Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    اسلام آباد:عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی،اطلاعات کے مطابق کل بروز بدھ سپریم کورٹ میں ہونے والی کیسز کی سماعت کے حوالے سے کچھ اہم کیسز کا شیڈول آگیا ہے اور اس میں سب سے اہم کیس پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے متعلقہ ہے

    کہا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل ہونے والے ایک کیس جس میں ذوالفقار علی بھٹی بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان کیس کی سماعت جو قومی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے، جو کہ کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی جج کرے گا

    دوسرا کیس جوکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر توہین سے متعلق ہے اس کی سماعت ہوگی ، اس کیس میں سماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا

    دوسری طرف یہ کہا جارہا ہے کہ امکان ہے کہ متزکرہ کیس کی سماعت پر پی ٹی آئی سرکردہ رہنما اور کارکن کافی تعداد میں سپریم کورٹ آ سکتے ہیں لہذا کمرہ عدالت اوراحاطہ سپریم کورٹ کے علاؤہ دیگر ضروری مقامات پر مناسب حفاظتی اقدامات ضروری ہیں تاکہ کوئی نا خوش گوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

    ریکوڈک کے معاملہ پر دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوگی ،سماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا

    اس سے پہلے آج سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے شفافیت پر زور دیتے ہوئے صدارتی ریفرنس پر تین ماہرین قانون کو عدالتی معاونین مقرر کردیا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار کو بھی نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت سماعت کی۔

    سپریم کورٹ کے لارجربینچ کے سامنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے اپنے دلائل جاری رکھا اور کہا کہ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کہ رولز میں نرمی خلاف قانون کی گئی اور ایک بین الاقوامی کمپنی کے لیے رولز میں نرمی کا اختیار نہیں تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اب بھی رولز وہی ہیں یا ترمیم ہوچکی ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک سے متعلق قانون میں ترمیم ہوچکی ہے اور نئے قانون کے مطابق حکومت رولز میں ترمیم کر سکتی ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رولز میں نرمی ہو بھی تو شفافیت لازمی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک سے نکالی گئی معدنیات میں پاکستان کا حصہ 50 فیصد ہوگا۔جسٹس جمال مندوخیل نے بتایا کہ حصہ جتنا بھی ہے لیکن قانون پر عمل کرنا لازمی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ قانون سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ ماضی کے عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق ریکوڈک پر موجودہ حالات میں اس سے اچھا معاہدہ ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ نہ ہوا تو پاکستان کو 9 ارب ڈالر سے زائد ادا کرنا ہوں گے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس میں عدالت کا دائرہ اختیار کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات تک محدود ہوتا ہے۔

  • سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ  ریکارڈ قائم کردیا

    سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    لاہور:شہروز کاشف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا:پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    29 سالہ شہروز جسے براڈ بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے دو بلند ترین پہاڑوں 8849 میٹر اونچی ایورسٹ اور 8611 میٹر اونچی کے ٹو کو سر کیا، شہروز کو پہلی بار 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہروز کاشف نے لکھا کہ الحمدللہ! مجھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شائع کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر ہونے کا میرا کارنامہ تسلیم کیا گیا ہے جس پر میں اپنے گھر والوں، چاہنے والوں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    خیال رہے کہ شہروز اس سال اگست میں دنیا کی 11 ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم 1 کو سر کرنے کے بعد 8000 میٹر سے زیادہ کی 10 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔

  • کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    کراچی: شہرقائد میں درندہ صفت نوجوان نےایک اورذہنی معذورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نےملزم کوگرفتارکرلیا۔اطلاعات کےمطابق کراچی کےعلاقےمحمود آباد کشمیرکالونی میں ذہنی معذورلڑکی کو گھرمیں زیادتی کا نشانہ بنانےکا شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    ایس ایچ او اعجاز پٹھان نے ایکسپریس کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی (ن) کواس کی والدہ تھانے لیکر آئیں اور انھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ذہنی معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھرمیں اکیلی تھی اور چھوٹا بھائی مدرسے گیا تھا جب کہ والدہ ڈیفنس میں بنگلے میں کام پر گئی ہوئی تھی، متاثرہ لڑکی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ابتدائی طور پر زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا تاکہ بچی کا میڈیکل ہوسکے، پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے بعدازاں پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ الزام نمبر2022/385 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آرکے متن مطابق پینٹ شرٹ اورٹوپی پہنے لڑکے کواہل محلہ نے گھرسے نکل کربھاگتے ہوئے دیکھا ہے، مذکورہ لڑکا اس سے قبل بھی متاثرہ لڑکی کے گھرکے اطراف دیکھا گیا ہے۔

    دریں اثنا محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 16 سالہ ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ ملزم حسین اسی علاقے کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق ملتان سے ہے، ملزم نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اکثر گلی سے گزرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو دیکھتا تھا، متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، گرفتار ملزم گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہو گیا اور ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں 6 سالہ معصوم بچی (ک) کوزیادتی کانشانہ بنائے جان کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق متاثرہ بچی شدید نفسیاتی صدمے سے دوچار ہے۔متاثرہ بچی کے ڈی این اے سمیت لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کیے گئے ہیں جبکہ جناح اسپتال منتقل کرکے مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ بچی کے سگے ماموں اور ممانی کو گرفتار کررکھا ہے تیسرا ملزم غفار فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

    آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی ایئر ڈیفنس کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی حاصل کردہ تربیتی معیار کو سراہا اور جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت سمیت بدلتے خطرات کا احاطہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے جدید ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق قبل ازیں آمد پر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمان کے سفیر ڈاکٹر الشیخ محمد عمر احمد المرحون کی جی ایچ کیو آمد ہوئی اور انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اومان کے تعلقات قریبی، گرم جوشی، دوستانہ اور گہرے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کی بڑی صلاحیت ہے، ہماری اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے۔

    ترجما پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ عمان کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

    عمان کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا جب کہ عمان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • دوست  مزاری مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے

    دوست مزاری مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے

    دوست مزاری مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے

    سابق ڈپٹی سپیکردوست محمد مزاری کو محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضہ کے سکینڈل میں گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ سے دو دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کر کے دو دن کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے جس میں محکمہ اینٹی کرپشن سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری سے سرکاری اراضی کی محکمہ ریو نیو کے افسران سے چھینی گئی دستاویزات برآمد کرے گااور محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی سپیکر سے 8ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی بھی و گزار کروالی ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ اینٹی کرپشن جھوٹی درخواستیں دینے والے مدعیوں کے خلاف 182PPC کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کی سزا 6مہینے قید ہے یہ بات ایڈ وائزر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب اینٹی کرپشن مصدق عباسی اور ڈئریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ندیم سرور نے آج ڈائریکٹو ریٹ جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں کھلی کچہری کے دوران کہی۔اس موقع پر ایڈ وائزر اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران و اہلکاران کا بھی احتساب کیا جائے گا۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سر ور نے کہا کہ محکمہ اینٹی کر پشن کے تمام ریجنل دفاتر میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور شکایات کا ازالہ ریجن کی سطح پر کیا جا رہا ہے اور آج اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کھلی کچہری میں 35سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن پرفوری ایکشن لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اینٹی کرپشن میں موصول ہونے والی شکایات میں پاکستانی شہریوں کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنی شکایات درج کروائیں۔ ندیم سرور ے مزید بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی سال میں یہ دوسری کھلی کچہری ہے اور ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی داد رسی کرنا ہے اور عوام کی شکایات کا ازالہ محکمہ اینٹی کرپشن کی اولین ترجیح ہے۔

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

     ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

  • لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دو میچز، لاٹینم ہومزاورماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں رہیں فاتح

    لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دو میچز، لاٹینم ہومزاورماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں رہیں فاتح

    لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دو میچز، پلاٹینم ہومز اور ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں رہیں فاتح
    لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ سپانسرڈ بائی ڈان بریڈ کے پہلے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں پلاٹینم ہومز اور ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈان بریڈ کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے میچز کے موقع پر فیملیز اور تماشائی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی خان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز فیروز گلزار،عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں پلاٹینم ہومز اور ایف جی /دین پولو کے درمیان انتہائی دلچسپ میچ ہوا جو پلاٹینم ہومز کی ٹیم نے 6-5.5 گول سے جیتا۔ پلاٹینم ہومز کی ٹیم کی طرف سے ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا اور چھ خوبصورت گول سکور کیے۔

    ایف جی دین پولو کی طرف سے انگلش کھلاڑی ایڈورڈ مورس نے تین جبکہ شاہ شمیل عالم اور فرہاد محمد شیخ نے ایک ایک گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے زبردست کھیل پیش کرکے ٹیم باڑیز کو 8-7 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے ارجنٹائن کے کھلاڑی مینول کرانزا نے سات جبکہ صوفی محمد ہارون اور صوفی محمد عامر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم باڑیز جن کو آدھے گول کا ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے دانیال شیخ اور اوسکررولو ٹروٹز نے تین تین گول سکور کیے۔ آج بروز بدھ دو اہم میچز کھیلے گئے جائیں گے۔

    دوپہر ڈیڑھ بجے ڈائمنڈ پینٹس شیخو سٹیل کا مقابلہ ڈان بریڈ سے جبکہ اڑھائی بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ گارڈ گروپ سے ہوگا۔

  • شہر قائد سے 200 سے زائد موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار

    شہر قائد سے 200 سے زائد موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹا ؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3ملزمان عمر فاروق عرف پا رو، عبد ا لر حمٰن عرف شن کلے اور رازق عرف چھو ٹا کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 16اگست 2022 کو ملزم عبدالرحمن عرف شن کلے نے اپنے ساتھی ملزم عدنان کے ہمراہ علی گڑھ مارکیٹ کے قر یب بیٹھے افراد سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی۔ ملزم کے سا تھی عدنان نے ڈکیتی کے دوران مزا حمت پر شہر ی کو گولی مارکرزخمی کر دیا۔ ملزمان کو واردات کر تے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف اَ ئی آر تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اسلحہ کے زور پر کراچی کے مختلف علا قوں سے ڈ کیتی کی متعدد وارداتوں میں 200 سے زائد موبائل فو نز اور نقدی 5لا کھ روپے سے زائدرقم چھیننے میں ملو ث رہے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ و ایمو نیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • رات کے اندھیرے میں جنکے پاؤں پکڑتا دن کے اجالے میں انکے گریبان پکڑتا ہے،مریم نواز

    رات کے اندھیرے میں جنکے پاؤں پکڑتا دن کے اجالے میں انکے گریبان پکڑتا ہے،مریم نواز

    اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے سکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں، مریم نواز
    عمران خان کے بیٹے لانگ مارچ میں شریک کیوں نہیں، مریم نواز کی پریس کانفرنس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتی تھی لانگ مارچ کی حقیقت قوم کے سامنے آ جائے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ صدف نعیم کی شہادت کا بہت افسوس ہے، صدف نعیم کی تصاویر دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، لانگ مارچ کے مقاصد کیا ہیں؟ کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں اس نے تباہی نہ مچائی ہو، کروڑوں روپے اس مارچ کی حفاظت کیلئے خرچ ہو رہے ہیں جس کا کوئی مقصد نہیں،عمران خان بے دردی سے قوم کا پیسہ خرچ کر رہا ہے،عوام کو اس کا اصلی چہرہ نظر آگیا ہے،عمران خان سوچ رہے تھے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر دباؤ بڑھائیں گے، اپنے ہر حربے میں ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کا حربہ آزمایا، یہ اپنی 22 سالہ جددوجہد کا ذکر کرتا ہے جو مشرف کی غلامی سے شروع ہوتی ہے عمران خان کا یہ پلان بھی فیل ہو گا، عمران خان کو عوام نے ریجیکٹ کردیا ، کیونکہ اس نے عوام کیساتھ جھوٹ بولے ہیں ، انہوں نے اسکا آصل سچ دیکھ لیا ہے عمران خان کے لانگ مارچ میں اتنے لوگ نہیں جتنے پنجاب پولیس کے اہلکار ہیں عمران خان کے اپنے بچے لندن کے محفوظ ترین جگہ پر بیٹھے ہیں اور عوام کو لانگ مارچ کے لیے نکال رہے ہیں۔

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، یہ دوپہر کا کھانا کھا کر مارچ کیلئے نکلتے ہیں،کل سن رہے تھے لانگ مارچ 10 نومبرکو بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گا،جس رفتار سے لانگ مارچ چل رہا ہے یہ ایک ماہ میں بھی نہیں پہنچے گا، عمران خان کا آخری کارڈ لانگ مارچ بھی فیل ہوگیا ہے اس کے اتنے بڑے جھوٹ تھے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو میدان میں آنا پڑا،ایک پروفیشنل شخص کو قوم کے سامنے حقائق لانا پڑے، یہ رات کے اندھیرے میں جن کے پاؤں پکڑتا ہے دن کے اجالے میں ان کے گریبان پکڑتا ہے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں اس نے عوام کو نہیں بتایا، قوم سچ کا انتظار کر رہی ہے، عمران خان کو پاکستان میں انتشار کے لیئے لانچ کیا گیا اور اس کے لیئے پیسے دیئے گئے ہیں چیف الیکشن کمشنر کوعمران خان نے خود تعینات کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس کا بھانڈا پھوڑا تو وہ برا ہو گیا عمران خان ایک فارن فنڈڈ فتنہ ہے،عمران خان جب جمہوریت کی بات کرتا ہے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے،مرحوم ارشد ملک بھی حقائق سامنے لے کر آئے تھے یہ چور چور کہتا رہا لیکن نیب کبھی ثبوت پیش نہ کر سکا، عمران خان کو پتہ تھا کہ وہ بہتان بازی کر رہا ہے،بشیر میمن کو مخالفین کی گرفتاری کا اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا تھا، شوکت عزیز صدیقی اور ارشد ملک نے اس کے سامنے انکشافات کئے عمران خان نے کبھی اتنی اخلاقی جرات نہیں کی کہ حقائق معلوم کرے،

    عمران خان کا ایک اور سیکنڈل آنے والا ہے،مریم نواز کا دعویٰ

    مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے نواز شریف کو الیکشن لڑنے کے چیلنج پر کہا کہ آر ٹی ایس بند کروا کے 2018 میں بھی تم نواز شریف کو نہیں ہرا سکے، عمران خان نے نواز شریف کی بیٹی کو جیل میں ڈالا، تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف چوری کرو؟ ایک اور بڑا اسکینڈل آنے والا ہے انہیں ہیروں کا سیٹ توشہ خانہ سے ملا تھا، عمران خان نے 2 کروڑ روپے میں ہیروں کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ کا دبئی میں بیچ دیا،یہ کہتا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اسےنواز شریف اور زرداری کی کرپشن کا بتایا جسے بند کمرے میں توسیع کی پیشکش کی اسے ہی غدار کہنا شروع کر دیا، عوام کے سامنے یہ انہیں میر صادق اور میر جعفر کہتا رہا، کیا تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ پنکی پیرنی کو اپنا فرنٹ وومین بناؤ؟ کیا یہ اسٹیبلشمنٹ سے الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں، کیا یہ اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے کہ الیکشن کرائے، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہے اللہ کے واسطے میرے سر پر دست شفقت رکھ دو،یہ اسٹیبلشمنٹ کو دھمکاتا ہے کہ اگر میری بات نہ مانی تو میں میر جعفر اور میر صادق کہوں گا، کل اس نے کہا یہ چوکیدار ہیں انہیں تم چوکیداری کی تنخواہ دیتے ہو؟ جس لہجے میں اس نے یہ بات کی اسے شرم آنی چاہیے، قربانیوں کا احترام کرنا چاہئے،واضح کر دوں وہ ملک کے محافظ ہیں بنی گالہ یا آپ کی چوری اور ڈکیتیوں کے نہیں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا کہ مجھے 25 مئی کو احکامات کا علم نہیں تھا،اس نے تو خود کنٹینر سے اعلان کیا تھا کہ لوگو آجاؤ ہمیں سپریم کورٹ سے اجازت مل گئی ہے، عمران خان کے جھوٹ پر کوئی افسوس یا حیرانگی نہیں ہے،افسوس اس بات کا ہے کہ اس کی کوئی پکڑ نہیں ، عدالت نے بھی کہہ دیا تھا ہو سکتا ہے عمران خان کو خبر نہ ملی ہو، جب عدالت نے یہ کہہ دیا تو اس نے یہ جھوٹ بولنا ہی تھا،نواز شریف نے کہا لوگ جتنے بھی ہوں ان کی بات نہیں سنی جائے گی جمہوری شخص کا خونی انقلاب سے کیا تعلق ہے،جو شخص نہ سیاسی ہے نہ جمہوری، اس کی کوئی بات کیوں سنی جائے،عمران خان اب پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہے، آج نواز شریف کے بیانیے کو کامیابی ملی ہے، نواز شریف بہت جلد اپنے لوگوں کے درمیاں ہوں گے، اپنے وطن سے دور رہنا نواز شریف کیلئے بہت تکلیف دہ ہے،

    جس نے اتنی بڑی سازش کی ہو کیا وہ بچ کر نکل جائے گا،عمران خان اب پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہے،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایسے جتھوں کو روکنا پولیس سمیت ہر ادارے کا فرض ہے،رانا ثنا اللہ نے ان کا پورا بندوبست کیا ہوا ہے اس وقت سب سے بڑی ذمہ داری عدلیہ کی ہے، کیس ان کے پاس ہے، میری اپیل پر آنے والے فیصلے میں میں اور نواز شریف بھی بے گناہ ثابت ہوئے، نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان میں معاشی تباہی آنا شروع ہو گئی،پاکستان اور نواز شریف اکٹھے نیچے گئے، پانامابینچ نے صرف نواز شریف کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،جس نے اتنی بڑی سازش کی ہو کیا وہ بچ کر نکل جائے گا،عمران خان نے پہلے بھی ایک لاک ڈاؤن کی کال دی تھی،اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا، مسلسل بہتری آ رہی ہے،عوام کیلئے ہر چیز میں بہتری آتی جائے گی، نواز شریف کی کوشش ہے 300 یونٹ سے کم یونٹ کے صارفین کو مفت بجلی دی جائے

    مریم نواز کا ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا انجام یہ نہیں ہونا چاہئے تھا، کمیشن بن چکا ہے، حقائق سامنے آنے پر بات کروں گی ارشد شریف کے قتل کا سیاسی فائدہ اٹھایا گیا، سلمان اقبال سے سوال پوچھے گئے تو انہوں نے ایک خط کے ذریعے جواب دیا، سلمان اقبال پاکستان آ کر تحقیقات میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اگر آپ پاکستان نہیں آئیں گے تو سوالات تو اٹھیں گے، میری والدہ بیمار تھیں، پھر بھی پاکستان آئیں ،جب سے اسحاق ڈار آئے ہیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو رہا، نواز شریف کی مفتاح اسماعیل سے کوئی رنجش نہیں تھی، نواز شریف کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں،مذاکرات نہیں ہوں گے اور نہ ہونے چاہئیں،

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین بیس گھنٹے سے بے یار و مددگار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین بیس گھنٹے سے بے یار و مددگار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین بیس گھنٹے سے بے یار و مددگار

    بیس گھنٹے گزرجانے کے باوجود سیرین ایئرلائن کی پرواز عمرہ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ نہ ہوسکی، مسافر پیر کی رات سے تاحال بری حالت میں ایئرپورٹ پر پڑے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرعمرہ زائرین شدید پریشانی کا شکار ہیں، پیر کو رات 10 بجے کا وقت مقرر ہونے کے باوجود سیرین ائیر لائن کی پرواز تاحال روانہ نہ ہوسکی۔

    بورڈنگ پاس

    اطلاعات کے مطابق مسافروں کو بورڈنگ پاس بھی جاری ہوچکے ہیں لیکن 20 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے باوجود زائرین ایئرپورٹ پر موجود ہیں جن میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ جہاز تکنیکی طور پر خراب ہوگیا ہے اور اب کہا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت سے ائرلائن کا ایشو ہے، سیکڑوں افراد یہاں احرام باندھے بیٹھے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔

    مسافروں نے مزید کہا کہ کھانے کے نام پر ہمیں دو بن اور ایک جوس کا پیکٹ دے کر کہا گیا کہ یہی میسر ہے، حکومت ہماری مدد کرے اور اس مشکل سے نکالے۔
    مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
    اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
    لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
    سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

  • یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ فتنہ اور فساد مارچ ہے. رانا ثناءاللہ

    یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ فتنہ اور فساد مارچ ہے. رانا ثناءاللہ

    رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ فتنہ اور فساد مارچ ہے.

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ؛ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انصاف پروگرام کی تحقیقات میں سب نے پکڑے جانا ہے۔ جبکہ مخصوص طبقہ بدقسمتی سے گمراہی کا شکار ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ 7، 8 ہزار افراد سے شروع ہوا تھا لیکن چلتے چلتے ان کی تعداد میں کمی ہو گئی ہے اور عمران خان کہتے ہیں کہ عوام کا سمندر میرے ساتھ چل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے اور یہ چند سو افراد کو عوام کا سمندر کہہ رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک طرف دھمکیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف پاؤں پڑ رہے ہیں۔ عمران خان لانگ نہیں بلکہ فتنہ مارچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گھٹیا گفتگو کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی کام نہیں۔ روزانہ صبح مارچ گالی گلوچ کے ساتھ شروع کرتے ہوں تمہیں شرم نہیں آتی لیکن عوام عمران خان کے پاگل پن کا شکار نہیں ہوں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن میں جیتنے کی باتیں کرتے ہو اور جب عام انتخابات ہوں گے تو تمہیں پتا لگ جانا ہے۔ انتخابات جیتنے میں صوبائی حکومتوں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ غریبوں کے نام پر تم نے چندہ اکٹھا کر کے سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ یہ اپنے مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ دیں اور پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں، پھر جو سیاسی حل نکلے اس کے مطابق آگے بڑھا جائے۔ پاکستان کو اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے نہ کہ افراتفری اور انارکی کے ماحول کی۔ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ اس فتنے کو روکنے کے لیے اسلحہ نہیں دینا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فرنٹ فورسز کو صرف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں فراہم کی جائیں گی، خون اور جنازوں کا نام لے کر حکومت کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عمران خان نے احساس پروگرام کے فنڈز انتخابات میں استعمال کیے تاہم احساس پروگرام میں تحقیقات ہو رہی ہیں تم نے پکڑے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بندے اور بندوقیں اکٹھی کر رہے ہیں کیونکہ یہ وفاق پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں جبکہ فورسز کو بھی اپنی جان کی حفاظت کے لیے اسلحہ جاری ہونا چاہیے۔ یہ گمراہی مارچ ہے عملی طور پر یہ ناکام مارچ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
    اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
    لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
    سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش