Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسحاق ڈار  کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ،خطے کے امور پر تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ،خطے کے امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبداللطیف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماں کے درمیان خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہفتے کے روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے ہم منصب بدر عبداللطیف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے مکالمے اور تناؤ میں کمی کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا، دونوں ممالک نے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • ایران جنگ:امریکا میں گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    ایران جنگ:امریکا میں گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    امریکا میں گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی گیلن گیس کی قیمت $4.10 تک پہنچ گئی۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے ، وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، جبکہ امریکا میں گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں فی گیلن گیس کی قیمت $4.10 تک پہنچ گئی، یہ اضافہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 12 سینٹ کا اضافہ ہے جو غیر معمولی اضافہ ہے۔

    قیمتوں میں یہ اضافہ 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سے 37 فیصد تک ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ خلیج فارس میں ہرمز کے تنگ راستے کی تقریباً بندش ہے س آبی گذرگاہ سے دنیا کے لیے تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کے لیے اہم ہے اور مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار میں کمی بھی ہے،ریاست کیلیفورنیا میں فی گیلن گیس کی سب سے زیادہ اوسط قیمت $5.92 کے قریب ہے جبکہ اوکلاہوما میں سب سے کم قیمت $3.29 فی گیلن ہے۔

  • مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا،جس یں خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف کی رقم پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے ایک مؤثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں اور ویگنوں، اور گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی گئی ہے کوشاں ہیں کہ معاشی طور پر کمزور طبقے پر ریلیف کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہو، مشکل وقت میں اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کے کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے وزیرِ اعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت کے عوام کو ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں، اجلاس کو عوامی ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طلحہ برکی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • عمران خان سے قانونی مشاورت کیلئے  ملاقات کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان سے قانونی مشاورت کیلئے ملاقات کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    توشہ خانہ ون کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور عمران خان سے قانونی مشاورت کیلئے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئیں،بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے متفرق درخواستیں دائر کیں۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں دائر کر دیں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر متفرق درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ون کیس میں 31 جنوری 2024 کو سزائیں ہوئیں سزا کے خلاف اپیلیں ابھی تک ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں جو سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں، استد عا ہے کہ توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائیں ۔

    اس کے علاوہ بیرسٹر سلمان نے اسلام آبا دہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر قانونی مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی کو وکیل سے ملاقات کی اجازت مانگی گئی ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 20 دسمبر 2025 کے بعد سے بانی پی ٹی آئی کی اپنے کونسل سے کوئی بامقصد ملاقات نہیں ہوسکی، تقریباً تین ماہ اور بارہ دن سے بانی پی ٹی آئی کو قانونی رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔

    درخواست میں چیئرمین نیب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست 19 مارچ 2025 سے زیر التوا ہے جس پر اب تک 16 مختلف تاریخوں پر سماعت ہو چکی ہے نیب کا رویہ کیس کی کارروائی میں جان بوجھ کر تاخیر اور رکاوٹ پیدا کرنے والا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے وکلاء کی ملاقات کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں وکیل سے ملاقات کا حق جیل رولز 1978 اور آئین کے آرٹیکل 9، 10-اے اور 14 کے تحت بنیادی حق ہے، عدالت اپیل کی تیاری کے لیے دونوں اپیل کنندگان کی وکیل سے ملاقات کا فوری حکم دے۔

  • ایران جنگ کے اثرات:دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت کم ہو گئی

    ایران جنگ کے اثرات:دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت کم ہو گئی

    ایران جنگ کے باعث مارچ 2026 ارب پتیوں کے لیے نقصان دہ مہینہ ثابت ہوا۔

    امریکی جریدے فوربز کے مطابق کے مطابق اس دوران اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اشاریے ایس اینڈ پی 500 اور نیکسڈیک تقریباً 5 فیصد گر گئے، جس سے دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت کم ہو گئی دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں سے 9 اپریل کے آغاز پر پہلے کے مقابلےمیں کم دولت کےساتھ داخل ہوئے مجموعی طور پر ان کی دولت 100 ارب ڈالر سے زائد کم ہو کر 2.5 ٹریلین ڈالر رہ گئی۔

    درجہ بندی میں بھی ٹاپ 10 میں شامل افراد میں سے صرف 4 اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکے، جن میں ایلون مسک بدستور پہلے اور سرگئی برن دوسرے نمبر پر موجود ہیں تاہم مسک اور لیری پیج سمیت 5 بڑے ارب پتی ایسے رہے جن کی دولت میں کم از کم 20 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ایلون مسک کی دولت 22 ارب ڈالر کم ہو کر 817 ارب ڈالر رہ گئی، جبکہ لیری پیج کی دولت 20 ارب ڈالر کمی کے بعد 237 ارب ڈالر تک آ گئی۔

    سب سے زیادہ نقصان فرانس کے برنارڈ آرنو کو ہوا، جو ساتویں نمبر سے دسویں نمبر پر آ گئے اور ان کی دولت 28 ارب ڈالر کم ہو گئی اسی طرح اسپین کے امانسیو اورٹیگا بھی نمایاں طور پر نیچے آئے اور ان کی دولت میں 20 ارب ڈالر کی کمی ہوئی وارن بفیٹ بھی ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے اور نویں سے گیارہویں نمبر پر چلے گئے۔ دوسری جانب وال مارٹ کے وارث راب والٹن معمولی نقصان کے باوجود تین سال بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔

    اس فہرست میں واحد اضافہ مائیکل ڈیل کی دولت میں دیکھنے میں آیا، جو 13ویں نمبر سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ جیف بیزوس بھی تیسرے نمبر پر آ گئے، حالانکہ ان کی دولت میں معمولی کمی ہوئی مارچ 2026 میں دنیا بھر میں 3,428 ارب پتی افراد موجود تھے یہ اعداد و شمار یکم اپریل 2026 کے مطابق ہیں، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں روزانہ اتار چڑھاؤ کے باعث دولت میں بھی مسلسل تبدیلی آتی رہتی ہے۔

  • موجودہ صورتحال میں حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونے دی،عطا تارڑ

    موجودہ صورتحال میں حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونے دی،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قلت نہیں، پڑوسی ملک میں پیٹرول کیلئے قطاریں لگی ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت غریب آدمی اور کاشتکار کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے-

    پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ مشرقی ہمسایہ ملک میں پیٹرول کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہیں اور پیٹرول دستیاب نہیں، خطے کے کئی ممالک میں پیٹرول کی قلت ہوگئی ہے موجودہ صورتحال میں حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونے دی، وزیراعظم نے بروقت نوٹس لیا اس لیے پیٹرو ل کی قلت پیدا نہیں ہوئی، جنگ کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہونے کے باعث پیٹرول کی قیمتیں اوپر گئیں، پیٹرول کے استعمال میں ہم سب کو احتیاط کے ساتھ چلنا ہوگا۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے وزرا کی تنخواہیں کاٹیں، گاڑیاں کم کیں لیکن عوام کیلئے پیٹرول کی قلت نہ ہونے دی، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام قومی قیادت کو گزشتہ روز اکٹھا کیا گیا، قومی قیادت کو بتایا گیا کہ اب حکومت کیلئے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوگیا ہے اور مشاورت کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور سبسڈی کا نظام واضح کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی ملنے سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک عوام خود کو محفوظ محسوس نہ کریں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم روز وزرا سے کارکردگی کا پوچھتے ہیں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے ڈیجیٹل والٹ کا انتظام کیا جارہا ہے۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ عوام کے تحفظ کیلئے دن رات کوشش کریں گے، ان مشکل حالات میں کہنا چاہتے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کوشش ہے کہ مشکل حالات میں عوام کیلئے سہولت پیدا کیا جائے، تیل کی قلت ہمارا مسئلہ نہیں، اس کی قیمت مستحکم رکھنا چیلنج تھا، تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے سے لوگوں کی عید اچھی گزری۔

    وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھاکہ حکومت غریب آدمی اور کاشتکار کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، بس مالکان کو اس شرط پر سبسڈی دی جا رہی ہے کہ کرا ئے نہیں بڑھائے جائیں گے اور مال بردار گاڑیوں کو اس لیے سبسڈی دی جا رہی ہے ، اشیائے ضروریہ مہنگی نہ ہوں، 129 ارب روپے ترقیاتی منصو بو ں سے کاٹ کر عوام کو دیے گئے، وزیراعظم نے مڈل کلاس کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کی، عوام کو بھی پیٹرول کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

  • امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھانجی اور ان کی بیٹی  گرفتار

    امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھانجی اور ان کی بیٹی گرفتار

    امریکی حکام نے ایران کے مرحوم جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور ان کی بیٹی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا،امریکی وفاقی ایجنٹوں نے مرحوم ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کی جانب سے ان کی قانونی مستقل رہائشی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے-

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وفاقی حکام نے سابق ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی شہید کی بھانجی حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کو گرفتار کر لیا ہے یہ اقدام اس کے بعد کیا گیا جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان کا قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ) کا درجہ منسوخ کر دیا، ان کی گرفتاری امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفارسمینٹ کی تحویل میں ہونے کے بعد سامنے آئی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق، حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی اب امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی حراست میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرین کارڈ کی منسوخی اور گرفتاری امریکی قوانین کے مطابق کی گئی کارروائی ہے۔

    واضح رہے جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 کی صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا اسی حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی مارے گئے تھےمرحوم جنرل قاسم سلیمانی ایران کی اسلامی انقلاب گارڈز کور پاسدارانِ انقلاب کی بیرونی شاخ، قدس فورس کے سربراہ تھ وہ ایران اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ بڑھانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے تھے اور عراق و شام میں لڑائیوں میں اہم قائد کے طور پر جانے جاتے تھے، ان کی شہرت ایران کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ تھی۔

  • متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصروں کو مسترد کر دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے یہ ذخائر دوطرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے اور یہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مضبوط حمایت کا مظہر ہیں،حکومت پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کررہی ہے اور یہ ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے جسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔

    پاکستان کامتحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس سودسمیت واپس کرنے کا فیصلہ

    دفترِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے،پاکستانی عوام پاک امارات دوستی کے قیام میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان، یو اے ای کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔

    مضبوط بحری قوت قومی خودمختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے،صدر مملکت

  • مضبوط بحری قوت قومی خودمختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے،صدر مملکت

    مضبوط بحری قوت قومی خودمختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ میں پی این ایس خیبر کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پی این ایس خیبر کی شمولیت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاری میں مسلسل بہتری کا مظہر ہے پاک بحریہ نے ہر موقع پر بالخصوص معرکہ حق کے دوران قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں بدلتے ہوئے علاقائی تناظر میں مضبوط بحری قوت قومی خودمختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے،صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

    جدید جنگی جہاز ’پی این ایس خیبر‘ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی،ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا ایک اور الٹی میٹم

  • معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی،ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا ایک اور الٹی میٹم

    معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی،ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا ایک اور الٹی میٹم

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ ‘یاد رکھیں جب میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن دیے تھے،وقت نکلتا جا رہا ہے، اب 10 دن کا دیا وقت ختم ہو رہا ہے، معاہدہ نہ ہوا تو ان پر جہنم برسانے کے لیے 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں-

    ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایف 16 طیارےکی تباہی سے ایران سے مذاکرات پر اثر نہیں پڑےگایہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگی طیارے کی تباہی سے سفارتی عمل متاثر نہیں ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی نہیں کہہ سکتاکہ لاپتا عملے کے رکن کو نقصان پہنچایاگیا تو امریکاکیا اقدام کرےگا۔

    امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا، ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے مرکزی کمانڈرز اور اہم شخصیات شہید ہوگئی تھیں جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں خطے میں قائم امریکی بیسز اور اسرائیل کو نشانہ بنایا۔

    بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ ایران کو جنگ بندی معاہدہ کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بدترین کارروائیوں کی دھمکی دی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 مارچ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ نہ کرنے اور 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملے کیے جائیں گے۔