Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس، عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس، عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکہ کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا، ایڈمن جج نے کیس پر سماعت کی، سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا، عدالت نے تین ملزمان کو پانچ پانچ بار سزائے موت کا حکم دیا ،سزا پانے والے ملزمان میں ملزم سمیع الحق، عزیر اکبر اور نوید اختر شامل ہیں،ملزمان دھماکہ کے ماسٹر مائنڈ پیٹر پال کے ساتھی ہیں ،اس مقدمے میں پیٹر پال، عید گل، اور سجاد سمیت چار ملزمان کو پہلے ہی 9٫9 مرتبہ سزا موت ہو چکی ہے

    جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

    جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

    پراسیکیوشن کے 56 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔ پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ ملزمان پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل، ضیا اللہ اور سجاد کیخلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا ہے۔یاد رہے کہ 23 جون 2021 کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکہ کیا گیا تھا

  • ڈیڑھ برس تک امام مسجد رہنے والے خواجہ سرا کو جیل بھجوانے کا حکم

    ڈیڑھ برس تک امام مسجد رہنے والے خواجہ سرا کو جیل بھجوانے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

    خواجہ سرا امام مسجد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھا، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے امام مسجد کو عدالت پیش کیا،پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم کو دوبارہ 21 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت خاتون سول جج رابعہ سلیم نے کی

    واقعہ کا مقدمہ درج کرویا گیا تھا ، تھانہ روات میں مسجد کمیٹی کے اراکین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ ڈھکی روات میں امام مسجد کی ضرورت تھی،محمد خان ولد گل جہاں سکنہ میانوالی کو امام مسجد رکھا، اس نے بتایا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہے ڈیڑھ برس تک وہ امامت کی خدمات سرانجام دیتا رہا، اس دوران وہ بچوں کو قرآن کی تعلیم بھی دیتا رہا۔ بطور امام اس نے درجنوں لوگوں کے جنازے اور نکاح بھی پڑھائے۔ ڈیڑھ سال بعد امام نے کہا کہ وہ سعودی عرب جا رہا ہے، جس کے بعد اسے احترام کے ساتھ الوداع کیا گیا

    درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اب کچھ دن پہلے مجھے اور کمیٹی اراکین کو تشویش ہوئی کہ ہمارے علاقے میں خواجہ سرا کے روپ میں بھیک مانگنے والا ہمارا امام مسجد رہ چکا ہے جس پر میں نے اور اہل علاقہ نے چیک کیا تو خواجہ سرا وہی امام مسجد نکلا جو ڈیڑھ برس تک مسجد میں نماز پڑھاتا رہا، نکاح اور جنازے بھی پڑھائے ،اس نے سخت زیادتی کی مقدمہ درج کیا جائے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

  • وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،

    عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے فیصلہ سنایا اور وفاقی وزیر داخلہ ،ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 28 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،

    پولیس نے عدالت کو وارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے کے لیے فیصل آباد گئے لیکن رانا ثنا اللہ نہیں مل سکے ،ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،جسے عدالت نے مسترد کر دیا،

    پی ٹی آئی کی اتحادی سابقہ حکومت پنجاب نے 2021 اپریل اور جنوری 2022 میں عدلیہ اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 15 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو اپنی تقاریر میں رانا ثناء اللہ نے عدلیہ کو اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے اور پنجاب پولیس کے افسران کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی

  • عورت مارچ، عدالت نے مشروط اجازت دے دی

    عورت مارچ، عدالت نے مشروط اجازت دے دی

    لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    ڈی سی لاہور عدالت میں پیش ہوئے جسٹس انوار حسین نے درخواست پر سماعت کی- لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لیکر فلیٹی ہوٹل تک مارچ کیا جا سکتا ہے، عورت مارچ دوپہر 1:30 سے لیکر شام 6 بجے تک ہوگا، عورت مارچ کی انتظامیہ کے سوشل اکاونٹس کوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں ہوگا،مارچ میں آئین پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نا کیا جائے کسی خاص فرقے کے مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا،

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ منتظمین اور ڈپٹی کمشنر کودوپہر 2 بجے تک مارچ کی جگہ فائنل کرنے کی ہدایت کی ،عدالت نے کہا کہ آپ لوگ بھی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ جائیں اور جگہ کا تعین کریں-ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی 17 فروری کو میٹنگ ہوئی تھی، فیڈ بیک آیا کہ امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے-جسٹس انوار حسین نے کہا کہ ہر دفعہ یہ معاملات ہائیکورٹ میں آتے ہیں ،ڈی سی لاہور نے کہا کہ اس دفعہ عورت مارچ کے لیے ناصر باغ کی درخواست دی گئی ،پی ایس ایل بھی چل رہا ہے ٹیم موومنٹ ہوتی ہے-جسٹس انوار حسین نے ڈی سی لاہور سے سوال کیا کہ پھر جلسے جلوس کیوں ہو رہے ہیں ؟جب کسی سیاسی لیڈر کی پیشی ہوتی ہے تو پولیس ایکٹو ہو جاتی ہے،ڈی سی لاہور نے کہا کہ گزشتہ سال بھی عورت مارچ کے موقع پر کلیش ہو گیا تھا-

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ انہیں عورت مارچ سے نہیں روک سکتے ،انتظامیہ کی امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہے، عورت مارچ منتظمین بھی ذمہ داری لے کہ کوئی ہنگامہ نہیں ہو گا ،ڈی سی کا اجازت نہ دینے کا نوٹیفکیشن درست نہیں ہے، جب سیاسی جماعتیں بھی جلسے کرتی ہیں تو وہ انتظامیہ کے ساتھ بیٹھتی ہے-قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سے ذاتی وجوہ کی بناءپر معذرت کرلی تھی عدالت نے درخواست کو کسی دوسرے بینچ میں لگانے کے لیے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی تھی-عورت مارچ کے منتظمین اسد جمال ایڈووکیٹ اور ہائی کورٹ بار کی سیکریٹری صباحت رضوی نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

  • سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد، لاہور، پشاور اور بلوچستان کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے بھی پی ٹی آئی کو ریلیف مل گیا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے 9 رکن قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف اور ضمنی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اوربلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پرحکم امتناع مل چکا ہے۔اس دوران آزاد امیدوارقیس منصور شیخ نے فریق بننے کی درخواست کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیئے۔

    بعد ازاں عدالت نے سندھ میں 16 مارچ کو 9حلقوں پر ضمنی الیکشن کےنوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔درخواست تحریک انصاف کے 9 رکن قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    سماعت کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ 11 اپریل کو استعفے دیئے۔ 17 جنوری کو اسپیکر سے استعفے منظور کئے۔ اسپیکر نے اپنی حلف برداری سے قبل کے استعفے منظور کئے۔ اپوزیشن لیڈر کی باری آئی تو استعفے ممظور کرلئے۔ پارٹی نے حکومت پر زور دینے کے لئے استعفی دیئے لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر ہائیکورٹس نے حکم امتناع دیا۔ اب سندھ ہائیکورٹ نے بھی حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے فیصلے انا کی بنیاد ہر نہیں ہوتے۔ انا پر فیصلے کرنے والے ملک کو ڈبو رہے ہیں۔ جن کو را کا ایجنٹ بتاتے تھے آج گلے میں ہاتھ ڈال کر گھوم رہے ہیں۔ ہم ایم کیو این کے ساتھ الیکشن میں اتحاد میں نہیں تھے۔ الیکشن کے بعد حکومت میں شامل ہوئے۔ ہم نے کسی کے کیسز ختم نہیں کئےعمران خان پر مقدمات کی سینچری ہونے والی ہے-

  • اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    کراچی: پاک بحریہ نے 4 ارب روپے مالیت کی کرسٹل آئس پکڑ لی ، اسمگلرز بھی گرفتار کرلئے جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پاک بحریہ جہاز نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی،منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے،گرفتار اسمگلرز اور ضبط منشیات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے،منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،پشاور ، کراچی ،لاہور،دالبندین ،گوادراور کوئٹہ میں کی گئیں،مقدمات درج کر لئے گئے اسلام آباد موٹر وے کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی –

    پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام ،کار سے 12 کلو چرس برآمد کی ،جی ٹی روڈ پشاورکے قریب کارروائی میں ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں اور ایک کلو چرس برآمد کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ لاہور بینڈ روڈ بس اسٹاپ کے قریب پارسل سے بیڈ شیٹس میں جزب شدہ آئس برآمد ہوئی علاوہ ازیں کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری شیخوپورہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا-

    ترجمان کے مطابق گوادر نگور کے قریب کارروائی میں پلاسٹک کے کنستروں اور تھیلوں سے 90 کلو چرس برآمد ہوا کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب 3 کلو افیون ، ایک کلو چرس ،ایک کلو آئس اور ایک کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا،دالبندین میں پہاڑی سلسلے میں کھودی گئی کھائی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی-

  • توشہ خانہ کیس،13 مارچ تک عمران خان گرفتاری سے بچ گئے

    توشہ خانہ کیس،13 مارچ تک عمران خان گرفتاری سے بچ گئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کا رروائی کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا عمران خان 13مارچ تک گرفتاری سے بچ گئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی وارنٹ معطل کرنے کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نےعمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 13 مارچ کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، عمران خان کے وکیل قیصر امام، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون بھی عدالت میں موجود تھے۔وکیل عمران خان نے کہا کہ 28 فروری کیلئے عمران خان کی طلبی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا،عمران خان 28 فروری کو 2 سپیشل کورٹس اور ایک ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جس کے بعد منسوخی کی درخواست بھی خارج ہو گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کے تو نہیں تھے؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قیصر صاحب!اب ایسی بات نہ کریں، یہ وارنٹ ان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے تھا ،وکیل عمران خان نے کہا کہ ابھی ہم نے 2 درخواستیں قابل سماعت ہونے سے متعلق دائر کرنی ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ کورٹ فریم آف چارج کیلئے ہی تو بلا رہی ہے،عدالت نے عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے حکم دیا ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پیش نہیں ہوئے،وکیل عمران خان نے کہا کہ جووارنٹ لے کر کھڑے ہیں وہ چاہتے ہیں گرفتار کیا جائے،2 مقدمے اسی بنیاد پر درج کئے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمے کسی اور وجہ سے درج ہوئے،عدالت نے استفسار کیا آپ نے اس آرڈر کے تحت پیش ہونا تھا اب یہ بتائیں کب پیش ہونا ہے؟وکیل عمران خان نے کہا کہ اس وقت عمران خان کے خلاف 4 مقدے درج ہوئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ چارج فریم کیلئے آپ کب ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے؟ابھی عدالت ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا کوئی حکم نہیں دے رہی،چارج فریم ہو جائے اس کے بعد جتنی مرضی آپ استثنیٰ لے لیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہائیکورٹ میں 9 مارچ کو پیش ہونا ہے کیا آپ عدالت کو یقین دہانی کرا سکتے ہیں آپ نے واقعی اس دن عدالت پیش ہونا تھا،عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس دن پیش ہو سکتے ہیں وہ تاریخ دے دیں ،سسٹم کے ساتھ مذاق نہ کریں ،آپ کو سہولت دیتا ہوں توپھر ہر کسی کو یہ سہولت دوں گا،آپ صبح یا ابھی ہدایات لے کر آجائیں عدالت سن لے گی،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا یہ ایک طرف سکیورٹی ایشو اٹھا رہے ہیں دوسری طرف مہم شروع کررہے ہیں،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ سیاسی بات نہ کریں

    وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات بھی ہیں،عدالت نے کہا کہ عمران خان کب ٹرائل کورٹ پیش ہوں گے؟عدالت کو ہدایات لے کر بتا دیں ، عدالت نے کہا ہمیں روزانہ تھریٹس آ رہے ہیں کیا میں یہ عدالت بند کر دوں ؟ آئی جی میرے پاس آئے کہ ججز کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، میں آپ کے ساتھ سکیورٹی تھریٹس خطوط شیئر کر دیتا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟ کیا بے نظیر بھٹو کے واقعہ کو دہرانا چاہتے ہیں؟ آپ کچھ لوگ آئیں تاکہ ایسی صورتحال ہی نہ بنے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کے لئے دو ماہ کی مہلت کی پیش کش کردی ، کہا کہ آپ بیان حلفی دیں کہ عدالت میں پیش ہوں گے میں دو ماہ کے لئے ٹرائل روک دیتا ہوں۔ عمران خان سے مشورہ کرلیں۔ چیف جسٹس نے سماعت میں نصف گھنٹے کا وقفہ کردیا

    بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی، تو عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے مشاورت کی ہے عمران خان چار ہفتے میں پیش ہو جائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یعنی میری دو ہفتے والی بات درست ثابت ہوئی،وارنٹ منسوخ نہیں کرسکتے پھر ٹرائل کورٹ کو کارروائی مکمل کرنے دیتے ہیں چار ہفتے بعد بھی کچہری ایف ایٹ میں ہی رہے گی کوئی نئے حالات نہیں ہونگے ،پھر میں ٹرائل کورٹ سے کہتا ہوں وہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرے،اس طرح چار ہفتے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی مکمل ہو جائے گی،اسکا مطلب ہے عمران خان 9 مارچ کو ہائیکورٹ میں بھی پیش نہیں ہونگے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مناسب بات کریں،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ عمران خان پیش نہیں ہورہے، تاخیری حربے اپنائے جارہے ہیں ،اب یہ کہیں گے جج ہمارے گھر آجائیں ان کے کہنے پر اب ہم یہ گزارش کر دیتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 9مارچ کو آپ کا کیس 3 بجے سماعت کے لیے مقرر ہوا ہے،وکیل عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب انتظامات کا حکم دے دیں عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، عدالت نے کہا کہ جان اللہ کی امانت ہے ایک دن دینی ہے،مقامی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کرے گی آپ فکر نہ کریں، کچہری جہاں بھی ہوگی وہاں مجمع ہوتا ہے ہمیں خود کو خود گارڈ کرنا ہے ،ہم مناسب آرڈر جاری کریں گے،

  • قانون سب کے لیے برابر، توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دیں گے،عدالت

    قانون سب کے لیے برابر، توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دیں گے،عدالت

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سماعت کی ،وکیل عمران خان نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی 9 مارچ کو پیش ہونے کا کس نے کہا ہے؟ جج ظفر اقبال نے کہا کہ 9 مارچ کو ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے کیسز کی سماعت ہے، 9مارچ کو تو عمران خان نے اسلام آباد آنا ہی ہے توشہ خانہ کیس کو قانون کے مطابق چلایا جائے گا، عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ آدھے گھنٹے میں سنایا جائے گا

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خان کیس کی سماعت میں وقفے کے بعد جج نے ریمارکس دیئے کہ سوا 3 بجے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جاری ہے۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کر رہے ہیں۔عمران خان کے جونیئر وکیل سردار مصروف خان، محسن شاہنواز رانجھا اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت پیش ہوئے۔آج سماعت میں دو بار وقفہ ہوا، دوسرے وقفے کے بعد عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں کہا کہ عمران خان کے وارنٹ منسوخی پر اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی ہے۔
    جج نے ریمارکس  دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کے باعث ہی کیس کی سماعت میں وقفہ کیا تھا، دیکھ لیتے ہیں لیکن سوا 3 بجے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کردیاجائے گا۔ وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کے سیشن عدالت میں نہ آنے کے پیچھے چند وجوہات تھیں، عمران خان نے متعدد بار کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

    جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ عمران خان آج بھی  پیش نہیں ہو رہے کیا؟عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی کا مجھے معلوم نہیں، تاہم لیگل ٹیم کچھ دیر میں آ جائے گی۔ جج نے سوال کیا کہ آپ کے پاس عمران خان کی کچہری پیشی کی کوئی انفارمیشن نہیں؟وکیل سردار مصروف خان نے کہا کہ عمران خان کی سینئر لیگل ٹیم 10 بجے عدالت پیش ہو گی۔جج ظفر اقبال نے پھر استفسار کیا کہ عمران خان کے ضامن پیش نہیں ہوئے؟عمران خان کے وکیل نے کہاکہ ضامن کو کیسے نوٹس کرسکتے؟ طریقہ کار مکمل نہیں ہوا۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں۔عدالت نے اس سے قبل سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کیا تھا۔

    وقفے کے بعد سماعت کا آغازہوا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پیشی کا صبح صبح بتا دیا کریں، وقت کیوں ضائع کرتے ہیں۔وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں پیش ہو کر کہا ہے کہ وکالت نامہ ایک دو دن تک دے دیتا ہوں۔وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہے۔عمران خان کے وکیل نے استدعا کی اگلے ہفتے کوئی تاریخ دے دیں، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طلبی کے لیے سماعت چل رہی ہے۔ وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی صحت خراب ہے، معذوری کی حالت ہے، دنیا میں عمران خان سے متعلق تماشہ چل رہا ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ضامن کو عدالت نوٹس کرے اور شورٹی کو کینسل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے 9 مارچ تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
    محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ 9 مارچ کو عمران خان نے ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے، وہ یقینی طور پر 9 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے لیے اگلے ہفتے کچہری پیش ہونا آسان ہو گا۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یعنی دوسرے لفظوں میں عمران خان نے 9 مارچ کو بھی سیشن عدالت پیش نہیں ہونا۔

    جج نے وکیل شیر افضل مروت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وکالت نامہ پہلے آنا چاہیے، بات بعد میں ہونی چاہیے۔
    جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وکیل نہیں آئے، کیا کریں اس کا؟ میں نے انتظار بھی اس لیے کیا کہ شاید اسلام آباد ہائی کورٹ کا کوئی فیصلہ آ جائے گا، اگر صورتحال یہی رہنی ہے تو کوئی فیصلہ کر دیتے ہیں، عمران خان خود بھی ابھی تک ذاتی طور پر پیش نہیں ہوئے۔ جج نے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ 11 بجے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ دے دیتا ہوں۔

    جج نے کہا کہ ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان آج بھی سیشن عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ میں نے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا، چھ ماہ سے معاملہ چل رہا ہے۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کیس میں قانون سب کے لیے برابر ہو گا، قانون کے مکمل تقاضوں کو پورا کر کے توشہ خانہ کیس کو چلایا جائے گا۔ عمران خان کے وکیل نے دو بجے تک سماعت میں وقفہ کرنے کی استدعا کر دی۔عدالت نے سماعت کی مزید کارروائی کے لیے 2 بجے تک وقفہ کر دیا

  • توشہ خانہ گھڑی کیس، نیب ٹیم کی یو اے ای میں تحقیقات، عمران خان مشکل میں

    توشہ خانہ گھڑی کیس، نیب ٹیم کی یو اے ای میں تحقیقات، عمران خان مشکل میں

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، نیب ٹیم نے گھڑی کے حوالہ سے بیانات ریکارڈ کر لئے، آنیوالے دنوں میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے مزید مشکلات کھڑی ہو سکتی ہے

    باخبر ذرائع کے مطابق نیب کی چار رکنی ٹیم یو اے ای گئی، رضوان خان نے نیب ٹیم کی سربراہی کی، نیب ٹیم نے یو اے ای میں عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے لی جانے والی گھڑی فروخت کرنے کے حوالہ سے تحقیقات کی گئیں، نیب ٹیم نے یو اے ای میں گھڑی سے متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کئے اور معلومات لیں، باخبر ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی جو سابق وزیراعظم عمران خان نے فروخت کی تھی، کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور عمران خان کو طلب بھی کر رکھا ہے، نیب کی ٹیم یو اے ای گئی اور تحقیقات کیں، نیب ٹیم نے توشہ خانہ کی وہ گھڑی جس کو عمران خان نے فروخت کیا اس کی یو اے ای میں ویری فکیشن کی، نیب ٹیم نے گھڑی سے متعلقہ ڈاکومنسٹس کو سیز کیا، نیب ٹیم نے یو اے ای میں گھڑی کی ویلیو ایشن کے حوالہ سے بھی تحقیقات کیں، باخبر ذرائع کے مطابق نیب ٹیم دکاندار سے بھی ملی جس نے نیب ٹیم کو یہ بتایا کہ یہ گھڑی دنیا میں ایک ہی ہے، اس جیسا کوئی دوسرا پیس کمپنی نے نہیں بنایا، یہ ایک ہی گھڑی تھی جو عمران خان کو تحفہ میں ملی اور انہوں نے آگے فروخت کری، نیب تحقیقاتی ٹیم کو کہا گیا کہ گھڑی کی ویلیوایشن کے لئے گراف کے آفس لندن رابطہ کریں، نیب ٹیم نے شفیق سے بھی تحقیقات کیں جس کی جعلی رسیدیں دکھائی گئی تھیں، آرٹ آف ٹائم والوں نے نیب ٹیم کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ یہ رسیدیں ہماری نہیں تھیں، جعلی لگائی گئی ہیں

    تحریک انصاف کی جانب سے جس دکاندار کی رسیدیں دکھائی گئی تھیں ، شفیق نامی دکاندار میڈیا پر پہلے بھی بیان دے چکے ہیں میں نے کوئی گھڑی نہیں خریدی اور نہ مجھے اس کا علم ہے میرے خلاف پرو پیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نےعمران خان کی گھڑی خریدی لیکن میں نے کوئی گھڑی خریدی ، نہ مجھے اسکا کوئی علم ہے نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط اور نہ ہینڈ رائٹنگ ہے

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے گھڑی دبئی میں معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق کو فروخت کی تھی، فرح گوگی خود دبئی گئی تھی اور گھڑی بیچی تھی، مذکورہ گھڑی کا سیٹ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفہ دیا تھا جو عمران خان نے توشہ خانہ سے خرید لیا، عمران خان نے جو گھڑی بیچی اس گھڑی کا سیٹ گراف نے تیار کیا یہ کمپنی گھڑیوں میں ہیرے جواہرات جڑنے کے لیے بھی مشہور ہے، عمران خان کی جانب سے فروخت کی جانے والی گھڑی ایک سپیشل ایڈیشن ہے جس کے ڈائل پر خانہ کعبہ کا ماڈل بھی بنا ہوا ہے اور اس میں ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں اس سیٹ پر بہت باریک بینی اور مہارت کے ساتھ 16 قیراط کے 266 ہیروں کی کندہ کاری کی گئی جبکہ گھڑی میں 18 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے

    نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کررکھا ہے، عمران خان کو نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو خلاف قانون فروخت کیا نیب نے 8 نومبر 2022 کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں تحقیقات شروع کی تھیں

    GRAFF Certificate Cufflinks Certificate_Fountain Pen Set Certificate_GR46899_Diamond GIA diamond grading report_2194668569 GIA dimond grading report_2185824138 GIA dimond grading report_2197581954 KSA Spec.edition collection Set 2

  • مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    مدینہ منورہ : مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

    باغی ٹی وی: حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔


    مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ تقریبا بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔

    مریض کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی پی آر دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن بحال نہ ہوگئی مریض کو بعد ازاں ، علاج کرنے کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے-