Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت برطانیہ میں سرد ماحول میں پنپنے والے پودوں کی اقسام کی افزائش کو متاثر کرکے ان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فی صد مقامی پودے تنزلی کا شکار ہیں اور انہیں کئی خطرات لاحق ہیں۔

    باغی ٹی وی: بوٹانیکل سوسائٹی آف بریٹن اینڈ آئرلینڈ(بی ایس بی آئی) کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ ’پلانٹ اٹلس 2020‘ میں ملک میں پودوں کی زندگی پر کی جانے والی 20 سالہ تحقیق ہیش کی گئی-

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    ماہرین نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں 3 ہزار 445 اقسام کے پودوں، فرناور الگئی کا سروے کیا اس سروے میں انہوں نے 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد ایام کےعرصے میں تقریباً 9 ہزار بوٹنسٹ کی جانب سے اکٹھا کیے گئے 3 کروڑ پودوں کے ریکارڈ کا استعمال کیا۔

    گھر کے باغیچوں اور فصلوں میں موجود پودوں کو شمار کیے بغیر یہ جان کر محققین حیران رہ گئے کہ مطالعہ کی گئی اقسام کے 1 ہزار 753 غیر مقامی پودوں پر مشتمل تھی یہ غیر مقامی پودے مقامی پودوں کی جگہ لینے صلاحیت رکھتے ہیں کیوںکہ یہ تیزی سے بڑھتے ہیں، ان کو کھانے والے کم ہوتے ہیں یا ان کو بیماریاں کم لگتی ہیں اور یہ ماحول کے مطابق ڈھل جاتے ہیں۔

    1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویرجاری

    آئرش سمندر میں ماہرین نے دیکھا کہ آئرلینڈ کے 56 فی صد مقامی پودے اقسام اور بہتات یا دونوں اعتبار سے تنزلی کا شکار ہیں محققین کا کہنا تھا کہ تیزی سے پھیلنے والے غیر مقام پودوں اور انتہائی نوعیت کی زرعی سرگرمیوں نے بھی مقامی پودوں کے وجود کو خطرے میں ڈالا ہے۔

    بی ایس بی آئی میں ہیڈ آف سائنس اور تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر کیون واکر کا کہنا تھا کہ ان پودوں کے وجود کو لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن سب سے ضروری چیز ان پودوں کو میسر تحفظ میں اضافہ، دستیاب مسکنوں کو بڑھانا اور ان کی ضروریات کو قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دینا ہوگا اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ زمین، پانی اور مٹی زیادہ پائیدار ہو تاکہ ان عوامل پر منحصر پودے اور ان کی اقسام باآسانی نشونما کر سکیں۔

    سمندروں کی بلند ہوتی سطح 90 کروڑ افراد کے لیے انتہائی خطرے کا سبب ہے

  • پاکستان میں سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری کا ماحول پیدا نہیں ہوسکتا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

    پاکستان میں سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری کا ماحول پیدا نہیں ہوسکتا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری کا ماحول پیدا نہیں ہوسکتا ہے-

    باغی ٹی وی: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں پر ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاری اسی صورت میں آئے گی جب مقامی سرمایہ کار مطمئن ہوگا،سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولت دینگے تو دیگر بھی سرمایہ کاری کریں گے-

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی جماعتوں، تمام سٹیک ہولڈرز اور اداروں کو استحکام کیلئے کام کرنا ہو گا،سرمایہ کاری کیلئےسازگارماحول دینا تمام سٹیک ہولڈرزکی ذمہ داری ہے،سرمایہ کاروں کا ہاتھ پکڑنے کی ضرورت ہے انکے مسائل کے حل کی ضرورت ہے-

    گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ حکومتوں میں طویل مدتی پالیسیوں کا فقدان ہے،پائیدار اور طویل مدتی پالیسی نہ ہونا ملک ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے،دنیا بھر میں دنیا میں 2 ارب لوگوں کو پینےکا صاف پانی میسرنہیں،کوروناکی وبا کے بعدانفراسٹرکچرکے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت بڑھ گئی ہے-

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 80ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،پاکستان کو انفرسٹرکچر کے منصوبوں کی کمی کا سامنا ہے-

  • الیکشن کمیشن میں پنجاب اورکے پی انتخابات کی تیاریوں پر آج اجلاس،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکریٹری ،آئی جی پنجاب بھی طلب

    الیکشن کمیشن میں پنجاب اورکے پی انتخابات کی تیاریوں پر آج اجلاس،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکریٹری ،آئی جی پنجاب بھی طلب

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تیاریوں پر آج اجلاس طلب کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے لیےتیاریوں سے متعلق فریقین کو بھی آج طلب کر لیا ہے چیف الیکشن کمشین کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخواغلام علی الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے-

    آئی جی پنجاب، خیبرپختونخوا اور چیف سیکریٹری ، خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے،گورنر خیبرپختونخوا الیکشن تاریخ پر الیکشن کمیشن کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پنجاب میں الیکشن تیاریوں پر اجلاس میں شرکت کریں گے-

    محسن نقوی الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے،آئی جی پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں میں الیکشن کی انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے-

    وزارت دفاع اور حساس اداروں کے افسران الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا-

  • خاتون جج  دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں جاری عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی۔

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کردی۔

    سیشن کورٹ اسلام آبا د، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کے وکلا نعیم حیدر اور انتظار حیدر عدالت میں پیش ہوئے-

    وکیل انتظار حیدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لگائی گئی تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں،جج نے وکیل سے سوال کیا اس سے پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟ –

    وکیل انتظار حیدر نے کہا کہ کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، سیکیورٹی مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،حکومت نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے-

    جج نے سوال کیا کہ کوئی ایسا خط جس میں لکھا ہو کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی؟ کل تک متعلقہ خط پیش کردیں-

    کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ …

    جج فیضان گیلانی نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ عمران خان کی حکومت تھی لیکن پھر بھی کچہری منتقل نہیں ہوئی، آپ نے اپنے دور حکومت میں کچہری کو شفٹ نہیں کروایا، عمران خان کی الیکشن مہم تو شروع ہے-

    وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے، جج نے کہا کہ عمران خا ن جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوئے لیکن کچہری تو پیش نہیں ہوئے-

    جج فیضان گیلانی نے پوچھا کہ کچہری میں 2014 میں حملہ ہوا، کیا اس کے بعد کچہری منتقل ہوئی ؟ عمران خان کو کیس کی نقول فراہم کرنی تھیں، اس لیے عدالت نے بلایا، باتیں تو بہت ہوتی ہیں، تحریکِ انصاف کی کوئی ایک لیگل ریفارم بتا دیں،ویڈیو لنک پر بات ہو سکتی ہے لیکن لیگل ریفارم پر آپ کا دھیان ہی نہیں ہےعمران خان پہلے بھی کچہری آ چکے ہیں، دوبارہ بھی آ سکتے ہیں،ملزم کو ہی کیس کی نقول فراہم کی جاتی ہیں کسی اور کو نہیں دی جاتیں-

    اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا

    وکلاء کو عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم کرتے ہوئے سیشن کورٹ نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کردیئے،سیشن کورٹ اسلام آبا د نے نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 تک ملتوی کردی-

    واضح رہےکہ عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کل بذریعہ ہیلی کاپٹر عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اس کے علاوہ اسلام آباد کی ہی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کردیئے ہیں-

    ملک بھر میں 15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

  • مریم نواز اورحمزہ شہباز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    مریم نواز اورحمزہ شہباز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    لاہور: ن لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز اورحمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پارٹی ذرائع کے مطابق لاہورمریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے-

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج سے مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔

    اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا

    حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے 14 دسمبر کو نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔

  • میں نے توشہ خانہ سے تحائف کو غلط طریقے سے حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے،شاہد خاقان

    میں نے توشہ خانہ سے تحائف کو غلط طریقے سے حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے،شاہد خاقان

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر میں نے توشہ خانہ سے تحائف کو غلط طریقے سے حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔

    باغی ٹی وی: شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے،اگر میں نے توشہ خانہ سے تحائف کو غلط طریقے سے حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے-

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے توشہ خانہ تحفے کی قیمت کا تعین کرواتا ہے اور تحفے کو حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

    کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ …

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں فیصلے نہیں ہو رہے، نئے چیئرمین غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں سیاست دانوں کے بے شک چلائیں نئی پارٹی بنانے کی کوئی کوشش نہیں پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ ہلاک

    کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ ہلاک

    کراچی: پولیس نے پاپوش نگر اور کٹی پہاڑی پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تخریب کاری، اسٹریٹ کرائم،گاڑی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں، گرفتارملزم محمد علی کھوسہ سے دستی بم، پرس اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان شعیب اور جنید سےمسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

    اس کے علاوہ ملزمان امان اللہ، جاوید، طلحہ، سہیل احمد اور فرمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے بچہ ہلاک ہوگیا،8 سال کے عبداللہ کو گزشتہ روز سرپرگولی لگی تھی جو اسپتال میں زیرعلاج تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا،بچے کے اہل خانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد تک پہنچنےکی کوشش کررہےہیں۔

  • خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے-

    توہین الیکشن کمیشن،عمران خان کو نوٹس جاری،کل ہو گی سماعت

    چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی۔

    ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کردی۔

    عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    واضح رہےکہ عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کل بذریعہ ہیلی کاپٹر عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کی ہی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کردیئے ہیں۔

    ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر

  • اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا

    اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا

    اس شہر میں کتنے چہرے تھے کچھ یاد نہیں سب بھول گئے
    اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا

    نوشی گیلانی پاکستان سے تعلق رکھنے والی اردو زبان کی مقبول ترین شاعرہ ہیں۔ ان کا اصل نام نشاط گیلانی ہے۔ وہ 14 مارچ 1964 میں پاکستان کے شہر بہاولپور کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے والد مسعودگیلانی پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے۔ نوشی نے اپنی تعلیم بہاولپور میں ہی مکمل کی۔ انہیں بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا۔

    ان کا پہلا مجموعہ ”محبتیں جب شمار کرنا“ منظرِ عام پرآیا تو اسے خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔ 1995 میں نوشی کی شادی فاروق طراز کے ساتھ ہوئی اور وہ سان فرانسیسکو، امریکا چلی گئیں مگرکچھ عرصے بعد اُن سے علیحدگی ہوگئی۔

    نوشی اسلامیہ یونیورسٹی، بہالپور میں اردو کی اُستاد کی حیثیت سے کام کرتی رہیں۔ 1997 میں نوشی کا دوسرا مجموعہ ”اداس ہونے کے دن نہیں“ منظرِ عام پر آیا۔ 25 اکتوبر 2008 میں نوشی سڈنی میں مقیم اردو سوسائٹی آف آسٹریلیا کے سابق جنرل سکریٹری سعید خان(جو خود بھی شاعر ہیں) کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور سڈنی، آسٹریلیا چلی گئیں۔

    انہوں نے پاکستانی گلوکار پٹھانے خان کو خراجِ تحسین پیش کیا جسے پاکستان نیشنل کونسل آف دا آرٹ(PNCA) نے اسپانسر کیا۔ امریکا میں قیام کے دوران ان کے تجربات و مشاہدات بھی ان کی شاعری سے جھلکتے ہیں۔ ”ہوا“ اور ”محبت“ کے الفاظ مضبوط استعارے کے طور پہ ان کی شاعری میں بہت استعمال ہوئے ہیں۔اسی بنا پر انھیں ہوا کا ہم سُخن بھی کہا جاتا ہے۔

    ان کی شاعری کے سات مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی بہت سی نظموں کے انگریزی،ملائی اور یونی زبانون میں ترجمے بھی ہو چکے ہیں۔نوشی گیلانی نے آسٹریلین شاعر Les Murray کی شاعری کو اردو میں ترجمہ کیا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے خود بھی انگریزی میں شاعری(7) کی ہے۔ان کی مشہور نظم ہے،To Catch Butterflies ہے۔

    نوشی گیلانی اردو اکیڈمی آسٹریلیا کی شریک بانی بھی ہیں جس کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی۔ یہ اکیڈمی اردو شاعری و ادب کی ترویج کے لیے ہر ماہ سڈنی میں ایک نشست کا اہتمام کرتی ہے۔ ان کی نئے مجموعہ ”ہوا چپکے سے کہتی ہے“(2011) کو اس قدر پزیرائی ملی کہ اردو بازار میں آنے کے دو گھنٹوں میں ہی پہلا ایڈیشن لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔

    اعزازات
    خواجہ فرید ایوارڈ

    تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔
    نوشی گیلانی کی شائع ہونے والی کتابیں درج ذیل ہیں۔
    1:محبتیں جب شمار کرنا (1993)
    2:اداس ہونے کے دن نہیں(1997)
    3:پہلا لفظ محبت لکھا(2003)
    4:ہم تیرا انتظار کرتے رہے (2008)
    5:نوشی گیلانی کی نظمیں(2008)
    6:اے میرے شریکِ رسال جاں (2008)
    7: ہوا چپکے سے کہتی ہے (2011)

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔
    اس شہر میں کتنے چہرے تھے کچھ یاد نہیں سب بھول گئے
    اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا

    بند ہوتی کتابوں میں اڑتی ہوئی تتلیاں ڈال دیں
    کس کی رسموں کی جلتی ہوئی آگ میں لڑکیاں ڈال دیں

    میں تنہا لڑکی دیار شب میں جلاؤں سچ کے دیے کہاں تک
    سیاہ کاروں کی سلطنت میں میں کس طرح آفتاب لکھوں

    ہمارے درمیاں عہدِ شبِ مہتاب زِندہ ہے
    ہَوا چْپکے سے کہتی ہے ابھی اِک خواب زِندہ ہے

    نوشی گیلانی کی ایک نظم
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہوا کو آوارہ کہنے والو
    کبھی تو سوچو، کبھی تو لکھو
    ہوائیں کیوں اپنی منزلوں سے بھٹک گئی ہیں
    نہ ان کی آنکھوں میں خواب کوئی
    نہ خواب میں انتظار کوئی

    اب ان کے سارے سفر میں صبح یقین کوئی
    نہ شام صد اعتبار کوئی
    نہ ان کی اپنی زمین کوئی نہ آسماں پر کوئی ستارہ
    نہ کوئی موسم نہ کوئی خوشبو کا استعارہ
    نہ روشنی کی لکیر کوئی، نہ ان کا اپنا سفیر کوئی

    جو ان کے دکھ پر کتاب لکھے
    مسافرت کا عذاب لکھے
    ہوا کو آوارہ کہنے والو
    کبھی تو سوچو!

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    کچھ بھی کر گزرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
    برف کے پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
    اس نے ہنس کے دیکھا تو مسکرا دیے ہم بھی
    ذات سے نکلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
    ہجر کی تمازت سے وصل کے الاؤ تک
    لڑکیوں کے جلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
    بات جیسی بے معنی بات اور کیا ہوگی
    بات کے مکرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
    زعم کتنا کرتے ہو اک چراغ پر اپنے
    اور ہوا کے چلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
    جب یقیں کی بانہوں پر شک کے پاؤں پڑ جائیں
    چوڑیاں بکھرنے میں دیر کتنی لگنی ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    وہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہے
    کہ جس طرح کوئی لہجہ بدلتا جاتا ہے
    یہ آرزو تھی کہ ہم اس کے ساتھ ساتھ چلیں
    مگر وہ شخص تو رستہ بدلتا جاتا ہے
    رتیں وصال کی اب خواب ہونے والی ہیں
    کہ اس کی بات کا لہجہ بدلتا جاتا ہے
    رہا جو دھوپ میں سر پر مرے وہی آنچل
    ہوا چلی ہے تو کتنا بدلتا جاتا ہے
    وہ بات کر جسے دنیا بھی معتبر سمجھے
    تجھے خبر ہے زمانہ بدلتا جاتا ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    دل کی منزل اس طرف ہے گھر کا رستہ اس طرف
    ایک چہرہ اس طرف ہے ایک چہرہ اس طرف
    روشنی کے استعارے اس کنارے رہ گئے
    اب تو شب میں کوئی جگنو ہے نا تارا اس طرف
    تم ہوا ان کھڑکیوں سے صرف اتنا دیکھنا
    اس نے کوئی خط کسی کے نام لکھا اس طرف
    یہ محبت بھی عجب تقسیم کے موسم میں ہے
    سارا جذبہ اس طرف ہے صرف لہجہ اس طرف
    ماں نے کوئی خوف ایسا رکھ دیا دل میں مرے
    سچ کبھی میں بول ہی پائی نہ پورا اس طرف
    ایک ہلکی سی چبھن احساس کو گھیرے رہی
    گفتگو میں جب تمہارا ذکر آیا اس طرف
    صرف آنکھیں کانچ کی باقی بدن پتھر کا ہے
    لڑکیوں نے کس طرح روپ دھارا اس طرف
    اے ہوا اے میرے دل کے شہر سے آتی ہوا
    تجھ کو کیا پیغام دے کر اس نے بھیجا اس طرف
    کس طرح کے لوگ ہیں یہ کچھ پتا چلتا نہیں
    کون کتنا اس طرف ہے کون کتنا اس طرف

  • ملک بھر میں 15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں 15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں 15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کے موسم سے متعلق ویب سائٹ نے پاکستان بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے جبکہ اس دوران بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث گندم کی تیار فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

    بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا بھی امکان ہے۔ جس کے باعث ایک بار پھر موسم سرد ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے تقریبا 15، 20 روز تک جاری رہے گا جبکہ سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کے سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا،اسلام آباد میں در جہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،سندھ ،پنجاب ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا-

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے یمن میں جنگ کے خاتمےکی راہ ہموار …

    ماہرین کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن سب سے زیادہ ریکارڈ کیا،اسلام آباد میں آج پولن کی مقدار 47 ہزار 809 ہوگئی،اسلام آباد کے سیکٹرای ایٹ میں پولن کی مقدار 15 ہزار 309 ریکارڈ کی گئی،اسلام آباد کے سیکٹرجی سکس میں پولن کی مقدار 13 ہزار 963 ریکارڈ کی گزشتہ روز پولن کی مقدار 48 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پولن اپریل کے وسط تک رہنے کا امکان ہے ،پولن الرجی سے متاثرہ افراد ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،پولن الرجی سے متاثرہ افرادغیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی-

    ملک بھر میں کورونا کے 53 کیسز رپورٹ