Baaghi TV

Tag: تازہترین

  • ایلون مسک کا معروف  ہالی ووڈ اداکارہ کے جسم پر نامناسب تبصرہ

    ایلون مسک کا معروف ہالی ووڈ اداکارہ کے جسم پر نامناسب تبصرہ

    ایلون مسک ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوئینی کے بارے میں کیے گئے اپنے تبصرے کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

    ایلون‌مسک نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اداکارہ کی جسمانی ساخت سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی، جسے صارفین کی بڑی تعداد نے نامناسب اور ’’توہین آمیز‘‘ قرار دیا،یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سڈنی سوئینی اپنی نئی سائیکو تھرلر فلم ’’دی ہاؤس میڈ‘‘ کے پریمیئر میں سفید لباس میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

    اسی دوران مسک نے ایک اے آئی سے تیار کردہ میم شیئر کی، جس میں ایک عورت کے جسمانی خدوخال کو طنزیہ انداز میں دکھایا گیا تھا اور کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’’یہ آسان نہیں ہو سکتا‘‘ بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں بھی اسی نوعیت کا تبصرہ کیا گیا۔

    مسک کی پوسٹس وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ردعمل کی لہر دوڑ گئی متعدد صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تبصرے غیر ضروری اور توہین آمیز ہیں کئی صارفین نے انہیں اپنی توجہ ٹیکنالوجی اور خلائی منصوبوں پر مرکوز رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

    ادھر سڈنی سوئینی نے اس معاملے پر براہِ راست کوئی ردِعمل نہیں دیا، تاہم وہ اس سے قبل انٹرویوز میں ہالی ووڈ میں خواتین کو جسمانی بنیاد پر دیکھے جانے کے رجحان پر بات کرچکی ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ رویہ ’’یوفوریا‘‘ کے بعد سے برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور وقت کے ساتھ وہ اس حقیقت کی عادی ہوچکی ہیں کہ لوگ اداکاروں کو ان کے کرداروں سے الگ نہیں کر پاتے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ مہینوں میں سڈنی سوئینی اپنی فلموں اور عوامی تقاریب میں شرکت کے باعث مسلسل خبروں میں رہی ہیں، جب کہ ایلون مسک کے اس تبصرے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شائستگی اور حدود پر بحث چھیڑ دی ہے۔

  • نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی –

    نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتی ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت مسلم دنیا کے لیے امید، وقار اور ترقی کی علامت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ اخوت پر مبنی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے جو سیاسی،معاشی اور دیگر شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے، پاکستان نے سعودی قیادت میں گلوبل واٹر آرگانئزیشن کے منشور پر بطور بانی رکن دستخط کیے جو آبی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار ہے، سعودی قیادت کا خطے میں امن کے لیے کردار قابلِ ستائش ہے۔

    ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں ہے، پاکستان نے 27 جون 2025 کے ثالثی فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی توثیق کی، پاکستان، جی سی سی فری ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل کے لیے سعودی تعاون کا خواہاں ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے، سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں، سعودی عرب کے ساتھ قونصلر سطح پر قریبی اور مستقل رابطہ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

  • پشاور ہائیکورٹ:  علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل

    پشاور ہائیکورٹ: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل

    پشاور ہائیکورٹ نے سینیئر سول جج اسلام اباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے-

    کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی،درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی کی پی علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاہم ایک کیس میں سینیئر سول جج اسلام آباد نے وارنٹ گرفتاری جاری کی ہے اور 19 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو گرفتار کرکے 21 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    وکیل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو اس ضمن میں کوئی حکم نہیں ملا چونکہ وہ وزیراعلیٰ ہیں اور پشاور ہائیکورٹ نے متعدد کیسز میں انہیں حفاظتی ضمانت دی ہے اور وہ ان کیسز میں پیش بھی ہو رہے ہیں تاہم سینیئر سول جج اسلام آباد کی جانب سے مذکورہ وارنٹ سے متعلق انہیں علم نہیں تھا اور نہ ہی انہیں پیشی کی تاریخ معلوم تھی اس لیے وہ عدالت نہیں جا سکے مگر وہ اب متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

    بشیر وزیر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جس تاریخ کو ہمیں عدالتی حکم ملا وہ تاریخی پیشی پہلے گزر چکی تھی اس لیے وزیرعلیٰ پیش نہ ہو سکے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اس صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور موجودہ صورت حال میں وہاں پر پیشی ممکن نہ تھی اس لیے اب وہ پیش ہونا چاہتے ہیں،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سینیئر سول جج اسلام آباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات کو معطل کر دیں۔

    عدالت نے سینیئر سول جج اسلام آباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔

  • بھارت اور انگلینڈ میچ ،پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا

    بھارت اور انگلینڈ میچ ،پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا

    اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔

    ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھارت نے ناقابلِ یقین مزاحمت کرتے ہوئے ایک یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کر دیا 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے،دورانِ میچ ایک شائق، جو روایتی سبز رنگ کی پاکستانی کرکٹ جرسی پہنے ہوئے تھا، کو سیکیورٹی اہلکاروں نے جرسی اتارنے کا مطالبہ کیا،ابتدائی طور پر، ایک بھارتی نژاد سیکیورٹی اہلکار نے اس مداح سے رجوع کیا، تاہم مداح نے جرسی اتارنے سے انکار کر دیا۔ بعدازاں مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا گیا تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔

    https://x.com/Crystal_J10c/status/1949713656570368278

    مداح کا مؤقف تھا کہ گراؤنڈ میں موجود کسی بھارتی تماشائی کو اس کی پاکستانی جرسی سے کوئی اعتراض نہیں تھا کچھ ہی دیر بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مداح کو اسٹیڈیم سے باہر لے جا کر مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    حقیقی کامیابی کیلئے والدین کی عزت،اساتذہ کا احترام بے ضروری ہے،سبیل اکرام

    اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا،سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ،واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔

    تاہم، یہ معاملہ حساس نوعیت اختیار کر گیا ہے، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات پہلے ہی نازک موڑ پر ہیں، اور اس طرح کے واقعات کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں، بھارت چیمپئنز بمقابلہ پاکستان چیمپئنز کا میچ سیاسی اختلافات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا-

    کولمبیا کا اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی کا اعلان

  • راولپنڈی:غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی پورٹ عدالت میں پیش

    راولپنڈی:غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی پورٹ عدالت میں پیش

    راولپنڈی میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا۔

    سول جج قمر عباس تارڑ نے قبر کشائی کا حکم دیا اور قبر کشائی کے لیے 28 جولائی بروز پیر کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہولی فیملی اسپتال کا میڈیکل بورڈ مقرر اور مجسٹریٹ بھی تعینات کردیا۔میونسپل کارپوریشن کا عملہ قبر کشائی کرے گا، گرفتار 3 ملزمان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا گیا۔

    ملزمان راشد گورکن سیکریٹری قبرستان سیف الرحمان، رکشہ ڈرائیور خیال محمد کو منگل 29 جولائی پیش کرنے کا حکم دیا گیا، مقدمہ میں مجموعی طور 32 ملزمان نامزد ہیں۔

    جرگہ کے تمام ممبران بھی ملزم نامزد کر دئیے گئے، مقتولہ کا والد، سسر، بھائی والدہ بہن دو چچیاں بھی ملزمان کی فہرست شامل ہیں-عدالت میں پیش رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی جنوری 2025 میں شادی کے 4 ماہ بعد زبانی طلاق ہوئی، طلاق کے بعد مقتولہ نے عثمان سے دوسری شادی کی مگر جرگہ پھر اسے چھین لایا۔

    راولپنڈی:غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی پورٹ عدالت میں پیش

    مقتولہ سے دوسری شادی کرنے والا عثمان بھی گرفتار ہے، رپورٹ کے مطابق بغیر کفن اور بغیر جنازہ کے گڑھا کھود کر دفنایا گیا، جرگہ کا چئرمین سابق یونین کونسل بھی گرفتار ہوگیا-قبر کشائی کے بعد میڈیکل بورڈ ہوگا، ڈاکٹرز وجہ قتل کی رپورٹ دینگے، مقتولہ کے جسم کے اعضا فرانزک لیب ٹیسٹ کیلئے لاہور فرانزک کے لئے بھیجے جائیں گےرکشہ ڈرائیور خیال محمد نے اعتراف جرم کر لیا، گورکن راشد محمود نے بھی بغیر جنازہ، بغیر قبر بنائے زمین برابر کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی غیرت کے نام پر اس قتل کی رپورٹ طلب کر لی، تھانہ ذرائع نے کہا کہ تھانہ تفتیشی ٹیم نے جرم کو درست قرار دیتے آئی جی پنجاب کو رپورٹ بھیج دیفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پہلے سر پر تکیہ رکھ رکھا، پھر چند سانس باقی تھے گلا دبایا۔

    ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ گورکن کا کام قبر چھپانا نہیں بنتا، رکشہ میں دو گھنٹے ڈیڈ باڈی کیوں رکھی گئی؟ پھر مٹی ڈال کر قبر برابر کر دی، سچ اور حقیقت تک پہنچنے کے لیے قبر کشائی ضروری ہے،تفتیشی آفیسر نے کہا کہ پوسٹ مارٹم، فرانزک لیب ٹیسٹ سے کیس واضح ہو جائے گا، عدالت نے منگل 29 جولائی قبر کشائی مکمل کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیدیا،مقتولہ سدرہ کا خاندان 45 سال قبل 1980 میں مہمند ایجنسی سے فوجی کالونی پیرودھائی راولپنڈی آباد ہوا، مقتولہ کا والد عرب گل، والدہ بفر بی بی، بہن نائلہ بی بی، بھائی ظفر شامل ہیں۔

    گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا

  • ایران کا یورینیم کی افزودگی  ترک کرنے سے انکار

    ایران کا یورینیم کی افزودگی ترک کرنے سے انکار

    تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا بنیادی حق ہے اور اسے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔

    ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکان کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہےایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا بنیادی حق ہے اور اسے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔

    عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگرچہ فی الحال افزودگی کا عمل رکا ہوا ہے، تاہم اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ حالیہ بمباری سے جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے ہم یورینیم کی افزودگی کو ترک نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ ایرانی سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور ہماری قوم کے لیے باعث فخر ہے،مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کو افزودگی کا حق ضرور حاصل ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ایران کی خودمختار ٹیکنالوجی ہے، جو کسی بیرونی طاقت کی مرہون منت نہیں۔

    سوات:چھٹیاں کرنے پر مدرسے کے اساتذہ کا مبینہ تشدد ، کم عمر طالب علم جاں بحق

    عباس عراقچی سے پوچھا گیا کہ بمباری سے پہلے محفوظ کیا گیا افزودہ یورینیم بچایا جا سکا یا نہیں تو انہوں نے تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کی تاہم انہوں نے بتایا کہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم اس پہلو کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اصل میں کتنے جوہری مواد کو نقصان پہنچا ہے،اگرچہ تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، لیکن جوہری ٹیکنالوجی ایران کے اپنے سائنسدانوں کی تخلیق ہے، جسے کسی فضائی حملے سے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا یہ مسئلہ جنگ یا بمباری سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

    کوہستان کرپشن اسکینڈل : گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    واضح رہے کہ امریکا نے 22 جون کو ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جن میں تہران کے جنوبی علاقے میں زیر زمین واقع فوردو کی یورینیم افزودگی تنصیب بھی شامل تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو کامیاب کارروائی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کی 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے جاری کیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان ارکان ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا ہے اس سے قبل سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی، جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل تھے۔

    اقدامِ قتل کیس: موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    مستونگ میں دہشتگردوں کا حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار شہید، دو زخمی

    جہلم میں سیلابی ریلے میں پولیس اہلکار حیدر علی شہید، امدادی سرگرمیاں جاری

  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

    مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

    ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا۔

    محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔ نئے کرایوں کا اطلاق مسافر ٹرینوں کے لیے 18 جولائی اور گڈز ٹرینوں کے لیے 21 جولائی سے ہو گاڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جبکہ ماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق دو ہفتوں کے اندر دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس سے قبل 4 جولائی کو 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

    بارشیں،سیلابی صورتحال،پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،10 افراد کو ہیلی پرریسکیو کر لیا

    بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

    بادل پھٹا ہے… اب دل نہیں ٹوٹنے چاہییں!تحریر:اعجازالحق عثمانی

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر پیغام

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر پیغام

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر پیغامات جاری کئے ہیں-

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزم صمیم کا پیغام دیتا ہے یہ دن حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے باطل کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت قائم کی،اقعہ کربلا صبر، وفا اور قربانی کی ایسی بے مثال داستان ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کو راستہ دکھاتی رہے گی، کربلا ہر دور کے اندھیروں میں حق کا راستہ دکھانے والا روشن چراغ ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں یوم عاشور کو تاریخ اسلام کا ایک عظیم اور سبق آموز دن قرار دیا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے وفادار رفقا نے دین اسلام کی سربلندی اور اصولوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاامام حسین کی قربانی ہمیں صبر، استقامت اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہے، اور یہ تاقیامت انسانیت کے لیے ایک مشعلِ راہ بنی رہے گی، آج ہماری قوم کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے حضرت امام حسین کی سیرت اور تعلیمات سے رہنمائی لینا وقت کی اہم ضرور ت ہے، امام عالی مقام کی جدوجہد اتحاد، استقامت اور حق کے ساتھ وابستگی کی اعلیٰ مثال ہے، اور ان کی قربانی پوری امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

    چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ جانے والے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے،43 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا-

    بین ڈکٹ نے شاندار 165 رنز کی اننگزکھیلی، بین ڈکٹ کی اننگز میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے جو روٹ 68 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 23 ، جوفرا آرچر نے 21 ، لیام لیونگسٹن نے 14، جیمی اسمتھ نے 15 ، فل سالٹ نے 10 ، برائیڈن کارس نے 8 اور ہیری ببروک نے 3 رنزبنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم زمپا، مارنس لبوشین نے دو ، دو اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ لی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشوئس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا،گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن