Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ویرات کوہلی کا فٹبال اسٹاررونالڈو کو شاندار خراج تحسین

    ویرات کوہلی کا فٹبال اسٹاررونالڈو کو شاندار خراج تحسین

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں گزشتہ دنوں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی میچ کے بعد پرتگال کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو میچ ختم ہوتےہی روتے ہوئے گراؤنڈ سے روانہ ہوئے-

    قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

    رونالڈو کی رونے کی ویڈیو نے جہاں دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا وہیں ویرات کوہلی نے بھی پیغام جاری کیا ہے-

    گزشتہ روز ویرات کوہلی نےانسٹاگرام پر رونالڈو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جاری پیغام میں لکھا کہ کوئی ٹرافی یا ٹائٹل آپ سے وہ کچھ نہیں چھین سکتا جو آپ نے اس کھیل اور دنیا بھر میں موجود مداحوں کے لیے کیا ہے-


    انہوں نے لکھا کہ کوئی ٹائٹل اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتا کہ آپ نے لوگوں پر کیا اثر ڈالا ہے ، جو ہم سب لوگ آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر محسوس کرتے ہیں، یہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے، یہ ایک ایسے شخص کے لیے نعمت ہے جو ہر بار اپنے دل سے کھیلتا ہے ،یہ محنت اور لگن کی اعلیٰ مثال ہے جو ہر کھلاڑی کے لیے مثالی نمونہ ہے۔

    اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی

    ویرات کوہلی نے رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میرے لیے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رونالڈو نے ورلڈکپ کا سفر ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کیا تھاکہ پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا، خوش قسمتی سے میں نے پرتگال سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں بہت سے ٹائٹل جیتے لیکن اپنے ملک کے لیے ورلڈکپ جیتنا میرا سب سے بڑا خواب تھا-

  • پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کیلئے تھانے پر دھاوا بول دیا

    پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کیلئے تھانے پر دھاوا بول دیا

    پشاور کے نواحی علاقے ’خزانہ‘ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کیلئے تھانے پر دھاوا بول دیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کیا تو ایم پی اے انہیں چھڑوانے تھانے پہنچ گئے، ملزم تھانہ فقیر آباد پولیس کو جون 2022 سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو رہا نہ کرنے پر ایم پی اے آصف خان کے ساتھ پولیس کی تکرار ہوئی، پی ٹی آئی کارکنان ملزم کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ لے کر تھانے کے سامنے جمع ہوگئے،علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی-

    پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلا کر چارسدہ روڈ بند کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر کا گوادر کا دورہ ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    بعد ازاں ایم پی اے آصف خان اور ایس ایچ او خزانہ کے مابین تلخ کلامی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپشنز نے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا اور ایس پی رورل کو تین دن میں معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔

  • ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،نورعالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،نورعالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت پر برس پڑے۔

    باغی ٹی وی : اپنے خطاب میں نور عالم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون ٹائم ختم ہوگیا، وزیرخزانہ کیوں نہیں بتاتے کہ تیل، چینی، آٹا کیوں مہنگا ہورہا ہے؟-

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم نے مزید کہا کہ بطور چیئرمین پی اے سی انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب ) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو کرپشن کے کئی کیسز بھیجے لیکن کسی پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، بتایا جائے کہ کیا پس پردہ کوئی بات کر رہے ہیں؟ کیا آپ لوگ ملے ہوئے ہیں؟-

    نور عالم خان نے سوال کہا کہ کیا حکومت اداروں کو گالیاں دینے والوں سے ملی ہوئی ہے، اداروں کو گالیاں دینے والوں سے حکومت کا کوئی مک مکا تو نہیں ہوگیا حکومت بتائے فوج اور عدلیہ کے خلاف بولنے والوں کے خلاف کیا ایکشن لیا، اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو میں عدالتوں میں جاؤں گا۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے ہیں تو حکومت وہ معاہدے ایوان میں پیش کرے۔

    پی سی بی کا ایک اور اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

  • بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

    بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

    ایک منجمد جھیل میں گر کر ہلاک ہونے والےبچوں کی خبر نے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا اور انہوں نے بمشکل خود کو رونے سے روکا۔

    باغی ٹی وی : برمنگھم اور گرد و نواح میں سردی کی شدید لہرجاری ہےدرجہ حرارت کئی روز سےنقطہ انجماد سے اوپر نہیں آیا، برمنگھم کے نواحی علاقے سوہلی ہُل میں واقع جھیل شدید سرد موسم کے باعث جم گئی تھی اور اس کے اوپر کھیلنے والے 3 بچے یخ بستہ پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک 6 سالہ بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

    برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان جوانا گوسلنگ نے اس حادثے کی خبر پڑھی تو وہ شدید جذباتی ہوگئیں اور خبر پڑھتے پڑھتے رک کر اپنی حالت کو بہتر کیا۔

    خبر کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ بہت افسوسناک خبر ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں ہم نے سنا ہے کہ 8، 10 اور 11 سال کے 3 بچے ہلاک ہوگئے ہیں اتنا پڑھنے کے بعد انہیں خود کو پرسکون کرنے کے لیے رکنا پڑا اور بظاہر ایسا لگا کہ وہ رونے والی ہیں، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘میں معذرت کرتی ہوں یہ واقعی بہت افسوسناک خبر ہے-

    قبل ازیں پولیس نے کہا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ 6 سے زائد بچے برف سے جمی جھیل کے اوپر کھیل رہے تھےکہ برف کی اوپری تہہ ٹوٹنے سے جھیل کے یخ بستہ پانی میں جاگرے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

    فیفا ورلڈ کپ:ماہرین نے ’کیمل فلو‘ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    پولیس نے بتایا تھا کہ جھیل سے 3 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی عمریں 8 سے 11 سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جھیل میں مزید بچوں کے ہونے کا خدشہ ہے اس لیے تلاش کا کام جاری ہے۔

    خیال رہےکہ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں سرد موسم، دھند اور برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے گلوسٹر شائر میں سڑک پر جمع ہونے والی برف کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، لندن کا ٹریفلگر اسکوائر فاؤنٹین بھی جم گیا انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز کے متعدد علاقوں میں برف باری اور سرد ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرگیا ہے۔

    لندن میں کل صبح ہونے والی برف باری کے بعد پارہ منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں آج رات پارہ منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔زمینی اور فضائی سفر میں مشکلات کا سامنا ہے، ہیتھرو سمیت مختلف ائیرپورٹس پر پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، مختلف ہائی ویز پر ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، ڈرائیورزبرف میں پھنسی گاڑیاں وہیں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

  • قومی اسمبلی میں خواتین وزرا سے تلخ کلامی،مولانا عبدالاکبر چترالی نے معافی مانگ لی

    قومی اسمبلی میں خواتین وزرا سے تلخ کلامی،مولانا عبدالاکبر چترالی نے معافی مانگ لی

    جماعت اسلامی کے رہنما و چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی :قومی اسمبلی میں عبدالاکبر چترالی کی شازیہ مری اور مریم اورنگزیب کے درمیان تلخی اس وقت ہوئی جب جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ میں حنا ربانی کھر کے موجودہ حالات میں افغانستان جانے کو مناسب نہیں سمجھتا۔

    ای کامرس پر و کے مالک حامد محمود عالمی ٹاپ 10 سی ای اوز میں شامل۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اکبر چترالی کا کہنا تھاکہ پچھلے دنوں افغانستان میں ہمارے قونصل خانے پر دہشت گرد حملہ کیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر افغانستان سے حملے ہورہے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان ایک وفد بھیجا جائے اور ان سے پوچھا جائے کیوں فائرنگ کی جاتی ہے؟ وہ کون لوگ ہیں جو یہ تفریق بڑھانا چاہتے ہیں، افغانستان اور پاکستان دو برادر ملک ہیں حنا ربانی کھر کو بھیجا گیا جس کا اچھا اثر نہیں ہوا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور علما کے وفد کو افغانستان ایک ساتھ جانا چاہیے تھا۔

    اس دوران مولانا عبدالاکبر چترالی کی خواتین وزرا شازیہ مری، شیری رحمان اور مریم اورنگزیب سے شدید جھڑپ ہوئی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    مسافرٹرین کی نئی کوچز کو قومی اثاثہ سمجھ کر استعمال کریں،خواجہ سعد رفیق

    اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ حنا ربانی کھر ہماری وزیر مملکت ہیں، افغانستان جا کر بات چیت کی اور پوری قوم کی نمائندگی کی عبدالاکبر چترالی نے ایسا کیوں کہا کہ وہ خاتون ہیں ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

    وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے بیان پربرس پڑیں اور کہا کہ یہ تنگ نظری کی سوچ ہے کہ ایک عورت نے افغانستان کا دورہ کیا اور چمن واقعہ ہوگیا۔

    شازیہ مری نے مولانا عبدالاکبر چترالی سے اپنے الفاظ واپس لے لیے اور اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا بعدازاں پی پی پی کی خواتین ارکان نے مولانا چترالی کے ریمارکس پر احتجاج کیا اس پر مولانا عبدلاکبر چترانی نے جواب دیا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے۔

    بعد ازاں عبدالاکبر چترالی نے اپنے الفاظ واپس لے لیے اور اپنےالفاظ پرمعافی بھی مانگی سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا عبدالاکبر چترالی سے الفاظ واپس کرادیئے۔

    تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

  • پی سی بی  کا ایک اور  اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

    پی سی بی کا ایک اور اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کر ادیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی طرز پر ڈائریکٹر آف کرکٹ لانا چاہتا ہے، پی سی بی نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیا ہوا ہے، ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں 23 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔

    اسپورٹس سائیکالوجسٹ، لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کرکٹ سپورٹ اور پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے۔

    ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم

  • ای کامرس پر و کے مالک حامد محمود عالمی ٹاپ 10 سی ای اوز میں شامل۔

    ای کامرس پر و کے مالک حامد محمود عالمی ٹاپ 10 سی ای اوز میں شامل۔

    پاکستان کے لیئے خوشی کی خبر۔ پاکستان سے حامد محمود عالمی ٹاپ 10 سی ای اوز میں شامل۔

    باغی ٹی وی : ورلڈ سی او رینکنگ پلس میڈیا گروپ کی ملکیت ایوارڈ ہیں جو ہر سال کے آخر میں منعقد کئے جاتے ہیں اور دنیا بھر سے سی ای اوز اس میں شرکت کرتے ہیں۔ اس دفعہ بھی دنیا بھر سے 500 سی ای اوز نے ان ایوارڈز میں حصہ لیا جس میں حامد محمود دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آئے۔

    پی آئی اے کو اسکردو، گلگت،چترال اور ہنزہ کیلئے ڈسکاؤنٹ پیکیج بنانے کی ہدایت کی


    حامد محمود عالمی سطح پر مانے جانے والی ڈیجیٹل ایجنسیز سافٹ ویئر پرو، ای کام ڈویلیپمنٹ، ETTVI.COM اور ای کامرس پر و کے مالک ہیں۔ جو پوری دنیا میں ای کامرس کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیئے پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

    اپنی شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ان تمام پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میری کوشش ہو گی میں پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کو مستحکم کرنے کے لیئے اپنا کردار کروں اور عالمی فورمز پر پاکستان کے مسائل اور یہاں کے باہنر نوجوانوں کی آواز بن سکوں۔

    پاکستان برج فیڈریشن بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میزبانی کو تیار، چیمپئن شپ کے معاہدے…

  • ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی کا روزانہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ

    ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی کا روزانہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے معاملے پر روزانہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے مقتول کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی فہرست مرتب کر نے کا فیصلہ کیا ہے-

    ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات


    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس سی پی او ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے دفتر میں ہوا ایس پی صدر کو فوری طور پر ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی ارشد شریف کیس پر روزانہ میٹنگ کرے گی اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

    قبل ازیں 8 دسمبر کو سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی میں 5ممبران ہیں اور ان کیساتھ سپورٹنگ ٹیم ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ سپورٹنگ ٹیم کو متعلقہ فنڈز بھی فراہم کئے جائیں، اس ٹیم کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کی جائے گی-

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا تھا کہ اس کیس میں ہم انٹر پول سے بھی رابطہ کرینگے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی کو کوئی انتظامی ایشوز نہیں آئیں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹیم ارشد شریف کی والدہ سمیت تمام متعلقہ افراد جو اندرون اور بیرون ملک ہیں ،کے بیان ریکارڈ کریگی۔تفتیش ہر رخ سے کی جائے گی۔ اس کیس میں اہم پہلو کینین پولیس کا ہے ،ان کی وزارت خارجہ کے ساتھ بھی رابطہ کریں گے۔

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نےریمارکس دیتے ہوئے کہا تھ کہ ہم اس کیس کی شفاف تحقیقات چاہتےہیں سہولت کارکا کردار ادا کریں گے،اس کیس کے لئے ہم موجود ہیں۔اگر کینیا جانے کے لئے فنڈز جاری نہ ہوئے تو ہم حکومت سے بات کریN گے-

    ارشد شریف قتل کیس،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں سہولت کارکا کردارادا کرینگے،چیف جسٹس

  • پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے انتقال کر گئے

    پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید کی لاش ایک گیسٹ ہاؤس میں پائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری سعید گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے ان کی میت پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد، چوہدری محمد سعید اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


    پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے چوہدری محمد سعید کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا تعزیتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے پیغام میں کہا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید اقبال کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا-


    پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ چوہدری محمد سعید اقبال مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کے لیے خدمات طویل ہیں-

  • جدید فارسی شاعری کے منفرد نام احمد شاملو کا یوم پیدائش

    جدید فارسی شاعری کے منفرد نام احمد شاملو کا یوم پیدائش

    احمد شاملو جدید فارسی شاعری کا منفرد نام ،ان کا قلمی نام ”بامدار“ تھا۔ 12 دسمبر 1925 میں تہران میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کی پیدائش کابل / افغانستان میں ہوئی تھی۔ شاملو کا تعلق فوجی خاندان سے ہے۔ شاملو شاعر ہونے کے علاوہ قاموس دان، صحافی اور سیاسی کارکن بھی تھے۔ وہ کچھ عرصے نیو جرسی / امریکا میں بھی مقیم رہے۔

    وہ ایک عرصے تک پروفیسر اور مدیر بھی رہے۔ ان کی نظموں کے تراجم لٹریری رویو اور لٹریچر ایسٹ اینڈ ویسٹ میں چھپ چکے ہیں۔ ان کی بارہ/12 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی اہم کتابوں میں ،”آہنگ ھائی فراموش شدہ“، ”زن پشت در مقری“، ”ھوائی تازہ“ اور ”قطغامہ“ شامل ہیں۔ شاملو کی تحریروں پر حافظ، خیام، نیما، بیاگی، رلکے،مایاوسکی،آرگن،لانگسٹن ہیوز اور لورکا کے گہرے اثرات ہیں۔

    انھوں نے تین/3 شادیاں کیں۔ وہ ایران کی کمیونسٹ پارٹی کے سرگرم رکن رہے اور شاملو ایک سال سے زائد پابند سلاسل بھی رہے۔ زیباطیس / شوگر کے سبب ان کے دائیں پاوں کی جراحت ہوئی۔ اتوار 23 جولائی2000 میں انتقال ہوا۔ اور ”خراج“ /ایران میں پیوند زمین ہوئے۔