Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

    الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کل وزیراعلی ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں تقاریر ہوئیں، الیکشن کمیشن سے سوال ہےکہ کس طرح پارٹی اجلاس سی ایم ہاؤس میں ہوا؟ پبلک آفس میں اس طرح کی میٹنگ کی اجازت کیسے دی گئی؟-

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےحافظ نعیم نے کہا کہ آپ کراچی کو تسلیم ہی نہیں کرتےشہر پر قبضہ کرناچاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو بارہا خط لکھے لیکن پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی جائےجماعت اسلامی کا دباؤ ہے اس لیے بلاول اب الیکشن کے اعلانات کر رہے ہیں، یہ کوشش کریٕں گے کہ بلدیاتی انتحابات ملتوی ہو جائیں لیکن ہم بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بلاول صاحب نےکہا کہ ہم نےکراچی میں تاریخی کام کیے، بلاول صاحب یہ ریکارڈ کام نہیں ریکارڈ کرپشن ہے، آپ کی حکومت نے کےفور کا منصوبہ مکمل نہیں کیا، آپ لوگ صرف قبضے کے علاوہ کراچی کے لیےکچھ کرنا ہی نہیں چاہتے کراچی کے پارکوں اور کھیلوں کے میدان پر کس نے قبضے کیے؟ عباسی شہید اسپتال کچرے کا میدان بن چکا ہے، کئی جامعات کے وائس چانسلر مستقل نہیں ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلاول بھٹو 2007 سے حکومت میں شامل ہیں لیکن آج تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، پیپلز پارٹی کے 11 وفاقی وزراء ہونے کے باوجود ایک فیصد پانی کا کوٹہ منظور نہیں کرواسکے۔

    حافظ نعیم نے سوال اُٹھایا کہ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے کہ ہم غیر سیاسی ہے تو زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن کون کررہا ہے، ایم کیو ایم کے دھڑوں کو کون ملارہا ہے؟ یہ ڈاکٹرائن صرف کرپشن میں حصے داری کیلئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پرفامنس کراچی کے عوام سے چھپی ہوئی نہیں، عباسی شہید سمیت سرکار کے تحت چلنے والے اسپتال کچرا کنڈی کا ڈھیر بن چکے ہیں، سرکاری اسکولوں کی حالت اتنی اچھی ہے کہ کوئی وزیر اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھانا نہیں چاہتا، سندھ کا تعلیمی بجٹ 326 ارب روپے ہونے کے باوجود سرکاری اسکولوں کو اصطبل بنایا ہوا ہے۔

    لکی مروت: پولیس چوکی شہبازخیل پردہشتگردوں کا حملہ،کانسٹیبل شہید

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کو تمام حکومتی جماعتوں نے سرپرستی دی ہوئی ہے کوئی آواز اُٹھاتا ہے تو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے، بلاول بھٹو بتائیں کہ کے الیکٹرک کا والد کون ہے؟۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروائے جائیں اور صاف شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن کے نتیجے میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ہم ہر صورت میں ان کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

    حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ 8 جنوری کو شاہراہ قائدین پر تاریخی جلسہ عام کیا جائے گا۔

    پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے

  • صدر مملکت نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا

    صدر مملکت نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا ہے۔

    بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بل کو یہ کہہ کر واپس کر دیا گیا کہ اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی، جو کہ جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔

    مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آبادکیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے کیونکہ 50 یونین کونسلوں کی حد بندی مکمل ہونے کے بعد،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے31 جولائی 2022 کو ICT میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فیصلہ کیا۔

    صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تاریخ کے اعلان کے باوجود، وفاقی حکومت نے یونین کونسلوں کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کر دی، جس کے نتیجے میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے 101 یونین کونسلوں کی حد بندی کے بعد، ای سی پی نے 31 دسمبر 2022 کو آئی سی ٹی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ بل کا سیکشن 2 آئی سی ٹی میں 125 یونین کونسلوں کا ذکر کرتا ہے۔ اس لیے 31 دسمبر 2022 کو ہونے والے انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیے گئے ہیں موجودہ بل کے سیکشن 3 کے مطابق، انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک

  • بلاول بھٹو زرداری کا کیتھولک چرچ کےسابق پوپ بینیڈکٹ کی موت پراظہارافسوس

    بلاول بھٹو زرداری کا کیتھولک چرچ کےسابق پوپ بینیڈکٹ کی موت پراظہارافسوس

    کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ پوپ بینیڈکٹ 95 برس کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی: کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ پوپ بینیڈکٹ ویٹیکن میں اپنی رہائش گاہ میں وفات پا گئے سابق پوپ کافی عرصے سے علیل تھے پوپ بینیڈکٹ نے اپنے آخری برس ویٹیکن کے اندر ایک خانقاہ میں گزارے،اور ان کے جانشین پوپ فرانسس کے مطابق وہ ان سے اکثر ملنے کے لیے جایا کرتے تھے۔

    عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ

    بدھ کو پوپ فرانسس نے سال کے اپنے آخری خطاب میں لوگوں سے سابق پوپ کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی تھی۔

    پوپ بینیڈکٹ نے 2005سے 2013 تک کیتھوک چرچ کی سربراہی کی جس کے بعد علالت کے باعث ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے وہ 600 سال میں استعفیٰ دینے والے پہلے پوپ تھے ان سے قبل 1415 میں پوپ گریگوری 12 نے پوپ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

    ویٹیکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق پوپ کی میت کو دو جنوری سے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا گرجا گھر میں رکھا جائے گا جہاں لوگ ان کا دیدار کر سکیں گے5 جنوری کو سینٹ پیٹرز سکوائر میں ان کی آخری رسومات پوپ فرانسس ادا کروائیں گے۔

    سابق مسیحی روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ انتقال کر گئے


    پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک، فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں، اٹلی کی وزیرِ اعظم جیورجیا میلونی، جرمنی کے چانسلر اولاف شولز، آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہگنز اور آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبی سمیت کئی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے ان کی موت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    پوپ بینیڈکٹ کا اصل نام جوزف ریٹزنگر تھا اور وہ جرمنی میں پیدا ہوئے تھے۔ جب وہ پوپ منتخب ہوئے تو ان کی عمر 78 برس تھی، چنانچہ وہ اس عہدے پر آنے والے سب سے طویل العمر شخص تھے ان کے دورِ پاپائیت میں کیتھولک چرچ مبینہ طور پر کئی دہائیوں تک پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے جنسی استحصال کے الزامات، قانونی دعووں اور سرکاری رپورٹس کی زد میں رہا۔

    معروف ٹی وی اینکر باربرا والٹرز چل بسیں

    رواں سال کے آغاز میں سابق پوپ نے تسلیم کیا کہ جب وہ سنہ 1977 سے 1982 کے درمیان آرچ بشپ آف میونخ تھے، تو جنسی استحصال کے کیسز میں ان سے غلطیاں ہوئی۔

  • خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیے گئے۔

    باغی ٹی وی : ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا خیبر پختونخوا میں گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز ایک ماہ کے لیے بند کردیے گئے۔

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    سوئی گیس پریشر میں کمی کے سبب تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند کرانے کے نوٹی فکیشنز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پابندی کے مطابق صوبے بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز آج سے 31 جنوری تک نہیں کھلیں گے۔

    ڈپٹی کمشنز پشاور نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کا مقصد گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

    سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کو بڑی تباہی سے بچالیا

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری بھیجی تھی، لیکن ہم قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہے-

    پیٹرول کی قیمت 214ررپے 80پیسے فی لیٹر برقراررکھی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت 228روپے80پیسے فی لیٹر برقرار ،مٹی کا تیل 171 روپے83پپسے فی لیٹر برقرار ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقراررکھا جائے گا،یکم سے15جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی-

    پاکستان میں ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں قمیتوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوتا ہے، اور اس وقت عالمی مارکیٹ مین گزشتہ 15 دنوں کی نسبت قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

  • کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ، متعدد افراد جاں بحق

    کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ، متعدد افراد جاں بحق

    کابل: اتوارکو افغان دارالحکومت میں ایک فوجی ہوائی اڈے کے دروازے پر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کردی تاہم اس کی نوعیت نہیں بتائی۔

    عبدالنافی تکور نے بتایا کہ کابل ملٹری ایئرپورٹ کے باہر دھماکے میں ہمارے متعدد بے گناہ عام شہری شہید اور زخمی ہوئے واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسیکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کو سیل کردیا، جبکہ تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا علی الصبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات والے ہوائی اڈے کے احاطے میں فوجی ایریا میں ہوا۔

    امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں داعش نے متعدد حملے کیے ہیں جن میں پاکستانی و روسی سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ سابق افغان وزیراعظم کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا۔

    طالبان حکام اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی میں بہتری لانے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن متعدد بم دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں، جن میں سے کئی کا دعویٰ داعش گروپ کے مقامی باب نے کیا ہے۔

    گزشتہ ماہ کابل میں چینی کاروباری افراد کے لیے مشہور ہوٹل پر بندوق برداروں کے حملے میں کم از کم پانچ چینی شہری زخمی ہو گئے تھے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

    طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی اقلیتی برادریوں کے افراد سمیت سیکڑوں افراد حملوں میں ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی وزیرکھیل سندیپ سنگھ کےخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

    بھارتی وزیرکھیل سندیپ سنگھ کےخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

    بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کاکیس دائرکردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ سنگھ کے خلاف جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے مقدمہ دائر کیا ایتھلیٹکس کوچ نے الزامات لگائے کہ پہلے وزیر کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔

    کوچ نے الزام لگایا کہ وزیر کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا اور گھر پہنچنے پر وزیر کھیل نے غیر اخلاقی حرکات کیں۔

    وزیر کھیل نے خاتون کوچ کی جانب سے کیس دائر کرنے سے قبل ہی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اور ان الزامات کو ‘اپنی شبیہ خراب کرنے’ کی کوشش کے طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا امیج خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے امید ہے کہ مجھ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کی مکمل تحقیقات ہو گی۔ تحقیقات کی رپورٹ آنے تک میں محکمہ کھیل کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ کے حوالے کرتا ہوں-

    خاتون نے اپوزیشن پارٹی انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منوہر لال کھٹر حکومت سندیپ سنگھ کو فوری طور پر برطرف کرے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے۔

    واضح رہے کہ سندیپ سنگھ پروفیشنل ہاکی پلیئر ہیں اور انڈیا ہاکی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔

  • بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    قومی کھلاڑی کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کی کپتانی کرے لیکن وائٹ بال نہ کرے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہمارے پاس بابر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر کامران اکمل کا ایک انٹرویوکلپ وائرل ہے جس میں انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کپتان بابر اعظم کے اننگزڈکلیئر کرنے پر کہا جاتا رہا کہ بابر نے اننگز ڈکلیئر کرکے کمال کردیا جس پر مجھے بہت ہنسی آرہی تھی۔


    کامران اکمل نے کہا کہ مجھے بہت ہنسی آتی ہے جو لوگ میڈیا پر کہتے ہیں کہ کپتان کا بہادرانہ فیصلہ تھا، ہمیں تو پاگل نہ بنائیں ہم ان سے پاگل نہیں بننے والے، اس فیصلے کے ذریعے کپتان کا یہ بتانا کہ میں جارح مزاج ہوں یا ٹیم منجمنٹ بڑی جارح مزاج ہے ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑنا، ہمیں اپنی کرکٹ بہتر کرنی ہوگی۔

    تینوں فارمیٹ میں بابر اعظم کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر وہ بیٹنگ پر کھڑا رہے تو لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا اسکور کرلے گی، بابر اعظم سب کا آئیڈیل ہے لیکن اس پر پریشر کم ہونا چاہیے، میرا خیال ہے اگر بابر وائٹ بال کی کپتانی نہ بھی کرے تو کوئی برائی نہیں، اس حوالے سے ہمیں بابر پر بوجھ کم کرنا چاہیے، اس سے بابر کو ہی فائدہ ہوگا-

    قومی کرکٹر کا کہنا تھا میرا تجربہ ہے کہ ایک کپتان کی ذمہ داری بہت زیادہ ہوتی ہے، بابر کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کی کپتانی کرے لیکن وائٹ بال نہ کرے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہمارے پاس بابر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تھا نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

  • بلوچستان میں سرکاری نوکریاں لاکھوں میں بکنے لگیں:جام کمال کا انکشاف

    بلوچستان میں سرکاری نوکریاں لاکھوں میں بکنے لگیں:جام کمال کا انکشاف

    بلوچستان میں سول سیکرٹریٹ میں درجہ سوئم اور چہارم کی نوکریاں 15 سے 40 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ہی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آج بلوچستان کے سول سیکرٹریٹ میں نائب قاصد اور ڈرائیورز کے عہدے کے لیے 15 لاکھ اور اسٹینوگرافر کی پوسٹ کے لیے 40 لاکھ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

     

    جام کمال خان نے کہا کہ جو لوگ ایس اینڈ جی اے ڈی چلا رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے، ان عہدوں پر تعینات ہونے والے لوگ سرمایہ کار ہوں گے نہ کہ ملازم۔

     

    سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک غریب آدمی نے کسی سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈرائیور کی نوکری دلوائے کہ وہ قرض لے گا اور ادائیگی کرے گا، باقی اس کی تنخواہوں سے وصول کیا جائے، ان کی تنخواہ میں سے صرف 10 ہزار روپے انہیں دیے جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے،آج اس ماحول اور حال کے کچھ لوگ ذمہ دار ہیں اور ان سب کو پتا بھی ہے۔

  • ڈاکٹر شاہدہ شاہین خٹک المعروف ڈاکٹر شاہدہ سردار صاحبہ

    ڈاکٹر شاہدہ شاہین خٹک المعروف ڈاکٹر شاہدہ سردار صاحبہ

    جو وقت تمھارے ہجر میں کاٹا وہ معتبر ٹھہرا
    جو لمحے ساتھ گزارے فریب دے کے گئے

    ڈاکٹر شاہدہ سردار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تحریر و تعارف : آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اصل نام :شاہدہ شاہین خٹک
    تاریخ پیدائش:01 جنوری 1971ء
    جائے پیدائش:پشاور
    زبان:پشتو، اردو
    اصناف:شاعری، افسانہ
    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)مہکتی دھرتی سلگتی سانسیں (وطن سے محبت کے حوالے سے نظموں پر مشتمل)

    ۔ (2)حقیقی زندگی (خواتین کے سماجی مسائل پر مبنی)

    ۔ (3)ہوا کی سرگوشی (غزلیات پر مشتمل شععی مجموعہ)
    (4) کرب زیست (افسانوی مجموعہ)
    (5) چراغ آگہی ( شعری مجموعہ
    (6) دیوار کے اس پار ( ہندوستان کا سفرنامہ)

    مستقل سکونت: چارسدہ روڈ پشاور
    خیبر پختون خواہ کے علاقہ کرک سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی نامور ادیبہ، شاعرہ ، ڈاکٹر اور سماجی کارکن ڈاکٹر شاہدہ شاہین خٹک المعروف ڈاکٹر شاہدہ سردار صاحبہ یکم جنوری 1978 میں پشاور میں ڈاکٹر زر بادشاہ خٹک کے گھر میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے تمام تر تعلیم پشاور شہر میں حاصل کی اور میڈیکل کے شعبے میں ایم بی بی ایس کا کورس مکمل کرنے کے بعد اسپیشل کورس کر کے ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر بن گئیں ۔

    وہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باوجود شعر و ادب اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ سماجی خدمات کی غرض سے 2011 سے MAPC کے نام سے ایک این جی او بھی چلا رہی ہیں جبکہ وہ ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے وطن میں ادبی تقریبات و مشاعروں میں بھرپور شرکت کے ساتھ بیرونی ممالک کا سفر بھی کرتی رہتی ہیں انہوں نے ہندوستان اور آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی ادبی تقریبات میں بھی شرکت کی ہے ۔ ہندوستان کے سفر کے حوالے سے انہوں نے ” دیوار کے اس پار ” کے نام سے ایک سفرنامہ بھی لکھا ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    نہیں کہ تم کو سہارے فریب دے کے گئے
    ہمیں بھی دوست ہمارے فریب دے کے گئے

    پھر اس کے بعد سرابوں کا ایک صحرا تھا
    چمکتی رات کے تارے فریب دے کے گئے

    جو وقت ہجر میں کاٹا وہ معتبر ٹھہرا
    جولمحے ساتھ گزارے فریب دے کے گئے

    کوئی ستارا نہ ابھرا وفا کے ساحل پر
    سمندروں کے نظارے فریب دے کے گئے

    وہیں پہ راکھ تھے پھر خواب میری پلکوں کے
    کبھی جو اپنے سہارے فریب دے کے گئے

    نگہہ نے شوق سے دیکھا صبا کی آمد کو
    ہوا کے سارے اشارے فریب دے کے گئے

    پڑی نظر جو کتابوں میں خشک پھولوں پر
    وہیں پہ ضبط ہمارے فریب دے کے گئے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے حسین سرسبز موسم میں
    تمھاری یاد اشکوں میں روانی چھوڑ جاتی ہے
    اترتی ہے تری تصویر آنکھوں کے دریچے پر
    تو دل میں پھر سے اک وحشت پرانی چھوڑ جاتی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ان پہ موسم کی ادائوں کا اثر کیسے ہو
    جن کی آنکھوں کا کوئی رنگ سہانا ہی نہ ہو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صرف یہ سوچ کے آئینے کو پھر جوڑ دیا
    وقت جتنا ہو محبت کے لیے تھوڑا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مرا وطن کبھی آلودہ غبار نہ ہو
    خدایا اس پہ کبھی مشکلوں کا بار نہ ہو

  • لکی مروت: پولیس چوکی شہبازخیل پردہشتگردوں کا حملہ،کانسٹیبل شہید

    لکی مروت: پولیس چوکی شہبازخیل پردہشتگردوں کا حملہ،کانسٹیبل شہید

    لکی مروت:لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، خیبر پختونخوا پولیس کا اہلکار شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ کر دیا جسے بہادر جوانوں نے پسپا کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق حملے کے دوران گولیاں لگنے سے خیبرپختونخوا پولیس کا کانسٹیبل تحسین اللہ شہید ہوگیا۔لکی مروت میں نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی اس تھانے پرحملہ ہوا تھا ،نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئےتھے۔دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ برگئی پر ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران شہید، کانسٹیبل خیر الرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔

    گالف چیمپئن شپپ: روفیشنل گالفر نعیم خان نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جما لیا

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

    یاد رہے کہ علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کو ذبح کر کے قتل کیا گیا تھا، گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔

    عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلی ٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ، وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ۔

    شمالی کوریا کا مزید 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ:اقوام متحدہ ،ترکی،جاپان اورامریکہ کی…

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی لکی مروت میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں، آصف علی زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔