Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے مشیر طارق زمان گجر کے بس اسٹینڈ پر لگے ہوئے پینا فلیکس کی تصویر وائرل ہو رہی ہےجس میں اس کا تذکرہ بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب موجود ہے-

    باغی ٹی وی : ڈی جی خان میں وزیر اعلی پنجاب کی پشت پناہی ، قبضہ مافیا سرگرم، جھوٹی رپورٹس بنا کر قبضہ واگزار کیے جانے کا دعوی کیا جانے لگا لیکن تاحال زمین پر قبضہ موجود ہے۔ عثمان بزدار کے بعد پرویز الہی بھی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے عدالتی حکم کے باوجود قبضہ واگزار نہ کروایا جا سکا ۔شہری حلقوں نے اپیل کی ہے کہ قبضہ واگزار کروایا جائے راستہ کھلوایا جائے

    بس اسٹینڈ کے پیچھے راستے کو کھلوانے کےلیے مختلف لوگوں نےہائی کورٹ میں پیٹیشنزدائرکیں سابق کمشنر طاہر خورشید جو عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہلاتا تھا نے ہائی کورٹ میں جھوٹا تحریری بیان دیا کہ راستہ کھولا جاچکا ہے

    اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ میں راستہ بند کرکےقبضہ کرنے کی تصدیق کی گئی ہےاس رپورٹ میں سپیشل برانچ کا تائیدی تذکرہ بھی موجود ہے-

    سیکرٹری آر ٹی اے کی رپورٹ کہ طارق زمان گجر کو زبانی حکم پر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کےلیے قبضہ دلایا گیا اور اب اس نے اربن ٹرانسپورٹ بند کرکے بین الصوبائی سروس شروع کررکھی ہے-


    عثمان بزدار کی وزارت اعلی میں اس شخص طارق زمان گجر کو کسی بھی ٹینڈر / تشہیر کے بغیر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی گئی ۔۔(اب گمان کیا جاسکتا ہے کہ اس وقت بھی اس شخص کی پشت پناہی پرویز الہی کررہے تھے )اور اس مقصد کےلیے اسے کارپوریشن کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ دلایا گیا۔

    یہ قبضہ کرتے وقت وہاں موجود۔ایک راستہ بند کردیا گیا جس کو کھلوانے کےلیے متعدد لوگ عدالت عالیہ گئے جہاں پر سابق کمشنر بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب طاہر خورشید نے ہائی کورٹ میں غلط بیانی کرتے ہوئے راستہ کھلوا دینے کا بیان دیا ۔۔

    وویڈ کے دوران طارق زمان گجر نے اربن ٹرانسپورٹ بند کردی ( کھٹارا بسیں اڈے پر موجود ہیں ) لیکن وہاں سے فیصل موورز کے بینر تلے بین الصوبائی بس سروس چلانا شروع کردی اسسٹنٹ کمشنر کی دو رپورٹس میں آپ کو بھیج چکا سیکرٹری آر ٹی اے کی رپورٹ بھی شامل ہے۔لیکن مبینہ طور پر چوہدری پرویز الہی کا دباؤ یہ ناجائز قبضہ واگذار کرائے جانے میں رکاوٹ ہے-


    اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ کے مطابق ایک رٹ پٹیشن نمبر 15096-17 محمد آصف فرید بنام گورنمنٹ آف پنجاب دائر ہوئی جو کہ کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پاس زیر سماعت تھی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بذات خود موقعہ ملاحظہ کیا اور ساتھ پٹواری سے مورخہ 02-10-2018 کو رپورٹ طلب کی گئی اور فریقین کو طلب کر کے سماعت کیس جس میں جناب کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان نے05-10-2018 کورٹ پٹیشن نمبر15096-17 کا حکم سناتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا کہ وہ پٹیشن 2-1-351 برقبہ پندرہ مرلے جس کو بند کیا ہوا ہے کھول دیا جائے لیکن چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نےروڈ نا کھولا-

    اسی بابت سائل نے جناب کمشنر صاحب کے خلاف توہین عدالت عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن نمبر172-10 محمد آصف فرید بنام طاہر خورشید دائر کی جس میں کمشنر صاحب کی طرف سے عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ جناب مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق کی کورٹ میں 14-09-2019 کو انڈر ٹیکنگ دی کہ بند روڈ کھول دیا گیا لیکن موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے روڈ نہ کھولا-


    مابعد مورخہ 14-03-2019 کو توہین عدالت عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن نمبری 469-17 جناب جسٹس فیصل زمان صاحب کی عدالت میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے لیگل ایڈوائزر قاضی آصف حسین ایڈووکیٹ نے انڈر ٹیکنگ دی کہ بلاک روڈ کو کھول دیا گیا ہے لیکن چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے افسران بالا و عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احکامات پر عمل نہ کیا بلکہ کمشنر صاحب ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے فیصلہ مورخہ 05-10-2018 کو عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان میں رٹ پٹیشن نمبر 2181 کےتحت چیلنج کیا –

    جو مورخہ 29-05-2019 کو جسٹس مجاہد مستقیم نے میونسپل کارپوریشن آفیسر ڈیرہ غازی کی پٹیشن خارج کی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان نے رٹ پٹیشن نمبر 15096 کےتحت کو جو فیصلہ کیا تھا وہ برقرار رہا اسی بابت ایس ایس پی سپیشل برانچ ریجن ڈیرہ غازی خان نے بھی موقع ملاحظہ کیا اور انہوں نے مورخہ 05-10-2018 کو افسران بالا کو رپورٹ بھجوائی جس میں انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ میونسپل کارپوریشن کےافسران نے عدالت عالیہ و کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فیصلہ جات کی نفی کرتے ہوئے حکم پر بھی روڈ نہ کھولا جس سے ڈیرہ غازی خان و ملحقہ آبادی کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کو کھولا جانا اشد ضروری ہے-

    کھاتہ نمبر742 موضع گدائی شمالی ڈیرہ غازی خان خسرہ نمبر 2-1-35 برقبہ دو کنال دو مرلے پر مشتمل ہے موقعہ پر روڈ بند ہے عدالت عالیہ و افسران بالا کے حکم پر عملدرآمد فرماتے ہوئے روڈ کو کھولا جانا اشد ضروری ہے-

  • پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا,قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

    پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا,قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق اہم فیصلےکرلیےگئے۔

    باغی ٹی وی : قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا 40 واں اجلاس اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ملکی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیےگئے۔

    عمران خان کے دور میں غیر اعلانیہ آمریت تھی،پلڈاٹ

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب سمیت سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے خصوصی دعوت پرشریک ہوئے۔


    فورم نے اس بات پر زور دیا کہ جامع ‘قومی سلامتی’ معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے اور خودمختاری اور معاشی آزادی کے بغیر خودمختاری یا وقار دباؤ میں آتا ہے۔

    فورم نے پاکستان کے عام لوگوں بالخصوص کم اور متوسط ​​آمدنی والے طبقے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے جاری معاشی صورتحال کا ایک جامع جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے فورم کو حکومت کے معاشی استحکام کے روڈ میپ کے بارے میں بتایا جس میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت کی صورتحال، باہمی مفادات پر مبنی دیگر مالیاتی راستے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے ریلیف کے اقدامات شامل ہیں۔

    گھاروشہر میں گذشتہ 3 ماہ سے کیبل آپریٹرز نے سپورٹس چینل بند کردیئے،

    اجلاس میں معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کمیٹی نے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا جس میں درآمدات کو معقول بنانے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کرنسی کے اخراج اور ہوالے کے کاروبار کو روکنا شامل ہے۔ خاص طور پر زرعی پیداوار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بہتر بنانے پر زور دیا جائے گا تاکہ غذائی تحفظ، درآمدات کے متبادل اور روزگار کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عوام پر مبنی اقتصادی پالیسیاں جن کے اثرات عام لوگوں پر ہوں گے ترجیح رہے گی۔ مؤثر اور تیز رفتار اقتصادی بحالی اور روڈ میپ کو حاصل کرنے کے لیے اتفاق رائے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    33 ملین سیلاب متاثرین کے چیلنجوں کو کم کرنے کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، فورم نے صوبائی حکومتوں اور کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر ان کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تمام وسائل کو متحرک کرنے کا عزم کیا۔ فورم نے وزیر اعظم اور وفاقی اکائیوں کی قیادت میں جاری امدادی کوششوں کو بھی سراہا۔

    عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔پلوشہ خان

    کمیٹی کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا جس میں خاص طور پر کے پی کے اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر توجہ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کریں گی اور قومی داخلی سلامتی پالیسی کے مطابق عوام پر مرکوز سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جائے گی جبکہ مسلح افواج پرعزم ڈیٹرنس اور محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں گی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی ایپکس کمیٹیوں کو بھرپور طریقے سے بحال کیا جا رہا ہے اور LEAs خاص طور پر CTDs کو مطلوبہ صلاحیتوں کے ساتھ جنگ ​​کے مطلوبہ معیار تک لایا جائے گا۔ فورم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردوں کو پناہ گاہیں اور سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پاکستان اس سلسلے میں اپنے لوگوں کے تحفظ کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

    این ایس سی نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تشدد کا سہارا لینے والے کسی بھی اور تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ریاست کی پوری طاقت سےاس سے نمٹا جائے گا پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاست کی مکمل رٹ برقرار رکھی جائے گی۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

  • مُلک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے

    مُلک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے

    اختلافات مٹائیے مُلک بچائیے
    No Consensus – No Country
    مُلک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے
    قومیں اور مُلک یکجا ہو کر ترقی کرتے ہیں یا پھر اختلافات میں گِھر کر بِکھر جاتے ہیں۔ سوویت یونین، افغانستان، عراق، لیبیا اور شام کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ پاکستانی جب بھی متحد ہوئے،تو نا صرف مُشکلات پر قابو پایا بلکہ سُرخرو بھی ہوئے۔

    قیام ِ پاکستان ہو یا 1965کی جنگ،2005 کا زلزلہٰ ہو یا 2010 کا سیلاب،1998 کے ایٹمی دھماکے ہوں دہشت گردی کے خلاف جنگ یا2019 میں بھارتی جارحیت، کووڈ 19ہو یا حالیہ غیر معمولی سیلاب،قوم نے متحد ہو کران چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ قران میں ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں اختلافات نہ کرو، ورنہ تمہاری ہوا اُکھڑ جائے گی۔

    قرآن میں مشاورت کا خصوصی ذِکر کیا گیا ہے کہ اپنے معاملات مشاورت سے حل کرو۔پاکستان میں ایک کثیر الجماعتی سیاسی نظام بھی موجود ہے۔ کوئی ایک شخص یا پارٹی پُورے پاکستان، علاقوں یا قومیت کی نمائیندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ باہمی اختلافات کو نظر انداز کر کے حالیہ معاشی اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی وحدت اور یگانگت کا عملی مظاہرہ کیا جائے

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

  • پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    کراچی: دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیوون کانوے نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے لیے برابر کے مواقع رہے۔ تاہم دوسرے روز صورتحال بہت مختلف ہوگی-

    باغی ٹی وی : ڈیوون کانوے نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے لیے برابر کے مواقع رہےتاہم دوسرے روز صورتحال بہت مختلف ہوگی۔ صبح گھاس والی پچ پر باونس سے فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی تھی۔ رفتہ رفتہ سلو ہوجانے والی وکٹ سے اسپنرز نے فائدہ اٹھایا۔

    بگ بیش لیگ:متنازع کیچ پر آئی سی سی کی وضاحت


    ان کا کہنا تھا کہ پہلی وکٹ کی اچھی پارٹنر نے ہمیں فائدہ دیا لیکن بعد میں پاکستان بولرز نے بھرپور انداز میں بولنگ کی پہلے دن ابتدا میں ہم حاوی رہے لیکن بعد میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا نسیم شاہ نے چائے کے وقفہ کے بعد عمدہ بولنگ کی اور وکٹ کے دونوں جانب سوئنگ کرتے ہوئے ہمیں قدرے پریشان کیا۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے


    کیوی بیٹر نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی رہی، انہوں نے اپنے گیم پلان پر عمل کیا اور موقع کی مناسبت سے اسٹروکس کھیلے۔ ہماری ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جن سے رہنمائی بھی ملتی ہے۔


    دریں اثنا پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سینچری جڑنے والے نیوزی لینڈ کے ڈیود کانوے نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام درج کیا۔

  • رمل علی کی ویڈیو کا ذکر ریحام خان کتاب میں کر چکیں، مبشر لقمان

    رمل علی کی ویڈیو کا ذکر ریحام خان کتاب میں کر چکیں، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

    رمل علی کے ویڈیو بیان پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مجھ سے پہلے رمل علی کے بارے میں ریحام خان اپنی کتاب میں لکھ چکی ہیں، رمل علی پہلے ریحام خان نے جو لکھا اسکی تردید کریں اور اسکا بھی ویڈیو پیغام جاری کریں، کتاب چھپے اتنا عرصہ ہو گیا لیکن رمل اس پر خاموش ہے،

    رمل علی کی ویڈیو کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں، پاکستان کے اندر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکثر صارفین رمل علی کی ویڈیو کو لے کر بحث کر ہے ہیں، ایسے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ویڈیو کے حوالہ سے بات کی، مبشر لقمان کی ویڈیو کے بعد رمل علی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں‌ رمل علی کا کہنا تھا کہ میں اللہ کے گھر ہوں ، ایسی کوئی ویڈیو نہیں ،مبشر لقمان نے کوئی نئی خبر دی ہے، میں اللہ کے گھر میں کہتی ہوں کہ میری ایسی کوئی ویڈیو نہیں، میں اس بیان کو رد کرتی ہوں

    رمل علی کے ویڈیو بیان کے بعد سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے رمل کا نام نہیں لیا، وہ ریحام خان ہے جس نے رمل علی کا نام لیا ہے۔ میں ایک انویسٹی گیٹیو جر نلسٹ ہوں، میر اکام کڑیاں ملانا ہے۔پاکستان کا وزیر داخلہ ٹی وی پر آکر کہتا ہے کہ میں نے عمران خان کی ویڈیو دیکھی ہے۔ اور پھر وزارت داخلہ کی بیٹ کرنے والا ر پورٹر اعزاز سید کہتا ہے کہ ایک طاقتور وزیر نے مجھے بتایا ہے کہ اس نے ویڈیو دیکھی ہے، اور وہ خواجہ سراء کے ساتھ ہے۔ اعزاز سیدنے رانا ثناء کا نام نہیں لیا لیکن وہ رانا ثنا کا جواب رانا ثناء اللہ کے لہجے میں بتانے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ رپورٹر کے تعلقات سب سے زیادہ اپنی بیٹ کے وزیر سے ہی تعلقات ہو سکتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ طاقت والی منسٹری وزارت داخلہ ہی کبھی جاتی ہے۔ یہ باتیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد جب آپ عمران خان کی زندگی میں کسی خواجہ سرا کا ذکر ڈھونڈتے ہیں تو سیدھی نظر ریحام خان کی کتاب پر جاتی ہے۔ اور ریحام خان اسکا ذکر اس طرح کرتی ہیں کہا ایک خاتون صحافی نے انہیں مل کر کچھ بتانے کا عندیہ دیا، جب میری اس سے ملاقات ہوئی تو اس نے مجھے کہا کہ اداکارہ ریشم نے مجھے مخبری دی ہے کہ خواجہ سرا ڈانسر اس وقت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے کیونکہ اس نے عمران خان کو حال ہی میں سروسز دی ہیں۔ صفحہ نمبر273پر ریحام خان لکھتی ہیں تحریک انصاف کے ایک انتہائی سینئر لیڈر نے مجھے بتایا کہ کیسے خان اور رمل ایک فنکشن میںinvited تھے اور ایک دم سے اکھٹے غائب بھی ہو گئے۔ یعنی ریحام کے مطابق یہ خبر اسے سو مختلف جگہوں سے کنفرم ہوئی تھی اور کچھ چیزیں اسے عزیم آدمی نے خود بھی بتائی تھی۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

  • پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہلے سیشن میں وکٹ پر نمی ہونے کے باجود ہماری بولنگ توقعات پر نہیں اترسکی-ے دیا۔

    باغی ٹی وی : سلمان علی آغا نےدوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی گیند بازوں کی نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کو توقعات کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سیشن میں وکٹ پر نمی ہونے کے باجود ہماری بولنگ توقعات پر نہیں اترسکی اور ہمارے بولرز اچھی گیندیں نہیں کراسکے، بعد میں وکٹ سے مدد ملی تو آخری سیشن میں پانچ وکٹیں بھی مل گئیں۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ


    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی وکٹ وقت گزرنے کے ساتھ ٹرن لے گی، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی، کوشش ہوگی کہ مہمان ٹیم کو جلد آوٹ کریں، پہلے ٹیسٹ کی نسبت وکٹ قدرے مختلف ہے، ابتدا میں وکٹ نہیں ملی لیکن بعد میں مہمان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور بیٹنگ آل راؤنڈر خدمات انجام دینا چاہتا ہوں، بولنگ کی ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کی اور اچھے ایریا میں گیندیں کرائیں جس سےمجھے کامیابی بھی ملی بیٹر ہوں لیکن بولنگ پر توجہ دی اور اس کی ثقلین مشتاق سے خصوصی رہنمائی حاصل کی ہے، پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے فرسٹ کلاس میں سو وکٹیں پانے کا سنگ میل عبور کرنے پر خوشی ہے۔

  • ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیئر صحافی سلیم صافی سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف جیو نیوز کے سینیئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو درخواست جمع کرائی تھی۔

    عمران خان کے دور میں غیر اعلانیہ آمریت تھی،پلڈاٹ

    سلیم صافی کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹ کیے، قاسم سوری کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    اب اس معاملے پر ایف آئی اے نے قاسم سوری کو طلب کرلیا ہے ایف آئی اے نے قاسم سوری کو 11 جنوری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

    عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔پلوشہ خان

  • ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب آیا ابھی تک لوگ نہیں سنبھلے دوسری جانب پرویز الہی کی شاہ خرچیاں نہیں ختم ہو رہی ہیں

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، اسکو ڈر پڑ گیا ہے کہ شاید وہ وزیراعلیٰ نہ رہیں اسلئے وہ تمام بجٹ ریلیز کر رہے ہیں ،روڈا کے تحت پنجاب اور لاہور کی زرعی زمین ختم کر کے من پسند لوگوں کو نوازا گیا تا کہ اگلے الیکشن میں اربوں روپیہ ق لیگ اور پی ٹی آئی کو رشوت کے طور پر وصول ہو، حالت یہ ہے کہ لوگ بھوکے مر رہے ہیں، سیلاب سے لوگ نہیں سنبھلے، لیکن پرویز الہیٰ کی شاہ خرچیاں ہی نہیں ختم ہو رہیں، ہیلی کاپٹر، جہاز رینٹ پر لئے جا رہے ہیں کس کو خوش کیا جا رہا ہے،اسلئے وزیراعلئ بنایا گیا تھا کہ قوم کا پیسہ لوٹو، ایک حد ہوتی ہے، موت کو بھی کبھی یاد کر لیا کرو، کفی کی جیبیں نہیں ہوتی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی عمران خان نے خود کہہ دیا ہے کہ ہو سکتا ہے کچند لوگ وووٹ نہ دیں، ایم ڈبلیو ایم نے آج کہہ دیا ہے کہ ووٹ نہیں دیں گے، ق لیگ میں بھی پھوٹ پڑ چکی ہے، پیپلز پارٹی ایکشن میں ہے، آصف زرداری نے اعلان کیا ہے کہ پرویز الہیٰ نے جو انسلٹ کی تھی اسلئے اسکو ہٹانا ہے، اسی لئے کہتے ہیں اک زرداری سب پر بھاری،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مونس الہیٰ کہاں گیا؟ پرائیویٹ جہاز میں سپین چلا گیا، جب چیزیں سیٹلمنٹ ہو جائیں گی تو واپس آ جائے گا اور کہے گا کہ بیماری کے چیک اپ کے لئے گیا تھا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی مستقبل کو سنوارنے کے لئے اگر چیزوں کو بیچنا پڑتا ہے تو صحیح ہے، ایک جھوٹا اعظم سواتی باہر آ رہا ہے، اعظم سواتی نے کہہ دیا تھا کہ میرا تو اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتبار ہی نہیں، آج اسی اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو ریلیف دیا ہے، ضمانت منظور کی ہے، دو لاکھ روپے کے مچلکو‌ں کےعوض، کیا وہ اور اسکا بیٹا جو عدالتوں کے خلاف بول رہے تھے وہ اب پریس کانفرنس کریں گے اعظم سواتی فراڈیا ہے، سب کو پتہ ہے، اسکے بیٹے نے آج حرکت کی ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اختیار دیاہے کہ وہ جب چاہے گا الیکشن کروائے گا، اب یہ بھی ٹھنڈ پڑ جانی چاہئے کہ جلدی الیکشن نہیں ہوتے،

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • عمران خان کے دور میں غیر اعلانیہ آمریت تھی،پلڈاٹ

    عمران خان کے دور میں غیر اعلانیہ آمریت تھی،پلڈاٹ

    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) نے پاکستان میں جمہوریت پر رپورٹ جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی : پلڈاٹ نے جمہوریت پر جاری رپورٹ میں لکھا ہے کہ 40 برسوں میں اسٹیبلشمنٹ نے سیاستدانوں سے مل کر جو چالیں چلیں، وہ اور جمہوری نظام کے ساتھ کھیلا گیا کھیل کُھل کر بےنقاب ہوا، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نےپارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں،عدلیہ اور بیورو کریسی سمیت تمام اداروں کو مفلوج کیے رکھا لہٰذا خرابی کے خاتمے کیلئے غیرآئینی کارروائیوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

    پلڈاٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئینی خودمختاری کا استعمال کیا، الیکشن کمیشن کا سخت الزامات کا مقابلہ کرنا جمہوریت کیلئے امید کی کرن ہے۔

    پلڈاٹ نے لکھا کہ نومبر 2022 میں آرمی چیف نے سبکدوش ہوتے وقت کہا کہ اب فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، فوجی کمان کی تبدیلی کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، اس عدم مداخلت کے فوائد شاید فوری حاصل نہ ہوں لیکن اگر اسٹیبلشمنٹ سیاست سے الگ رہنے کے عزم پر قائم رہے تو جمہوریت میں بہتری کی امید ہے۔

    پلڈاٹ کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں ملک میں غیر اعلانیہ آمریت تھی، اس آمریت کی وجہ خود عمران تھے یا انہیں حاصل اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یہ کہنا مشکل ہےعمران خان نے بطور وزیراعظم اپنے طرز حکومت کا ذمے دار فوج کو نہیں کہا لیکن اقتدار جانے کے بعد ماناکہ انہیں فوجی حمایت حاصل تھی، بجٹ منظور کروانےاورچیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئےانہوں نے فوج سے حمایت مانگی تھی، عمران خان کی حکومت تب ختم ہوئی جب فوجی حمایت ہٹالی گئی۔

    پلڈاٹ نے لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ اتحادی حکومت فوج کی حمایت کے بغیر اقتدار حاصل نہیں کرسکتی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست 2018 سے 10 اپریل 2022 تک ملک کے وزیراعظم رہے۔

  • اساتذہ کی ریگولرائزیشن: پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی

    اساتذہ کی ریگولرائزیشن: پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی

    اساتذہ کی ریگولرائزیشن: پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی

    وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی منظوری سے پنجاب حکومت نے وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو محکمہ تعلیم کے سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز (ایس ایس ایز) اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔

    سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس، سیکرٹری سکولز، ایس ایس ایز اور اے ای اوز کے نمائندے بھی کمیٹی کے رکن نامزد ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کمیٹی کے کنوینر ممد بشارت راجہ نے کمیٹی کا پہلا اجلاس آج، (منگل) سول سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے جس میں ایس ایس ایز اور اے ای اوز کے مطالبات پر غور ہوگا۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر کے اساتذہ نے چھ روز تک لاہور میں سڑکوں پر احتجاج کیا تھا ، وزیراعلیٰ ہاؤس کے علاوہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر بھیا اساتذہ نے دھرنا دیا تھا جس کے بعد اساتذہ کے ساتھ پنجاب حکومت نے مذاکرات کئے تھے اور مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد اساتذہ نے چھ روز بعد لاہور میں جاری دھرنا ختم کر دیا تھا

    قبل ازیں لاہور میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے، قرارداد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کے مطالبات پورے کئے جائیں،مونس الہیٰ اور مراد راس جھوٹے وعدے کرنے کی بجائے اساتذہ کے مطالبات پورے کریں،

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش