Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    پشاور: قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پرصوبہ خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

    فہرست کے مطابق پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان ہی کو میدان میں دوبارہ اتارا جبکہ دوسری جماعتیں بھی آزمودہ امیدواروں ہی کو سامنے لائی ہیں ضلع خیبرسے باپ بیٹا اور کوہاٹ سے چچا بھتیجا بھی ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں۔

    فہرست کے مطابق این اے 4 سوات سے 9 امیدوار ، اے این 38 ڈی آئی خان سے 13، این اے 17 ہری پور سے 8، این اے 18 صوابی سے 11، این اے 31 کوہاٹ سے 9، این اے 25 نوشہرہ سے 9، این اے 43 خیبر سے 10 امیدوار سامنے آئے ہیں۔

    صوبے میں قومی اسمبلی کی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سے مستعفی ارکان اسمبلی دوبارہ میدان میں آئے ہیں، جن میں مرادسعید، اسد قیصر، پرویزخٹک، شہریار آفریدی، پیر نورالحق قادری، عمر ایوب اور عمران خٹک شامل ہیں جو ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ابتدائی فہرست کے مطابق پرویزخٹک کے بیٹے اسماعیل خٹک نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قبائلی ضلع خیبر سے باپ بیٹا شاہ جی گل آفریدی اور بلاول آفریدی بھی امیدوار ہیں جب کہ کوہاٹ سے چچا بھتیجا بابر عباس آفریدی اور بابر عظیم آفریدی بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

  • شمالی کوریا نے  بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش کر دی

    شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش کر دی

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا-

    باغی ٹی وی : شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی کوریا کی فوج کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے۔

    فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBMs) اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی ہے اور انہیں ملک کے ’’سب سے بڑے‘‘ جوہری حملے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے۔

    فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار، جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور ICBM شامل تھےنمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا ICBM ،Hwasong-17 شامل تھا-

    تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن ICBM ہو سکتا ہے شمالی کوریا کی فوجی پریڈوں کو دیر ممالک کی حکومتیں اور ماہرین قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ ان میں اکثر نئے تیار کردہ ہتھیاروں کی نمائش ہوتی ہے۔

    ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کو مائع ایندھن والے میزائلوں سے زیادہ تیزی سے لانچ کیا جا سکتا ہے، جن کا دفاع کرنا مشکل ہے۔

    تاہم، کم کی حکومت نے کبھی بھی طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ نہیں کیا۔

    کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے جوہری پالیسی کے ماہر انکیت پانڈا نے کہا، "یہ شمالی کوریا کے جوہری جدید بنانے کے اہم اہداف میں سے ایک ہے۔”

    انہوں نے بی بی سی کو بتایا ہمیں آنے والے مہینوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن کے میزائلوں کے پہلے فلائٹ ٹیسٹ دیکھنے کی توقع کرنی چاہیے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے ICBM ہتھیاروں کی توسیع نے تنازعہ میں امریکہ کے لیے ممکنہ طور پر "سنگین فوجی منصوبہ بندی کے چیلنجز” پیش کیے ہیں، کیونکہ امریکہ کے لیے شمالی کوریا کے تمام موبائل ICBMs کو تلاش کرنا اور تباہ کرنا مشکل ہو گا۔

    یہ پریڈ اقوام متحدہ کی اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے ریکارڈ سال کے بعد منعقد کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے کئی بھڑک اٹھے ہیں۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا  آج آخری دن، آج معاہدہ ہونے کا امکان

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن، آج معاہدہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ، ایم ای ایف پی کا مسودہ آج فائنل کرلیا جائےگا-

    باغی ٹی وی: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ا ور حکومت اتفاق رائے کے لیے پرامید ہے، بہت سے معاملات پر فریقین میں اتفاق رائے ہوگیا ہےمذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے اور آج معاہدہ ہونے کا امکان ہے بصورت دیگر مذاکرات میں ایک دو روز کی توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

    آئی ایم ایف مشن کی جانب سے بیرونی فنانسنگ اور ملکی بجٹ کے اقدامات کے ساتھ توانائی کی لاگت میں خاطر خواہ ایڈجسٹمنٹس پر ایک واضح روڈ میپ، اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں (ایم ای ایف پی) کے مسودے کو 9 فروری کو ہونے والے مذاکرات کے طے شدہ اختتام سے کم از کم ایک روز قبل حکام کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے تھا۔

    ایک سینیئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کی رات تک ہمیں (ایم ای ایف پی) کا مسودہ موصول نہیں ہوا اور مالی اقدامات و بیرونی فنڈنگ کے ذرائع دونوں کے لحاظ سے حتمی لائحہ عمل پر آئی ایم ایف کے تحفظات ابھی بھی موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے ملاقات کی، آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیرخزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات میں ہونے والی بات چیت کو میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) میں اکٹھاکر رہا ہے، ایم ای ایف پی کا مسودہ آج فائنل کرلیا جائےگا، اور پاکستان کے ساتھ شیئر کیا جائےگا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے، مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیےگئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

    موجودہ مالی سال کے لیے فرق کے حوالے سے آئی ایم ایف کا تخمینہ 6 ارب ڈالر ہے۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غو ث پاشا نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عام آدمی متاثر نہ ہو اور بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالا جائے گا جب کہ نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم از کم بوجھ ڈالا جائے گا۔

    وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کےمابین مذاکرات اب اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائے گا، فریقین کے مابین مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔

  • سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات  سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات سندھ سے 4 ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے محکمہ جنگلات سندھ کے خلاف درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کی نشاندہی کرنے والی نجی کمپنی کے نمائندوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا-

    سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں سے محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ پر جواب بھی طلب کرلیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جنگلات اراضی کی نشاندہی میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگنا سمجھ سے بالاتر ہے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے عبوری رپورٹ جمع کروائی ہے، تفصیلی رپورٹ کیلئے رواں سال دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سےسوال کیا کہ کیا سیٹلائٹ اتنا آہستہ چلتا ہے ؟جون 2022 سے سیٹلائٹ ایمجز ہی نہیں بن پارہے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رقبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے رپورٹس میں تاخیر ہو رہی ہیں-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ محکمہ جنگلات 4 ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے،عدالت نے محکمہ جنگلات سے درخواست گزار کے الزامات پر بھی جواب طلب کر لیا اور سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی-

  • لاہور میں پیٹرول پمپس چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

    لاہور میں پیٹرول پمپس چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

    لاہور: پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کھپت سےکم سپلائی ہونے کے باعث شہر میں پیٹرول پمپ بند ہونے لگے ہیں20ہزار لیٹر یومیہ پیٹرول بیچنے والے پمپس کو 8 سے 10 ہزار لیٹر سپلائی دی جاری ہے-

    ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس پر لوگوں کو محدود مقدار میں پیٹرول دیا جا رہا ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    ڈی سی لاہور نے لاہور میں پیٹرول پمپس چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،ڈی سی لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں –

    ڈی سی لاہور نے حکم دیا کہ ہر پیٹرول پمپ کا روزانہ کا اسٹاک چیک کیا جائے ،جو پیٹرول پمپ سپلائی نہ دے اسکے خلاف کارروائی کی جائے، لاہور میں 350 سے زائد پیٹرول پمپ موجود ہیں لاہور میں یومیہ 18 لاکھ لیٹر پیٹرول کی کھپت ہے-

  • سپریم کورٹ نےعدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پرجرمانہ عائد کر دیا

    سپریم کورٹ نےعدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پرجرمانہ عائد کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے غیر ضروری مقدمہ دائر اور عدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پر جرمانہ عائد کر دیا-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں 2015کےبعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پر سماعت کی-

    پنجاب الیکشن کی تاریخ سےمتعلق درخواست، گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب عدالت میں جمع

    سماعت کے دوران سابق ملازمین نے کہا کہ 2015 کےبعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن غیر قانونی طور پر بڑھائی گئی،-

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کیا کسی کے غلط کام پر عدالت آپ کے لیے بھی غلط حکم جاری کرے؟ کیا جن ملازمین کے خلاف آپ نے کیس دائر کیا انہیں فریق بنایا؟-

    سابق ملازمین وزارت خزانہ نے کہا کہ ہم سارے ریٹائرڈ ملازمین کو فریق نہیں بناسکتے-

    چیف جسٹس نے کہا کہ سارے ریٹائرڈ ملازمین کو فریق اس لیے نہیں بناسکتے کیونکہ آپ غلط استدعا کررہے ہیں, چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق ملازمین سے استفسار کیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پر کتنا جرمانہ کریں؟-

    سابق ملازمین وزارت خزانہ نے کہا کہ معاف کردیں، آئندہ غیر ضروری مقدمہ دائر نہیں کریں گے-

    چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزاروں کو ایک ایک لاکھ روپےجرمانہ کرنا تھا لیکن ایک، ایک ہزار کررہے ہیں-

    بعدازاں سپریم کورٹ نے 2015 سے پہلے اور بعد کے ریٹائر ملازمین کی پنشن میں تفریق کے خلاف کیس خارج کردیا-

  • شیخ رشید  ضمانت کیس:عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا

    شیخ رشید ضمانت کیس:عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا-

    باغی ٹی وی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ شیخ رشید کے وکلا عبد الرازق ،انتظار پنجوتھہ ،پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوئے-

    وکیل عبد الرازق نے ضمانت کی درخواست پر دلائل دیئے،وکیل عبد الرازق نے ایف آئی آئی کا متن پڑھ کر سنایا،انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے تیار کردہ سازش کے تحت بیان دیا۔ شیخ رشید پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ دفعات کے مطابق شیخ رشید کے بیان کا اثر پوری قوم پر ہے، ایسا ہی ہے؟ ،آصف علی زرداری کہہ رہےہیں کہ بیان شیخ رشید نےنہیں دیا، عمران خان نے دیا،پولیس نے شیخ رشید کو بلایا معلومات کے حوالے سے تفتیش کی؟-

    وکیل عبدالرزاق نے کہا کہ انفارمیشن پولیس ریکارڈ میں موجود ہےجو شیخ رشید نے شئیر کردی-

    عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرانسکرپٹ میں کہاں لکھاہےکہ عمران خان نے شیخ رشید کو قتل کی سازش کے حوالے سے بتایا؟شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے میٹنگ ہوئی جس میں قتل کی سازش کے حوالے سے آگاہ کیاگیا،اس اسٹیج پر صرف پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کرنا ہے-

    شیخ رشید کی جان کو خطرہ، وکلا نے درخواست دائر کر دی

    جج نے استفسار کیا کہ کیا شواہد تھےجس پر شیخ رشید نے بیان دیا؟ انہوں نے تو کہا شواہد موجود نہیں،وکیل نے کہا کہ عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ 2 بندوں کو آصف زرداری نے عمران خان کے قتل کرنے کے لیے رابطہ کیا-

    پراسیکیوٹر عدنان نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس معطل کیا، مقدمہ درج کرنے سے نہیں روکا۔ مقدمے کے دوران تفتیش کرناقانون کے مطابق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے روکابھی نہیں۔ شیخ رشید کے وکلا نے کیس سے ملزم کو خارج کرنے کے مطابق دلائل دیے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ وکیلِ ملزم کی جانب سے کیس سے خارج کرنے کے مطابق دلائل دیے ہی جاتے ہیں۔

    پراسیکیوٹر محمد عدنان نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی کہا کہ شیخ رشید نے جو جرم کیا اسکی سزا 7 سال تک ہے-
     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
    شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات ہوتیں۔ پولیس فائل کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ۔ پہلی دفعہ ہو رہا ہے متاثرہ پارٹی کو ملزم بنا کر پرچے ہو رہے ہیں۔ رات کو بھی عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ دو بندوں کو آصف زرداری نے پیسے دے رکھے ہیں۔

    وکیل سردار عبدالرزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہتک عزت کا کیس بن سکتا ہے۔ سب سے سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ عمران خان کو بھی شامل تفتیش کیا ؟۔ آپ نے عمران خان سے تفتیش نہیں کی ؟۔ کیا عمران خان سے پوچھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں یا نہیں ؟۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید نے کہا میں نے صرف عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ہے، جس پر جج نے دوبارہ سوال کیا کہ پھر آپ نے عمران خان سے تفتیش کیوں نہیں کی ؟۔
    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 
    اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل نے عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح تو پھر عمران خان کے خلاف مبینہ الزام کا کیس بنے گا اور اس میں عمران خان کے خلاف سازش کا کیس نہیں بن سکتا۔

    عدالت نے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر جو مرضی بولیں عدالت میں قانون کی بات کریں۔اس سے پہلے غیر ذمے دارانہ گفتگو پر شیخ رشید کے خلاف کتنے مقدمے ہیں ؟، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ اس سے پہلے کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا-

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

  • نازیبا ویڈیو کیس: سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مستردکردی

    نازیبا ویڈیو کیس: سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مستردکردی

    سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

    نازیبا ویڈیو کیس،دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد

    دانیہ شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کولودھراں سے غیر قانونی طریقے سےگرفتارکیا گیا، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

    عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس پرکارروائی نہیں کی، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائے کہ ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے۔

    دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئےسندھ ہائی کورٹنے کہا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا۔

    واضح رہےکہ 15 دسمبر 2022 کو ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کی جانب سے پنجاب کے علاقے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے مرحوم ایم این اے اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوہ کوعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں کراچی کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے لے کر گئے تھے لیکن عدالت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے واپس لاک اَپ میں لے گئے تھے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔

    نازیبا ویڈیو کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    آیف آئی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دانیہ شاہ کے خلاف دعا عامر کی شکایت مرحوم عامر لیاقت کی فحش ویڈیو پھیلانے پر موصول ہوئی، شکایت کی تصدیق کی گئی اور معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دوران تفتیش یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ ملزمہ دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت کی تذلیل کی نیت سے ان کی نازیبا وڈیو ریکارڈ کی اور کئی یوٹیوب انٹرویوز کے دوران وہ ویڈیو دکھائی گئی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ان الزامات کے تحت دانیہ شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 20، 21، 24 کے تحت 10 اکتوبر 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    ایف آئی اے کے مطابق یکم نومبر 2022 کو مفرور ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف عبوری چارج شیٹ عدالت میں جمع کرائی گئی اور اب مفرور ملزمہ دانیہ شاہ کو ضلع لودھراں سے گرفتار کر لیا گیا۔

    یاد رہے کہ فروری 2022 میں عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کرلی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر ان کی خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں، جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے بعد ازاں عامر لیاقت حسین کے بچوں اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے میں شکایت درج کرائی تھی۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

  • سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: درخواست محمد خان بھٹی کے داماد عمر افتخار بھٹی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے درخواست میں کہا گیا ہےکہ محمد خان بھٹی 6 فروری کو مٹیاری کے قریب سے غائب ہوئے، ان پر تشدد کا اندیشہ ہے، عدالت میں فوری پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی گرفتار

    عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ 6 فروری کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پرویز الہیٰ نے بتایا تھا کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ جا رہے تھے، خدشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کو ویسے ہی لاپتہ کردیا جائےگا –

    پرویزالہی نے کہا کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں،ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے،وزیر اعلی ٰسندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں،یقین ہے وزیر اعلی ٰسندھ ایسے اقدامات کا راستہ روکیں گے-

    جبکہ ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کا کہنا تھا کہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو حراست میں نہیں لیا۔

  • پنجاب الیکشن کی تاریخ سےمتعلق درخواست، گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب عدالت میں جمع

    پنجاب الیکشن کی تاریخ سےمتعلق درخواست، گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب عدالت میں جمع

    لاہور ہائیکو رٹ میں پنجاب الیکشن کی تاریخ سے متعلق درخواست پر گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا دیا گیا-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکو رٹ میں پنجاب الیکشن کی تاریخ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،شہری منیر احمد کی درخواست پر گورنرپنجاب نےجواب جمع کرایا،گورنر پنجاب نے درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

    سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی کو کچھ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی-

    لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    عدالت میں گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب جمع کرایا گیا،جواب میں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا،تحریری جواب میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا جائے-

    گورنر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں کی تو الیکشن کی تاریخ دینا گورنرکی ذمہ داری نہیں، جب گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ دینا اس کی آئینی ذمہ داری ہے،گورنرکی جانب سے الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے،گورنر آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ گورنر نےجواب دیا ہےکہ اسمبلی کی تحلیل انہوں نے نہیں کی اور اگر اسمبلی کی تحلیل انہوں نے نہیں کی تو تاریخ دینا ان کاکام نہیں۔

    جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ ہم نے قابل عمل حکم دینا ہے تاکہ عمل درآمد ہو، اب وقت ہی سب کچھ ہے، ہم کو منطق سے چلنا ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ لارجر بینچ کی ضرورت ہے یا نہیں۔

    کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب کے لیے وقت مانگ لیا، وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میرا بطور وکیل کل ہی تقرر ہوا ہے، میں نےعدالت کے حکم بھی نہیں دیکھے اور جواب بھی تیار نہیں۔

    جسٹس جواد حسن نے کہا کہ الیکشن 90 دن میں کرانے سے متعلق عدالتی نظائر بھی ہیں۔

    وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن ہم نےکرانے ہیں لیکن تاریخ گورنر نے دینی ہے، ضمنی الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہوتی ہے، لیکن جنرل الیکشن کی تاریخ دینے کے اختیار میں قانون مختلف ہے۔

    جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اسد عمر نے جو الیکشن کمیشن کے خط پر اعتماد کا اظہار کیا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن نے گورنر کو خط لکھا،جسٹس جواد نے کہا کہ میرے سارے فیصلوں پر عملدرآمد ہوجاتا ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ عملدرآمد کا کہہ رہے ہیں لیکن بہت سے مسائل ہیں-

    جسٹس جواد نے کہا کہ بتائیں کیا مسائل ہیں، میں نے گورنر کو الیکشن کا نہیں کہنا،اسی لیے تو الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،الیکشن کمیشن کی انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے،یہ تو خوش آئند بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجوزہ تاریخ دی-

    بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ نہ دیں تو صدر الیکشن کی تاریخ دے سکتاہے۔

    جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ نے یہاں صدر کو تو فریق نہیں بنایا، ہم نے یہاں دیکھنا ہے کہ تاریخ کون دے سکتا ہے، ابھی الیکشن کمیشن نے الیکشن کروانے سے انکار نہیں کیا،

    وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگرتاریخ کا اعلان ہوجائے اور الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمدنہ کرسکے تو کیا ہوگا؟

    جسٹس جواد نے تحریک انصاف کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ قابل عمل حکم کیا چاہ رہے ہیں، اس پر بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ الیکشن13 اپریل سے پہلے ہونا چاہیے، سوال تاریخ دینےکا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے گئےلاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے حوالے سے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی تھی عدالت نے الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 فروری کو جواب طلب کیا تھا-

    خانیوال:سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، انتہائی مطلوب دہشتگرد…

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کےحلقوں کا ضمنی شیڈول جاری کردیا۔ عام انتخابات کا شیڈول جاری نہ ہونے سے حلقے کےووٹرز کااستحقاق مجروع ہورہا ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل کےنوے دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کی تحلیل کےباوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کرکے آئین سے انحراف کررہا ہے۔ صاف و شفاف انتخابات کےلئے انتخابی شیڈول کااجراء جمہوری اساس ہے۔آئین کےآرٹیکل 105 کےبرعکس گورنر بدنیتی کی بناء پر انتخابی شیڈول جاری نہیں کررہا۔ عدالت الیکشن کمیشن کو پنجاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے۔

    کوہلو: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہو گی