Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ٹریفک حادثہ: بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی اہلخانہ سمیت جاں بحق

    ٹریفک حادثہ: بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی اہلخانہ سمیت جاں بحق

    کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی مختیار حسین اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق حادثہ خانوزئی کے قریب گوال کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے باعث پیش آیا ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ڈی ایس پی مختیار حسین، ان کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہے۔

    حادثہ گیس ٹینکر اور تیز رفتار گاڑی کے مابین تصادم کے باعث پیش آیا، کار پنجاب سے کوئٹہ جا رہی تھی جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

    دوسری جانب قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں فیکٹری ورکرز کی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ٹیم کے مسافر بس کی بریک فیل ہونے سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔

    فیکٹری ورکرز کی بے قابو بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں میں امان اللہ، ارباز اور سیف علی شامل ہیں حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

    ڈی جے گروپ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

     

  • ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا

    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا

    کراچی کے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں ڈاکوؤں نے گھر سے جہیز کا سامان لوٹنے کے بعد گھر کے بڑے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق یارو گوٹھ سیکٹر سی مکان نمبر 319 میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 33 سالہ سلمان ولد شکیل کے نام سے ہوئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اندر سے گیٹ کھول کردیا۔ 4 ڈاکو گھر کی چھت پر گئے اور 4 گھر کے اندر داخل ہوگئے جب کہ 2 ڈاکو گھر کے باہر پہرہ دیتے رہے۔

    پٹرول پمپ پر14 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

    ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر الماریوں اور دیگر جگہوں سے بیٹی کی شادی کے لیے تیار کیے گئے طلائی زیورات ، قیمتی کپڑے اور دیگر سامان لوٹ کر ایک پوٹلی میں باندھا اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق اس دوران گھر کا بڑا بیٹا ان کے پیچھے للکارتا ہوا بھاگا تو ڈاکوؤں نے پلٹ کر فائرنگ کردی جس سے سلمان کو 2 گولیاں لگیں اور سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

    مقتول سلمان 3 بھائیوں اور 4 بہنوں میں سب سے بڑا اور گھر کا واحد کفیل تھا کپڑوں پر کمپیوٹرائزڈ ایمبرائیڈری کا کام کرتا تھا مقتول کی 2بہنیں شادی شدہ جبکہ مقتول خود غیر شادی شدہ تھا سلمان علاقے کی مسجد کمیٹی کا رکن اور محلے سے مسجد کا چندہ بھی اکٹھا کرتا تھا-

    ڈاکوراج،سابق عالمی اسنوکرچیمپئن سمیت 15افرادموبائل اور6لاکھ روپےسےمحروم

  • عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان

    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان

    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان

    وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پاکستان افغانستان خارجی امور اور دہشت گردی سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، جبکہ بطور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ اور عمران خان کو تاریخ کی اتنی ہی جانکاری ہے جتنی جرمنی اور جاپان کی جغرافیہ کی ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دور میں پاکستان تنہا ہوا ،وہ آج بلاول بھٹو کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہے ہیں۔ جبکہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابی کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے موازنہ نہیں۔ اور عمران خان ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے.

    وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ ہماری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں۔ جبکہ پولیس ہماری دفاع کی پہلی لائن ہے۔ اور پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے پاس امریکا کا اسلحہ ہے اس لئے خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں سے نہیں لڑ سکتی۔ ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے منعقدہ سینمار سے خطاب کے دوران عمرانخان نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، اس سے وقت پر نہ نمٹا گیا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے، ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو نقصان ہوا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، اس وقت پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعد سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا ، سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ہم امریکا کی صرف لاجسٹک سپورٹ کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم 20سال تک امریکی جنگ کا حصہ رہے ہیں، امریکی جنگ کے اثرات پاکستان میں اب تک موجود ہیں، میرا ہمیشہ سے موقف رہا کہ امریکا کی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیے، میرے موقف کے بعد مجھے برا بھلا کہا گیا، تنقید کی گئی اور طالبان خان کہاگیا۔

  • پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے،اس ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مولانا مودودی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تقریباً 15کروڑ لوگوں پر حکومت کر رہی ہے جبکہ پی ڈی ایم کی 14جماعتیں مرکز اور بلوچستان میں حکمران ہیں-

    عمران خان پرفائرنگ:حملہ آورایک سےزیادہ ہونیکا ثبوت نہیں ملا،جےآئی ٹی ارکان

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں 15 برسوں سے حکومت کر رہی ہے، ان سب نے مل کر ملک کو برباد کیا، حکمرانوں نے مل کر کشمیر کو فروخت کیا، حکمران آج ملک کے ائیرپورٹس، ریلوے، موٹرویز بیچنے کو تیار ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ چترال سے کراچی تک لوگ آٹے کی قطاروں میں کھڑے ہیں، حکمرانوں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے اور عوام روٹی کے نوالوں کے لیے دربدر پھر رہے ہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

    اسمبلی اجلاس بلانا گورنر کا آئینی اختیار،عدم تعمیل پر تحفظات ہیں:محمد بلیغ…

    سراج الحق کا کہنا تھا جنیوا کانفرنس میں چند ارب ڈالر ملنے پر حکمران خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں، وزیراعظم اور وزیر خزانہ بیرونی امداد پر بغلیں بجانے کی بجائے علامہ اقبال کا درس خودی پڑھیں، وزیراعظم بتائیں سیلاب متاثرین کے لیے اعلان کردہ 70 ارب روپےکہاں گئے؟-

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ استعمار نے پاکستان پر حکمرانی کے لیے سیاسی جماعتوں کی شارٹ لسٹنگ کی ہوئی ہے اور حکمران جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی حاصل ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والے اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر ہفتہ بھر سیاست نہیں کر سکتے۔

    پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کافواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا…

  • فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

    فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں کار پر فائرنگ سے یو سی چیئرمین گل امام ایڈووکیٹ دل نواز کنڈی جاںبحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ایڈووکیٹ دل نواز کنڈی گل امام یونین کونسل کے چئیرمین بھی فائرنگ کے واقعے میں ایڈووکیٹ مصطفیٰ کنڈی زخمی ہوئے۔

    راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجےکی فائرنگ سے چچا جاںبحق ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد ساس اور نند فرار ہوگئے۔

    دوسرا واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں گاڑی پر فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوید مختار اور ان کا ساتھی بھی جاں بحق ہوگئے سمندری میں پیش آئے واقعے پر وکلا نے ضلع کونسل چوک پر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق

  • 2100 کے شروع تک زمین پر موجود 80 فیصد گلیشیئر پگھل سکتے ہیں

    2100 کے شروع تک زمین پر موجود 80 فیصد گلیشیئر پگھل سکتے ہیں

    سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ 2100 تک زمین پر موجود 80 فیصد گلیشیئر پگھل سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: امریکا کی کارنیگی میلن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے زمین کو درپیش مختلف گرین ہاؤس گیس کے اخراج کے سبب ہونے والے برف کے پگھلاؤ کا اندازہ لگایا۔

    ایمیزون جنگلات کی تباہی سے ہمالیہ اورانٹارکٹک کی برف میں بھی کمی ہوسکتی ہے

    تحقیق میں سامنے آیا کہ زمین کا درجہ حرارت اگر 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود بھی کر دیا جائے تو زمین پر موجود تقریباً نصف گلیشیئر پگھل سکتے ہیں گلیشیئرز کا ختم ہونا مقامی آبی چکر پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے اور تودوں کے گرنے اور سیلابوں میں اضافے کا سبب ہوسکتا ہے۔

    ماضی میں بھی ماہرین خبردار کر چکے ہیں ہیں دنیا بھر میں گلیشیئرز گلوبل وارمنگ کے سبب تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

    قبل ازیں ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ایمیزون جنگلات کی تباہی سے بہت دور واقع مستقل برفانی ذخائر مثلاً ہمالیہ اور انٹارکٹک کی برف میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔

    بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے وابستہ سینی یانگ اور ان کےساتھیوں نے 1979 سے 2019 کےدرمیان آب و ہوا میں تبدیلی کےاثرات کےان دونوں مقامات کا جائزہ لیا ان رابطوں کو ٹیلی کنیکشن (دور سے روابط) کا نام دیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں بطورِ خاص ایمیزون پر توجہ دی گئی جو ایک جانب کاربن جذب کرنے کا اہم ترین مقام اور خود کلائمٹ چینج کی جگہ بھی ہے۔

    ماہرین فلکیات کا زمین کےمدارمیں گردش کرتےسیٹلائٹس پرگہری تشویش کا اظہار

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمیزون برساتی جنگلات کی تیزی سے کٹائی 15,000 کلومیٹر دور تبتی سطح مرتفع پر درجہ حرارت اور بارش کو متاثر کر سکتی ہے اس کی سادہ وجہ یہ ہے کہ درجہ حرارت اور نمی میں کمی سےدوردرازسطح مرتفع تبت اورانٹارکٹیکا کی برف پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں اگرچہ تبت اور ہمالیہ، ایمیزون سے 15000 کلومیٹردورہےلیکن چینی ماہرین نےان دونوں کے باہمی اثرات کا جائزہ لیا ہے۔

    ماہرین نے دیکھا کہ 1979 سے ایمیزون کا درجہ حرارت بڑھنے سے تبت اور مغربی انٹارکٹک برف کی اطراف پر درجہ حرارت بڑھا لیکن ایمیزون میں بارش اور نمی کی زیادتی انٹارکٹک اور تبت پر نمی اور برسات کم ہوئی۔

    گزشتہ برس ستمبر میں سائنس دانوں نے بتایا کہ اینٹارکٹیکا کا تھویٹس گلیشیئر گزشتہ 200 سالوں سے زیادہ عرصے میں جتنا پگھلا ہے اس سے دُگنی رفتار سے گزشتہ چند سالوں میں پگھلا ہے۔

    گلوبل وارمنگ بڑھتی رہی توانٹارکٹیکا کےنصف سےزیادہ جاندارناپید ہوجائیں گے

    تیزی سے پگھلتا یہ گلیشیئر اکیلا ہی سطح سمندر میں 10 فِٹ کا اضافہ کر سکتا ہے لیکن دیگر محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ دوسرے بڑے گلیشیئرز بھی سطح سمندر میں بڑا اضافہ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اینٹارکٹیکا کے پائن آئی لینڈ آئس شیلف 1.6 فِٹ جبکہ مشرقی اینٹارکٹیکا کی برف کی چادر 2500 تک 16 فِٹ تک کا اضافہ کرسکتے ہیں۔

    سطح سمندر میں اضافے سے شینگھائی اور لندن جیسے کئی شہر کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    جرنل سائنس میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے ٹیم نے بتایا کہ اگر زمین کا درجہ حرارت اس ہی طرح بڑھتا رہا تو زمین پر موجود 2 لاکھ 15 ہزار گلیشیئرز میں سے کتنے باقی رہیں گے۔

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نےزندگی کیلئے موافق سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کر…

  • اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔ اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے، سوئی ناردرن کیلئے گیس 74 اعشاریہ 42 فیصد جبکہ سوئی سدرن کےلیے 67 اعشاریہ 75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ۔

    اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس پر چار سو چھ روپے اٹھائیس پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے چار سو انہتر روپے اٹھائس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت نو سو باون روپے سترہ پیسے ، سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت ایک ہزارایک سو اکسٹھ روپ اکانوے پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 12.9 فیصد کمی کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

  • کیلیفورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال،17 افراد ہلاک

    کیلیفورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال،17 افراد ہلاک

    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے کچھ حصوں میں شدید طوفان کی زد میں آنے کے بعد کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک بچہ لاپتہ ہے سیلاب کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں،نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک خراب موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔

    نئے مغربی ہواؤں کا سلسلہ، 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

    بارشوں سے لاس اینجلس سمیت مختلف شہر متاثر ہوئے تاہم سانتا باربرا اور مونٹی سیٹو کے شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئےدریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    مقامی حکام کے مطابق، کیلیفورنیا کے بیکرز فیلڈ کے شمال میں، ٹولیئر کاؤنٹی میں ایک گرے ہوئے درخت کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کے تصادم کے باعث دو موٹر سوار ہلاک ہو گئے

    پیر کے روز، وسطی کیلیفورنیا میں ایک پانچ سالہ لڑکا سیلابی پانی میں بہہ گیا اور لاپتہ ہے کیونکہ پولیس نے بچے کی تلاش "انتہائی موسمی حالات” کی وجہ سے روک دی تھی۔

    بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئےامریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو سٹی میں تودے گرنے کے حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈالرکی قلت سےدالوں کے 6ہزارکنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

    کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے پیر کو اعلان کیا کہ حالیہ موسم سرما کے طوفانوں میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعداد "گزشتہ دو سالوں میں جنگل میں لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔”

    اپنی پریس کانفرنس میں، نیوزوم نے کیلیفورنیا کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ "ہائیپر چوکس” رہیں کیونکہ سردیوں کے شدید موسم کے کئی دن آگے ہیں۔

    نیوزوم کی درخواست کے بعد، صدر جو بائیڈن نے کیلیفورنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، جس سے اس آفت سے نمٹنے کے لیے وفاقی تعاون میں توسیع کی گئی ہے-

    ٹریکر PowerOutage.us کے مطابق، منگل کی سہ پہر تک، کیلیفورنیا میں 163,000 سے زیادہ گھرانے اور کاروبار بجلی سے محروم رہے۔

    دوران پرواز مسافر طیارے کا دروازہ کھل،مسافروں میں خوف و ہراس

  • مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ،بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

    مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ،بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

    مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہےکراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے 17 جنوری تک سرد لہر اور سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    قبل ازیں چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کہا تھا کہ نئے مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12 جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ (سنگل ڈیجیٹ میں )7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں، سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے،سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک بھر میں اثرانداز رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 10 جنوری کی رات سے داخل ہورہی ہیں، نیا مغربی سسٹم 11 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا-

    10 سے11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، مسلم باغ اور پشین میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    پیشگوئی کےمطابق 11 سے13 جنوری کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار،چارسدہ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، بھکر،لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے-

    11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور برف باری کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر شدید برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

    مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں مکران کے ساحلی علاقوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اس دوران مری گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگہ، استور، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید برف باری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔

    اس دوران بالائی خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

  • کیلیفورنیا  اور صوبہ پنجاب کے درمیان "سسٹرپروونس” معاہدے پر دستخط

    کیلیفورنیا اور صوبہ پنجاب کے درمیان "سسٹرپروونس” معاہدے پر دستخط

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالخلافہ سیکرامینٹو میں پاکستان کے صوبے پنجاب اور کیلی فورنیا کی حکومتوں کے درمیان ’سسٹرپروونس‘ معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی : معاہدے پر کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اسپیکر اینتھونی رینڈن جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے دستخط کیے۔

    دوران پرواز مسافر طیارے کا دروازہ کھل،مسافروں میں خوف و ہراس

    معاہدے کا مقصد فریقین کے درمیان باہمی مفید تعلقات کا قیام اور شہریوں کے درمیان کاروبار، معیشت، تعلیم، ماحولیات اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

    معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکا میں پاکستانی سفیرمسعود خان اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے پاکستانی وفد کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہوں نے چانسلر گیری مے سے ملاقات کی۔

    سانپ نما جھرمٹ میں چھپا نیبیولا دریافت