Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کوئٹہ اور تربت کا دورہ:یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کوئٹہ اور تربت کا دورہ:یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کوئٹہ اور تربت کا دورہ:یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر دوروزہ دورے پر بلوچستان پہنچے ہیں ، اس سلسلے میں آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نےکوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں آرمی چیف کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

     

     

    دورہ بلوچستان کے دوران آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا اور نوجوان افسران اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی اور انہیں مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز کرنے کی تاکید کی

    دورے کے دوسرے روزآرمی چیف نے تربت کا دورہ کیا۔ آئی جی ایف سی جنوبی بلوچستان نے آرمی چیف کو جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ پائیدار امن اور خوشحالی کے نتیجے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

    قبل ازیں آرمی چیف کوئٹہ پہنچنےتو کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔

  • پاکستان امن کا گہوارہ ہے،سکھوں کو کوئی پریشانی نہیں: پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی

    پاکستان امن کا گہوارہ ہے،سکھوں کو کوئی پریشانی نہیں: پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی

    لاہور:پاکستان امن کا گہوارہ ہے،سکھوں کو کوئی پریشانی نہیں: پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارتی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا ، پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا کہنا ہےکہ پاکستان نے ہمیشہ بڑی عزت دی بھارت جان بوجھ کر معاملات کو خراب کرنا چاہتا ہے ،

     

     

    پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اس موقع پر بھارتی حکومت کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہ کہ سکھ مسلم بھائی چارے کے دشمن آر ایس ایس مودی میڈیا کی جانب سے دونوں مزاہب کی دوستی میں رخنہ ڈالنے کی ایک اور سازش پکڑی گئی

    پاکستان سے افغانستان میں ڈالر، گندم اور یوریا کھاد اسمگل کرنےکا انکشاف

    پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ مغلیہ دور میں سکھ شہید بھائی تارو سنگھ کی نولکھا لوہا مارکیٹ میں موجود سمادھی کو بھی نہ بخشا ، ہندوحکومت نے پراپیگنڈہ کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ، ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے سکھوں کے اس مذہبی استھان کی جگہ عبادت گاہ تعمیر کی جھوٹی خبر چلادی

    بنگلادیش کیخلاف کوہلی کی سنچری، رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارتی حکومت کی اس گھٹیا حرکت کا پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا

    پاکستان ہمارے گوروں کی سرزمین ہے اور ہم یہاں مکمل مذہبی و سماجی آزادی کے ساتھ رہتے ہیں حکومت پاکستان اقلیت دوست ہے ہماری عبادت گاہیں گوردوارے سب آذاد اور محفوظ ہیں کرتار پور کوریڈور سے پریشان ہندوستانی اقلیت دشمن سرکار پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ بند کرے، ان رہنماوں کا کہنا تھاکہ مودی حکومت کویہ معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقامات ہیں اور پاکستان انکی حفاظت کرتا ہے

  • او آئی سی کےسیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی وزارت خارجہ آمد:وزیرخارجہ نےاستقبال کیا

    او آئی سی کےسیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی وزارت خارجہ آمد:وزیرخارجہ نےاستقبال کیا

    اسلام آباد:او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ وزارت خارجہ پہنچے ہیں ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کا وزارت خارجہ آمد پر خیرمقدم کیا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور او آئی سی سیکرٹری جنرل کے مابین وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی ،

     

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ،او آئی سی سیکرٹری جنرل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ،او آئی سی سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ نے او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے تین روزہ دورے کے لیے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد آمد پر او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور او آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل فرخ اقبال خان نے ان کا استقبال کیا۔

    سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جو نومبر 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان میں کہا تھا کہ اس دورے کے دوران او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات اور وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔ وہ وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر تجارت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

     

     

    دوطرفہ مذاکرات کے دوران حسین ابراہیم طہٰ اور بلاول بھٹو زرداری او آئی سی کے ایجنڈے میں جموں و کشمیر تنازع، اسلامو فوبیا اور افغانستان میں انسانی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، سماجی اور تکنیکی تعاون کے اہم امور پر خیالات کا تبادلہ کرنے کا بھی ایک موقع ہوگا۔پاکستان او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے تنظیم میں اسلامی یکجہتی، اتحاد اور مکالمے کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

     

     

    بیان میں کہا گیا کہ کونسل آف فارن منسٹرز(سی ایف ایم) کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان نے تنازعات کو حل کرنے کے لیے او آئی سی امن اور سلامتی کے ڈھانچے کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے کام کیا ہے اور افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے او آئی سی ٹرسٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

    اسی طرح پاکستان نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تجارت، کامرس، فوڈ سکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھی قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل کے دورے سے ان خیالات پر تبادلہ ہو سکے گا کہ او آئی سی کس طرح ان 1.9 ارب مسلمانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے خود کو مزید متحرک کر سکتی ہے، جن کی وہ نمائندگی کرتی ہے۔

  • برطانوی جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا؛1ہلاک اور12 لاپتہ

    برطانوی جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا؛1ہلاک اور12 لاپتہ

    لندن :برطانیہ کے خود مختار جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا ہوا جس میں اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور دو زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا یے جب کہ 12 افراد لاپتہ ہیں۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے خود مختار جزیرے جرسی کے ایک تین منزلہ عمارت میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ تین منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

     

    ریسکیو اداروں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جب کہ دو شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 12 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ امدادی کارکنوں نے رہائشی عمارت سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

    پٹرول کی قیمتوں اور مسلسل لوڈ شیڈنگ پر بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    واضح رہے کہ جرسی برطانیہ اور فرانس کے درمیان واقع ایک جزیرہ ہے جس میں صرف ایک لاکھ افراد رہتے ہیں اور یہ برطانوی بادشاہ کے ماتحت ایک خود مختار علاقہ ہے۔

    ادھر دوسری طرف رپورٹ کے مطابق اس چھے روزے ہڑتال میں ڈاک محکمے کے مختلف شعبے من جملہ خطوط اور بستوں کی ترسیل کا شعبہ اور انتظامی مراکز شامل ہیں۔ پوسٹ آفس کے شعبے میں سرگرم کارکنوں نے تنخواہ اور معاوضے میں اضافے اور کام کے بہتر ماحول کا مطالبہ کیا ہے۔

    مخالف ممالک پرسائبرحملوں کےلئےامریکہ نے11 بلین ڈالر کا بجٹ مختص کردیا

    ہڑتال کی پہلی تاریخ نو دسمبر کو تھی اور گیارہ، چودہ، پندرہ، تیئیس اور چوبیس دسمبر کو بھی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ رواں سال کی ابتدا میں بھی ڈاک محکمے کے کارکنوں کی یونین نے ہڑتال کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران برطانیہ میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ضروری اشیا کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے جس سے عوام کی تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

  • پٹرول کی قیمتوں اور مسلسل لوڈ شیڈنگ پر بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    پٹرول کی قیمتوں اور مسلسل لوڈ شیڈنگ پر بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    ڈھاکا: بنگلادیش کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے جس کے دوران پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

    جس وقت عمران خان نےکہا پنجاب اسمبلی توڑدی جائےگی:مونس الٰہی

    مظاہرین میں اپوزیشن رہنما بھی موجود تھے جنھوں نے وزیراعظم پر انتخابات میں دھاندلی کرکے حکومت بنانے اور پھر ملک میں مہنگائی سمیت پٹرول اور بجلی بحران کا ذمہ دا ٹھہرایا۔
    کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ضلع اپر چترال کی تزئین و آرائش، مونسپل انتظامیہ نے کام کا آغاز کردیا۔

    ملک بھر میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کریک ڈاؤن آپریشن کیا جس میں پوزیشن جماعت کے دو بڑے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔یوں بنگلادیش میں معاشی صورت حال کافی بہتر ہے تاہم عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ڈالرز میں ادائیگی کے توازن میں مشکلات درپیش ہیں جس کے لیے بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے بھی رجوع کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں 15 سال سے شیخ حسینہ واجد برسر اقتدار ہیں جو اس سے قبل وہ 1996 سے 2001 تک بھی وزیر اعظم رہ چکی ہیں اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اپوزیشن لیڈر رہیں۔اس وقت اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا جو دو بار وزیراعظم رہ چکی ہیں، جیل میں کئی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ قید ہیں۔

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    ملتان:ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی، انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز ،اطلاعات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے، مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

    انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نےکی لیکن ابرار احمد نے زیک کرالی کو 3 رنز پر رن آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔اس کے علاوہ ول جیکس کو 4، جو روٹ کو 21 پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنزپر ابرار نے ہی آؤٹ کیا۔ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ابرار احمد کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں ہوگئیں۔

    ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین…

    پاکستان کی پہلی اننگز
    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم کے75 اور پھر سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، محمد علی اور زاہد محمود صفر آؤٹ اور فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ۔

    نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    قومی ٹیم کی پانویں وکٹ محمد رضوان کی صورت گری جب جیک لیچ نے محمد رضوان کو صرف 10 رنز پر ہی بولڈ کردیا، جس کے بعد جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی جبکہ جیک لیچ ہی محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے پاکستان ٹیم کی دونوں آخری وکٹیں زاہد محمود اور فہیم اشرف کی صورت مارک ووڈ نے لی۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز
    ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

    جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  • واہ خان صاحب، کیا عمدہ کھیل کھیلتے ہیں

    واہ خان صاحب، کیا عمدہ کھیل کھیلتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس ایک ایسا معمہ بن چکا ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید الجھتا جا رہا ہے ۔ روز ایک ایسا انکشاف ہوتا ہے جو پہلے انکشاف پہ بھاری ہوتا ہے ۔ روز ایک نئی داستان جنم لیتی ہے اور روز ایک نئی کہانی سننے کو ملتی ہے ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کچھ کہتی ہے حکومت کچھ اور کہتی ہے۔جبکہ ہمارا عدالتی نظام کچھ اور ہی رام کتھا سنا رہا ہے ۔لیکن اس سارے سلسلے میں ایک مخصوص طبقہ ۔۔ بلکہ مخصوص کیوں کہنا ہے میں نام ہی لے لیتا ہوں کہ تحریک انصاف اور ان کے چاہنے والے کچھ لوگ جو تحریک انصاف کےلیے اپنے دل میں Soft Cornerرکھتے ہیں ۔ وہ لوگ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس سارے معاملے کو متنازعہ بنانا چاہ رہے ہیں ۔ متنازعہ بنانے کے پیچھے کونسے سنگین قسم کے عزائم چھپے ہیں ؟ حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جو پانچ سو بیانوے صفحوں کی ایک رپورٹ بنائی ہے اس کی کیا اہمیت ہے ؟اور یہ سارا معاملہ کس جانب دھکیلنے کی کوشش ہور ہی ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پہلے میں آپ کو Briefly فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے بارے میں بتا دیتا ہوںکہ انھوں نے جو ریاست کے وسائل کے استعمال کیے ہیں ۔ کینیا اور دبئی کے چکر کاٹے ہیں کینیا کی پولیس سے بات کی ہے۔دونو ں مشکو ک کردار وقار اور خرم سے بات کی ہے ۔ تو ان ساری تحقیقات یا پھر تحقیقات کے نام پر جو کچھ بھی ہوتا رہا ہے اس میں کیا باتیں سامنے آئی ہیں؟رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ارشد شریف کو غلطی سے نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت گولی ماری گئی ۔کمیٹی کے اراکین نےوقار احمد اور خرم احمد سمیت وقار کی بیوی سے بھی تفتیش کی کینیا کی پولیس سے بھی گفتگو ہوئی اور اس سے نتیجہ یہ نکلا کہ پولیس اہلکاروں کے بیانات تضادات سے بھرپور ہیں ۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ کینیا کی پولیس نے تحقیقات میں کوئی تعاون نہیں کیا رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جس جگہ ارشد شریف کی گاڑی تھی وہ علاقہ کاروں کی سمگلنگ کےلیے مشہور ہے اور وہاں پر پولیس کی رکاوٹیں کھڑی کرنے والی ساری باتیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ۔ وہ صرف ایک کہانی ہے۔رپورٹ میں ارشد شریف پر چلائی جانے والی گولی کے حوالے سے ایک اہم بات سامنے آئی جس کے مطابق ارشد شریف کو ایک گولی کمر کے اوپری حصے میں لگی ۔۔گولی گردن سے تقریباً چھ سے آٹھ انچ نیچے لگی جو سینے کی جانب سے باہر نکلی یعنی اس زخم سے ایک بات واضح ہو گئی کہ گولی قریب سے چلائی گئی۔ارشد شریف کو کمر پر بھی گولی ماری گئی لیکن جس سیٹ پر ارشد شریف بیٹھے ہوئے تھے اس کی سیٹ پرگولی کا کوئی نشان نہیں۔یعنی ارشدشریف کو کسی اور جگہ پہلے لے جایا گیا ۔ وہاں گولی چلائی گئی اور پھر انھیں گاڑی میں بٹھایا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق خرم احمد اور وقار احمد کے الگ الگ انٹرویو کیے گئے اور دونوں کے بیانات ایک دوسرے سے نہیں مل رہے تھے ۔ جب ارشد شریف کو قتل کیا گیا تو اس وقت ان کی گاڑی خرم احمد چلار ہے تھے خرم احمد نے ہی ارشد شریف کے ویزے کو Sponsorکیا ۔رپورٹ کے مطابق وقار احمد نے پہلے فارم ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے پہلے آمادگی ظاہر کی لیکن پھر انھوں نے فوٹیج دینے سے معذرت کرلی۔یعنی دال میں کچھ کالا نہیں ہے بلکہ پوری دال ہی کالی ہے ۔

  • مخالف ممالک پرسائبرحملوں کےلئےامریکہ نے11 بلین ڈالر کا بجٹ مختص کردیا

    مخالف ممالک پرسائبرحملوں کےلئےامریکہ نے11 بلین ڈالر کا بجٹ مختص کردیا

    لاہور:رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اولگ سیرومولوتوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ممالک معلومات، ڈیٹا اور سائبر حملوں کے ذریعے سے غیر دوست ممالک کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے امریکہ نے 2023ء میں 11بلین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

    روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے سائبر حملوں کے لئے 11 بلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ امریکہ سائبر حملوں کے ذریعے اپنے مخالف ممالک کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

    نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں امریکہ نے اپنے ایک نئے ڈاکٹرین کا اعلان اور اسے نشر کیا تھا جس کے مطابق جوبائیڈن حکومت ساری دنیا اور سائبر اسپیس کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس ڈاکٹرین کے مطابق چین امریکہ کا سب سےبڑا حریف ہے جو اپنی اقتصادی، فوجی اور سفارتی طاقت کو بڑھا کر بین الاقوامی نظام کے لئے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین…

    رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ چین امریکہ کا اصلی حریف ہے اور چین روس کی شراکت امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

  • آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں اور قدرتی جڑی بوٹیاں کینسر کا علاج کر سکتی ہیں

    آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں اور قدرتی جڑی بوٹیاں کینسر کا علاج کر سکتی ہیں

    ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور قدرتی جڑی بوٹیوں اور پودوں میں پائے جانے والے خصوصی اجزا کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : طبی جریدے فرنٹیئرز ان فارماکولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق پولینڈ اور برطانیہ کے ماہرین نے مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا، جن سے یہ دریافت ہوا کہ آلو اور ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں اور پودوں میں پائے جانے والے گلائیکول کلوئیڈز اجزا کینسر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    گلائیکول کلوئیڈز دراصل نائٹروجن اورمختلف کیمیکلزکا ایک گروہ ہےجو کہ سبزیوں، پودوں اور جڑی بوٹیوں میں پائے جاتے ہیں گلائیکول کلوئیڈز عام طور پر پانچ مختلف کیمیکل کا گروپ ہوتا ہے،جن میں سولانائن، چاکونین، سولاسونین، سولا مارگین اور ٹماٹین شامل ہیں یہ اجزا عام طور پر ٹماٹر، آلو، بینگن اور کالی مرچوں میں پائے جاتے ہیں، تاہم یہ اجزا مختلف جڑی بوٹیوں اور پودوں میں بھی ہوتے ہیں۔

    ماہرین نے ان ہی اجزا کا کینسر کے علاج اور مرض پر اثر دیکھنے کے لیے تحقیق کی، جس سے معلوم ہوا کہ یہ اجزا موذی مرض کے علاج کے دوران فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ گلائیکول کلوئیڈز پر مبنی پانچوں اجزا کینسر کے مریض کو کیمو تھراپی کے دوران فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ اجزا صرف کینسر کے سیلز کو نشانہ بناتے ہیں، تاہم یہ صحت مند سیلز کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے جبکہ کیمو تھراپی کے دوران دوا کینسر کے سیلز سمیت صحت مند سیلز کو بھی نشانہ بناتی ہے، جس کی وجہ سے مریض کمزور پڑ جاتا ہے۔

    اس بات پر ابھی تحقیق ہونا باقی ہے کہ مذکورہ ’گلائیکول کلوئیڈز‘ (glycoalkaloids) اجزا کو کس طرح استعمال کرنے سے کینسر کے علاج فائدہ ہو سکتا ہے تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ’گلائیکول کلوئیڈز‘ (glycoalkaloids) براہ راست کینسر کا علاج کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں؟

  • ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے وفد سے آئی ایل او ایم این ای ڈی انگیجمنٹ یونٹ سربراہ کی ملاقات

    ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے وفد سے آئی ایل او ایم این ای ڈی انگیجمنٹ یونٹ سربراہ کی ملاقات

    ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے وفد سے آئی ایل او ایم این ای ڈی انگیجمنٹ یونٹ سربراہ کی ملاقات
    ذکی احمد خان، فصیح الکریم،گیتھا رویلنز کا پاکستان میں ایم این ای ڈی اصولوں کو فروغ دینے پر اتفاق

    انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ایم این ای ڈی انگیجمنٹ یونٹ کی سربراہ گیتھا رویلنز نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے نائب صدر ذکی احمد خان اور سینئر ایڈوائزر فصیح الکریم صدیقی شامل سے سنگاپور میں 17ویں ایشیا پیسیفک ریجنل میٹنگ کے موقع پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان نے گیتھا رویلنز کو گذشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان میں ایم این ای ڈی پروجیکٹ کے فوکل پوائنٹ کے طور پر ای ایف پی کی جانب سے کی گئی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ای ایف پی کے اسٹریٹیجک پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ بقیہ مدت کے دوران ایم این ای ڈی کے اصولوں کو آگے بڑھایا جا سکے نیز مستقبل کے فروغ کی سرگرمیوں، ایم این ای ڈی کی رسائی کو اسپورٹس گڈ انڈسٹری سے آگے بڑھانا ہے تاکہ دیگر صنعتی شعبوں جیسے آٹوموٹیو، مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل، فوڈ اینڈ بیوریج کے ساتھ ساتھ سروس سیکٹر کا بھی احاطہ کیا جا سکے۔مزید برآں دیگر مقرر کردہ سرگرمیوں میں ایم این ای ڈی میں ذمہ دارانہ پریکٹس کیس اسٹڈیز کی میڈیا مہم، ایم این ای ڈی کے اصولوں کا مقامی زبانوں میں ترجمہ، منیجرز، سپروائزرز اور ورکرز کو سپلائی چین اور ایس ایم ایز وغیرہ کے ایم این ای ڈی اصولوں میں تربیت شامل ہے۔

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    گیتھا رویلنز نے پاکستان میں ایم این ای ڈی اصولوں کو فروغ دینے کے لیے ای ایف پی کی طرف سے آگے بڑھنے کے طریقے کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ای ایف پی کو زیادہ سے زیادہ تکنیکی مدد کے امکان پر غور کریں گی۔بعد ازاں 17ویں ایشیا پیسیفک ریجنل اجلاس میں ایم این ای ڈی اصولوں پر گیتھا رویلنز اور ذکی احمد خان نے تفصیلات پیش کیں جس میں ای ایف پی کی طرف سے 2021 میں سہ فریقی اسٹیک ہولڈرز کے فوکل پوائنٹ کے طور پر انتخاب کے بعد سے شروع کی گئی متعدد سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو آئی ایل او میں ایم این ای ڈی کے لیے فوکل پوائنٹ رکھتے ہیں۔