Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں،نیر بخاری

    عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں،نیر بخاری

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اہم قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،

    نیر بخاری کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں عدم شرکت دہشتگردوں کی سہولت کاری ہمدردی کے مترادف ہے،آل پارٹیز کانفرنس میں سیکورٹی صورت حال سمیت قومی مسائل اور چیلیجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ارض وطن کو امن کا گہوارہ بناکر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا قومی قیادت کا فرض اولین ہے ۔عمران خان کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار دہشتگردوں کی آلہ کاری کے مترادف ہے ۔دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی اداروں افواج پاکستان اور پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔قومی اتحاد وقت کی آواز ہے عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں۔

    دوسری جانب عمران خان نے آج زمان پارک میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اے پی سی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے فیصلہ کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، تحریک انصاف کے ضمانت پر رہا رہنما فوادچودھری نے مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہئے شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں سکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں اعظم سواتی سینئر سیاستدان ہیں اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز کی الگ الگ ملاقات

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز کی الگ الگ ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے مریم نواز کی پارٹی چیف آرگنائزر بننے کے بعد پہلی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی اور مریم نواز کےملک بھر میں جاری ورکرز کنونشنز کے انعقاد پر مشاورت کی گئی ،دونوں رہنماوںنے پارٹی کے ناراض رہنماوں کو منانے کا فیصلہ کیا،شہباز شریف اور مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیئں، بھرپور تیاری کیساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے، شہباز شریف اور مریم نواز نے ملک میں جاری مہنگائی کی لہر بارے بھی گفتگو کی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دہشت گردی کی تازہ لہر اور ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں ضمنی الیکشن بارے بھی مشاورت کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں،مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں،

    باخبر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے عمران خان کی مختلف کیسز بارے گفتگو کی اور کہا کہ امید واثق ہے کہ عمران خان جلد نااہل ہو جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے،

    مریم نواز لاہور پہنچنے پر متحرک ہو چکی ہیں، مریم نواز نے ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کرنا شروع کر دی ہیں،مریم نواز کل پانچ فروری کو ملتان میں پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی، آج مریم نواز کی لاہور میں دیگر ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

  • امریکا میں چین کے غبارے کی موجودگی ،امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین منسوخ

    امریکا میں چین کے غبارے کی موجودگی ،امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین منسوخ

    واشنگٹن: امریکا میں چین کے غبارے کی موجودگی پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین منسوخ کردیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضاؤں میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی موجودگی کے واقعے کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے امریکی وزیردفاع کا چین کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے وزیردفاع کا دورہ چین پہلے سے طے شدہ تھا۔

    بیماراورمعمرخاتون کوبیچ ہائی وے پر زبردستی بس سے اتاد دیا گیا،خاتون سڑک پر ہی دم توڑ گئی

    امریکی فضائی حدود میں انتہائی بلندی پر چین کے گرم گیس کے غبارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق چینی غبارہ حساس علاقے میں جاسوسی کررہا تھا۔

    دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ غبارہ چین کا ہےغبارہ بنیادی طور پر ایک ائیر شپ ہے جو موسم سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال ہوتی ہے ائیر شپ طے شدہ راستے سے بھٹک کرغیر ارادی طور پر امریکی فضائی حدود میں داخل ہوئی جس پر افسوس ہے۔ اس معاملے پر امریکا سے بات چیت جاری رکھیں گے۔

    دنیا کی سب سے بڑی جیل

    قبل ازیں پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بدھ کے روز شمال مغربی ریاست مونٹانا کے اوپر غبارہ دکھائی دیا تھا۔ اس علاقے میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ اور دیکھ بھال کرنے والے ایئر فورس کے تین مراکز میں سےایک واقع ہے-

    غبارے کی موجودگی پر مونٹانا کے بلنگز ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کو مختصر عرصے کے لیے روک دیا گیا تھا اورغبارے کا کھوج لگانے کے لیے امریکی جنگی طیاروں کو بھیجا گیا تھا۔

    چین کے غبارے کی نشاندہی پرپینٹاگون نے جنگی طیارے اس علاقے میں بھیج دئیے تھے جہاں غبارہ اڑتا ہوا پایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ غبارہ دو روز قبل امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔ اس کی پرواز سے واضح ہے کہ غبارے کو جاسوسی کی غرض سے بھیجا گیا تھا۔

    بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسی را منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی

  • اداکارہ  سنی لیونی کے فیشن شو کے وینیو پر دھماکا

    اداکارہ سنی لیونی کے فیشن شو کے وینیو پر دھماکا

    بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ سنی لیونی کے فیشن شو کے وینیو پر دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے شہر امپفال میں ہفتے کے روز دھماکا ہوا جہاں اتوار کو ایک فیشن شو ہونا تھا جس میں سنی لیونی ‘شو اسٹاپر’ تھیں یہ دھماکا صبح 6 بجے ہوا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    سنی لیونی فلم کے سیٹ پر زخمی

    رپورٹس کے مطابق دھماکے سے 100 میٹر دور ہونے والے فیشن شو میں کل سنی لیونی کو شرکت کرنی ہے جب کہ تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے کے لیے کس چیز کا استعمال کیا گیا تھا پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا۔

    دوسری جانب اداکارہ سنی لیونی آج کل ایک فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں ان کی فلم کا نام ہےکوٹیشن گینگ اس میں وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں، سنی کی اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے، گزشتہ دنوں سنی فلم کے سیٹ پر گئیں اور کام کے دوران ان کو حادثہ پیش آیا اور ان کا پاؤں زخمی ہو گیا-

    عرفی جاوید کا فون ٹوٹ گیا

    انسٹاگرام پروائرل ہونے والی ایک وڈیو میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیونی صوفے پر اپنا زخمی پائوں پکڑ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور رو رہی ہیں ، ان کی فلم کے سیٹ پر موجود کرو ان کے پائوں پر نہ صرف پٹی کررہا ہے بلکہ ان کو دلاساہ بھی دے رہا ہےسنی کو اس وڈیو میں‌ رو تے ہوئے دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کی اور ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کیں-

  • پچھلے9 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا،شاہ محمود قریشی

    پچھلے9 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا،شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے اداروں سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں حکومت ملک میں یکجہتی چاہتی ہے یا انتشار ،

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں صاف وشفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ان کی ذمہ داری صاف و شفاف الیکشن ہیں یا من پسند نتائج، من پسند نتائج کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے ایسا ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، اگر الیکشن فری اینڈفیئر نہیں ہوئے توالیکشن کمیشن کی ساکھ بہت متاثر ہو گی،وزیراعظم فیصلہ کریں سیاسی انتقام لینا ہے یا اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینی ہے دو چیزیں بیک وقت نہیں چل سکتیں، ایف آئی آر زکاٹی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فواد چودھری پر بھی مقدمہ درج ہوا، وزیراعظم کی بے حسی پر تعجب اور افسوس ہوا، خیبرپختونخوا میں صف ماتم بچھی ہے، پورا صوبہ سوگ میں ہے،وزیراعظم کہتے ہیں صوبائی حکومت 417 ارب روپے کا حساب دے، حساب دینے سے کوئی نہیں کتراتا، پوری قوم 20 سال سےدہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے، ہماری حکومت کو ایک سازش اور مداخلت کے ذریعے رخصت کیا گیا،

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ہٹا کرامپورٹڈ حکومت کو مسلط کر دیا گیا، جائزہ لیں ان 9 ماہ کے دوران دہشتگردی بڑھی یا کم ہوئی، پچھلے9 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، موجودحکومت کی ترجیحات بدل گئیں، حکومت کی ترجیحات میں معیشت اور دہشتگردی نہیں ہے حکومت کا ایجنڈا قومی نہیں ذاتی ہے، نوازشریف وزیراعظم اور شہبازشریف پنجاب کے وزیرعلیٰ تھے کیا پنجاب کی پولیس پر جو خرچ ہوا اس کا حساب دینے کو تیار ہیں،آپ کی نگرانی میں جو ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ ہوئیں کیا اس کا حساب دینے کو تیار ہیں،ضرب عضب بہت کامیاب آپریشن تھا،پوری قوم نے افواج کیساتھ تعاون کیا،

  • پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے سے امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،جس کے تحت شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گئی-

    عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا،گورنر خیبرپختونخو

    واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں 100 کے قریب افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کے پی میں فارنزک لیب کے قیام کے ساتھ سی ٹی ڈی کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

  • کرسی سے باندھا،ہاتھ پاؤں آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، ہسپتال بھیجیں، شیخ رشید

    کرسی سے باندھا،ہاتھ پاؤں آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، ہسپتال بھیجیں، شیخ رشید

    سیشن کورٹ اسلام آباد،جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شیخ رشید کی عدالت پیشی کا معاملہ ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہو گئے

    وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ تفتیشی افسر سے پوچھا جائے کہ شیخ رشید کو عدالت کب پیش کرنا؟ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پولیس سے پوچھا، انہوں نے 2 بجے شیخ رشید کی پیشی کا بتایا تھا، عدالت نے پولیس کو شیخ رشید کو پیش کرنے کا وقت بتانے کی ہدایت کردی

    بعد ازاں شیخ رشید کو عدالت پیش کر دیا گیا،شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے،ان سے بھیک نہیں مانگوں گا، بس میری پٹیاں کرا دی جائیں، مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا،میرے ہاتھ، پاؤں اور آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی، مجھے رینجرز کی سیکورٹی دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں، بتائیں دو دنوں میں کیا کیا؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ وائس میچنگ ٹیسٹ کرالیا ہے، ابھی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے،

    وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا کہ شیخ رشید پر جو دفعات لگیں وہ نہیں بنتیں،پراسیکیوشن کو تفتیش کیلئے2روزہ جسمانی ریمانڈ دیاگیا،شیخ رشید پر رات کے وقت تشدد کیا گیا،شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں، پولیس کس طرح انہیں ہینڈل کر رہی ہے، تفتیشی افسر کی شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا، شیخ رشید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی، شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ ان سے ریکارڈ منگوائیں، 6 گھنٹے مجھے کہاں رکھا گیا،شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،جو اب سنا دیا گیا ہے، سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

    دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں،گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی،شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے،

    عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کراچی لے جاتے ہوئے مجھے قتل کیا گیا تو پانچ لوگ ذمہ دار ہوں گے
    آصف زرداری، شہباز شریف، بلاول بھٹو، رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی میرے قتل کے ذمہ دار ہوں گے،

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    آبپارہ تھانہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ہونے کے بعد شیخ رشید کو مری پولیس کو مطلوب ہیں،مری پولیس نے تھانہ آبپارہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مری پولیس نے شیخ رشید سے درج مقدمہ میں تفتیش کرنی ہے،شیخ رشید کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر اسلام آباد پولیس کے حاکم نے کہا کہ مری پولیس کو اگر ملزم مطلوب ہے تو متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا ہے، کراچی پولیس نے ابھی اسلام آباد سے شیخ رشید کی حوالگی کی درخواست نہیں کی،تا ہم اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہے

  • بیماراورمعمرخاتون کوبیچ ہائی وے پر زبردستی بس سے اتاد دیا گیا،خاتون سڑک پر ہی دم توڑ گئی

    بیماراورمعمرخاتون کوبیچ ہائی وے پر زبردستی بس سے اتاد دیا گیا،خاتون سڑک پر ہی دم توڑ گئی

    بھارتی ریاست اڑیسا میں بیمار اور معمر خاتون کو زبردستی بس سے اتار دیا گیا جس سے خاتون ہائی وے پر ہی دم توڑ گئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی دوپہر 50 سالہ بیمار خاتون اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ گاؤں واپس جارہی تھیں خاتون اور بیٹا ایک پرائیوٹ بس میں سوار تھےکہ اچانک خاتون کی طبیعت بگڑی جس پربیٹے نے ڈرائیوراور کنڈکٹر کو اسپتال لے جانے کا کہا جس کے بعد بس کے عملے کی جانب سے مدد کے بجائے خاتون اور اس کے بیٹے کو بیچ ہائی وے پر زبردستی اتار دیا گیا۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    خاتون کے رشتہ داروں کے مطابق خاتون کے بیٹے کو ہائی وے پر کوئی مدد نہیں مل سکی اورا س کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وہ ایمبولینس کرایہ پر لے سکے، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا-

    اس واقع پر پولیس نےمؤقف اپنایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور علاقے کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو اسپتال پہنچایا،پھر لاش کو اس کے گھر تک پہنچانے کا بھی بندوبست کیا، لواحقین کی جانب سے واقع کی شکایت بھی درج نہیں کروائی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹے سوجیت کا کہنا ہے کہ اگر بروقت طبی امداد مل جاتی تو اس کی والدہ زندہ بچ سکتی تھیں۔

    بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسی را منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی

  • پاکستان میں بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان میں بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر بلاک ہونے والی آن لائن سروس وکی پیڈیا کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وکی پیڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پی ٹی اے نے ہماری سروس اور تمام پراجیکٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا ہے۔

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک


    ویب سائٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ہمیں پی ٹی اے کی جانب سے یکم فروری کو بتایا گیا کہ وکی پیڈیا کی سروس کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور پھر 3 فروری کو غیر قانونی مواد کا جواز بنا کر ہماری سروس کو پاکستان میں مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا۔

    مونس الہی کا ایک اور دوست غائب

    آن لائن سروس نے بتایا کہ ہم ’معلومات سب انسانوں کے لیے‘ پر یقین رکھتے ہیں اور وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں بلاک کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کو بلا معاوضہ معلومات کی رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر کوئی پاکستان کی تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم ہو جائے گا۔


    ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان ہر کسی کو معلومات تک رسائی کے حق میں ہمارا ساتھ دے گی اور وکی پیڈیا سروس اور پراجیکٹس کو فوری بحال کرے گی تاکہ پاکستان کے لوگ دنیا بھر میں اپنے معلومات کو شیئر کر سکیں۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

  • وزیر خارجہ بلاول کے خلاف نازیبا زبان ،شیخ رشید کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف صدر تھانہ حب میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال پر پیپلزپارٹی کے کارکن نے مقدمہ درج کرایا۔

    شیخ رشید کا کراچی منتقلی روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید ملک میں امن و امان کو خراب کرنے اور خون ریزی کرانے کی سازش کررہا ہے، ان کے نازیبا الفاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام میں اشتعال پھیل گیا ہے۔

    درخواست گزر نے کہا کہ عوامی لیگ کا سربراہ شیخ رشید احمد پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خلاف انتہائی غلیظ نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہا تھا جبکہ دھمکیاں بھی دے رہا تھا جس کو سننے کے بعد میرے ساتھ بیٹھے ہوئے اور حب چوکی کے رہائشی پاکستان پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد باہر روڈ پر آ گئی میں نے اور میرے ساتھیوں نے بڑی مشکل سے تمام لوگوں کو روکا اور ان کو سمجھا کر اپنے گھروں کو بھیجا-

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ ہمارے ضلع کے تمام عہدیداران کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ ہمیں شیخ رشید کے خلاف لازمی مقدمہ درج کرانا چاہیئے شیخ رشید جان بوجھ کر امن و امان تباہ کو خراب تصاویر دے کر خون ریزی کرانے اور اشتعال پھیلانے کی سازش کر رہا ہے-

    پولیس کے مطابق شیخ رشید کے خلاف 506۔504۔500۔186اور 153 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف کراچی اور مری کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا،گورنر خیبرپختونخو