Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • برکس ممالک کا اجلاس:فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سختی سے مسترد ،2 ریاستی حل کی حمایت

    برکس ممالک کا اجلاس:فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سختی سے مسترد ،2 ریاستی حل کی حمایت

    برکس ممالک کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے میں غزہ جنگ بندی اور فلسطین کے 2 ریاستی حل کی حمایت کی گئی ہے۔

    نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سمیت دیگر رہنما شریک ہیں اجلاس کا ایک اہم چیلنج ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خلیجی تنازع پر پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرکے ایسا متفقہ مؤقف اختیار کرنا تھا جسے دونوں ممالک قبول کرسکیں۔

    برکس ممالک کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو سختی سے مسترد کردیا گیا ہےبرکس ممالک نے غزہ میں کسی بھی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات کی بھی مخالفت کی ہے۔

    اعلامیے میں مقبوضہ بیت المقدس کے تمام مذہبی اور مقدس مقامات کے احترام پر زور دیا گیا ہے، برکس ممالک نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد پرعملدرآمد پر زور دیا ہے اعلامیے میں تنازعات کی روک تھام اور ان کی بنیادی وجوہات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی تنازعات مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعےحل کیے جائیں۔

    برکس رہنماؤں نےجوہری جنگ کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ کے دوران جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا ہے،اس کے علاوہ برکس ممالک نے یکطرفہ تجارتی پابندیوں اور محصولات میں اضافے پر بھی تنقید کی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برکس سربراہ اجلاس کے آغاز کے موقع پر مذاکرات کاروں نے مشترکہ اعلامیے کے مسودے پر اتفاق کیا، جس میں کسی ایک ملک کا نام لیے بغیر کسی بھی ملک کی جانب سے یکطرفہ جارحیت کی مذمت کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقا، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، یہ گروپ 2009 میں ایسے عالمی نظام کو چیلنج کرنے کے مقصد سے تشکیل دیا گیا تھا، جس میں امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کا نمایاں اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہےبرکس کے رکن ممالک مجموعی طور پر دنیا کی 40 فیصد سے زائد آبادی اور عالمی معیشت کے تقریباً ایک چوتھائی حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں:2  ن لیگی رہنما عہدوں سے فارغ

    بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں:2 ن لیگی رہنما عہدوں سے فارغ

    مسلم لیگ (ن) پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کرتے ہوئے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے مخلص اور دیرینہ کارکنوں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ :2 ن لیگی رہنما ؤں کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے-

    مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی زیرِ صدارت صوبائی تنظیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی عہدیداروں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں خالی تنظیمی عہدے جلد از جلد پُر کیے جائیں گے،صوبے کی تمام ڈویژن، اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم کو متحرک کرنے، عوامی رابطوں کو تیز کرنے اور بھرپور مہم چلانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    تمام ڈویژنل عہدیداروں کو واضح پیغام دیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں مشکل وقت کےساتھیوں اور پارٹی سےمخلص دیرینہ کارکنوں کو ہر صورت ترجیح دی جا ئے ،عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی روڈ میپ اور حکمت عملی طے کر کے جلد از جلد مرکزی قیادت کو بھجوا ئیں، اجلا س میں واضح کیا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار منعقد ہوں گے۔

    اجلاس کے دوران تنظیمی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں بھی عمل میں لائی گئیں چوہدری جاوید بوٹا اور محسن رانجھا کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ سمیرا ملک اور حافظ عثمان عباسی کو ان کے عہدوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے،اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا، جس پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کی جانب سے یہ اصولی مؤقف اپنایا گیا کہ اس معاملے پر حتمی بحث اور فیصلہ پارلیمنٹ کے فورم پر ہونا چاہیے۔

  • یکم ربیع الثانی پیر 14 ستمبر کو ہوگی

    یکم ربیع الثانی پیر 14 ستمبر کو ہوگی

    ملک بھر میں ماہِ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ربیع الثانی پیر 14 ستمبر کو ہوگی۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ماہِ ربیع الثانی کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا، جس کے باعث چاند دیکھنے میں مشکلات پیش آئیں تاہم جن علاقوں میں مطلع صاف تھا، وہاں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کے حوالے سے اطلاعات اور شہادتوں کا جائزہ لیا گیا، تاہم کسی مقام سے بھی ایسی شہادت موصول نہیں ہوئی، تمام شواہد اور اطلاعات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہِ ربیع الثانی کا آغاز پیر 14 ستمبر سے ہوگا، عوام کو ربیع الثانی کے آغاز کے حوالے سے حتمی اطلاع دے دی گئی ہے، ملک بھر میں مذہبی امور اور متعلقہ ادارے نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے مطابق اپنی سرگرمیوں کا تعین کریں گے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    ہفتے کے روز پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,346 ڈالر پر پہنچ گئی،جس کے زیر اثر ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے مقرر ہوگئی،اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 53 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 6,924 روپے فی تولہ ہو گئی۔

    جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالرکی قدرمیں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیریقینی اورجغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

  • لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

    لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم ابراہیم خان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سال 2025 کے مقدمہ نمبر 290 میں مطلوب تھا،مقدمے کے مطابق ملزمان نے ڈنمارک کے ایمپلائمنٹ ویزے فراہم کرنے کے نام پر متاثرین سے فی کس 22 لاکھ روپے وصول کرنا تھے، جبکہ بیشتر رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی تھی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران آئی بی ایم ایس (IBMS) سسٹم میں موجود اسٹاپ لسٹ میں ہٹ ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔

  • قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا 62واں اجلاس:یکساں ای فائلنگ اور الیکٹرانک عدالتی ریکارڈ نظام کی اصولی منظوری

    قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا 62واں اجلاس:یکساں ای فائلنگ اور الیکٹرانک عدالتی ریکارڈ نظام کی اصولی منظوری

    چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا 62واں اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا، جس میں جبری گمشدگیوں کے مقدمات کے ازالے کے مجوزہ طریقہ کار اور کمیشن کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ، وزارتِ قانون و انصاف کو جبری گمشدگیوں سے متعلق معاملہ جلد حتمی شکل دے کر آئندہ اجلاس میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی-

    اجلاس میں لاہور، پشاور اور سندھ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے شرکت کی کمیٹی نے مؤثر نظامِ انصاف، انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور عدالتی اداروں کی استعداد میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا،کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات کے ازالے کے مجوزہ طریقہ کار اور کمیشن کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیا وزارتِ قانون و انصاف کو ہدایت کی گئی کہ معاملے کو جلد حتمی شکل دے کر آئندہ اجلاس میں جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

    اجلاس میں ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے قانون کی حکمرانی کے اشاریے سے ہم آہنگ قومی عدالتی اصلاحاتی فریم ورک پر بھی غور کیا گیامجوزہ قانون کی حکمرانی ٹریکر کے اشاریے تمام ہائیکورٹس کو تجاویز کے لیے بھجوانے جبکہ اسے 15 مارچ 2027 تک عدالتی نظام کی تمام سطحوں پر مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کمیٹی نے قومی قانون کی حکمرانی اشاریے اور عدالتی اصلاحات ٹریکر پورٹل کی تیاری میں لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کاوشوں کو سراہا کمیٹی نے انصاف کے شعبے کے لیے میڈیا اینڈ اسٹریٹجک کمیونیکیشنز سیل فوری طور پر مکمل فعال کرنے اور عدالتی ڈیٹا کی بروقت، درست اور ذمہ دارانہ ترسیل کے لیے معیاری طریقۂ کار وضع کرنے کی ہدایت کی قانون کی حکمرانی کے اشاریے پر پاکستان کی کارکردگی کے غیر جانبدارانہ جائزے کے لیے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    اجلاس میں قومی یکساں ای فائلنگ اور الیکٹرانک عدالتی ریکارڈ نظام کی اصولی منظوری دی گئی اس نظام کو عدالتی شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت، کارکردگی اور انصاف تک رسائی کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا گیا آزمائشی مرحلے میں بار کو ہر قدم پر اعتماد میں لینے اور منتخب مقامات پر خاندانی مقدمات سے پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی گئی منصوبہ فیملی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ، متعلقہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک مربوط ہوگا۔

    قومی ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کو حتمی شکل دینے کے لیے ہائیکورٹس اور بار کونسلز کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو مجوزہ جوڈیشل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے لیے سائبر سکیورٹی فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    کمیٹی نے قومی عدالتی تجزیاتی ڈیش بورڈ میں 17 ترجیحی کیٹیگریز کے کامیاب انضمام کو سراہتے ہوئے ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو ڈیٹا کی مکمل اور درست فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہائیکورٹس کو مقدمات کے فیصلوں، زیرِ التوا مقدمات اور پرانے مقدمات کے بوجھ سے متعلق ماہانہ کارکردگی بریفنگ کا نظام مستقل بنانے کا بھی کہا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم ستمبر 2025 سے 31 جولائی 2026 تک ضلعی عدلیہ نے 14 لاکھ 67 ہزار 675 مقررہ مدت کے مقدمات کے فیصلے کیے۔ کمیٹی نے اسے واضح مدت، قابلِ پیمائش اہداف اور مسلسل ادارہ جاتی نگرانی کی مؤثریت کا مظہر قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ، جوڈیشل افسران اور عملے کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

    ماڈل فوجداری عدالتوں نے اس عرصے میں 91 ہزار 71 جبکہ ماڈل دیوانی عدالتوں نے 42 ہزار 386 مقدمات کے فیصلے کیے، یوں دونوں نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 33 ہزار 457 مقدمات نمٹائے ہائیکورٹس کو پرانے اور دیرینہ زیرِ التوا مقدمات میں مزید کمی پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی کمیٹی نے ضلعی عدلیہ کے جوڈیشل افسران اور عملے کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی اپنانے کا متفقہ فیصلہ کیا تمام ہائیکورٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظور شدہ ہیلتھ انشورنس پالیسی کی طرز پر طبی سہولیات فراہم کریں گی۔

    اجلاس میں عدالتی سروس کے لیے قانونی فریم ورک تشکیل دینے کا عمل شروع کرنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہائیکورٹس کو بلوچستان ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایکٹ 2021 کی طرز پر عدالتی سروس کے لیے قانونی فریم ورک وضع کرنے کی اجازت دی گئی ،ہائیکورٹس اپنی ضروریات کے مطابق مجوزہ خواتین سہولت مراکز کے ڈیزائنز پر بھی عملدرآمد کرسکیں گی،کمیٹی نے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے روٹیشن پالیسی پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • زرعی شعبے کا پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے،وزیراعظم

    زرعی شعبے کا پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے پاکستان کے بیرون ملک مشنز میں تعینات کمرشل افسران کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے اور زرعی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم نے کسانوں کو فصلوں کی نگرانی کے لیے دستیاب موبائل ایپ کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے مؤثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہےپاکستان کی زرعی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کے لیے مربوط اقدامات لیے جائیں، زرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کے لئے زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈ یشن ناگزیر ہے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافے، زراعت میں جدت لانے، لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی اور زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور شراکت داری ضروری ہے۔

    اجلاس میں زرعی برآمدات میں اضافے کے لئے ویلیو چینز تشکیل دینے کی تجویز دی گئی،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے مالی سال میں پاکستان کے زرعی شعبے سے برآمدات 5.18 بلین امریکی ڈالرز رہیں جن میں چاول، فشریز ، حلال گوشت، آلو، تل، تمباکو ، آم ، مکئی پاکستان کی نمایاں زرعی برآمدات رہیں چین، سعودی عرب ، ایران اور خلیجی ممالک پاکستان کی زراعت برآمدات کے حوالے سے اہم ممالک ہیں ۔

    اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی کونسل کو فعال کیا جائے گا جس میں وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں کی نمائندگی کریں گے ،ڈیجیٹل فارمرز ڈائری-ایگری سٹیک کی تشکیل کی تجویز بھی دی گئی جس کے تحت ملک بھر کے کسانوں اور زرعی لینڈ اور پانی کی جانچ کے ریکارڈز کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا بہتر نتائج کے حامل زرعی طریقہء کاروں کے فروغ کے لئے پاک-گیپ ( پاکستان ۔گڈ ایگریکلچر پریکٹسز ) نظام بھی تشکیل دیا جائے گا،جبکہ زرعی شعبے کے برآمد کنندگان کے فروغ کے لیے زرعی فنانسنگ کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

  • سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ، 115.891 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ، 115.891 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوا جس میں 115.891 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی-

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 115.891 ارب روپے کی مجموعی مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن میں 21.590 ارب روپے کے 5 منصوبے منظور جبکہ 94.301 ارب روپے کے 2 بڑے منصوبے مزید غور کے لیے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی-

    اجلاس میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر، گورننس، اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل اور آبی وسائل کے منصوبوں پر غور کیا گیا، جبکہ زیتون کی کاشت میں نجی شعبے کی شمولیت، ایف بی آر منصوبے میں قابلِ پیمائش نتائج، جامعات میں تحقیق و جدت اور اسپورٹس بورڈ کی ادارہ جاتی صلاحیت بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4ہزار 342ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 56ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 801روپے کی کمی سے 3لاکھ 91ہزار 577روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 53سینٹس کی کمی سے 63ڈالر 92سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 253روپے کی کمی سے 6ہزار 871روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 217روپے کی کمی سے 5ہزار 890روپے کی سطح پر آگئی۔

  • ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ

    ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ

    ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی بغیر کپتان ’سیل ڈرون‘ کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے مطابق امریکی فوج کی بغیر کپتان چلنے والی کشتی کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا، ایرانی حکا م کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں امریکی کشتی کا مبینہ جارحانہ مشن ناکام بنا دیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق تباہ کی گئی کشتی کا شناختی نمبر 5838 ہے اور اس کا نام سیل ڈرون (Saildrone) ہے ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں انسان کی مدد کے بغیر چلنے والی کشتی کا ایک حصہ تباہ دکھائی دے رہا ہے۔

    پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند اور مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں ہے آبی گزرگاہ میں دشمن کی کسی بھی قسم کی موجودگی کو نشانہ بنایا جائے گا دوسری جانب برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر کے مطابق اسے عمان کے ساحل کے قریب دو بحری جہازوں کو پروجیکٹائل لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

    ادھر یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے اہم شہر موخا پر قبضہ کرلیا ہے، جس کے بعد باب المندب آبنائے پر ان کا کنٹرول مزید وسیع ہوگیا ہے باب المندب دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے۔