Baaghi TV

Tag: تارکین وطن

  • تارکین وطن  کی 4 کشتیاں  ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

    تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

    تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی اور یمن کے علاقوں میں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 186 سے زائد لاپتا ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جبوتی اور یمن کے ساحلوں پر گزشتہ رات 4 کشتیاں ڈوبنے سے 186 سے زائد تارکین وطن لاپتا ہیں۔کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعرات کو دیر گئے اس راستے پر پیش آیا، جسے ایتھوپیا کے باشندے خلیجی ممالک میں کام تلاش کرنے یا تنازعات سے بچنے کی امید میں استعمال کر رہے ہیں۔آئی او ایم کے کنٹری چیف آف مشن عبدالستور ایسوئیف کے مطابق 2 کشتیاں یمن کے ساحل میں ڈوب گئیں، جن میں سے ایک میں کم از کم 30 افراد اور دوسری میں تقریباً 150 افراد سوار تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم 186 افراد کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو بدقسمتی سے سمندر میں ڈوب گئے۔ کشتی میں سوار افراد میں سے زیادہ تر ایتھوپیا کے تارکین وطن تھے، جبکہ خیال ہے کہ عملے کے پانچ ارکان یمنی تھے، دونوں کشتیوں میں کم از کم 57 خواتین سوار تھیں۔عبدالستور ایسوئیف کا کہنا تھا کہ ہم حکام کے ساتھ مل کر یہ دیکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ آیا ہم کوئی زندہ بچ جانے والے کو تلاش کر سکتے ہیں، لیکن مجھے ڈر ہے کہ شاید ایسا نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ جبوتی کے ساحل سے تیز ہواؤں کی وجہ سے دیگر 2 کشتیاں الٹ گئیں۔ مبینہ طور پر ایک یا 2 تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، تاہم باقی افراد کو بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جبوتی میں ان کے آئی او ایم کے لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں، جنہیں بچایا گیا ہے، عبدالستور ایسوئیف کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا اور جبوتی سے یمن پہنچنے والے لوگوں کی تعداد بدقسمتی سے کم نہیں ہو رہی ہے۔

    الخدمت پورے کراچی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانا چاہتی ہے، نوید علی بیگ

    سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

  • امریکا سےغیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری، 205 بھارتیوں کو واطن واپس بھیج دیا

    امریکا سےغیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری، 205 بھارتیوں کو واطن واپس بھیج دیا

    واشنگٹن: امریکا نے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع کردی-۔

    باغی ٹی وی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر حکام نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی ملک بدری شروع کردی ہے، بھارتیوں کوفوجی طیارے میں واپس بھیج دیا، ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے، لاس اینجلس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

    امریکی حکام نے پہلے مرحلے میں 205 بھارتیوں کو خصوصی امریکی فوجی طیارے میں وطن واپس بھیج دیا ہے، جبکہ مزید ملکوں کے تارکین وطن کو بھی واپس بھیجا جائے گا،ادھر امریکی صدر کی متنازع پالیسیوں کے خلاف امریکی شہری سراپا احتجاج ہیں، لاس اینجلس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو پر امن طورپر منتشر کر دیا۔

    اسٹار لنک کی سروس کب تک پاکستان میں دستیاب ہو گی؟

    قبل ازیں گزشتہ ماہ 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جبکہ سیکڑوں افراد کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک بدر کر دیا گیا تھا دو فوجی طیارے گواتیمالا روانہ کیے گئے، جنہوں نے 265 افراد کو ڈیپورٹ کیا، پہلا طیارہ ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو سے 80 افراد کے ساتھ روانہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ ٹکسن سے روانہ ہوا، جس میں 80 افراد سوار تھے جبکہ تیسرا طیارہ دوبارہ ریاست ٹیکساس سے ایل پاسو روانہ ہوا، جس میں 105 افراد موجود تھے۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتای تھا کہ 538 گرفتار افراد میں سے 373 مجرمانہ ریکارڈ رکھتے تھے جبکہ 165 افراد کو صرف امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

    روس میں میئر اپنے ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’ہم خطرناک اور سخت مجرموں کو نکال رہے ہیں، یہ لوگ بدترین جرائم میں ملوث رہے ہیں اور ہم ان پر پہلے توجہ دے رہے ہیں۔‘

    ‎امریکا میں امیگریشن قوانین میں سختی کے بعد امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈیپورٹ کریں اور انہیں پناہ کی درخواست دینے کا موقع نہ دیں۔‎

    امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو نے ابتدائی طور پر جمعرات کو ایک امریکی فوجی طیارے کو اپنے ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم امریکی حکام کے مطابق یہ معاملہ ایک انتظامی مسئلہ تھا جسے جلد ہی حل کر لیا گیا۔

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

  • میڈرڈ کشتی   حادثہ ، 12 پاکستانیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا انکشاف

    میڈرڈ کشتی حادثہ ، 12 پاکستانیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا انکشاف

    میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی سوار تھے،تارکینِ وطن کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا، مقتولین میں 12 کا تعلق گجرات سے تھا۔

    باغی ٹی وی: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ماریطانیہ سے اسپین جارہی تھی، مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں سوار 36 افراد کو بچالیا گیا ہے، کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی تارکین سوار تھے،ڈوبنے والی کشتی میں سوار 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کشتی میں 66 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 44 کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،سمندری حدود میں درجنوں تارکینِ وطن کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاشیں سمندر میں پھینک دی گئی ہیں، جن میں 12 افراد کا تعلق پاکستان کے علاقے گجرات سے ہے۔

    وہ ممالک جن کی پروازوں پر برطانیہ میں پابندی عائد

    رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلرز نے 2 جنوری کو ایک کشتی موریطانیہ سے اسپین کے لیے روانہ کی جسے مراکش کی حدود میں لے جا کران انسانی اسمگلر نے روک لیا اور جو لوگ سوار تھے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے پیسوں کا مطالبہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلرز نے 2 جنوری کو ایک کشتی موریطانیہ سے اسپین کے لیے روانہ کی جسے مراکش کی حدود میں لے جا کران انسانی اسمگلر نے روک لیا اور جو لوگ سوار تھے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے پیسوں کا مطالبہ کیا،پاکستان کے غیر قانونی تار کین نے اپنے اہل خانہ سے رقم بھیجنے کے لیے رابطہ کیا اور انسانی اسمگلروں سے مزید وقت مانگا، جس کے بعد مزید پیسوں کا بندوبست کرنے کے لیے انسانی اسمگلرزاور پاکستانی نوجوانوں کے اہل خانہ کے درمیان 8 دن تک رابطہ رہا۔

    پنجاب پولیس کو 43 ارب روپے کے فنڈ جاری

    رپورٹ کے مطابق اس کے بعد اس واقعے میں 44 افراد کی موت واقع ہو گئی، جن میں سے 12 نوجوانوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے،غیرملکی ایجنٹوں نے سمندر میں دیگر ایجنٹوں سے رقم مانگی تھی، رقم نہ ملنے پر کشتی کو آٹھ روز تک سمندر میں کھڑا کردیا گیا ، جس سے متعدد پاکستانی اورغیرملکی تارکین بھوک پیاس سے مرگئے اسمگلرز کا سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان کے تارکین وطن کے اہل خانہ سے بھی رابطہ ہوا ہے، اس پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

    ادھر موریطانیہ سے میڈرڈ اسپین جانے والے غیر ملکی تارکین وطن کی کشتی کو حادثے سے متعلق دلخراش تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں تصدیق کی گی ہے کہ ان میں سے بیشتر پاکستانی نوجوانوں کو انسانی اسمگلروں نے مراکش کی سمندری حدود میں قتل کیا ہے جبکہ کچھ لوگ بھوک اور پیاس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس میں سیفکس (Sfax)شہر کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

    ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

    واضح رہے کہ تیونس میں اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آتے ہیں اور گزشتہ ماہ بھی تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کو 2 مختلف حادثات میں ڈوبنے والے 30 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔

    پی ٹی آئی کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا اللہ

  • سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی سینیگال سے اسپین کے جزائر کینری کے لیے روانہ ہوئی تھی حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔

    کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھےکشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    قبل ازیں فرانس میں کم از کم 13 تارکین وطن منگل کو انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کے دوران کشتی کے پھٹنے سے مارے گئے تھے۔ بولون-سر-میر کی ماہی گیری بندرگاہ کے قریب لی پورٹل کے میئر اولیور باربرین نے کہا ’بدقسمتی سے، کشتی کا نچلا حصہ کھل گیا تھا‘۔

    انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کم از کم 30 تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں اپ ڈیٹ کیے گئے یوکے ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سات دنوں میں کم از کم 2,109 تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کی۔

    اس سے قبل حالیہ دنوں میں یمن میں کشتی الٹنے سے 49 ، لیبیا میں 61، اٹلی میں 11 تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ ،17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ ،17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

    روم: اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق غیر قانونی تارکین سے بھری کشتیاں جنوبی ساحلی پٹی پر ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد غیر ملکی تارکین لاپتہ ہوگئےسمندر میں موجود جرمنی کے ایک امدادی گروپ نے 51 افراد کو ریسکیو کر کے ساحل پر پہنچایا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مہاجرین پر نظر رکھنے والے ادارے اور یونیسیف کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کشتیوں میں ایرانی، شامی، بنگلادیشی ، پاکستانی، اور مصری شہری سوار تھے،لاپتہ تارکین کی تلاش کے لیے اٹلی کی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وقت زیادہ گزر جانے کی وجہ سے اب بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

  • امریکی صدر  کا  تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان

    امریکی صدر کا تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے لاکھوں تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے کہا ہے کہ 17 جون تک کم از کم 10 سال سے امریکا میں مقیم 5 لاکھ تارکین وطن میاں بیوی کو ملک بدری سے بچانے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ساتھ ہی 21 سال سے کم عمر کے تقریباً 50 ہزار بچے بھی امریکی شہری والدین کے ساتھ اہل ہوں سکیں گے ممکنہ طور پر اس پالیسی کا فائدہ اٹھانے والوں میں میکسیکن افراد کی اکثریت زیادہ ہے۔

    مذکورہ امیگریشن پروگرام کے تحت ایسے لوگ جو قانونی دستاویز کے بغیر امریکہ میں کم از کم 10 سال سے مقیم ہیں انہیں ورک پرمٹ جاری کیا جا سکے گا اس پالیسی سے مستفید ہونے والے تارکین وطن مستقل رہائش اور بالآخر امریکی شہریت کے لیےبھی درخواست دینے کے اہل ہو سکیں گے۔

    واضح رہے جو بائیڈن نے 4 جون کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران عندیہ دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں وہ امیگریشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے، جس میں امریکا میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر لاکھوں تارکین وطن جنہوں نے امریکی شہریوں سے شادی کی اور جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں، انہیں شہریت دینے کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔

  • یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    صنعا: یمن کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی کے 140 مسافر تا حال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یمن کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 260 تارکین وطن سوار تھے،کشتی کے 71 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے، واقعے میں ڈوبنے والے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں مرنے والوں میں 31 خواتین اور6 بچے بھی شامل ہیں۔

    کشتی میں سوارتارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا اور صومالیہ سے تھا اور وہ یمن پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    سرکاری ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار

    جولائی سے مارچ تک کتنی یونٹ بجلی پیدا کی گئی؟

    انڈسٹریل سیکٹر میں تقریباً 4 فیصد گروتھ آئی ہے، مصدق ملک

  • افغان شہری یکم نومبر تک چلے جائیں،  اسکے بعد نو کمپرومائز ، نگران وزیر داخلہ

    افغان شہری یکم نومبر تک چلے جائیں، اسکے بعد نو کمپرومائز ، نگران وزیر داخلہ

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جب بات غیر قانونی مقیم لوگوں کےحوالے سےہو رہی ہے تو وہ افغانی ہوں یا کوئی بھی غیرملکی، جن کے پاس ویزا ہے، ان کو ہم نے کچھ نہیں کہنا ہم صرف غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو بھیج رہے ہیں،اورکسی کے لئے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، سب غیر قانونی غیر ملکیوں کو جانا پڑے گا،

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہی کہا تھا کہ صرف افغانستان کے لئے یہ پالیسی نہیں بلکہ سب غیر ملکیوں کے لئے ہے، کسی بھی ملک سے ہو اگر پاسپورٹ نہیں تو واپس جانا پڑے گا، فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے جب کہ بہت سارے لوگوں اوران کی طرف سے ڈیمانڈ آرہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پرجانا چاہتے ہیں

    دوسری جانب غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات سامنے آئی ہیں،سندھ میں رواں برس غیر قانونی مقیم 2272 باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے،صرف کراچی میں 2223 افغان باشندے گرفتار کئے جاچکے ہیں

     صرف غیر قانونی غیر ملکیوں کو ہی ملک سے نکالا جا رہا ہے،

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

  • اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جانبحق

    اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جانبحق

    اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی تیونس سے اٹلی جا رہی تھی کہ لامپیڈوسا جزیرے کے قریب ڈوب گئی ، 4 افراد کو بچا لیا گیا ، حکام کےمطابق بچ جانےوالےافراد نے بتایاکہ کشتی پر تین بچوں سمیت 45 افراد سوار تھےزندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی جمعرات کی صبح تیونس سے روانہ ہوئی تھی تاہم کچھ گھنٹوں بعد ایک بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب گئی کشتی پر سوار مسافروں میں سے صرف ان کے پاس لائف جیکٹس موجود تھیں اور وہ ان لائف جیکٹس کے سہارے زندہ بچے رہے۔

    واضح رہے کہ جون میں یونان کے قریب بحیرہ روم میں تقریباً 400 پاکستانیوں سمیت 800 تارکین وطن کو لے کر جانے والی کشتی ڈوب گئی تھی جن میں سے محض 104 افراد کو زندہ ریسکیو کیا جاسکا تھا جب کہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

    ورلڈ کپ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آتشزدگی،کرکٹرز کا سامان جل کر …

    دریں اثنا سپین کے کینری جزائر کی طرف جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی سپین کے حکام کا کہنا تھا کہ کشتی پر 59 افراد سوار تھے، 24 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ایک بچے کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی علاوہ ازیں یورپ جانے والے 52پاکستانی ایران میں گرفتار کر لئے گئےتھے ایرانی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا تھا ڈی پورٹ ہونے والے نوجوان بہترروزگار کی تلاش میں یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے۔

    سعودی عرب کے سفارتخانے کا تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز

  • برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

    برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

    برطانیہ میں امیگریشن کے لیے نئے کریک ڈاؤن کے تحت غیر قانونی طور پر تارکین وطن کی خدمات حاصل کرنا "مالی طور پر تباہ کن” ہو گا۔

    باغی ٹی وی: غیر قانونی طور پر برطانیہ میں تارکین وطن کو ملازمت دینے والے مالکان کے لیے جرمانہ فی ملازم 60,000 پونڈ تک تین گنا ہو جائے گا، جس سے یہ عمل معاشی طور پر اتنا نقصان دہ ہو جائے گا کہ یہ ان کو کاروبار سے باہر کر سکتا ہے-

    اس اقدام کا اعلان اتوار کو امیگریشن کے وزیر رابرٹ جینرک نے کیا، اس کا مقصد تارکین وطن کے لیے برطانیہ کے بارے میں اس رابطے کے تصور کو ختم کرنا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ برطانیہ کی بلیک مارکیٹ میں آسانی سے کام حاصل کر سکتے ہیں۔

    ہاؤس مالکان کو بھی جرمانے میں دس گنا اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا اگر وہ تارکین وطن کو جائیدادیں دیں یا ان کے امیگریشن کاغذات کی جانچ پڑتال کے بغیر انہیں رہائش گاہ پر لے جائیں وزراء کا خیال ہے کہ اس اقدام سے "کشتیوں کو روکنے”میں مدد ملے گی، جو رشی سنک کے پانچ اہم وعدوں میں سے ایک ہے۔

    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ

    یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وزراء مبینہ طور پر ایسنشن آئی لینڈ اور افریقہ کے پانچ دیگر ممالک کو جلاوطن تارکین وطن کے لیے غور کر رہے ہیں اگر رواں موسم خزاں میں سپریم کورٹ کی جانب سے روانڈا اسکیم کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہےہوم آفس سے پیر کے روز توقع ہے کہ پناہ گزینوں کو ان کے ٹیکس دہندگان کی مالی اعانت سے چلنے والے ہوٹلوں سے ڈورسیٹ کے بیبی اسٹاک ہوم بارج میں منتقل کیا جائے گا۔

    ایک ذریعےنے بتایا کہ کریک ڈاؤن کا مقصد اسے "مکمل طور پر معاشی طور پر ناقابل قبول اور مالی طور پر تباہ کن” بناناتھا تاکہ کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ملازمت دینے کا خطرہ لاحق ہو۔ ذریعہ نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر لوگوں کو کاروبار سے باہر کر رہا ہے اگر وہ ایسا کرتے ہیں۔

    نئی حکومت کے نفاذ میں کار واش، تعمیرات، سماجی نگہداشت اور مہمان نوازی کو نشانہ بنایا جائے گا کیونکہ وہ اہم کاروبار جو تارکین وطن کا استحصال کرتے ہیں جو اکثر چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔

    ہر بارفرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،برطانوی …

    جرمانے کی اسکیم کے تحت، جس کا سب سے پہلے دی ٹیلی گراف نے انکشاف کیا تھا، آجروں کے لیے شہری جرمانے پہلی بار خلاف ورزی پر 15,000 پونڈ سے45,000 پونڈ فی غیر قانونی کارکن تک تین گنا ہو جائیں گے، اور دوبارہ خلاف ورزی پر 20,000 پونڈ سے بڑھ کر 60,000 پونڈ ہو جائیں گے۔

    مالک مکان کے لیے، جو کبھی کبھی ان کمپنیوں کے ساتھ ملے ہوتے ہیں جو انہیں ملازمت دیتی ہیں، جرمانہ 80 پونڈ فی رہائشی اور £1,000 فی کرایہ دار سے بڑھ کر £5,000 فی رہائشی اور £10,000 فی کرایہ دار تک ہو جائے گا۔ بار بار کی خلاف ورزیاں بالترتیب £500 اور £3,000 سے بڑھ کر £10,000 فی رہائشی اور £20,000 فی کرایہ دار تک ہوں گی۔ زیادہ سزائیں 2024 کے آغاز سے لاگو ہوں گی۔

    پاکستان میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے،غیر ملکی ماہرین

    مسٹر جینرک کا کہنا ہے کہ یہ "صرف صحیح” ہے جرمانہ "جرم کی شدت” کے مطابق ہونا چاہیے جہاں وہ لوگوں کے اسمگلروں کے ساتھ "شریک” تھےغیر قانونی تارکین سے یہ وعدہ کرنا کہ وہ برطانیہ میں آسانی سے کام کر سکتے ہیں اور رہ سکتے ہیں، ان بہت سے جھوٹوں میں سے ایک ہے جو لوگ سمگلر تارکین وطن کو چھوٹی کشتیوں کو عبور کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے کہتے ہیں بے ایمان آجروں کی اقلیت جو غیر قانونی کام کرنے اور کرایہ پر لینے کی اجازت دیتے ہیں اس لیے لوگوں کے اسمگلروں کے کاروباری ماڈل کو فعال کر رہے ہیں اور چھوٹی کشتیوں کے بحران سے برطانیہ میں کمیونٹیز کو پہنچنے والے نقصان میں شریک ہیں۔

    چین میں 5.5 شدت کا زلزلہ.عمارتئں منہدم متعدد افراد زخمی