Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    ایل سلواڈور سے منتخب ہونے والی حسینہ اب نیواورلینز کے مقابلہ حسن میں شامل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی: ایل سلواڈور نے اسٹیج پر آکر بٹ کوائن سے متاثر ہوکر ایک خاص لباس پہنا جس کی پشت پر بٹ کوائن ظاہر کرنے والا سکہ اور سر سے پیر تک سنہرا لباس موجود تھا۔

    ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس چھوڑ دیا

    انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے وطن کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایل سلواڈور مثبت مستقبل کا درست ادراک رکھتا ہے اور اسی نے دو سال قبل بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی بھی قبول کرلیا تھا۔

    الیہاندرو اکہترویں مقابلہ حسن میں شریک ہوں گی جن کا لباس ایک مشہور فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا ہے سکے کے اطراف پر کوکوا پھلی جیسی ساختیں لگائی گئی ہیں کیونکہ ان کا ملک چاکلیٹ کا خام مال بنانے کا اہم عالمی مرکز بھی ہے۔

    سلمان خان بگ باس سے رخصت لیکن کیوں؟

    ماڈل الیہاندرہ گوجارڈو اس وقت امریکا میں مِس یونیورس کے عالمی مقابلہ حسن میں شریک ہیں جس کے نتائج جلد ہی آجائیں گے افتتاحی تقریب میں انہوں نے بہت خوبصورت لباس پہن کر شمولیت اختیار کی جس کی پشت پر ڈھال کی طرح ایک گول سکہ نما ساخت بنی تھی اور سامنے کی جانب دائیں ہاتھ پر بٹ کوائن کا علامتی سکہ بھی بنا ہوا تھا اس کے علاوہ خاتون نے مکمل طور پر سنہرا لباس زیب تن کر رکھا تھا یہاں تک کہ سینڈل بھی سنہرے رنگ میں ڈھلے ہوئے تھے۔

    عادل نے کس کے کہنے پر شادی کا اعتراف کیا؟‌

  • عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس نے ملزم عدنان آفریدی کو سخت سکیورٹی میں پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے اور اس نے قتل کی وجہ ذاتی دشمن بتائی ہے، مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں قتل کی وجہ بتادی تھی جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ لطیف آفریدی قتل کیس میں ملزم نے ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا، ملزم نے پولیس حکام کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے لطیف آفریدی کے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی۔ ملزم نے اعترف کرتے ہوئے کہا کہ 30 بور پستول سے لطیف آفریدی کو قتل کیا، کئی دنوں سے لطیف آفریدی کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ دوسری جانب لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ تھانا شرقی میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر مقتول کے شاگرد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جبکہ ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی کیسز کی پیروی کے لیے پشاور ہائیکورٹ بار روم میں موجود تھے کہ ملزم عدنان سمیع نے ان پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔  لطیف آفریدی کو سینے میں چھ گولیاں لگیں تھیں

  • قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    پاکستان کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کو دبئی میں خصوصی انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے،بابر اعظم کا تجربہ ابھی کم ہے،ان کو ہٹانے سے ٹیم میں کچھ نہیں ہو گا البتہ سپورٹ کرنے سے فرق پڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوتی ہم اپنے لیے خود ہی کافی ہیں، جس طریقے سے بعض لوگ بابر اعظم کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہ بہت ہی پریشان کن بات ہے، اپنا مذاق اڑانا بند کردیں،اس سے میرا دل بھی دکھتا ہے۔

    تینوں فارمیٹ میں قیادت کا بوجھ بانٹنے کیلیے بابر اعظم کو ہٹانے کے سوال پرسابق اسٹار نے کہا کہ یا تو آپ کے پاس کوئی عمران خان، جاوید میانداد یا مائیک بریرلی بیٹھا ہو تو بات سمجھ میں بھی آئے، اب اگر بابر اعظم کا تقرر کیا ہے تو اسے 2،3سال موقع دیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ بہترین کپتان ثابت ہوں گے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا، وقت کے ساتھ بہتر فیصلوں کی صلاحیت آتی جاتی ہے، ہم کوچز پر اٹیک کرتے ہیں، اسے تو بتانا ہوتا ہے میدان میں کھیلنا تو کرکٹر کا ہی کام ہے،دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے تو تنقید کریں مگر ہم کیوں کرتے ہیں، مجھے تو یہ دیکھ کرہی شرم آتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے کوئی ایسا بیٹر کپتان بتائیں جس نے بیٹنگ پچز نہ بنوائی ہوں، ہم بابر پر تنقید کیوں کررہے ہیں، پیسر شاہین آفریدی میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں، انھوں نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا چیمپئن بنوایا مگر ابھی انھیں قومی ٹیم کی قیادت سونپنے کی بات کرنا جلد بازی ہوگی،وہ حال ہی میں انجری سے واپس آئے ہیں، تھوڑا پرفارم کریں اور 5سال بعد کپتانی کے بارے میں سوچیں، فی الحال ایک قائد کو مکمل سپورٹ کرنے کی بات کرنا چاہیے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ اگر مجھ سے ہی پوچھ لیا جاتا تو بتا دیتا کہ غیر ملکی کوچز کو نہیں آنا،انھیں ڈر ہے کہ بورڈ تبدیل ہوا تو معاہدہ بھی ختم ہوجائے گا،2یا 3سال کیلیے کوئی آئے تو خود کو محفوظ خیال کرے گا، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف نے بھی اچھا کام کیا مگر مزید بہتری کیلیے ان کو بھی وقت درکار ہوگا، اگر کوئی غیر ملکی کوچ نہیں مل رہا تو پاکستانی کی خدمات حاصل کریں اور اسے بھرپور سپورٹ بھی کریں۔

    فاسٹ بولرز کی کارکردگی کا گراف گرنے کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ پچز مسئلہ نہیں، ہمارے دور میں بھی ایسی ہی پچز تھیں، وجہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے، صرف 4اوور کرنے پر پیسے بھی زیادہ ملیں تو یہی آسان فیصلہ ہوگا، نسیم شاہ، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا چاہیے،سال میں پی ایس ایل کے سوا بھی 1،2 لیگز ضرور کھیلیں مگر طویل فارمیٹ کے میچز پر بھی توجہ دیں، ہمیں وقت ملتا تو 4ڈے میچز ضرور کھیلتے تھے۔

    ہوم گراؤنڈ پر مسلسل شکستوں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ ہارنے کا خوف ہے، ہار جیت تو ہونی ہے مگر ڈر نہیں ہونا چاہیے،میں یہ نہیں کہتا کہ گرین ٹاپ پچ ہو مگر تھوڑا باؤنس ضرور ہونا چاہیے،2دن بیٹنگ ہو، تیسرے چوتھے روز ٹرن کرے، ٹیم چاہے 3 دن میں بھی میچ ہارجائے مگر پچ اچھی ہونی چاہیے، ڈیڈ پچز پر اسی طرح کی صورتحال ہوتی ہے،ہوم سیریز کو شائقین کی توجہ حاصل نہ ہوئی، میچز بھی ہم ہارگئے۔

  • مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،گزشتہ 50 برسوں میں فاسٹ فوڈ پوری دنیا میں خوب بڑھا ہے اور اب بھی لوگ طرح طرح کے امراض کےشکار بن رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں واقع کیک اسکول آف میڈیسن کی جانب سے شائع کرائی گئی تحقیق میں کہا گیا کہ فاسٹ فوڈ کھانے کی طویل عادت جگر میں چربی چڑھا سکتی ہے اس صورت میں ’نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز‘ (این اے ایف ایل ڈی) نہ صرف ظاہر ہوسکتی ہے بلکہ مزید پیچیدہ بن کر جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

    تحقیق سے وابستہ سائنسدان ڈاکٹر عینی کرداشیئن کہتی ہیں کہ اگر کوئی اپنے روزمرہ حراروں (کیلوریز) کا پانچواں حصہ فاسٹ فوڈ سے لیتا ہےتو جلد یا بدیر ان کے جگر کو مختلف چکنائیاں گھیرلیتی ہیں۔

    اس ضمن میں 2017 اور 2018 کے صحت و غذائیت کے سروے کا جائزہ بھی لیا گیا ہے امریکہ میں ہر سال اس موزوں پر سب سے بڑا عوامی سروے بھی ہوتا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ جگرمیں چکنائیوں کا جمع ہونا، ہیپاٹائٹس، جگر کی ناکاکردگی بلکہ سرطان کی وجہ بھی بن رہا ہے یا بن سکتا ہے۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    ماہرین نے اس فہرست میں برگر کے علاوہ میٹھی اشیا، ڈونٹس اور پیزا وغیرہ کو بھی شامل کیا ہے۔ اس تحقیقی سروے میں کل 4000 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا ہے ان میں سے 52 فیصد افراد فاسٹ فوڈ کھانے کے عادی تھےجو افراد اپنے ضروری غذائی حراروں کی صرف 20 سے 29 فیصد مقدار فاسٹ فوڈ سے حاصل کررہے تھے وہ سب جگر پر اضافی چربی میں متبلا پائے گئے جسے این اے ایف ایل ڈی کہا جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جو فربہ افراد میں جگر پر چربی کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کی مقدار اور عادت میں کسی بھی طرح کمی کریں۔ فربہ افراد کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی شکایت بھی کرتے نظرآئےیہی وجہ ہے کہ ماہرین نے عوام کو فاسٹ فوڈ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے

  • پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم

    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم

    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ العربیہ ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) سمیت دیگر دوست ممالک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم اس تعاون کو سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں ڈھالنا چاہتے ہیں۔
    https://twitter.com/AlArabiya_shows/status/1615018100260278278
    وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرح پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، دورہ متحدہ عرب امارات انتہائی کامیاب رہا ہے، متحدہ عرب امارات میرا اور لاکھوں پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ یو اے ای کی قیادت بالخصوص صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے مشکور ہیں،شیخ زید پاکستان کے ایک بڑے خیرخواہ اور دوست تھے،سرمایہ کاری کا فروغ چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات ہیں، باہمی احترام، مفادات، مذہب، ثقافت اور تاریخی تعلقات پر مبنی ہیں۔

    پاکستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری حکومت میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، میرا یہ وژن نہیں کہ ہر وقت دوسرے ممالک سے ہی مدد مانگی جائے، پاکستانی قوم ایک بہادر اور محنتی قوم ہے، میرا یہ ایمان ہے پاکستانی قوم ایک دن ضرور اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو گی۔
    https://twitter.com/AlArabiya_shows/status/1615018100260278278
    پڑوسی ممالک بلخصوص بھارت سے تعلقات پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہیں، بھارتی قیادت ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر تمام دیرینہ تنازعات حل کرے، ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے اپنے وسائل غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے خرچ کر سکیں۔ برصغیر میں کروڑوں مسلمان رہائش پذیر ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 کا یکطرفہ غیر قانونی اقدام واپس لے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں، ان جنگوں کے نتائج مزید غربت، بے روزگاری اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں ابتری کے طور پر سامنے آئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان پاکستان ایک پل ہے۔

  • حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    کراچی: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں لہٰذا اگر کوئی شکایت ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرسندھ اعجاز انورچوہان نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن نےاپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے، کراچی کی تاریخ میں پرامن پولنگ ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھرپورحصہ لیا، اس ماحول میں الیکشن کا انعقاد اچھا رہا، الیکشن کمیشن نے بہتر اقدامات کیے جبکہ ہمارے متعلقہ افسران نے بہترین انداز میں مانیٹرنگ کی۔

    الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں الیکشن کمیشن کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا گیا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے فارم 11 اور 12 سے متعلق شکایات کی گئی جس کے بعد فوری ہم نے احکامات دیے، کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہمیشہ شکایت آتی رہتی ہیں کہ ان کے ایجنٹ کو فارم نہیں دیا گیا، اورنگی ٹاؤن سے کچھ شکایت آئی تھیں کہ ان کو نتائج میں فرق تھا لیکن اس کی شکایت الیکشن کمیشن کو واضح نہیں ملی تاہم اتنا بڑا انتخابی عمل مکمل پرامن رہا۔

    عجاز انور چوہان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے خاص طور پر حافظ نعیم الرحمٰن سے گزارش ہے کہ الزامات نہ لگائیں، کسی کو کوئی شکایت ہے تو اس پر ہم مکمل تحقیقات کریں گے اور شکایات کا ازالہ کیا جائےگا،سیاسی جماعتوں اور امید واروں کو شکایت ہو تو وہ الیکشن کمیشن آفس آکر درخواست دیں، کوئی بھی افسر دھاندلی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 11 ار 12 فوری دیا گیا لیکن رزلٹ بنانے میں وقت لگا ہے، پریزائیڈنگ افسر 48 گھنٹوں سے کام کر رہے تھے، سیاسی جماعتوں نے دھاندلی قرار دیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

  • معروف شاعر محسن بھوپالی کا یوم وفات

    معروف شاعر محسن بھوپالی کا یوم وفات

    ابلاغ کے لیے نہ تم اخبار دیکھنا
    ہو جستجو تو کوچہ و بازار دیکھنا
    محسن بھوپالی

    نام عبدالرحمن، تخلص محسنؔ بھوپالی 29؍ ستمبر 1932ء کو بھوپال (مدھیہ پردیش) میں پیدا ہوئے۔ محسن بھوپالی کی شعر گوئی کا آغاز 1948ءسےہوا اوروہ کم و بیش ساٹھ سال تک ادب کےمیدان میں فعال رہےاس دوران ان کی جو کتابیں اشاعت پذیر ہوئیں ان میں ”میں شکست شب، جستہ جستہ، نظمانے، ماجرا، گرد مسافت، قومی یک جہتی میں ادب کا کردار، حیرتوں کی سرزمین، مجموعہ سخن، موضوعاتی نظمیں، منظر پتلی میں، روشنی تو دیئے کے اندر ہے، جاپان کے چار عظیم شاعر، شہر آشوب کراچی اور نقد سخن“ شامل ہیں۔

    محسن بھوپالی کویہ منفرد اعزاز بھی حاصل تھا کہ1961ء میں ان کے اولین شعری مجموعے کی تقریب رونمائی حیدرآباد سندھ میں منعقد ہوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اردو میں لکھی جانے والی کسی کتاب کی پہلی باقاعدہ تقریب رونمائی تھی جس کے کارڈ بھی تقسیم کئے گئے تھے۔

    محسن بھوپالی اردو کے ایک مقبول شاعر تھے ۔ وہ ایک نئی صنف سخن نظمانے کے بھی موجد تھے۔ ان کی زندگی میں ہی ان کے کئی قطعات اور اشعار ضرب المثل کا درجہ حاصل کرگئے تھے خصوصاً ان کا یہ قطعہ توان کی پہچان بن گیا تھا اور ہر مشاعرے میں ان سے اس کے پڑھے جانے کی فرمائش ہوتی تھی۔

    تلقین اعتماد وہ فرمارہے ہیں آج
    راہ طلب میں خود جو کبھی معتبر نہ تھے
    نیرنگی سیاست دوراں تو دیکھیے
    منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے

    محسنؔ بھوپالی کا انتقال17؍جنوری2007ء کو کراچی میں ہوا۔ وہ پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔
    نیرنگیِ سیاست دوراں تو دیکھیے
    منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے

    ایک مدت کی رفاقت کا ہو کچھ تو انعام
    جاتے جاتے کوئی الزام لگاتے جاؤ

    جانے والے سب آ چکے محسنؔ
    آنے والا ابھی نہیں آیا

    ہماری جان پہ دہرا عذاب ہے محسنؔ
    کہ دیکھنا ہی نہیں ہم کو سوچنا بھی ہے

    اس کو چاہا تھا کبھی خود کی طرح
    آج خود اپنے طلب گار ہیں ہم

    جو ملے تھے ہمیں کتابوں میں
    جانے وہ کس نگر میں رہتے ہیں

    کیا خبر تھی ہمیں یہ زخم بھی کھانا ہوگا
    تو نہیں ہوگا تری بزم میں آنا ہوگا

    لفظوں کے احتیاط نے معنی بدل دیئے
    اس اہتمام شوق میں حسن اثر گیا

    زندگی گل ہے نغمہ ہے مہتاب ہے
    زندگی کو فقط امتحاں مت سمجھ

    بدن کو روندنے والو ضمیر زندہ ہے
    جو حق کی پوچھ رہے ہو تو حق ادا نہ ہوا

    لفظوں کو اعتماد کا لہجہ بھی چاہئے
    ذکر سحر بجا ہے یقین سحر بھی ہے

    سورج چڑھا تو پھر بھی وہی لوگ زد میں تھے
    شب بھر جو انتظار سحر دیکھتے رہے

    بات کہنے کی ہمیشہ بھولے
    لاکھ انگشت پہ دھاگا باندھا

    اس لیے سنتا ہوں محسنؔ ہر فسانہ غور سے
    اک حقیقت کے بھی بن جاتے ہیں افسانے بہت

    اس سے مل کر اسی کو پوچھتے ہیں
    بے خیالی سی بے خیالی ہے

    کس قدر نادم ہوا ہوں میں برا کہہ کر اسے
    کیا خبر تھی جاتے جاتے وہ دعا دے جائے گا

    ابلاغ کے لئے نہ تم اخبار دیکھنا
    ہو جستجو تو کوچہ و بازار دیکھنا

    محسنؔ اور بھی نکھرے گا ان شعروں کا مفہوم
    اپنے آپ کو پہچانیں گے جیسے جیسے لوگ

    محسنؔ اپنائیت کی فضا بھی تو ہو
    صرف دیوار و در کو مکاں مت سمجھ

    سوچا تھا کہ اس بزم میں خاموش رہیں گے
    موضوع سخن بن کے رہی کم سخنی بھی

    اب کے موسم میں یہ معیار جنوں ٹھہرا ہے
    سر سلامت رہیں دستار نہ رہنے پائے

    خندۂ لب میں نہاں زخم ہنر دیکھے گا کون
    بزم میں ہیں سب کے سب اہل نظر دیکھے گا کون

    کوئی صورت نہیں خرابی کی
    کس خرابے میں بس رہا ہے جسم

    پہلے جو کہا اب بھی وہی کہتے ہیں محسنؔ
    اتنا ہے بہ انداز دگر کہنے لگے ہیں

    صدائے وقت کی گر باز گشت سن پاؤ
    مرے خیال کو تم شاعرانہ کہہ دینا

    روشنی ہیں سفر میں رہتے ہیں
    وقت کی رہ گزر میں رہتے ہیں

    اے مسیحاؤ اگر چارہ گری ہے دشوار
    ہو سکے تم سے نیا زخم لگاتے جاؤ

  • بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

    بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں فردوس شمیم نقوی کا اعتراض تھا کہ یہ سیلیں توڑے بغیر کھولی جا سکتی ہیں، فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیا اور اب ان کے خلاف خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں کی گئی۔

    واضح رہے کہ لیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے تھے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 ایم کیو ایم نے 1 اورآزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے-

  • نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے، ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی : حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورپیپلزپارٹی دھاندلی نہ کرے، ہمیں فارم 11 اور 12 نہیں دیا جارہا تھا، ہم 100 نشستوں پرجیت چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی 70 سے 75 سیٹیں ہیں۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    حافظ نعیم نے کہا کہ مکمل نتائج جاری ہونے کے بعد پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے، ہمیں ہروایا گیا ہے، پہلے ہمیں نمبر ون پارٹی تسلیم کریں پھربات چیت ہوگی، جو نتائج جاری ہوئے ہیں اس پر ہم پیپلزپارٹی سے بات نہیں کریں گے پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی، آج ہی الیکشن کمشنر سندھ کے پاس جارہے ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی کے تحفظات ہیں تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں جیتنے والے سڑک پر کھڑی ایم کیو ایم کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن پر سوالیہ نشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں حلقہ بندیاں درست نہیں، کراچی میں کل 74 یوسیز کم کی گئیں اور جن علاقوں میں ایم کیو ایم مقبول ہے وہاں حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں حلقہ بندیوں کو لے کر 5،6 مہینے ضائع کیے گئے، حکومت سے نکلنے کا نہیں سوچ رہے مگر ہمارے پاس یہی آپشن ہے، اگر ہمیں لگا کہ اس ایوان سے ہمیں کچھ نہیں ملے گا تو پھر ایسی حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہبازشریف نے ہمیں اعتماد دیا تو ہم انہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے، شہباز شریف کے بہت سے مسئلے حل نہیں ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی سے معاہدے کی گارنٹر پی ڈی ایم کی پوری قیادت تھی ہماری آبادی 25 سے16 فیصد کم کردی گئی، 2013 میں نوازشریف کو ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں تھی تو ہم نہیں گئے، کل سے سڑکوں پر نکلیں گے ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت کے لیے نہیں جمہوریت کیلئے اتحاد کیا، باجوہ صاحب نے ملاقات میں کہا ہم نیوٹرل ہیں آپ اپنے فیصلے خود کریں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہےمہاجر قومی موومنٹ ایک یوسی پر اور آزاد امیدوار3 یوسیز پرکامیاب ہوئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جبکہ 10 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے، ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا چیئرمین پینل بلا مقابلہ جیت چکا ہے۔

  • پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات  پرویز الہیٰ کو دے دئیے گئے

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات پرویز الہیٰ کو دے دئیے گئے

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ، الیکٹورل کالج کے عہدیداروں نے اختیار پرویز الہیٰ کو دے دیا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کے معاملے پر اہم فیصلے پرغور کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ق لیگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ق کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدے دار شریک ہوئے۔

    چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    شرکاء نے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اجلاس میں ارکان نے ضلعی سطح پربھی پارٹی عہدیداروں سےمشاورت کی تجویز دے دی شرکاء نے پرویز الہیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہیٰ کو تفویض کردیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی سطح پرپارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کی جائے گی، تمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے، مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا، پرویز الٰہی خود بھی عہدیداران سے خطاب کریں گے خواتین ونگ پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی خواتین عہدیداران سے مشاورتی عمل کاآغازکریں گی وکلا ونگ، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ، یوتھ ونگ، علماء ، کسان ، کلچر، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ۔

    اجلاس میں شریک عہدے داران نے کہا کہ پرویز الہیٰ ہمارے لیڈر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پوری سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویزالہیٰ کے شانہ بشانہ ہیں۔

    اس حوالے سے پرویز الہیٰ نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا میں نے پرویز الٰہی کو تجویز دی ہے کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کر دیں جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا ہم نے اس معاملے پر اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں فیصلہ کریں گے۔

    اس معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے اور شوکاز بھی جاری کیا ہےشوکاز میں چوہدری شجاعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کا صوبائی صدر پارٹی کو دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا،پرویز الہٰی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت دیں، مسلم لیگ ق بطورسیاسی جماعت اپنا ووٹ بینک، ڈسپلن، منشور اور ضابطہ رکھتی ہے، پرویز الہٰی کے گزشتہ روز کے بیانات پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی ہیں۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا