Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف دائر درخواست پرفریقین سے جواب طلب

    توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف دائر درخواست پرفریقین سے جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کا توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے پنجاب حکومت وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا عدالت نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جابر عباس کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں کہ کسی کو نااہل کر سکے ،جس بنیاد پر عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا وہ آٸین میں موجود ہی نہیں ، الیکشن کمیشن مس ڈیکلریشن پر 120 دن میں ایکشن لے سکتا ہے اس کے بعد نہیں ،کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو نااہل کرنے کا اختیار الیکشن ٹرینونل کا ہے کمیشن کا نہیں ،اگر کوٸی جرم ہوا ہے تو اسے متعلقہ فورم پر بھجوایا جانا چاہیے تھا ،اس معاملے پر الیکش کمیشن سیشن کورٹ میں استغاثہ داٸر کر سکتا ہے جو اس کا فیصلہ کرے گی ،الیکشن کمیشن نے آٸین کی غلط تشریح کی ہے ، عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دے ،

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

    واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا ،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے

  • وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان

    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر، ہم منصب اور چینی قیادت سے بات چیت کا منتظر ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی ،سماجی اور ثقافتی شعبوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کے کردار کو وسعت دینے پر بات کریں گے،چین کا دورہ کرنے والے دنیا کے پہلے رہنماوں میں سے ایک ہوں،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اعلیٰ معیار کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،سی پیک کے تحت سڑکوں کے نیٹ ورک نے سفر کا وقت ختم کر دیا ہے،چین نے سیلاب متاثرین کے لیے ادویات،مچھر دانیاں اور دیگر چیزیں فراہم کیں پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کے جذبہ کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب تنازعات کا مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں پاکستان ایک مضبوط، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہے،پاکستان چینی کمپنیوں کو شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پاکستان اورچین خطےکےامن واستحکام کیلئے ذمہ داری کو نبھانے کیلئے پرعزم ہیں چین پاکستان دیرینہ دوستی بہترین صفات پرپورا اترتی ہے، پاک چین دوستی جیسا کوئی رشتہ نہیں جو لوگوں کی روح کو گہرا کرتا اور مضبوط جذبات کو ابھارتا ہو، پاک چین دوستی کا بیج گہری جڑوں اور مضبوط شاخوں کے ساتھ سدا بہار درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے ،پاکستان کیلئے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان تعلقات کو دنیا میں منفرد پائیدار استحکام اور قابل اعتبار بنیادوں پر سراہا جاتا ہے،میرے گزشتہ دورے کے بعد سے بین الاقوامی منظرنامے میں بے مثال تبدیلیاں آئی ہیں،انسانیت کا ایک ہجوم غربت، امراض اور افلاس کا شکار ہے،دنیا کے بہت سے حصوں میں لوگ ابھی تک کورونا اوراس کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں،آب وہوا کی تبدیلی کا چشمہ بڑے پیمانے پرپھیل رہا ہے جو آج کی ایک تلخ حقیقت ہے،کورونا کے بعد چین نے جویکجہتی اور امداد فراہم کی وہ ہماری کل وقتی دوستی کی واضح مثال ہے،چین کی جانب سے ہنگامی طبی سامان کی 60 سے زائد امدادی پروازیں پاکستان بھیجی گئیں،چینی ساختہ ویکسین ملک بھر میں ہماری حفاظتی ویکسی نیشن مہم کا بنیادی مرکز تھیں،پاکستان میں سیلاب کے کرب ناک مناظر دیکھنے والے بچوں نے بھی اپنا جیب خرچ عطیہ کیا،متحرک کہانیاں ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلق اور قریبی برادرانہ رشتوں کی عکاسی کرتی ہیں،پاکستان آج اپنے آپ کو بے مثال تبدیلیوں کے دھانے پردیکھ رہا ہے،پاکستان ایک مضبوط، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، عالمی اقتصادی مشکلات کے باوجود ہماری حکومت پوری تندہی سے کام کر رہی ہے ،چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے،ہم صنعتی تعاون کو بڑھا کر تعلقات کومزید وسعت دینا چاہتے ہیں،پاکستان چین کیلئے مینوفیکچرنگ بیس اورصنعتی اور سپلائی چین نیٹ ورک کی توسیع پر کام کر سکتا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کل سے 2 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے ،11 اپریل 2022 کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف میں ازبکستان میں 16 ستمبر 2022 کو ملاقات ہوئی تھی کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کےانعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین راہنماؤں میں شامل ہیں

    اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے قائدین سدا بہار آزمودہ سٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا دورے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا گیارھواں اجلاس 27 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوا تھا

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

  • نماز جنازہ سے قبل صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کروائے گئے

    نماز جنازہ سے قبل صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کروائے گئے

    نماز جنازہ سے قبل صدف نعیم کے لواحقین سے تھانہ میں دستخط کروائے گئے

    صحافی نوید شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ اتنی کیا جلدی پڑ گئی تھی جو پی ٹی آئی کے رہنماء اسلم اقبال نے صدف نعیم کے لواحقین کو تھانے بلا کر زبردستی دستخط کروانے پڑے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ؛ کوئی کاروائی نہ کی جائے، دوسروں کو فاشسٹ کہنے والوں کی اپنی حرکتیں چیک کریں. نوید نے کہ؛ گفتگو سنیں آپکو سمجھ آجائے گی کہ کاروائی کیا ڈالی گئی ۔ کم ازکم جنازہ ہونے کا ہی انتظار کرلیتے۔


    واضح رہے کہ؛ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تیسرے روز کا اختتام ایک انتہائی افسوسناک خبر سے ہوا۔ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ 35 سالہ رپورٹر اُس کنٹینر تلے آ کر ہلاک ہو گئیں جس پر عمران خان سمیت تحریک انصاف کی سینیئر قیادت سوار تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ سادہوکی کے قریب پیش آیا۔ صدف نعیم کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے تیسرے روز کے سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا تھا۔ 35 سالہ صدف نعیم نے سنہ 2009 میں نجی ٹی وی ’چینل فائیو‘ میں شمولیت اختیار کی تھیں۔ وہ شادی شدہ تھیں اور انھوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔


    دوسری جانب عمران خان پر تنقید کی جارہی ہے سینئر صحافی طلعت حسین نے لکھا؛ کتنا افسوسں ہوا؟ آپ خود جان لیں۔ اور یہ انسانیت کا پرچار کرتے ہیں۔ رسمی تعزیت کے دو لفظ بھی بلوانے پڑتے ہیں۔ کتنا افسوسں ہوا؟ آپ خود جان لیں۔ اور یہ انسانیت کا پرچار کرتے ہیں۔ رسمی تعزیت کے دو لفظ بھی بلوانے پڑتے ہیں۔
    لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت

  • لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق

    لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں پر مشتمل ان حکمران جماعتوں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ لوگ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر اپنی مرضی کا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مدد سے اقتدار میں آئیں۔ غیرت مند قوم پر توشہ خانہ اور خزانے لوٹنے والے لوگوں کو مسلط کیا۔ قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، لوگوں کو آزادانہ طریقے سے اپنے نمائندے چننے دیے جائیں، سیاست دانوں کا محاسبہ عوام خود کرلیں گے،اسٹیبلشمنٹ نے جن لوگوں کو قوم پر مسلط کیا، ان سے یکدم سپورٹ چھین لیں گے تو وہ احتجاج بھی کریں گے اور مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ بھی اپنائیں گے جماعت اسلامی آنے والے انتخابات میں پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کرے گی۔ ہم نے سٹیٹس کو کو بدلنا ہے اس کے لیے نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی سے وابستہ نوجوان یونین کونسل کی سطح پر خدمت کمیٹیاں بنائیں، قوم کو بتائیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    قبل ازیں امیر جماعت اسلامی جلسہ گاہ پہنچے تو ”ویلکم سراج الحق“ ترانے اور فلک شگاف نعروں سے ان کا استقبال ہوا۔ ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں نوجوانوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی نے اسلامی نظام کے حق میں اور ”سراج الحق قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں“ کے نعرے لگائے۔ یوتھ لیڈر کنونشن کی پروسیڈنگز کا آغاز ظہر کی نماز کے فوراً بعد ہوا جو سراج الحق کی 45منٹ لمبی تقریر پر تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب اختتام کو پہنچا۔ کنونشن کے لیے 120فٹ لمبا، 40فٹ بلند اور 30فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا تھا۔ سٹیج پر موجود اہم شرکا اور مقررین میں نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، پروفیسر ابراہیم، میاں محمد اسلم، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ایم این اے مولانا عبدالکبر چترالی، ایم پی اے کے پی اسمبلی عنایت اللہ خان، محمد حسین محنتی، جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم، راؤ ظفر، عبدالحق ہاشمی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، اظہر اقبال حسن، محمد اصغر، صدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ شکیل احمد، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ مولانا شمشیر شاہد، ذکر اللہ مجاہد، ضیا الدین انصاری، آصف لقمان قاضی اور دیگر قائدین شامل تھے۔ کنونشن میں فیملیز اور بچوں کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔ شرکا نے قومی اور جماعت اسلامی کے پرچم اٹھائے ہوئے، مختلف بینرز پر اسلامی نظام کے حق میں نعرے درج تھے۔ امیر جماعت نے انٹرنیشنل سیشن میں ترکی، ملائشیا اور برطانیہ سے آئی ہوئی نوجوان قیادت میں تحائف تقسیم کیے۔ شائننگ سٹارز سیشن میں امیر العظیم اور دیگر قیادت نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کوانعامات دیے۔

    سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی لانگ مارچ کر رہی ہے اور حکومت میں بھی ہے، دوسری جانب پی ڈی ایم لانگ مارچز کرنے کے بعد اقتدار میں بیٹھی ہے۔ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے لیے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا مگر لنگرخانے اور مسافرخانے بنائے۔ یہ لوگ جب اقتدارمیں آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ وہ اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، اقتدار سے فارغ ہونے کے بعد شکایتیں کرتے ہیں کہ حکومت ان کی تھی مگر اختیار کسی اور کا تھا۔ تمام پاکستانی جانتے ہیں کہ یہ سبھی حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے گملوں کی پیداوار ہیں۔یہ وہ حکمران ہیں جو بظاہر آپس میں لڑ رہے ہیں مگر مغربی ایجنڈے پر متفق ہیں۔ یہ لوگ امریکی صدر سے ہاتھ ملانا اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں مگر بے جرأت اتنے کہ ان سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات نہیں کر سکتے۔ اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کس کے ساتھ ہیں تو میں جواباً عرض کرتا ہوں کہ ان دونوں اطراف میں فرق واضح کر دیا جائے۔ کیا یہ دونوں اطراف وہ نہیں ہیں جو سودی قرضوں پر متفق ہیں، جن کے نام پاناما لیکس اورپنڈوراپیپرز کی زینت بنے۔ انھوں نے مل کر کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، ایک نے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا اور دوسرے نے ابھی نندن کو باعزت بھارت کے حوالے کیا۔ ان کی ناک تلے ماڈل ٹاؤن میں لوگ شہید ہوئے، ساہیوال میں ایک بچے کے سامنے اس کے ماں باپ اور بھائیوں کو قتل کیا گیا، انہی کے ہوتے ہوئے نقیب اللہ محسود جان سے گئے، ارشد شریف کو کینیا میں گولیاں مار دی گئیں، کہاں ہے انصاف؟ ملک کی عدالتیں طاقتور کے لیے رات کے 12بجے کھل جاتی ہیں جب کہ غریب کو دن کے 12بھی انصاف نہیں ملتا۔ مافیاز پر مشتمل یہ حکمران ایک ہی فرسودہ نظام کے سہولت کار ہیں۔ جماعت اسلامی ان کے ساتھ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کرے گی۔

    سراج الحق نے نوجوانوں کو مخاطب ہو کر کہا کہ آج انھوں نے اس جگہ جہاں قائداعظمؒ نے 1940ء میں جدوجہد کا آغاز کر کے سات سالوں میں پاکستان بنایا پر ملک کی یوتھ کو تعمیر پاکستان کی جدوجہد کے آغازکے لیے اکٹھا کیا ہے۔ یہاں سے تھوڑ ی مسافت پر سید علی ہجویریؒ، ڈاکٹر علامہ اقبالؒ اور مولانا مودودیؒ کے مزارات ہیں جنھوں نے اپنی تمام زندگی انسانیت کو اللہ کے پیغام سے روشناس کرانے کے لیے بسر کی۔ مینار پاکستان گراؤنڈ سے میں پاکستان قوم اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری دنیاوی اور اخروی کامیابی اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت میں ہے۔ دین پر عمل پیرا ہو کر ہی عربوں، ترکوں اور افغانوں کو عزت ملی۔ کیا وجہ ہے کہ آج وسائل سے مالا مال ملک میں 22کروڑ عوام غربت، بے روزگاری اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ہماری تقدیر میں امریکا، ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی غلامی کیوں لکھی گئی ہے؟ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمام حالات کے باوجود ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، لیکن نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ ایٹم بم سے بھی بڑی طاقت ہیں۔ دشمن نے ہمیں رنگ اور نسل کی بنیادوں پر تقسیم کیا۔ مفاد پرستوں کے ٹولے نے نوجوانوں کو استعمال کیا اور ملک کی تقدیر سے کھیلا۔ حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک میں غربت ہے، کروڑوں پاکستانی صاف پینے کے پانی تک سے محروم ہیں۔ ہر پانچواں پاکستانی ڈپریشن کا شکارہے۔ 75برسوں سے ملک میں لوٹ مار جاری ہے۔ ہمارے ایوانوں اور دفاتر میں کرپٹ عناصر بیٹھے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے قوم کے نظریے اور جغرافیے کو نقصان پہنچایا، ان کی وجہ سے ملک کا پاسپورٹ پوری دنیا میں بے توقیر ہو گیا۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نوجوان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں وہ جماعت اسلامی کا پیغام نچلی سطح تک پہنچائیں۔ نوجوانوں کو اپنا سربلند کر کے فرسودہ نظام کے خلاف بات کرنا ہو گی۔ جماعت اسلامی سے وابستہ نوجوان لوگوں کو بتائیں کہ ہم میں سے کسی کا پاناما لیکس یا پنڈوراپیپرزمیں نہیں، ہم نیب زدہ ہیں نہ ہم نے قرضے معاف کرائے۔ جماعت اسلامی کو جب موقع ملا وہ سیلاب،زلزلہ ہو یا کرونا وائرس کی وبا، ہم نے قوم کی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اقتدار دیا تو ہم لوگوں کو انصاف دیں گے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے۔ سرکاری زمینوں کو نوجوانوں میں تقسیم اور انھیں بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ سودی نظام کا خاتمہ کر یں گے، کشمیر کو انڈیا سے آزاد کرائیں گے اور ڈاکٹر عافیہ کو امریکا سے واپس لائیں گے۔ قوم حقیقی آزادی کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کی ہم قدم بنے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت

    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے

    نارتھ کراچی سیکٹر 7 اے میں ایس ایچ او سر سید کا پولیس ملازمان کے ہمراہ ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا ساتھی گرفتار کر لیا گیا، ایس ایچ او سر سید شاہد تاج گولی لگنے سے زخمی ہو گئے،ایس ایچ او سر سید خواجہ اجمیر نگری سے کومبنگ آپریشن کے بعد سیکٹر 7 اے نارتھ کراچی ڈاکوؤں کی اطلاع پر پہنچے تھے پولیس نے ملزمان کو گھیرا تو ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں ایس ایچ او سر سید شاہد تاج زخمی ہوگئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو کہ دورانِ علاج ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے دوسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا

    ہلاک ملزم کی شناخت اعظم ولد اکبر خان کے نام سے ہوئی جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت شان عرف شانی ولد عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 9ایم ایم اور 30 بور لوڈ میگزین بمعہ ایکسٹرا میگزین برآمد کر لیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

    دوسری جانب حیدر آباد میں بھی اے سیکشن پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا ہے، 1 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ایس ایچ او انسپیکٹر نیاز احمد پنہور نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران پیٹرولنگ کراؤن ہوٹل آٹو بھان روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی کاروائی میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گرفتار ملزم کی شناخت عابد علی ماچھی کے نام سے ہوئی گرفتار زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا گرفتار و مفرور ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں

  • توہین الیکشن کمیشن،حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

    توہین الیکشن کمیشن،حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

    سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی، وکیل اسد عمر انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹریبونل نہیں ،آئین کے آرٹیکل 204 کا اطلاق الیکشن کمیشن پر نہیں ہوتا،نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے 12 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان نے بھکر جلسے میں الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور دیگر کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔  تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے میانوالی میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے میانوالی میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے میانوالی میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطلی کی درخواست فریقین کو سن کر فیصلہ کریں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا

    دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اضافی دستاویزات جمع کرانے کی کوئی درخواست بھی جمع کرا رکھی ہے؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جمع کرانے کی درخواست دی ہے، جسٹس عامر فاروق نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ کیا آج مین کیس بھی لگا ہوا ہے؟ وکیل بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے،وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر 90 دن میں اسپیکر کے سوالوں کا جواب دینا ہوتا ہے،ہر رکن اسمبلی 30 جون کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے، اگر کوئی چیز بیچ دی ہے تو اس سے حاصل رقم کا بتانا ہوتا ہے،

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کو عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، عمران خان کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا عدالت سے ہائیکورٹ کے فیصلے تک ای سی پی کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے

    واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا ،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے

  • اب ٹویٹر پر بلیو ٹک والے صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی

    اب ٹویٹر پر بلیو ٹک والے صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی

    اب ٹویٹر پر بلیو ٹک والے صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی ورنہ ٹک اڑا دیا جائے گا.

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس میں صارفین کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے لیے ہر ماہ 20 ڈالر لینے کا پلان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگر یہ پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو 5 ڈالر ماہانہ پر ٹویٹر بلیو کو سبسکرائب کرنا پڑے گا یا اپنے “تصدیق شدہ” بیجز سے محروم ہونا پڑے گا، پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

    اس منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر پہلے سے تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت ہوگا، سبسکرپشن نہ لینے پر ان کا بلیو ٹک ختم کردیا جائے گا۔ ٹیسلا کے سی ای او کی جانب سے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس منصوبے کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن پلیٹ فارمر کے مطابق امکان ہے کہ تصدیق، ٹویٹر بلیو کا حصہ بن جائے گی۔

    ٹویٹر بلیو کو پچھلے سال جون میں پلیٹ فارم کی پہلی سبسکرپشن سروس کے طور پر شروع کیا گیا تھا جو ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر “پریمیم خصوصیات تک خصوصی رسائی” پیش کرتا ہے جس میں ٹویٹس میں ترمیم کرنے کی خصوصیت بھی شامل ہے۔ واضح رہے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، ٹیسلا کے بانی نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پوری ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں۔ جس کے فوری بعد انہوں نے ٹوئٹر کے سی ای او پاراگ اگروال کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہیں۔ ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔

  • دو مقدموں میں عمران خان کی  ضمانت میں توسیع

    دو مقدموں میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع

    دو مقدموں میں عمران خان کی درخواست ضمانت میں توسیع
    اے ٹی سی اسلام آباد میں دہشتگردی مقدمہ میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 9 نومبر تک توسیع کر دی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش ہو ئے

    دوسری جانب بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ فارن ایکسچینج ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جج بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے وکیل سے سوال کیا کہ مقدمہ میں ضمانتیں کتنی ہیں، معاون وکیل نے کہا کہ مقدمے میں 4 ضمانتیں ہیں، بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی گئی، بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت ہائیکورٹ سے حاصل کی، وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور میں لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں،

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی

    پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی

    بھارت میں پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی

    بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موربی میں دریا پر بنا پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔ ایک صدی پرانے اس پل کو حال ہی میں مرمت کے بعد عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیوالی کی وجہ سے پل پر معمول سے زیادہ رش تھا اور پل یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکا۔

    دریائے ماچھو پر 230 میٹر پل 19ویں صدی میں برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، پولیس، فوج اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں حادثے کی جگہ پر تعینات کی گئی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی رات سے جاری ہیں۔
    گجرات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست ہے ان کی طرف سے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    حکام کی غفلت پر کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ کیا پل کو دوبارہ کھولنے سے پہلے حفاظتی جانچ پڑتال کی گئی تھی؟ یہ ایک مشہور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے جسے مقامی طور پر Julto Pul (جھولتا پل) کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ صدیوں پرانا پل گرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پل گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ، 48 مریضوں کی حالت تشویشناک

    گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ موربی میں دریائے ماچھو پر بنایا گیا یہ جھولتا پل جدید یورپی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جس کا مقصد موربی کو ایک منفرد شناخت دینا ہے۔