Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان ،شیخ رشید عدالت پیش

    آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان ،شیخ رشید عدالت پیش

    آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان ،شیخ رشید عدالت پیش

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شیخ رشید کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان کے کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا،گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث شیخ رشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے ،سماعت کے آغاز پر جج نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان آگیا ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع ہوچکا ہے ،شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں ہیں اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، مقدمے کو ختم کرنے سے متعلق درخواست بھی دائرکررکھی ہے ، عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگاکر جانے کی اجازت دے دی۔

    عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے کبھی علیحدہ اور تنہائی میں بات نہیں کی،سابق آرمی چیف سے عمران خان کے بارے میں کبھی بات نہیں کی،فوج میں جنرل پرویز مشرف، جنرل احسان اور جنرل اختر عبدالرحمان کے ساتھ تعلقات تھے،بطور وزیر داخلہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور جنرل فیض سے رابطہ رہا،عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، کل کے جلسے میں شریک ہوں گا،سامراجی پاکستان کے اثاثوں پر دباو ڈالناچاہتے ہیں، قوم اداروں سے مل کر دفاع کرے گی،جیل میرا سسرال ہے، میں اس سے کبھی نہیں گھبرایا، میری جان کو بھی 9 افراد سے خطرہ ہے، یہ تحریر لکھ دی ہے، میرا پیچھا کیا جاتا ہے، مجھے کوئی نقصان پہنچے تو ان 9 لوگوں کو شامل تفتیش کیا جائے،میرے دو فون نامعلوم افراد رات کو گھر پر چھوڑ گئے،میرے 3 فون ابھی تک ان کے پاس ہیں حکمران کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں ،عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے،جو بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کرتا نقصان اٹھاتا ہے،سب سے کہوں گا کہ عقل سے کام لیں، معاشی اور اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے،

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جائے گی مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حامیوں کو احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    واضح رہے کہ کسی بھی سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہو گا ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کارکنوں کے نام ایک پوسٹ میں اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 2016 میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک عدالت کی گرینڈ جیوری کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ پر پیر یا بدھ کو فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے، مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔

    نیویارک میئرایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر تبصروں کی نگرانی کر رہے ہیں، محکمہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا معمول کا کردار ادا کر رہا ہے کہ شہر میں کوئی نامناسب کارروائی نہ ہو، ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

    چینی صدر روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے

    فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ٹرمپ کا کیس کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام لگنے کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہوگا ٹرمپ کے وکلا کے مطابق اگر سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو ان کی گرفتاری کے لیے چند طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں واقع اپنے گھر سے نیویارک سٹی کورٹ ہاؤس میں پیشی کے لیے روانہ ہوں گے اس کے بعد ممکنہ طور پر ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان بات چیت ہوگی،ایک بار جب مقدمہ درج اورجج کا انتخاب ہوجائے گا تو دیگر تفصیلات جیسے کہ مقدمے کا وقت اور ممکنہ سفری پابندیاں اور ضمانت کے طریقے سامنے آ جائیں گی۔

    علاوہ ازیں فرد جرم کے بعد ٹرمپ پر جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ اگر ٹرمپ کو سزا سنائی گئی تو انہیں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمانے کا زیادہ امکان ہے۔

    دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

  • توشہ خانہ کیس،عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست غیر موثر قرار

    توشہ خانہ کیس،عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست غیر موثر قرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست غیر موثر قرار دے دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس درخواست پر سماعت کی ، عمران خان کی جانب سے خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہرعدالت میں پیش ہوئے ، سیشن عدالت نے 18 مارچ کو عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس آمد پر وارنٹ منسوخ کر دیئے تھے ، آج عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دے دی

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری فائل گم ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں حاضری فائل گم ہونے پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ٹرائل کورٹ سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حاضری فائل گمشدگی سے متعلق 10 روز میں رپورٹ پیش کریں

    واضح رہے کہ عمران خان عدالت پیش ہوئے تھے اس وقت تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، اس دوران عدالت نے فائل پر دستخط کروانے کے لئے اسلام آباد پولیس کے ایس پی، وکیل اور شبلی فراز کو بھیجا تھا تا ہم فائل ایس پی سے کہیں کھو گئی،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • انسداد دہشت گردی:عمران خان  کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

    انسداد دہشت گردی:عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: اے ٹی سی اسلام آباد میں عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج راجہ جواد عباس نے درخواست کی سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اے ٹی سی اسلام آباد میں دائرکر دی –

    عمران خان کےخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات جاری

    دوران سمات وکیل نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ پیشی سب کے سامنے ہے-

    جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا لیکن ہم نے نہیں دیکھا ہماری کیبل نہیں چل رہی تھی، وکیل نے کہا کہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے،عمران خان نکلتے ہیں تو ان کے ساتھ ہزاروں کارکنان نکل آتے ہیں،عمران خان تو آنا چاہتے ہیں لیکن ہر بار لوگ نکل آتے اور ان پر مقدمات درج ہوجاتے ہیں-وکیل نے کہا کہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے عمران خان تو آنا چاہتے ہیں لیکن ہر بار لوگ نکل آتے اور ان پر مقدمات درج ہوجاتے ہیں-پراسیکیوٹر نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی-

    پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیئے کہ عمران خان کا برتاؤ دیکھ لیں، جب ضمانت میں توسیع چاہیے تو عدالت پیش ہونا پڑتاہے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد سے 400 میٹر دُور ہے، کیسے پیش ہوں گے-

    رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    عدالت نے کہا کہ اگر عمران خان ساڑھے 3 بجے تک لاہور ہائیکورٹ پیش ہوگئے تو ٹھیک ورنہ فیصلہ کردیاجائےگا جج نے استفسار کیا کہ اگر آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے؟ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو اب تک طلب نہیں کیا، ضمانت کی درخواستیں آپ خود دے رہے ہیں۔

    وکیل نےعدالت میں کہا کہ عمران خان قانون کے تحت چلتےہیں زندہ رہے تو ضرور عدالتوں میں پیش ہوں گےجج نے استفسار کیا کہ عمران خان کو اگر عدالت آنا ہےتو وہ تاریخ ہمیں بتا دیں۔ بعض اوقات بارات بڑی ہوتی ہے، آپ کو معلوم ہے پوٹھوہار میں استقبال کیسا ہوتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو اب سنا دیا گیا ہے، عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی گئی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ پیشی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

  • عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی پر آپ کو ایشو کیا ہے؟ عدالت

    عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی پر آپ کو ایشو کیا ہے؟ عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات جاری کر دیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو2 مقدمات میں ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ 4 مقدمات میں تفتیش زیر التوا ہے-

    عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

    پنجاب پولیس کے مطابق عمران خان کیخلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں تفتیش جاری ہے،عمران خان کیخلاف مدینہ ٹاون اور نیوائیر پورٹ راولپنڈی میں مقدمات خارج کیے جا چکے ہیں-

    عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں عمران خان کے خلاف 6مقدمات درج ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات کون سی تاریخ تک ہیں؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس لیے پوچھا آپ روز عمران خان کے خلاف نئے مقدمات درج کرتے ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی یہ مقدمات 20 مارچ تک کی رپورٹ ہے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا مکمل چارٹ طلب کر لیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے بھی مکمل رپورٹ فائل کرے،عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی پر آپ کو ایشو کیا ہے؟آج کل تو واٹس ایپ کا زمانہ ہے ایک منٹ میں سب کچھ مل جاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان کی قتل کی سازش، بربریت، ریاستی دہشتگردی واقعات کی تحقیقات کی استدعاکی ہے۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    عمران خان نے خط میں کہاہے کہ خود پر 90 سے زائد مقدمات میں مسلسل ویڈیو لنک سے پیروی کی درخواست کر رہاہوں ،حکومت میری سلامتی سے متعلق غیر سنجیدہ، سکیورٹی کی فراہمی سے گریزاں ہے،وزیرآباد میں ایک مہلک قاتلانہ حملے کا شکار ہو چکا ہوں ، حملے میں بچ جانے کے بعد عدالتی پیشیوں پر میری زندگی مسلسل خطرے میں ہے۔

    اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان

  • قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ  کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام کر لیا

    قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام کر لیا

    قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے، لنڈل سمنز 17، کپتان شین واٹسن اور مورن وین ویک صفر جبکہ روس ٹیلر 32 رنز بناکر نمایاں رہے جیک کیلس 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے-

    شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل


    ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کو اوپل تھرنگا اور دلشان نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بالترتیب 57 اور 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپننگ اسٹینڈ کے دوران تھرنگا اور دلشان نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

    ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی-

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

  • رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    اسلام آباد: حکومت نے رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپےرکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہوگی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔

    دوسری جانب جامعہ نعیمیہ لاہور نے رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی شرح کا اعلان کردیا۔ جامعہ نعیمیہ کے مطابق گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس اداکرنا ہوگا جبکہ جو کے حساب سے یہ شرح 450 روپے، کھجورکے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے اداکرنا ہوں گے۔

    اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار روپے،جو کے حساب سے 13 ہزار500 روپے، کھجورکے مطابق 48 ہزارروپے، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقی کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا،کفارہ صوم کیلئے60 روزے یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلایاجائےسرکاری سبسڈی والاآٹااستعمال کرنے والے صدقہ فطر وفدیہ صوم150ادا کرسکتے ہیں۔

    لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی مقامی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اورفدیہ صوم اداکریں۔گندم کانصاب آدھاصاع ہے جو ایک کلو9سوگرام ہے۔جبکہ جو ایک صاع ہے جوکہ 3کلو840گرام ہے۔مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔

  • جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے

    کورونا کی ابتدا کہاں سےہوئی؟ امریکی صدرجوبائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس کی خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے "اے پی” کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون پر دستخط کرنے پر خوش ہیں ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کہاں سے ہوئی، جس میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں۔

    بل کو ایوان اور سینیٹ دونوں سے اختلاف رائے کے بغیر منظور کیا، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر کو ہدایت کی کہ وہ چین کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے متعلق انٹیلی جنس کو ظاہر کرے۔ اس میں وہاں کی گئی تحقیق اورکوویڈ 19 کے پھیلنے کے درمیان "ممکنہ روابط” کا حوالہ دیا گیا ہےجسے عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020 کو وبائی مرض قرار دیا تھا۔

    بائیڈن نے کہا کہ 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے انٹیلی جنس کمیونٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ٹول استعمال کرے یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ئے بغیر جس قدر ممکن ہے معلومات جاری کی جا ئے گی ۔

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اس بات پر منقسم ہیں کہ آیا لیب کا رساؤ یا جانوروں سے پھیلنا مہلک وائرس کا ممکنہ ذریعہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کی اصل اصلیت، جس نے امریکہ میں 1.1 ملین سے زیادہ اور پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو ہلاک کیا ہے، شاید کئی سالوں تک معلوم نہ ہوسکے –

    واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 70لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے،وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا تھاکہ امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے اہم ارکان کو پیش کردہ رپورٹ کےمطابق کورونا وائرس ممکنہ طورپر چین کی کسی لیب سے غلطی سے لیک ہوا تھا۔

    قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا تھا کہ اس معاملے پر انٹیلی جنس کمیونٹی میں مختلف آراء ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ حد تک معلومات نہیں ہیں۔

  • اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان

    اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہو گا جو کل تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا آج سے جمعہ کے روز تک اسلام آباد ،سندھ ، پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیزبارش کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادمیں گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوابالائی پنجاب اوربلوچستان میں بارش متوقع ہے، آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی بارش کاامکان ہے،پنجگور،کیچ،گوادر،پسنی،جیوانی،لسبیلہ اوردالبندین میں بارش متوقع ہے،قلات،خضدار،تربت،آواران اور مکران میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات،خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالہ اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،جھنگ،خوشاب،بہاولنگراورقصورمیں کاامکان ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کےمطابق اوکاڑہ،شیخوپورہ،حافظ آباد،لاہور،قصور،گجرات اور نارووال میں بھی بارش متوقع جبکہ سیالکوٹ،میانوالی اورسرگودھا میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے سوات،دیر،مالاکنڈ، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،بالاکوٹ میں بار ش کا امکان ہے کوہاٹ،کوہستان،پشاور،مردان،کرم،وزیرستان میں بھی تیزہواوں کےساتھ بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

  • بھارتی معروف گلوکارہ  الکا یاگنک

    بھارتی معروف گلوکارہ الکا یاگنک

    تم آئے تو آیا مجھے یاد گلی میں آج چاند نکلا

    گلوکارہ الکا یاگنک

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہندوستان کی معروف گلوکارہ الکا یاگنک 23 مارچ 1966 میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں ۔ ان کی ماں شوبھا یاگنک ایک کلاسیکل گلوکارہ تھی اسی وجہ سے الکا کو بچپن میں ہی گھر میں موسیقی کا ماحول ملا جس سے متاثر ہو کر انہوں نے 6 سال کی عمر میں ہی آل انڈیا ریڈیو کے آکاشوانی اسٹیشن سے چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے فنی سفر کا آغاز کر دیا ۔ ان کی ماں نے ان کی بھرپور فنی تربیت کی یہی وجہ ہے کہ وہ ایک کامیاب گلوکارہ بن گئیں ۔

    الکا نے پہلا فلمی گیت 14 سال کی عمر میں 1980 میں فلم پائل کی جھنکار کیلئے گایا جبکہ 1988 میں فلم تیزاب کیلئے انہوں نے ” ایک دو تین ” گانا گایا جس سے ان کو بڑی شہرت حاصل ہوئی جس کیلئے ان کو فیمیل پلے بیک سنگر نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا ۔ الکا یاگنک اب تک 7 فلم فیئر ایوارڈز اور دو نیشنل فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں ۔

    الکا یاگنک کو 2019 میں ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام سشیشما کپورہےشادی کے بعد 8 سال بعد میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے کیلئے علیحدگی ہو گئی لیکن بعدازں دونوں کے درمیان صلح اور ہم آہنگی پیدا ہو گئی۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق الکا یاگنک 2022 دنیا میں یوٹیوب پر عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنی گئی۔

    ٹائمز آف انڈیا نے الکا یاگنک کوشہد کی آواز کی گلوکارہ Honey Vioce Singer جبکہ ہندوستان ٹائمز نے انہیں جادوئی آواز کی گلوکارہ Magical Vioced Singer کے خطاب سے نوازا ہے۔ الکا یاگنک مہدی حسن کی بہت بڑی مداح ہیں ان کا کہنا ہے کہ مہدی حسن بیت بڑے گلوکار تھے میں ان کی غزلیں سن کر بڑی ہوئی ہوں۔

    الکا یاگنک کی آواز میں گائے گئے چند گیتوں کے بول

    تم آئے تو آیا مجھے یاد گلی میں آج چاند نکلا

    یہ دعا ہے میری رب سے تجھے دوستوں میں سب سے میری دوستی پسندآئے

    تم سے بڑھ کر دنیا میں نہ دیکھا کوئی