Baaghi TV

Tag: بھارت

  • میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کو بھارت میں ضرور جانا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سےورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کا قریب آنا نظر نہیں آتا۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اس کے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ہوتاتو لوگ کہتےہیں کہ بابر بہتر کھلاڑی ہے، بھارت کے پاس شاہین آفریدی جیسا کوئی فاسٹ بولر نہیں،میں چاہتاہوں بابراعظم سنچری بنائے اور شاہین آفریدی ویرات کوہلی کو بھارت میں آؤٹ کرے-

    بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ورنہ ہم بھی ورلڈکپ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلیں …

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھیں، بھارت آئے نہ آئے ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان کو سو فیصد ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے سیاست اور کرکٹ جب بھی مکس ہوئے تو ملک کی تباہی ہوئی ہے، پاکستان کو آئی سی سی کے فورم پر بھارت پر پریشر رکھنا چاہیے کھیل کا میدان کھیل کا میدان رہنا چاہیے، جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے-

    گال ٹیسٹ،پہلا میچ، پاکستان فاتح،سری لنکا کو شکست

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسان مزاری کا خیال ہےکہ پاکستان کو بھارت نہیں جانا چاہیے، لیکن یہ ان کا اپنا خیال ہے، بھارت اور پاکستان کے فاسٹ بولرز کا کوئی مقابلہ نہیں رہا، ماضی میں نیوٹرل وینیو پر جب بھی مقابلہ ہوا تو پاکستان نے بھارت کو شکست دی، میرا تو خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے، کسی اور ملک کی نسبت پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ جیتنے کی اہمیت الگ ہوتی ہے-

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

  • بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس

    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دو خواتین کو ننگا کر کے برہنہ پریڈ کروائی گئی ہے، مشتقل افراد نے خاتون کو ساتھ اس موقع پر اجتماعی زیادتی بھی کی، واقعہ کے بعد خاتون کی حالت ایسی ہو گئی کہ اس سے بولنا بھی مشکل ہو گیا تھا

    واقعہ منی پور میں پیش آیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس حکام کے مطابق 4 مئی کو یہ واقعہ ہوا، متاثرہ خاتون نے دو ہفتے بعد مقدمہ درج کروایا ہے،بھارت میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی کا کہنا ہے کہ منی پور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور برہنہ پریڈ قابل مذمت اور غیر انسانی واقعہ ہے،مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

    خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر طرف سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا،یہ واقعہ مپھال سے تقریباً 35 کلومیٹر دور کانگ پوکپی میں یش آیا۔ اس واقعے سے ایک روز قبل دو برادریوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی برہنہ پریڈ کے دوران مشتقل ہجوم اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، خاتون روتی، چلاتی رہی لیکن کسی نے اسکی نہ سنی، خاتون کے ساتھ بعد ازاں زیادتی بھی ہوئی،

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کی شناخت کھوروم ہیراداس کے طور پر ہوئی، ملزم کے تھاوہل سے گرفتار کیا گیا ہے، وائرل ویڈیو میں ملزم نے سبز رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، ملزم کی شناخت ویڈیو سے کی گئی، اسکی عمر 31 برس ہے

    بھارتی وزیراعطم مودی نے واقعہ پر کہا ہے کہ مجرموں کو نہیں بخشا جائے گا، جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے،یہ بھارت کو شرمندہ کرنے جیسا ہے، تمام وزراء اعلیٰ کو کہتا ہوں کہ ریاست کی ماؤں بیٹیوں کی حفاظت کے لئے چوکس رہیں،یقین دلاتا ہے کہ ملزمان کو سزا ملے گی، کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا،

    بھارتی سپریم کورٹ نے بھی خاتون کے برہنہ پریڈ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور حکومت کو کہا ہے کہ ضروری کاروائی کی جائے، بھارتی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو تحقیقات اور کاروائی کے لئے وقت دیں گے اگر حکومت نے کچھ نہ کیا تو ہم خود قدم اٹھائیں گے

    خواتین کی برہنہ پریڈ کے ھوالہ سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعدبھارت کی تمام سیاسی جماعتیں مذممت کر رہی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ اب تک اس معاملہ پر حکومت خاموش کیوں ہے

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • تحقیقات مکمل،سیما حیدر کو پاکستان واپس بھجوانے کا فیصلہ

    تحقیقات مکمل،سیما حیدر کو پاکستان واپس بھجوانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے لئئے بھارت میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، سیما کا بھارت میں رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے کیونکہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

    سیما سے یوپی کا انسداد دہشت گردی سکواڈ مسلسل پانچ روز سے تحقیقات کر رہا ہے، اب سیما سے تحقیقات دوسری بارمکمل ہو گئی ہے جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیما کو واپس پاکستان بھجوایا جائے،پاکستان واپسی کے لئے بھارتی حکام کو پہلے عدالت سے اجازت لینی ہو گی، تحقیقاتی ایجنسیاں اپنی رپورٹ بھارتی وزارت داخلہ کو دیں گے جس کے بعد اسکے ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائےگا،سیما پر بھارت میں غیر قانونی داخلے کا مقدمہ درج ہے اور وہ ضمانت پر ہے

    اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمارنے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ سیما حیدر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے خلاف نوئیڈا کے ربوپورہ پولیس اسٹیشن میں 4 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا . یوپی اے ٹی ایس بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی

    سیما کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سیما کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جانا چاہتی،سیما کے شوہر، پب جی پارٹنر سچن نے مودی سے سیما کو بھارتی شہریت دینے کی بھی اپیل کی تھی،سیما کے پاس بھارت کا ویزہ نہیں ہے،غیر قانونی بھارت آمد کی وجہ سے اسے ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے،سیما کی عمر کتنی؟ اس حوالہ سے ابھی تک بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں اندازہ نہیں لگا سکیں، سیما نے اپنی عمر 30 برس بتائی، اس نے غلام حیدر کے ساتھ 2014 میں شادی کا حلف نامہ بنوایا تھا جب وہ 19 سال کی تھیں اور اسکے پاس سے برآمد ہونے والے پاسپورٹ میں ان کی عمر 2002 لکھی گئی ہے جس کا سیما تحقیقاتی اداروں کو کوئی جواب نہیں دے سکی۔

    سیما اور سچن دونوں سے تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، اب رپورٹ وزارت داخلہ کو جائے گی،سیما کے پاس سے دو ویڈیو کیسٹ،چار موبائل فون، پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے، جن میں سے ایک پر نام پتہ نامکمل ہے،سیما 10 مارچ کو نیپال آئی تھی، سچن بھی اسی تاریخ کو نیپال گیا تھا، دس مارچ سے 17 مارچ تک سیما اور سچن نیپال میں رہے، اسکے بعد سیما واپس چلی گئی،اور پھر دبئی سے نیپال اور نیپال سے بھارت 13 مئی کو داخل ہوئی، نوئیڈا میں سچن نے سیما کو کرائے کا مکان لے کر دیا،

    دوران تحقیقات سیما نے بتایا کہ اسکا شوہر 2019 سے سعودی عرب میں کام کر رہا ہے، سیما کا شوہر اسے ہر ماہ ستر سے اسی ہزار بھجواتا تھا، گھریلو اخراجات کے بعد سیما بیس سے پچیس ہزار کی ہر ماہ بچت کرتی تھی اور اس نے دو کمیٹیاں ڈالی ہوئی تھی، کمیٹیاں ملنے پر اسے دو لاکھ روپے ملے، 12 لاکھ کا اس نے گھر خریدا تھا جو بھارت آتے وقت 12 لاکھ کا ہی بیچ دیا

    واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

  • سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ

    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے لئئے بھارت میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، ہر نئے دن سیما پر شک کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے

    سیما سے تین دن مسلسل تحقیقات کے بعد سیکورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سیما نیپال سے بھارت آئی تا ہم انکی مدد سچن کے ساتھ کسی اور تیسرے شخص نے بھی کی، سیما جب بھارت داخل ہوئی تو تحقیقاتی اداروں کے دعوے کے مطابق سیما نے اپنا حلیہ بھارتیوں کی طرح بنا رکھا تھا ، سیما نے اپنا حلیہ ایسا بنایا جیسے وہ دیہاتی بھارتی خاتون ہو، اسکے لئے نیپال میں سیما نے انتہائی ماہر میک اپ کرنے والی کی مدد لی، سیما نے بھارت میں گرفتاری سے بچنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا، بھارتی سیکورٹی اداروں کے مطابق اپنا حلیہ بدل کر اور میک اپ کر کے انسانی سمگلر جسم فروش خواتین کو سرحد پار کرواتے ہیں،جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

    بھارتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق ایسے لگ رہا ہے کہ سیما کو نیپال میں موجود پاکستانی ہینڈلر نے تربیت دی ہے، اسکے بعد وہ بھارت آئی، سیما سے آج چوتھے دن بھی مسلسل تحقیقات جایر ہیں،سیما کے جوابات سے بھارتی سیکورٹی ادارے مطمئن نظر نہیں آتے، سیکورٹی اداروں نے سیما کے نیپال سے بھارت داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی لیکن کہیں سیما نظر نہیں آئی، بسوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی سیما بسوں میں بھی نہیں تھی، جس کے بعد سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ سیما حلیہ بدل کر آئی اس لئے اسکی شناخت نہیں ہو سکی

    واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • باپ کے ساتھ ذاتی دشمنی پرشخص نے تین بچوں کو کار تلے کچل دیا

    باپ کے ساتھ ذاتی دشمنی پرشخص نے تین بچوں کو کار تلے کچل دیا

    بھارت میں دشمنی کی آڑ میں شخص نے تین بچوں کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا جس دوران تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے ملیح آباد علاقے میں پیش آیا ایف آئی آر کے مطابق، وریندر عرف سیتارام سندھاروا گاؤں کے قاضی کھیڑا میں رہتا ہے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک گاڑی کے ڈرائیور نے باپ سے ذاتی دشمنی پر اس کے بچوں کو گاڑی سےروندنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

    بچوں کے باپ وریندر عرف سیتارام نے ملزم گووندا کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس کے مطابق سیتارام کے 3 بچے جن میں شیوانی، سنیہا اور کرشنا گھر کے قریب مارکیٹ کیلئے جارہے تھے کہ جہاں ملزم گووندا نے ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی حادثے میں تینوں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے پاکستان کی مالی امداد تین گنا بڑھا دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں گووندا بچوں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد بھاگ رہا ہے تاہم موقع پر موجود لوگوں نے گووندا کو پکڑ لیا پولیس نے گووندا کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے-

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ایک ٹویٹ میں لکھنؤ پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ملیح آباد میں الزامات درج کر لیے گئے ہیں، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پیشگی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان باضابطہ بات چیت،کئی دو طرفہ معاہدوں پر …

  • بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست  بھارت پہلے نمبر پر

    بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست بھارت پہلے نمبر پر

    پاکستان دنیا میں تعداد کے لحاظ سے بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست میں 8ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت نے بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست جاری کردی، جس میں بھارت پہلے نمبر پرہےرپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 6 لاکھ 11 ہزار بچوں کو ایک بھی ویکسین ڈوز نہیں لگی گزشتہ سال پاکستان میں 12 لاکھ بچے خسرے کی ویکسین سے محروم رہے جبکہ بھارت میں 27 لاکھ بچے ہر طرح کی ویکسین سے محروم رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1کروڑ 43 لاکھ تھی۔ جس میں پاکستان میں 12 لاکھ، نائیجیریا میں 31 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین نہیں لگی تھی نائجیریا خسرے کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں میں سرفہرست ملک ہے-

    خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ تھی جبکہ 2021 میں ایک یا زیادہ ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کے قریب تھی۔

    ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں بچوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا ہےعالمی ادارہ صحت پاکستان کے مطابق پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔

    نئے انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر پاکستان کی یقین دہانی

    اس حوالے سے ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بریسٹ فیڈنگ پروموشن اینڈ پروٹیکشن بل منظور کر لیا گیا ہے، نیا قانون بچوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون ہو گا پاکستان میں ویکسی نیشن کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں۔

    پروفیسر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑھائی جا سکتی ہے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ ویکسی نیشن بڑھانے کے لیے نجی اداروں کا تعاون حاصل کر نا ہو گا۔

    اعظم خان گواہ، عمران خان کی کمر ٹوٹ گئی، اسی کوڑے

  • سچن کے پیار میں بھارت آئی ہوں،سیما کا ہر بار تحقیقاتی اداروں کو جواب

    سچن کے پیار میں بھارت آئی ہوں،سیما کا ہر بار تحقیقاتی اداروں کو جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے لئئے بھارت میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، سیما حیدر سے مسلسل تین دن سے دوبارہ تحقیقات جاری ہیں، اسے حراست میں لیا گیا ہے

    سیما کے نیپال سے بھارت پہنچنے کا ابھی تک سیکورٹی اداروں کو کوئی سراغ نہیں ملا، تحقیقات کے بعد بھارتی سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ سیما جھوٹ بول رہی ہے، سیما بھارت کیوں آئی؟ کے جواب میں سیما نے ہر بار یہی کہا کہ وہ "سچن کے پیار میں بھارت آئی ہے” سیما سے پولیس نے بھی تحقیقات کیں اور اب دیگر سیکورٹی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں،سیما سے الگ تحقیقات کے ساتھ ساتھ سچن اور سیما سے مشترکہ تحقیقات بھی کی گئی،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما سے تحقیقات کرنے والی سیکورٹی ادارے اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ سیما کو پاکستان کی جانب سے انتہائی پروفیشنل ٹریننگ ملی ہو گی اسی وجہ سے وہ ہر سوال کا جواب صبر و تحمل کے ساتھ دے رہی ہے، سیما ابھی تک شک کے دائرے میں ہے اور دوران تحقیقات اب اداروں نے ماہر نفسیات کو بھی ساتھ بٹھانا شروع کر دیا ہے

    سیما نیپال سے بھارت نہیں آئی،سیکورٹی اداروں میں کھلبلی
    بھارتی سیکورٹی اداروں کے مطابق سیما براستہ نیپال بھارت پہنچنے کے حوالہ سے جھوٹ بول رہی ہے، 13 مئی کو نیاپ سرحد پر کسی تیسرے ملک کے شہری کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی، جس جگہ سے سیما بھارت میں داخل ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے وہاں سے اگر کوئی تیسرے ملک کا شہری بھارت داخل ہوتا ہے تو نیپالی سیکورٹی ادارے بھارت کو آگاہ کرتے ہیں مگر ایسا کچھ نہیں ہوا، وہاں پر سی سی ٹی وی چیک کی گئیں،سونولی سیکٹر اور سیتا مڑھی سیکٹر سے سیما کی بھارت آمد کے حوالہ سے تحقیقات کی گئیں مگر کوئی ثبوت نہیں ملا کہ سیما وہاں سے بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں نے 13 مئی کو نیپال سے اس روٹ پر بھارت آنیوالی بسوں کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی،لیکن سیما کسی بس میں نظر نہ آئی، باغی ٹی وی کو دستیاب معلومات کے مطابق اگر تیسرے ملک کا کوئی شہری بھارت آتا ہے تو نیپال آگاہ کرتا ہے ،مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی جاتی ہے، اسپیشل ملٹی ٹاسٹنگ ایجنسی ٹیم جس میں آئی بی، کسٹم، امیگریشن، مسلح افواج، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور یوپی ، بہار پولیس کے اراکین شامل ہیں، نے بھی اپنی رپورٹ مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کو جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کہ 13 مئی کے دن کسی تیسرے ملک کے شہری کو نیپال سرحد پر نہیں دیکھا گیا تھا

    سیما حیدر کا شناختی کارڈ 20 ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا تھا
    سیما نے تحقیقاتی اداروں کو جتنے بھی بیانات دیئے ادارے اسکی تحقیق کر رہے ہیں، اور تصدیق کر رہے ہیں، سیما، سچن اور اسکے والد سے تین دن سے تحقیقات جاری ہیں، اے ٹی ایس کی نوئیڈا یونٹ نے سچن مینا اور ان کے والد نیترپال سے سیکٹر 94 کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سیٹٹر میں تقریباً 8 گھنٹے تک تحقیقات کی، منگل کو دوبارہ اے ٹی ایس کے دفتر میں سیما حیدر سے تحقیقات کی گئی، اے ٹی ایس نے تحقیقات کے دوران سیما حیدر کے پاکستانی شناختی کارڈ کے سلسلے میں بھی بات کی، سیما حیدر کا شناختی کارڈ 20 ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • پب جی پارٹنر سیما اور سچن ایک بار پھر جدا

    پب جی پارٹنر سیما اور سچن ایک بار پھر جدا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق،پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے ہیں، اپنے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کو بھارت میں ایک بار ہھر گرفتار کر لیا گیا ہے،

    بھارتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق سیما کا چاچا اور بھائی دونوں پاک فوج میں ہیں، سیما بھارت کیوں آئی؟ اس حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں، سیما کو ضمانت مل گئی تھی تاہم دوبارہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر لیا گیا اور سیما کو گرفتار کر لیا گیا، سیما سے اب نامعلوم مقام پر تحقیقات جاری ہیں، سیما کو انتہا پسند ہندو جاسوس کہہ رہے ہیں تو وہ اب بھارتی سیکورٹی اداروں کی نظروں میں بھی شک کے دائرے میں آ چکی ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیما کے شناختی کارڈ ہائی کمیشن کو بھیجے گئے ہیں پتہ چلا کہ سیما کے چاچا پاکستانی فوج میں صوبیدار، سیما کا بھائی بھی فوجی ہے۔ سیما سے ابھی بھارت کی سیکورٹی ایجنسیاں تحقیقات کریں گی اور اس کے بھارت آنے کے بارے میں پوچھیں گی، یو پی پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ سیما ایک پاکستانی شہری ،وہ بھارت کیوں آئی، اس سے تحقیقات ضروری ہے،

    واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

  • انتہا پسند ہندو گروہ کی سیما حیدر رند کو ملک بدر نہ کرنے تک احتجاج کی دھمکی

    انتہا پسند ہندو گروہ کی سیما حیدر رند کو ملک بدر نہ کرنے تک احتجاج کی دھمکی

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروہ ”گاؤ رکشا ہندو دَل“ نے پب جی پر محبت کے بعد بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر رند کو ملک بدر نہ کرنے تک احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹوڈے کے مطابق گاؤ رکشا ہندو دل نے سیما رند کو بھارت چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹےکا الٹی میٹم دیا ہےگروہ کے صدر وید نگر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سیما رند پاکستان کی جاسوس ہو سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے،ہم غدار قوم کی عورت کو برداشت نہیں کریں گے۔ سیما حیدر 72 گھنٹے میں ملک سے باہر نہ گئیں تو احتجاج شروع کریں گے۔

    حادثات سے بچاؤ میں مدد دینے والاچشمہ تیارکرنیوالی پاکستانی طالبہ ناسا کی دعوت پر امریکا …

    30 سالہ سیما غلام حیدر رند اور 25 سالہ سچن مینا نے 2019 میں پب جی پر بات چیت کرتے ہوئے ایک رومانوی رشتہ استوار کیا،اس سال کے شروع میں سیما غیر قانونی طور پر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی اور جوڑے نے گریٹر نوئیڈا کلے علاقے ربو پورہ میں چار بچوں کے ساتھ کرائے کے ایک فلیٹ میں ساتھ رہنا شروع کیااسے 4 جولائی کو نیپال کے راستے بغیر ویزا کے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سچن کو بھی اس کی مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں دونوں کو ضمانت مل گئی۔

    سیما حیدر کے بھارت میں دوبارہ گرفتاری کے امکانات

    سیما نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے جاسوس ہونے کے الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، حقیقت آخر سامنے آجائے گی۔ اگر یہ سچ ہوتا تو میں اپنے معصوم بچوں کے ساتھ نہیں بلکہ اکیلے ہندوستان آتی۔

    اس دوران سیما کے شوہر غلام حیدر نے بھارتی حکومت سے ان کی بیوی اور بچوں کو وطن واپس بھیجنے کی دلی اپیل کی۔ ایک ویڈیو میں، اس نے الزام لگایا کہ ان کی بیوی کو PUBG کے ذریعے بھارت آنے کے لیے لالچ اور جوڑ توڑ کیا گیا دوسری جانب سیما کے دوستوں اور اہل خانہ نے واضح کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان واپس آئیں۔

    مالک مکان کے 16 سالہ بیٹے نے بتایا جس کے کرائے کے گھر میں سیما گزشتہ تین سالوں سے اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی تھی کہ اسے صرف اپنے بچوں کو پاکستان واپس بھیجنا چاہیے۔ وہ وہاں رہ سکتی ہے۔ اب وہ مسلمان بھی نہیں رہی-

    انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹرکا فرانس میں داخلہ بند

  • مرد اپنی بیوی کا خیال رکھ سکتا ہے تو ماں کا کیوں نہیں؟ عدالت

    مرد اپنی بیوی کا خیال رکھ سکتا ہے تو ماں کا کیوں نہیں؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایک عدالت نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک مرد اپنی بیوی کا خیال رکھ سکتا ہے تو ماں کا کیوں نہیں ؟

    کرناٹک ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا ہے جس میں کہا ہے کہ جو بیٹے والدین کا خیال نہیں رکھتے انہیں کفارہ کا موقع نہیں دیا جا سکتا، عدالت نے کہا کہ ازدواجی حقوق کو بحال کرنے کا قانون موجود ہے لیکن قانون میں ماں کو بیٹوں کے ساتھ رہنے پر مجبور کرنے کی کوئی شق نہیں ہے ،جسٹس کرشنا ایس دکشت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ دو بھائیوں گوپال اور مہیش کی درخواست پر دیا۔

    عدالت کے سامنے دلیل دی گئی تھی کہ وہ اپنی ماں کی دیکھ بھال کے لیے 10000 روپے ادا نہیں کر سکیں گے۔ بھائیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی ماں کی دیکھ بھال کے لیے تیار ہیں اسکی ماں اس وقت بیٹیوں کے گھر رہنے پر مجبور ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی ماں کا خیال رکھیں ، بڑھاپے کے دوران ماں کی دیکھ بھال بیٹے کو کرنی چاہئے، بھگوان کی پوجا کرنے سے پہلے والدین، اساتذہ اور مہمانوں کی عزت کرنی چاہیے،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ افسوس آج کی نسل اپنے والدین کا خیال رکھنے میں ناکام ہو رہی ہے یہ اچھی بات نہیں ہے

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک مرد اپنی بیوی کا خیال رکھ سکتا ہے تو وہ اپنی ماں کا خیال کیوں نہیں رکھ سکتا؟ کوئی اس دلیل سے متفق نہیں ہو سکتا کہ بیٹے اپنی ماں کا خیال رکھیں گے ایک ماں کو مجبور کرنے کا قانون نہیں ہےاس سے اتفاق نہیں کیا جا سکتا کہ بیٹیاں سازش کر کے اسے اپنے گھر میں رہنے پر مجبور کر رہی ہیں اگر بیٹیاں نہ ہوتیں تو ماں سڑک پر ہوتی

    جسٹس دکشت نے ماں کی دیکھ بھال کرنے پر بیٹیوں کی تعریف کی، عدالت نے بیٹوں کو یہ حکم دیا کہ وہ اپنی ماں کو 20 ہزار روپے کفالت کے طور پر ادا کریں

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں