Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • طالبہ کو ہراساں کرنے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    طالبہ کو ہراساں کرنے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،

    پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام آنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کیا گیا، ملزمان نے گلی میں گزرتی ہوئی طالبہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی تھانہ اچھرہ اور وحدت کالونی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    دوسری جانب تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے 17 سالہ لڑکی اغوا کر لی گئی، مغوی کے اغوا کا مقدمہ والد غلام رسول کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ساجد ۔محسن اور نامعلوم عورت نے ثناء کو اغوا کیا، صبح لڑکی کی والدہ نے دیکھا ثناء گھر موجود نہیں تھی گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور الماری سے 3 لاکھ 25 ہزار بھی غائب تھے ملزم ساجد اکثر مغوی کا پیچھا کیا کرتا تھا آج صبع نامعلوم اغوا کار عورت ملزمان محسن اور ساجد گھر باہر آئے ملزمان نے مغوی کو اغوا کیا جن کے خلاف کاروائی کی اپیل ہے،

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

    پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تاریخ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    ٹورنامنٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ میچز کی میزبانی کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کریں گے۔

    مجوزہ شیڈول درج ذیل ہے:

    پریکٹس سیشن۔ 9، 10، 11 اور 12 فروری کو ہوگا ، پہلا میچ: ملتان 13 فروری، دوسرا میچ: کراچی 14 فروری، تیسرا میچ: ملتان 15 فروری، چوتھا میچ: کراچی 16 فروری، پانچواں میچ: ملتان 17 فروری، چھٹا میچ: کراچی 18 فروری، ساتواں میچ: کراچی 19 فروری، آٹھواں میچ: ملتان 19 فروری، نواں میچ: کراچی 20 فروری، دسواں میچ: کراچی میں 21 فروری کو ہو گا-

    کراچی ٹیسٹ؛ 295 رنز کے خسارے کے ساتھ پاکستان کی اننگز جاری

    سیزن کا گیارہواں میچ: ملتان 22 فروری، 12 واں میچ: کراچی 23 فروری، 13 واں میچ: کراچی 24 فروری، 25 فروری وقفہ، 14 واں میچ: کراچی 26 فروری، 16 واں میچ: لاہور 26 فروری، 17 واں میچ: لاہور 27 فروری، 18 واں میچ: راولپنڈی 01 مارچ، 19 واں میچ: لاہور 01 مارچ اور 20 واں میچ: راولپنڈی میں 03 مارچ کو ہو گا-

    جبکہ 21 واں میچ: لاہور 04 مارچ، 22 واں میچ: راولپنڈی 05 مارچ، 23 واں میچ: راولپنڈی 06 مارچ، 24 واں میچ: راولپنڈی 07 مارچ، 25 واں میچ: راولپنڈی 07 مارچ، 26 واں میچ راولپنڈی 08 مارچ، 27 واں میچ: راولپنڈی 09 مارچ، 28 واں میچ: راولپنڈی 10 مارچ، 29 واں میچ: راولپنڈی 11 مارچ، 30 واں میچ: لاہور میں 12 مارچ کو ہو گا-

    سیزن کا پلے آف لاہور میں 15 مارچ اور فائنل لاہور میں 19 مارچ کو ہو گا-

  • وزیراعظم  کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 12 جنوری تک ضمانت منظور

    وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 12 جنوری تک ضمانت منظور

    وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 12 جنوری تک ضمانت منظور
    وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 12 جنوری تک ضمانت منظور ہوئی ہے جبکہ احتساب عدالت لاہور نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ہارون یوسف کی عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے. علاوہ ازیں احتساب عدالت لاہور نے ہارون یوسف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی تھی جبکہ ہارون یوسف عزیز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے ، جہاں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی اور عدالت نے ملزم ہارون یوسف عزیز کو ضمانت منثظور کرتے ہوئے 14 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
    جبکہ عدالت نے نیب کو اگلی سماعت پر پیش ہونے تک پٹیشنر کی گرفتاری سے روک دیا تھا. یاد رہے ملزم ہارون یوسف عزیز کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ جبکہ انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

  • پی ٹی آئی کےسابق رہنمانےعمران خان کےصادق و امین ہونےکا پول کھول دیا

    پی ٹی آئی کےسابق رہنمانےعمران خان کےصادق و امین ہونےکا پول کھول دیا

    پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے سابق کوآرڈینیٹر جاوید بدر خان نے عمران خان کے صادق اور امین ہونے کا پول کھول دیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید بدر خان نے کہا کہ شاہزایب خانزادہ کے ساتھ عون چوہدری کا انٹرویو دیکھا جس میں وہ بتا رہے تھے کہ جہانگیر ترین کو عمران خان کے کہنے پر نااہل کیا گیا یہ تو بچے بچے کو پتا ہے کہ یہ کس کے کہنے پر کیا گیا اور چیزیں کیسے ترتیب بی گئیں یہ ہمارے لئے یا کسی کے لئے بھی کوئی نئی چیز نہیں تھی-

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا

    انہوں نے کہا کہ وہ آج سب کو بریکنگ نیوز دیں گے وہ چیزیں جو کچھ لوگوں کو پتہ ہے لیکن ان لوگوں کے نام نہیں لیں گے جاوید بدر نے کہا کہ عمران کان کو جس عدالت نےصادق اور امین کا لقب دیا عمران خان کے ڈاکیو منٹس جمع کرائے گئے صادق اور امین کے لئے عدالت جو بھی ہو وہ بغیر کاغذات کے کسی کیلئے کوئی فیصلہ نہیں دے سکتی اس کئلئے کچھ نا کچھ تو چاہیئے ہوتا چاہے وہ دوطرفہ ہو عدالت کو کچھ نہ کچھ تو چاہیئے ہوتا فیصلہ دینے کیلئے-


    انہوں نے مزید کہا کہ جو عمران خان نے صادق اور امین ہونے کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے جوان کے منی ٹرائل کرکٹ کے پیسے اور جو کاؤنٹی کا پیسا تھا سارا وہ مکمل طور پر سارا فیک ہے وہ تمام کاغذات جھوٹے ہیں آن ان کاغذات کو ویریفائی کریں –

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    جاوید بدر نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم ،عدالتوں اور ساری پارٹیز کو کہتا ہوں کہ اس کو چیلنج کریں دیکھیں وہ مکمل طور پر تمام کاغذات جن کا میں گواہ ہوں وہ جھوٹ ہیں ان کے کوئی ٹرائلز کوئی پیچھے ان کا ریکارڈ نہیں ہے پیسوں کی کوئی کسی قسم کی سچائی نہیں ہے آپ اس کو دیکھیں ان کا وہ سارا جھوٹ ان کا وہ ان کا ایک بنایا ہوا ڈرامہ وہ آپ کے سامنے آ جائے گا –

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی سپریم کورٹ کے کسی بھی وکیل کو میرے نام کے اوپر پٹیشن دائر کرنی ہے تو میں بالکل حاظر ہوں وہ کر سکتے ہیں میں اتھارٹی دیتا ہوں وہ میرے سے رابطہ کریں اور جتنے انہوں نے کاغذات جمع کرائے تھے ان کی ویریفکیشن کیلئے پٹیشن دائر کریں-

    قبل ایں جاوید بدر خان نھے عمران خان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا احتسابی نعرہ کھوکھلا نکلا جاوید بدر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے کرکٹ بورڈ کے خلاف کرپشن کیس میں انکوائری کرنے سے انکار کر دیا،مجھے پہلے ایک سال نیب میں لگا اور اب ایف آئی اے میں ایک سال ہوگیا ہے،119 ارب کرپشن کے ثبوت ایف آئی اے جمع کروا چُکا ہوں ،واجد ضیا تو حکومتی مُلازم ہیں ریاستی نہیں ،اُن کو وزیراعظم ہاؤس سے جو آرڈر آتا ہے وہ صرف اُس پر کام کرتے ہیں

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے اہلکار نے انکشاف کیا ڈی جی کی طرف سے انکوائری نہ کرنے کا بولا گیا ہے ،میرا کیس تقریبا منطقی انجام تک پُہنچ چُکا تھا کہ انکوائری روک دی گئی ایف آئی اے ٹیم کرکٹ بورڈ کے دفتر چھاپے کے لئے تیار تھی لیکن حکومتی شہر سے حُکم آنے پر ڈی جی نے تفشیش رکوا دی

    دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا…

  • برطانیہ خود بھی معاشی تباہی کےدہانے پریورپ کو بھی لےڈوبا

    برطانیہ خود بھی معاشی تباہی کےدہانے پریورپ کو بھی لےڈوبا

    لندن:برطانیہ کی معاشی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ملک گیر ہڑتالوں میں شدت آئی تو کساد بازاری کی شدت میں اضافہ کم سے کم سن دو ہزار چوبیس تک جاری رہے گا۔برطانیہ کی جدیدترین معاشی صورتحال کے بارے میں جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہڑتالوں کی بڑھتی شدت اور یورو زون میں اقتصادی تنزلی کے نتیجے میں برطانیہ میں کساد بازاری آئندہ سال بھی جاری رہ سکتی ہے۔ادھر برطانیہ کی مزدور یونینوں نے بھی مختلف شعبوں میں سرگرمیاں روک دی ہیں اور دو ہزار تیئس میں ہڑتال کی وسعت بڑھانے کی جانب سے بھی لندن کو خبردار کیا ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ برطانوی حکومت نے ایک جانب جنگی اخراجات میں کئی گنا اضافہ کیا ہے تو دوسری جانب خدماتی، تعلیمی اور طبی شعبے کے بجٹ میں کمی کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسے ذرہ برابر عوام کی پرواہ نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ نرسوں، ٹرین ڈرائیوروں، محکمہ ریلوے، سرحدی افواج اور محکمہ ڈاک کے کارکنوں کے علاوہ متعدد دوسرے شعبوں کے ملازمین نے ہڑتال کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

    ان یونینوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات منظور نہیں کرتی تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ادھر بینک آف انگلینڈ کی جانب سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ اکتوبر میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر گیارہ اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ گئی جسے گذشتہ چالیس سال کا بدترین ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔ایک طرف رشی سونک کا یہ کہنا ہے کہ تنخواہیں بڑھانے کے نتیجے میں افراط زر میں بھی اضافہ ہوگا تو دوسری طرف برطانیہ کے سینٹرل بینک کے گورنر جیریمی ہنٹ نے متضاد بیان دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مہنگائی کو کم کرنا اور عوام کی قوت خرید کو بڑھانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ معاشی پالیسی کے نتیجے میں، برطانیہ کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی جانب سے بے یقینی بڑھتی جا رہی ہے۔

    یہ ایسی حالت میں ہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں بے روزگار شہریوں کی تعداد میں لگاتار تیسرے مہینے بھی اضافہ ہوا ہے۔بڑھتی مہنگائی، ملازمین کی تنخواہوں کی گھٹتی قدر اور کنزرویٹیو حکومت کی پالیسیوں نے عوام کے سامنے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ہڑتال کے نتیجے میں صنعتی، خدماتی اور سرکاری مراکز کی کارکردگی گذشتہ دس سال کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ عوام کی موجودہ معاشی صورتحال کا براہ راست اثر عوام کی قوت خرید اور سیاحت کے شعبے پر مرتب ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوسری شش ماہی میں، معاشی صورتحال سے پریشان برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے سفر کا پلان ملتوی یا منسوخ کردیا ہے۔دوسری جانب یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ یورو زون کے انیس رکن ممالک میں سن دو ہزار تیئیس کے دوران کساد بازاری جاری رہے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا ایک بڑی تباہی کی جانب گامزن ہے جسے گلوبلائزیشن یا عالمگیریت، جیوپالیٹکل، ٹیکنالوجی اور سماجیات کے مختلف شعبوں میں غلط تبیدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین سے علیحدگی پر برطانوی عوام میں پچھتاوا بڑھتا جا رہا ہے اور لندن کے معاشی نظام کے ساتھ ساتھ تمام یورپی ممالک کے اقتصاد کا مستقبل بھی داؤ پر لگا ہوا ہے ۔

  • پاکستان میں فائیو جی کی بات ہو رہی فورجی سروس دستیاب نہیں، کیوں؟ عالیہ کامران

    پاکستان میں فائیو جی کی بات ہو رہی فورجی سروس دستیاب نہیں، کیوں؟ عالیہ کامران

    پاکستان میں فائیو جی کی بات ہو رہی فور جی سروس دستیاب نہیں، کیوں؟ عالیہ کامران

    اسلام آباد، میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ ابھی تک آئی ٹی کے شعبے میں 30 لاکھ افراد کو ٹریننگ دی۔ویڈیو ایڈنٹنگ سمیت بزنس کی ٹریننگ دی گئی۔فری لانسرز نے گزشتہ سال 29 کروڑ ڈالر کمائے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سولر پینل کا ٹیکنیشن نہیں۔ ہم سولر پینل ٹیکنیشن کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔پاکستان میں پہلی بار سولر پینلز کےسرٹیفائڈ ٹیکنیشن تیار کرینگے۔ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے صرف دو سرٹیفائیڈ ٹیکنیشنز ہیں۔ہم الیکٹرک وہیکل ٹیکنیشنز ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    جس میں صلاح الدین نے کہا کہ کراچی حیدر آباد میں نہ فون سگنلز ہیں نہ ہی انٹرنیٹ ہے۔ عالیہ کامران نے کہا کہ ملک میں فائیو جی کی بات ہو رہی ہے فور جی سروس دستیاب نہیں ہے۔ ممبر ٹیلی کام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ملک میں کوالٹی آف سروس پر ہمیں بھی تحفظات ہیں۔انٹرنیٹ سروس کو بہتر کرنے کیلئے 99 براڈبینڈ لائنس جاری کیے۔ فرانس سے کیبل کے ذریعے پاکستان کو کنیکٹ کر دیا ہے۔ کراچی کے ذریعے فرانس آپٹیک کو کنیکٹ کیا ہے۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ ہمارا سوال لائسنس کا نہیں معیاری سروس کا ہے۔ ناز بلوچ نے کہا کہ موٹر ویز کے سفر کے دوران انٹرنیٹ سروس نہیں ہوتی۔ کراچی جسے بزنس حب میں انٹرنیٹ سروس نہیں ہے۔ حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ملک میں غیر معیاری انٹرنیٹ کی بنیادی وجہ ایل سیز نہ کھلنا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹیلی کام انڈسٹری کی ایل سیز پر پابندی ہے۔ جب مشینری درآمد نہیں کرینگے تو معیاری انٹرنیٹ کہاں سے ملے گا۔ اس وقت ملک میں فائبر آپیٹک کی قلت ہے۔جتنی فائبر آپٹیک چاہیے دستیاب نہیں ہے۔ مائیکرو ویو پر سگنلز کے ذریعے انٹرنیٹ چل رہا ہے۔

  • بیٹے کی حوالگی کا کیس،عدالت کا بچے کو پنجاب ہاوس رکھنے کا حکم

    بیٹے کی حوالگی کا کیس،عدالت کا بچے کو پنجاب ہاوس رکھنے کا حکم

    سپریم کورٹ میں کرغزستان کی خاتون کے بیٹے کی حوالگی کا کیس کی سماعت ہوئی

    بچے کے والد ڈاکٹر زیب عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر زیب نے عدالت میں کہا کہ میرا بیٹا بیمار رہتا ہے صحیح دیکھ بھال نہیں کی جارہی، سپریم کورٹ نے والد کی بیٹے کے ساتھ رہنے کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے حکم دیا کہ بچوں کے ماہرین نفسیات کے معائنے کے بعد بچے کی رپورٹ پیش کی جائے،عدالت نے بچے کو ماں کے ساتھ پنجاب ہاوس رکھنے کا حکم دیا، عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب ہاوس میں والد کو روزانہ دو گھنٹے ملاقات کی اجازت ہوگی،

    دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ڈاکٹرز کی رپورٹ نہیں آجاتی تب تک حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کونسلر جنرل کرغزستان سے استفسار کیا کہ بچہ پنجاب ہاوس رکھنے پر آپکو اعتراض تو نہیں،کونسلر جنرل کرغزستان نے عدالت میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق جہاں بچے کو رکھا جائے ہمیں اعتراض نہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی

    صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

  • وزیراعظم کا بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12اسکول قائم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12اسکول قائم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12اسکول قائم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12 اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صحبت پور میں مقامی عمائدین سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحبت پور کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے ، پہلے میں یہاں آیا تو یہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، خوراک اور دیگر اشیا پہنچانا آسان نہیں تھا،میں نے اس طرح کا سیلاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کی صورت حال دیکھ کر سوچتا تھا کہ کس طرح یہ لوگ اپنے گھروں کو جائیں گے، اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ ٹوٹ چکا تھا، انتہائی مخدوش حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی عروج پر ہے، اربوں ڈالر خرچ کرکے گندم منگوا رہے ہیں، سیلاب نے چیلنج اور بڑھا دیا، سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی حکومت نے 100ارب روپے سے زائد خرچ کئے ہیں اور کئی سو ارب مزید درکار ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ 2008 میں پنجاب کے دور دراز علاقوں کو چن کر دانش اسکول بنائے، دانش اسکول کی یتیم بچے امریکا سمیت دیگر ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کو عام تعلیم دستیاب نہیں، ہمیں ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ہوگی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دانش اسکول کی طرز پر بلوچستان میں 12 اسکول قائم کریں گے، 12اسکولوں میں روشنی کے لئے شمسی توانائی استعمال کی جائےگی، 23 مارچ کو دانش اسکول کا افتتاح کروں گا۔
    وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان


    وزیراعظم شہباز شریف دورہ بلوچستان کے دوران ضلع صحبت پور بھی گئے، جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقاتیں کیں، جب کہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات پر وزیراعظم اور دیگر اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    دورے کے موقع پر وزیراعظم سرکاری اسکول کِلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے، جب کہ سیلاب زدگان اور مقامی عمائدین سے خطاب بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کےاقدامات کا بتایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    خیال رہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے جو تباہی مچائی تھی اس کا ازالہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دورے کے بعد بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا جبکہ بلوچستان میں مسلسل دو ماہ تک نہ رکنے والی بارشوں نے ہر شہر کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ بلوچستان کے کتنے ہی دیہی علاقوں کا نام و نشان تک مٹ چکا ہے۔

  • جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں 9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاو سے متعلق کانفرنس ،وزیراعظم شہباز شریف 9 جنوری کو کانفرنس کا آغاز کریں گے ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلیے 16.3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے ، آدھی رقم کا پاکستان اپنے وسائل سے بندوبست کرے گا پاکستان کو 16.3 ارب ڈالرز کی باقی رقم عالمی برادری سے درکار ہے ، جنیوا کی کانفرنس میں کم سے کم خرچ آئے گا وزیراعظم نے کم سے کم وفد لے جانے کی ہدایت کی ہے ،کانفرنس کیلیے تیار کیے گئے فریم ورک میں رقم کے شفاف استعمال کا طریقہ کار موجود ہے، رقم کے شفاف استعمال کو مد نظر رکھا گیا ہے ،اس کانفرنس میں سرکاری وفد کے سائز کو محدود رکھا گیا ہے ،امداد کا تخمینہ 16.3 ارب ڈالر ایک سال کا نہیں ہے فرانسیسی صدر اس کانفرنس میں شریک ہونگے ،کانفرنس کی پاکستان اور یو این سیکرٹری جنرل مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں ، سیلاب کے فوری بعد کی گئی 8 سو ملین ڈالرز کی فلیش اپیل پر دو اڑھائی ملین ڈالرز ملے تھے ، کانفرنس میں چاروں صوبوں سے نمائندگی ہوگی ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم 9 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔ڈونرز کانفرس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے، جہاں ہم حالیہ سیلاب سے آئی تباہی سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فنڈز اکٹھے کریں گے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے عرب امارات کے صدر سے رابطہ کیا تھا اور دو طرفہ تعلقات سمیت جنیوا میں ہونے والی کانفرنس بارے بات چیت کی گئی تھی،وزیراعظم شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان بھی ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جنیوا میں پیر کو ہونے والی عالمی کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

  • ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    پاکستان رینجرزسندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے قبرستان روڈ بنگالی پاڑہ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم مرتضیٰ خاصخیلی کو گر فتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل، 3 راؤنڈز، موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے۔

    دورانِ تفتیش ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران20 سے زائدموٹر سائیکلیں جبکہ 60سے زائد موبائل فون چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن،موبائل فون اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف