Baaghi TV

Tag: بھارت

  • اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مہمانوں کی آمد شروع،بل گیٹس بھی پہنچ گئے

    اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مہمانوں کی آمد شروع،بل گیٹس بھی پہنچ گئے

    بھارتی معروف بزنس مین،امبانی خاندان کے سب سے چھوٹے بیٹے اور صنعت کار اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے شادی سے پہلے کی تقریبات شروع ہیں تو وہیں مہمانوں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے، ے ہالی ووڈ سے بالی ووڈ تک کے ستارے مختلف مقامات سے جام نگر پہنچ رہے ہیں،بل گیٹس بھی بھارت پہنچ چکے ہیں،شادی کی تقریبات یکم مارچ سے تین مارچ تک جام نگر میں ہوں‌گی، امریکی گلوکار جے براؤن اور ریحانہ کی ٹیم آج جام نگر پہنچ گئی ہے،جے براؤن، نکی میناج، ایڈم بلیک اسٹون، اور ریحانہ کو ہوائی اڈے پر دیکھا گیا ہے،اس دوران جے براؤن سفید ہوڈی میں نظر آئے، اس کے ساتھ انہوں نے گلابی رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی،گلوکارہ ریحانہ کو بھی کالے اسکارف کے ساتھ دیکھا گیا ہے،ایڈم بلیک سٹون سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آئے،ہوائی اڈے پر ہالی ووڈ ستاروں کا شاندار استقبال کیا گیا،

    بالی ووڈ کے ستارے بھی اس تقریب کے لئے تیار ہیں،اس تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت کئی سلیبریٹیز شریک ہوں گی، اجے دیوگن، کاجول، سیف علی خان، رنبیر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کٹرینہ کیف، کرن جوہر، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، کرشمہ کپور بھی اس تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں

    اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریب میں بھارت اور دنیا کی کئی مشہور شخصیات شرکت کریں گی، اس تین روزہ پروگرام میں تقریباً 2500 اقسام کے پکوان مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے،تقریب میں اندوری کھانے خصوصی طور پر تیار کیے جائیں گے جبکہ مینیو میں پارسی، تھائی، میکسیکن اور جاپانی کھانے بھی شامل ہوں گے،تین روز میں 2500 ڈشز تیار کی جائیں گی جبکہ کوئی بھی ڈش ایک مرتبہ بنانے کے بجائے دوسری مرتبہ نہیں بنائی جائے گی،ناشتے میں 70 ڈشز پیش کی جائیں گی جبکہ 250 ڈشز ظہرانے اور 250 ڈشز عشائیے میں پیش کی جائیں گی،مہمانوں کے لیے ویجٹیرین ڈشز بھی بطور آپشن موجود ہوں گی جبکہ حیران کن طور پر اس تقریب میں مڈ نائیٹ سنیک بھی کھانے کے لیے ملیں گے

    قبل ازیں جام نگر میں ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں میں مکیش امبانی، اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد نے گاؤں والوں کو روایتی گجراتی کھانا پیش کیا، رادھیکا مرچنٹ کی نانی اور والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ نے بھی کھانے کی تقریب میں حصہ لیا۔ شادی سے پہلے کے اس استقبالیہ میں تقریباً 51 ہزار مقامی باشندوں کو کھانا پیش کیا جائے گا، جو اگلے چند روز تک جاری رہے گا، کھانے کے بعد حاضرین نے روایتی لوک موسیقی سے لطف اندوز ہوئے

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • بھارتی ریاستی اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے،مقدمہ درج،تحقیقات کا حکم

    بھارتی ریاستی اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے،مقدمہ درج،تحقیقات کا حکم

    بھارتی ریاستی اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے، ریاستی وزیراعلیٰ نے کاروائی کا اعلان کر دیا

    بھارت کی ریاستی اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے پر اراکین اسمبلی حیران رہ گئے ہیں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرا میا کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا کے انتخابات کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی، ٹی وی چینلز کی فوٹیج منگوائی جائے گی اور کاروائی کی جائے گی

    بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی نے کرناٹک اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ کانگریس کے حامیوں نے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، بی جے پی کارکنان نے کانگریس کے امیدوار سید ناصر حسین کا نام لیا، واقعہ پر بنگلورو سٹی نے از خود مقدمہ بھی درج کر لیا ہے وہیں بی جے پی نے پولیس کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کیخلاف کاروائی کی درخواست بھی دے دی ہے

    کرناٹک کے وزیرداخلہ جی پرمیشور کاکہنا ہے کہ بنگلور پولیس نے ٹی وی چینلز سے اکٹھے کی جانیوالی ویڈیو فوٹیج کومزید تحقیقات کے لیے فارنزک سائنس لیبارٹری کو بھیج دیا ہے،دوسری جانب کانگریس کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین نے ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حامیوں نےناصر صاحب زندہ باد کے نعرے لگائے تھے، گھر واپس جاتے ہوئے ایک میڈیا ہاؤس سے فون آیا کہ کسی نے فلاں فلاں نعرہ لگایا، میں ان لوگوں کے بیچ میں تھا اور ایسا کوئی نعرہ کبھی نہیں سنا،

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور ملک میں ایک ایسی فضا قائم ہے کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی مثبت بات کہنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے ماضی میں بھی کئی بار پاکستان زندہ باد کہنے کے واقعات پر متعدد افراد کے خلاف کیسز درج ہونے کے ساتھ ہی انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

    بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    دوسری جانب بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے علاقے تروپور میں روڈ شو کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر موبائل فون پھینک دیا گیا،بھارتی وزیر اعظم مودی تامل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔بھارتی وزیر اعظم ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کوئمبٹور میں ائر فورس بیس پہنچے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تروپور پہنچے تھے۔ جہاں بی جے پی کے ریاستی صدر انامالائی اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا،تروپور میں عام لوگوں نے بھی پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور نعرے لگا کر وزیر اعظم مودی کا پرجوش استقبال کیا، اس دوران عوام میں سے کسی نے مودی کی گاڑی پر موبائل فون پھینک دیا جس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے ایک رکن نے سیل فون ہٹانے کو کہا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،

  • نوجوان نے  اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر محبوبہ کا  نام لکھوا لیا

    نوجوان نے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر محبوبہ کا نام لکھوا لیا

    بھارتی نوجوان نے محبوبہ سے محبت کا انوکھا انداز اپنا لیا ہے، اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر محبوبہ کا نام لکھوا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی نیوز چینل زی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک نوجوان نے محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر اس کا نام ٹیٹو کر ا لیا ہے، مقامی کلینک میں نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا نام لکھوایا، ہونٹوں کے اندرونی حصے میں جو کہ کافی نازک سمجھا جاتا ہے۔

    اس اندرونی حصے پر نوجوان نے سیاہ رنگ سے اپنی گرل فرینڈ کا نام ٹیٹو کرا لیا ہے، نوجوان اپنی محبت کو منفرد انداز میں جتانا چاہتا تھا، یہی وجہ تھی کہ اس نے یہ ہونٹوں کے اندرونی حصے پر نام لکھوا لیا، اگرچہ یہ ایک انتہائی بے وقوفانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جو کہ نوجوان کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، تاہم نوجوان کی محبت دیکھ کر صارفین بھی حیران ہو گئے۔

    146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

    ایف بی آر کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے،سینیٹر مشتاق خان

    سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، بی جے پی رہنما کاانکشاف

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، بی جے پی رہنما کاانکشاف

    نئی دلی: بی جے پی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ قطر میں اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں جن 8 بھارتی نیول افسران کو سزائے موت سنائی تھی انہیں رہا کرانے میں بھارتی اداکار شاہ رخ نے کردارادا کیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھاکے سابق رکن سبرا منیم سوامی نے انکشاف کیاہے کہ قطر نے اسرائیل کےلیے جاسوسی کےالزام میں جن 8 بھارتی نیول افسران کو سزائے موت سنائی تھی انہیں رہا کرانے میں بھارتی اداکار شاہ رخ نے کردارادا کیا، بھارتی وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر قطر کا یہ فیصلہ واپس کرانے میں ناکام ہو چکے تھے۔

    ٹوئٹر پر مودی کے ایک پیغام کے جواب میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وزیراعظم مودی کو چاہیے کہ جب وہ قطر جائیں تو اپنے ہمراہ شاہ رخ خان کو لے جائیں کیونکہ وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر تو اس کام میں ناکام ہو چکے تھے،نریندر مودی کی درخواست پر شاہ رخ خان نے مداخلت کی اور ہماری بحریہ کے افسران کو قطری شیخوں سے رہا کرانے کے لیے مہنگی سیٹلمنٹ کی۔

    واضح رہے کہ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور اس دوران گرفتار اہلکاروں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا،بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں جبکہ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

    بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کو دسمبر 2023 میں تبدیل کر دیا گیا تھا، بھارت نے رہائی پانے والے 8 سابق اہلکاروں میں سے 7 کے واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے،یہ رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور قطر نے 78 ارب ڈالر کےمائع قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا, سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔

  • کانگریس کے سینئر رہنما  کے پاکستان کے بارے بیان پر بھارت میں  نیا تنازع کھڑا ہوگیا

    کانگریس کے سینئر رہنما کے پاکستان کے بارے بیان پر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

    لاہور: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایّر نے اتوار کو پاکستانی شہریوں کی تعریف کی،جس کی وجہ سے ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : منی شنکر ایّر نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے تجربے میں پاکستانی ایسے لوگ ہیں جو شاید دوسری طرف سے زیادہ ردعمل ظاہر کرتے ہیں اگر ہم دوست ہیں تو وہ انتہائی مخلص دوست بن جاتے ہیں اور اگر ہم مخالف ہیں تو وہ انتہائی دشمن بن جاتے ہیں۔

    لاہور میں الحمراء میں فیض مہوتسو کے دوسرے دن ‘ہجر کی رکھ، وصال کے پھول، ہندوستان-پاکستان کے معاملات’ کے عنوان سے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق منی شنکر ایّر نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے ملک میں گئے جہاں لوگوں کے دل کھلے تھے۔

    کراچی میں قونصل جنرل کے طور پر اپنی تعیناتی کو یاد کرتے ہوئے سابق سفارت کار منی شنکر ایّر نے کہا کہ سب نے ان کا اور ان کی اہلیہ کا خیال رکھا انہوں نے اپنی ایک کتاب میں بہت سے واقعات کے بارے میں لکھا ہے، جو پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر ظاہر کرتا ہے جو ہندوستانی عوام کے تصور سے بالکل مختلف ہے۔

    مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    منی شنکر ایّر نے کہا کہ خیر سگالی کی ضرورت تھی لیکن خیر سگالی کے بجائے، نریندر مودی کی پہلی حکومت کے قیام کے بعد گزشتہ 10 سالوں کے دوران کچھ اس کے برعکس ہوا ہے، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام یاد رکھیں کہ مودی کو کبھی بھی ایک تہائی سے زیادہ ووٹ نہیں ملے، لیکن ہمارا نظام ایسا ہے کہ اگر اس کے پاس ایک تہائی ووٹ ہیں تو اس کے پاس دو تہائی نشستیں ہیں، تو دو تہائی ہندوستانی آپ (پاکستانیوں) کی طرف آنے کو تیار ہیں ، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت سے انکار کرکے سب سے بڑی غلطی کی ہے۔

    جس کو بھی دیکھیے ہے وہی دشمن سکوں، کیا دور ہے کہ جنگ و …

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا کہ کانگریس حکومت اور بی جے پی کی حکومت کے دوران اسلام آباد میں پانچ ہندوستانی ہائی کمشنر تھے اور وہ سب اس بات پر متفق تھے کہ ہمارے اختلافات کچھ بھی ہوں، ہمیں پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے اور یہ ہماری پچھلے دس سالوں میں سب سے بڑی غلطی تھی، ہم میں آپ کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی ہمت ہے لیکن میز پر بیٹھ کر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے، انہوں نے مشورہ دیا کہ تاجروں، طلباء اور ماہرین تعلیم کو حکومتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان سے باہر ملتے رہنا چاہیے-

    حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہو …

  • قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    دوحا: قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام پر سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسروں کو رہا کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور اس دوران گرفتار اہلکاروں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا،بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں جبکہ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

    بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کو دسمبر 2023 میں تبدیل کر دیا گیا تھا، بھارت نے رہائی پانے والے 8 سابق اہلکاروں میں سے 7 کے واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے،یہ رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور قطر نے 78 ارب ڈالر کےمائع قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا, سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    بھارت کے جاسوسی کے نیٹ ورک پر دنیا بھر میں ایک عرصے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر ہندوستانی حاضر سروس نیول آفیسر کلبوشن یادیو کو2016 میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے ہندوستان کی بیرون ممالک دہشت گردانہ کاروائیاں بھی پہلے ہی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں انڈین انٹیلیجینس ایجنسیز کے کرائے کے قاتل سکھ لیڈرز کو قتل کرتے ہُوئے بھی رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں، قطر کی جانب سے بھارتی افسروں کی سزائے موت کے بعد بھارت کیلئے دنیا بھر میں سفارتی تعلقات رواں رکھنا مشکل ہو گیاہندوستان کے اِن مذموم اور گھنونے ہتھکنڈوں کا عالمی برداری کو نوٹس لینا ہوگا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کا جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنے کا باضابطہ اعلان

  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔

    پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔

    پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی، سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ کشتی میں 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگارسمندر میں پھنسے تھے۔ اطلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےکشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔ فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصیبت زدہ کشتی نے 04 فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

  • بھارت میں اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کر لیا

    بھارت میں اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کر لیا

    نئی دہلی: بھارت میں معروف اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مفتی سلمان ازہری پر 31 جنوری کو ایک دینی پروگرام کے دوران اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں ممبئی میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے پہلے مقامی پولیس اسٹیشن اور پھر عدالت سے دو روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے جونا گڑھ لے گئے۔

    وکیل عارف صدیقی نے بتایا کہ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کرنے گجرات پولیس ممبئی میں ان کے گھر آئی تھی اور عدالت سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرکے مفتی صاحب کو جوناگڑھ لے گئی جہاں ان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا پرچہ کاٹا گیا ہے،مفتی سلمان ازہری کی گرفتای کے وقت ان کی رہائشگاہ پر حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر مولانا صاحب نے اپنے حامیوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کی۔مفتی سلمان ازہری نے اپنے حامیوں سے کہا کہ نہ میں مجرم ہوں اور نہ ہی مجھے یہاں کوئی جرم کرنے کے لیے لایا گیا ہے، پولیس ضروری تفتیش کر رہی ہے اور میں قانون پسند شہری کی حیثیت سے مکمل تعاون کر رہا ہوں، آپ لوگ بھی پُرامن رہیں۔

    تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

    واضح رہے کہ مفتی سلمان ازہری کی جوناگڑھ میں 31 جنوری کو کئی گئی تقریر کے ٹکڑے وائرل ہونے پر اجتماع کے منتظمین محمد یوسف ملک اور عظیم حبیب سمیت سلمان ازہری پر دفعہ 153B اور 505 (2) کے تحت ایف آئی آر کاٹی گئی تھی،دونوں منتظمین نے یہ کہہ کر پروگرام کی اجازت مانگی تھی کہ مفتی سلمان ازہری کاخطاب مذہب میں نشے کی ممانعت اور اس سےبچاؤ کےبارے میں بیدا ر ی پھیلانے پر ہوگا۔

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    پولیس کا کہنا ہے تاہم وائرل ویڈیو میں مولانا سلمان ازہری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کربلا کا آخری معرکہ ابھی باقی ہے، کچھ دیر خاموشی ہے پھر شور ہوگا، آج اُن کا وقت ہے، کل ہماری باری آئے گی، پولیس کے بقول یہ جملے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز ہیں جس پر مفتی سلمان ازہری کو دونوں منتظمین سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

    امریکا میں یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

  • یوم یکجہتی کشمیر، ترجمان پاک فوج، سیاسی قیادت کے پیغام جاری

    یوم یکجہتی کشمیر، ترجمان پاک فوج، سیاسی قیادت کے پیغام جاری

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں،کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق اور حق خودارادیت کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آزادی کی جرأت مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

    ان شا اللہ وزیر اعظم منتخب ہو کر کشمیر کاز کو آگے بڑھائوں گا،بلاول
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ یکجہتیِ کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے 8 فروری کو پی پی پی کی کامیابی بہت ضروری ہے،کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے لیے 8 فروری کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت ضروری ہے، پاکستان میں نفرت و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرکے قوم کو اتحاد و اتفاق کی طاقت میں پِرونا کشمیر کاز کے لیے ناگذیر ہے،قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کہ شہ رگ قرار دیا تھا،قائدِ عوام شہید بھٹو نے قائدِ اعظم کے موقف کو آگے بڑھایا،شہید بھٹو نے کہا تھا کہ اگر ہمیں کشمیر کی خاطر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنا پڑی، تو لڑیں گے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا تاریخی فیصلہ کیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس فیصلے نے کشمیر کاز کو ناقابلِ تسخیر بنادیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس اقدام کی گونج دنیا کے ہر کونے میں سنائی دیتی ہے،میں بھی وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چلوں گا،انشا اللہ وزیر اعظم منتخب ہو کر کشمیر کاز کو آگے بڑھائوں گا،میں دنیا کے ضمیر کو جگاوَں گا کہ وہ کشمیریوں سے کیئے گئے اپنے وعدے پورے کرے،شہداءِ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،کشمیری عوام کو بدترین مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حقِ آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے پر سلام،

    کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن انشاءاللہ ضرور رنگ لائے گی،گورنر پنجاب
    گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ آج 5 فروری کو پاکستان کے کروڑوں عوام سمیت دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں کشمیری ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ حملے اور قبضے کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم کے خلاف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے. تاکہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت مل سکے۔بھارت ایک جارح ملک ہے جس کی عسکریت پسند سوچ اور پالیسیوں نے خطے کا امن و سکون تباہ کیا ہوا ہے۔مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ اقوام عالم مسلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل میں کردار ادا کریں۔ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر توجہ دینا ہوگی تاکہ دنیا کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔ کشمیر اور فلسطین کے بے کس عوام اقوام متحدہ اور دنیا کی فوری امداد اور اعانت کے منتظر ہیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و ستم کواجاگر کرنے میں کردار ادا کرے۔ تا کہ دنیا کو پتا چلے کہ بھارت ایک جارح ملک ہے جو عالمی امن کے لئے خطرہ ہے ۔کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن انشاءاللہ ضرور رنگ لائے گی اور وہ بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔

    کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ واضح پیغام دینا چاہتا ہو ں کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔ 7دہائیاں گزر چکی ہیں اور تنازعہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے، یہ مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بنیادی حقوق کی پامالی،بے رحمانہ قتل،عصمت دری اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی قابل مذمت خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے انکاری ہے۔آج بھی حق آزادی کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کا جذبہ اور حوصلے بلند ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا جذبہ ہر گزرتے دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔بھارتی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں جو بہادرکشمیریوں کے جائز حق خوداردیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر طرح کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر آشکار ہوچکا، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا،اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مزید روندا نہیں جاسکتا، کشمیریوں کے جذبہ حریت کو قوم سلام پیش کرتی ہے، کشمیری ماؤں اور بہنوں کے ساتھ بھارتی مظالم پر ہر آنکھ اشکبار ہے

  • بھارت  کا مالدیپ سے اپنی فوج نکالنے کا فیصلہ

    بھارت کا مالدیپ سے اپنی فوج نکالنے کا فیصلہ

    مالدیپ کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت نے 10 مئی تک مالدیپ میں 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمز کا فوجی عملہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطاق بھارتی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان چند معاملات پر پائے جانے والے تنازع کے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کے ذریعے طے پایا ہے کہ مالدیپ میں بھارتی ایوی ایشن پلیٹ فارم کام کرتے رہیں گے۔

    نئی دہلی میں مالدیپ اور بھارت کے حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی ہے بات چیت کے بعد مالدیپ میں فوجی عملے کی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے ایک بیان میں مالدیپ کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ بھارت ایک ایوی ایشن پلیٹ فارم سے فوجی عملہ 10 مارچ تک تبدیل کرے گا، یہ عمل 10 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر محمد معزو نے بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مالدیپ سے اپنا فوجی عملہ 15 مارچ تک نکال لے۔