Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    گوادر میں دھرنے کے شریک مظاہرین کو منشتر کرنے کے بعد میرین ڈرائیو پورٹ روڈ کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، دوسری طرف بلوچستان حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق گوادر میں دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،کاشتی چوک گوادر میں دھرنے میں شریک احتجاجی مظاہرین منشتر ہوگئے، میرین ڈرائیو پورٹ روڈ کو دوبارہ کھول دیا گیا جبکہ سید ظہور شاہ روڈ پر دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایکسپریس وے سربندر کراس پر 5 سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، پسنی میں احتجاجی دھرنے کے ختم ہونے پر معمولات زندگی بحال ہو گئی ہے۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کے دھرنے اور مظاہرین کی اشتعال انگیزی سے پرامن ماحول کو سبوتاڑ کرنے کوشش کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.

    دوسری طرف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع گوادر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق ایک ماہ تک گوادر میں ریلی ، دھرنا اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پاپندی عائد کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پاپندی ہوگی ۔

  • خواتین سے گزارش ہے کہ شر پسند افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں. وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو

    خواتین سے گزارش ہے کہ شر پسند افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں. وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو

    خواتین سے گزارش ہے کہ شر پسند افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں. وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو

    وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ گوادر میں مشتعل افراد امن و امان اور گوادر کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو نے کہا ہے کہ گوادر میں حق دو تحریک کے احتجاج کے حوالے سے حکومت بلوچستان نے بار بار مذاکرت کئے اور وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں حق دوتحریک کے تمام مطالبات تسلیم کئے۔ ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ گوادر میں مشتعل افراد سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، گوادر میں امن و امان کو سبوتاژ کرتے ہوئے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حق دو تحریک کے مشتعل افراد نے سرکاری املاک کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کے بعدقانون حرکت میں آیا اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر میں شرپسند عناصر خواتین کو ڈھال بنا کر استعمال کررہے ہیں، حکومت جب سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے شرپسندوں کو گرفتار کرنے جاتی ہے تو وہ خواتین کو گھروں سے نکال دیتے ہیں۔

    ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ گوادر کی خواتین پر باشعور ہے اور انہیں حالات کی سنجیدگی کا ادارک ہے، گوادر میں خواتین پر تشدد، لاٹھی چارج اور ان کی گرفتاریوں سے متعلق بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، اپنی سیاسی ساکھ اور جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لئے گوادر میں مشتعل افراد شرپسندی اتر آئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گوادر کے خواتین اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ شرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں، بلوچستان کے ایک قبائلی صوبہ ہے جہاں خواتین کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، گوادر کی ماؤں،بہنوں سے گزراش کرتا ہوں کہ گوادر، ریاست اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ ماؤں، بہنوں اور بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ مشتعل افراد کی شکل میں شرپسندافراد سے دور رہیں، گوادر کی آنے والی نسلوں کامستقبل شہر میں جاری سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے وابستہ ہے۔حکومت گوادر کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے۔

  • اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا گیا

    اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا گیا

    اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا گیا

    نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمند اثاثہ جات کو بحال کردیا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاوس کی سپرداری کروا دی جبکہ اسحاق ڈار کے بنک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا ۔ ۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق وفاقی وزیر فنانس اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاوس کی سپرداری کروا دی گئی.

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے بنک الفلاح کے اکاونٹ میں 50کروڑ 79لاکھ 48ہزار روپے کا بحال کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے حبیب بنک اکاونٹ کو بحال کرنے کا بھی خط جاری کردیا گیا اس کے ساتھ الائیڈ بنک کے اکاونٹ کو بحال کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.

    علاوہ ازیں البراقا بنک کے اکاونٹ کو بحال کرنے کا خط بھجوا دیا گیا۔ اور الفلاح بنک کے اکاونٹ کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا۔ خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیشنل اکاونٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی جبکہ نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھی بھیجا جاچکا ہے.

  • ترکیہ کے جنگی طیاروں کی عراق کے صوبے دہوک پر بمباری

    ترکیہ کے جنگی طیاروں کی عراق کے صوبے دہوک پر بمباری

    بغداد: ترکیہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبے دھوک کے پہاڑی سلسلےاور دیہی علاقے العمادیه پر بمباری کی۔اس بمباری سے جانی نقصان کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

    ترکیہ کے جنگی طیاروں نے العمادیه کے دیہی علاقوں پر کل پی کے کے کےعناصر کی موجودگی کا بہانہ بنا کر حملہ کیا تھا۔

    عراق کی حکومت نے ترکیہ سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی عراق پرجارحیت کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے اس علاقے سے اپنی افواج کو باہر نکالے لیکن ابھی تک ترکیہ نے عراقی حکومت کے اس مطالبے پر عمل نہیں کیا اور عراقی کردستان میں پی کے کے، کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک کی سرزمین پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔

    ادھر کل رات شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع نے بدھ کو ماسکو میں عرب ملک میں بحران پر بات چیت کے لیے اچانک بات چیت کی، جو 2011 کے بعد تینوں فریقوں کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔بدھ کو ایک بیان میں، ترک وزارت دفاع نے کہا کہ وزیر ہولوسی آکار، ان کے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو اور شامی ہم منصب علی محمود عباس ماسکو میں پہلے سے غیر اعلانیہ مذاکرات کے لیے اکٹھے ہوئے۔

    اس میں کہا گیا کہ تینوں کے انٹیلی جنس سربراہوں نے بھی اس اچانک ملاقات میں شرکت کی، جس کے دوران "شام کے بحران، پناہ گزینوں کے مسئلے اور شامی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے کوششوں” پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات "مثبت ماحول” میں ہوئی۔

    ترک وزارت کے مطابق، وہ شام اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کے سہ فریقی اجلاس اور بات چیت جاری رکھیں گے۔روس، شام کا قریبی اتحادی ہے، طویل عرصے سے اپنے حریفوں دمشق اور انقرہ کے درمیان مفاہمت کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، جو برسوں سے جاری بحران میں ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔

  • عامر لیاقت نازیبا ویڈیو؛ دانیہ کی درخواست ضمانت دوسری عدالت منتقل

    عامر لیاقت نازیبا ویڈیو؛ دانیہ کی درخواست ضمانت دوسری عدالت منتقل

    عامر لیاقت نازیبا ویڈیو؛ دانیہ کی درخواست ضمانت دوسری عدالت منتقل

    کراچی کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منتقل کردی۔ سٹی کورٹ کراچی میں سیشن جج نے معروف اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیہ ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال، ملزمہ دانیہ ملک کی والدہ اور ایف آئی اے حکام بھی موجود تھے۔ سیشن جج نے درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منتقل کردی۔ دوران سماعت دانیا ملک کے وکیل نےعدالت سےدلائل کے لئے مہلت مانگ لی، عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے ایف آئی اےکو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان بھی طلب کر لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.

    یاد رہے گزشتہ روز ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں لاہور کے ایک یو ٹیوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عامر لیاقت کی موت کے چند ہفتوں قبل ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ان ویڈیو کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست دی تھی۔

    جبکہ نازیبا ویڈیو کے معاملے میں عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار ہیں جب کہ ایف آئی اے نے اس معاملے پر لاہور کے یوٹیوبر (یاسر شامی) کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاسر شامی کی جانب سے ہی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھیں، یوٹیوبر سے مذکورہ ویڈیو کے حصول کا ذریعہ پوچھا جائے گا۔

  • سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے. وزیراعظم

    سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے. وزیراعظم

    .سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے. وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جنیوا میں منعقد پاکستان کانفرنس کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، شیری رحمان، مریم اورنگزیب، حناربانی اور دیگرشریک ہوئے۔

    اجلاس کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تجاویز اور تفصیلی لائحہ عمل کا مسودہ پیش کیا گیا، اور بتایا گیا کہ کانفرنس میں دوست ممالک کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم نے کانفرنس کے لائحہ عمل کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی پکار پوری دنیا تک بھر پور طریقے سے پہنچائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال سینکڑوں جانیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے، وعدے کے مطابق آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

  •  ملک بھر کی عدالتوں میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق زیر التوا کیسز کی تعداد 3 ہزار 747 ہو گئی

     ملک بھر کی عدالتوں میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق زیر التوا کیسز کی تعداد 3 ہزار 747 ہو گئی

     ملک بھر کی عدالتوں میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق زیر التوا کیسز کی تعداد 3 ہزار 747 ہو گئی

     ملک بھر کی عدالتوں میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق زیر التوا کیسز کی تعداد 3 ہزار 747 ہو گئی ہے۔ منشیات اسمگلنگ کے زیر التوا کیسز سے متعلق دستاویز کے مطابق تمام مقدمات سپریم کورٹ آف پاکستان،ہائی کورٹس اور سی این ایس کورٹس میں زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ میں 641 ، ہائی کورٹس میں 792 اور ملک بھر کی سی این ایس کورٹس میں 2 ہزار 314 منشیات سمگلنگ سے متعلق کیسز زیر التوا ہیں۔

    سب سے زیادہ کیسز پنجاب کی عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور منشیات اسمگلنگ کے زیر التوا کیسز سے متعلق دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز التوا کا شکار ہیں، جن کی تعداد 963 ہے۔ دستاویز کے مطابق منشیات اسمگلنگ سے متعلق پنجاب کی سی این ایس کورٹ میں 676 کیسز زیر التوا ہیں جب کہ سپریم کورٹ پنجاب رجسٹری میں 236 اور لاہور ہائی کورٹ میں 230 کیسز التوا کا شکار ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی عدالتیں زیر التوا کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے

    دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا کی عدالتوں میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق 935 کیسز زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں 181 اور ہائی کورٹ میں 77 کیسز زیر التوا ہیں۔ ان کے علاوہ صوبے کی سی این ایس کورٹس میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق 677 کیسز التوا کا شکار ہیں۔ اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ نارتھ کے 705 کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ سی این ایس کورٹس میں 285، سپریم کورٹ میں 155 اور ہائی کورٹ میں 265 کیسز زیر التوا ہیں۔

    دستاویز کے مطابق سندھ کی عدالتوں میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق 880 کیسز زیر التوا ہیں۔ اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ سندھ کے سپریم کورٹ میں 19 ،ہائی کورٹ میں 185 مقدمات التوا کا شکار ہیں جب کہ سندھ کی سی این ایس کورٹس میں 767 کیسز زیر التوا ہیں۔ اے این ایف بلوچستان ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے 264 کیسز عدالتوں میں زیر التوا۔ سپریم کورٹ میں 50 ، بلوچستان ہائی کورٹ میں 35 اور سی این ایس کورٹس میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق 179 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

  • کورونا کا خطرہ،امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں

    کورونا کا خطرہ،امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں

    کورونا کا خطرہ بڑھنے کے بعد امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں-

    باغی ٹی وی : اٹلی، جاپان، ملائیشیا، تائیوان اور بھارت کے بعد اب امریکہ نے چین سے آنے والےمسافروں کےحوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں امریکہ نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے-

    امریکی محکمہ صحت نے بیان دیا ہے کہ فضائی مسافروں کو روانگی سے دو دن پہلے کورونا ڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا، جن لوگوں کا پرواز سے 10 دن پہلے مثبت نتیجہ آئے گا وہ منفی ٹیسٹ کے نتائج کی بجائے کرونا سے صحت یاب ہونے کی دستاویزات فراہم کر سکتے ہیں۔

    امریکہ کے مطابق وہ صورتحال کی نگرانی کے ساتھ ضرورت کے مطابق اپنے رد عمل کو ایڈجسٹ کرے گا۔

    دوسری جانب چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول رہا ہے، بیجنگ کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کے قوانین کو ’سائنسی‘ بنیادوں پر لاگو کیا جانا چاہیے لیکن کچھ ممالک اور میڈیا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    جاپان میں گذشتہ سات دنوں کے دوران چین جا کر آنے والے تمام مسافروں کا کوویڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، جن لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اگر ان میں علامات ظاہر ہوں تو سات دن ، نہیں تو پانچ دن کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا، جبکہ چین آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد بھی محدود رہے گی۔

    بھارت میں چین اور چار دیگر ایشیائی ممالک سے سفر کرنے والے افراد کو پہنچنے سے پہلے منفی کوویڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اگر ان میں علامات یا ٹیسٹ مثبت آیا۔

  • چین میں کرونا  کی نئی لہر، این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش

    چین میں کرونا کی نئی لہر، این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش

    چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر، محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش کر دی

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کو قومی اور بین الاقوامی سفر کے لیے لازمی قرار دیا جائے،بڑے پیمانے پر لوگوں کے اجتماع سے گریز کیا جائے، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر چین سے آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی کرانے کی ایڈوائزری جاری کرے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت مریض کو قرنطینہ میں رکھا جائے، کورونا کے نئے ویرینٹ میں فالس نیگیٹیو نتائج کا امکان ہے، کورونا کی علامات والے اشخاص کو علیحدہ رکھا جائے اور پی سی آر کیا جائے، تصدیق شدہ مثبت کیسز کے حامل لوگوں کے سیرولوجی ٹیسٹ کیے جائیں کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لازمی فراہم کی جائے،آئسولیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے، کورونا منفی آنے کی صورت میں سینے کا ایکسرے کرکے نمونیا کا تشخیص کی جاسکتی ہے،

     چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں

    چین کے ایک صوبے کا یہ حال ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی

    چین میں نیا کورونا ویرئنٹ؛ جسکا پاکستان میں بھی خطرہ. حکام این سی او سی

    دوسری جانب حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا۔

  • سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    کورونا اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا

    صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر اخترملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے شرکت کی ،ہمسایہ ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر صوبہ میں ٹیسٹنگ اورکنٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر اختر ملک نے محکمہ صحت کو کورونا ویکسین کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت کی ،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چار ماہ میں صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 2193صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔ 1730ایف آئی آرز کا اندراج، نو کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انسپکشنز کے دوران نو ہزار پانچ سو 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔ این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔