Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ٹرمپ نے ایران کے نئے رہنما کو سابقہ رہنماؤں کے مقابلے میں ذہین قرار دیا

    ٹرمپ نے ایران کے نئے رہنما کو سابقہ رہنماؤں کے مقابلے میں ذہین قرار دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے رہنما نے امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاہم اس درخواست پر آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ہی اس پر غور کیا جائے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’سوشل ٹروتھ‘ پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے رہنما نے حال ہی میں امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے انہوں نے ایران کے نئے رہنما کو سابقہ رہنماؤں کے مقابلے میں ذہین قرار دیا۔

    صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی درخواست پر اس وقت غور کیا جائے گا جب آبنائے ہرمز پر آزادانہ آمد ورفت بحال ہوجائے گی اس شرط کے پورا نہ ہونے تک ایران پر امریکی حملے جاری رہیں گے اور انہیں پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔

    اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے ٹیلیفونک گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران سے جلد نکل جائے گا اور ضرورت پڑنے پر صرف مخصوص اہداف پر حملے کرے گا انہوں نے نیٹو کے بارے میں بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ امریکا کو نیٹو سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں ایران کے معاملے میں دوست ممالک نے امریکا کی حمایت نہیں کی،ہم نے کبھی ان سے زیادہ کچھ نہیں مانگا، لیکن جب ہمیں ضرورت پڑی تو دو ستوں نے ساتھ نہیں دیا، ایران جنگ کے اختتام کے حتمی اوقات سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بالکل نہیں بتا سکتا مگر ہم جلد ہی نکل جائیں گے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے، جس میں ایران جنگ کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران جنگ کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھلوانے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں امریکا کے اہم ترین اتحادی ممالک (نیٹو) نے بھی اس جنگ میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا ہے۔

  • سیکیورٹی باہر سے خریدی نہیں جاسکتی ہے، بیرونی فوجی بیسز استحکام نہیں لاتے،جواد ظریف

    سیکیورٹی باہر سے خریدی نہیں جاسکتی ہے، بیرونی فوجی بیسز استحکام نہیں لاتے،جواد ظریف

    ایران کے سابق وزیرخارجہ جواد ظریف نے خلیج میں اپنے پڑوسی عرب ممالک کو پیغام دیا ہے کہ سیکیورٹی باہر سے خریدی نہیں جاسکتی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تجزیے میں ایران کے سابق وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ جنوبی خلیج فارس میں ہمارے پڑوسیوں کو ایک یاد دہانی کہ سیکیورٹی باہر سے خریدی نہیں جاسکتی ہے، بیرونی فوجی بیسز استحکام نہیں لاتے بلکہ وہ جنگ کے لیے میدان ہموار کرتے ہیں،خلیج تعاون تنظیم کے اکثر ممالک نے گزشتہ 50 سال سے ایران کے خلاف سیکیورٹی کو فروخت کیا ہوا ہے۔

    جواد ظریف نے ماضی میں پیش آنے والے واقعات کا سن وار جائزہ بھی پیش کیا اور بتایا کہ 1980 سے 88 تک صدام حسین کی ایران کے خلاف جنگ پر فنڈز دیے، 1985 میں ایران کی علاقائی سیکیورٹی تجاویز مسترد کردی 1990 سے 1992 کے دوران صدام حسین کے کویت پر مداخلت کو ختم کرنے میں مدد کے بعد ایران پر کشیدگی کا انتخاب کیا، جو ایران کے خلاف ان کے مرکزی مالی معاونت کرنے والے تھے۔

    سابق ایرانی وزیرخارجہ نے مزید واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2001 سے آج تک سانپ کا سر کاٹنے کی حکمت عملی اپنائی گئی، 2015 میں ایران کے جارحیت مخالف معاہدے کو مسترد کردیا جبکہ ایران کے خلاف امریکی بیسز کے لیے ادائیگیاں کیں، 2015 سے آج تک انہوں نے جے او پی او اے کی مخالفت میں لابنگ کی اور ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی حمایت کی، جس کے نتیجے میں عوام کی معاشی حالت متاثر ہوئی جبکہ ان کی ذاتی دولت میں اضافہ ہوا۔

    جواد ظریف نے حوالہ دیا کہ 2019 میں ہرمز امن معاہدہ مسترد کردیا گیا اور ایران پر پابندیوں کی حمایت کی گئی ہے جس سے ایران کے لیے آبنائے ہرمز مؤثر طور پر بند ہوجائےآج انہوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ میں دیگر تمام اتحادیوں سے بڑھ کر مدد کے لیے جلدی کی جبکہ اس کے بدلے انہیں ذلیل کیا گیا اور اسرائیل کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی چلاجائے گا لیکن ایران یہاں ہمیشہ رہے گا، سیکیورٹی سب کو ملنی چاہیے۔

  • چیچن قیادت نے ایران امریکا  کشیدگی کو ’’مذہبی جنگ‘‘ قرار دیا

    چیچن قیادت نے ایران امریکا کشیدگی کو ’’مذہبی جنگ‘‘ قرار دیا

    چیچن فوجی یونٹس نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر زمینی حملہ کیا تو وہ ایرانی افواج کی مدد کے لیے میدان میں اتریں گے۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی پریس ٹی وی کے مطابق رمضان قدیروف کے وفادار چیچن فوجی دستوں نے ایران میں تعیناتی کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے، یہ دستے اس صورت میں مداخلت کریں گے جب امریکا ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرے گا، چیچن فورسز کا کہنا ہے کہ وہ جاری تنازع کو’’مذہبی جنگ‘‘ سمجھتے ہیں اور اگر براہ راست مداخلت ہوئی تو اسے “جہاد” تصور کریں گے، جسے انہوں نے ’’حق اور باطل کی جنگ‘‘ قرار دیا۔

    یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور حالیہ ہفتوں میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں میں اضافہ ہوا ہے امریکا زمینی کارروائی پر بھی غور کر رہا ہے، جبکہ جنگ کا آغاز 28 فروری کو اس وقت ہوا جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات جاری تھے، اسی دوران ایران کی قیادت اور دیگر اعلیٰ فوجی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کارروائی میں ایران نے ا سرا ئیلی فوجی ٹھکانوں اور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

    دوسری جانب ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ یوکر ین بھی اس تنازع میں شامل ہےاور اس نے سینکڑوں ماہرین خطے میں بھیجے ہیں، چیچن فورسز، جنہیں ’’کدیروفسی‘‘ بھی کہا جاتا ہے،ماضی میں روس کے ساتھ یوکرین سمیت مختلف تنازعات میں شریک رہ چکی ہیں، اور اب ممکنہ طور پر ایران کے حق میں بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • پاکستان میں سونا مزید مہنگا

    پاکستان میں سونا مزید مہنگا

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا،ملک میں فی تولہ سونا 2800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2401 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کا ہو گیاہے،جبکہ عالمی بازار میں سونا 28 ڈالر اضافے کے بعد 44560 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 73 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہوکر 7784 روپے اور فی 10 گرام چاندی 223 روپے بڑھ کر 6673 روپے کی سطح پر آ گئی۔

  • اٹلی: اجازت کے بغیر امریکی فوجی طیاروں کی لینڈنگ کی کوشش

    اٹلی: اجازت کے بغیر امریکی فوجی طیاروں کی لینڈنگ کی کوشش

    اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو مشرق وسطیٰ سے منسلک کارروائیوں کے لیے سسلی کا فضائی اڈہ استعمال کرنے سے منع کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا تعلق نیول ایئر اسٹیشن سگونیلا سے ہے جو ایک اسٹریٹجک مرکز ہے جو اکثر نیٹو اور امریکی مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے، امریکی طیاروں بشمول بمباروں کے مشرق وسطیٰ کی طرف جانے سے پہلے اڈے پر اترنے کی توقع تھی تاہم اٹلی نے اترنے سے منع کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق درخواست مسترد اس لیے کی گئی کیونکہ اجازت کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا، اٹلی میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کو کنٹرول کرنیوالےمعاہدوں کےتحت، روم سے باضابطہ طور پر مشورہ کیا جانا چاہیے اور اس طرح کی کارروائیوں کو آگےبڑھنے سے پہلےمنظوری دینا چاہیے، مبینہ طور پر اطالوی حکام سے پیشگی مشاورت نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انکار کیا گیا،وزارت دفاع نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

  • گلوکارہ الکا یاگنک نایاب بیماری میں مبتلا

    گلوکارہ الکا یاگنک نایاب بیماری میں مبتلا

    مشہور بھارتی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب بھی ایک نایاب سماعتی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ نئے گانے ریکارڈ نہیں کر پا رہیں۔

    الکا یاگنک نے 2024 میں پہلی بار بتایا تھا کہ وہ ایک وائرل انفیکشن کے نتیجے میں ہونے والی حسی و اعصابی سماعت کی کمی کا شکار ہو گئی ہیں انہوں نے اس بیماری کو اپنی زندگی کا ایک بڑا اور اچانک دھچکا قرار دیا تھا ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے انہیں گانے کی نئی آفرز چھوڑنی پڑ رہی ہیں ان کے مطابق، میوزک ڈائریکٹرز اب بھی ان سے رابطہ کرتے ہیں، لیکن وہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

    حال ہی میں انہیں بھارت کا اہم اعزاز پدما بھوشن دیا گیا، جس پر انہوں نے خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیاان کا کہنا تھا کہ انہیں اس اعزاز کی توقع نہیں تھی، لیکن یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    الکا یاگنک نے موجودہ موسیقی کے رجحانات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میوزک میں پہلے جیسی روحانیت کم ہو گئی ہے اور زیادہ تر گانے ریپ، ریمکس اور تیز دھنوں پر مبنی ہوتے ہیں، سننے والوں کے لیے دوبارہ دل کو چھو لینے والی موسیقی آنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ الکا یاگنک نے بالی وڈ میں کئی سپر ہٹ گانے گائے ان کا آخری گانا فلم امر سنگھ چمکیلا کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے ہدایتکار امتیاز علی نے بنایا اور موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی تھی۔

  • سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

    سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

    سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل کر دی گئیں-

    ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت مسافروں کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیا ت کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر ایکسپریس میں نئی ریکس شامل کر دی گئی ہیں،سکھر ایکسپریس کے لیے دو نئی ریکس آج کراچی اور جیکب آباد پہنچ جائیں گی، جس سے ٹرین کی سروس میں بہتری اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے گا۔

    سکھر ایکسپریس کی نئی ریکس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب جلد متوقع ہے نئی شامل کی جانے والی ریکس جدید طرز کی کوچز پر مشتمل ہوں گی جن میں اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی بزنس کلاس کوچز شامل ہیں اس کے علاوہ بہتر نشستوں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز اور بہتر لائٹنگ و وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔

  • سپریم کورٹ کی 20 کروڑ روپے کی شاندار تزئین و آرائش، پہلی بارش میں چھتیں ٹپکنے لگیں

    سپریم کورٹ کی 20 کروڑ روپے کی شاندار تزئین و آرائش، پہلی بارش میں چھتیں ٹپکنے لگیں

    سپریم کورٹ کی شاندار تزئین و آرائش، جس پر 20 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے گئے، اسلام آباد میں موسم کی پہلی موسلا دھار بارش کے بعد سپریم کورٹ کی چھتوں سےپانی ٹپکنے لگا۔

    صحافی عبدالقیوم صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صحافیوں کے لیے بنائے گئے کمرے میں بارش کا پانی داخل ہو گیا جس نے ایک مہنگے منصو بے کی ناکامی کو عیاں کر دیا اور عوامی رقم کے استعمال پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

    انہوں نے لکھا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوا ایک ذریعہ کے مطابق 20کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے لیکن موسم کی پہلی تیز بارش نے ساری قلعی کھول دی کیا چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کسی ذمہ دار کو بلا کر اس عوامی رقم کا حساب لیں گے ؟ یہ منظر صحافیو ں کے لیے بنائی گئی جگہ کا ہے جتنی بارش باہر اتنی اس کمرے میں جاری ہے-

    اس کے علاوہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتوں سے بھی پانی ٹپکنے لگا تھا جس پر انتظامیہ نے ٹپکتی چھتوں کے نیچے بالٹیاں رکھ دی تھیں۔

  • یہود وہنود گٹھ جوڑ کے بھارتی معیشت پر بدترین منفی اثرات

    یہود وہنود گٹھ جوڑ کے بھارتی معیشت پر بدترین منفی اثرات

    بھارت کے زوال پذیر معاشی اشاریے،روئٹرز نے یہود وہنود گٹھ جوڑ کے بھارتی معیشت پر بدترین منفی اثرات کا پول کھول دیا۔

    روئٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث بھارتی شیئرز مارچ 2020 کے بعد بدترین سطح پر پہنچ گئے پاک بھارت کشیدگی، امریکی تجارتی دباؤاور ایرا ن جنگ کے اثرات کی وجہ سے بھارتی بینکوں کے حصص 2.5 فیصد تک گر گئے، مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث بھارت کا نجی شعبہ 3 سال کی کمزور ترین شرح نمو پر پہنچ گیا، بھارت کی جی ڈی پی نمو 8.4 فیصد سے کم ہو کر 7.8 فیصد، جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

    بھارتی حکام نے 1.3 فیصد تک بڑھ جانے والے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کر دی عالمی ماہرین کے مطابق مودی کی نااہلی نے بھارتی معیشت کو توانائی، کرنسی اور ترسیلات زر کے بحران میں دھکیل دیا ہے،مودی کی بدترین حکمت عملی اور دوغلی پالیسیوں کے باعث بھارت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کھو چکا ہے۔

  • عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

    عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

    حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی۔

    ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، لیکن ٹربیونل نے اس درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار سماعت کی تاریخیں لیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، تاہم وہ اپنے حق میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی نمائندگی کے لیے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے،ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے اور درخوا ست کے قابل سماعت نہ ہونے کے باعث الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری خارج کر دی اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔