Baaghi TV

Tag: تازہ تری

  • بنگلہ دیش: امیرِ جماعتِ اسلامی سے یورپی و امریکی سفیروں کی ملاقاتیں

    بنگلہ دیش: امیرِ جماعتِ اسلامی سے یورپی و امریکی سفیروں کی ملاقاتیں

    ڈھاکہ: یورپی یونین اور امریکا کے سفیروں نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ملاقاتوں میں جمہوری عمل، سیاسی و معاشی صورتحال، انتخابات، ریاستی اصلاحات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جمعرات، 29 جنوری کو یورپی یونین کے بنگلہ دیش میں تعینات سفیر مائیکل ملر نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ان کے بشن دھارا میں واقع دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی،یورپی سفیر کے ہمراہ پولیٹیکل فرسٹ سیکریٹری سباسٹین ریگر براؤن بھی موجود تھے۔

    us

    ملاقات کے دوران بنگلہ دیش اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور جمہوریت کو بامقصد بنانے کے موضوعات کو خصوصی اہمیت دی گئی،دونوں فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں باہمی تعلقات، ترقی اور پیش رفت کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

    اس موقع پر جماعتِ اسلامی کی جانب سے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور مرکزی شعبہ تشہیر و میڈیا کے سربراہ ایڈووکیٹ احسن الحق محبوب زبیر اور امیرِ جماعت کے مشیرِ خارجہ امور پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن چوہدری بھی موجود تھے۔

    اسی روز امریکا کے سفیر برینٹ ٹی کرسٹینسن نے بھی جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ان کے بشن دھارا دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی،امریکی سفیر کے ہمراہ پولیٹیکل و اکنامک کونسلر ایرک گل مین، پبلک آفیسر مونیکا ایل تسائی، پولیٹیکل آفیسر جیمز اسٹیورٹ اور پولیٹیکل اسپیشلسٹ فیروز احمد بھی شریک تھے-

    eu

    ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کی سیاسی و معاشی صورتحال، صنعت و تجارت، آئندہ عام انتخابات، ریاستی اصلاحات اور روہنگیا بحران سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی سفیر برینٹ کرسٹینسن نے بنگلہ دیش کی معاشی ترقی اور جمہوری پیش رفت میں جماعتِ اسلامی کے مثبت کردار کو سراہا،دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بنگلہ دیش اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

    جماعتِ اسلامی کی جانب سے ایڈووکیٹ احسن الحق محبوب زبیر، مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے رکن مبارک حسین اور مشیرِ خارجہ امور پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • چابہار پورٹ سے علیحدگی پر مودی پر اپنے ہی ملک میں تنقید

    چابہار پورٹ سے علیحدگی پر مودی پر اپنے ہی ملک میں تنقید

    ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اس حوالے سے اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو ریلیز کی، جس میں لکھا کہ ‘نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے آگے سرینڈر، معاہدہ کرنے پر اسے بڑی کامیابی کہنے والے مودی چابہار کا کنٹرول چھوڑنے پر خاموش ہیں، افسو س مودی ٹرمپ کے آگے جھک گئے اور ملک کا نقصان کردیا۔

    کانگریس کے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "چابہار کوئی عام بندرگاہ نہیں ہے۔ یہ بھارت کو افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے ایک اہم، براہ راست سمندری رابطہ فراہم کرتا ہے، جس سے ہمیں پاکستان کو بائی پاس کرنے اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا مقابلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    امریکا اور اسرائیل کا ہدف ایران میں رجیم چینج کرنا ہے،امریکی پروفیسر

    مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ "اب یہ سننا کہ بھارت نے امریکی دباؤ کے پہلے اشارے پر چابہار سے غیر رسمی طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے، یہ اس حکومت کی خارجہ پالیسی میں ایک نئی کمی کو ظاہر کرتا ہے”کھیڑا نے اس معاملے میں مرکزی بی جے پی حکومت سے بھی سوال کیاکہ "بھارتی حکومت کب تک واشنگٹن کو ہمارے قومی مفادات پر فیصلے کرنے کی اجازت دے گی؟ تو سوال چابہار بندرگاہ یا روسی تیل کا نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ مودی امریکہ کو بھارت پر دباؤ ڈالنے کی اجازت کیوں دے رہے ہیں؟

    اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی

    اسی طرح کا دعویٰ کرتے ہوئے شیو سینا یو بی ٹی ایم پی پرینکا چترویدی نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ "بھارت ایران میں چابہار بندرگاہ سے تقریباً باہر نکل چکا ہے۔ وہ اپنے اسٹریٹجک مفادات کی قیمت پر ایک ملک کو خوش کرنے کے لیے پیچھے ہٹ رہا ہے۔”اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چابہار بندرگاہ بھارت کو ایران کی مشرقی سرحدوں کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی فراہم کرتی ہے، ایم پی نے کہا، "یہ منصوبہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے علاقائی سمندری ٹرانزٹ ٹریفک کو فروغ دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک منصوبہ سمجھا جاتا ہے۔

    امریکی پابندیوں کے بعد بھارت کو بڑا دھچکا، چابہار بندرگاہ سے علیحدگی

  • پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری،وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہےانہوں نے صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوسراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں صومالیہ کیساتھ کھڑا ہے۔

    پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور غیر حقیقی کارروائی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی بھی ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام لازم ہے اور ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو کوئی قانونی یا سیاسی حیثیت حاصل نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ہارن آف افریقہ اور بحیرہ احمر میں ا من و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لیے کوششوں کو ناگزیر سمجھتا ہے اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو خطے میں سنگین اثرات پیدا کر سکتی ہیں۔

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی اقدام کو مشترکہ بیان میں مسترد کیا ہے اور اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کی، کوئی بھی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا نہ تو قانونی اور نہ ہی اخلاقی حق رکھتی ہے۔

  • انڈونیشیا کا گروک پر پابندی کا فیصلہ

    انڈونیشیا کا گروک پر پابندی کا فیصلہ

    انڈونیشیا نے جنسی نوعیت کی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کے خدشات کے باعث ایلون مسک کے گروک چیٹ بوٹ تک رسائی عارضی طور پر بند کر دی ہے، جس کے بعد وہ اس ٹول پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یورپ سے ایشیا تک مختلف حکومتیں اور ریگولیٹری ادارے گروک پر موجود جنسی نوعیت کے مواد کی مذمت کر چکے ہیں اور بعض نے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

    گروک بنانے والی کمپنی xAI نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ تصویر بنانے اور ایڈیٹنگ کی سہولت کو صرف ادائیگی کرنے والے صارفین تک محدود کر رہی ہے، تاکہ ان حفاظتی خامیوں کو دور کیا جا سکے جن کے باعث کم لباس بچوں سمیت جنسی نوعیت کا مواد سامنے آیا۔

    روسی صدر کی یوکرین میں جدید ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق، مغربی ممالک کو سخت پیغام

    انڈونیشیا کی وزیر برائے مواصلات و ڈیجیٹل امور میوتیا حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت غیر رضامندی سے بنائے گئے جنسی ڈیپ فیک مواد کو انسانی حقوق، انسانی وقار اور ڈیجیٹل ماحول میں شہریوں کے تحفظ کی سنگین خلاف ورزی سمجھتی ہے،وزارت نے اس معاملے پر وضاحت کے لیے ایکس کے حکام کو طلب بھی کر لیا ہے ایلون مسک نے ایکس پر کہا کہ گروک کے ذریعے غیر قانونی مواد بنانے والے افراد کو وہی نتائج بھگتنا ہوں گے جو ایسے مواد کو اپ لوڈ کرنے پر ہوتے ہیں۔

    تاہم روئٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر xAI کی جانب سے ایک خودکار جواب موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ’’روایتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے‘‘، جبکہ ایکس نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگرد حملہ، جے یو آئی کے مولانا حافظ سلطان محمد شہید

    واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی رکھنے والا انڈونیشیا آن لائن فحش یا غیر اخلاقی مواد کے خلاف سخت قوانین رکھتا ہے۔

  • کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 34 ملکی و غیر ملکی ملزمان گرفتار

    کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 34 ملکی و غیر ملکی ملزمان گرفتار

    کراچی: این سی سی آئی اے نے عالمی طور پر کراچی میں منظم گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 34 ملکی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار کئے گئے افراد میں 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہری شامل ہیں –

    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں،ملزمان سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی اور فوریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے، ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10 ہزا ر سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) طارق نواز نے کہا کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، این سی سی آئی کو فنکشنل بنیادوں پر اسپیشلائزڈ کر رہے ہیں،سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا تھا، تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد پر کام کر رہی ہے، گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور 6 سے عمل میں آئیں، جعلی اکاؤنٹس کی نگرانی کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی، جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

    لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

  • ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

    ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلائی جہاز نے سورج کے انتہائی قریب پرواز کر کے تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں کو پارکر سولر پروب سے گزشتہ رات سگنل موصول ہوا،س سے پہلے خلائی جہاز سورج سے خارج ہونے والے انتہائی شدید درجہ حرارت اور بے تحاشہ تابکاری کو برداشت کرتے ہوئے سورج کی بیرونی فضا میں38 لاکھ میل کے فاصلے پر پرواز کر رہا تھا، اس دوران اس کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    اس حوالے سے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز محفوظ اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے ناسا کے مشن سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ سورج درحقیقت کام کیسے کرتا ہے۔

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    واضح رہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا کا تیار کردہ پارکر سولر پروب انسانوں کی تیار کردہ تیز ترین سواری ہے اس نے انسانوں کی تیار کردہ تیز ترین چیز کا ریکارڈ 4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے قائم کیا ہے اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ پارکر سولر پروب کے پاس ہی تھا جو اس نے کچھ عرصے قبل 3 لاکھ 97 ہزار 736 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے قائم کیا تھاسورج کی حرارت سے تحفظ فراہم کرنے والی شیلڈ سے لیس یہ مشن سورج کی سطح کے 38 لاکھ میل قریب گیا۔

    امبانی خاندان گائے کی کس خاص نسل کا دودھ پیتا ہے؟

    اس مشن کو سورج کی باہری کرہ ہوائی یا کورونا کے سفر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو طاقتور شمسی طوفانوں کے ذریعے زمین پر اثرات مرتب کرتا ہے،ہمارے نظام شمسی کے ستارے کو سمجھنے کے لیے یہ ائیر کرافٹ سورج کے قریب ترین گیا۔

    24 دسمبر کو یہ مشن سورج کے قریب گیا مگر اس کی جانب سے 27 دسمبر کو زمین پر ایک beacon tone بھیج کر محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے گی سورج کے قریب ترین جانے کے لیے لگ بھگ 10 فٹ لمبے ائیر کرافٹ نے سورج کے مدار میں 22 چکر لگائے، ہر چکر کے ساتھ یہ سورج کے کورونا کے قریب تر ہوگیا اور اس دوران پارکر سولر پروب کی رفتار میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    خیال رہے کہ حجم کے لحاظ سے سورج ہمارے سیارے سے 3 لاکھ 33 ہزار گنا زیادہ بڑا ہے، تو اس کے گرد چکر لگانے کے لیے بہت زیادہ رفتار کی ضرورت ہوتی ہے تو سورج کے قریب جاتے ہوئے اس مشن نے 4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے نیا ریکارڈ بنایا۔

    4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے گرد 17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چکر لگا رہا ہےاسی طرح اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ نے 2021 میں لگ بھگ 21 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا تھاسورج کے قریب ترین جانے کے سفر کے دوران اس مشن نے سورج کے کورونا کے بارے میں اہم ڈیٹا بھی اکٹھا کیا۔

    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

  • وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

    باغی ٹی وی: پشاور اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،خیر پختونخوا کے علاقوں مہمند، شبقدر ، باجوڑ ،ضلع خیبر ، شمالی وزیرستان اور مردان جبکہ لوئر دیر، مالاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئےپنجاب میں راولپنڈی، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چکوال اور گردو نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے-

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.9 تھی، زلزلے کی گہرائی 142 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا-

    این اے 48 سے جیتنے کے بعد راجہ خرم شہزادنواز ن لیگ میں …

    نکانہ :نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ،2 سگے بھائی جاں بحق،خاتون سمیت …

    چترال: بریک فیل ہونے سے گاڑی دریائے چترال کے کنارے جا گری، 9 افراد زخمی

  • سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا

    سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دےکر کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس فتح کے ساتھ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 242 رنز کا ہدف افغانستان نے 46ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی افغان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رن کا ہدف دے دیا ہے اور بھارتی شہر پونے میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر پتھم نسانکا اور دیموتھ کرونارتنے نے کیا لیکن یہ اوپننگ جوڑی افغانستان کے بولروں کے سامنے اپنی ٹیم کو زیادہ اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔

    تاہم پانچویں اوور میں دیموتھ کرونارتنے فضل حق فاروقی کی گیند پر 15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد پتھم نسانکا 60 گیندوں پر 46 رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے اور اس کے بعد سری لنکا کی تیسری وکٹ مجیب الرحمان کے حصے میں آئی جب انہوں نے 39 رن پر کپتان کوشل مینڈیس کو واپسی کی راہ دکھائی اس کے بعد مجیب نے ہی سدیرا سماراوکرما کو صرف 4 رن پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

  • شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹیو ی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم جس زمانے لنکن ٹیم کے پاس کھیلنے گئے تھے اس وقت وہاں کے حالات بہت زیادہ خراب تھے، اسی طرح بنگلہ دیش آج ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے تو اس میں پاکستان کا کردار ہے مودی حکومت سے قبل جب پاکستان دورہ بھارت کیلئے جاتا تھا تو بال ٹھاکرے کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی تھیں لیکن ہماری گورنمنٹ نے یہی کہا کہ حکومت کی طرف سے ’’گرین سگنل‘‘ ہے۔

    شاہد آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ور کرکٹرز موسم کے حالات دیکھ کر نہیں کھیلتے، یہ چیزیں ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی فٹنس لیول کو بھی جانچتی ہے اگر آپ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کے ساتھ آسکتے ہیں جیسے متحدہ عرب امارات میں بہت گرمی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہانے ہیں-

    واضح رہے کہبورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2023 ایشیاکپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا، جسے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کردیا گیا کہ دیگر بورڈز یو اے ای میں شدید گرمی کی وجہ سے کھیلنے کو تیار نہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے دوسرے ممالک پر واضح کر دیا ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ “ہائبرڈ ماڈل” کو قبول نہیں کریں گےٹورنامنٹ ایک ہی مقام خاص طور پر سری لنکا میں ہونا چاہیے-

    نامزد میزبان کے طور پر پی سی بی کو سری لنکا میں کھیلنا ہوگا یا دستبردار ہونا پڑے گا۔ اس صورت میں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان وہ چار ٹیمیں ہوں گی جن میں پانچویں ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

  • حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

    حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

    اٹک :تھانہ باہتر ضلع اٹک تحصیل فتح جنگ دولت کی ہوس حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا مصدقہ اطلاعات کے مطابق والدہ نے اپنے بڑے بیٹے کو دس لاکھ روپے نقد کیش وراثت میں کچھ دیگر چیزیں اور زمین کی حصہ داری و کا معاملہ اپنے بڑے بیٹے عبادت کی ذمہ داری لگائی کہ میرے مرنے کے بعد تم اپنے بہن بھائیوں کو ان کو قانونی جو بھی حصہ داری بنتی ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ان کا کہنا تھاکہ تم نے ان کو دینی ہے مگر بھائی کے روپ میں اور دولت کی ہوس کی وجہ سے اس کے اندر مکمل طور پر درندگی آ چکی تھی جس کے باعث اس نے اپنے ہی رشتوں پر اور اپنے ہی گھر پر قیامت ڈھانے کا منصوبہ بنا لیا اور ظالم درندے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنے دونوں حقیقی بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اپنے ہی گھر کے ساتھ بھینسوں کے باڑے میں دفن کر دیا اس شخص کے اندر انسانیت پوری طرح مر چکی تھی

    بھانجے بھتیجے یا دوسرے کوئی بھی فیملی ممبر اس سے دونوں بھائیوں کے بارے میں معلومات لیتے یا پوچھتے تو یہ مختلف حیلے بہانوں سے ٹال مٹول سے کام لیتا اس کا پول کھلنے کے بعد بھی اس ظالم کی درندگی ختم نہ ہوئی اپنی بہنوں اور دیگر فیملی ممبران کو کہنے لگا کہ ایف آئی آر درج نہ کرواو مجھے سب کے سامنے قتل کر دو میں ظالم انسان ہوں اس نے خود کو بچانے کا ناکام ناٹک بھی کیا پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کر کے پیس دن قبل بے دردی سے قتل ہونے والے مقتولین کی نعشیں جائے وقوعہ سے زمین کھود کر نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال اٹک پہنچا دی ایسے ملزمان کو معاشرے کے لئے نشان عبرت بنانا چاہیے جو چند روپے اور زمین کے تو کرنے کی خاطر شیطانیت اور انسانیت کو بھول کر درندگی کی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں