Baaghi TV

Tag: تارکین وطن

  • لیبیا میں 385 پاکستانی تارکین وطن مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا

    لیبیا میں 385 پاکستانی تارکین وطن مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا

    طرابلس: لیبیا میں چند گوداموں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 385 پاکستانی تارکین وطن مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے سیکیورٹی فورسز نے تبروک سے 8 کلومیٹر دور الخیر کے علاقے میں غیر قانونی طور پر سرحدی پار کروانے والےانسانی اسمگلروں کےگوداموں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی ان گوداموں میں انسانی اسمگلروں نے پاکستانی تارکین وطن کو یرغمال بنایا ہوا تھا اور رہائی کے عوض ان کے اہل خانہ سے تاوان طلب کر رہے تھے۔

    تازہ اطلاعات کےمطابق تارکین وطن اور انسانی اسمگلز کے درمیان رقم کی ادائیگی پر جھگڑا ہوا تھا۔ لیبیا پہنچنے کے بعد انسانی اسمگلروں نے تارکین وطن سے مزید رقم طلب کی، وہ رقم پہلے ہی دے چکے ہیں جب کہ باقی ماندہ رقم منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد ادا کرنی تھی لیکن انسانی اسمگلرز نہ مانے اور سب کو یرغمال بنالیا۔

    جولائی 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ

    انسانی اسمگلروں نے تارکین وطن کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور اذیتیں دیں تاکہ ان کے اہل خانہ سے رہائی کے عوض زیادہ سے زیادہ رقم بٹور سکیں پاکستانی تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطے کی بھی اطلاعات ہیں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 385 پاکستانی تارکین وطن مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

    تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ ’الابرین‘ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ بازیاب کرائے گئے تارکین وطن میں سے کچھ متعدی جلدی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں اور تین دن سے بھوکے تھے بازیاب ہونے والوں میں سے زیادہ تر کو بن غازی شہر میں ایک محفوظ عمارت میں منتقل کیا گیا اور 45 افراد فوج کی تحویل میں ہیں۔

    امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت

    ادھر لیبیا کے سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی مغویوں کو قریبی تھانے منقتل کردیا گیا۔ پاکستانی تارکین وطن کو ان کے ملک بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پاکستانی تارکین وطن کی بازیابی کے حوالے سے تاحال پاکستان اور لیبیا کی حکومت کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے پاکستانی تارکین وطن یورپ جارہے تھے لیکن لیبیا میں انسانی اسمگلروں نے یرغمال بنالیا تھا یورپ جانے کی کوشش کے دوران ہی اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی تھی جس میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہوگئے تھے جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

  • یونان:پناہ گزینوں کیخلاف  پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    یونان:پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    یونان کے نئے وزیر برائے مہاجرین نے ہجرت اور ملک میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں کے حوالے سے ایک ”سخت لیکن منصفانہ“ پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹرل رائٹ نیو ڈیموکریسی پارٹی نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں بائیں بازو کے مخالفین کو ہرا دیا،اب دائیں بازو کی اس جماعت نے یونان اور ترکی کی سرحد کے ساتھ دیوار کی توسیع کرنےاور مشرقی بحیرہ روم میں سخت گشت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ تارکین وطن کی یورپی یونین میں داخل ہونے والی کشتیوں کو روکا جا سکے۔

    امریکا کا یوکرین کو نصف ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاردینے کا اعلان

    یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس کی نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد نومنتخب وزیر دیمتریس کیریڈیس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسان دوست ہیں لیکن نادان نہیں ہیں،کیریڈیس نے کہا کہ ان کی حکومت کو امید ہے کہ اگلے چھ مہینوں میں یورپی یونین کے وسیع ہجرت کے معاہدے کی منظوری کو حتمی شکل دی جائےگی جب یورپی یونین کا ساتھی رکن اسپین یورپی یونین کی گردشی صدارت سنبھالے گا۔

    حجاج رات مزدلفہ میں گزار کر واپس منیٰ کی جانب روانہ

    دوسری جانب انسانی حقوق کے گروپس نے تارکین وطن کو زبردستی واپس بھیجے جانے کی متعدد رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جسے پش بیکس بھی کہا جاتا ہےاس دعوے کی حکومت نےتردید کی ہے لیکن مکمل طور پر آزاد انکوائری کی جانچ پڑتال سے مشروط ہونے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

  • ڈی جی خان: یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا

    ڈی جی خان: یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا
    ڈیرہ غازی خان میں یونان کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر احمد کمال کی زیر قیادت یونان کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا اس سلسلے میں ریسکیو 1122 سینٹرل اسٹیشن پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہدا کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئی یونان کشتی حادثہ میں 298 پاکستانی تارکین وطن شہید ہوئے ہیں جبکہ ٹوٹل اموات600 بتائی جارہی ہے یہ یونسن حادثہ یونان کے ساحل سے 50 کلو میٹر دور سمندر میں پیش آیا اس حادثے سے سب سے زیادہ اموات پاکستانی تارکین وطن کی ہوئی ہیں

  • یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ منانے کا اعلان

    یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ منانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس، یوم سوگ کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: یونان میں 14 جون کو حادثے پر وزیراعظم نے 19 جون کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چار رُکنی اعلی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی –

    نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چئیرمین جبکہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی کمیٹی کے رُکن مقرر کئے گئے ہیں آزادجموں وکشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیراحمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں-

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائے گا عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لئے تعاون اور اشتراک عمل کی تجاویز دی جائیں گی فوری، درمیانی اور طویل المدتی قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا-

    ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لئے قانون سازی ہوگی کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

  • کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حادثے پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: "اے ایف پی” کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈز حادثے میں بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک 78 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرلینے کی امیدیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دم توڑتی جارہی ہی، کوسٹ گارڈز نے اب تک 104 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔

    حادثے میں جانی نقصان کی مذمت کرتے ہوئے نیو ڈیموکریسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سپیلیوس کریکیٹوس نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور تارکین وطن پر چوری کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے ۔

    پارٹی لیڈر کو جماعت سے نکالے جانے پر یونان کی نیو ڈیموکریسی پارٹی کا کہنا ہے کہ نفرت اور نسل پرستی پر مبنی بیانات پارٹی اقدار کا حصہ نہیں ایسی رائے کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے نفرت اور نسل پرستانہ بیانات ہماری جماعت کی اقدار کا حصہ نہیں ہیں۔

    سمندری طوفان سے بھارتی ریاست گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال

    بائیں بازو کی مرکزی اپوزیشن جماعت سریزا نے ان ریمارکس کو ’نسل پرستانہ قرار دیا اور نیوڈیموکریسی سے سپیلیوس کریکیٹوس کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ سپیلیوس کریکیٹوس کی جماعت 2019 سے 2023 تک 4 سال اقتدار میں رہی اور رواں برس 25 مئی کو ہونے والے انتخابات میں فتح حاصل کی، ان کی جماعت نے سخت امیگریشن پالیسی پر عمل کیا اور سیکیورٹی اور سرحدی لاک ڈاؤن پر زور دیا یونانی میڈیا اور این جی اوز کی جانب سے متعدد بار یونانی حکومت پر بحیرہ ایجین میں تارکین وطن کی غیر قانونی بےدخلی کا الزام عائد کیا جاچکا ہے، تاہم یونان کی پچھلی حکومت نے ان الزام کو مسترد کیا ہے۔

    پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’نیو ڈیموکریسی نے ایک سخت لیکن منصفانہ امیگریشن پالیسی نافذ کی اور سرحدوں کی پابندی کروائی لیکن انسانی جانوں کی حفاظت کی اور اُن ہزاروں لوگوں کو بچا لیا جو سمندر میں خطرے میں تھے-

    امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    واضح رہےکہ یونان کے ساحلی علاقے میں بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ ہوا تھا، کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے،104 کو بچا لیا گیا تھا، کشتی میں پاکستانی،مصری، شامی اور دیگر 400 سے750 تارکین وطن سوار تھے،حادثے پر یونان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور تارکین وطن کو لانےکا انتظام کرنےوالے 9افراد یونان میں گرفتار کرلیا گیا ۔

    یونانی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد یونانی عوام تارکین وطن مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکل آئےمظاہرین کا کہنا ہے کہ یونانی حکام نے تارکین اور پناہ گزینوں کوبچانےکےاقدامات نہیں کیے کشتی سانحہ سے متعلق یونان کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ یورپی یونین کی جانیں بچانےکی ترجیحی پالیسی کےفروغ کی ناکامی ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

  • یونان:تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 117 افراد ڈوب گئے

    یونان:تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 117 افراد ڈوب گئے

    یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 117 افراد ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی کے مطابق یونان کےسمندرمیں تارکین وطن کی کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث تیز ہواؤں کے تھپیڑوں اور بلند لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی کشتی میں 117 افراد سوار تھے جو پانی میں ڈوب گئے۔ فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ریسکیو اہلکاروں نے 100 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 17 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

    پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے ،بلوم برگ

    ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا۔ 4 تارکین وطن کی حالت نازک ہے جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کر دیا گیاکشتی میں کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔

    یونان کی بندرگاہ کی پولیس کے مطابق 80 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بادبانی کشتی کو بھنور میں پھنس جانے پر کوسٹ گارڈ کی کشتی نے بچالیا۔ کشتی کو کھینچ کر بندرگاہ لایا گیا۔

    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

    دوسری جانب نائیجیریا میں دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے خلیجی میڈیا کے مطابق شمالی نائیجیریا میں مقامی افراد کشتی میں سوار ہوکر شادی سے واپس آرہے تھے کہ دوران سفر کشتی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی کشتی میں متعدد افراد سوارتھے جن میں سے 100 سے زائد افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دریا میں ڈوبنے والے دیگرافراد کی تلاش جاری ہے-


    پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح کوارا اسٹیٹ کے دریائے نائیجر میں پیش آیا جس میں 103 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افرد کو ریسکیو کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو ایک قریبی گاؤں میں ہونے والی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش آیا اور رات کے اندھیرے کی وجہ سے حادثے کا علم نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

    طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی

  • اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،3 پاکستانی جاں بحق

    اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،3 پاکستانی جاں بحق

    اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد لیبیا میں بھی تاترکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے، لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے، اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بدقسمت کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ اتوار کے روز اٹلی میں بھی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے اور کئی لاپتہ ہیں۔

    ہلاک ہونیوالوں میں پاکستان ،افغانستان ،صومالیہ،شام ،عراق اور ایران کے باشندے شامل ہیں کوسٹ گارڈز کی بروقت امدادی کارروائیوں سے 81 افراد کوز ندہ بچا لیا گیا۔ کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زیادہ افراد شامل تھے ۔

    اٹلی کی وزیر اعظم جیارجیا میلونی نے یورپی یونین کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ کشتی کے ذریعے پناہ گزینوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کریں ۔۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے غیرقانونی طور پر آنیوالوں کے خلاف سخت اقداما ت کرنے ہوں گے ۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونیو گتریس نے کہا کہ تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی مدد کریں پناہ گزینوں کے راستوں کو محفوظ بنانا ہوگا-

  • اٹلی: سمندر میں کشتی ڈوبنے سے تارکین وطن ہلاک،28 پاکستانی بھی شامل

    اٹلی: سمندر میں کشتی ڈوبنے سے تارکین وطن ہلاک،28 پاکستانی بھی شامل

    روم: اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کلابریا کے ساحل پر 60 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 28 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی:اٹلی کی نیوز ایجنسی انسا کے مطابق جنوبی اٹلی کے قریب ناہموار سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 12 بچوں سمیت کم از کم 59 تارکین وطن ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر صرف چند ماہ تھی۔لاشیں ساحل سمندر سے قریبی ساحلی تفریحی مقام سے برآمد کی گئیں۔

    کئی روز قبل ترکی سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں افغانستان، پاکستان، صومالیہ اور ایران کے مسافر سوار تھے تنازعات یا غربت سے بھاگنے والےلوگوں کی ایک بڑی تعداد ہرسال افریقہ سے اٹلی کا رخ کرتی ہے پاکستانیوں کاتعلق گجرات ،کھاریاں، منڈی بہاؤالدین سے بتایا جارہا ہے۔

    زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ جہاز میں کم از کم 150 افراد سوار تھے۔

    اٹلی کے صدر نے کہا کہ ان میں سے بہت سے مشکل حالات سے فرار ہو رہے تھے، وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ تقریبا 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

  • مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز سے28 تارکین وطن فرار

    مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز سے28 تارکین وطن فرار

    مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز کی اسپین کے شہر بارسلونا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کومراکش سے ترکیہ جانےوالے جہاز میں بیٹھی ایک حاملہ خاتون نے بچے کی پیدائش کا بہانہ کرکے اسپین کے شہر بارسلونا میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔

    شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

    اسپین کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد خاتون کا اسپتال میں معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ بالکل ٹھیک تھی، اس دوران جہاز میں بیٹھے تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق ہسپانوی حکومت نے بتایا کہ پولیس نے فرار ہونےو الے افراد میں سے خاتون سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا جو ترکیہ کی پیگاسس ائیر لائنز کے طیارے میں سوار تھےجبکہ دیگر 14 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    حراست میں لیے گئے افراد میں سے 5 کو طیارے میں واپس بٹھایا گیا جبکہ دیگر کو مراکش بھیج دیا جائے گا،حکام نے تمام تارکین وطن کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

    چین نے اسلحے میں اضافے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

    حکومت نے مزید کہا کہ بعد میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک کو ہوائی اڈے کے اندر سے پکڑا گیا اور دوسرے کو باہر پایا گیا-

    رپورٹس کے مطابق مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے طیارے میں کل 228 مسافر سوار تھے۔

    ایک سال قبل کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے مسافروں کا ایک گروپ ہسپانوی جزیرے میلورکا کے رن وے پر بہانے سے ہنگامی لینڈنگ کروانے کے بعد طیارہ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم ان میں سے 12 کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ دیگر 12 فرار لاپتہ تھے۔

    اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

  • لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش، 15 تارکین وطن تپتے صحرا میں ہلاک

    لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش، 15 تارکین وطن تپتے صحرا میں ہلاک

    طرابلس: سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    باٍغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان سے لیبیا آنے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا اور انھوں نے پیدل ہی سفر شروع کردیا پانی اور خوراک نہ ہونے اور سخت گرمی میں طویل راستہ طے کرنے کے دوران 15 افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-

    سوڈان :چاڈ کی سرحد پر مسلح گروپوں کا حملہ،18 افراد ہلاک 15 زخمی

    لیبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 9 تارکین وطن کو بچالیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خراب ہے جب کہ 2 تارکین وطن لاپتہ ہیں انتہائی خطرناک صحرائی راستے میں بے آب و دانہ سفر کرنا ناممکن ہوتا ہے تمام افراد کا تعلق جنگ زدہ ملک سوڈان سے ہے جو اچھے مستقبل کی خاطر براستہ لیبیا یورپ جانا چاہتے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھی اس علاقے سے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    متحدہ عرب امارات میں جعلی مساج پارلر کی آڑ میں لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

    قبل ازیں سوڈان کے شہر الجنینا کے شمال میں مسلح گروپوں کے حملوں میں 18 خانہ بدوش مارے گئے تھے جبکہ 15 زخمی ہو گئے تھے چاڈ کی سرحد سے ملیشیاؤں نے ایل جینینا کے شمال میں واقع بیر سلیبہ کے علاقے میں 18 چرواہوں اور خانہ بدوشوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا جبکہ اس دوران مسلح افراد نے تقریباً 80 اونٹ لوٹ لیے۔

    تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ پائے…