Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارت کی ریاستی دہشت گردی:میانمارکی فضائیہ نے گھُس کرمارا

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی:میانمارکی فضائیہ نے گھُس کرمارا

    رنگون:بھارت کی ریاستی دہشت گردی:میانمارکی فضائیہ نے گھُس کرمارا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے شکار ایک اور ہمسایہ ملک میانمار سے بڑی خبرآئی ہے جس سے یہ بات ظاہر ہوگئی ہے کہ بھارت ہمسائیہ ممالک میں دہشت گردی سے باز نہیں آرہا

    اطلاعات ہیں کہ بھارت کے اس رویے سے تنگ میانمار کی فضائیہ نے بھارت سے جڑے اسرحدی علاقے میں فضائی کارروائی کی ہے اور ان فضائی حملوں میں تھانتلانگ میں چن نیشنل آرمی کے ٹھکانوں کو لڑاکا جدید طیاروں سے نشانہ بنایا گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کے اندر بھی کچھ کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میانمار کی فضائیہ کی طرف سے اس حملے میں خواتین سمیت تنظیم سے منسلک متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فضائی حملے میں تنظیم کے کیمپ وکٹوریا ہیڈکوارٹر کی متعدد عمارات، گھر تباہ ہوئے

    بھارت کی روایتی دہشت گردانہ پالیسی سامنے آئی ہے اور یہ بھی معلوم ہو اہے کہ مکتی باہنی طرز پر میانمار کی سرحد پر بھارت نے یہ مبینہ تربیتی کیمپ قائم کر رکھے ہیں،میانمار میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کے لیے چن نیشنل فرنٹ 1988 سے سرگرم ہے

    چن نیشنل فرنٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح ونگ چن نیشنل آرمی کے نام سے میانمار میں دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث ہے۔میانمار میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی سے خطے کے امن کا سب سے بڑا دشمن چہرہ سامنے آ گیا

    ثابت ہو گیا بھارت بطور ریاست پورے جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کا کنٹرول روم ہے،پاکستان، افغانستان، سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک پہلے ہی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ ہیں،میانمار کی حکومت بھی تنگ آ کر بڑا ایکشن لینے پر مجبور ہو گئی،میانمار کے فوجی ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آیا

    بھارت دہشت گردوں کو ہتھیار، تربیت و دیگر وسائل فراہم کرنے کے لیے پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے ،کچھ عرصہ قبل اکانومسٹ نے 44 بھارتی بنکوں کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتہ چلایا تھا،یہ مشکوک ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کی گئی تھیں،بھارت کا اپنے علاقوں آسام، کرناٹکا میں دہشت گرد تربیتی کیمپ آپریٹ کرنے کا معاملہ عالمی سطح پر بھی اٹھایا جا چکا،نیپال بھی اپنی سرحد پر بھارتی دھونس و دہشت گردی کا شکار ہے، سرحدی کشیدگی و جھڑپیں معمول بن چکا

    اروناچل پردیش میں بھارت نے چین کے ساتھ بھی پنگے بازی کی کوشش کی اور منہ کی کھائی اور یہ کہ میانمار کے آج کے ایکشن نے ثابت کر دیا پورے خطے میں بھارت کی بدمعاشی کو اب کوئی ملک برداشت کرنے کو تیار نہیں

  • چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس:بڑے فیصلے

    چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس:بڑے فیصلے

    لاہور:چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن میاں عمران مسعود نے کہا نے کہا ہے کہ اسکول ایجوکیشن میں اس سال تقریبا پندرہ ہزار اساتذہ کے میرٹ پر ڈیجیٹل ٹرانسفر آرڈر جاری کیے جائیں گے جس کے بعد کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ہونے والے تبادلوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار ہو جائے گی اس کے علاوہ 1227اب گریڈ ہونے والے سکولوں میں نئے مالی سال کے بجٹ میں سٹاف اور سائنس اور کمپیوٹر لیبز کی فراہمی کے لئے خصوصی فنڈ مہیا کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن وقاص علی محمود،اسپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کلثوم ثاقب منیجنگ،ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مناظر علی جاوید،نعیم بخاری، پی ایم آئی یو سفینہ صدیق،سی ای او پیما آصف مجید، ڈائریکٹر قائد اکیڈمی آف ایجوکیشن طارق اقبال، سی ای او پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ڈی پی آی(ایلیمنٹری ایجوکیشن) رانا عبدالقیوم،سی ای او (سیکنڈری ایجوکیشن) مشتاق حسین سیال، ڈاکٹر سمیرا رشید آئی آی آر پنجاب یونیورسٹی اور سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی عنان قمر نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں گلی محلوں اور خاص طور پر اسکولوں میں حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لئے اساتذہ طلبہ اور والدین میں شعوری بیداری کی اہمیت پر زور دیا گیا سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور میں صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسکولوں میں خاص طور پر طلباء میں صفائی کا شعور پیدا کیا جائے اس سلسلے میں تعلیمی نصاب میں خصوصی مضامین شامل کیے جائیں اجلاس میں کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی نے بتایا کہ نصاب میں صفائی کے حوالے سے کافی مواد موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مضامین میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرایا جائے۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے بتایا کہ کہ ماضی میں طالب علم بھی سکول کی صفائی میں حصہ لیا کرتے تھے مگر یہ معمول ختم کردیا گیا ہے۔ جس کو دوبارہ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں ڈی پی آی(سیکنڈری ایجوکیشن) مشتا ق احمد سیال ڈی پی آی ایلیمنٹری ایجوکیشن رانا عبدالقیوم نے اپنے شعبوں کے حوالے سے پریزنٹیشن پیش کی۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن وقاص علی محمود نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ کا سروس ریکارڈ کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے جس سے شفاف ٹرانسفر اور دیگر ملازمتی امور نمٹانے میں بڑی مدد ملی ہے میاں عمران مسعود نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں گذشتہ 75 سال سے تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ اور اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ مگر ان اقدامات کی افادیت کا کبھی جائزہ نہیں لیا گیا۔ اس وجہ سے ان اقدامات کے نتائج سامنے نہیں آئے۔اس لیے یہ ضروری ہے ترقیاتی اور اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے جا مع رپورٹ مرتب کی جائے۔ جس کی روشنی میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن نے محکمہ کو ہدایت کی کہ سکولوں میں شرح داخلہ ڈراپ آؤٹ اور سکولوں میں بچیوں کی تعداد کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جائیں تاکہ زمینی حقائق کے مطابق تعلیمی ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا جا سکے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان کو شامل کیا جائے اور بین الاقوامی اداروں سے مالی تعاون بھی حاصل کیا جا سکے۔ میاں عمران مسعود نے مزید ہدایت کی کے طلباء وطالبات میں صفائی اور ستھرائی کا شعور پیدا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینار منعقد کرائے جائیں اور صفائی کے حوالے سے نظمیں سکولوں میں آویزاں کریں جائیں۔ تاکہ بچے صفائی کی اہمیت سے آگاہ ہو سکں۔

  • دوسرا ون ڈے؛ 262 رنز کا ہدف پہاڑثابت ہوا، پاکستان کونیوزی لینڈ نے79رنزسےشکست دے دی

    دوسرا ون ڈے؛ 262 رنز کا ہدف پہاڑثابت ہوا، پاکستان کونیوزی لینڈ نے79رنزسےشکست دے دی

    کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابراعظم نے 79 رنز بنائے۔

    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز صرف 9 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان صفر اور امام الحق 6 رنز بنا کر وکٹیں گنواگئے، تیسرا نقصان محمد رضوان کی صورت میں ہوا جو 28 رنز بناسکے۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ 26.5 اوورز میں 86 رنز پر گری جب حارث سہیل صرف 10 رنز بنا کر فلپس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، سلمان آغا 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، محمد نواز بھی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی ساتویں وکٹ 158 رنز پر گری جب اسامہ میر ساؤتھی کی گیند پر لیتھم کو کیچ تھما بیٹھے، محمد وسیم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 79 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، حارث سہیل کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 261 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
    نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوائے نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ نے فن ایلن کو آؤٹ کردیا۔طویل انتظار کے بعد پاکستان کو دوسری کامیابی بھی نسیم شاہ نے دلائی۔ 183 رنز پر ڈیون کانوائے آؤٹ ہوئے، انہوں نے 92 گیندوں پر101 رنز بنائے۔196 رنز پر محمد نواز نے ڈیل مچل کی وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کو تیسرا نقصان پہنچایا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ…

    نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان 198 رنز ٹام لیتھم کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ انہوں نے صرف 2 رنز ہی بنائے۔201 رنز پر کین ولیمسن کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی، انہیں 85 رنز پر محمد نواز نے بولڈ کیا۔مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں بیٹر تھے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 220 رنز تھا۔238 پر پاکستان کو آٹھویں کامیابی ملی، اش سدھی کو حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان کو نویں کامیابی 240 رنز پر ملی، ٹم ساؤتھی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔آخری وکٹ پر مچل سینٹنر نے لوکی فرگوسن کے ساتھ مل کر 21 رنز کا اضافہ کیا۔آخری اوور کی پانچویں گیند پر تیزی سے رن لینے کی کوشش میں مچل سینٹنر آؤٹ ہوگئے۔

    قومی پلیئنگ الیون
    پاکستان نے نیزی لینڈ کے خلاف سرے میچ کے لئے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز ، اسامہ میر، وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا:ابن انشا کا یوم وفات

    انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
    اس شہر میں جی کو لگانا کیا
    11 جنوری 1978
    ممتاز ادیب، شاعر ، سیاح اور کالم نگار ابن انشا کا یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کے ممتاز ادیب، شاعر،کالم نویس ،سفر نامہ نگار اور سیاح ابن انشا کا اصل نام شیر محمد خان تھا، وہ 15 جون 1927ء کو موضع تھلہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔ جامعہ پنجاب سے بی اے اور جامعہ کراچی سے اردو میں ایم اے کیا۔ انہوں نے 1960ء میں روزنامہ ’’امروز‘‘ کراچی میں درویش دمشقی کے نام سے کالم لکھنا شروع کیا۔ 1965ء میں روزنامہ ’’انجام‘‘ کراچی اور 1966ء میں روزنامہ جنگ سے وابستگی اختیار کی جو ان کی وفات تک جاری رہی۔ وہ اک طویل عرصہ تک نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر رہے۔ زندگی کے آخری ایام میں حکومت پاکستان نے انہیں انگلستان میں تعینات کردیا تھا تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں لیکن سرطان کے بے رحم ہاتھوں نے اردو ادب کے اس مایہ ناز ادیب کو ان کے لاکھوں مداحوں سے جدا کرکے ہی دم لیا۔ ابن انشا کا پہلا مجموعہ ٔ کلام ’’چاند نگر‘‘ تھا۔ اس کے علاوہ ان کے شعری مجموعوں میں ’’اس بستی کے ایک کوچے میں” اور ’’دلِ وحشی‘‘ شامل ہیں۔ انہوں نے اردو ادب کو کئی خوبصورت سفرنامے بھی عطا کئے جن میں آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلیے اور نگری نگری پھرا مسافرشامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی دیگر کتابوں میں اردو کی آخری کتاب، خمارِ گندم ،باتیں انشا جی کی اور قصہ ایک کنوارے کا قابل ذکر ہیں۔ جناب ابن انشا کا انتقال 11 جنوری 1978ء کو لندن کے ایک اسپتال میں ہوا اور انہیں کراچی میں دفن کیا گیا۔

    ابن انشاء کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا
    وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا

    اس شہر میں کس سے ملیں ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
    ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانا ترا

    کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
    کچھ نے کہا چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا

    ہم کسی در پہ نہ ٹھٹکے نہ کہیں دستک دی
    سیکڑوں در تھے مری جاں ترے در سے پہلے

    جلوہ نمائی بے پروائی ہاں یہی ریت جہاں کی ہے
    کب کوئی لڑکی من کا دریچہ کھول کے باہرجھانکی ہے

  • روس پردباواتنا نہ بڑھائیں کہ جواب ایٹمی حملے کی صورت ملےگا:اہم شخصیت کا اعلان

    روس پردباواتنا نہ بڑھائیں کہ جواب ایٹمی حملے کی صورت ملےگا:اہم شخصیت کا اعلان

    نیویارک:اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے کہا ہے کہ روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا نتیجہ ایٹمی جنگ کی صورت میں برآمد ہو سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے شیلر تھینک ٹینک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی منقطع کر دیں اور وہ یوکرین کی جیت کا مفہوم ایک طرف رکھ کر ہونے والے نقصانات اور تباہی کو تسلیم کریں۔

    روس پاکستانی آلو سے اعلٰی معیار کی شراب بنا رہا ہے،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے جرمنی میں ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں روس کو یوکرین کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاہدے سے قبل روس کو مجبور کرنے کا نتیجہ الٹ نکل سکتا ہے اور اس سے روس کا ردعمل اور سخت ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کے زور پر روس کو مجبور کرنے کا عمل حالات کو مزید کشیدہ کر سکتا ہے جس سے ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔

    روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    مغربی ممالک نے حالیہ ماہ میں یوکرین کو روس سے جنگ کے لئے اس امید سے جدیدترین ہتھیاروں کی فراہمی شروع کی ہے کہ اُس سے روس یوکرین جنگ میں توازن انکے حق میں بدل سکتا ہے تاہم ماہرین اسکے برخلاف سوچ رہے ہیں۔

    امریکہ ،مغرب اوراپنے مخالفین سےنہ ڈرنے والے روسی صدرپوتن پرمذہبی رہنما کا وار چل…

    ٹیگس

  • ماجد ستی قتل کیس،ملزم فرخ کھوکھرکی ضمانت منسوخ، گرفتار

    ماجد ستی قتل کیس،ملزم فرخ کھوکھرکی ضمانت منسوخ، گرفتار

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ماجد ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی

    سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی ،ملزم فرخ کھوکھر کی عدالت نے ضمانت منسوخ کردی، ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ،ملزم فرخ کھوکھر کی ڈسٹرکٹ عدالت سے پہلے ضمانت منظور ہوئی تھی عدالت نے مدعی مقدمہ کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے ملزم فرخ کھوکھر کی ضمانت مسترد کر دی ملزم فرخ کھوکھر کو تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا

    ماجد ستی قتل کیس میں مدعی مقدمہ کی جانب سے ملک فخر ایڈوکیٹ جبکہ ملزم فرخ کھوکھر کی جانب سے ملک وحید انجم عدالت پیش ہوئے ملزم بدنام زمانہ قبضہ مافیا فرخ کھوکھر کو عدالت مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا

    گزشتہ برس ماہ اگست میں راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ماجد حسین ستی جاں بحق ہوگئے تھے، مقتول ماجد ستی معروف کاروباری شخصیت اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی تھے جد حسین ستی پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین یونین کونسل صادق آباد بھی تھے۔

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • برطانیہ بھی معاشی دلدل میں پھنس گیا:گولڈمین کمپنی نے3ہزارسےزائد ملازمین کوروزگارسےمحروم کردیا

    برطانیہ بھی معاشی دلدل میں پھنس گیا:گولڈمین کمپنی نے3ہزارسےزائد ملازمین کوروزگارسےمحروم کردیا

    لندن:برطانیہ بھی معاشی دلدل میں پھنس گیا:گولڈمین کمپنی نے3ہزارسےزائد ملازمین کوروزگارسےمحروم کردیاسرمایہ کاری کی بڑی کمپنی گولڈمین ساکس نے دنیا بھرمیں ملازمتوں میں کٹوتیوں کا اعلان کرکے اپنے ملازمین پربجلی گرا دی ہے، کمپنی کا یہ کہنا ہےکہ اس نے ملازمتوں میں کٹوتی کرکے اپنی کمپنی کومعاشی تباہی سے بچانے کی کوشش کی ہے

    کمپنی کا کہنا ہےکہ 3200 سے زائد ملازمین نکالے جارہےہیں جن میں کچھ بینکوں میں کام کرنے والے ملازمین ہیں اور ایسے کچھ دیگراداروں سے نکالے جارہےہیں

     

     

    یہ کٹوتیاں اس سال بینکوں کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی کٹوتیوں میں سے ہیں ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ادارہ گولڈمین اپنے اخراجات کا بھی جائزہ لے رہا ہے، بشمول بونس اور فرم کی دو نجی جیٹ طیاروں کی خریداری سے دستبرداری بھی اس وقت زیرغور ہے، کہا جارہا ہے کہ اس کمپنی نے 2019 میں طیاروں کا آرڈر دیا تھا، لیکن فی الوقت اب موجودہ حالات میں ایسے جہاز خریدنا کمپنی کے بس کی بات نہیں رہی ہے

    کمپمنی ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ہرشعبے میں اس بات کا جائزہ لے رہےہیں کہ کس کس جگہ پرملازمین کوملازمت سے فارغ کیا جاسکتا ہے اوریہ بھی دیکھ رہےہیں کہ کون کون سا شعبہ قابل اصلاح ہے

    گولڈمین، جو دنیا بھر میں تقریباً 49,000 افراد اور برطانیہ میں تقریباً 6,000 افراد کو ملازمت دیتا ہے، اس سال پہلے ہی سینکڑوں ملازمتوں میں کمی کر چکا ہے۔یہ اقدام بھرتیوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے، جس نے دسمبر 2019 سے تقریباً 10,000 افراد کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

    ادھربرطانیہ میں جاری سیاسی غیر یقینی اور خراب ہوتے معاشی حالات نے برطانیہ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم پرکشش بنا دیا ہے۔برطانیہ میں حالیہ سیاسی ہلچل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔

    پیر کو جاری ہونے والے صنعتی سروے میں 43 فیصد مینو فیکچررز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے برطانیہ کم سے کم پرکشش ہوتا جا رہا ہے۔برطانوی مینو فیکچررز کی مرکزی تجارتی تنظیم میک یو کے کی جانب سے یکم سے 22 نومبر کے درمیان ہونے والے سروے میں 235 کاروباروں سے وابستہ افراد نے حصہ لیا۔

    یہ سروے ایسے وقت پر ہوا جب وزیر اعظم لز ٹروس کی مختصر دور حکومت سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے اثرات برطانوی شہریوں کے ذہنوں پر ابھی باقی تھے۔سروے کے مطابق 53 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام سے کاروبار پر اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔

    رواں ہفتے برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے معاشی منصوبہ پیش کرنا ہے جس کے تحت کاروبار کے لیے توانائی پر دی گئی سبسڈی کم کر دی جائے گی۔
    میک یو کے کا کہنا ہے کہ حکومتی منصوبے سے نوکریوں اور پروڈکشن میں مزید کمی آئے گی۔

    نومبر میں جب سروے ہوا تو اس وقت دو تہائی مینو فیکچررز کو یہ توقع تھی کہ توانائی کی لاگت زیادہ ہونے کے باعث یا تو نوکریاں کم کی جائیں گی یا پھر پروڈکشن میں کمی لائی جائے گی۔جی سیون گروپ یعنی دنیا کی طاقتور معیشت والے سات ممالک میں سے برطانیہ میں کاروباری کمپنیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں، میک یو کے کے چیف ایگزیکٹو سٹیفن فپسن نے کہا کہ مختلف عوامل کے باعث یہ سال مینو فیکچررز کے لیے بہت زیادہ مشکل ہوگا۔

  • پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،خواتین اراکین اسمبلی کا بھی اجلاس میں مطالبہ

    پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،خواتین اراکین اسمبلی کا بھی اجلاس میں مطالبہ

    پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،خواتین اراکین اسمبلی کا بھی اجلاس میں مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سبطین خان کی زیر صدارت ہوا

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے۔ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور،’اعتماد کا ووٹ لو’ کے نعرے لگائے، اپوزیشن کا مطالبہ حکومتی جماعت نے ماننے سے انکار دیا اور کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، مرزا جاوید ، عنیزہ فاطمہ اور میاں رئوف نے اپوزیشن اراکین سے سیٹوں پر بیٹھنے کی درخواست کی،پی ٹی آئی رکن سعدیہ سہیل رانا ، سیمابیہ طاہر اورثانیہ کامران بھی میدان میں آگئین، اپوزیشن اراکین کو کھری کھری سنا دیں،راحیلہ خادم حسین نے وقفہ سوالات میں بات کرنے سے انکار کر دیا، راحیلہ خادم حسین کا کہنا تھا کہ گورنر وزیراعلی پر عدم اعتماد کر چکے گزارش ہے کہ پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعتماد کا ووٹ لینا ہے ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، اگر اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے تو حکومت میں نہیں رہیں گے، عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں فیصلہ ہوجائے گا ، اپوزیشن بنچوں سے ایک بار پھر ڈاکو ڈاکو کے نعرے، حکومتی اراکین کو بولنے نہیں دیا، سبطین خان نے رولنگ دی کہ اذان ہو رہی ہے اللہ کے خوف سے ڈریں ،

    سردار شہاب الدین نے کہا کہ آج تیسرا دن ہے تینوں دن وقفہ سوالات نہیں ہو سکاہم پوری تیاری سے آتے ہیں اور صرف اجلاس کو خراب کرتے ہیں آج میں گزارش کروں گا ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے یہ ایجنڈا پھاڑ دیتے ہیں نہ اللہ کو مانتے ہیں نہ اس کے کلام کو مانتے ہیں

    ارشد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی بد قسمتی ہے کہ سپیکر آئینی سربراہ کا حکم نہیں مان رہا میں کس کابینہ سے سوال کروں جس کو عدلیہ نے معطل کیا ہوا ہے ،طاہر پرویز نے کہا کہ آپ کس حیثیت سے بیٹھے ہوئے ہیں جو وزیر اعلیٰ اعتماد کھو دے اسے ہم نہیں مانتے

    سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے توہین عدالت نہ کریں تین دن سے عدالت میں کیس چل رہا ہے توہین عدالت نہ کریں ،ملک صہیب بھرت نے کہا کہ جناب اسپیکر میرا سوال نمبر 186 ہے تین دن میں یہاں پر ڈرامے بازی چل رہی ہے یہ نشستیں چھوڑ دیں ہماری حکومت ہے ،بلال اکبر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں آپ تحریک انصاف کے نہ بنیں انہیں موقع دے رہے ہیں تو ہمیں بھی دیں اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث وقفہ سوالات ختم کر دیا گیا

    صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کر دیں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ جاری دس محکموں کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں ہیں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سرکاری کارروائی کے دوران آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کر دی گئیں،ون ونڈو سیل، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی کارکردگی آڈٹ رپورٹ ، برائے سال 2016-17 ایوان میں پیش کی گئیں،نماز مغرب کے لیے اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کر دیا گیا

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • بچوں کے گینگ ریپ میں گرفتار ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش

    بچوں کے گینگ ریپ میں گرفتار ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش

    بچوں کے گینگ ریپ میں گرفتار ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش

    ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے گینگ ریپ میں گرفتار ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے ۔ جبکہ ملزم کو ضمانت خارج ہونے پر ساتھیوں نے فرار کروانے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس کی سخت سکیورٹی کی بدولت ملزم کو فرار نہ ہونے دیا گیا۔ اور ان کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا جبکہ ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں مدد کرنے والے دو ملزمان حمزہ نور اور تحسین ظہور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ ملزم عمیر شبیر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ نمبر 504/22 درج ہے۔ اور ملزم بچوں کو ورغلا کر ان کے ساتھ گینگ ریپ کرتے تھے۔ ملزمان کو تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی بہترین ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو شاباش اور ان کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

    تاہم اس کاروائی پر اسلام آباد پولیس کو سراہا جارہا ہے اور ایک صارف نے کہا کہ شاباش اسلام آباد پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے جبکہ باقی ماندہ ملزمان کے اوپر بھی سخت سے سخت دفعات لگا دئیے جائیں تاکہ اوروں کیلئے عبرت بن جائے ۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ زیر تعمیر آئی جے پی روڈ کو موٹروے طرز پر دونوں اطراف سے محفوظ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ زیر تعمیر آئی جے پی روڈ کے اردگرد آہنی باڑ لگائی جائے گی۔ اور باڑ لگانے سے غیر مجاز گاڑیاں اور موٹرسائیکل آئی جے پی روڈ پر داخل نہیں ہو سکیں گی۔ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ چوراہے اور رستے ملانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔ اور اس اقدام سے حادثات میں کمی واقع ہوگی۔ جبکہ اس امر سے جڑواں شہروں کے درمیان جرائم اور دہشت گردی جیسے واقعات میں کمی آئے گی۔

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

  • آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

    آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا
    الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کو جاننے کے لیے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنز کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کو انسٹال کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کی خدمات بھی حاصل کر لیں۔ ترجمان کے مطابق ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں الیکٹرول سسٹم اپ گریڈ اور انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو پی ٹی سی ایل کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔ آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نتائج بروقت کرنے میں مدد ملے گی۔ الیکشن کمیشن نے خط کی کاپی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قائم دفاتر کو بھی بھجوا دی۔

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد