Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارتی وزیراعظم مودی کے بھائی  بمعہ اہلخانہ کار حادثے میں زخمی

    بھارتی وزیراعظم مودی کے بھائی بمعہ اہلخانہ کار حادثے میں زخمی

    نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پرا ہلاد مودی بمعہ اہل خانہ کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : این ڈی ٹی وی کے مطابق حادثہ ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں پیش آیا ہے جس کے باعث ان کی گاڑی کا بھی کافی نقصان ہوا ہے پرا ہلاد مودی اور دیگر افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گاڑی میں مودی کے بھائی کے ساتھ اہلیہ، بیٹا، بہو اور پوتا بھی موجود تھے جو زخمی ہوئے ہیں۔

    موسم سرما کا بدترین طوفان،امریکامیں 55 جاپان میں17 ہلاکتیں،سعودی عرب میں بھی پہاڑ برف سے ڈھک گئے

    پراہلاد کی مرسیڈیز گاڑی باندی پورہ جاتے ہوئے تقریباً دو بجے دوپہر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت گاڑی کے ساتھ پروٹوکول بھی موجود تھا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے پراہلاد مودی کے پوتے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا ہے جب کہ دیگر افراد کو معمولی زخم آئے ہیں تاہم سب کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    کریملن کو’بڑا دھچکا دینےوالےوار‘کی ہدایت اصل میں امریکا کی روسی صدرپیوٹن کو قتل کرنےکی کوشش ہے،روسی…

  • صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے 15ارب روپے کے منصوبوں پرکام شروع

    صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے 15ارب روپے کے منصوبوں پرکام شروع

    صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے 15ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام شروع

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبے میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 26 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے 15 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا آج آغاز کیا۔وزیراعلیٰ آفس میں ہیلتھ پراجیکٹس کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے 26ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی ایک ریکارڈ ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سے سائبر نائف مشین فراہم کی جا رہی ہے۔سوا ارب سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں لینئر ایکسلریٹر مشین سے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں بھی کینسر کے مریضوں کیلئے لینئر ایکسلریٹر مشین نصب کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کارڈیالوجی ہسپتالوں میں جدید مشینری کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نیا کارڈیالوجی ہسپتال بنائیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آبادکو 5 ارب روپے سے مزید 200 بیڈز اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ دل کے مریضوں کیلئے گیما کیمرہ الیکٹرو فزیالوجی ایکوپمنٹ اور ٹرازٹ ٹائم فلومیٹر فراہم کی جا رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد کی توسیع کے لئے 385ملین روپے کی لاگت سے زمین حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی لاہور میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے دواخانہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں 50 کروڑ سے سی ٹی انجیو گرافی مشین اور گیما کیمرہ(تھیلیم سکین) نصب کی جا رہی ہے۔ سرگودھا میں 6ارب روپے کی لاگت سے چودھری انور علی چیمہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاولپور میں 700ملین روپے سے سی ٹی انجیوگرافی مشین اور گیما کیمرہ (تھیلیم سکین) کی فراہم کی جا رہی ہے۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں 5ارب روپے سے 200 بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈ بلاک فنکشنل کیا جا رہا ہے جبکہ گجرات میں چلڈرن ہسپتال کے لیے اراضی حاصل کرنے کیلئے500ملین مختص کئے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں 2ارب روپے سے جدید ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں 390ملین روپے سے میڈیسن سٹور تعمیر کیا رہا ہے۔گجرات ٹیچنگ ہسپتال میں ماڈرن آپریشن تھیٹرز10بیڈڈ آئی سی یو اور لانڈری بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گنگا رام ہسپتال لاہور کے پرانے بلاک کی 200 ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ یشن کی جائے گی۔گنگا رام ہسپتال سپروائزری سٹاف کے لئے رہائشی فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں 5 کروڑ 75 روپے کی لاگت سے بشیر احمد آڈیٹوریم بنایا گیا ہے جبکہ پنجاب تھیلیسیمیا پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے 346 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے 26 ارب کے فنڈز عوامی حکومت کا تحفہ ہے۔ 4 ماہ کے دوران شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تیز رفتاری سے کام کیا ہے۔

    بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    قصور کے بعد بچوں سے بد فعلی کے شہر قائد میں بڑھتے واقعات،ملزم کیا کام کرتا ہے؟

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں شب و روز مصروف صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی مشیر عامر سعید راں، ایم پی اے رانا شہباز احمد، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق صدر بینک آف پنجا ب ہمیش خان، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزڈاکٹر مسعود صادق، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد بن اسلم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد ڈاکٹر وحید، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ڈاکٹر عابد غوری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • اسلام آباد دھماکا، مشتبہ دہشتگرد کے پی سے اسلام آباد کیسے پہنچا؟تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد دھماکا، مشتبہ دہشتگرد کے پی سے اسلام آباد کیسے پہنچا؟تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد دھماکا، مشتبہ دہشتگرد کے پی سے دھماکے کے روز ہی بس سے اسلام آباد پہنچا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔اور کچھ ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں جو اس سے پہلے نہیں تھے

     

    ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشتگرد خیبرپختونخواسے دھماکے کے دن ہی بس سے اسلام آباد پہنچا، مشتبہ دہشتگرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل پر دیکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشتگردکی جیوفینسنگ کے ذریعے آئی ٹین میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مشتبہ دہشتگردکی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اس کا ثبوت نہ مل سکا۔

    مجھےکپتانی جانے کا کوئی خوف اورپریشر نہیں، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے:بابراعظم

    ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ دہشتگردبارودی مواد اورخودکش جیکٹ کےساتھ سفر کررہا تھا اور مشتبہ دہشتگرد کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے بتاناتھا کہ دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی کہ اسی دوران آئی ٹین فور میں پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تو گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

    پولیس حکام نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوئے۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

  • روس نے مذاکرات کی یوکرین کی شرائط مسترد کردیں

    روس نے مذاکرات کی یوکرین کی شرائط مسترد کردیں

    ماسکو: ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس نے ہمیشہ اپنی شرائط پر قدم اٹھائے ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس اپنے اہداف کا پابند ہے اور ماسکو دوسروں کی عائد کردہ شرائط پر کبھی مذاکرات شروع نہیں کرے گا۔ روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے یہ بیان مذاکرات کے تعلق سے یوکرینی وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کی مشروط پیشکش کے جواب میں دیا ہے۔

    یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

    یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے کہا ہے کہ ہر جنگ کا خاتمہ میدان جنگ میں حاصل ہونے والے نتائج سے قطع نظر میز پر انجام پانے والے مذاکرات پر ہوتا ہے۔یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں لیکن امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے پہلے روس کو بقول ان کے یوکرین کے خلاف جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے یہ بات روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے اس بیان کے جواب میں کہی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

    ایلون مسک امریکا کے صدر بنیں گے، روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کی نئے سال کے…

    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے یوکرینی ہم منصب کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ہماری تجاویز سے پہلے ہی واقف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ آگے بڑھنے کےلئے یوکرین کو اپنے علاقے غیر فوجی بنانا ہوں گے، نیو نازی انتہا پسندوں کو ختم کرنا ہوگا اور اپنی سرزمین سے روس کو لاحق خطرات کو ختم کرنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے ماسکو کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ جو چار علاقے روس کے ساتھ الحاق کرچکے ہیں ، انہیں روس کا حصہ تسلیم کرے ۔ انھوں نے جنگ یوکرین کی قابل قبول راہ حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین امن مذاکرات کو مسلسل مسترد کررہا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کی ایف ماسکو کی تجاویز کو نہیں مانتا ہے تو روسی فوج اس سلسلے میں فیصلہ کرے گی۔

  • قوم دہشتگردی  کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،صدر مملکت

    قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،صدر مملکت

    قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،صدر مملکت
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20 دسمبر کو بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا ہے، صدر مملکت نے سپاہی بابر ایوب اور لانس نائیک حلیم کے ورثاء سے ٹیلی فون پر بات کی ،صدر مملکت نے شہداء کو ان کی بہادری ، فرض شناسی اور قوم کیلئے قربانی پر خراج تحسین پیش کیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ، قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک اپنے مشن سے نہیں ہٹیں گے ،

    صدر مملکت نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، قوم کیلئے خدمات کو سراہا ،صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے ان احکامات کو برقرار رکھا ہے کہ چار بہنوں کو ان کے مرحوم والد کی وراثت میں ملنے والی جائیداد میں ان کا حصہ دینے کے بعد جائیداد کو کھلی نیلامی،فروخت اور اس سے حاصل ہونے والی رقم تمام بہن بھائیوں میں تقسیم کی جائے گی۔

    صدر مملکت نے یہ احکامات انفورسمنٹ آف ویمنز پراپرٹی رائٹس ایکٹ 2019 کے تحت دیئے ہیں، چار بہنوں نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت سے شکایت کی تھی کہ ان کے بھائیوں نے اپنے متوفی والد کی جائیداد میں اپنا وراثتی حق دینے سے انکار کردیا تھا اور درخواست کی تھی کہ ان کا متعلقہ حصہ انہیں دلایا جائے۔صدر مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کے احکامات کو برقرار رکھا، صدر نے 4 بہنوں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلہ میں کہا کہ وراثتی جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم تمام بہن بھائیوں میں حصے کے مطابق تقسیم کی جائے۔ چار بہنوں نے بھائیوں کی جانب سے وراثتی حق نہ دینے پر انسدادِ ہراسیت محتسب کو شکایت کی تھی۔صدر مملکت نے نشاندہی کی کہ متوفی کے قانونی ورثاء نے رضامندی کے ساتھ ایک بیان پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت کمیشن کے ذریعے جائیدادکی جانچ کے بعد ہر حصہ دار کو شرعی حصہ دیا جانا تھا، صدر مملکت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ صرف ایک فریق کی خواہش پر اس طرح کے تصفیے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، بھائی نے محتسب کے سامنے اپنی رضامندی سے مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق سگی بہنوں شبانہ حنیف، نبیل الفت، ریحانہ ذوالفقار اور نائلہ نعیم (شکایت کنندگان) نے انسدادِ ہراسیت محتسب کو شکایت درج کرائی تھی، والد نے ورثے میں راولپنڈی میں تین منزلہ مکان چھوڑا تھا، خواتین کے چار بھائیوں نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا تھا، ایک بھائی نے محتسب کے سامنے دعویٰ کیا کہ شکایت کنندگان اپنا حصہ وصول کرچکی اور بعد میں محتسب کو شکایت درج کرائی،فریقین نے محتسب کے سامنے اتفاق کیا کہ جائیداد متعلقہ حصوں کے مطابق تقسیم کی جائے، جائیداد قابل تقسیم نہ ہو تو فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بہن بھائیوں میں تقسیم کر دی جائے۔ تصفیہ کے بعد بھائی تنویر سرفراز خان نے دعویٰ کیا کہ بہنیں پہلے ہی اپنا حصہ لے چکی اور یہ کہ تصفیہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ محتسب نے بھائی کے دعوے کو مسترد کیا اور قواعد و ضوابط کے مطابق فروخت کیلئے ایک کمیشن مقرر کرنے کا حکم دیا۔ تنویر سرفراز خان نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کی جسے صدر نے مذکورہ بنیادوں پر مسترد کردیا

  • سوات  پریس کلب انتخابات2023،  نئی منتخب کابینہ کا اعلان

    سوات پریس کلب انتخابات2023، نئی منتخب کابینہ کا اعلان

    سوات پریس کلب انتخابات2023، الیکشن کمیٹی نے نئی منتخب کابینہ کا اعلان کردیا،

    الیکشن کمیٹی سوات پریس کلب نے اس حوالے سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نئی کابینہ کانوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس میں آزاد صحافی پینل کے تمام امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، الیکشن کمیٹی کے مطابق الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کے لئے 25اور26دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال، اعتراضات، واپسی اور حتمی فہرست جاری کرنے کے لئے 27دسمبر اور پولنگ کے لئے28دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم کاغذات نامزدگی کے مقررہ وقت تک صرف ایک ہی پینل(آزاد صحافی پینل) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور اس پینل کے مقابلے میں دوسرے پینل کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے، جانچ پڑتال اور اعتراضات سامنے نہ آنے کے بعد آزاد صحافی پینل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں،

    سوات پریس کلب کیلئے صدر شیرین زادہ (ہم نیوز)،نائب صدر عصمت علی اخون (روزنامہ شہباز)، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان (مشرق ٹی وی)، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبید فضل (92نیوز)، جائنٹ سیکرٹری شوکت علی (پی ٹی وی نیوز)اور فنانس سیکرٹری ناصر عالم (روزنامہ اوصاف) منتخب ہوگئے، اسی طرح سوات یونین آف جرنلسٹس کے لئے صدر حضرت علی باچہ (روزنامہ ایکسپریس)، نائب صدر محمد شفیع اللہ (فرنٹئیر پوسٹ)، جنرل سیکرٹری سلیم اطہر (دنیا نیوز)، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد زبیر خان (جیو نیوز)، جائنٹ سیکرٹری عمر فاروق (روزنامہ شمال) اور فنانس سیکرٹری افتخار علی (روزنامہ آزادی)منتخب ہوئے ہیں جبکہ گورننگ باڈی کے لئے فضل رحیم خان (ابزرور،روزنامہ میدان)، غفور خان عادل (اے ٹی وی)، فضل خالق خان (روزنامہ نوائے وقت)، خورشید علی (ابتک نیو ز) اور محمد حیات چمن (سیون نیوز) بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

  • کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    کراچی :کراچی نیشنل بینک ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں اور اسے 273 رنز کا خسارہ ہے۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کانوے نے 82 رنز بنائے ہیں۔

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے 438 کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیےپاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی گئی۔

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

    دوسرے روز پاکستان نے 4 وکٹیں گنوائیں، کپتان بابر اعظم دن کے آغاز پر 161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ نعمان علی 7 ، محمدوسیم 2 اور میر حمزہ 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا، پہلے روز کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے، اور ساتھ ہی ایک دن میں 3 ریکارڈز اپنے نام کرڈالے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

    بابراعظم نے سب سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد انہوں نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔کپتان کا تیسرا اعزاز یہ تھا کہ وہ اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

    اس کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 7، امام نے 24، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوائیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کوجوڑیں گے،بلاول

    ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کوجوڑیں گے،بلاول

    ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کوجوڑیں گے،بلاول
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بی بی شہید کو آپ سے چھینے ہوئے 15 سال گزر چکے ہیں گڑھی خدا بخش میں 15سال بعد بھی عوام کا سمندر ہے،آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے جیالے یہاں جمع ہیں،

    گڑھی خدا بخش میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ15سال بعد بھی عوام ، سیاسی کارکن اور جیالے بی بی شہید کو نہیں بھولے، شہید بے نظیر بھٹو کو کس گناہ میں شہید کیا گیا، کیا بی بی شہید کا گناہ یہ تھا کہ وہ محب وطن تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عالمی لیڈر تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پوری مسلم دنیا کا فخر تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دلیر خاتون تھیں، محترمہ نے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کو ایک دن کیلئے بھی لاوارث نہیں چھوڑا، بی بی شہید معاشی انصاف چاہتی تھیں، کچھ لوگ تقسیم کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں، شہید بی بی پاکستان کو اکیلا نہیں دیکھنا چاہتی تھیں، شہید بی بی امریکا جاتی تھیں پارلیمنٹ جلسہ کی صورت میں ان کی تقریر سنتی تھی، شہید بینظیر بھٹو سے ہاتھ ملانے کیلئے ہیلری کلنٹن قطار میں انتظار کرتی تھیں،شہید بینظیر بھٹو مسلم دنیا میں جاتی تھیں تو سب بیٹی جیسی عزت دیتے تھے، شہید بی بی مزدوروں اور کسانوں کی اصل نمائندہ تھیں، آمریت بندوق کی طاقت سے آپ کی آزادی چھینتی ہے دہشتگرد خوف پھیلا کر آپ کے حقوق سلب کرتے ہیں، شہید بینظیر بھٹو جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں،شہید بے نظیر بھٹو تقسیم نہیں یکجہتی کی سیاست میں یقین رکھتی تھیں،شہید بینظیر بھٹو جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست میں یقین رکھتی تھیں ہم پر فرض ہے کہ شہید بی بی کے نظریہ کے مطابق چلیں، شہید بی بی کہتی تھیں دہشتگردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کو ہم جوڑیں گے، یکجہتی کے ساتھ سیاست کریں گے،کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، لوگوں کو لڑوائیں گے نہیں، یکجہتی کیساتھ شہیدکے نامکمل مشن کو مکمل کرینگے، ہم نے کوشش کی ہے شہید بینظیر کے مشن کو آگے لیکر جائیں،آمریت کو شکست دے کر جمہوریت کو بحال کیا،ہمیں مل کر محنت کرنا ہو گی،ہم نےصوبوں کو ان کا حق دیا، جمہوریت بحال کی،سلیکٹڈ ہمارے آئینی حقوق کے خلاف سازشیں کر رہا تھا،اس شخص نے تباہی پھیلائی جس کیخلاف ہم نے آئینی ہتھیار استعمال کیا، ہم نے اس کیخلاف پرامن احتجاج کیا اور دودھ سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینکا، ہم نے اسے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا،پہلی بار تاریخ میں پارلیمان نے وزیراعظم کو گھر بھیجا،یہ آصف زرداری کا کریڈٹ بائیڈن کو دینا چاہ رہے ہیں، آپ کو امریکی صدر نے نہیں ،پیپلز پارٹی کے جیالوں نے نکا لا، وائٹ ہاوس کی نہیں بلاول ہاوس کی سازش نے آپ کو گھر بھیجا ہے،ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے ملک کو مشکل سے نکالا،ہم نے ماضی میں خدمت کی اور آج بھی کر رہے ہیں، ہم روٹی، کپڑا اور مکان کو اپنا بنیادی نعرہ سمجھ کر چلتے ہیں، ہم نے سندھ بھر میں مفت علاج کیلئے اسپتال بنائے ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، میٹرو کا ملک میں فیشن بن گیا، سارے پیسے ایک ہی سڑک پر لگا دیئے جاتے رہے،ہم بڑے بڑے پُل تو نہیں بناتے، ماڈرن بسیں انہیں سڑکوں پر چلاتے ہیں، بہت کچھ حاصل کر چکے ہیں مگر اب بھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، ملک مشکل میں ہے تو اسے صرف پیپلز پارٹی کے جیالے بچا سکتے ہیں، ماضی میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کو بھی پیپلز پارٹی نے شکست دی،ہم نے پچھلے سال جمہوریت کی بحالی اور معاشی انصاف کی تحریک شروع کی تھی،سلیکٹڈ تو کٹھ پتلی تھا، سازش ہمارے آئین کے خلاف تھی دنیا میں پاکستان کو اکیلا کرنے کی سازش کو ہم نے ناکام بنایا،سازشی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور اور عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتے تھے، سلیکٹڈ کی ناکامیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں اکیلا ہوتا جا رہا تھا، اس حالت میں ہم کشمیر کا دفاع نہیں کر سکتے تھے،ہم شہادتیں قبول کر کے اس دہشتگردی کا مقابلہ کرتے رہے ہمارے فوجی جوانوں نے شہادتیں قبول کر کے دہشتگردوں کو شکست دی،ان میں ہمت نہیں رہی تھی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھیں،اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ نے ان کا مقابلہ کر کے شہادت قبول کی،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کس نے اس سلیکٹڈ کو یہ اجازت دی کہ انتہا پسندوں سے مذاکرات کریں، عمران کو کس نے کہا کہ عوام سے پوچھے بغیر دہشتگردوں سے مذاکرات کریں،دہشتگردوں کو کس نے پاکستان کی جیل سے نکالا ،دہشتگردی آج ایک بارپھر سر اٹھا رہی ہے، کس نے اجازت دی،وہ ہتھیار نہ ڈالیں اور ہم ان دہشتگردوں کی مہمان نوازی کریں، ایک نالائق سلیکٹڈ کرکٹر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، ہمیں ایک بار پھر ایک ہو کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا،عمران کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو پہلی بار ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معاشی طور پر بہت بڑے سانحہ کو روکا گیا، سیلاب ہمارے لئے قیامت سے پہلے قیامت تھا، مون سون شروع ہوا تو مہینوں چلتا رہا، رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا، جی ڈی پی کا 10 فیصد اسی پانی کے ساتھ بہہ گیا، اپنے مخالف سے کہتے ہیں پہلے انسان بنے اور پھر سیاستدان ایک طرف سلیکٹڈ کی ضد اور انا ، دوسری طرف عوام سیلاب کے اثرات بھگت رہے ہیں،نقصانات کے ازالے میں وقت لگے گا، جلدی نہیں کر سکتے، ڈونرز کانفرنس کے انعقاد پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے شکر گزار ہیں،

    عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

    میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

  • عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے  ،چودھری شجاعت

    عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ،چودھری شجاعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے ،

    چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ،ہم سب پاکستان کیلیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے ،اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی ،ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا ، اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا ،کیا انتخابات مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں پاکستان کی بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی اگر ہم نہیں سمجھے تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو کہا ہے کہ اپنی نہیں پاکستان کی بات کی جائے اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا ،بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں وہ طاقتیں خطہ میں بھارت کی بالادستی چاہتی ہیں عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    ہ مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

     وزیراعلیٰ نے ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دینگے

    واضح رہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں، ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، چودھری شجاعت پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ پرویز الہیٰ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب کا سیاسی محاذ گرم ہے، چوھدری شجاعت کی جانب سے اسمبلیوں میں واپس آنے کی دعوت دینا ، شاید پرویز الہیٰ کو ق لیگ میں ہی رہنے اور پاس بلانے کا اشارہ ہے، دیکھیں لاہور کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟

  • گوادر میں حالات پھرکشیدہ ہوگئے

    گوادر میں حالات پھرکشیدہ ہوگئے

    گوادر: بلوچستان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے دھرنے اور مظاہرے نے مشتعل ہجوم کی شکل اختیار کرلی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حق دو تحریک کے مظاہرین نے گوادر میں ڈی آئی جی آفس پر پیٹرول بم پھینکے اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور گوادر میں امن و امان بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کردار نبھایا جائے گا۔گوادر میں انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں۔بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر میں پولیس آپریشن کا مقصد امن و امان بحال کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور ان کے خلاف اپنے آپریشن میں مظاہرین کے ٹینٹ اکھاڑ کے پھینک دیئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس آپریشن کے بعد پورے شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔