Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وسطی امریکی ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے

    وسطی امریکی ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے

    وسطی امریکا کے ملک نکاراگوا نے قتلِ عام اور نسلی تطہیر کا الزام عائد کرتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نکاراگوا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل فاشسٹ اور قاتل ریاست ہے جو کسی قانون اور اخلاقی حدود و قیود کو نہیں مانتی، پہلے غزہ اور اب جنوبی لبنان و بیروت میں وحشیانہ بمباری کے ذریعے نہتے شہریوں کے قتل پر دنیا بھر میں شدید ردِعمل پایا جاتا ہے امریکا نے بمباری کے دوران اقوام متحدہ کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

    اقوامِ متحدہ نے اپنی تنصیبات پر اسرائیلی فضائیہ کے حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں میں غیر متعلق افراد اور تنصیبات کو نشانہ نہ بنائے۔

    گزشتہ روز بھارت نے بھی اقوام متحدہ کی امن فوج کی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی تھی جنوبی لبنان میں امن فوج کے دستوں میں 600 بھارتی فوجی بھی شامل ہیں، اٹلی کی وزیرِاعظم جیورجیا میلونی اور ہسپانوی وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز بھی نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن پر بھی نیتن یاہو کے حوالے سے شدید دباؤ ہے امریکا میں مختلف گروپ صدر پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت نہ کریں، انسانی حقوق اور دیگر امور سے متعلق اداروں اور گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ مقام کو نشانہ نہ بنائے اور نہتے، غیر متحارب شہریوں کو قتل کرنے سے گریز کرے۔

  • پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے،آئی ایم ایف

    پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسانی ختم کی جائے-

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے تحت طے پانے والی شرائط سے متعلق رپورٹ میں عالمی ادارے نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسانی ختم کی جائے۔

    حکومت سے مطالبات میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو زیادہ آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کیے جائیں اور نیب کو احتساب کے لیے مزید مؤثر بنایا جائے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے، جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    آئی ایم ایف نے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ انسداد کرپشن کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیار کی جائے اور کرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات رسائی آسان بنائی جائے، سرکاری افسران کے غیر قانونی طریقے سے بڑھتے اثاثوں کو روکا جائے اور سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کے گوشواروں کو پبلک کیا جائے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فروری تک سرکاری افسران اور اراکین پارلیمنٹ کےاثاثے پبلک کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے، تمام سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، نیب کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سرکاری اداروں میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔

    صحرا صحارا میں بارش،50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی

  • صحرا صحارا   میں بارش،50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی

    صحرا صحارا میں بارش،50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی

    بارش کے بعد مراکش کے جنوب میں واقع دنیا کے سب سے خشک صحراؤں میں سے ایک صحرا صحارا کئی حصوں کو سیلابی پانی نے گھیر لیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے جنوب میں ہر سال گرمیوں کے آخری دنوں میں کم بارشیں (250 ملی میٹر سے کم) ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن اس بار 2 دن کی غیر معمولی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مراکش کے دارالحکومت رباط سے تقریباً 450 کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں ٹیگونائٹ میں ستمبر کے دو دنوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    غیر معمولی بارش کے بعد صحرا صحارا کے کئی حصوں کو سیلابی پانی نے گھیر لیا اور یہ سیلابی پانی جیسے جیسے قدیم صحرا کی ریت اور پودوں سے گزرا تو ایک خوبصورت منظر میں تبدیل ہوگیا۔
    moroco
    میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب نصف صدی سے خشک ایریکی نامی جھیل بھی 50سال بعد سیلابی پانی سے بھرگئی، خطے کے اس حصے میں غیر معمولی بارشوں کے حوالے سے مراکش کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی سے منسلک حسین یوایبب کا کہنا تھا کہ30 سے 50 سال کا عرصہ گزرجانے کے بعد ہم نے اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ بارش دیکھی ہے۔
    moroco
    میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کے اس حصے میں 6 سال کی خشک سالی کے بعد جہاں غیر معمولی بارشوں نے کھیتوں کیلئے مثبت صورت حال کو جنم دیا وہیں مراکش اور الجزائر میں ان بارشوں سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور کئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
    moroco

  • مجوزہ  آئینی ترامیم کے خلاف درخواست  پر  سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ  تشکیل

    مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بینچ درخواست پر 17 اکتوبر سماعت کرے گا،مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست عابد زبیری نے دائر کی تھی،تین رکنی بینچ میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں جبکہ رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کردیا ہےصوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔

    دوسری جانب مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست غلام رحمان کورائی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہےدرخواست میں کہا گیا ہے کہ 14 ستمبر کو وفاقی کابینہ نے آئین میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی تھی، آئینی ترمیم کا مسودہ 15 ستمبر کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت نا ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر پوری قوم کو اندھیرے میں رکھ کیا گیا ہے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ترمیم کا مسودہ تاحال وفاقی کابینہ نے میں پیش نہیں کیا گیا ہےترمیم کا مسودہ جو سوشل میڈیا پر موجود ہے اس میں بیشتر شقیں عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہیں، وفاقی کابینہ کو مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرنے سے روکا جائے آئینی ترمیم کا مسودہ پبلک کرکہ اس پر بحث کے لیے 60 دن کا وقت دیا جائے ، درخواست میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ،سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس اور سیکرٹری پارلیمنٹ ہاؤس کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • ایس سی او کانفرنس:   انجمن تاجران کی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی

    ایس سی او کانفرنس: انجمن تاجران کی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی

    راولپنڈی: انجمن تاجران نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے لیے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    باغی ٹی وی: انجمن تاجران کے وفد نے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی سے ملاقات کی جہاں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول اور دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے جبکہ تاجروں کی جانب سے صدر انجمن تاجران شاہد غفور پراچہ، جنرل سیکرٹری راجا توحید اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، ملاقات شہر کے معروف تجارتی مرکز کمرشل مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں کی حدود پر مشتمل تھانہ نیوٹاؤن میں ہوئی۔

    سی پی او خالد ہمدانی نے انجمن تاجران سے ایس سی او کے حوالے سے کیے جا رہے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی، جس پر انجمن تاجران کی جانب سے کانفرنس کے ضمن میں سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا ،عالمی بینک

    صدر انجمن تاجران شاہد غفور پراچہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کے لیے شہر بھر میں دوکانیں یا کاروبار بند کرنے کے لیے تیار ہیں تاجران نے متفقہ طور پر کہا کہ پاکستان کے لیے تین دن دکانیں اور کاروبار بند رکھیں گے، پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے بھرپور تعاون پر صدر انجمن تاجران اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت ترقی اور خوش حالی اہم ترین ہے، ایس سی او کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا …

  • پنجاب کے 8 شہروں میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

    پنجاب کے 8 شہروں میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

    لاہور: حکومت پنجاب نے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    باغی ٹی وی : حکومت پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہوگا اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور اسی طرح کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی-

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے اور اس کا اطلاق جمعرات(آج) 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہوگا سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ

    پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا ،عالمی بینک

  • آرٹیکل 63اے نظر ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    آرٹیکل 63اے نظر ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے نظر ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے جو کہ 23 صفحات پر مشتمل ہے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس عارف علوی نے سپریم کورٹ بھیجا تھا، صدارتی ریفرنس میں کابینہ سے منظوری یا وزیراعظم کی ایڈوائز کا کوئی حوالہ منسلک نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا بیان ریکارڈ کیا۔

    فیصلے میں بتایا گیا کہ سابق اٹارنی جنرل نے کہا ہم آرٹیکل 63اے کے بارے میں ایک ریفرنس لا رہے ہیں، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حکم نامے میں لکھوایا ریفرنس اور آئینی درخواست کو یکجا کیا جائے، اسلام آباد کے شہری نے دو روز قبل سینیٹر فیصل ابڑو کے خلاف درخواست دی تھی، شہری کی درخواست پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بجھوایا، حیران کُن طور پر صدر مملکت اس وقت بیچ میں آئے میں جب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر سیاسی جھگڑا چل رہا تھا۔

    ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    سپریم کورٹ نے کہا کہ جسٹس منیب اختر ریگولر مقدمات کیلئے دستیاب تھے لیکن نظر ثانی بنچ میں شامل نہیں ہوئے، 27ماہ بعد نظر ثانی سماعت کیلئے مقرر ہوئی، معاملے پر جلد بازی کا الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہے، سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پورے دور میں نظر ثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی، جسٹس منیب اختر نے بھی سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کو نظر ثانی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی یاد دہانی نہیں کرائی۔

    صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ

  • سی سی پی نے اوچ پاور کے دونوں پلانٹ خریدنے کی منظوری دے دی

    سی سی پی نے اوچ پاور کے دونوں پلانٹ خریدنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے سیفائر اور مائنڈ بریج کو اوچ پاور کے دونوں پلانٹ خریدنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سی سی پی نے سیفائر فائبر لمیٹڈ اور مائنڈ بریج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اوچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے دونوں پاور پلانٹ کے سو فیصد حصص مشترکہ طور خریدنے کی منظوری دے دی ہےدونوں کمپنیاں،دونوں پاور پلانٹ میں پچاس پچاس فیصد کی حصہ دار ہوں گی، یہ ٹرانزیکشن خرید و فروخت کے معاہدے کے تحت طے پائی جس کے تحت تینوں کمپنیاں،اوچ پاور ون پرائیویٹ لمیٹڈ، اوچ پاور ٹو پرائیویٹ لمیٹڈ اور انٹر نیشنل اوچ ہولڈنگ پرائیٹ لمیٹڈ کے سو فیصد حصص، سیفائر فائبر اور مائنڈ بریج پرائیوٹ لمیٹڈ کو منتقل ہو جائیں گے،سیفائر اور مائنڈ برج اب اوچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اوچ II پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 50 فیصد شیئرہولڈنگ کے مالک ہوں گے-

    صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ

    کمپٹیشن کمیشن کے جائزے کے مُطابق اس ٹرانزیکشن کے نتیجے میں ٹرانزیکشن تھرمل پاور جنریشن اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر کے شعبے میں کمپٹیشن پر اثر انداز نہیں ہوگا، اس لیے اس کے حصول کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سیفائر فائبرز ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جواپنی ذیلی کمپنی سیفائرالیکٹرک کمپنی کے ذریعے ٹیکسٹائل اور بجلی کی پیداوار کے کاروبار سے منسلک ہے جبکہ مائنڈ بریج، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو کہ اب اس حصول سے پاورجنریشن سیکٹرمیں داخل ہوگی اوچ پاور ون اور اوچ پاورٹو، گیس سے بجلی کی جنریشن کرنے والے پلانٹ ہیں۔

    سیالکوٹ: ایف آئی اے امیگریشن کی جعلی دستاویزات پر کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

  • ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا،انٹربینک میں گز شتہ روز ڈالر 5 پیسے اضافے سے 277 روپے 72 پیسے پربند ہوا تھا،دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر منفی زون میں بند ہوئی کاروبار کا اختتام 216 پوائنٹس کی مندی پر ہوا جب کہ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ

    اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 86 ہزار 13 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ٹریڈ ہوا اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 23 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوادن بھرمجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 213 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 149 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں 68 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

    انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز ،قومی ٹیم مشکلات کا شکار

  • صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ

    صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی: صدرمملکت نے چینی سفیر چینی سفیر جیانگ زئے دونگ کے ساتھ ملاقات کی، 7 اکتوبر کو دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا صدر مملکت نے دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    صدر مملکت نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتی شراکت داری نہیں دیکھ سکتے دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

    صدر مملکت نے چینی سفیر سے ملاقات میں پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے، صدر مملکت اشک آباد میں منعقد ہونے والے “وقت اور تہذیبوں کے باہمی تعلقات – امن اور ترقی کی بنیاد” کے موضوع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گےفورم کا انعقاد عظیم ترکمان مفکر، شاعر اور فلسفی مخدوم گلی فراگی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے صدر مملکت دورے کے دوران فورم کی سائڈ لائنز پر ترکمانستان کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔