Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے برطانیہ میں آج  30 سے زائد ممالک کا اجلاس

    آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے برطانیہ میں آج 30 سے زائد ممالک کا اجلاس

    برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 35 ممالک کے ساتھ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

    دنیا کے تقریباً 35 ممالک جمعرات کے روز ایک اہم ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد ایران کے خلاف جاری امریکی-اسرائیلی جنگ کے باعث بند ہونے والی اہم عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے سفارتی اور سیاسی دباؤ بڑھانا ہے۔

    امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یہ اجلاس برطانیہ کی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر کی سربراہی میں منعقد ہوگا، جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح مؤثر سفارتی اور سیاسی اقدامات کے ذریعے جہاز رانی کی آزادی بحال کی جا سکتی ہے، پھنسے ہوئے جہازوں اور ملاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، اور ضروری اشیاء کی ترسیل کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے –

    اسٹارمر نے کہا کہ گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا آسان نہیں ہوگا، لیکن تمام ممکنہ سفارتی اور سیاسی اقدامات پر غور کیا جائے گا تاکہ جہازوں اور عملے کی حفاظت کے ساتھ اہم اشیا کی ترسیل دوبارہ شروع کی جا سکے وہ اجلاس میں شامل ممالک جو پہلے ہی محفوظ راستے کے لیے تعاون کرنے پر تیار ہیں، اس ہفتے کی بات چیت میں حصہ لیں گے اجلاس کے بعد برطانیہ اپنے عسکری منصوبہ سازوں کے ساتھ بھی حکمت عملی تیار کرے گا تاکہ ہرمز کی گزرگاہ دوبارہ کھولنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

    عالمی رہنما ایران کی جانب سے اس سمندری راستے کے بند ہونے پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، کیونکہ یہاں سے دنیا کے پانچویں حصہ تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہےاس بندش کے بعد عالمی توانائی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور کئی ممالک نے اپنی اسٹراٹیجک تیل اور گیس کے ذخائر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بحران کم کیا جا سکے۔

  • ایران کیخلاف جنگ سے انکار،ٹرمپ  فرانسیسی صدر کو  بیوی سےمار کےطعنےدینے لگے

    ایران کیخلاف جنگ سے انکار،ٹرمپ فرانسیسی صدر کو بیوی سےمار کےطعنےدینے لگے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ’فرانس کے میکرون کو فون کیا، جن کے ساتھ ان کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں اور وہ ابھی تک جبڑے پر لگنے والے وار (تھپڑ) سے سنبھل رہے ہیں‘۔

    ٹرمپ نے کہا کہ فرانس کاصدر میکرون جسکی بیوی اسے بہت زلیل کرتی ہے اورابھی تک اسکا دایاں جبڑہ( بیوی سے مار کھا کر) زخمی ہےمیں نےاسے کیخلاف جنگ میں مدد کیلئے فون کیا لیکن اس نےصاف انکارکر دیا۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب صدر ٹرمپ نے میکرون کا مذاق اُڑایا ہے۔ اس سے قبل ڈیووس میں میکرون کی تقریر کے دوران ان کے ہوا بازوں جیسے سن گلاسز پہننے پر بھی ٹرمپ نے طنز کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر ویتنام پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر حکام اور صحافی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے پی کے کیمرہ مین نے چند سیکنڈز کی ویڈیو کلپ ریکارڈ کی جو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی ویڈیو میں صدر میکرون کو جہاز کے گیٹ پر نمودار ہوتے اور اپنی اہلیہ بریگِٹ میکرون کو دونوں ہاتھوں سے دھکیلتے دیکھا گیا، اس دوران صدر میکرون کچھ پریشان نظر آئے مگر پھر رپورٹرز کی طرف دیکھ کر مسکرا کر ہاتھ ہلایا بعد ازاں انہوں نے بریگِٹ کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن بریگِٹ میکرون نے سیڑھیوں کا جنگلہ پکڑ کر اترنے کو ترجیح دی صدر میکرو ن نے صحافیوں کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف ہنسی مذاق تھا۔

    فرانسیسی خاتون اول بریگِٹ میکرون 72 سالہ ہیں اور صدر میکرون سے 24 سال بڑی ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات ہائی اسکول میں ہوئی تھی جب صدر میکرون کی عمر 15 سال اور بریگِٹ کی عمر 39 سال تھی۔ بعد ازاں 2007 میں دونوں نے شادی کی۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اپریل 2026ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے ساتھ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خارجیوں کے اس گروہ کو نشانہ بنایا درست اور مہارت سے کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس جھڑپ سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے میں ناکام رہی ہے افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ مہم عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔

    انہوں نے کامیاب کارروائی میں 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلز ل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے-

  • سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان پر دہشتگردی کی دفعات کے اطلاق کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا۔

    عدالتِ عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت کی ہے کہ مطیع اللہ جان کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات کے خاتمے سے متعلق دائر کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کر کے اس پر فیصلہ کیا جائے، سماعت کے دوران مطیع اللہ جان کی جانب سے وکیل قدیر جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران پراسیکوشن کی جانب سے ہائیکورٹ کو ہدایات دینے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اگر عدالت ڈائریکشن دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ اس معاملے پر فیصلہ نہیں دیتی، اس وقت تک ٹرائل کورٹ میں فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

    واضح رہے کہ مطیع اللہ جان نے دہشتگردی کی دفعات کے خاتمے کے لیے ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم متعلقہ عدالت کے فیصلے کو انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

  • امریکی کلب ڈانسر نے  ایران کے خلاف نئی ممکنہ فوجی تعیناتیوں کا پردہ فاش کر دیا

    امریکی کلب ڈانسر نے ایران کے خلاف نئی ممکنہ فوجی تعیناتیوں کا پردہ فاش کر دیا

    امریکا کے شہر سان ڈیاگو سے تعلق رکھنے والی ایک کلب ڈانسر چارم ڈیز نے ٹک ٹاک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان امریکی فوجی اپنی اگلی تعیناتیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف ممکنہ جنگی مشن کے حوالے سے حساس معلومات عام جگہوں پر شیئر کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں چارم نے بتایا کہ حال ہی میں بڑی فوجی چھاؤنیوں کے قریب واقع کلبوں میں اُداس اور پریشان حال فوجیوں کا رش بڑھ گیا ہے جو اپنی روانگی سے قبل بڑی رقم خرچ کر رہے ہیں کئی نوجوان فوجیوں نے انہیں صاف بتایا کہ وہ اگلے ہفتے ایران کے خلاف محاذ پر روانہ ہو رہے ہیں، جن میں سے کئی بہت ہی کم عمر اور معصوم شکلوں والے ہیں۔

    سان ڈیاگو کا علاقہ امریکا کے بڑے فوجی مراکز کے قریب واقع ہے جہاں بحری اور زمینی فوج کے اہم اڈے موجود ہیں اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر بڑھتے ہوئے فوجی دباؤ کے پیشِ نظر امریکا کسی بڑی عسکری کارروائی کی تیاری کر رہا ہے،ہزاروں اضافی امریکی فوجی، جن میں میرین یونٹس اور ایلیٹ فورسز شامل ہیں، پہلے ہی خطے میں پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔

    امریکی عوام میں اس ممکنہ جنگ کے حوالے سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور کئی خاندان اسے ایک غیر ضروری تنازع قرار دے کر اپنے پیاروں کی زندگیوں کے بارے میں فکر مند ہیں اگرچہ پینٹاگون کی جانب سے ان معلومات کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی اور ویڈیو بنانے والی خاتون نے اسے محض ایک ذاتی مشاہدہ قرار دیا ہے، لیکن اس واقعے نے اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے دور میں فوجی رازوں کو چھپانا کتنا مشکل ہو چکا ہے۔

  • ناسا کا  مشن ’آرٹیمس ٹو‘ 53 سال بعد انسان کو لے کر چاند کی جانب روانہ

    ناسا کا مشن ’آرٹیمس ٹو‘ 53 سال بعد انسان کو لے کر چاند کی جانب روانہ

    امریکی خلائی ادارے ناسا نے 53 سال بعد پہلی بار انسانوں کو چاند کے گرد بھیجنے کے لیے آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔

    یہ راکٹ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے یکم اپریل 2026 کو 6 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوا، جس میں چار خلا باز سوار ہیں یہ مشن مستقبل میں چاند پر دوبارہ انسان اتارنے کی تیاری کا اہم حصہ ہے یہ سفر کئی لحاظ سے تاریخی ہے کیونکہ یہ خلا میں اب تک کے طویل ترین فاصلے، یعنی 2 لاکھ 52 ہزار (4 لاکھ 6 ہزارکلومیٹر) تک سفر کرے گا، جو اپولو 13 کے ریکارڈ سے بھی آگے ہے آخری بار جب انسانوں نے چاند کی سطح پر قدم رکھے تھے، وہ 1972 میں ’اپولو‘ کا آخری مشن تھا –

    مشن ’آرٹیمس ٹو‘ میں ٹیم کی قیادت ریڈ وائزمین بطور کمانڈر کر رہے ہیں، جبکہ کرسٹینا کوچ چاند کے کسی بھی مشن کا حصہ بننے والی پہلی خاتون خلانورد بن گئی ہیں ان کے ہمراہ وکٹر گلوور چاند کی جانب سفر کرنے والے پہلے سیاہ فام خلانورد کے طور پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں، اور جیرمی ہینسن کا تعلق کینیڈا سے ہے جو اس مشن میں شامل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلانورد ہیں۔

    ناسا حکام کے مطابق یہ مشن نہ صرف چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے خواب کو حقیقت کے قریب لانے میں مدد دے گا بلکہ مستقبل میں مریخ تک انسانی رسائی کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

    ادارے کے ایڈمنسٹریٹر جیریڈ آئزک مین نے کہا کہ امریکہ 2028 تک چاند کے جنوبی قطب پر انسان اتارنے کا ہدف رکھتا ہے، تاکہ چین کے متوقع 2030 کے مشن سے پہلے برتری حاصل کی جا سکے۔ یہ کوشش چین کے ساتھ ایک نئی خلائی دوڑ کا بھی حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

    لانچ کے بعد خلائی جہاز نے کامیابی سے اپنے ابتدائی مراحل مکمل کیے، اور خلا بازوں نے دستی طور پر جہاز کو کنٹرول کرنے کی مشق بھی کی اس سے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اگر خودکار نظام میں کوئی خرابی ہو جائے تو خلا باز خود جہاز کو سنبھال سکیں یہ مشن نہ صرف سائنسی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ مستقبل میں مریخ جیسے سیاروں تک انسانی سفر کی راہ بھی ہموار کرے گا۔ اس کامیابی کو دنیا بھر میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • بھارت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست

    بھارت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست

    بھارت آمرانہ طرز حکومت کے تحت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست آگیا،انتہا پسند نظریات اور اندرونی خلفشار میں ڈوبا بھارت انٹرنیٹ بندش سے حقائق کو چھپانے میں مصروف ہے عالمی ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ایکسز ناؤ کی رپورٹ نے بھارتی نام نہاد جمہوریت کے دعوے کو عیاں کر دیا۔

    بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت 2025میں 65مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن سے بدترین ممالک میں سرفہرست ہے گزشتہ سال میں بھارت میں کیا گیا انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے زیادہ ہے بھارت میں 2018میں 134اور2019میں 121مرتبہ انٹرنیٹ مکمل طور پر معطل کیا گیا 12ریاستوں اور علاقوں میں بار بار اندرونی خلفشار، تشدد اور تنازعات پر انٹرنیٹ بند کیا گیا بھارت اب بھی لوگوں کی آواز پر کنٹرول کو ترجیح دیتا ہے جو قطعاً جمہوری اقدار نہیں ۔

    عالمی ماہرین کے مطابق تلخ حقائق کو چھپانے کے لیے بار بار انٹرنیٹ کی بندش بھارت میں بڑھتے اندرونی خلفشار کا واضح ثبوت ہے بی جے پی حکومت ہندوتوا کے انتہاپسند ایجنڈے کے تحت جاری ظلم و جبر کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈےاختیار کر رہی ہے۔

  • سوئٹزرلینڈ کا امریکی فضائی دفاعی نظام  کی خریداری روکنے پر غور

    سوئٹزرلینڈ کا امریکی فضائی دفاعی نظام کی خریداری روکنے پر غور

    سوئٹزرلینڈ نے امریکا سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے لیے ادائیگیاں روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے-

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سوئس حکومت نے بدھ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی فراہمی کا شیڈول تاحال غیر یقینی کا شکار ہے، جبکہ ادائیگیوں کے مراحل بھی واضح نہیں ہیں، جس کے باعث ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت نے یہ بھی عندیہ دیا کہ معاہدہ ختم کرنا بھی ایک ممکنہ آپشن کے طور پر زیر غور ہے۔

    سوئٹزرلینڈ کے وزیر دفاع مارٹن فِسٹر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت اب بھی اس دفاعی نظام کے حصول کی خواہاں ہے، تاہم تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہےہم اس وقت امریکا کے ساتھ تمام ممکنہ راستوں پر بات چیت کر رہے ہیں، جن میں معاہدہ ختم کرنے کا امکان بھی شامل ہے، کسی بھی ممکنہ منسوخی کی شرائط ابھی واضح نہیں ہیں اور اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

    دوسری جانب سوئس حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایف-35 اے لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق ادائیگی کو مارچ 2026 کے اختتام تک پہلے ہی منتقل کردیا گیا ہے، تاکہ پیٹریاٹ سسٹم سے متعلق فیصلوں کے باعث اس اہم دفاعی منصوبے کی فراہمی متاثر نہ ہو پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی خریداری کے حوالے سے آئندہ کے اقدامات سے متعلق جون کے اختتام تک وفاقی کونسل کو آگاہ کردیا جائے گا۔

  • کوہ پیماؤں کو جان بوجھ کر بیمار کر کے  مہنگے ہیلی کاپٹر ریسکیو کے نام پر کروڑوں ڈالر کا فراڈ

    کوہ پیماؤں کو جان بوجھ کر بیمار کر کے مہنگے ہیلی کاپٹر ریسکیو کے نام پر کروڑوں ڈالر کا فراڈ

    نیپال میں ایورسٹ ٹریکنگ کے دوران سیاحوں کو مبینہ طور پر جان بوجھ کر بیمار کیا جاتا رہا تاکہ مہنگے ہیلی کاپٹر ریسکیو کے نام پر کروڑوں ڈالر کا فراڈ کیا جا سکے۔

    نیپالی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ پر ٹریکنگ کروانے والے گائیڈز پر الزام ہے کہ وہ سیاحوں کے کھانے میں بیکنگ سوڈا ملا کر انہیں بیمار کرتے تھے، جس سے شدید معدے کے مسائل پیدا ہوتے اور یہ علامات بلندی کی بیماری یا فوڈ پوائزننگ جیسی محسوس ہوتی تھیں جب سیاح بیمار ہو جاتے تو انہیں فوری طور پر مہنگے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کے لیے آمادہ کیا جاتا اس دوران مبینہ طور پر جعلی میڈیکل رپورٹس اور فلائٹ دستاویزات کے ذریعے بین الاقوامی انشورنس کمپنیوں سے بھاری رقوم وصول کی جاتی تھیں۔

    نیپال پولیس نے اس بڑے فراڈ میں ملوث 32 افراد پر فردِ جرم عائد کر دی ہے، جن میں ٹریکنگ کمپنیوں کے مالکان، ہیلی کاپٹر آپریٹرز اور ہسپتالوں کے افسران شامل ہیں اس منظم نیٹ ورک کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم گائیڈز، کمپنیوں، ہسپتالوں اور دیگر متعلقہ افراد میں تقسیم کی جاتی تھی تحقیقات کا آغاز جنوری میں ہوا جب تین بڑی ریسکیو کمپنیوں کے 6 افسران کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس اسکیم کے ذریعے کم از کم 1 کروڑ 96 لاکھ 90 ہزار ڈالر حاصل کیے گئے۔کوہ

    ایک کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے 1,248 ریسکیو دعووں میں سے 171 جعلی بنائے اور 1 کروڑ ڈالر سے زائد رقم وصول کی، جبکہ دوسری کمپنی نے 471 میں سے 75 جعلی دعوے کر کے 80 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔ اسی طرح ایک اور کمپنی نے 71 جعلی کیسز کے ذریعے 10 لاکھ ڈالر سے زائد بٹورے ،استغاثہ نے ملزمان پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 13 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کی ہے، جبکہ عدالت نے کیس کو اہم قرار دیتے ہوئے اسے ترجیحی بنیادوں پر سنا جا رہا ہے۔

    یہ نیپال کی سیاحت کی صنعت میں پہلا اسکینڈل نہیں، جہاں دس لاکھ سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے بڑھتے ہوئے فراڈ کے باعث کئی بین الاقوامی انشورنس کمپنیوں نے حالیہ عرصے میں نیپال میں ٹریکنگ کرنے والے سیاحوں کو انشورنس فراہم کرنا بھی بند کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں نیپال حکومت نے ایمرجنسی ریسکیو کے نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے درمیانی ایجنٹس کو ختم کیا تھا اور ٹور آپریٹرز کو سیاحوں کی مکمل ذمہ داری سونپی تھی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ فراڈ جاری رہا۔

  • ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

    ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں مندی دیکھی گئی ہے –

    جاپان کی نکی 225 میں 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ کوسپی 2.6 فیصد نیچے آ گئی، اسی طرح ہانک کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی تقریباً 1 فیصد کمی دیکھی گئی،مارکیٹ ماہرین کے مطابق خطے کی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ اس وقت سے جاری ہے جب فروری کے آخر میں ایران سے متعلق کشیدگی میں اضافہ ہواایشیا کی معیشتیں توانائی کے لیے مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتی ہیں، اسی لیے کسی بھی تنازع کے اثرات فوری طور پر مالیاتی منڈیوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی خطاب کے دوران وائٹ ہاؤس کے کراس ہال میں اعلیٰ امریکی عسکری اور سیاسی قیادت بھی موجود رہی برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق خطاب کے دوران امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ڈین کین اور پیٹ ہیگسیٹ نے بھی خطاب کو براہ راست سنا اس کے علاوہ وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت ٹرمپ کابینہ کے دیگر ارکان نے بھی اس موقع پر شرکت کی تقریب کے دوران اعلیٰ فوجی حکام کی موجودگی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شب قوم سے خطاب میں امریکا کی معیشت، ایران کی صورتحال اور تیل سے متعلق کئی بڑے دعوے کیے، تاہم حقائق جانچنے والے تجزیوں میں ان کے کئی بیانات کو گمراہ کن یا مبالغہ آمیز قرار دیا گیا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ حکومت میں امریکا ایک مردہ اور تباہ حال ملک تھا جسے انہوں نے دنیا کی سب سے مضبوط معیشت میں تبدیل کردیا اور مہنگائی کا مکمل خاتمہ کردیا تاہم حقائق اس دعوے کی مکمل تائید نہیں کرتے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے آخری سال 2024 میں امریکی معیشت (جی ڈی پی) میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا، جو دنیا کے امیر ممالک میں نمایاں تھا۔ 2021 سے 2023 کے دوران بھی امریکی معیشت مستحکم رہی۔

    خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں تھا، تاہم جنگ کے نتیجے میں وہاں رجیم چینج ہوچکا اور نئی قیادت پہلے سے زیادہ معتدل ہےحقیقت میں یہ دعویٰ بھی متنازع قرار دیا جارہا ہے۔ جنگ کے آغاز پر 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر بنایا گیا، جنہیں زیادہ سخت مؤقف رکھنے والا سمجھا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس جنگ کے دوران ایران کی پاسدارانِ انقلاب (ریولوشنری گارڈ) کا اثر و رسوخ مزید بڑھا ہے، جبکہ سویلین حکومت کا کنٹرول محدود بتایا جاتا ہےیہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا اشارہ دیا گیا تھا، تاہم ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے حالیہ مظاہروں میں اپنے ہی 45 ہزار شہریوں کو ہلاک کیا، تاہم اس تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    امریکا میں قائم تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نیوز ایجنسنی کے مطابق ملک گیر مظاہروں میں تقریباً 7 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ہزاروں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم ان کی تصدیق ممکن نہیں۔ اسی تنظیم کے مطابق 53 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ایرانی حکومت نے 21 جنوری کو اپنی رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 113 بتائی تھی اس سے قبل بھی ٹرمپ 32 ہزار ہلاکتوں کا دعویٰ کرچکے ہیں، تاہم اس کے لیے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔