Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینیو اسلام آبا اور نامور شاعر رحمان فارس

    ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینیو اسلام آبا اور نامور شاعر رحمان فارس

    خاک اڑتی ہے رات بھر مجھ میں
    کون پھرتا ہے در بدر مجھ میں

    رحمان فارس

    رحمان فارس :27 فروری 1976ء کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیدا ہوئے اور روزگار کے اعتبار سے سول سروس آف پاکستان سے مُنسلک ہیں۔ آج کل ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینیو اسلام آباد تعینات ہیں۔ شاعری کا اولین مجموعہ ”عشق بخیر“ کے نام سے اشاعت پذیر ھے۔ مُشاعروں کے حوالے سے دُنیا بھر میں مدعو کیے جاتے ہیں۔ ابھی تک امریکہ، یورپ کے متعدد ممالک، مشرقِ وُسطٰی کے بیشتر ممالک، ہندوستان، بنگلہ دیش، چین، تُرکی اور آسٹریلیا کے مشاعروں میں اپنا کلام پیش کرکے سامعین و حاضرین کی کثیر تعداد سے دادِ سُخن وصول کرچکے ہیں۔ امریکہ کے حالیہ ادبی دورے کا سفرنامہ زیرِ طبع ہے۔

    پاکستان ٹیلی ویژن کے ادبی پروگرامز کے اینکرپرسن ہیں۔ مؤقر انگریزی جرائد میں متعدد کالمز لکھ چُکے ہیں۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    خاک اڑتی ہے رات بھر مجھ میں
    کون پھرتا ہے در بدر مجھ میں
    مجھ کو خود میں جگہ نہیں ملتی
    تو ہے موجود اس قدر مجھ میں
    موسم گریہ ایک گزارش ہے
    غم کے پکنے تلک ٹھہر مجھ میں
    بے گھری اب مرا مقدر ہے
    عشق نے کر لیا ہے گھر مجھ میں
    آپ کا دھیان خون کے مانند
    دوڑتا ہے ادھر ادھر مجھ میں
    حوصلہ ہو تو بات بن جائے
    حوصلہ ہی نہیں مگر مجھ میں

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    میں کار آمد ہوں یا بے کار ہوں میں
    مگر اے یار تیرا یار ہوں میں
    جو دیکھا ہے کسی کو مت بتانا
    علاقے بھر میں عزت دار ہوں میں
    خود اپنی ذات کے سرمائے میں بھی
    صفر فیصد کا حصے دار ہوں میں
    اور اب کیوں بین کرتے آ گئے ہوں
    کہا تھا نا بہت بیمار ہوں میں
    مری تو ساری دنیا بس تمہی ہو
    غلط کیا ہے جو دنیا دار ہوں میں
    کہانی میں جو ہوتا ہی نہیں ہے
    کہانی کا وہی کردار ہوں میں
    یہ طے کرتا ہے دستک دینے والا
    کہاں در ہوں کہاں دیوار ہوں میں
    کوئی سمجھائے میرے دشمنوں کو
    ذرا سی دوستی کی مار ہوں میں
    مجھے پتھر سمجھ کر پیش مت آ
    ذرا سا رحم کر جاں دار ہوں میں
    بس اتنا سوچ کر کیجے کوئی حکم
    بڑا منہ زور خدمت گار ہوں میں
    کوئی شک ہے تو بے شک آزما لے
    ترا ہونے کا دعوے دار ہوں میں
    اگر ہر حال میں خوش رہنا فن ہے
    تو پھر سب سے بڑا فن کار ہوں میں
    زمانہ تو مجھے کہتا ہے فارسؔ
    مگر فارسؔ کا پردہ دار ہوں میں
    انہیں کھلنا سکھاتا ہوں میں فارسؔ
    گلابوں کا سہولت کار ہوں میں

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    سکوت شام میں گونجی صدا اداسی کی
    کہ ہے مزید اداسی دوا اداسی کی
    بہت شریر تھا میں اور ہنستا پھرتا تھا
    پھر اک فقیر نے دے دی دعا اداسی کی
    امور دل میں کسی تیسرے کا دخل نہیں
    یہاں فقط تری چلتی ہے یا اداسی کی
    چراغ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا
    کہ آج رات چلے گی ہوا اداسی کی
    وہ امتزاج تھا ایسا کہ دنگ تھی ہر آنکھ
    جمال یار نے پہنی قبا اداسی کی
    اسی امید پہ آنکھیں برستی رہتی ہیں
    کہ ایک دن تو سنے گا خدا اداسی کی
    شجر نے پوچھا کہ تجھ میں یہ کس کی خوشبو ہے
    ہوائے شام الم نے کہا اداسی کی
    دل فسردہ کو میں نے تو مار ہی ڈالا
    سو میں تو ٹھیک ہوں اب تو سنا اداسی کی
    ذرا سا چھو لیں تو گھنٹوں دہکتی رہتی ہے
    ہمیں تو مار گئی یہ ادا اداسی کی
    بہت دنوں سے میں اس سے نہیں ملا فارسؔ
    کہیں سے خیر خبر لے کے آ اداسی کی

  • ممتاز شاعر ، ملی و فلمی نغمہ نگار کلیم ثانی

    ممتاز شاعر ، ملی و فلمی نغمہ نگار کلیم ثانی

    ہے اگرچہ شہر میں اپنی شناسائی بہت
    پھر بھی رہتا ہے ہمیں احساس تنہائی بہت

    کلیم عثمانی

    کلیم عثمانی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور ملی و فلمی نغمہ نگار ہیں، جو اپنے گیت تیرا سایا جہاں بھی ہو سجنا، پلکیں بچھا دوں، ملی نغمہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اور یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

    حالات زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    کلیم عثمانی 28 فروری، 1928ء کو دیوبند، سہارنپور، برطانوی ہندستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نا م احتشام الہٰی تھا۔ ان کے خاندان کا تعلق مولانا شبیر احمد عثمانی سے جا ملتا ہے۔ کلیم عثمانی کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا۔ والد فضل الہٰی بیکل بھی اپنے زمانے کے اچھے شاعر تھے۔ شروع میں والد سے شاعری میں اصلاح لی۔1947ء میں ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہو گیا۔ کلیم عثمانی نے یہاں احسان دانش کی شاگردی اختیار کی۔

    ان کی آواز میں ترنم تھا اس لیے مشاعروں میں انہیں خوب داد ملتی تھی۔ پھر انہوں نے فلمی نغمہ نگاری کے میدان میں قدم رکھا۔ سب سے پہلے انہوں نے 1955ء میں فلم انتخاب کے گیت تحریر کیے اس فلم کی موسیقی فیروز نظامی نے مرتب کی تھی۔اس کے بعد انہوں نے ہمایوں مرزا کی فلموں بڑا آدمی، راز، دھوپ چھاؤں کے نغمے لکھے۔ فلم راز کے لیے تحریر کردہ ان کا نغمہ میٹھی میٹھی بتیوں سے جیا نہ جلا بے مقبول ہوا۔ یہ نغمہ زبیدہ خانم نے گایاتھا اور اس کی موسیقی فیروز نظامی نے ترتیب دی تھی۔

    1966ء میں فلم ہم دونوں میں ان کی غزل ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا نے ان کی شہرت کو بام عروج پر پہنچادیا۔ یہ گیت رونا لیلیٰ نے گایا تھا اور اس کی موسیقار نوشاد نے ترتیب دی تھی۔ بعد ازاں کلیم عثمانی لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے متعدد فلموں میں مقبول گیت تحریر کیے جن میں ان کی اس زمانے کی فلموں میں عصمت، جوش انتقام، ایک مسافر ایک حسینہ، عندلیب، نازنین، دوستی، بندگی، نیند ہماری خواب تمہارے اور چراغ کہاں روشنی کے نام شامل ہیں۔

    1973ء میں انہوں نے فلم گھرانہ کے گیت تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا اور 1978ء میں فلم زندگی کے گیت تیرے سنگ دوستی ہم نہ چھوڑیں کبھی پر نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ فلم فرض اور مامتا میں انہوں نے ایک ملی گیت اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں تحریر کیا۔ روبن گھوش کی موسیقی اور نیرہ نور اور ساتھیوں کی آواز میں گایا ہوا یہ گیت آج بھی بے حد مقبول ہے۔ اس کے علاوہ ان کا تحریر کردہ ایک اور ملی نغمہ یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے کا شمار بھی پاکستان کے مقبول ملی نغمات میں ہوتا ہے اور اسے مہدی حسن نے گایا۔

    کلیم عثمانی کی غزلیات کا مجموعہ دیوار حرف اور نعتیہ مجموعہ ماہ حرا کی نام سے شائع ہوا۔

    مشہور نغمات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں (فرض اور مامتا)
    تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا (گھرانہ)
    یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے
    ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا (ہم دونوں)
    میٹھی میٹھی بتیوں سے جیا نہ جلا (راز)
    پیار کر کے ہم بہت پچھتائے (عندلیب)
    تیرے سنگ دوستی ہم نہ توڑیں کبھی (زندگی)
    مستی میں جھومے فضا(نازنین)

    تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔
    دیوار حرف (غزلیات)
    ماہ حرا (نعتیہ مجموعہ)

    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    کلیم عثمانی نے 1973ء میں انہوں نے فلم گھرانہ کے گیت تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا اور 1978ء میں فلم زندگی کے گیت تیرے سنگ دوستی ہم نہ چھوڑیں کبھی پر نگار ایوارڈ حاصل کیے۔

    نمونۂ کلام
    ۔۔۔۔۔۔
    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    ہے اگرچہ شہر میں اپنی شناسائی بہت
    پھر بھی رہتا ہے ہمیں احساسِ تنہائی بہت
    اب یہ سوچا ہے کہ اپنی ذات میں سمٹے رہیں
    ہم نے کرکے دیکھ لی سب سے شناسائی بہت
    منہ چھپا کر آستین میں دیر تک روتے رہے
    رات ڈھلتی چاندنی میں اس کی یاد آئی بہت
    اپنا سایہ بھی جدا لگتا ہے اپنی ذات سے
    ہم نے اس سے دل لگانے کی سزا پائی بہت
    آئینہ بن کے وہ صورت سامنے جب آئی
    عکس اپنا دیکھ کر مجھ کو ہنسی آئی بہت
    میں تو جھونکا تھا اسیرِ دام کیا ہوتا کلیم
    اس نے زلفوں کی مجھے زنجیر پہنائی بہت

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    رات پھیلی ہے تیرے ، سرمئی آنچل کی طرح
    چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے ، پاگل کی طرح
    خشک پتوں کی طرح ، لوگ اُڑے جاتے ہیں
    شہر بھی اب تو نظر آتا ہے ، جنگل کی طرح
    پھر خیالوں میں ترے قُرب کی خوشبو جاگی
    پھر برسنے لگی آنکھیں مری ، بادل کی طرح
    بے وفاؤں سے وفا کرکے ، گزاری ہے حیات
    میں برستا رہا ویرانوں میں ، بادل کی طرح

    وفات
    ۔۔۔۔۔۔
    کلیم عثمانی 28 اگست، 2000ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے اور لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن میں کریم بلاک کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔

  • طلباء تنظیموں میں تصادم؛ قائداعظم یونیورسٹی  غیرمعینہ مدت کیلئے بند

    طلباء تنظیموں میں تصادم؛ قائداعظم یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند

    : قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم کے باعث یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔

    قائداعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر راجا قیصر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کشیدہ حالات کے باعث جامعہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء و طالبات کو فوری ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل قائد اعظم یونیورسٹی کے مین ہٹس پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں 7/8 طالبعلم زخمی ہوگئے تھے، لڑائی کے دوران دونوں جانب سے طلبا نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لوہے کے راڈز اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا۔

    جھگڑے کے دوران یونیورسٹی کی ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے جبکہ مین ہٹس پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی، بعد ازاں دونوں لسانی کونسلز کے طلباء ہاسٹلز کی جانب چلے گئے جہاں لڑائی کا سلسلہ جاری رہا۔ قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور ڈی ایس پی سیکرٹریٹ کو حالات پر قابو پانے کیلئے طلب کیا جس کے بعد جامعہ کی حدود سے باہر ہٹس بند کرادیے گئے تاہم یونیورسٹی کی اندرونی حدود میں طلباء ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوتے رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
    کشیدہ حالات کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے اور طلباء کو ہاسٹلز فی الفور خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق جامعہ انتظامیہ ہاسٹلز خالی کرواکر گرینڈ آپریشن کرنے جا رہی ہے اگر طلباء نے ہاسٹلز خالی نہ بھی کئے تو منگل سے آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

  • وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں  کے خلاف بے رحمانہ قانونی کارروائی کی ہدایت

    وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بے رحمانہ قانونی کارروائی کی ہدایت

    وزیراعظم شہبازشریف نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بے رحمانہ قانونی کارروائی کی ہدایت دے دی۔

    وزیراعظم نے اعلی سطح اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دے دیا اور کہا کہ منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں، سیلاب، معاشی مشکلات میں پھنسی عوام سے رمضان میں جوزائد قیمت لے، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کووزرااعلی کے ساتھ مل کر رمضان میں اشیا کی فراوانی اور قیمتوں پرکنٹرول کا ٹاسک دیا اور ہدایت دی کہ عبادتوں کے مہینے میں جو روزے داروں کو تنگ کرے، اسے قانون کی طاقت سے سبق سکھائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اشیا کی طلب، رسد اور قیمتوں میں گڑ بڑ ہوئی تو متعلقہ علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
    وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں گندم سمیت اشیائے خور و نوش کی کہیں بھی کوئی قلت نہیں ہے۔ جس پر وزیراعظم اجلاس میں حکام پر برس پڑے اور کہا کہ خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ بعدازاں شہباز شریف نے ہدایت دی کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرمعیاری اشیا کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

  • آئندہ انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری پر ہوں گی. ادارہ شماریات

    آئندہ انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری پر ہوں گی. ادارہ شماریات

    آئندہ انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری پر ہوں گی. ادارہ شماریات

    وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گی، 43 لاکھ افراد پورٹل پر خود شماری کر چکے ہیں۔ ترجمان شماریات ڈویژن سرور گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20 فروری سے خودشماری کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، یکم مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کا فلیڈ آپریشن شروع ہوجائے گا، مردم شماری میں این ٹی سی اور نادرا اپنی سروسز دے رہے ہیں، مردم شماری کا عملہ دینا، ڈیٹا لوکیشن اور سیکیورٹی صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

    ترجمان شماریات کے مطابق 1 لاکھ 21 ہزار افراد کو پورے پاکستان میں تربیت دی گئی ہے، 1لاکھ 26 ہزار الیکٹرانک ڈیوائسز اس مردم شماری میں استعمال ہوں گی، پورے ملک میں 495 مردم شماری سپورٹ سینٹر بنائے گئے ہیں، سافٹ ویئر اور الیکٹرانک ڈیوائسز میں خرابی آنے پر نادرا معاونت فراہم کرے گا، 20 فروری کو خودشماری پورٹل کا افتتاح ہوچکا ہے،اس وقت پورٹل دستیاب ہے اور وہاں جاکر خود شماری کی جاسکتی ہے۔

    ترجمان شماریات نے مزید کہا کہ خود شماری کا سادہ سا طریقہ کار ہے. ارشاد انصاری رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں نے شمار کنندگان کی تعیناتی کردی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شمار کنندگان کی تعیناتی کردی گئی ہے، ہر شمار کنندہ کے ساتھ پولیس کا ایک اہلکار ہوگا اور آرمڈ فورسز کا تعاون بھی حاصل ہوگا، یکم مارچ سے فیلڈ آپریشنز شروع کردیا جائے گا، پہلے 15 دن ایک بلاک اور اگلے 15 دن میں دوسرا بلاک شمار ہوگا۔

    سرور گوندل نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز اور سروس پرووائڈرز کا تعاون ہمیں حاصل ہے،این ٹی سی کا تعاون بھی ہمیں حاصل ہے، حکومت نے مردم و خانہ شماری کیلئے 10 ارب روپے جاری کردیے ہیں، 34 ارب روپے کے کل اخراجات ہیں اور 24 ارب روپے کا کیس ای سی سی میں ہے، فنڈز کے معاملے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اس میں صوبائی حکومتیں بھی کام کررہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
    انہوں نے کہا کہ شماریات ڈویژن عالمی مروجہ طریقہ کار کے مطابق مردم شماری کررہا ہے، تمام صوبوں اور مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد کام شروع کیا گیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں تمام وزرائے اعلیٰ تھے ان کو طریقہ پر کوئی اعتراض نہیں تھا، مردم شماری کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، صوبوں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

  • پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  6 روز قبل اغواء ہونے والی 7 سالہ بچی بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان حزب اللہ خان کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان باہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان کاروائی کی جسکے تحت 6 روز قبل اغوائیگی کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے 7 سالہ مغوی بچی نسیمہ بی بی بازیاب کراتے ہوئے اغواء کار جو کہ  افغان نژاد  نقول خان ہے کو گرفتار کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک دوسری کاروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک پولیس نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ٹانک پولیس سرگرم ہے جبکہ  ایک کاروائی میں دو اشتہاری سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس، 890 گرام ہیروٸن، 310 گرام آئس، دو عدد پستول جبکہ 246 کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔

     ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹانک پولیس ہر قسم کی جرائم کی بیخ کنی کیلئے سرگرم ہے جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر اصغر وزیر نے کڑی سیدال کی حدود میں ملزم کامران ولد گل رحمت سکنہ کڑی سیدال سے 800 گرام ہیروئن، 310 گرام آئس اور 01 عدد پیش قبض جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع اللہ خان نے فرشہ موڑ کے نزدیک ملزم علی زمان ولد محمد امان سکنہ عمر اڈہ سے 700 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ  اسی طرح ایس ایچ او تھانہ جنڈولہ طارق خان نے حبیب الرحمن ڈیزل ایجنسی کے نزدیک ملزم سیف اللہ ولد تاثیر خان سکنہ چگملائی سے 350 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ گل امام رحمت خان نے گشت کے دوران مقدمہ نمبر 173/22 بجرائم 337F(6)-337F(1) میں مطلوب مجرم اشتہاری گلاب نور ولد سے گل سکنہ نصران سمیت مقدمہ نمبر 34/23 بجرائم 401-400 میں نامزد 02 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی طرح اے ایس آئی مہتاب خان نے چوکی شیخ اتار کے مقابل 02 ملزمان محمد عثمان ولد عبدالعزیز اور محمد سلیمان ولد رفعت اللہ ساکنان کلاچی سے 50، 50 گرام چرس جبکہ آئی ایچ سی تھانہ سٹی قیضار خان نے کمیٹی باغ میں ملزم ایاز خان ولد تیلا خان سکنہ وانہ SWTD سے 90 گرام ہیروئن اور 15 عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار کئے۔

    حزب اللہ کے مطابق ٹانک پولیس نے پچھلے 24 گھنٹوں میں دیگر کارروائیوں سمیت ٹوٹل 02 مجرمان اشتہاریوں، 03 ملزمان اور 03 نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس، 890 گرام ہیروٸن، 310 گرام، 02 عدد پستول اور 246 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ پہاڑپور پولیس کی کاروائی کے نتیجہ میں کم سن بچے سے زیادتی کے ملزم سمیت شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلی گئی ہے. ترجمان کے مطابق تھانہ پہاڑپور پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی ہمراہ ایس ایچ او ظفر عباس بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم سبطین سکنہ کاٹھ گڑھ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ پہاڑ پور پولیس نے علاقہ وانڈہ نرکانی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلدار سکنہ جھوک ماچھی پروآ کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 عدد 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج اور پابند سلاسل کردیا۔

  • از خود نوٹس کے اختیار کا استعمال انتہائی احتیاط کا متقاضی ہے،جسٹس اطہر من اللہ،میرا سماعت کو سننے کا کوئی فائدہ نہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی

    از خود نوٹس کے اختیار کا استعمال انتہائی احتیاط کا متقاضی ہے،جسٹس اطہر من اللہ،میرا سماعت کو سننے کا کوئی فائدہ نہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی

    اسلام آباد: جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی آئینی اور قانونی حیثیت دیکھنا نا گزیر ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے حوالے سے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ میں نے چیف جسٹس پاکستان کا آرڈر پڑھ لیا ہے،چیف جسٹس کے اوپن کورٹ میں دیا گیا آرڈر تحریری حکم نامے سے مطابقت نہیں رکھتا-

    چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی آئینی اور قانونی حیثیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کیا صوبائی اسمبلیاں جمہوریت کے آئینی اصولوں کو روند کر توڑی گئیں؟ ہمارے سامنے رکھے گئے سوال کو علیحدہ نہیں دیکھا جا سکتا۔

    جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے نوٹ میں سوال کیا ہے کہ کیا صوبائی اسمبلیاں جمہوریت کے آئینی اصولوں کو روند کر توڑی گئیں؟

    ان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی قانونی حیثیت پر سوالات بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے متعلق ہیں، ہمارے سامنے آنے والا معاملہ پہلے ہی صوبائی آئینی عدالت کے سامنے موجود ہے اس معاملے کا سپریم کورٹ آنا ابھی قبل از وقت ہےکسی اور معاملے کو دیکھنے سے پہلے چیف جسٹس نے مجھ سے اس معاملے پر سوالات مانگے ہیں-

    کیا صوبائی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دینا وزیرِ اعلیٰ کا حتمی اختیار ہے جس کی آئینی وجوہات کو دیکھنا ضروری نہیں؟

    کیا وزیرِ اعلیٰ اپنی آزادانہ رائے پر اسمبلی توڑ سکتا ہے یا کسی کی رائے پر؟

    کیا کسی بنیاد پر وزیرِ اعلیٰ کی ایڈوائس کو آئینی طور پر مسترد کیا جا سکتا ہے اور اسمبلی بحال کی جا سکتی ہے؟

    جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ میں نےجب عدالت میں آئینی نکات اٹھائےتو چیف جسٹس نے انہیں شامل کرنے پر اتفاق کیا، میرے سوالات پر بینچ کے کسی رکن نے اعتراض نہیں کیا، کھلی عدالت میں میرے سوالات کو شامل کر کے حکم نامہ لکھوایا گیا۔

    جسٹس اطہر من اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اس عدالت کی آئین کی تشریح کے عام لوگوں اور آنے والی نسلوں پر اثرات ہیں، از خود نوٹس کے اختیار کا استعمال انتہائی احتیاط کا متقاضی ہے، یہ ناگزیر ہے کہ آئینی خلاف ورزیوں اور آئینی تشریح کے اہم معاملات کو فل کورٹ سنے، چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے اختیار کی آئینی تشریح بھی ضروری ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب جسٹس یحییٰ نے اپنے احتلافی نوٹ میں لکھا کہ فیصلہ جاری کرنے کے لیے عدالتی اختیارات کا استعمال ٹھیک نہیں ہو گا، معاملہ ابھی لاہور ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں زیرِ التواء ہے جس پر فیصلہ ہونا باقی ہے، سپریم کورٹ کا دائرہ کار انڈی پینڈنٹ ہے جس کا دیگر عدالتوں میں زیرِ التواء معاملے سے تعلق نہیں۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ ماحول چارج ہے، سیاسی جماعتوں کا نکتہ نظر بھی ہے، عدالت تحمل کا مظاہرہ کرے، عدالت کی خواہش پر ردِ عمل سے بچنے کے لیے ایسا کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کی سماعت کے دوران ریمارکس یا فیصلہ جاری کرنا پارٹیوں کے دعوؤں کے ساتھ تعصب ہو گا، یہ ہائی کورٹ کے قانونی دائرہ اختیار کی بھی توہین ہو گی۔

    اپنے نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ اس طرح ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پربھی اثر ہو گا، ہائی کورٹ قانون کو عزت اور پختگی سے چلانے کا حق رکھتی ہےمیں تینوں درخواستوں کومسترد کرتا ہوں، ہمارے لیےآرٹیکل 184 (3) کا استعمال تینوں درخواستوں پر درست نہیں ہو گا میرا سماعت کو سننے کا کوئی فائدہ نہیں، میں بینچ پر اپنے آپ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں۔

  • آئی ایم ایف کا سگریٹس کی غیرقانونی خریدو فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر شدید تشویش کا اظہار

    آئی ایم ایف کا سگریٹس کی غیرقانونی خریدو فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر شدید تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت پر بریفنگ دی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غیرقانونی سگریٹس کی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی۔

    وزیراعظم ایف بی آرکو تمام سگریٹس فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد لگانےکی ہدایت کی ہے،جبکہ اس حوالے سے کی جانے والی کارروائی کی ماہانہ رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی-

    ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ٹیمیں غیرقانونی سگریٹس فیکٹریوں پرچھاپہ ماریں گی، غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق 2 درجن سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہیں-

  • سعودی عرب کا یوکرین کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

    سعودی عرب کا یوکرین کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی جانب سے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر 40 کروڑ ڈالر کی امداد دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب نے یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے اور مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دست خط کیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب جنگ زدہ ملک کو انسانی امداد کے طورپر40 کروڑڈالرنقدی یا مصنوعات کی شکل میں مہیّا کرے گا۔

    دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ اور سمجھوتا اتوارکوسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے یوکرینی دارالحکومت کیف کے دورے کے موقع پر طے پایا ہے ان کی قیادت میں سعودی وفد نے یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی سے کیف میں ان کی صدارتی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امورکے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع پرتبادلہ خیال کیا۔

    سعودی میڈیا کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کا مقصد یوکرین کے بحران کوپُرامن طریقے سے حل کرنا اور یوکرین اور اس کے عوام کوجنگ کے سماجی اور معاشی منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مدد مہیاکرنا ہے۔

    دست خط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی یوکرین کی 30 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی مصنوعات کی شکل میں مالی اعانت کرے گا اور اس پر فنڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان عبدالرحمٰن المرشد نے دست خط کیے تھے۔

    اس امدادی پیکج کا اعلان سب سے پہلے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ سال اکتوبر میں یوکرین کے صدر سے فون پر بات چیت کے بعد کیا تھا۔ولی عہد نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت اور تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے پرآمادگی کا اظہار کیا تھا۔

  • کالے جادو کے توڑ کیلئے قبر سے کھوپڑی نکالنے والاشخص گرفتار

    کالے جادو کے توڑ کیلئے قبر سے کھوپڑی نکالنے والاشخص گرفتار

    بھارت میں ایک باپ نے اپنی بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی –

    بھارتی پولیس کے مطابق بیٹی کے مسلسل بیمار رہنے پر ایک شخص نے تانترک سے رجوع کیا جس نے اسے بتایا کہ بیٹی پر کالا جادو ہوگیا ہے اور اسے ختم کرنے کیلئے انسانی کھوپڑی کی ضرورت ہے۔

    تانترک کے کہنے پر شخص دوست کے ساتھ مل کر اپنے گاؤں کے ایک قبرستان میں گیا اور رات کے اندھیرے میں قبر کھودنے کی کوشش کی جسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    قبل ازیں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے کالا جادو کرانے والے شوہر سے 25 لاکھ مالیت کا مبینہ فراڈ ہوگیامتاثرہ شہری نے جعلی عامل گروہ کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی-

    محسن شہزاد نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اشتہار کے ذریعے عامل سے رابطہ کیا تھا جعل ساز گروہ نے کالے جادو کے ماہر عامل بن کر سوا 8 لاکھ روپے نقد لیے جب کہ ملزمان نے عملیات کے لیے 15 تولے زیورات بھی ہتھیالیے، ملزمان نے 3 لاکھ 75 ہزار آن لائن، 5 لاکھ نقدی اور زیورات خود وصول کیے۔

    پولیس نے تھانہ ڈجکوٹ میں باپ بیٹوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا-