Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

    ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہےکہ عرب ممالک کا چین کے ساتھ تعاون کوئی نئی بات نہیں۔

    باغی ٹی وی : فیصل بن فرحان نے کہا کہ عرب چینی سربراہی اجلاس میں عرب ممالک اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت بیان کی گئی ہے، انہوں نے کہا چین کے ساتھ تعاون بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں معاون ہو گا۔

    سعودی عرب میں چین عرب سربراہی اجلاس، کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندوں کی شرکت

    منعقدہ عرب چینی سربراہی اجلاس کےاختتام پر لیگ آف عرب سٹیٹس کےسیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اورخلیج تعاون کونسل کے سیکر ٹری جنرل نائف الحجراف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شہزادہ فیصل نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے تاہم اس کا یہ معنی نہیں کہ دنیا کی پہلی سب سے بڑی معیشت امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین کےساتھ شراکت داری کو وسیع کررہے ہیں، امریکا کی دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہونے کی حیثیت برقرار ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں اور ہم ان کے حصول کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

    چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کا چین کے ساتھ تعاون کوئی نئی بات نہیں، چین عرب سربراہ اجلاس اقتصادی وترقی کے حوالے سے تھا، چین عرب سربراہی اجلاس میں اسلحہ سازی زیربحث نہیں تھی، چین کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری اسلحہ سازی سے زیادہ بڑھ کرہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری امریکا، چین، بھارت، جرمنی اورجاپان کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری ہے، ایک سمت کے بجائے تمام سمتوں پر متحرک ہیں، خطے کے استحکام کےلیے ایران کی جانب سے دوستیی کا ہاتھ ہمیشہ بڑھائے رکھیں گے۔

    چینی صدرتین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

  • یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی، دودھ،سمیت برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا.

    یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ، نوڈلز، کیچپ، جام، بچوں کے خشک دودھ،بسکٹ سمیت متعددبرانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیاہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے گھی، دودھ سمیت متعددبرانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کیا گیا اور برانڈڈ گھی 397 روپے سے بڑھاکر 468 روپے کا کردیا گیا۔ بچوں کا 800 گرام خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کیا گیا اور بچوں کے خشک دودھ کے 800 گرام ڈبے کی قیمت 1690 سے بڑھا کر1810 روپے کر دی گئی۔ایک کلو برانڈڈدیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک اضافہ کیا گیا اوربرانڈڈ دیسی گھی 1200 سے بڑھ کر 1420 روپے کا ہوگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
    200 گرام ملک کریم کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کیا گیا جو کہ 153 روپے سے بڑھ کر 174 روپے کی ہوگئی ۔چار پیک والے نوڈلز کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 227 روپے کر دی گئی جس میں 20 روپے کا اضافہ ہوا۔800 گرام ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کیا گیا جو 288 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کا ہوگیا ۔
    عوام کااس حوالے سے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کاکہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے اب اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ نا قابل برداشت ہے اور حکومت کو چاہئے کہ اس بوجھ سے ہماری جان چھڑائیں.

  • فیس بک سے پیسے کمانے والے صارفین کو بلاول بھٹو زرداری نے خوشبری سنادی

    فیس بک سے پیسے کمانے والے صارفین کو بلاول بھٹو زرداری نے خوشبری سنادی

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سنگاپور میں میٹا کے دفتر کا دورہ کیا تھا جسکے بعد آج انہوں نے فیس بک صارفین کو خوش خبری سناتے ہوئے میٹا کے دفتر سے مخاطب ہوکرانہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ ہر دن میٹا پلیٹ فارم تقریبا دو ارب لوگ استعمال کرتے ہیں لہذا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عوام بھی میٹا کے پلیٹ فارم سے مستفید ہو.

    انہوں نے مزید کہا کہ میں میٹا کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں جو نہ صرف میری ادھر میزبانی کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان میں بھی کام کر رہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے. تاکہ پاکستان کی عوام کے لئے موقع فراہم کرسکیں جس میں خواتین کو ٹیکنالوجی کے مطابق اپنا کاروبار کرنے کے لیے تعلیم دلوا رہے ہیں۔ جبکہ تمام نوجوانوں کو بھی بتا رہے ہیں کہ ان پلیٹ فارمز کو کیسے استعمال کیا جائے.

    وزیر خارجہ کے مطابق میٹا کا ایک فیچر ہے جو سٹارز فیچر کے نام سے متعارف ہوا تھا اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ اور جو نوجوان فیس بک استعمال کر رہے ہیں یا انسٹاگرام استعمال کر رہے ہیں. وہ کوئی بھی ریلز یعنی محدود یا شارٹ ویڈیو بنا کر پیسے کما سکتے ہیں. کیونکہ اس ویڈیو پر ان کو جتنے سٹارز ملیں گے اتنا وہ پیسہ کما سکیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جتنا مونوٹائیزیشن کے عمل میں اضافہ ہو گا اتنے ہی مواقع پاکستانی فیس بک صارفین کے لیے پیدا ہونگے جبکہ پاکستان کی کاروباری عوام کے لیے بھی تاکہ اپنے معاشی حالات بہتری کی طرف لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا ساتھ ہی ہر مشکل وقت میں میٹا نے پاکستان کے ساتھ کام کیا ہے چاہے وہ کورونا کا زمانہ ہویا پھر چاہے سیلاب میٹا کے ایمرجنسی فیچر بھی ہمارے کام آئے اور انشاءاللہ یہ جو سٹارز مونوٹائیزیشن فیچر ہے اب اس سے بھی پاکستان کی عوام کو فائدہ ہوگا اور میں اس سب کے لیے ٹیم میٹا کا شکر گزار ہوں.


    سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا نے فیس بک پر کنٹینٹ کریٹرز کا فیچر تمام صارفین کیلئے عام کیا تھا جس کی مدد سے صارفین پیسے کماے کے لیئے اہل ہوگئے تھے جبکہ اس سے قبل یوٹیوب کے برعکس فیس بک پر پیسے کمانے کی آپشن موجود نہیں تھا۔ ابتدائی طور پر میٹا نے فیس بک سٹارز فیچر کو امریکا اور بعد ازاں یورپی ممالک میں پیش کیا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن جب کوئی صارف سٹارز فیچر پر اپنا اندراج کرنے جاتا تو معلوم ہوتا تھا کہ پاکستانی صارفین فلحال اس کے اہل نہیں ہیں لیکن اب وزیر خارجہ بلاوہ بھٹو زرداری کی کاوش سے پاکستانی بھی میٹا کے اس فیچر سے فائدہ اٹھا پائیں گے.

    طریقہ کار یہ ہے کہ فیس بک صارف نے پہلے فیس بک پروفائل میں جاکر پروفیشنل موڈ کو آن کرنا ہے اور اس کے بعد سٹارز کے آپشن پر جاکر اپنی زاتی معلومات اور بینک اکاؤنٹ کا اندراج کرنا ہے.

  • امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے سے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن کمزور ہو گی 100 رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 51 نشستیں ہیں، کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے سے ڈیموکریٹس سینیٹرز کی تعداد 50 رہ جائے گی۔

    برطانیہ نے دنیا بھر کے درجن سے زائد کرپٹ سیاست دانوں پر پابندی لگادی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما آزاد حیثیت اختیار کریں گی، کرسٹن کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کے باوجود سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول برقرار رہےگا۔

    کرسٹن نے سی این این کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ایریزونا کے آزاد امیدوار کے طور پر اندراج کیا ہے۔ میں جانتای ہوں کہ کچھ لوگ اس سے تھوڑا سا حیران ہوسکتے ہیں، لیکن اصل میں، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت معنی رکھتا ہے-

    ٹویٹر جلد ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس ختم کرنے جا رہا ہے. ایلون مسک کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ایریزونا کے زیادہ تر عوام کی طرح میں کسی بھی نیشنل پارٹی میں فٹ نہیں ہوں میں نے واقعی کبھی کوشش نہیں کی۔ میں اپنے آپ کو متعصبانہ ڈھانچے سے ہٹانا نہیں چاہتی،نہ صرف یہ کہ میں کون ہوں اور میں کس طرح کام کرتی ہوں، بلکہ میں یہ بھی سوچتی ہوں کہ یہ ریاست اور ملک کے بہت سے لوگوں کے لیے ایک جگہ فراہم کرے گا، جو کہ تعصب سے تنگ ہیں۔

    مصر؛ دو بچوں کی منگنی پرحکومت کی فوری کارروائی

  • بنگلا دیش:  اپوزیشن نے حکومت سے مستعفی ہوکر  نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

    بنگلا دیش: اپوزیشن نے حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

    بنگلادیش میں ایندھن کی قیمتوں اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے خلاف مظاہرے جاری، اپوزیشن نے حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا-

    باغی ٹی وی : بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے آج وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، بی این پی وزیراعظم سے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

    کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کیا تو اسے دنیا کےنقشے سے مٹا دیا جائے گا:ولادی میرپیوٹن

    ڈھاکا پولیس نے آج کی ریلی روکنے کیلئے جگہ جگہ چیک پوائنٹس بنا لیے، وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف آج نکالی جانے والی ریلی کو روکنے کیلئے اپوزیشن پارٹی بی این پی کے دو اہم رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    بی این پی کے پارٹی ترجمان کے مطابق کل کی ریلی روکنے کیلئے پارٹی کے دو اہم رہنماؤں سمیت تقریباً دو ہزار کارکنان بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

    ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلا م عالمگیر اور سابق وزیر مرزا عباس کو تشدد پر اکسانے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    عالمی امورپرچین کی تجاویزکوبین الاقوامی برادری کی بھرپورحمایت حاصل

    بی این پی کے میڈیا ونگ کے سربراہ ظہیر الدین سواپن نے اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر اور سابق وزیر اور پارٹی کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے کے رکن مرزا عباس کو جمعہ کی صبح تقریباً 3 بجے ان کے گھروں سے لے جایا گیا۔

    وہ سادہ لباس پولیس اہلکار تھے عالمگیر کو ان کی شناخت معلوم تھی۔ انہوں نے اسے بتایا کہ انہیں ہائی کمان کے حکم پر لے جایا جا رہا ہے،” ظہیر الدین سواپن نے کہا، پارٹی کو نہیں معلوم کہ دونوں کو کہاں لے جایا گیا ہے۔

    مظاہرین نگراں حکومت کے تحت نئے انتخابات کے حق میں وزیر اعظم حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عام انتخابات اگلے سال کے آخر تک نہیں ہونے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، بدھ کو ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں 1 شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

    نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

  • شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ رانا ثناء اللہ

    شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ رانا ثناء اللہ

    شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی.رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم پر بے بنیاد کیسز انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے بعد ختم ہورہے ہیں، اگر الزامات بے بنیاد ہیں تو کیسز ختم کیوں نہ کروائیں؟ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ ہم کیسز کلیئر کرنے نہیں آئے بلکہ ہم پر الزامات عائد کیے گئے۔ گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈیلی میل نے اس لیے معافی مانگی کیونکہ ان کے پاس ثبوت نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کا ٹولہ ملک کو تباہ کرنے پر لگا ہوا ہے۔ عمران خان دور میں ہم پر جھوٹے کیسز بنوا کر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

    وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے خلاف بنائے گئے بے بنیاد کیسز ختم ہونے چاہئیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے حق میں دنیا بھر سے گواہی آئی۔ پی ٹی آئی کے پاس اگر اقتدار نہیں تو سب کچھ غلط ہے۔ اگر ہم پر مقدمات بے بنیاد ہیں تو ختم کیوں نہ کروائیں؟ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہمارے کیسز انصاف کے تقاضے ختم کرنے کے بعد ختم ہورہے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں میرا ذاتی معاملہ ہے پھر توشہ خانے سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان فرح خان کے معاملے پر کیوں جواب نہیں دیتے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب روپے کا ٹیکہ لگوایا۔ دوسروں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اور خود کرپشن میں ملوث تھا۔ ان جیسا رویہ ہم نے اختیار کرنا ہوتا تو ایسا مقدمہ نہ بنتا کہ 4 دن بعد بری ہوگئے۔

  • موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سیلاب متاثرین  کی ضروریات بڑھ گئیں

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سیلاب متاثرین کی ضروریات بڑھ گئیں

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی ضروریات بڑھ گئی ہیں ، اقوام متحدہ کا مزید فنڈز کا مطالبہ

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی انسانی ضروریات میں شدت آگئی ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر مزید وسائل کی ضرورت ہے، یہ بات اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو کہی۔ گست کے تباہ کن سیلاب کے بعد اب تک کی تازہ تری صور ت حال کے حوالہ سے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان، سٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں دوپہر کی معمول کی بریفنگ کو بتایا کہ سیلاب کا پانی کم ہونے کے باوجود، اس وقت بھی20 ملین سے زائدافراد کاانسانی امداد پر انحصارہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں تعمیر نو کی کوششیں شروع ہو رہی ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
    دوجارک نے نامہ نگاروں کو بتایا، “آج تک، حکومتی مدادی کارروائیوں میں تعاون کے لئے انسانی ہمدردی کے ہمارے شراکت دار سیلاب کے آغاز سے اب تک 4.7 ملین سے زیادہ لوگوں تک امداد پہنچا چکے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ تقریبا 2.6 ملین لوگوں کو خوراک کی امداد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انسان دوست شراکت داروں نے بشمول 500 سے زیادہ عارضی تعلیمی مراکز کے ذریعے 125,000 بچوں کی تعلیم کو دوبارہ شروع کرنے میں بھی مدد کی ہے،۔” تاہم، 20 لاکھ سے زائد بچوں کے لیے اسکول ناقابل رسائی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ابھی تک 816 ملین ڈالر کے فلڈ رسپانس پلان میں سے صرف 23 فیصد موصول ہوئے ہیں۔اس لئے امدادی کارروائیوں کے لئے مزید وسائل کی فوری ضرورت ہے۔

  • تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ  بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات

    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات

    تحریک پاکستان کی مشہور خاتون رہنما، سفارت کار اور معروف ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ 22جولائی 1915ء کوکلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد حسان سہروری برطانوی وزیر ہند کے مشیر تھے۔1932ء میں ان کی شادی جناب اکرام اللہ سے ہوئی جو قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔

    بیگم شائستہ اکرام اللہ شادی سے پہلے ہی شائستہ اختر سہروردی کے نام سے افسانہ لکھا کرتی تھیں اور ان کے افسانے اس زمانے کے اہم ادبی جرائد ہمایوں، ادبی دنیا، تہذیب نسواں اور عالمگیر وغیرہ میں شائع ہوتے تھے۔ 1940ء میں انہوں نے لندن یونیورسٹی سے ناول نگاری کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی، وہ اس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں۔

    تحریک پاکستان کے دنوں میں انہوں نے جدوجہد آزادی میں بھی فعال حصہ لیا اور بنگال لیجسلیٹو اسمبلی کی رکن رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان کی پہلی دستور اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مراکش میں سفارتی خدمات انجام دیں۔

    ان کی تصانیف میں افسانوں کا مجموعہ کوشش ناتمام، دلی کی خواتین کی کہاوتیں اور محاورے، فرام پردہ ٹو پارلیمنٹ، لیٹرز ٹو نینا، بیہائینڈ دی ویل اور اے کریٹیکل سروے آف دی ڈیولپمنٹ آف دی اردو ناول اینڈ شارٹ اسٹوری شامل ہیں۔ بیگم شائستہ اکرام اللہ کی ایک وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ وہ اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حسن اور بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ رحمن سبحان کی خوش دامن تھیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا۔

    A CRITICAL SURVEY OF THE DEVELOPMENT OF URDU NOVEL AND SHORT STORIES
    شائستہ کی دیگر تصنیفات حسب ذیل ہیں ؎
    LETTERS TO NEENA, published in 1951.
    BEHIND THE VEIL, published in 1953.
    FROM PURDAH TO PARLIAMENT,published in 1963.
    HUSEYN SHAHEED SUHARWARDY:A BIOGRAPHY:published in 1991.
    ENGLISH TRANSLATION OF MIR’ATUL UROOS
    KAHAVAT AUR MUHAVAREY
    انھوں نے FROM PURDAH TO PARLIAMENTکا اردو ترجمہ کیا تاکہ عام لوگ اسے پڑھ سکیں۔اس کے علاوہ سفرنامہ اور دلی کی بیگمات کی کہاوتیں اور محاورے اردو میں ہیں۔بیگم شائستہ اکرام شادی سے پہلے شائستہ اختر سہروردی کے نام سے افسانے لکھا کرتی تھیں۔ان کے افسانے اس وقت کے موقر جریدوں جیسے ہمایوں، ادبی دنیا، عصمت، تہذیب ، عالمگیروغیرہ میں مستقل شائع ہوتے تھے۔ان کے افسانوں کا مجموعہ’کوشش ناتمام ‘کےعنوان سے منظر عام پرآیا شائستہ سہروردی اکرام اللہ کی منتخب تحریریں ماہنامہ عصمت ، ۱۹۳۴ء ؁ سے ۱۹۸۸ء؁ تک ‘ان کے مضامین کا مجموعہ زیور طبع سے آراستہ ہوا۔

    شائستہ کا تعلق ایک متمول اور اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے سے تھا۔ان کے دادا بحر العلوم مولانا عبید اللہ عبیدی سہروردی مدناپور کے باشندے تھے ۔انھوں نے مدرسۃ العالیہ سے تعلیم حاصل کی ۔۱۸۸۵ء؁ میں ڈھاکہ میں آپ کا انتقال ہوا۔آپ اینگلو اسلامک اسٹڈیز کے حامی تھے۔آپ نے ہی بنگال میں تعلیم نسواں کے لئےموافق فضا تیار کی۔آپ کے دو بیٹے حسّان سہروردی ، عبد اللہ المامون سہروردی اور ایک بیٹی خجستہ اختر بانو تھیں۔

    پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی (۱۲؍ ستمبر ۱۹۵۶ء؁ تا ۱۷؍ اکتوبر ۱۹۵۷ء؁) بیگم خجستہ اختر بانو کے صاحبزادے تھے۔بیگم خجستہ اختر پہلی ہندوستانی خاتون تھیں جنھوں نے سینیر کیمبرج پاس کیا تھا۔ وہ اردو رسائل میں لکھا کرتی تھیں۔

    شائستہ کا نانہال نوابین کا گھرانہ تھا اور ان کی والدہ ایک روایتی خاتون تھیں۔شائستہ سہروردی محمد اکرام اللہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔محمد اکرام اللہ ہندوستان کے ایک معزز خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ان کے والد خان بہادر حافظ محمد ولایت اللہ کا تعلق بھوپال کے شاہی خاندان سے تھا۔ان کی پیدائش ۱۹۰۳ء؁ میں بھوپال میں ہوئی۔

    اکرام اللہ ۱۹۳۴ء؁ میں انڈین سول سروسیزمیں آ گئے۔ ۱۹۴۵ء؁ کے آس پاس انھوں نے اقوام متحدہ لندن اور سان فرانسسکو میں preparatory commissionمیں اہم خدمات انجام دیں۔پاکستان کے قیام کے بعد آپ بھوپال سے کراچی منتقل ہو گئے۔محمد علی جناح نے خارجہ سیکریٹری کا عہدہ آپ کے سپرد کیا۔آپ نے اقوام متحدہ میں کئی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی۔ آپ کینیڈا اور یو کے میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہے اور پرتگال اور فرانس کے سفیر بھی بنائے گئے۔

    Common wealth Economic Committeeقائم کرنے میں اکرام اللہ پیش پیش رہے۔وہ کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل بھی منتخب ہوئے اور اسی عہدے پر رہتے ہوئے ۱۹۶۳ء؁ میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔آپ کے چھوٹے بھائی محمد ہدایت اللہ 1968 سے 1970 ء تک ہندوستان کے چیف جسٹس اور ۱۹۷۹ء؁ سے ۱۹۸۴ء؁ تک نائب صدر جمہوریہ ہند رہے۔کچھ وقت تک آپ نے کار گذار صدر جمہوریہ کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

    ۸۶؍برس کی عمر میں ۱۹۹۲ء؁ میں ہدایت اللہ کا انتقال ہو گیا۔شائستہ اکرام اللہ کا ایک بیٹا انعام اکرام اللہ(۱۹۳۴ء؁ سے ۲۰۰۴ء؁) اور تین بیٹیاں ناز اشرف(۱۹۳۸ء؁)، سلمیٰ سبحان(۱۹۳۷ء؁ سے ۲۰۰۳ء؁) اور ثروت (۱۹۴۷ء؁)ہیں۔ناز اشرف مشہور آرٹسٹ ہیں جب کہ سلمیٰ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ رحمٰن سبحان کی ہمسر بنیں۔ثروت اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حسن بن طلال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

    10 دسمبر 2000ء کو بیگم شائستہ اکرام اللہ متحدہ عرب امارات میں وفات پاگئیں۔وہ کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔

  • انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت انسانی حقوق کے عالمی دن پربڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنےردعمل کی استعداد بڑھانے کے لئے انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے،ہمیں پائیدار ترقی کےایجنڈا 2030 ءکے اہم اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے عدم مساوات اور ناانصافی سے پاک معاشرے کے حصول کے لئے یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے،اس دن یہ بھی لازم ہے کہ ہم بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ، جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا بغور جائزہ لیں جہاں کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے،حق خودارادیت لوگوں کی اجتماعی اور انفرادی آزادی کا نام ہے تا کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی سیاسی حیثیت کا انتخاب کریں اور معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی کو آگے بڑھائیں۔

    انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج سے 74 سال قبل انسانی حقوق کے عالمی منشور کو منظور کیا تھا،اس اعلامیے میں بیان کردہ نظریات ہر جگہ اور ہر ایک کے لیے شہری، اقتصادی، ثقافتی، سماجی اور سیاسی خوشحالی کے حصول کے لیے ضروری ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا موضوع’’وقار، آزادی اور انصاف سب کے لیے‘‘ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے لیے ایک آزاد ملک چاہتے تھےجہاں ہر ایک کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین ان اقدار کو پاکستان کے تمام شہریوں پر لاگو ہونے والے بنیادی حقوق کے طور پر شامل کر کے اس وژن کی حقیقت میں ترجمانی کرتا ہے۔ تاہم یہ سال پاکستان کے لیے خاصا مشکل رہا ہے۔ معاشی عدم استحکام سے لے کر سیلاب کی تباہ کاریوں اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ اس کی روشنی میں، حکومت پاکستان، انسانی حقوق کےاس عالمی دن پر، بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہمارے ردعمل کی استعداد بڑھانے کے لیے انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی کےایجنڈا 2030 کے اہم اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے عدم مساوات اور ناانصافی سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس دن یہ بھی لازم ہے کہ ہم بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ، جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا بغور جائزہ لیں جہاں کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔ حق خودارادیت لوگوں کی اجتماعی اور انفرادی آزادی کا نام ہے تا کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی سیاسی حیثیت کا انتخاب کریں اور معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی کو آگے بڑھائیں۔ حق خودارادیت کو “دہشت گرد/انسداد دہشت گردی” کے بیانیے کے ذریعے پامال کیا گیا اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کشمیر کے لوگ وہی حقوق اور آزادیوں سے لطف اندوز ہو سکیں جو آزاد ریاست کے کسی بھی شہری کو حاصل ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا بھی عہد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف آج بلکہ ہر دن حکومت پاکستان سب کے لئے انصاف، مساوات، وقار اور انسانی حقوق کے لئے کام کرتی رہے گی۔

  • فیفا ورلڈ کپ:  پینالٹی ککس پر نیدر لینڈ کو شکست دے کرارجنٹائن نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    فیفا ورلڈ کپ: پینالٹی ککس پر نیدر لینڈ کو شکست دے کرارجنٹائن نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    قطر : فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہاارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول مولینا نے 35 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میسی نے 73ویں منٹ میں پینالٹی کک پر اسکور کیا-

    دوسری جانب نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے کھیل کے آخری لمحات میں کیے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر اُس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد دونوں ٹیموں کو 5،5 پینالٹی ککس دی گئیں۔

    پینالٹی ککس سیشن میں ارجنٹائن نے 4 اور نیدرلینڈز نے 3 گول کیے، ارجنٹائن کی ٹیم دوسرے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اُس کا مقابلہ منگل کو کروشیا سے ہوگا۔

    اس سے قبل جمعہ کو کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا

    دوسری جانب عالمی فٹبال مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بہترین ٹیموں اور مایہ ناز کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ آوارہ بلیاں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں قطر میں آوارہ بلیاں فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈکپ 2022 کی نیوز کانفرنسوں، تربیتی سیشنز اور مختلف جگہوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نظر آرہی ہیں۔

    قطر کی آوارہ بلیاں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب ایک آوارہ بلی دوحہ کے حماد اسٹیڈیم میں ہورہی برازیلین اسٹار وینیکس کی پریس کانفرنس کے دوران چھلانگ لگاکر ٹیبل پر آبیٹھی۔یہ ایسی بلیاں ہیں جو باہر پھرتی رہتی ہیں، فرانسیسی فٹبالر رینڈال کولوموئی کا کہنا ہے کہ جب ہم باہر کھانا کھارہے ہوتے ہیں تو یہ بلیاں ہمارے ارد گرد گھوم رہی ہوتی ہیں اور عثمان دمبیلے ان سے بہت ڈرتے ہیں۔

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

    رینڈال کولوموئی نے میڈیا کانفرنس کے دوران قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ عثمان دمبیلے کے بلیوں سے ڈرنے پر سب کو بہت ہنسی آتی ہے۔