Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے جانے والے ایرانی راکٹ کی کامیاب آزمائشی پرواز

    مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے جانے والے ایرانی راکٹ کی کامیاب آزمائشی پرواز

    ایران نے روس کی مدد سے سیٹلائٹ بھیجنے کے تین ماہ بعد مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے راکٹ کی کامیاب آزمائشی پرواز کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "الجزیرہ ” کے مطابق ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز کامیابی کےساتھ سیٹلائٹ راکٹ کی آزمائیشی پرواز ممکن بنالی ہے۔ یہ راکٹ مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روس کے ساتھ اس سلسلے کے معاہدے کے تین ماہ بعد ایران نے اس آزمائشی پرواز کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

    امریکہ نے بارہا اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح کے لانچوں سے ایران کی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کو فروغ مل سکتا ہے، جس سے جوہری وار ہیڈز کی ممکنہ ترسیل تک پہنچ سکتی ہے۔

    تاہم ایران کا ہمیشہ یہ کہنا رہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیارنہیں چاہتا ہے۔ اس کے راکٹ اور سیٹلائٹ شہری ضروریات کے لیے ہیں عسکری مقاصد کے لیے نہیں۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے کہا ہے کامیاب آزمائش سے گذرنے والے راکٹ کا نام غیم 100 ہے اس کا ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے Rafe ٹھوس ایندھن والی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے اس لانچر کا فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے-

    سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن کے سربراہ، امیر علی حاجی زادہ، جس نے غیم 100 تیار کیا، نے کہا کہ یہ راکٹ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے لیے ایران کے ناہید سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ ہفتہ کے آپریشن نے راکٹ کے پہلے ذیلی مداری مرحلے کا تجربہ کیا۔

    برطانیہ "ہیکنگ کا عالمی مرکز”،بھارتی ہیکرز نے پاکستانی سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام کے…

    یہ راکٹ پاسدران انقلاب کے ذیلی ادارے ایروسکوپ آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے۔ یہ ملک میں تیار کردہ پہلا تین مدارج کا حامل ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ لانچر ہے ، یہ 80 کلو گرام تک کے وزنی سیٹلائٹ کو 500 کلو میٹر کے فاصلے تک زمین سے اوپر لے جا سکتا ہے۔

    ایران اپریل 2020 میں پہلا عسکری سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا جس پر امریکہ نے سخت مذمت کی تھی۔ اسی سال ماہ اگست میں ایران نے ایک اور سیٹلائٹ خلا میں بھیجا گیا اس کا نام خیام تھا خیام کو روس نے قازقستان کے بائیکونور کاسموڈروم سے سویوز-2.1b راکٹ کے ذریعے لانچ کیا تھا۔

    ایران کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ آلہ روس نے ایران کی نگرانی میں بنایا تھا

    اس کے بارے میں امریکہ کو تشویش ہے کہ اس کی بدولت ایران کی جاسوسی کی صلاحیت میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس لیے روس اور ایران کا باہمی اتحاد دنیا کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

    ایرانی خلائی ادارے نے اس امریکی موقف کو رد کرتے ہوئے کہا تھا خیام کا مقصد ایرانی سرحدوں کی حفاظت اور نیز اس سے قدرتی وسائل اور زراعت کے شعبے میں مدد دینا ہو گا۔

    ایران، جس کا مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا میزائل پروگرام ہے، پچھلے کچھ سالوں میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے کئی ناکام سیٹلائٹ لانچوں کا الزام لگا چکا ہے۔

    ڈپریشن کا علاج اب مشروم کے ذریعے کیا جا سکے گا

  • وزیراعظم کےجوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں:عمران خان

    وزیراعظم کےجوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں:عمران خان

    لاہور:وزیراعظم کے جوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اس حوالے سےشوکت خانم ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ شہبازشریف کی طرف سے اعلان کردہ جوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں،

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ اور سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود اگر میں اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو عام آدمی کو انصاف کیسے مل سکتا ہے؟

    ارشاد بھٹی نے عمران خان کے دعوے کوجھوٹ قراردیا

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےانہوں نےتین لوگوں پراپنے قتل کا الزام لگایا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میرا حق ہےکہ ان تین افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کراؤں، میں ایک مقبول جماعت کا سربراہ ہوں اور سابق وزیراعظم ہوں اگر میں اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو پھر عام آدمی اور پوری قوم کو انصاف کیسے ملے گا؟

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک کہتا ہوں کہ یہاں انصاف ملنا مشکل ہے، وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں انصاف نہ ہو اور قانون کی حکمرانی نہ ہو، میں اگر ایک صاف اور شفاف تحقیقات چاہتا ہوں تو یہ میرا حق ہے، ایک سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے میں تین افراد ملوث ہیں لیکن ہماری ہی پولیس کسی کے کہنے پر ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

    اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان

  • شعیب اخترنے قومی ٹیم کی فتح پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    شعیب اخترنے قومی ٹیم کی فتح پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے قومی ٹیم کی فتح پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جس پر جہاں پاکستانی عوام خوشی سے نہال ہے وہیں معروف شخصیات کھلاڑیو سیاستدانوں کی جانب سے بھی بھر پور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    قومی ٹیم کی فتح پر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت ہی شاندار رہا ہے، کوئی بھی ٹیم حاوی نظر نہیں آئی، سارے ہی بُرے کھیلے ہیں، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، انگلینڈ کی ٹیم بہترین کارکردگی نہ دکھا سکی، پاکستان بھی برا کھیلا لیکن آخری دو میچز میں پاکستان نے حیران کر دیا۔

    شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

    شعیب اختر کا کہنا تھا اب مسئلہ یہ رہ گیا ہے کہ ہم نے بھارت سے دوبارہ ملنا ہے کہ نہیں؟ ہاں جی، آپ کہہ رہے تھے ہم باہر ہو گئے ہیں ابھی ٹھہر جائیں ابھی ہم نے آپ سے دوبارہ ملنا ہے اور اگر پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچتے ہیں یا دونوں سیمی فائنل میں باہر ہو جاتے ہیں تو بڑا عذاب پڑ جائے گا، پاکستان اب سیمی فائنل میں ہے اور پاکستان کو جیتنے کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی شاہد آفریدی نےکہا کہ یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  • بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی-

    نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام


    انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید بھی ظاہر کی۔


    دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور لکھا کہ یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا-

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔


    ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-


    فخر زمان نے بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا دیکھا پھر قدرت کا نظام-

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جب کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  • عمران خان کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں ممنوعہ چیز،رپورٹ چھپا دی گئی:غریدہ فاروقی کا انکشاف

    عمران خان کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں ممنوعہ چیز،رپورٹ چھپا دی گئی:غریدہ فاروقی کا انکشاف

    لاہور:معروف تجزیہ نگار غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ان کے سننے میں آیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد میڈیکل رپورٹس میں کچھ منفی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال کے میڈیکو لیگل رجسٹر کو ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے ساتھ لے گئیں۔ یہ تمام بہت عجیب و غریب معاملہ ہے اور ذرائع کیمطابق ایسا ہوا ہے

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ یا ایکسرے کروانے سے انکار کر دیا اور عمران خان کی منشا کیمطابق کی رپورٹ بنا کر دے دی۔ بعد میں MSجناح ہسپتال نےڈاکٹر یاسمین راشد کوبتایا کہ جسطرح کا میڈیکو-لیگل ہوا ہےیہ غیرقانونی ہےاوریہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

     

    غریدہ فاروقی کا کہ یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ جب شوکت خانم پہنچتے ہی لیا گیا تو ٹیسٹ میں چند “ممنوعہ چیزوں” کی مقدار بھی رپورٹ میں آ گئی۔ جسکی وجہ سے وہ رپورٹ چھپا لی گئی۔ اس دوران تیزی دکھاتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہسپتال کی ٹیم شوکت خانم لے آئیں لیکن شوکت خانم نے ان رپورٹس کوپبلک کرنے سے انکار کردیا ہے

     

  • ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع

    ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع

    ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-

    باغی ٹی وی :اب صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کئلیے طویل فارم بھرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کیلئے ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی ٹوئٹر صارفین بہت جلد اپنے اکاؤنٹس کو 8 ڈالرز (1700 پاکستانی روپے سے زائد) ماہانہ کی ادائیگی کرکے ویری فائی کراسکیں گے۔

    ٹوئٹر جھوٹ اورجہالت کاپلیٹ فارم بن کررہ گیا ہے:امریکی صدر

    اس سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ میں کچھ صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے آئی او ایس ایپ میں کچھ صارفین کو یہ نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے کہ وہ ماہانہ فیس کے عوض اپنے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتے ہیں۔

    ٹوئٹر کے پراڈکٹ منیجر Esther Crawford کے مطابق نیا ٹوئٹر بلیو پلان ابھی تمام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا مگر کچھ صارفین کو اس کے نوٹیفکیشن ملے ہیں۔

    آئی او ایس ایپ میں کی جانے والی اپ ڈیٹ میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کا نیا پلان سب سے پہلے کینیڈا، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور امریکا میں متعارف کرایا جائے گا، جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین کے لیے اسے پیش کیا جائے گا-

    ایلون مسک کے کمپنی سنبھالنے کے بعد ایمبر ہرڈ کا ٹوئٹر سےاکاؤنٹ غائب ہو گیا

    ٹوئٹر کی جانب سے اب تک اکاؤنٹس کو مفت ویری فائیڈ کیا جارہا تھا جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ یہ مستند اکاؤنٹ ہے مگر ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے یکم نومبر کو 8 ڈالرز کے سبسکرپشن پلان کا عندیہ دیا تھا۔

    گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ماہانہ فیس کا پروگرام 7 نومبر سے شروع ہوسکتا ہے اور ایلون مسک نے کمپنی کے ملازمین کو یہ پروگرام لانچ کرنے کے لیے 7 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔

    ایک اور رپورٹ کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے اکاؤنٹس ویری فائیڈ کرانے کا سابقہ اسٹرکچر ختم کردیا جائے گا ایلون مسک نے 5 نومبر کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پیمنٹ سسٹم کی بنیاد پر اکاؤنٹ ویری فائی کرانا زیادہ مستند عمل ثابت ہوگا۔

    ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا…

  • عمران خان غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے:وزیراطلاعات

    عمران خان غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے:وزیراطلاعات

    لاہور:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں طاقتورکا قانون چاہتا ہے اور جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں فائرنگ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوسکی، جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوگھنٹے الزام، بہتان، جھوٹ اور غلاظت سے بھری پریس کانفرنس کرسکتے ہیں لیکن 4 دن میں ایف آئی آرنہیں کٹ سکی۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آئی آرنہیں کٹ سکی، فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون اور جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنہ غلط ایف آئی آرکٹوانے کیلئے پنجاب انتظامیہ کو پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔

    2 گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ بھری پریس کانفرنس کرسکتے ہیں، ٹاک کر سکتے ہیں لیکن چار دن گزرنے کے بعد اپنی حکومت میں چار دن قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا، جب کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا رہا ہے، لیکن حقیقی آزادی دلوانے والا فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل مصر روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل مصر روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل مصر روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم 7 اور 8 نومبر کو 2 روزہ دورے پر مصر روانہ ہوں گے اور وہ شرم الشیخ میں شروع ہونے والی کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جس میں 197 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

    عمران خان کے 1 تیر سے 7 شکار۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ .

    یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی 27ویں کانفرنس (COP-27) کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے۔ COP-27 کی مصری صدارت کی دعوت پر، وزیر اعظم 8 نومبر 2022 کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ ’’کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز‘‘ پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کاپ 27 کو بڑی اہمیت دیتا ہےجہاں موسمیاتی انصاف کے مسائل پر فوری کارروائی کی ضرورت پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں اہم مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے –

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد کاپ 27 کی تمام اہم کمیٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گا جبکہ وفد ان کمیٹیوں میں کاربن کے کم اخراج والے ممالک کو درپیش خطرے پر بھی بات کرے گا۔ پاکستان اس کانفرنس میں گروپ آف 77 چائنہ کی سربراہی بھی کرے گا –

    چین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں. وزیر اعظم

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اعلیٰ سطحی تقاریب بشمول اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیےگول میز میں بطوراسپیکر بھی شرکت کریں گے اور 7 نومبر کو ’’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ‘‘ جس کی میزبانی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم سمٹ کی سائیڈ لائنز پر کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے-

    کوپ 27 ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب پاکستان میں لاکھوں لوگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں لاکھوں لوگ موسمیاتی تبدیلی کے شدید منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوپ 27 اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) کے تحت فیصلہ سازی کا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کا جائزہ لینے اور آگے بڑھانے کے لیے سالانہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کرتا ہےایک اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر، پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلی پر بحث، مذاکرات اور اجتماعی کارروائی میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • آئی جی پنجاب کا عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا

    آئی جی پنجاب کا عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو بطور آئی جی پنجاب مزید خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے معاملے پر کی جانے والی تنقید کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس…

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا بعض ذاتی وجوہات کی بنا پربطور آئی جی پنجاب مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا،درخواست ہےکہ حکومت پنجاب سےان کی خدمات فوری واپس لی جائیں، میری خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جائیں۔

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے مراسلہ سیکرٹر ی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا۔

    واضح رہکہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے آئی جی فیصل شاہکار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا صوبائی حکومت نے وفاق کو ریکوزیشن بھیجنے کا کہا تھا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    دوسری جانب فیصل شاہکارکے قریبی ذرائع کاکہنا ہےکہ انہوں نے چارج چھوڑنےکا فیصلہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آرکے معاملے پر کیا جبکہ پنجاب حکومت اور فیصل شاہکارکے درمیان پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں سمیت دیگر معاملات پر بھی تناؤ تھا۔

    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

    شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے حوالے کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کا اقبالی بیان منٹوں میں وائرل کر دیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

    اسد عمر نے بھی پنجاب پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پر ایک سے زیادہ مقامات سے فائرنگ کی گئی اور پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

    شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدا پولیس کی وردی کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال شدید افسوسناک ہے،ترجمان…

  • شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

    شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

    قومی ٹیم کے آل راؤندر شاداب خان نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : شاداب خان اور شاہد آفریدی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والےپاکستانی بولر بن گئے شادا ب خان نے یہ ریکارڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش کے ساتھ جاری میچ میں بنگلہ دیشی کپتان کو آؤٹ کر کے حاصل کیا-

    نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

    شکیب الحسن کو آوٹ کرکے شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی شاداب خان نے 97 وکٹیں نے 82 میچز میں مکمل کیں۔ شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں-

    دوسری جانب پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے،آسٹریلیا کے شہر نارتھ ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ ایڈیلیڈ اوول میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی-

    سڈنی : سی لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار

    بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی کپتان شکیب الحسن اور نور الحسن صفر، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، عفیف حسین 14، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائےمحمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی