Baaghi TV

Tag: تاریخ

  • ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار سالہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا آغاز!!!

    ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار سالہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا آغاز!!!

    پشاور:خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سوشل سائنسز (کے ایم یو آئی پی ایچ اینڈ ایس ایس) پشاور نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار سالہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا آغاز کردیا۔یہ پروگرام آبادی کی انفرادی اور اجتماعی صحت کی بہبود و تحفظ، فروغ اور بہتری کے مشن کے ساتھ شروع کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ملک میں اپنی نوعیت کامنفرد ادارہ ہے جس میں پبلک ہیلتھ سے متعلق انڈرگریجویٹ سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک کی تعلیم دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بی ایس پبلک ہیلتھ چار سالہ پروگرام کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزکے ایم یو آئی پی ایچ اینڈ ایس ایس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے جب کہ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر صائمہ آفاق بھی موجود تھیں۔ دریں اثناء تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا مقصد آبادی کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ پیشہ ور افراد کو صحت عامہ میں اعلیٰ معیار کی انڈرگریجویٹ ٹریننگ فراہم کرناہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پبلک ہیلتھ بیماریوں سے بچاؤ،امراض کے پھیلاؤ اور کنٹرول کے بنیادی تصورات سے نمٹتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ کی تعلیم کا مقصدمعاشرے پر بیماریوں کے بوجھ کوکم کرنے کے علاوہ مختلف امراض کی روک تھام میں راہنمائی اور مدد فراہم کرناہے۔ پروفیسر ضیا ء الحق نے کہا کہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کے آغاز سے نہ صرف پبلک ہیلتھ کے ہنر مند اور پیشہ ور افراد کی تیاری میں مدد ملے گی بلکہ اس سے معاشرے میں مختلف امراض کی تشخیص، روک تھام اور سدباب کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف بیماریوں کے ایک بڑے بوجھ کا شکار ہے جس کی وجہ بنیادی وجہ وسائل کی کمی،ناخواندگی اور آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال بڑے پیمانے پر مختلف امراض کے باعث اموات واقع ہوتی ہیں جن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں شعور بیدار کرکے کافی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے لہٰذاان مقاصد کے حصول کی خاطر کے ایم یو نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ بی ایس پبلک ہیلتھ کاچارسالہ ڈگری پروگرام شروع کیاہے۔توقع ہےکہ اس پروگرام کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوں گے۔

  • طالب علم ہوشیار،امتحانات کی تاریخوں کااعلان ہوگیا

    طالب علم ہوشیار،امتحانات کی تاریخوں کااعلان ہوگیا

    وزیرتعلیم پنجاب نےمیٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیا-

    وزیرتعلیم پنجاب نے پنجاب بھر میں نویں دسویں اور گیارہویں وبارہویں جماعت کےامتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیاہے- وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرکہاہے کہ رواں سال دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم جون سے18جون 2021 تک ہونگے جبکہ نویں جماعت کےامتحانات 24جون سے 11جولائی تک جاری رہیں گے-

    جبکہ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15اگست سے شروع ہونگے جو 29اگست تک جاری رہیں گےجبکہ بارہویں جماعت کےامتحان یکم ستمبر سے 21ستمبرتک منعقد کئےجائیں گے- تمام امتحانات کادورانیہ دوگھنٹےہوگا جبکہ پیپرز میم ایم سی کیوز کاتناسب بڑھادیاگیاہے جبکہ سبجیکٹوو مختصرہوگا. امتحانی مراکز میں ایس او پیز کےتحت پرچے لئےجائیں گے- انہوں نےمزیدکہاہےکہ رواں سال موسم گرماکی تعطیلات 11جولائی سے14اگست 2021 تک ہوں گی- انہوں نےمزید بتایا کہ پہلی سےآٹھویں جماعت تک تعلیمی سال 2021کاآغاز یکم اپریل ,نویں اور دسویں کلاسز کاآغاز 15اگست جبکہ انٹرمیڈیٹ کےطلبا 21ستمبرسے نئی کلاسز کاآغازکریں گے.