Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرے گا

    سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرے گا

    سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرنے والا ہے۔

    باغی ٹی وی: دم دار ستارہ C/2022 E3 (ZTF)، جسے ‘گرین دم دار ستارہ’ بھی کہا جا رہا ہے، یکم فروری کو ہمارے سیارے کے قریب سے گزرے گا۔

    C/2022 E3 نامی اس دم دار ستارے کو مارچ 2022 میں امریکا کے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دریافت کیا تھا، اس وقت وہ سورج سے 37 کروڑ 70 لاکھ میل کی دوری پر موجود تھا۔

    992 سال بعد نیا چاند زمین کے قریب ترین ہو گا

    ماہرین کے تخمینے کے مطابق یہ دم دار ستارہ ہمارے سورج کے مدار میں ہر 50 ہزار سال بعد داخل ہوتا ہے، یعنی یہ آخری بار زمین کے قریب سے اس وقت گزرا تھا جب ہمارے سیارے میں پتھر کا عہد چل رہا تھا اب یہ دم دار ستارہ یکم اور 2 فروری کو زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوگا اور 2 کروڑ 70 لاکھ میل دوری سے گزرے گا۔

    درحقیقت دم دار ستارے نے آخری بار 50,000 سال پہلے اندرونی نظام شمسی کا دورہ کیا تھا، اس وقت کے ارد گرد پتھر کے زمانے کے انسانوں کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ پہلی بار کسی زبان میں بات شروع کر دی تھی۔

    اور اس کے مدار کی نوعیت کی وجہ سے، یہ کبھی بھی اندرونی نظام شمسی کا دورہ نہیں کر سکتا ہے یعنی یہ انسانیت کے لیے C/2022 E3 (ZTF) کو دیکھنے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔

    خوش قسمتی سے آسمان پر نظر رکھنے والوں کے لیے، 2023 کے بہترین دم دار ستارے کے طور پر جس چیز کی تعریف کی جا رہی ہے اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اب بھی کافی مواقع موجود ہیں۔

    زمین جیسا سیارہ دریافت

    دم دار ستارے بنیادی طور پر گرد اور برف کی ایسی گیندیں ہوتی ہیں جو سورج کے بڑے بیضوی مداروں کے گرد گھومتی رہتی ہیں جب دم دار ستارے سورج کے قریب آتے ہیں تو ان کے جسم گرم ہوجاتے ہیں جبکہ برفانی سطح گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے اور گرد پھیل جاتی ہےان سب عناصر سے بادل سا بنتا ہے جس کے پیچھے گرد کی دم ہوتی ہے۔

    C/2022 E3 کی تصاویر پہلے ہی سامنے آچکی ہیں جس میں اس کے اردگرد سبز جگمگاہٹ نظر آئی ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اس رنگت کی وجہ diatomic کاربن نامی مالیکیول ہے یہ مالیکیول شمسی ریڈی ایشن کی الٹرا وائلٹ شعاعوں میں سبز روشنی خارج کرتا ہے۔

    یہ دم دار ستارہ آنے والے دنوں میں دوربین کی بجائے آنکھوں سے دیکھنا بھی ممکن ہوگا مگر ایسی جگہوں پر جہاں تاریکی بہت زیادہ ہو اور روشنی کی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہو۔

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویر جاری کردی

    ویسے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے اسے زیادہ آسانی سے دیکھنا ممکن ہے جبکہ آن لائن بھی ورچوئل ٹیلی اسکوپ پراجیکٹ کے یوٹیوب چینل پر اسے دیکھا جاسکتا ہے مگر اسے دیکھنے کا وقت زیادہ طویل نہیں، اگرچہ اگلے ہفتے اس کا بہترین نظارہ ہوسکے گا مگر فروری کے وسط میں یہ مدھم ہونا شروع ہوجائے گا اور پھر دوبارہ واپسی کے سفر پر روانہ ہوجائے گا۔

  • بین الصوبائی کار لفٹر گینگ بابا گروپ کے سرغنہ کا دست راست زخمی حالت میں گرفتار

    بین الصوبائی کار لفٹر گینگ بابا گروپ کے سرغنہ کا دست راست زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی نے نا کہ بندی کے دوران کا روائی کر تے ہوئے کرا چی سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں کراچی پو لیس کو انتہائی مطلوب بین الصوبائی کار لفٹر گینگ بابا گروپ کے سرغنہ شاھد آرائیں عرف شاھد بابا کا دست راست پنجاب کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم عابد بھٹی کو تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے بعد پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک سائٹ سپر ھائی وے سے سرقہ شدہ کار اور ایک پستول بر آمدکر لیا۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پو لیس پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کو شش کی۔ملزم عادی جرائم پیشہ پنجاب پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب اور کراچی سے کاریں چھیننے چو ری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم اس سے پہلے بھی پنجاب پولیس کے چوبیس (24) مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔

    ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم کی شناخت عابد بھٹی ولد شفیع بھٹی کے طور پر ہوئی،مزید تفتیش جا ری ہے۔

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بارڈر کراس کرنے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

     

  • 1550 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا برفانی تودہ انٹار کٹیکا سے الگ ہوگیا

    1550 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا برفانی تودہ انٹار کٹیکا سے الگ ہوگیا

    1550 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا برفانی تودہ انٹار کٹیکا کی برنٹ آئس شیلف سے الگ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برٹش انٹارکٹک سروے (بی اے ایس) نے بتایا کہ 1550 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا برفانی تودہ 22 جنوری کو برنٹ آئس شیلف سے ٹوٹ کر الگ ہوگیا تھا اور اب یہ امکان ہے کہ وہ بحیرہ ودل میں بہنے لگے گا۔

    انٹارکٹیکا میں 7.6 کلوگرام وزنی غیرمعمولی آسمانی پتھر دریافت


    خیال رہے کہ لاہور کا رقبہ 1772 اسکوائر کلومیٹر ہے، یعنی یہ برفانی تودہ اس سے کچھ زیادہ چھوٹا نہیں۔


    بی اے ایس کے مطابق برفانی تودے کی علیحدگی سے قبل ایک دراڑ نمایاں ہوئی تھی جس کے بعد وہ آئس شیلف سے علیحدہ ہوا یہ واقعہ بی اے ایس کے ہیلے ریسرچ اسٹیشن کے قریب پیش آیا اور وہاں موجود عملے کے 21 افراد محفوظ رہے۔

    برطانیہ :چھوٹے طیارے میں ہائیڈروجن-الیکٹرک انجن کی کامیاب آزمائشی پرواز

    ایک دہائی قبل بی اے ایس کے ماہرین نے آئس شیلف میں بڑی دراڑوں کو دیکھا تھا اور اب جاکر یہ برفانی تودہ الگ ہوا ہے بی اے ایس کی ڈائریکٹر ڈیم جین فرانسس کے مطابق ماہرین کو پہلے ہی ایسا ہونے کی توقع تھی۔


    انہوں نے بتایا کہ برفانی تودے کی علیحدگی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ نہیں اور ایسا قدرتی طور پر ہوا دراڑ چوڑی ہونے پر 2016 میں ہیلے اسٹیشن کو 23 کلومیٹر دور منتقل کیا گیا تھا اور 2017 سے وہاں صرف نومبر سے مارچ (جب انٹار کٹیکا میں موسم گرما ہوتا ہے)کے دوران عملے کو تعینات کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ 2 سال کے یہ دوسری بار ہے جب اس خطے میں ایک بڑا برفانی تودہ الگ ہوا ہے اس سے قبل مئی 2021 میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ انٹارکٹیکا کے رونی آئس شیلف سے الگ ہوکر سمندر میں بہنے لگا تھا اس برفانی تودے کا رقبہ 4320 اسکوائر کلومیٹر تھا، یعنی وہ لاہور سے دوگنا سے بھی زیادہ بڑا تھا-

    دنیا کے سمندروں کی سطح بلند کرنے میں گرین لینڈ کا بڑا کردار

  • دوران ڈکیتی زنا باالجبر کرنیوالا سات رکنی گینگ گرفتار

    دوران ڈکیتی زنا باالجبر کرنیوالا سات رکنی گینگ گرفتار

    اسلحہ کے زور پر ڈکیتی، رابری کرنے والا 7 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا،

    اس ضمن میں خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے ڈی پی او آفس میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان دوران واردات عورتوں سے زنا بالجبر بھی کرتے تھے ڈکیت گینگ سے بکریاں، موٹرسائیکلز، استریاں، پنکھے، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے 6 کسی ویر گڑھ میں اسلم کے گھر ڈکیتی کی واردات کی اور اسکی بیٹی سے زنابالجبر بھی کیا تھا ،دوران انٹیروگیشن ملزمان نے تھانہ کہنہ چکنمبر 20/v نسیم بی بی کے گھر ڈکیتی کے دوران عورتوں سے زنا بالجبر کا انکشاف کیا ڈکیت گینگ سے تھانہ صدر کبیروالا اور کہنہ میں 15 ڈکیتی معہ زنا بالجبر، رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات ٹریس کئے گئے، اے ایس پی کبیروالا کی زیر نگرانی تشکیل سپیشل پولیس ٹیم نے ملزمان کو انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ڈکیت گینگ خانیوال اورملتان کے مختلف تھانوں میں وارداتیں کرتے تھے

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    ملزمان کو سردست شناخت پریڈ پر بھجوایا گیا ہے بعد از شناخت پریڈ مزید انٹیروگیشن کی جائے گی دوران انٹیروگیشن مزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے گینگ ممبران شاہد، رمضان، حسیب، اللہ دتہ، عمران، خضر حیات اور بشیر گرفتار کئے گئے، ڈی پی او کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی، تعاریفی سرٹیفکیٹ سمیت نقد انعامات کے احکامات بھی جاری کئے گئے،

  • 22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بلاول

    22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بلاول

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں فروغِ تعلیم کے لیئے کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ اور شخصیات کو سلام

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی اور امن کی ضمانت ہے ،22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ اور چیلنج ہے دنیا کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے لے لیے، ہمارے بچوں کو صرف تعلیم نہیں بلکہ معیاری تعلیم کی ضرورت ہے معیاری تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو جنگی بنیادوں پر ختم کرنا ہوگا بطور قوم ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالاجی کے علوم کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعلیم و تربیت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے قائدِ عوام کے دورِ حکومت میں ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسکول اور تعلیمی ادارے قائم ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پی پی پی حکومت نے ملک میں سب سے زیادہ یونیورسٹیاں قائم کیں 1973ع کا آئین تمام بچوں کو تعلیم کی یکساں سہولیات تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے تمام بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی بلاتفریق فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ہم صرف معیاری و جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں

    سابق صدر آصف علی زرداری نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ سب کے لیئے تعلیم پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کا اہم نقطہ ہے شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے کونے کونے میں تعلیمی ادارے قائم کیئے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے طالب علموں کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے علم کی نصیحت کی تھی ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریبوں کیلئے وسیلہ تعلیم پروگرام شروع کیا، بینظیر وسیلہ تعلیم کا مقصد کم آمدنی والے شہریوں کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے ، جہالت کے خاتمے کیلئے تعلیم یافتہ معاشرے کی ضرورت ہے،طبقاتی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے تعلیم بنیادی قدم ہے ،

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ فرد ہو، خاندان ہو یا قوم، خوشحالی کی جانب ایک ہی راستہ جاتا ہے، جو تعلیم و ٹیکنالاجی کا راستہ ہے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ اور سماجی شخصیات کا کردار تاریخ کا روشن باب ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومتوں نے ہمیشہ فروغِ تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی حکومتیں شعبہ تعلیم کے لیے سنہرے ادوار تھے پاکستان میں نظامِ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پوری قوم کو ایک پیج پرآنے کی ضرورت ہے آج دنیا تعلیم کا دن منا رہی ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی ادارے عملی طور بھارتی فوج کی چھاونیاں بنے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں آج بھی درجنوں اساتذہ اور طلبہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کا مستقبل کیا ہوگا، جہاں لوگوں کو آزادی سے سانس بھی لینے کی اجازت نہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے بچوں و نوجوانوں کی تعلیم اور مستقبل کے لیے بھی اسی طرح سوچے جیسے وہ اپنے بچوں کے بارے میں سوچتی ہے

  • آئی سی سی نے مینز اور ویمنز  ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا جس میں ا نگلینڈ کے بین اسٹوکس کو بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے جو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل واحد پاکستانی بیٹر ہیں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو شامل ہیں۔
     2022ICC men Team of the year


    ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر2022 کیلئے بھارت کے ریشبھ پنت، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون اور انگلش کھلاڑی جیمز اینڈرسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


    دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کی کوئی کرکٹر شامل نہیں۔
    ICC women Team of the year 2022
    آئی سی سی ون ڈے ویمنز ٹیم کیلئے بھارت کی ہرمن پریت کور بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت اور جنوبی افریقا کی 3 ،3 کرکٹرز شامل ہیں ،ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی 2 ،2 اور نیوزی لینڈ کی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

  • حکومت کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ

    حکومت کی جانب سے توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پرتفصیلی مشاورت ہوئی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کابینہ کومعاشی صورتحال اوروزیرتوانائی خرم دستگیرنے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی-

    اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق وزارتی کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہےتمام ریکارڈ پبلک کرنے کے فیصلے کے بعد کون سے حکمران نے کتنے تحائف لیے کتنی رقم ادا کی سب پبلک ہوگا۔

    اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم عوام سے کوئی چیز نہیں چھپائیں گے ہر معاملے میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

    وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا،رانا ثنااللہ

    جبکہ کابینہ کو توانائی بچت پلان پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ وفاقی کابینہ میں بجلی بریک ڈاؤن پر بھی بات کی گئی جس دوران وزیراعظم نے بجلی کی طویل بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر وزیراعظم نے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت دی اور وزراء سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں کام کریں اور جو وزیر اپنی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا وہ عہدہ چھوڑ دے۔

    نواز شریف کے منجمد اثاثہ جات بحال کئے جائیں، عدالت میں درخواست

  • ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن، وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے معذرت

    ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن، وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے معذرت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پرمعذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس ہے-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں، میرے حکم پر پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

    بجلی بریک ڈاون، وزیر توانائی کی ٹویٹ، استعفی کی بجائے ڈھٹائی

    قبل ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر ارکان کو بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا تھا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز ہیں جن کو بحال کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے تکنیکی خرابی ہوئی جس کا ابھی پتا نہیں چل سکا ہے۔

    بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

    خرم دستگیر نے کہا تھا کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں جب کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی، پرسوں تک سب کچھ بحال ہوجائے گا ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اور تفتیش کرنی ہے کیا ہمارے سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعےبیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گے البتہ انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کے امکان کم ہیں، وزیراعظم نے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے۔

    اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی،خرم دستگیر

  • برطانیہ میں 200 پناہ کے متلاشی لاوارث‌ بچے لاپتا ہونے کا اعتراف

    برطانیہ میں 200 پناہ کے متلاشی لاوارث‌ بچے لاپتا ہونے کا اعتراف

    ایک وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ ہوم آفس کے زیر انتظام ہوٹلوں میں پناہ کے متلاشی 200 بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : "دی گارڈین” کے مطابق ہوم آفس کے وزیر سائمن مرے نے پیر کو ہاؤس آف لارڈز کو بتایا کہ ان میں ایک لڑکی اور کم از کم 13 بچے شامل ہیں جن کی عمریں 16 سال سے کم ہیں سائمن مرے نے کہا کہ تمام بچے ہوم آفس کے زیرانتظام ہوٹلوں میں رکھے گئے تھے-

    امریکا کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ

    یہ انکشاف آبزرور کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ برائٹن میں ہوم آفس ہوٹل کے ایک سیٹی بلور نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ بچوں کو سہولت کے باہر سڑک سے اغوا کر کے کاروں میں بٹھا دیا گیا تھا۔

    محکمہ کو پولیس کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا کہ ہوٹل کے کمزور مکینوں ، پناہ کے متلاشی بچے جو حال ہی میں برطانیہ پہنچے تھے، بہت سے چھوٹی کشتیوں پر سوار تھے، بغیر والدین یا دیکھ بھال کرنے والے ، مجرمانہ نیٹ ورکس کے ذریعے نشانہ بنیں گے۔

    لبرل ڈیموکریٹ پیر پال سکریوین کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لارڈ مرے نے ان اعدادوشمار کا انکشاف کیا، جو جولائی 2021 سے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ “ہوم آفس کے پاس ان ہوٹلوں میں پناہ کے متلاشی بچوں کو حراست میں لینے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ان میں سے کچھ غائب گئے ان میں سے بہت سے جو لاپتہ ہیں بعد میں ان کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 200 بچوں میں سے 88% یعنی 176 البانی نژاد تھے، اور انہوں نے کہا کہ حکومت کو امید ہے کہ "جتنا جلد ممکن ہو سکے” بچوں کے لیے ہوٹلوں کا استعمال ختم کر دے گی پناہ کے متلاشی بچوں کے لیے ہوم آفس کے چھ ہوٹل ہیں جن میں برائٹن میں ایک ہوٹل بھی شامل ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ایک ائیر لائن نے سلیپنگ پوڈ متعارف کرا دیئے

    این جی اوز نے بارہا بچوں کے رہائش سے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہوم آفس کو انہیں محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن حکومت نے ان پیشکشوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    بچوں کی اسمگلنگ مخالف تنظیم Love146 کے چیف ایگزیکٹیو فلپ ایشولا، جو ہوم آفس کی جانب سے سے ہوٹلوں میں بچوں کو رکھنے کے خطرے سے خبردار کر رہے ہیں، نے کہا کہ ہوم آفس نے تنظیموں کے ایک گروپ کی جانب سے جائزہ لینے کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

    یہ ایک سال سے زیادہ پہلے کی بات ہے اور اس وقت یہ واضح تھا کہ ان ہوٹلوں میں نوجوانوں کی حفاظت کے بارے میں شدید خدشات تھے۔ اس کے بعد سے، ہوم آفس کو بار بار خبردار کیا گیا ہے کہ بچے لاپتہ ہو رہے ہیں، ممکنہ طور پر ان کی سمگلنگ اور استحصال کیا جا سکتا ہے، پھر بھی ان خدشات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

    برائٹن اور ہوو میں لیبر کونسلر بیلا سانکی نے کہا کہ ان بچوں کو ضرور ڈھونڈنا چاہیے۔ ہمیں اس گھناؤنی غلطی کے لیے سیاسی اور ادارہ جاتی احتساب کے مکمل پیمانے پر قائم کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کی بھی ضرورت ہے۔

    پناہ گزین کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اینور سولومن نے مقامی حکام کے ذریعےلاورث بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی اجازت دینے کے لیے میکانزم قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    امریکی ایئر لائن نے پاکستانی شہری کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا

    سسیکس پولیس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے شبے میں دو افراد کو اس وقت گرفتار کیا جب ایک ہوٹل میں قیام پذیر بچوں کو ان کی گاڑی میں جاتے دیکھا گیا۔

    پولیس ترجمان نے کہا کہ جب سے ہوم آفس نے جولائی 2021 میں برائٹن اور ہوو کے ہوٹلوں میں پناہ کے متلاشیوں کو رہائش دینا شروع کی ہے، تب سے 137 لاوارث بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے 60 کا پتہ چل چکا ہے اور 76 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ ایک کو پڑوسی فورس میں منتقل کر دیا گیا ہے، جسے میٹ سمجھا جاتا ہے۔

    مائیگریشن واچ ڈاگ نے اکتوبر میں پایا کہ ہوٹلوں میں لاوارث بچوں کو رکھنے کے لیے ایسے عملے کو استعمال کیا جا رہا ہے جن کو ڈسکلوزر اینڈ بیرنگ سروس (DBS) کے ذریعے چیک نہیں کیا گیا تھا، جیسا کہ حکومتی قوانین کی ضرورت ہے۔ عملے کو ماسٹر کیز تک رسائی حاصل تھی جبکہ نوجوان پناہ گزین عمارت میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

    برازیل میں پرتشدد مظاہرے:صدر نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا

  • سیکیورٹی کی بڑی ناکامی،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشکوک شخص ایپرن تک جا پہنچا

    سیکیورٹی کی بڑی ناکامی،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشکوک شخص ایپرن تک جا پہنچا

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، مشکوک شخص تمام سیکورٹی حصار پار کرتا ہوا ائیرسائیڈ پر رن وے کے قریب ایپرن تک جا پہنچا،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی نشاندہی پر ویجیلنس اسٹاف نے مشکوک شخص کو تحویل میں لے لیا-

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر 22 جنوری کی شب شلوار قمیض ، سر پر ٹوپی اور دو مختلف رنگوں کی جیکٹیں پہنے مشکوک شخص اچانک ایئر سائیڈ پر رن وے کے قریب ایپرن میں موجود پایا گیا جس کی حرکات دیکھ کر ائیر ٹریفک کنٹرول کے عملے نے حکام اور سول ایوی ایشن کے ویجیلینس اسٹاف کو آگاہ کیا ۔

    گھوٹکی میں پولیس کی کارروائی، 16 ڈاکو ہلاک

    سی اے اے ویجیلنس کے عملےنے اسےقابو کرکے ڈیوٹی ٹرمینل مینیجر کےدفتر منتقل کیا اور ابتدائی چھان بین کے بعد ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا اور اس سےتاحال چھان بین جاری ہےمشکوک شخص سےکسی قسم کی شناختی دستاویز بھی نہ ملی وہ اپنے مختلف نام اور رہائشی علاقہ ڈیرہ غازی خان بتاتا ہے ۔

    مشکوک شخص تمام سیکیورٹی حصار پار کرکے ایپرن جیسے حساس ایریا تک کیسے پہنچا ، اس حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ائیرپورٹ پر متعین انٹیلیجنس اداروں نے اے ایس ایف عملے کی مبینہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے انسیڈینٹ رپورٹ بھی اتھارٹیز کو ارسال کردی ۔

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت کئی شہروں سے مشتبہہ دہشتگرد گرفتار