Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے، تحریری فیصلہ

    الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے، تحریری فیصلہ

    الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے، تحریری فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے جب کہ الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، نئی ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور پولنگ ایک ہی دن ہوگی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات تا حکم ثانی ملتوی کر رہا ہے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں رواں ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے منگل (27 دسمبر )کے روز اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ کچھ دیر کے وقفے کے بعد الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سنادیا گیا تھا.
    جماعت اسلامی کا موقف
    سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے قیام کے 50 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے، اس کے بعد 2 سال سے اسلام آباد میں عوام کی نمائندگی نہیں۔ حسن جاوید کی دلیل پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اس کے باوجود ہائی کورٹ نے ہمارا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ جس پر حسن جاوید نے کہا کہ کمیشن کا فیصلہ اس نکتے پر کالعدم ہوا کہ حکومت کا مؤقف نہیں سنا گیا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ نے یونین کونسلز کی تعداد کا جائزہ لینےکابھی کہا۔ وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کااختیار محدود نہیں کیا، انتخابی عمل میں حکومت کی مداخلت نہیں ہوتی، اگر انتخابات سے ایک رات قبل نوٹی فکیشن آتا تو کیا پولنگ رک جاتی؟ پولنگ سے چند دن قبل انتخابات ملتوی کرنا عوام کی توہین ہوگی۔
    تحریک انصاف کا موقف
    تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کےنوٹی فکیشن کی مکمل حمایت کرتےہیں، یہ غلط فہمی ہے کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم ہوچکی ہے۔
    حکومتی موقف
    سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کی وجہ سے ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن بڑی تعداد میں شہریوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا، وفاقی ادارۂ شماریات نے اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کا بتایا ہے۔
    اشتر اوساف نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھی آبادی میں اضافے کا معاملہ دیکھنا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی آبادی میں اضافے کو تسلیم کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نئے قانون کے مطابق اسلام آباد میں ازسرنو حلقہ بندیاں کرے، یونین کونسلز میں اضافے کے بعد ووٹر لسٹوں کو ازسرنو تشکیل دینا ہو گا.

    بابر اعوان نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم پر ابھی تک صدر کے دستخط نہیں ہوئے، صدر مملکت 10 دن میں بل منظور یا پارلیمان کو واپس کرنے کے مجاز ہیں، یکم جنوری تک صدرکےپاس وقت ہے، بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہوگا۔

  • بھارت میں قائم غیرقانونی کال سینٹرز نے امریکی شہریوں سے 6,400 کروڑ لوٹ لیئے۔ ایف بی آئی

    بھارت میں قائم غیرقانونی کال سینٹرز نے امریکی شہریوں سے 6,400 کروڑ لوٹ لیئے۔ ایف بی آئی

    بھارت میں قائم غیرقانونی کال سینٹرز نے امریکیوں سے 6400 کروڑ لوٹ لیئے۔ ایف بی آئی کا دعوٰی

    امریکہ کی انٹیلیجنس ایجنسی ایف بی آئی نے دعوٰی کیا ہے کہ بھارت میں قائم غیر قانونی کال سینٹرز نے امریکی شہریوں سے تقریبا 6400 کروڑ لوٹ لیئے ہیں۔ ایف بی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق؛ صرف پچھلے دو سالوں میں امریکی شہریوں کو 3 بلین ڈالر (25,000 کروڑ روپے) سے زیادہ کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔  ایف بی آئی کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 11 مہینوں میں انٹرنیٹ یا کال سینٹرز سے متعلق تمام فراڈز میں امریکیوں کے کھوئے گئے کل پیسے کا تخمینہ 10.2 بلین ڈالر لگایا گیا ہے جوکہ  پچھلے سال کے 6.9 بلین ڈالر کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔


    بھارت کے معروف جریدے ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ہندوستان سے باہر کام کرنے والے فشنگ گینگوں کی جانب سے بوڑھے امریکی شہریوں کو ان کی زندگی کی بچت یعنی بچت کی گئی رقم دھوکہ دیہی کے ذریعے لوٹ لی گئی جبکہ  فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اب نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے میں سی بی آئی، انٹرپول اور دہلی کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ایک مستقل نمائندہ تعینات کیا ہے۔ اور  پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ان گروہوں کا پردہ فاش کرے جبکہ کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے ہندوستانی سرزمین سے کام کرنے والے سنڈیکیٹس کو منتقل کی گئی رقم کو منجمد کرے گی۔

    ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی سفارتخانے کے قانونی اتاشی اور ایف بی آئی کے جنوبی ایشیا کے سربراہ ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ متاثرین کے ذریعے ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر رپورٹ کردہ رومانس سے متعلق دھوکہ دہی جو 2021 میں کی گئی تقریبا 8,000 کروڑ روپے کے نقصانات کا تخمینہ ظاہر کرتی ہے۔ جبکہ  2022 کے آخری 11 ماہ جس میں ‘ٹیک سپورٹ’ جرائم کو شامل کریں تو دو سالوں میں 3 بلین ڈالر کے نقصانات بنتے ہیں۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ  ان فراڈ کا زیادہ تر شکار 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ ہیں۔

  • پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے گا،کمشنر انڈس واٹر کمیشن

    پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے گا،کمشنر انڈس واٹر کمیشن

    لاہور: پاک بھارت آبی تنازعہ کے معاملے پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمیشن نے اپنے خط میں پکل ڈل اور کیرو پاور پراجیکٹ کے متعلق اعتراضات پر جواب مانگا ہے، پکل ڈل ڈیم اور کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں ،ان پراجیکٹس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔

    کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پکل ڈل سےایک ہزار میگاواٹ اور کیرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگاواٹ ہےپاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصو بے سرفہرست ہوں گے، بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ واٹر ڈیٹا شئیرنگ کررہا ہے اور بھارت سے آئندہ میٹنگ مارچ سے پہلے متوقع ہے، بھارتی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گا۔

    انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ، امید ہے عالمی بینک بطور تھرڈ پارٹی ہمارے مؤقف کو تسلیم کرے گا۔

    شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

  • انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے فزکس کےپرچےمیں علی ظفرکا گانا لکھ دیا،گلوکار کا دلچسپ تبصرہ

    انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے فزکس کےپرچےمیں علی ظفرکا گانا لکھ دیا،گلوکار کا دلچسپ تبصرہ

    کراچی: انٹرمیڈیٹ کے طالبِ علم نے فزکس کے پرچے میں مشہور گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک استاد نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جوکہ ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے اور اس پر گلوکار علی ظفر نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

    گلوکار علی ظفر کو واٹس ایپ پر یہ وائرل ویڈیو موصول ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ٹوئٹر پر شئیر کی ویڈیو میں استاد بتا رہے ہیں کہ یہ گیارہویں جماعت کے طالبِ علم کا پرچہ ہے جس نے سوالات کے جوابات کے بجائے پرچے میں فضول باتیں اور علی ظفر کا گانا لکھ دیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں طالبِعلم نے علی ظفر کے گانوں کے اشعار سے پہلے استاد سے مشکل پیپر بنانے اور خود کا فزکس میں دل نہ لگنے کا رونا بھی رویا۔


    علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا جس میں بچے کو پڑھائی میں دل لگانے کی ہدایت کی۔

    گلوکار نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے، لیکن پھر پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں-

    ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

  • اپنی سستی سیاست کیلئے ملک کو نقصان پہنچا رہے۔ اسحاق ڈار

    اپنی سستی سیاست کیلئے ملک کو نقصان پہنچا رہے۔ اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کیا جائے ہم ہوں یا نہ ہوں یہ ضرور آگے جائے گا.

    پاکستان اسٹاک ایکچینج کی تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ کئی سال کا تعلق ہے، ملکی ترقی کے لیے پاکستان کا کاروباری طبقہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، ہم ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کی طرف توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایس ای سی پی پر توجہ نہیں دی گئی، وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھالی تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اسی ای سی پی پر توجہ دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 3ماہ سے ایک بات روز سنتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، یہ ماضی کا پاکستان نہیں، کیوں ڈیفالٹ کرجائے گا، لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں، لوگوں کو ڈرا کر رکھا ہے کوئی سونا تو کوئی ڈالر خرید رہا ہے، لوگوں کو اس ڈر سے نکالنا ہوگا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مجموعی قرضےجی ڈی پی کے 72 فیصد ہیں، کئی ممالک کے قرضے ان کی جی ڈی پی سے زیادہ ہیں وہ تو ڈیفالٹ نہیں کررہے، ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک نیچے چلا جاتا ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا خوبصورت مستقبل ہے، ہم ہوں یا نہ ہوں یہ ضرور آگے جائے گا، ہمیں پاکستان کو بھنور سے نکالنا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے. پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں، مشکل حالات ضرور ہیں، آگے جانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

    سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سستی سیاست کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، معیشت پرسیاست نہ کی جائے، ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے تعاون کیا جائے، معیشت پر سیاست نہ کی جائے، ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے تعاون کیا جائے۔

  • شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

    شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

    ملک میں شارٹ فال 4 ہزار 321 میگا واٹ تک پہنچ گیا،جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 500 ،13 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ پن بجلی سے 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ، نجی بجلی گھروں سے 5555میگاواٹ، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ، بگاس سے 42 میگاواٹ جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔

    علاوہ ازیں منگلا ڈیم کے 8 یونٹ بند ہونے سے پن بجلی کی پیداوار 1.8ملین یونٹ یومیہ تک محدود ہوگئی، ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی آچکی ہے ، منگلا پاور ہاؤس سے پیداوار 1000 میگاواٹ سے کم ہوکر 18لاکھ یونٹس یومیہ تک آگئی۔

    ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں خلیج کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ زیادہ ہے۔

  • کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز احمد قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ جاری ہے جس میں کھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم طبیعت ناسازی کے باعث فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو وائرل فلو ہے جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج کے کھیل میں حصہ نہیں لے رہے۔

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں جس وجہ سے سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    بابراعظم کے علاوہ آغا سلمان بھی فیلڈ پر موجود نہیں ہیں جس میں بابر کو گزشتہ روز سے فلو ہے اور سلمان آغا بھی بیمار ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے مزید کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے-

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان میں آل راؤنڈر عرافات منہاس (ملتان)، ٹاپ آرڈر بیٹر باسط علی (ڈیرہ مراد جمالی) اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد ذیشان (فیصل آباد) شامل ہیں۔

    کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

    اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ہم صرف حال کو ہی نہیں دیکھ رہے بلکہ ہماری نظر مستقبل پر بھی ہےاس لیے ہم نے ایج گروپ کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنے قومی اسٹارز کے ساتھ وقت گزار سکیں اور یہ سیکھ سکیں کہ ہائی پریشر میچز کیلئے خود کو کیسے تیار کرنا ہے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا تھا کہ یہ تین کھلاڑی فی الحال سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے البتہ یہ عمل ان کی کرکٹ سے متعلق آگاہی، سمجھ اور علم کو وسعت دے گا جو کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کیلئے ضروری ہے۔

    پی سی بی کے مطابق عرافات منہاس پاکستان جونیئر لیگ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ بہاولپور رائلز کے باسط علی لیگ کے بہترین بیٹرتھےباسط ہی کی ٹیم میں کھیلنے والے ذیشان جونیئر پریمیئر لیگ کے بہترین بولر قرار پائے تھے اور انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پر طنز،فہد مصطفیٰ نے دیا کرارا جواب

  • شدید سردی کے باعث سینکڑوں چمگادڑیں ہلاک

    شدید سردی کے باعث سینکڑوں چمگادڑیں ہلاک

    امریکا میں جاری ہولناک سردی اور برفباری کے بدترین طوفان سے ہیوسٹن میں سینکڑوں چمگادڑیں درخت سے نیچے گرکر فوری طور پر ہلاک ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :ہیوسٹن منجمد درجہ حرارت سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے سفر میں شدید تاخیر اور دیگر پریشانیاں ہو رہی ہیں، جسے بہت سے ماہرین موسمیات نے ٹیکساس کے ذریعے آنے والے موسم سرما کے طوفان کو ناقابل یقین حد تک نایاب قرار دیا ہے۔

    جنگلی حیات کے حکام کے مطابق درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی سے بالخصوص چمکادڑوں کو یکلخت سردی کا دورہ (ہائپوتھرمک شاک) پڑا ہے جس سے ان کی فوری اموات ہوئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہر میں چمکادڑوں کی سب سے بڑی کالونی کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

    جانوروں کو بچانے والے عملے کو ایک مشہور وو برج سے گزر کر ممالیوں تک پہنچنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ ممکن نہ رہا۔ اس پل کی خاص ساختوں پر چمکادڑیں رہتی ہیں جو سردی میں منجمند ہوچکا ہے اور اب وہ فٹ پاتھ پر گرتی جا رہی ہیں۔

    ہیوسٹن ہیومن سوسائٹی کی وائلڈ لائف ڈائریکٹر میری واروک نے ڈیلورس فینوک نیچر سینٹر کے عملے کے ارکان کی طرف سے کال موصول ہونے کے بعد پرلینڈ چمگادڑوں کو اٹھایا اور بحالی کے لیے لے گئے۔ وہ میکسیکن فری ٹیلڈ چمگادڑ ہیں، اسی قسم کے وو اسٹریٹ برج پر رہتے ہیں۔

    ہیومن وائلڈ لائف سوسائٹی کی سربراہ میری واروک نے سڑک پر فوم بچھایا ہے کہ وہ کسی طرح سخت فرش پر نہ گریں جبکہ 200 چمکادڑوں کو اپنے گھر لے جاچکی ہیں تاکہ انہیں بچایا جاسکے۔

    واروک نے کہا کہ وہ چمگادڑیں جو بہت صحت مند ہیں، ہم انہیں ایک دیوار میں رکھنے جا رہے ہیں جہاں وہ لٹک سکتے ہیں،” واروک نے کہاایک بار جب بدھ کو موسم گرم ہو جاتا ہے، تو ہم انہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ پانی کی کمی ہو گئی ہے یا کسی قسم کی چوٹ لگی ہے –

    واروک نے کہا، "جیسا کہ ہم چھانٹ رہے ہیں، جب ایک چمگادڑ پھڑپھڑانا اور اڑنا شروع کر دیتا ہے، تو کالونی کی طرح، وہ سب شروع ہو جاتے ہیں، لہذا ہمیں ان کی تلاش میں رہنا ہوگا۔ ہم نے آج اپنے گھر سے چند چمگادڑوں کا پیچھا کیا ہے۔

    آنے والے سرد دنوں میں مزید چمگادڑوں کے لیے جگہ بنانے کے لیے، کچھ بیمار پرلینڈ کے چمگادڑوں کو ویدر فورڈ، ٹیکساس میں واقع بیٹ ورلڈ، ایک پناہ گاہ میں لے جایا جائے گا۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں موجود ہزاروں چمکادڑیں یا تو کسی اور جگہ چلی جائیں گی ورنہ یہاں مرتی رہیں گی اور معلوم نہیں کہ کیا ہوگا۔

    انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر کوئی چمکادڑ گرکر زندہ ہو تو اسے جوتے کے ڈبے میں رکھ کر ہم تک پہنچادیں تو ہم انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا جائے گا

    پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا جائے گا

    پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات دینے کی ہدایت کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھاشاڈیم، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، نیلم جہلم منصوبے اور کے فور کراچی کے منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی صدارت میں ہواجس میں وزارت آبی وسائل سے متعلق سال 2019-20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا، چیئرمین نے کمیٹی اسٹاف کو ہدایات دیں کہ تمام منسٹریز کو خط لکھیں کہ ویری فیکیشن کے حوالے سے جو بھی آڈٹ آفیسر آپ سے لیفٹ رائٹ مانگناچاہتا ہے وہ پی اے سی اور وفاقی سیکرٹریز کو بتا دیں،ہم ایکشن لیں گے.

    جلاس میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے میں کنٹریکٹرز کو کام شروع ہونے سے پہلے ایڈوانس رقم دیئے جانے سے متعلق معاملہ زیر غور آیا، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو معاملے سے متعلق بریفنگ دی۔رکن کمیٹی وجیہہ قمر نے کہا کہ ابھی تعمیر شروع نہیں ہوئی زمین نہیں ہے اورپیسے ایڈوانس میں دے دیئے، ٹھیکیدار کون تھا کس کو نوازا گیا؟ سیکرٹری آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ ابھی تک زمین لی جارہی ہے رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ یہ ساڑھے چار ارب روپے کی پیمنٹ ہوئی، ایک روپیہ تو نہیں ہے، متعلقہ حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ92فیصد زمین حاصل کر لی گئی ہے، زمین کے حصول کے لئے18ارب ادا کر چکے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ انکوائری کریں اور ذمہ داروں کا تعین کریں۔ نور عالم خان نے واپڈا کے مختلف منصوبوں میں خلاف ضابطہ طور پر بھرتی ہونے والے افراد کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ 114لوگ ہیں، ان کو کس قانون کے تحت ہائیر کیا گیا، اس میں بے ضابطگیاں ہیں، ایک ٹیلی ویژن آرٹس بھی دو لاکھ روپے لے رہی ہیں، ان لوگوں کوفارغ کریں. اجلاس میں نئی گاج ڈیم منصوبے کے لئے کنٹریکٹر کی جانب سے جعلی بینک گارنٹی دیئے جانے سے متعلق معاملہ تحقیقات کے لئے نیب کے سپرد کردیا گیا۔ دوسری جانب سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کا اجلاس سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں1973کے آئین کے آرٹیکل 27میں فراہم کردہ ملازمت کے کوٹہ پر غور کیا گیا۔

  • گلوبل وارمنگ بڑھتی رہی توانٹارکٹیکا کےنصف سےزیادہ جاندارناپید ہوجائیں گے

    گلوبل وارمنگ بڑھتی رہی توانٹارکٹیکا کےنصف سےزیادہ جاندارناپید ہوجائیں گے

    کیلیفورنیا: ایک نئی تحقیق میںماہرین نے بتایا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ اپنی موجودہ رفتار سے بڑھتی رہی تو اس صدی کے آخر تک انٹارکٹیکا کے نصف سے زیادہ مقامی جاندار ناپید ہوجائیں گے۔

    باغی ٹی وی : جرنل پی ایل او ایس بائیولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر دنیا نے فاسل ایندھن سے خارج ہونے والی آلودگی پر قابو نہ پایا تو انٹارکٹیکا کے مقامی پودے اور جانوروں کی اقسام (بشمول پینگوئن) اس صدی کے آخر تک ممکنہ طور پر ختم ہوجائیں گی۔

    جنوب مغربی امریکہ کی آب و ہوا مسلسل گرم اور خشک،بوٹانیکل گارڈن تتلیوں کے لیےبہترین…

    تحقیق میں یہ بات واضح کی گئی کہ انٹارکٹیکا میں ماحول کے تحفظ کے لیے جاری کوششیں تیزی سے بدلتے برِ اعظم پر کارگر نہیں ہورہی ہیں محققین نے تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا کہ کم لاگت والے مزید لائحہ عمل کا اطلاق انٹارکٹیکا کے خطرے سےدوچار حیاتیاتی تنوع کو 84 فیصد تک محفوظ کر سکتا ہے۔

    تحقیق کی سربراہ مصنفہ جیسمین لی کے مطابق چونکہ انٹارکٹیکا میں بڑی تعداد میں لوگ نہیں آباد اس لیے اس خطے کا موسمیاتی تغیر میں کوئی خاص حصہ نہیں ہے لہٰذا اس برِ اعظم کو سب سے زیادہ خطرہ اس خطے کے باہر سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تغیر پر علاقائی سطح پر کی جانے والی ماحولیات کے تحفظ کی کوششوں کے ساتھ عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ انٹارکٹیکا میں جانداروں کو بقا کا بہترین موقع دیا جائے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ انٹارکٹیکا میں ختم ہوتی برف ایمپرر اور ایڈیل نسل کی پینگوئن کو خطرے سے دوچار کردے گی جو اپریل سے دسمبر تک برف پر انحصار کرتی ہیں۔

    ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی