Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • شوٹنگ مقابلہ،وفاقی وزیرنے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

    شوٹنگ مقابلہ،وفاقی وزیرنے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے زیر اہتمام ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ 2024 کے مقابلے میں وفاقی وزیر تجارت نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    باغی ٹی وی : وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ مقابلہ 2024 میں 47 پیشہ ور شوٹرز نے حصہ لیا،ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ 2024 کے مقابلے میں نعمان علی نے پہلی پوزیشن اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، تیسری پوزیشن خرم عدیل کے نام رہی،ایس ایم جی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عرفان جان، دوسری خوشاب خان اور تیسری زاہد اقبال کے نام رہی۔

    بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر جام کمال خان نے شوٹنگ مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقابلے میں حصہ لے کر دوسری پوزیشن بھی اپنے نام کی جہاں ڈی آئی جی پولیس عنایت علی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے،تقریب میں وفاقی وزیرجام کمال خان کے بیٹے جام محمد خان نے اپنے والد کی طرف سے ایوارڈ وصول کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

    کینیڈا کا مزید بھارتی سفارتکاروں کو بھی نکل جانے کا نوٹس

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

  • سینیٹ اجلاس  اتوار ساڑھے بارہ بجے، قومی اسمبلی اجلاس اتوار 11 بجے تک ملتوی

    سینیٹ اجلاس اتوار ساڑھے بارہ بجے، قومی اسمبلی اجلاس اتوار 11 بجے تک ملتوی

    اسلام آباد: سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے شروع ہونا تھا –

    باغی ٹی وی : مقررہ وقت پر عملے نے اجلاس کے پیش نظر گھنٹیاں بجائیں تاہم ڈیڑھ گھنٹے میں صرف 9 سینیٹر ایوان پہنچ سکے جبکہ اس دوران چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین بھی چیمبر سے غائب رہے،مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک 8 منٹ تاخیر سے پہنچے دوسرے دروازے سے نکل گئے جبکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان بھی ایک دروازے سے داخل ہوکر دوسرے سے واپس روانہ ہوگئیں۔

    اس کے بعد ن لیگ کے سینیٹر ساجد میر پہنچے اور وہ بھی دوسرے دروازے سے روانہ ہوگئے بعد ازاں 20 منٹ کی تاخیر کے بعد پیپلز پارٹی کی پلوشہ رحمان، شہادت اعوان، ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب ایوان میں پہنچیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد ایوان میں پہنچے۔

    بعد ازاں سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہواجس میں صرف 37 اراکین شریک ہوئے جو اجلاس کے دوران بڑھ کر 51 ہو گئی۔ جس میں سے پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی ارکان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی فائل بھی ایوان میں پہنچا دی گئی۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ارکان ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے 2 ارکان بھی ایوان میں پہنچے۔ جن میں ایم ڈبلیو ایم کے سینیٹر راجہ ناصر عباس اور نیشنل پارٹی کے جان بولیدی شامل ہیں۔

    اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہونے کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا گیا جبکہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کی سپورٹ کے لیے لیگل فریم ورک کو زیادہ مستحکم بنایا گیا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری رول کو مستحکم کیا گیا۔ 2008 میں عالمی معاشی بحران میں کئی کمپنیاں ڈوب گئیں خدانخواستہ کوئی فنانشل ادارہ مشکل میں جاتا ہے تو اس حوالے سے اصلاحات کی گئی ہیں۔ اور بنکنگ محتسب کے پاس شکایات کے لیے آسانی پیدا کی گئی ہے۔

    بعد ازاں بحث کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 6 لاکھ سالانہ انکم پر کوئی ٹیکس نہیں۔ اور یہ واحد ملک ہے جس میں نان فائلر کی اختراع ہے لیکن نان فائلرز کی اختراع ختم کرنا ہو گی نان فائلر سے متعلق قانون سازی لانے والے ہیں۔ جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں ٹیکس نہ دیں تو ووٹ نہیں دے سکتے۔ اب مجھ سے بھی ذرائع آمدن اور کاروبار کے اضافی سوال ہوں گےسیاسی لوگوں کو بینکنگ کی کسی سہولت سے انکار نہیں ہونا چاہیئے۔ میں خود بھی ایک سیاسی آدمی ہوں اور بینکوں کو سیاسی لوگوں کے ساتھ بھی کاروبار کرنا چاہیئے۔

    سینیٹر دنیش کمار نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے بات کرنے کی اجازت مانگی،دنیش کمار کو اجازت ملی تو انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ آج 6دن ہوچکے ہیں ہم مسلسل آرہے ہیں،آج ترامیم پیش کی جائیں، انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ فون آرہے ہیں کہ کیا بناترامیم کا،اب ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیا گیا ہے،جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا اس کو دیکھیں گے اگر آپ عوامی مفاد میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں۔

    دوسری جانب رات گئے شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا جو بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔

  • مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

    مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

    اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے آئینی ترامیم پر مشاورت کی کوششیں جاری ہیں اور مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت ہوگی بلاول بھٹو 24 گھنٹوں میں چوتھی بار مولانا کے گھر پہنچ گئے، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے گھر موجود ہیں۔

    ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پرموجود حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ کیا اور اہم سیاسی امور پر مشاورت کی وزیراعظم نے آئینی ترامیم پر معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا جبکہ حکومتی قانونی ٹیم نےمولانا فضل الرحمان سےبات چیت سےمتعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس تاحال شروع نہ ہوسکے۔ سینیٹ کا اجلاس رات 8بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس رات ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا تھاسینیٹ کا اجلاس شروع ہونے میں دو گھنٹے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی شروع ہونے میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہے۔

    واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گھرسیاسی رابطوں اور سرگرمیوں کامرکز بن گیا۔ سیاسی صورتحال سمیت مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد سے پہلے پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی بعدازاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے جہاں ان کی ملاقات بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کےسربراہ اختر مینگل سے بھی ہوئی۔

    بلاول بھٹو کے ہمراہ نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور شیری رحمان تھیں جبکہ پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹرگوہر،سلیمان اکرم راجہ اوراسد قیصر سمیت دیگر شامل تھے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا بھی وفد کے ہمراہ تھے، اس سے قبل شہباز شریف بغیر پروٹوکول کے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے تھے لیکن مذاکرات ناکام ہوئے اور اس کے بعد مولانا کا سخت ردعمل بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کیا تو مشاورت کا عمل روک دیں گے۔

  • کینیڈا کا مزید بھارتی سفارتکاروں کو بھی نکل جانے کا نوٹس

    کینیڈا کا مزید بھارتی سفارتکاروں کو بھی نکل جانے کا نوٹس

    ٹورنٹو: کینیڈین وزیرِخارجہ میلینی جولی نے کہا کہ بھارت کے 6 سفارت کاروں کو نکالا جاچکا ہے اور جو رہ گئے ہیں وہ نوٹس پر ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیرِخارجہ میلینی جولی نے کہا کہ بھارت کے 6 سفارت کاروں کو نکالا جاچکا ہے اور جو رہ گئے ہیں وہ نوٹس پر ہیں۔

    میلینی جولی نے کہا کہ جو کچھ بھی کینیڈا کر رہا ہے وہ جنیوا کنونش کے مطابق ہے یعنی سلامتی کے معاملے میں کسی نوع کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جن بھارتی سفارت کاروں کو نوٹس پر رکھا گیا ہے ان کا تعلق ٹورنٹو اور وینکوور سے ہے نیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب کوئی بھی سفارت کار کینیڈا کی سرزمین پر برداشت نہیں کیا جائے گا، جس کے باعث مقامی سطح پر لوگوں کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہو۔

    آئینی ترمیم حکومت کا بل ، ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف …

    واضح رہے کہ گزشتہ برس برٹش کولمبیا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی سفارت کاروں اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کا معاملہ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر میں کینیڈا کی پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا۔ بھارت نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

    تاہم تین دن قبل بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کو اچانک بڑا دھچکا اس وقت لگا تھا جب کینیڈا کے تفتیش کاروں نے گزشتہ برس کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں خالصتان نواز سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے 6 بھارتی سفارت کاروں کو پرسنز آف انٹریسٹ قرار دیتے ہوئے اُن سے تفتیش کا عندیہ دیا تھا ان میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما بھی شامل تھے۔

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    بھارت نے کینیڈین حکومت کے اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ہائی کمشنر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا اس پر کینیڈین حکومت نے سنجے کمار ورما کو نکل جانے کا حکم دیا اس کے بعد بھارت نے بھی چند کینیڈین سفارت کاروں کو نکل جانے کا حکم دیا تب سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

  • ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کی طرف ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : آئینی ترمیم کے معاملے میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے،26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے،پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام مولانا تک پہنچایا-

    بعد ازاں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈرافٹ ہمارے پاس آیا ہے اس پر اتفاق رائے نہیں ہوا، مولانا صاحب کے ساتھ ہمارا بڑا اچھا وقت گزرا ہے، بانی چیئرمین نے مولانا کے کردار کو سراہا ہے، مولانا نے ہمارے ساتھ میٹنگز کی ہیں اور یہی جمہوری عمل ہوتا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی سرزنش والی بات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی بانی چیئرمین کے غصے کی بات کی غلط کی، بانی چیئرمین نے ایک لفظ نہیں کہا سب جھوٹ ہے، بانی چیئرمین نے کوئی احتجاج کی کال نہیں دی، بانی کبھی بھی اپنی ذات کا ذکر نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں عوام کی توجہ ہٹ جائے گی۔

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کی طرف ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں، اگر لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے، ایسے لوگوں کو اٹھانا ہے تو وزیراعظم کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پارلیمانی نمائندے پارلیمان میں آئیں گے، توقع کرتے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوں گے،ہمارے دو سینیٹرز حکومت کے حق میں ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، ڈاکٹر زرقا تیمور اور فیصل رحمان حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گھرسیاسی رابطوں اور سرگرمیوں کامرکز بن گیا سیاسی صورتحال سمیت مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔

    صدرمملکت کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع

  • آئینی ترمیم حکومت کا بل ،  ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف رضا گیلانی

    آئینی ترمیم حکومت کا بل ، ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔

    باغی ٹی وی: پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹر نے کہا کہ کسی ممبر نے ہراساں کرنے یا کسی بھی متعلق کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی جبکہ جن کے حوالے سے اطلاعات ملیں تو میں نے اُن سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منتخب نمائندے ہیں جب ایوان میں آئیں گے تو دیکھتے ہیں کہ کیا بات کرتے ہیں، ڈرانے سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے، آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    واضح رہے کہ دوسری جانب سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔

    سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کل کا سورج پاکستان کی سیاست میں استحکام لے کر آئے گا، سیاست کے استحکام کے لئے بہت لمبا سفر کیا ہے، پاکستان بہت مشکل سے ڈیفالٹ سے نکلا ہےجبکہ سینیٹر انوشہ رحمان نے میڈیا گیلری کی طرف صحافیوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن رہیں آئینی ترمیم آرہی ہے۔

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

  • 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج کوئی آئے یا نہ آئے 26 ویں ترمیم پاس ہو جائے گی، آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی-

    باغی ٹی وی: سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔

    انہوں نے کہا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، اب کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، جو ابھی سے رونا دھونا کر رہے ہیں تو جاؤ کوئی وضاحت نہیں ہے، آپ لوگ پریشان نہ ہوں ترمیم ہو گی، کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا، سمجھتے ہوکہ اٹھایا گیا ہے تو جاؤ سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے سمجھتے رہو!، پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہو، سمجھ کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں، ان تمام الزامات پر کوئی وضاحت نہیں پیش کی جائے گی، ان کو پتا ہے کہ 26 ویں ترمیم ہونی ہے اس لیے انہوں نے رونے دھونے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانےمیں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کاکردار ہے، قوم کو سمجھ آگئی ہےکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نےپاکستان کوبربادکیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔

    سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کل کا سورج پاکستان کی سیاست میں استحکام لے کر آئے گا، سیاست کے استحکام کے لئے بہت لمبا سفر کیا ہے، پاکستان بہت مشکل سے ڈیفالٹ سے نکلا ہے۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے میڈیا گیلری کی طرف صحافیوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن رہیں آئینی ترمیم آرہی ہے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

  • مخصوص نشستوں کا کیس: 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر چیف جسٹس  کا اظہار برہمی

    مخصوص نشستوں کا کیس: 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی

    اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود سے وضاحت طلب کرلی، چیف جسٹس نے اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کر لی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحت طلب کی کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ ویب ماسٹرسے جواب طلب کیا گیا ہے کہ بغیراوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پرکیسےآئی؟

    واضح خیال رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کی تھی، اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا، مختصر حکمنامے کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اس کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

  • گلاب جامن بیچنے والا برنس روڈ کا روہت شیٹھی

    گلاب جامن بیچنے والا برنس روڈ کا روہت شیٹھی

    کراچی:شہر قائد کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر مٹھائی کا ٹھیلہ لگانے والے روہت شیٹھی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر تازہ تازہ گلاب جامن شیرے میں بھگو کر بیچنے والا شخص رضوان نامی نوجوان ہے جس کے انتہائی لذیذ گلاب جامن اور جلیباں کھانے لوگ دور دور سے آتے ہیں لیکن ان کو برنس روڈ کا روہت شیٹھی اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی شکل مشہور بھارتی فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی سے بھی بہت ملتی ہے

    رضوان کا کہنا تھا کہ لوگ ان سے دور دور سے ملنے آتے ہیں اور ساتھ میں سیلفیاں بھی کھنچواتے ہیں تاہم انہیں اداکاری یا ہدایتکاری میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں ہےرضوان کا گلاب جامن بیچنے کا اسٹائل ہے وہ اسے بڑے چمچے سے اچھال کر پلیٹ پر ڈالتے ہیں رضوان کا کہنا تھا کہ روہت شیٹھی بھارت میں ایکشن اسٹنٹ دکھاتے ہیں تو میں پاکستان میں اسٹنٹ دکھاتا ہوں، اگر روہت شیٹھی سے ملنے کا موقع ملا تو وہ ضرور ان سے ملیں گے تاہم وہ بھارت نہیں جائیں گے روہت شیٹھی کو دبئی آنا ہوگا۔
    rizwan
    رضوان نے انکشاف کیا کہ بھارت سے ایک شخص ان سے ملنے بھی آیا تھا کیونکہ ان کی شکل روہت شیٹھی سے ملتی ہے۔

  • یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے،مکان مالک

    یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے،مکان مالک

    غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک مکان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر کیا ہے جو کہ وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی:یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے سنوار کی شہادت سے قبل کے مناظر بھی جاری کیے جن مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخموں سے چور سنوار ایک گھر میں صوفے پر بیٹھے ہیں اور الٹے ہاتھ سے ڈرون پر چھڑی پھینکتے ہیں، بعدازاں اسرائیلی فوج ٹینک سے گولہ باری کرکے گھر تباہ کر دیتی ہے اور یحییٰ سنوار شہید ہوجاتے ہیں۔
    sinwar

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    حماس کے شہید سربراہ نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے فلسطینی میڈیا کے مطابق گھر کے مالک نے اسرائیلی جارحیت سے قبل کی گھر کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ صوفہ بھی موجود ہے،گھر کے مالک نے لکھاکہ ثابت قدم رہنے والے یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے اور میں اس اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

    یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای