف اشفاق کو بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے،اور حملہ کرنے کا قصور وار ٹھہرایا تھا، ٹرائل کورٹ نے اکتوبر 2005 میں اسے مجرم قرار دیا۔ فیصلے کی بعد دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیلیں کی گئی تھیں جو مسترد ہوئی۔ ٹرائل کورٹ نے کہا تھا کہ سری نگر میں دو افراد ایک گھر جہاں عارف اور تین دیگر لشکر طیبہ کے رکن 1999 میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد ٹھہرے ہوئے تھے، لال قلعہ پر حملے کی سازش اس گھر میں کی گئی تھی،

    لال قلعہ حملہ کے وقت تین حملہ آور ابو شاہد، ابوبلال اور ابوحیدر مارے گئے تھے،اگست 2011 میں، سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت کے حکم کی حمایت میں فیصلہ کیا جو اسے دیا گیا تھا۔ بعد ازاں، اگست 2012 میں، نظرثانی کی درخواست کی سماعت اعلیٰ ترین عدالت کے دو ججوں کے پینل نے کی، جس نے اسے خارج کر دیا۔ جنوری 2014 میں، علاج معالجے کی درخواست کو بھی اسی طرح مسترد کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد عارف نے ایک اور درخواست دائر کی جس میں درخواست کی گئی کہ تین ججوں پر مشتمل بنچ ان مقدمات میں نظرثانی کی درخواستوں پر غور کرے،ستمبر 2014 کے ایک فیصلے میں، عدالت عظمیٰ کے آئینی پینل نے طے کیا کہ وہ تمام مقدمات جن میں ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی ہے، انہیں تین ججوں کی بنچ کے سامنے لایا جانا چاہیے۔ سزائے موت کے قیدیوں کی نظرثانی اور علاج کی درخواستوں کو پبلک ٹربیونلز میں سننے کی بجائے ستمبر 2014 کے حکم سے قبل چیمبر کے عمل میں حل کیا گیا تھا۔ ایک آئینی بنچ نے جنوری 2016 میں اعلان کیا تھا کہ عارف ایک ماہ کے اندر عوامی عدالت میں سماعت کے لیے نظرثانی کی درخواستوں کو خارج کرنے کے لیے دوبارہ کھولنے کی درخواست کر سکتا ہے۔ 3 نومبر 2022 کو سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا۔

    یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب صدر مرمو نے گزشتہ سال ایک الگ کیس میں ایک اور رحم کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں گھناؤنے جرائم کے معاملات پر سخت موقف کا مظاہرہ کیا گیا تھا

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

  • آئس کریم کون سے انسانی انگلی نکل آئی

    آئس کریم کون سے انسانی انگلی نکل آئی

    آئس کریم کی کون سے انسانی انگلی برآمد ہوئی ہے

    واقعہ بھارت کا ہے ، ممبئی کے علاقے ملاڈ میں ایک خاتون آئس کریم کھا رہی تھی کہ کون سے انسانی انگلی برآمد ہوئی ہے، خاتون نے آئسکریم کی کون میں انسانی انگلی کی تصویر بنا کر پولیس کو بھیجی اور پولیس کو اطلا ع دی، خاتون کے مطابق انہوں نے آئس کریم آن لائن منگوائی تھی.

    پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے خاتون کے اس دعوے کی تصدیق کی کہ آئس کریم کون میں انسانی انگلی موجود تھی، تا ہم پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے انسانی جسم کے حصے کو ایف ایس ایل بھجوا دیا ہے، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے آدھی آئس کریم کھا لی تھی کہ اسے شک ہوا کہ اس میں کچھ ہے، اسی دوران اس نے آئس کریم میں "انسانی انگلی” دیکھی جو کٹی ہوئی تھی،میں نے آئس کریم آن لائن منگوائی تھی،پولیس نے آئس کریم کمپنی یمو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    جس خاتون کی آئس کریم سے "انسانی انگلی” نکلی اس کا نام برینڈن سیراؤ ہے اور اسکی عمر 27 برس جبکہ اورلیم کی رہائشی ہے،خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ آئس کریم میں "انسانی انگلی” ہو گی،انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریبا دو سینٹی میٹر لمبی انسانی انگلی کا حصہ آئس کریم میں تھا،خاتون پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں

    خاتون کی بہن کے مطابق اس کی بہن صبح کے وقت ایک آن لائن ڈیلیوری ایپ کے ذریعے گروسری کا آرڈر دے رہی تھی جب اس نے اسے فہرست میں تین بٹرسکوچ کون آئس کریم شامل کرنے کو کہا۔ آئس کریم کی ڈیلیوری ہوئی تو اس نے کون کھولا تو انگلی کا ٹکڑا نکل آیا .پولیس نے آئس کریم فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے.

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • بھارت میں امریکی خاتون  کے ساتھ دھوکہ،300 بھارتی روپے کی جیولری 6 کروڑ میں فروخت

    بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ دھوکہ،300 بھارتی روپے کی جیولری 6 کروڑ میں فروخت

    راجستھان: بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ دھوکہ، جیولر نے 300 بھارتی روپے کی جیولری کے عوض 6 کروڑ روپے ہتھیا لیے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک جیولر نے سونے کا پانی چڑھا کر نقلی جیولری امریکی خاتون کو کروڑوں روپے میں بیچ ڈالی،خاتون امریکا میں ہونے والی جیولری کی نمائش کیلئے زیورات خریدنے جے پور کے جوہری بازار آئی تھی۔

    پولیس کے مطابق امریکا میں ہونے والی نمائش میں موجود ٹیم نے خاتون کی جیولری کے خالص ہونے کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ سونا نقلی ہے جبکہ اس میں جڑے ہیرے بھی جعلی ہیں جس پر خاتون نے دوبارہ بھارت آکر دوکاندار سے رابطہ کیا اور نہ ماننے کی صورت میں پولیس سے شکایت کی، صرف اتنا ہی نہیں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی شکایت امریکی سفارتخانے میں بھی کی جہاں سے پولیس پر شفاف تحقیقات کیلئے مزید دباؤ ڈالا گیا۔

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے جیولری خریدنے کیلئے دکاندار سے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر رابطہ کیا تھا اور زیورات کے لیے 2 سال میں 6 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے، دکان کے مالکان باپ اور بیٹا موقع سے فرار ہیں جن کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

  • بھارت کا پاکستان اور چین  کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے  کا عندیہ

    بھارت کا پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کا عندیہ

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے سرحدی تنازعات ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری مدت کے لیے وزیرِ خارجہ مقرر کیے جانے کے موقع پر سُبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ پاکستان اور چین سے سرحدی تنازعات نے دو طرفہ تعلقات کو ایک مدت سے کشیدہ کر رکھا ہے، شنکر نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

    ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیرینہ تنازعات کا حل چاہتے ہیں ان میں سرحد پار سے مبینہ دہشت گردی نمایاں ہے ،سرحد پار دہشت گردی کسی اچھے پڑوسی کی پالیسی نہیں ہوسکتی، چین کے ساتھ بھی متعدد معاملات حل طلب ہیں اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور بھارت اس کے لیے تیار ہے۔

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 2019 مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی قابض فوج کے ایک قافلے پر حملے کا الزام بھارت نے پاکستان میں سکونت اختیار کیے ہوئے مجاہدین پر عائد کیا تھا۔ تب سے دو طرفہ تعلقات مکمل کشیدگی کا شکار ہیں، اس واقعے کے بعد بھارت نے ایبٹ آباد میں فضائی حملہ کیا تھا جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا طیارہ اپنی حدود میں مار گرایا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھینندن گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    نریندر مودی نے مسلسل تیسری مدت کے لیے اتوار کو وزیرِ اعظم کا منصب سنبھالا تو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اورسابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیرِ اعظم کو مبارک باد دی –

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا …

    دوسری جانب چین اور بھارت کے درمیان 3800 کلومیٹر کی سرحد ہے اس کا بڑا حصہ غیر نشان زد ہےسرحدی تنازع پر دونوں ملک 1962 میں جنگ لڑچکے ہیں، جولائی 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی نقطہ عروج کو پہنچی اور جھڑپوں میں 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی مارے گئے، یہ ہلاکتیں دو بہ دو لڑائی میں ہوئیں کیونکہ ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے-

    صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سےاحرام کی حالت میں گرفتار

  • مقبوضہ کشمیر میں بس یاتریوں پر حملہ،مودی سرکار کا جھوٹا فالس فلیگ آپریشن

    مقبوضہ کشمیر میں بس یاتریوں پر حملہ،مودی سرکار کا جھوٹا فالس فلیگ آپریشن

    مودی کے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی پاکستان کے خلاف روایتی الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا مقبوضہ کشمیر میں یاتریوں کی بس پر فائرنگ ہوئی تو بھارتی میڈیا نے بنا کسی تحقیقات کے الزام پاکستان پر لگانا شروع کر دیا

    مودی سرکارہمیشہ کی طرح اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی،مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ اور کھائی میں گرنے کے واقعہ میں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی، 33 افراد زخمی ہوئے، بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح اس واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کر دیا. انڈیا ٹوڈے نے مودی سرکار کی زبان بولتے ہوئے الزام تراشی کی کہ پاکستان کے حمایت یافتہ عسکری گروپس لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم نے ریاسی میں یاتریوں‌کو لے جانے والے بس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے.یہ خبر انڈیا ٹوڈے نے نشر کی تا ہم حملوں کی ذمہ داری کی خبر کہیں اور نظر نہیں آئی، اصل میں انڈیا ٹوڈے مودی سرکار کی پراپیگنڈہ مہم کو سرانجام دے رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں چڑیا بھی پر مارے تو اس کا الزام ہمیشہ مودی سرکار نے پاکستان پر عائد کیا لیکن بعد میں پھر بھارتی تجزیہ کاروں نے اس بات کو ثابت کیا کہ مودی سرکار نے ہمیشہ جھوٹ بولا.

    بھارتی یاتریوں پر مقبوضہ کشمیر میں بس حملے کے چند ہی گھنٹوں بعد بھارتی میڈیا کے پاکستان پر الزامات مضحکہ خیز ہیں، بنا کسی تحقیقات کے ،کیسے ثابت ہو گیا ؟بھارتی میڈیا کے الزامات سے ایسے لگ رہا ہے کہ یہ پلوامہ کی طرح کا فالس فلیگ آپریشن ہے، اس آپریشن کے پیچھے مودی سرکار کے کچھ مذموم عزائم ظاہر ہوتے ہیں، مودی کے تیسری بار حلف لینے کے ایک روز بعد ایسے وقت میں جب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف مودی کو مبارکباد دے رہے ہیں اور بھارتی میڈیا پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے.اصل میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے دورہ چین میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیاں مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئیں،مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں کرنا اور پراپیگنڈہ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی دنیا مودی سرکار کے پروپیگنڈے میں آنے کی بجائے حقیقت کو تسلیم کرے.

    باغی ٹی وی نے آج دن کو یہ خبر نشر کی تھی کہ مودی سرکار یا بھارتی میڈیا پاکستان پر بس یاتریوں پر حملے کا الزام عائد کر سکتا ہے اور چند گھنٹوں بعد وہی ہوا،پاکستان پر الزام لگ گئے،باغی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ "مودی اپنی کمزور حکومت کے قدم جمانے اوربھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئےاس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیں گے”، ماضی میں بھی بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کرچکا ہے،بالاکوٹ حملہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے یہاں یہ بات بھی حیران کن ہے کہ ضلع ریاسی پڑوسی علاقوں راجوری اور پونچھ کے مقابلے میں محفوظ علاقہ ہے ۔ یہاں پر اس طرح کے واقعہ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے ، جس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا ،نریندر مودی اپنی کمزور حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قدر سنگدل ہو چکا ہے کہ وہ اپنے ہندو یاتریوں کو بھی قتل کرکے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گا ۔ انھیں اس طرح کی چالوں کی بجائے بھارت کے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

  • پاکستانی وزیراعظم کی مودی کو تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    پاکستانی وزیراعظم کی مودی کو تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    بھارتی وزیراعظم مودی کے تیسری بار وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مودی کو مبارکباد دی ہے

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کو مبارکباد دی ہے، ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ "نریندر مودی کو تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”.وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم مودی کو ٹیگ بھی کیا ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کی مودی کو مبارکباد کی ٹویٹ کو بھارتی وزیراعظم مودی نے ری پوسٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ "‘شہباز شریف آپ کی نیک تمناؤں کے لیے شکریہ”.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے،مودی کی حلف برداری کی تقریب میں سات ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی،کانگریس کے صدر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے،مودی سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیراعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہیں

    بی جے پی کے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا، مودی آؤٹ،گیم پلان پر کام شروع

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں.نواز شریف کی مودی کو مبارکباد
    سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بھی مودی کو بھارت کا تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، نواز شریف نے بھی اپنے بھائی شہبازشریف کی طرح ٹویٹر پر مبارکباد دی، نواز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” نریندر مودی کو تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،بی جے پی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی عوام کے نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد کی عکاس ہے،آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں، ہم جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی قسمت بدلنے کے لیے موقع کا درست استعمال کریں”.

  • پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے بعد بھارت سے بھی قومی ٹیم کی شکست کے بعد کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو منوقع دیا جائےْ

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی بھارت سے شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے

    واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی،ٹیم 120 رنز کا ہدف بھی مکمل نہ کر سکی.چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • صوبائی وزیر   رمیش سنگھ اروڑہ کی سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت

    صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت

    صوبائی وزیر اقلیتی امور،پی ایس جی پی سی کے سربراہ رمیش سنگھ اروڑہ نے ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں کی رہائش گاہ، سفر اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو اچھی طرح سے پلان کیا جائے جبکہ متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کر نے کے پابند ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے جمعہ کو دورہ ڈیرہ صاحب میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے PSGPC کے اراکین کو بتایا کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کے یوم شہادت کے موقع پر ہندوستانی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے ہیں۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زائرین 8 جون کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوں گے جو کہ سرحد پار ثقافتی اور مذہبی تبادلے کے ایک پُرجوش لمحے کی علامت ہے۔ ابتدائی یادگاری تقریب 16 جون کو لاہور کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ہونے والی ہے، جو گہری تاریخی اور روحانی اہمیت کا حامل مقام ہے، جہاں 1606 میں گرو ارجن دیو جی کو شہید کیا گیا تھا۔ واہگہ بارڈر، خیر سگالی کو فروغ دینے میں اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف گرو ارجن دیو جی کے گہرے ورثے کی یاد دلاتی ہیں بلکہ سکھ برادری اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور روحانی رشتوں کو بھی تقویت دیتی ہیں، جو اس کے متنوع مذہبی ورثے کے تحفظ اور احترام کے لیے قوم کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان پربندھک کمیٹی کے عہدیداران اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام بھی موجود تھے ۔

    رمیش سنگھ اروڑہ کا مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم

    مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ

    مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔رمیش سنگھ اروڑہ

    بابا گورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب کو مثالی شہر بنائیں گے،رمیش سنگھ اروڑہ

  • بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نساؤ کاؤنٹی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی: نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے کھیلتے ہوئے آئرلینڈ نے 97 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف با آسانی 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،دونوں ٹیمیں رواں ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی تھیں۔

    بھارت کی شاندار بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوشوا لٹل 14 اور کرٹس کمفر نے 12 رنز بنائے۔اس کے علاوہ ٹکر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بھارت نے با آسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناقابل شسکت رہے، ویرات کوہلی ایک اور سوریا کمار یادیو 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

  • بھارتی انتخابات،نتائج مکمل،مودی کو وزیراعظم بننے کیلئے اتحادیوں کی مدد درکار

    بھارتی انتخابات،نتائج مکمل،مودی کو وزیراعظم بننے کیلئے اتحادیوں کی مدد درکار

    بھارت میں سات مرحلوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بی جے پی سمیت کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی، حکومت بنانے کے لئے اتحادیوں کی ضرورت ہو گی،

    نتائج کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 240 نشستوں کے ساتھ سب سے آگےرہی، انڈین نیشنل کانگریس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور سماج وادی پارٹی 37نشستوں کے ساتھ تیسری نمبر پر رہی،آل انڈیا ترینامول کانگریس کزاغم 29 اور تیلگو دیسام 16 اور جنتا دل نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ شیو سینا (یو بی ٹی) نے 9 نشستیں اپنے نام کیں۔

    بی جے پی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے درکار 272 نشستیں اکیلے حاصل کرنے میں ناکام رہی، تاہم اتحاد 295 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سادہ اکثریت کی بنیاد کی حکومت بنالے گا، اس کے برعکس کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد انڈیا نے 231 نشستیں حاصل کرلی ہیں

    بھارت کے سابق حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی میٹنگ آج ہوگی جس میں بی جے پی نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم نامزد کرانے کی کوشش کرے گی۔ وہیں اپوزیشن اتحاد کا بھی اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے اب وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمان کرے گا ، مودی تیسری بار وزیراعظم بن پائیں گے یا نہیں یہ ایک دو روز میں پتہ لگ جائے گا،

    دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران بے جے پی کی قیادت میں بننے والے اتحادی گروپ ’این ڈی اے‘ نے جیت کا دعویٰ کیا اور اسی تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ وہ اپنی تیسری مدت میں کرپشن کو جڑ سے ختم کریں گے۔میں اس نعمت کے لیے تمام ہم وطنوں کا مقروض ہوں۔ آج کا دن بہت مبارک ہے۔ اس مبارک دن پر، این ڈی اے کا مسلسل تیسری بار حکومت بنانا یقینی ہے،آج کی جیت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی جیت ہے۔ یہ ہندوستان کے آئین کے ساتھ اٹوٹ وفاداری کی جیت ہے۔ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے وعدے کی جیت ہے۔ یہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس منتر کی جیت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار کا نام بھی لیا

    وارانسی سیٹ سے مودی ڈیڑھ لاکھ کی لیڈ سے جیت گئے
    بھارتی وزیراعظم مودی وارانسی کی سیٹ سے الیکشن جیت گئے ہیں، مودی نے چھ لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ لئے ہیں،مودی ایک لاکھ 52 ہزار 513 کی لیڈ سے جیتے ہیں، مودی کے مقابلے میں کانگریس کے اجے رائے امیدوار تھے جنہوں نے تقریبا ساڑھے چار لاکھ ووٹ لئے ہیں، مودی 2014 اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اسی سیٹ سے جیت کر وزیراعظم بنے تھے۔

    مودی حکومت کے 15 وزیر الیکشن ہار گئے
    اسمرتی ایرانی کو امیٹھی سیٹ سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیرلہ کی سیٹ پر مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر کانگریس کے ششی تھرور سے ہار گئے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو سماج وادی پارٹی کے اتکرش ورما کے ہاتھوں شکست ہوئی،ریاستی وزیر تعلیم سبھاش سرکار مغربی بنگال بھی ہار گئے۔مرکزی قبائلی امور کے وزیر اور موجودہ ایم پی ارجن منڈا جھارکھنڈ کی سیٹ سے ہار گئے ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت کیلاش چودھری بھی ہار گئے ہیں۔ مرکزی وزیر ایل مروگن تمل ناڈو سے ہار گئے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نستھ پرمانک کوچ بہار سیٹ پر ہار گئے۔ مرکزی وزیر سنجیو بالیان سماج وادی پارٹی کے ہریندر سنگھ ملک سے 24,000 سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے۔ مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کو بیدر میں کرناٹک کے وزیر ایشور کھنڈرے کے بیٹے ساگر کھنڈرے سے ہار گئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت کوشل کشور سماج وادی پارٹی کے امیدوار آر کے سے ہار گئے۔مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے ایس پی کے بیریندر سنگھ سے ہار گئے۔ پنچایتی راج کے وزیر مملکت کپل پاٹل کو بھی شکست ہوئی، وزیر مملکت برائے ریلوے راؤ صاحب دانوے بھی ہار گئے،وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود بھارتی پوار بھی انتخابات نہ جیت سکے.

    بھارت نے فیصلہ دے دیا مودی نہیں چاہیے، راہول گاندھی
    کانگریس کا کہنا ہے کہ واضح ہے انتخابات میں مینڈیٹ ہمیں ملا ہے ،انتخابی نتائج بی جے پی کی واضح ہار ہے ، عوام نے مودی اور اس کے نظریے کو مسترد کردیا ،راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کا شکر گزار ہوں کہ آئین بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے ، مجھے یقین تھا بھارتی عوام ایک ساتھ کھڑے ہو کر لڑیں گے ،لڑائی آئین کو بچانے کی تھی اور عوام نے مودی کو جواب دے دیا ،مودی کو واضح شکست ہوئی ہے، ہم نے بی جے پی نہیں ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑے، خفیہ ایجنسیاں ، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی ،بھارت نے فیصلہ دے دیا مودی نہیں چاہیے، عوام مودی اور ان کے حواریوں کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے،

    بھارتی انتخابات،کروڑ پتی افراد، مقدمات میں نامزد، جیلوں میں گرفتار بھی جیت گئے
    2024 کے بھارتی انتخابات میں ہزاروں امیدواروں نے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا،کروڑ پتی امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا تو مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد نے بھی قسمت آزمائی۔2573کروڑ پتی امیدوار میدان میں اترے۔ جن میں سے 503 کروڑ پتی کامیابی حاصل کرپائے۔ بھارتی ہدایتکارہ اور اداکارہ ہیمامالنی دو سو اٹھہتر کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالکہ ہیں۔4013گریجویٹس امیدواروں میں سے390 امیدوار اپنی نشست لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔2019میں کامیاب ہونے والے لوک سبھا کے ارکان میں سے324نے 2024کے الیکشن میں حصہ لیا جن میں سے212 ممبران اپنی کامیابی کو یقینی بنا پائے۔1643 ایسے امیدواربھی تھے جنہیں مقدمات کا سامنا تھا، جن میں سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 250ہے۔آسام جیل میں قید خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ بھی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کانگریسی رہنما راہول گاندھی کو بھی انیس مقدمات کا سامنا ہے۔

    راہول گاندھی نے اتر پردیش کی نشست رائے بریلی سے تقریبا 4لاکھ کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی کی نشست سے جیتے مگر برتری کا مارجن صرف ڈیڑھ لاکھ ووٹ رہا۔ ایودھیا(فیض آباد) جہاں بابری مسجد کو شہید کیا گیا وہاں سے بھی بی جے پی کو بری طرح ناکامی کا سامنا رہا۔ سماج وادی پارٹی کےآودھیش پرساد ساڑھے پانچ لاکھ ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

    بھارتی وزیراعظم مودی نے استعفیٰ دے دیا
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، مودی تیسری بار الیکشن جیتےہیں اور وہ اب تیسری بار وزیراعظم بنیں گے، مودی 8 جون کو تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے، کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نے صدر کی رہائش گاہ جا کر لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط پیش کیا۔مودی کا استعفیٰ بھارتی صدر نے منظور کر لیا ہے

    بھارتی انتخابات، مسلمان امیدوار بھی الیکشن جیت گئے
    بھارتی انتخابات میں کم از کم 78 مسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا،2019 میں بھارتی انتخابات میں 115 مسلمان امیدوار تھے،کئی مسلمان امیدوار جیت چکے ہیں ،سہارنپور سے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود جیتے ہیں، کیرانہ سے سماج وادی پارٹی کی نوجوان امیدوار اقرا حسن چودھری نے بی جے پی کے پردیپ کمار کوشکست دی ہے،غازی پور کے افضال انصاری نے سیٹ جیت لی، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدر آباد سے سیٹ جیتی،لداخ میں آزاد امیدوار محمد حنیفہ ،عبدالرشید شیخ نے جموں و کشمیر کی بارہمولہ سیٹ سسے کامیابی حاصل کی،نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد نے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف 281794 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سری نگر میں این سی امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی جیتے ہیں،اتر پردیش میں، سماج وادی پارٹی کے محب اللہ ، سنبھل سے ضیا الرحمان،مغربی بنگال سے یوسف پٹھان، بہار سے محمد جاوید ، کٹیہار میں طارق انور ، دھوبری، آسام میں رقیب الحسین جیت چکے ہیں،

    بھارتی انتخابات میں چار کم عمر امیدوار بھی الیکشن جیت گئے ہیں،چاروں امیدواروں کی عمریں 25 برس ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق پشپیندر سروج، پریا سروج، سنجنا جاٹو اور شمبھاوی چوہدری کی عمریں 25 سال ہیں اور وہ لوک سبھا الیکشن جیت چکے ہیں،پشپیندر سروج، پریا سروج نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ سنجنا جاٹو کو کانگریس اورشمبھاوی چودھری کو لوک جن شکتی پارٹی نے ٹکٹ دیا تھا،

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر