Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آپکا صوبہ گھوسٹ سکولز کے نام سے مشہور ہے،چیف جسٹس کا وکیل سے مکالمہ

    آپکا صوبہ گھوسٹ سکولز کے نام سے مشہور ہے،چیف جسٹس کا وکیل سے مکالمہ

    سپریم کورٹ میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فرنزاک آڈٹ سے متعلق سندھ ہاٸی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،وکیل سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے عدالت میں کہا کہ سندھ ہاٸی کورٹ نے غیر قانونی حکم جاری کیا،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2 ارب 30کروڑ کا بجٹ سندھ ٹیکسٹ بورڈ کو ملا ہے، سندھ ہاٸی کورٹ کا حکم ہے کہ اسکا آڈٹ کروایا جائے،عدالتی حکم کے باوجود آپ نے تاحال آڈٹ نہیں کروایا، وکیل سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے عدالت میں کہا کہ ہمیں آڈٹ کروانے میں کوٸی اعتراض نہیں ،اعتراض ایڈیشنل رجسٹرار کو سپرواٸزر لگانا اور فوری آڈٹ کا ہے،

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی کمزوری ہے کہ تعلیم پر کوٸی توجہ نہیں دیتا،آپکا صوبہ گھوسٹ سکولز کے نام سے مشہور ہے،آپکے ادارہ کا آڈٹ کون کرتا ہے ؟ وکیل سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے عدالت میں کہا کہ ہمارا آڈٹ اے جی پی آر کرتا ہے، حکم دیں تو پچھلے 20سالوں کا آڈٹ پیش کرینگے ،سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے، عدالت نے معاملہ نمٹا

  • پنجاب اور وفاقی پولیس کی اعلیٰ کارگردگی فوٹو سیشنزاورسوشل میڈیا تک محدود

    پنجاب اور وفاقی پولیس کی اعلیٰ کارگردگی فوٹو سیشنزاورسوشل میڈیا تک محدود

    پنجاب اور وفاقی پولیس کی اعلیٰ کارگردگی فوٹو سیشنز اور سوشل میڈیا تک محدود ہو کر رہ گئی

    ڈاکوؤں کو ہیومن انٹیلیجنس اور دیگر آلات کے ذریعہ بروقت گرفتار کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔پنجاب اور وفاقی پولیس سمندر پار پاکستانیوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو گئی، تارکین وطن کو کھلے عام لوٹنے والا گروہ قانون کی گرفت سے باہر،ایئرپورٹ سے نکلتے ہی کسی بھی غیر مصروف شاہراہ پر وطن واپس آنے والوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنا معمول بن گیا،

    متاثرین کا کہنا ہے کہ وردی میں ملبوس ڈاکو ویگن آر کار پر گاڑی کو زبردستی روکتے ہیں،مسلح ملزمان بآسانی وطن واپس آئے شہری کی جمع پونجی ہتھیانے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں، متاثرین کی درخواست پر مقدمات کے اندراج میں بھی تاخیری حربے استعمال کئے جاتے ہیں پولیس درج مقدمات بھی منطقی انجام تک پہنچانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، مسلح گروہ ایک ہی کار مختلف نمبر لگا کر استعمال کر رہا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجودِ ملزمان کی گرفتاری نہ ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اوورسیز کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہے۔ راولپنڈی کے علاقہ تھانہ روات کی حدود سمیت سول لائن، نصیرآباد، شمس کالونی، تھانہ واہ اور باہتر سمیت متعدد علاقوں میں ویگن آر گینگ عرصہ دراز سے سرگرم ہے، ان علاقوں میں متعدد بار ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، متاثرین نے صرف فوٹو سیشن کاروائیاں کرنے والے اداروں پر کڑی تنقیید کی ہے اور کہا ہے کہ ہم پاکستانی شہری ہیں ٹیکس دیتے ہیں ، ایسے واقعات ہم باہر سے آنے والوں کے ساتھ تواتر سے پیش آرہے ہیں ،اس پر بھی پولیس اور سیکیورٹی ادارے تحفظ فراہم نہیں کر سکتے،حکومت اگر ادارے ٹھیک نہیں کر سکتی تو ادارے بند کر دے، سی پی او، آر پی او راولپنڈی،آئی جی پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب واقعات کا نوٹس لیں،

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

  • ریحام سے ملاقات؛ جب ڈکیتوں نے اُنکا قیمتی بیگ چھیننے کی کوشش کی. مرزا بلال

    ریحام سے ملاقات؛ جب ڈکیتوں نے اُنکا قیمتی بیگ چھیننے کی کوشش کی. مرزا بلال

    ریحام سے ملاقات؛ جب ڈکیتوں نے اُنکا قیمتی بیگ چھیننے کی کوشش کی. مرزا بلال

    ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا کہنا ہے کہ ان کی ریحام سے پہلی ملاقات ٹرین اسٹیشن پر ہوئی۔ ریحام خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مرزا بلال بیگ کا انٹرویو لینے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس دوران انھوں نے مرزا بلال سے خود سے پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا۔

     جس پر مرزا بلال نے ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ ’یہ نیویارک کے علاقے میں رات کا وقت تھا، ہلکی سی بارش تھی اور ریحام خان ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی تھیں، ان کے ہاتھ میں غالبا 10 لاکھ کا بیگ تھا‘۔ مرزا بلال بیگ کے مطابق اسی دوران 5 سے 6 لڑکوں نے ریحام خان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی، میں بھی اسی وقت اسٹیشن میں داخل ہوا تھا اور میں نے یہ منظر دیکھتے ہی شرٹ کے بٹن کھولے اور سارے لڑکوں کو پیٹنا شروع کر دیا جس کے بعد آخری جو لڑکا بچا اس نے چھری نکال لی، اسی دوران ریحام کو دھکا لگا اور ٹرین کے ٹریک پر گر گئیں‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    نئے جوڑے کے مطابق یہ حقیقی کہانی ہے تاہم اس کہانی کو شیئر کرنے کے حوالے سے ریحام نے پوسٹ کا کیپشن بھی درج کیا جس میں درج تھا کہ’ ناقدین اسے خود سے بنائی ہوئی کہانی قرار دیں گے‘۔

  • شہر قائد میں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آج سے آغاز

    شہر قائد میں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آج سے آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کے لئے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کرنے جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہمیشہ کی ہمیشہ ترقی، اور خوشحالی پر مرکوز ہوتی ہے۔ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ٹینک چوک جناح ایونیو ملیر کنٹونمنٹ سے سی ویو براستہ کراچی ایئرپورٹ ، شارع فیصل ، ایف ٹی سی ، کورنگی روڈ ،خیابان اتحاد سے کلاک ٹاور تک کراچی کے عوام کو سروس فراہم کرے گی کراچي ايئرپورٹ جانے والے مسافر بھی الیکٹرک بس سروس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ، پیپلز الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے تک ہوگا کراچی کے شہریوں کو جدید ، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوکر 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں یہ منصوبہ پیپلز بس سروس کے فیز ٹو کے تحت چلایا جارہا ہے۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں دنیا کی 2 سے 3 بڑی کمپنیاں پلانٹ لگائیں جس سے سندھ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں، یہ الیکٹرک بسیں، ہائبرڈ ڈیزل بسوں سے دگنا قیمت پر پاکستان آرہی ہیں کراچی میں پلانٹ لگنے سے ان کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی آئے گی اور کم قیمت پر بسیں دستیاب ہوں گی۔

    پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق نے بتایا کہ 12 میٹر بسوں میں 32 نشستیں عام شہریوں اور 2 نشستیں خصوصی افراد کے لیے ہیں اور 35 سے 40 افراد کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں، مجموعی گنجائش 70 سے 90 افراد کی ہے، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوجاتی ہیں اور ایک چارج میں 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بسوں کو چارج کرنے کے لیے یو پی موڑ بس ڈپو پر چارجنگ سسٹم لگایا گیا ہے۔

  • حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن گرفتار

    حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن گرفتار

    حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے عدالت کے باہر سے انہیں حراست میں لیا /strong>

    سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمن کو گوادر کی مقامی عدالت سے پولیس نے گرفتار کرلیا، قبل ازیں انہوں نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء کو اشتعال دلایا اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کروا کر لوگوں کو زخمی کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
     سٹی تھانہ گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا.
    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر منگل 3 جنوری کو ترجمان گوادر پولیس کے مطابق مقدمہ نائب تحصیلدار بلیدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا. ایف آئی آر کے متن کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء کو اشتعال دلایا تھا. اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کیا اور لوگوں کو زخمی کیا تھا.

  • پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سائبرسیکورٹی کا پول کھول دیا

    پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سائبرسیکورٹی کا پول کھول دیا

    پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی سائبر سیکورٹی کا پول کھول دیا
    صدر وزیراعظم آفسز سمیت تمام سرکاری محکموں کو ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والا سرکاری ادارہ این ٹی سی کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنزپرمبنی سائبر سیکیورٹی سالانہ رپورٹ میں سب سے آخری نمبر پر آ گیا
    این ٹی سی حکام نے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022کوجانبدارقراردیتے ہوئے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد(رپورٹ، محمد اویس)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری ہونیو الی سائبر سیکیورٹی رپورٹ نے وفاقی صوبائی حکومتوں اورسرکاری اداروںکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی سائبر سیکورٹی کا پول کھول دیا،صدر وزیراعظم آفسز سمیت تمام سرکاری محکموں کو ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والا سرکاری ادارہ این ٹی سی کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنزپرمبنی سائبر سیکیورٹی سالانہ رپورٹ میں سب سے آخری نمبر پرآگیا ،

    این ٹی سی حکام نے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022 کوجانبدارقراردیتے ہوئے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا، ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے نجی ٹیلی کام آپریٹرزسرے فہرست ہیں،سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے حوالے سے 12 اداروں کی فہرست میں این ٹی سی9 ویں نمبر پراور کیٹگری نمبرون میں سب سے آخر 6 ویں نمبر پر آیاہے ۔این ٹی سی حکام نے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022 کوجانبدارقراردیتے ہوئے کہاکہ این ٹی سی کو آخری نمبر پر رکھنے پر پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج رہے ہیں ۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ریاست کے زیر انتظام تمام اداروں کو ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ این ٹی سی حکومت پاکستان کے لیے سرکاری ٹیلی کام ،آئی سی ٹی سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔جو سرکاری دفاتر اور ان کے جزوی یونٹوں کو جدید کالنگ، براڈ بینڈ، ڈیٹا سینٹر سروسز، ویب ہوسٹنگ، آئی ایس ڈی این اور ریڈیو وائرلیس نیٹ ورکنگ کی سہولیات فراہم کرتاہے۔ ادارے کی ذمہ داریوں میں سرکاری محکموں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانا اور ہر قسم کے سائبر حملوں سے سرکاری ڈیٹا کی حفاظت شامل ہے تاہم پی ٹی اے کی سائبرسیکیورٹی سالانہ رپورٹ برائے 2022 نے ا کارپوریشن کی کارکردگی پر سوال کھڑے کردیئے ہیں ،

    خود کو سب سے زیادہ محفوظ کہنے والے ادارے این ٹی سی کو کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنز (سی ٹی ڈی آئی ایس آر) کی سالانہ رپورٹ میں12 ٹیلی کام آپریٹروں کی لسٹ میں9واں نمبر ملاہے۔ جن کی درجہ بندی ان کے نیٹ ورک کے سائز، لائسنس کی اقسام اور د یگر عوامل کی بنیاد پر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کٹیگری نمبر ون جس میں تمام موبائل فون آپریٹر اور ایک سے زائد لائسنس کے حامل بڑے فکسڈ لائن آپریٹرز شامل ہیں۔کیٹیگری ون میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (پی ایم سی ایل) جاز 100 میں سے96.63 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست رہا۔اس کے بعد ٹیلی نار پاکستان 94.23 پوائنٹ کے ساتھ رنر اپ رہا۔92.78پوائنٹ کے ساتھ زونگ تیسرے نمبر پر ،87.89پوائنٹ کے ساتھ یوفون /پی ٹی سی ایل چوتھے ،76.74 پوائنٹ کے ساتھ ٹرانس ورلڈ پانچویں اور 74.03پوائنٹ کے ساتھ چھٹے اور آخری نمبر پر این ٹی سی آیا۔ جبکہ دوسری کٹیگری میں درمیانے درجے اور بڑے آپریٹرز/آئی ایس پیز شامل ہیں۔ دوسری کٹیگری میں ریڈ ٹون سرفہرست جبکہ ملٹی نیٹ رنر اپ رہا۔ رپورٹ میں ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ مجموعی سائبر سیکیورٹی انڈیکس(سی ایس آئی)شامل ہے

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    علاوہ ازیں ٹیلی کام آپریٹرز کی درجہ بندی ان کی 16 سیکیورٹی ڈومینز کی تعمیل کی سطح کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں سی ٹی ڈی آئی ایس آر میں 104 سیکیورٹی کنٹرولز شامل ہیں۔ رپورٹ میں ٹیلی کام شعبے کے مضبوط اور کمزور شعبوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اور گزشتہ سال سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ اہم واقعات کے بارے میں مجموعی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے سب سے آخری نمبر پر آنے پر نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (این ٹی سی) کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دیتے ہوئے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022 کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہاکہ این ٹی سی کو آخری نمبر پر رکھنے پر پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج رہے ہیں حکام کا موقف تھا کہ پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی کی سالانہ رپورٹ 2022 ہمارے ساتھ شیئر کئے بغیر شائع کردی گئی ہے پی ٹی اے نے ہمیں آگاہ نہیں کیا کہ کس وجہ سے پوائنٹ کم دیے گئے ہیں اس پر باقاعدہ پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کررہے ہیں. این ٹی سی حکام نے کہا کہ پی ٹی اے کے منظور کردہ آڈیٹر ایس جی ایس نے ہمارا آڈٹ کیا اور انہوں نے ہمیں 88 پوائنٹس دیئے ہیں

  • پنجاب میں جو اداکاری ہو رہی ہے اس مشن میں عمران خان کامیاب نہیں ہوں گے. رہنما ق لیگ طارق بشیر

    پنجاب میں جو اداکاری ہو رہی ہے اس مشن میں عمران خان کامیاب نہیں ہوں گے. رہنما ق لیگ طارق بشیر

    پنجاب میں جو اداکاری ہو رہی ہے اس مشن میں عمران خان کامیاب نہیں ہوں گے. رہنما ق لیگ طارق بشیر

    ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلی تحلیل ہوئی توضمنی انتخابات ہی ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما ق لیگ اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد جنرل الیکشن کس بات کے ہوں، ضمنی انتخابات ہی ہوں گے، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد الیکشن ہی ہوتے ہیں۔

    رہنما ق لیگ طارق بشیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں جو اداکاری ہو رہی ہے اس مشن میں عمران خان کامیاب نہیں ہوں گے، ان کی عقل میں کس نے ڈالا کہ 6 ماہ پہلے اسمبلی توڑ دو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو سوائے جھوٹ کے اور کوئی کام نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد میں لوگ غیر حاضر تھے، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ خدا کیلئے عدم اعتماد پیش کردو تاکہ مجھے اسمبلی نہ توڑنی پڑے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    ملک میں جاری آٹا اور گندم بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر غذائی تحفظ نے کہا کہ بتایا جائے کس صوبے میں گندم کی قلت ہے، گندم کی قلت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں، کسی صوبے میں گندم کی قلت نہیں۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے، صوبوں کو ان کی مانگ کے مطابق گندم فراہم کرچکے ہیں۔

  • سینیٹر مشتاق احمد نے مہنگائی اور آٹے کے بحران کا معاملہ اٹھا دیا

    سینیٹر مشتاق احمد نے مہنگائی اور آٹے کے بحران کا معاملہ اٹھا دیا

    پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں

    سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے مہنگائی اور آٹے کے بحران کا معاملہ اٹھا دیا

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے کا بحران ہے ،آٹا افعانستان اسمگل ہورہا ہے ، ملک میں گندم وافر موجود ہے ،آٹا ، گندم اورڈالر چور کون ہے ؟ آٹا چور ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اس لیے پکڑے نہیں جاتے ،اسحاق ڈار ڈالر کنٹرول نہیں کر سکتے، آٹا ،روٹی اور ادویات کی قلت ہے ،ملک سے وی وی آئی پی کلچر ختم کیا جائے، مراعات یافتہ طبقوں سے مراعات واپس لی جائیں

    سینیٹ اجلاس ،سنیٹر فدا محمد نے پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا ،اجلاس میں کہا کہ ہم پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 706سے استنبول گئے ، اس جہاز کی سیٹوں میں فوم تک نہیں تھا ،سیٹوں کا لوھا نکلا ہو تھا گرنے کا خدشہ تھا ،پھر جدہ کی فلائٹ میں سائیڈ کے شیشے ٹوٹے تھے قصر ناز کے حالات خراب ہیں، ہم نے قصر ناز مں رہائش اختیار کی، وہاں بہت کتے تھے، قصر ناز میں کوئی کھانا نہیں ملتا نہ گیس میسر ہوتی ہے،

    سینیٹر طاہر بزنجو نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے گوادر میں مظاہرے اورغیر اعلانیہ مارشل لا کو کوئی کوریج نہیں دیں، میڈیا سے رابطہ کرکے کہا کہ بلوچستان کو بھی تھوڑی جگہ دیں تو کہا گیا اوپر سے بہت سخت حکم ہے.

    سینیٹ اجلاس میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے جوان اور دیگر کے لئے دعائے مغفرت کی گئی،دعا سینیٹر عطاءالرحمان نے کروائی، سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ پناہ گاہ کو پاکستان شیلٹر ہوم بنا دیا ہے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو روٹی سب کیلئے بنا دیا گیا سیاسی طور پر ہمارے منصوبے بدلے جارہے ہیں ,سینیٹر دوست محمد خان نے کہا کہ حکومت کچھ فاٹا کے لوگوں کے لیے بھی کریں،شہادت اعوان نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا میں تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیںاگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو بتائیں ہم عمل کرنے کو تیار ہیں،

    زیشان خانزادہ نے کہا کہ میں نے ان سے بینظر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق سوال کیا تھا انہوں نے مجھے احساس پروگرام سے متعلق اعداد و شمار دیئے ہیں،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ عمران خان اور اس کا پورا خاندان چور یے،جس کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج شروع کردیا ،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بہرہ مند تنگی بدتمیز شخص ہے اس کو باہر نکالیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان کا تقدس برقرار رکھیں، لیڈر شپ کے حوالے سے الفاظ کا چناو مناسب رکھیں،

    وزیر آئی ٹی نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں سے متعلق 15ہزار 444 شکایات کی گئی ،6ہزار 418 لنکس کو بلاک کیا گیا سات ھزار 711جعلی لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں فیس بک نے 3ہزار 214 شکایات میں سے 2105 جعلی خبروں والے لنکس کو بلاک کیا ، فیس بک پر چھ سو چودہ لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں ٹوئٹر پر 5614 اکاونٹس اب بھی موجود ہیں بھیجی گئی شکایات میں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 1315کو مسترد کیا

    سینیٹ اجلاس پیر کی شام 3بجے تک ملتوی کر دیا گیا

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    سینیٹ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا تذکرہ 

  • اعدادوشمار کی شعبدہ بازی؛ پاکستانی بینک اضافی ٹیکسوں سے بچ گئے

    اعدادوشمار کی شعبدہ بازی؛ پاکستانی بینک اضافی ٹیکسوں سے بچ گئے

    اعدادوشمار کی شعبدہ بازی؛ پاکستانی بینک اضافی ٹیکسوں سے بچ گئے

     پاکستانی بینکوں نے نومبر کے مقابلے میں دسمبر 2022ء میں نجی شعبے کے لیے کی جانیوالی فنانسنگ (جسے ایڈوانسز بھی کہا جاتا ہے) میں حیران کن طور پر 7.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کیا ہے، جو 11.91 ٹریلین روپے تک جا پہنچی ہے . سلمان صدیقی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب ملک میں معاشی مشکلات کی وجہ سے کاروبار دھڑادھڑ بند ہو رہے ہیں۔ تاہم دوسری جانب بینکوں نے نومبر کے 22.73 ٹریلین روپے کے مقابلے میں دسمبر میں 22.46 ٹریلین روپے کے ڈپازٹس ظاہر کرتے ہوئے ان میں 1.2 فیصد کمی دکھائی ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایڈوانسز کے بڑھنے اور ڈپازٹس میں کمی نے مل کر بینکوں کو 50 فیصد ’’ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو‘‘ (ADR) کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ اگر ’’اے ڈی آر‘‘ کا تناسب 50% سے کم ہوجاتا تو بینکوں کو اضافی ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑتا، جس سے وہ بظاہر اعداد وشمار کی اس شعبدے بازی کی مدد سے بچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ماہ دسمبر میں بینکوں کے ڈپازٹس میں کمی دیکھ کر حیرت ہوئی کیونکہ دسمبر بینکوں کے درمیان جنگ کا مہینہ ہوا کرتا تھا، جس کی وجہ یہ تھی کہ ہر بینک سال کے اختتام پر اپنے پاس زیادہ سے زیادہ ڈپازٹس دکھانا چاہتا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    تاہم اس سال ظاہر کی جانے والی کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ بینکوں نے شاید دانستہ طور پر دسمبر میں نئے ڈپازٹ لینے سے گریز کیا تاکہ 50 فیصد کا مقررہ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو حاصل کیا جاسکے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نومبر 2022ء میں ’’اے ڈی آر‘‘ 48.8 فیصد تھا، جو دسمبر 2022ء میں 4.23 فیصد بڑھ کر 53 فیصد ہو گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بینک ڈپازٹس میں اضافہ ہونے کی صورت میں ’’اے ڈی آر‘‘ کا تناسب 50% سے کم ہوجانے کا خطرہ تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بات بھی حیران کن ہے کہ بینکوں نے دسمبر کے ایک ہی مہینے میں تقریباً 800 ارب روپے ( 7.4 فیصد) کے نئے قرضے نجی شعبے کو دیے ہیں حالانکہ اس وقت بڑی تعداد میں کاروبار گزشتہ دو مہینوں سے درآمد شدہ خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے جزوی یا مکمل بندش کی اطلاع دے رہے تھے۔

  • بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل

    بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف نے اماراتی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم شہبازشریف اماراتی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے آج ہی وطن واپس پہنچیں گے،رواں ہفتے پاکستان نے جنیوا میں ڈونرز کانفرس کی،عالمی برادری اور مالی اداروں نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے دل کھول کر مدد کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امداد خرچ کی جائے گی،پاکستان کابل میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی دونوں ممالک کے لیے خطرہ ہے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،پاکستان مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے،پاکستان افغان سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے، موسم سرما میں لوگوں کو سردی سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو 16 سے 20 جنوری تک ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر ڈیوس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ،بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے بارے میں مضمون مفروضے پر مبنی ہے مفروضے پر مبنی مضمون پر تبصرہ نہیں کرتے ،تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ایشوز پر بات میں مہینوں لگتے ہیں ،سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کو خوش آئند ہے

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

    آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

     دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،

     سال 2022ء میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں روز و یلٹ ہوٹل نجی پراپرٹی ہے،جموں و کشمیر متنازعہ معاملہ ہے اس کے حل میں عالمی برادری کردار ادا کرے ،پاک بھارت بات چیت میں جو بھی ملک ثالثی کرنا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے،جو بھی افغانی غیر قانونی رہائش پذیر یا قید ہےاسے وطن واپس بھجوایا جائے گا،