Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان:جرائم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں

    ڈیرہ اسمٰعیل خان:جرائم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں

    ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ کینٹ کی حدود سے بنددریائے سندھ سے ریت اٹھانے والے ڈرائیور حسن ولد سلیم سکنہ کچی پائند خان،ظفرولد نامعلوم،فضل ڈرائیورولد فیروزسکنہ وانڈھا بلوچاں والاکے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود سے بنددریائے سندھ سے ریت اٹھانے والے ڈرائیور حسن ولد سلیم سکنہ کچی پائند خان،ظفرولد نامعلوم،مغل ڈرائیورولد فیروزسکنہ وانڈھا بلوچاں والاکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں اے ایس آئی سبطین نے تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تھانہ کینٹ کی حدود میں تنازعے پر ایک شخص پر فائرنگ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔کینٹ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں
    لائی جاسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی حفیظ اللہ ولد گلستان محسود نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ گلی شار ع عام نزدڈارسٹی میں احسان اللہ ولد خان تاج، ولی اللہ عرف طارق ولد عالمگیراقوام محسود سکنائے انڈس کالونی نے ڈرانے کی غرض سے مجھ پرفائرنگ کی ہے تاہم خو ش قسمتی سے میں بچ گیاہوں۔ملزمان مجھے موبائل فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ تھانہ کینٹ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کاکام شروع کردیاہے تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اورکوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین کے ڈبل سواری پابندی کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹاؤن کی قیادت میں ایس ایچ او مختیار احمد نے کوٹلہ پولیس چیک پوسٹ پر فریداللہ ولد حبیب اللہ سلیمان خیل سکنہ ظفرآباد کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین کے ڈبل سواری پابندی کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹاؤن کی قیادت میں ایس ایچ او مختیار احمد نے کوٹلہ پولیس چیک پوسٹ پر فریداللہ ولد حبیب اللہ سلیمان خیل سکنہ ظفرآباد کے خلاف ڈبل سواری خلاف ورزی کامقدمہ درج کرکے کوگرفتارکرلیا۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین کواحکامات دینے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے ناجائز اسلحہ کے خلاف احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ گومل یونیورسٹی کی قیادت میں پی اے ایس آئی سلیمان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم ذیشان ولد فضل الرحمان قوم سامٹہ سکنہ ماڈل ٹاؤن مریالی سے یکضرب پستول تیس بور بمعہ بارہ کارتوس برآمدکرلیے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے ناجائز اسلحہ کے خلاف احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ گومل یونیورسٹی کی قیادت میں پی اے ایس آئی سلیمان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم ذیشان ولد فضل الرحمان قوم سامٹہ سکنہ ماڈل ٹاؤن مریالی سے یکضرب پستول تیس بور بمعہ بارہ کارتوس برآمدکرلیے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب کاروائیوں پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کوخراج تحسین پیش کیاہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب شہید پولیس ڈی ایس پی کی قیادت میں آئی ایچ سی نے پولیس نفری کے ہمراہ پنیالہ روڈ سے ملزم گل محمدولد یار محمد بہادرخیل سکنہ شاہ حسن خیل سے ایک پستول تیس بور بمعہ تیس کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، نواب پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب شہید پولیس ڈی ایس پی کی قیادت میں آئی ایچ سی نے پولیس نفری کے ہمراہ پنیالہ روڈ سے ملزم گل محمدولد یار محمد بہادرخیل سکنہ شاہ حسن خیل سے ایک پستول تیس بور بمعہ تیس کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ نواب پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیاہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

    سوشل میڈیاپر پر چند روز قبل چلنے والی ویڈیو نے بے گھر بچوں کیلئے گھر کا سہارا ڈھونڈ لیا،سوشل میڈیا پر چند روز قبل اعوان شہر کے قریب ایک بے گھر و بے سہارا بچوں کا انٹرویو اپ لوڈ کیا گیاتھا جن بے چارے بچوں کے والد نے اپنی اہلیہ یعنی بچوں کی والدہ کو نہر میں دھکا دیکر مار دیا اور خود درخت سے لٹک گیا تھا اور گھر پہلے سے ہی سیلاب نے ختم کر دیا تھا۔اشاعۃ التوحیدوالسنہ کا وفد علاقہ کی معتبر سیاسی و سماجی شخصیت وسابق ضلع ممبرحاجی عبدالرزاق اعوان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ان بے سہارا بچوں کے پاس پہنچا وفد میں عرفان اللہ شاکر اور عبدالعزیز اعوان ہمراہ تھے وہاں پہنچ کر فوری طور پر ان بچوں کیلئے کمرہ و چار دیواری کا کام شروع کرا دیا۔بچوں کے چہروں پر خوشی کھل اٹھے اور علاقے کی عوام نے بھی اشاعۃ التوحیدوالسنہ کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ اس موقع پرسابق ضلع ممبر عبدالرزاق اعوان نے بھی جماعت اشاعۃ التوحیدوالسنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ یہ جماعت لوگوں کے عقائد و اعمال کی اصلاح کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بھی پیش پیش ہے۔سابق ضلع ممبر عبدالرزاق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی ان شاء اللہ ان بچوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر بھی رہے ہیں اور آئندہ بھی پیش پیش رہیں گے یہ بچے ہمارے اپنے بچے ہیں۔

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

    ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان:سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کو سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان یوسف خان نے جاری پروگراموں بینظیرکفالت، تعلیمی وظائف،نشونمااور انڈرگریجویٹ سکالرشپ بریفنگ دی۔ انہوں نے NSER سروے روم کا دورہ بھی کیا اور ان کو ڈائنیمک رجسٹری کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلا ت کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کو سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان یوسف خان نے جاری پروگراموں بینظیرکفالت، تعلیمی وظائف،نشونمااور انڈرگریجویٹ سکالرشپ بریفنگ دی۔ انہوں نے NSER سروے روم کا دورہ بھی کیا اور ان کو ڈائنیمک رجسٹری کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کو سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان یوسف خان نے جاری پروگراموں بینظیرکفالت، تعلیمی وظائف،نشونمااور انڈرگریجویٹ سکالرشپ بریفنگ دی۔ انہوں نے NSER سروے روم کا دورہ بھی کیا اور ان کو ڈائنیمک رجسٹری کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کو سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان یوسف خان کوبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

    ادھرنائب امیر جمعیت علماء اسلام مولانا عبید الرحمن نے ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز قائدجمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے CRBC نہر کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل کے زمینداروں کے خدشات اور ان کی تکالیف سے ا ٓگاہ کیا۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن صاحب کو یقین دلایا کے 10 نومبر تک CRBC نہر کی مرمت مکمل کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نائب امیر جمعیت علماء اسلام مولانا عبید الرحمن نے ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز قائدجمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے CRBC نہر کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل کے زمینداروں کے خدشات اور ان کی تکالیف سے ا ٓگاہ کیا۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن صاحب کو یقین دلایا کے 10 نومبر تک CRBC نہر کی مرمت مکمل کردی جائے گی۔

    واضح رہے کہ زمینداروں کے وفدنے حاجی عبدالرشید دھپ کی سربراہی میں پارلیمانی لیڈروممبرصوبائی اسمبلی مولانا لطف الرحمن سے ملاقات کی تھی اور زمینداروں کے خدشات سے آگاہ کیا تھا اس حوالے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کچھ دن پہلے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اور ا ن کو CRBC نہر کے حوالے سے درپیش مسئلے سے آگاہ کیا تھا اور اسی حوالے سے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمودنے بھی 2 دن پہلے وفاقی وزیر خورشید شاہ سے ملاقات کی تھی۔ انشاء اللہ چشمہ رائٹ بنک کینال اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو درپیش تمام مسائل جمعیت علماء اسلام حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: گومل زام ڈیم کی بحالی کے کام کا آغاز ہو گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان: گومل زام ڈیم کی بحالی کے کام کا آغاز ہو گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان:مصدقہ اطلاعات اور ایریگیشن دفتر سے معلومات کے مطابق گومل زام ڈیم کی بحالی کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ مین کینال پر ڈسٹری ایک کے قریب ایک بڑا شگاف ہے اس پر چند مسائل اور ٹھیکیدار کی سستی کی وجہ سے کام میں رکاوٹ تھی جس کو اب دور کر لیا گیا ہے اور کام کا آغاز ہو گیا ہے دوسرا بڑا مسئلہ روڑی کے قریب شگاف تھا جس کو اہلیان گاؤں نے بطور احتجاج روک رکھا تھا کیوں کہ نکاسی آب نہ ہونے سے آدھے سے زیادہ روڑی کے گھر مسمار ہو گئے تھے۔ ایم این اے، ایم پی اے اور انتظامیہ کوئی بھی عوام کی تکلیف کو نہ سمجھ سکا اور گاؤں برباد ہوتا رہا۔ اب اس شفاف میں کراس ڈرینج سسٹم کی شرط پر معاہدہ ہو گیا ہے اور علاقہ کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر پائپ رکھ کر پانی چلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ وارن کینال، ڈسٹری 5، 4کی صفائی بھی کی جائے گی اس کے علاوہ ڈسٹری 10,11,12,13 پر بھی ہنگامی بنیادوں پر پانی چلانے کی توقع ہے۔ کروڑوں کے ٹینڈر لگ چکے ہیں۔جنید ٹھیکیدار اور رحمت اللہ نامی شخص نے ٹھیکہ لیا ہے۔ ان ٹھیکوں کی معیاد 8 ماہ ہے جس میں کام کرنا ہے۔ یہ کروڑوں کے ٹھیکے ہیں۔ اگر کام معیاری ہوا تو بہت اچھا ہو گا اس کے لیے زمینداروں کو بیدار رہنا ہو گا۔اصل زمہ داری محکمہ کی ہے جو کام کے معیاری ہونے پر ٹھپا مارتی ہے۔اگر کام غیر معیاری ہوا تو متعلقہ آفیسر زمہ دار ہونا چاہیے۔

    سرکاری دفاتر کی خالی آسامیاں،پراپرٹی پر ایف بی آر کے ٹیکس عوامی نمائندوں کی توجہ کی طالب۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے میں اکثر شہر ناپرساں لکھتا ہوں تو کئی یار دوست خفا بھی ہو جاتے ہیں جس طرح سے تخت پشور ودیگر کے تعصب کا ہمیشہ سے شکار ہے اس میں کوئی دورسے نہیں اور یہ حقیقت بھی تسلیم ہے کہ ہمارے نمائندوں کو ایک مشکل مرحلے سے گزر کر ہی اس شہر کے لئے کچھ ملتا ہے اور کچھ مصلحت کوشی کی نظر ہو جاتا ہے ڈیرے دا حق اتھے رکھ کا نعرہ لگانے والے ہوں یا اسلام کے نفاذ کے لئے ووٹ لینے والے اس پیاسے شہر کی ضروریات کو آج تک پورا نہیں کرسکے اور اب تو یہاں مختلف محکموں میں کلاس فور بھی دوسرے شہریوں سے بھرتی کرکے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا اس وقت شہر سیلاب کی تباہ کاریوں سے ایک طرف نبرد آزما ہے دوسری طرف ایف بی آر کے ٹیکسز نے پراپرٹی کے کاروبار کوسلاادیاہے جن میں کمی انتہائی ضروری ہیاور تیسری طرف محکمہ مال جس کی زمہ داریاں اور کام۔کافی بڑھ گیا ہے میں کئی خالی آسامیاں موجود لیکن عوامی نمائندوں کی نظروں سے شاید پوشیدہ ہیں ڈپٹی کمشنر آفس ہو یا اسسٹنٹ کمشنر آفس ضرورت سے سٹاف کم ہے تحصیل آفس ہو یا صدر دفتر کلاس فور وغیرہ کی خالی آسامیوں پر کوء تعیناتی عمل میں نہیں لائی جارہی بلکہ کئی جگہوں پر پرائیویٹ سٹاف اور ریٹائر حضرات سے ڈیلی ویجز پر کام۔لیا جارہا ہے جس پرتوجہ کرکے کء بیروزگاروں کو روزگار اور عوام کو سہولت دی جاسکتی ہے جو وقت کا تقاضہ ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ کے زبردست فیصلے،ڈی سے لیکرتمام ماتحت سب ترقی کےلیے کوشاں

    ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ کے زبردست فیصلے،ڈی سے لیکرتمام ماتحت سب ترقی کےلیے کوشاں

    ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابرحسین،اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،فرخ جاوید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی، یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں، ڈی ایچ او،ڈی ڈی ایچ اوز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر اطہر سکھانی نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز255614بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں اور یوں پولیو کے پہلے دن کی کوریج102فیصد رہی ہے، انکار کرنے والے تین والدین میں سے دو کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ محنت اور لگن کے ساتھ مہم جاری رکھی جائے،ایسے بچے جو گھروں میں موجود نہیں ہیں انہیں تلاش کرکے پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں،انکار کرنیوالے والدین کو قائل کیا جائے،افسران فیلڈ کے وزٹس جاری رکھیں۔

    ڈویژنل سپورٹس آفیسرڈیرہ غازیخان عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ 73 ویں پنجاب گیمز میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 430 کھلاڑیوں اور آفیشلز کا دستہ پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلہ میں شرکت کررہا ہے اورا بتک ہینڈ بال،کبڈی،فٹ بال،سکوائش،رورل سپورٹس اور والی بال کے ابتدائی میچز جیت لئے ہیں اب ان کے دوسرے مرحلے کے مقابلے جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز محمد امتیاز بھٹی،محمد کلیم،محمد حفیظ،تحصیل سپورٹس آفیسرز محمد مسعود،محمد عامر،یاسر سعید،جاوید لودھی،وسیم گجر اور محمد علی لنڈ کھلاڑیوں کی رہنمائی کے ساتھ مقابلوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسرنے بتایا کہ کھلاڑیوں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے سپورٹس کٹ،ہوٹلوں میں قیام، ٹرانسپورٹ، ڈیلی الاونسز اور دیگر معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب گیمز کے انعقاد سے دو دن قبل شامل ہونے والے کھیلوں کی بھی یونیفارم کی بروقت فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

    محکمہ اوقاف ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس جمعرات27اکتوبر2022 کو منعقد ہوگی،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان رانا طارق علی کے مراسلہ کے مطابق کانفرنس ضلع کونسل ہال میں صبح دس بجے شروع ہوگی جس میں ڈیرہ غازی خان شہر سمیت دیگر اضلاع کے علمائے کرام حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اور سیرت اقدس پر روشنی ڈالیں گے۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کو سروسزکی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا،تمام افسران اپنے محکموں سے متعلق ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں،بلا وجہ کسی کام کو التواء میں نہ رکھیں،کمشنرنے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا سرکاری افسران کے فرائض میں شامل ہے،ان کی اچھی کارکردگی کی بدولت سرکاری محکموں پر عوامی اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے،جدید دور میں ہمیں ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے برق رفتاری کے ساتھ کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں خود تمام محکموں کے عوامی ریلیف سے متعلق زیر التوا ایشوز کا جائزہ لوں گا اور اس سلسلہ میں سٹاف سے فیڈ بیک لوں گا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ون ونڈو اصول کے تحت مقررہ مدت میں ہی شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں،ان کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں،ہماری تھوڑی سی توجہ اور محنت سے شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    ریاض:وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے آج فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو سمٹ سے خطاب کیا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف قصر یمامہ پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر افراد بھی تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی قیادت کے وژن کو سراہا اور کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کیلئے متحرک ہیں، سماجی و مقاشی ترقی کیلئے خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے، عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    انہوں نے آلودگی سے بچنے اور پوری دنیا کیلئے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سورج، ہوا اور پانی سے بجلی کے حصول کے شعبے میں سرمایہ لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • سابق باکسر اور بااثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

    سابق باکسر اور بااثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

    نیویارک :سابق باکسر اور بااثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا،سابق کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا۔ پہلے انہوں نے اسلام کو دنیا کا آخری سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب خود اپنے مسلمان ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    اینڈریو ٹیٹ کی سوشل میڈیا پر سابق ایم ایم اے فائٹر تام خان کے ساتھ نماز سیکھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔حال ہی میں ٹیٹ کو مبینہ طور پر دبئی میں سابق ایم ایم اے فائٹر ٹیم خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

     

    https://twitter.com/CobraTateKING/status/1584549763231322112?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584549763231322112%7Ctwgr%5Ee9a75ceba360cdfa5061c8980ded4adcc2b3f1eb%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40009767

    اس ویڈیو میں ٹیم خان، اینڈریو ٹیٹ کو نماز سکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اینڈریو ٹیٹ نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی۔

     

    ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی بتادی، ساتھ ہی قرآن کی ایک آیت بھی شیئر کی، جس کا مفہوم ہے ’’صبر رکھو، یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے‘‘۔

    اینڈریو ٹیٹ کو فی الحال تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا سامنا ہے، چنانچہ انہوں نے بندش سے باقی رہ جانیوالے ایک اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ مسلمان ہوچکے ہیں۔

  • کراچی:نیگلیریا سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

    کراچی:نیگلیریا سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

    کراچی:نیگلیریا سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں دماغ خور جرثومے سے 28 سالہ نوجوان انتقال کرگیا، ڈیفنس فیز 4 کا رہائشی مزمل علی چند روز قبل سوئمنگ پول میں نہایا تھا۔ رواں برس شہر قائد میں نیگلیریا امیبا سے یہ پانچویں ہلاکت ہے۔

    جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق چند روز قبل کراچی ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی نوجوان کو تیز بخار اور غنودگی کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا، جس کی حالت کو دیکھتے ہوئے نیورولوجی وارڈ میں داخل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کے نتیجے میں نوجوان میں نیگلیریا امیبا کی تشخیص ہوئی تھی، متاثرہ نوجوان کے گھر والوں کے مطابق چند روز قبل وہ نجی سوئمنگ پول میں نہایا تھا، جس کے بعد مزمل کو بخار ہوا، الٹی، شدید سر درد اور غنودگی کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔

    اسپتال حکام کے مطابق نوجوان چند روز جناح اسپتال میں زیر علاج رہا اور انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نیگلیریا سے رواں برس کراچی میں ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔

    سندھ میں 2011ء میں نیگلیریا سے ایک، 2012ء میں 9، 2013ء میں 3، 2014ء میں 14، 2015ء میں 12، 2016ء میں 3، 2017ء میں 6، 2018ء میں 7، 2019ء میں 15، 2020ء میں 8، 2021ء میں 7 اور 2022ء میں اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں نیگلیریا کا مرض منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 90 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، جن میں سے 86 متوفین کا تعلق کراچی سے تھا۔

    طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا کو برین ایٹنگ امیبا یعنی دماغ خور جرثومہ بھی کہتے ہیں اور اس کا شکار ہونیوالے 98 فیصد افراد انتقال کرجاتے ہیں۔

    نیگلیریا فاؤلیری عام طور پر سوئمنگ پولز، ندیوں اور جھیلوں میں موجود ہوتا ہے اور انسانوں میں Primary Amebic Meningoencephalitis (PAM) نام کے ایک مہلک دماغی انفیکشن کا سبب بنتا ہے، سندھ میں ہونیوالی زیادہ تر اموات کی وجہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کا شامل نہ ہونا ہے۔

    دماغی و اعصابی بیماریوں کے ماہر پروفیسر عبدالمالک کے مطابق اگر بغیر کلورین ملے پانی میں موجود جرثومہ انسان کی ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچ جائے تو یہ تیزی سے دماغ کو کھانا شروع کردیتا ہے، اس کی علامات ایک ہفتے بعد ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں اور دو یا تین ہفتے میں متاثرہ شخص انتقال کرجاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عموماً انسان کے انتقال کے بعد اس بیماری کی تشخیص ہوپاتی ہے یا اس وقت تشخیص ہوتی ہے جب انسان کے بچنے کے امکانات بالکل ختم ہوجاتے ہیں۔

    اس بیماری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت، فریب نظر، کوما، الجھن، لوگوں اور اردگرد کے ماحول پر توجہ نہ دینا، توازن کا کھو جانا، دورے پڑنا اور بعض اوقات بھری ہوئی ناک شامل ہیں۔اس جرثومے سے متاثر 98 فیصد افراد انتقال کرجاتے ہیں۔

  • مشہورسیاحتی مقام مری کو ضلع کا درجہ دیدیا گیا:نوٹیفکیشن جاری

    لاہور:پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی سابق تحصیل مری کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی ہیڈ کوارٹر مری اور کوٹلی ستیاں کے درمیان پرہینا کے مقام پر ہوگا۔

    پنجاب کا مشہور و معروف سیاحتی مقام مری جو کل تک راولپنڈی کی تحصیل تھی، اسے ضلع کا درجہ دے دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، 690 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا نیا ضلع کوٹلی ستیاں اور مری کی 2 تحصیلوں پر مشتمل ہوگا، دونوں تحصیلوں میں 22 یونین کونسلز شامل ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے نئے ضلع کا ڈسٹرکٹ کمپلیکس مری اور کوٹلی ستیاں کے درمیان پرہینا کے مقام پر 128 کنال کے رقبے پر بنایا جائے گا، ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا فاصلہ مری سے 17 جبکہ کوٹلی ستیاں سے 19 کلومیٹر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کو ضلع مری کیلئے 22 نئے ادارے بنانے ہوں گے، 3 ہزار 612 نئی آسامیاں بھی پیدا ہوں گی، تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں پونے 2 ارب روپے سے زائد خرچ ہونگے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کيلئے 60 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال ضلع مری کے انتظامی معاملات راولپنڈی کے ڈی سی اور سی پی او ہی سنبھالیں گےکمشنر راولپنڈی ثاقب منان کا کہنا ہے کہ ڈی سی کا سارا نظام ہوگا، پولیس لائن بنائی جائے گی، مزید تھانے بنائے جائیں گے، ابھی وہاں صرف ایک اے سی ہے، بجٹ کی کوئی قید نہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق ضلع مری کا نیا انفرااسٹرکچر سیاحوں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا، اسی حوالے سے اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

  • عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا آغاز لاہور سے ہو گا

    عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا آغاز لاہور سے ہو گا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جمعہ کو لبرٹی چوک سے شروع ہو گا۔

    لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے جمعے کولانگ مارچ کا اعلان کررہا ہوں، لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کے لیے مارچ شروع ہوگی، لبرٹی میں 11 بجے ہم جمع ہوں گے پھر وہاں سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوگا۔ مجھے کہا گیا کہ آپ غیرذمہ دار ہیں ملک بڑی مشکل میں ہے،

    عمران خان کا کہنا ہےکہ اس مشکل وقت میں احتجاج کر رہے ہیں۔ جب ہم نے اقتدارسنبھالا تو تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی خسارہ تھا، ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ہماری حکومت نے کورونا کا بھی مقابلہ کیا، کورونا کے دوران ہم نے معیشت کوبھی بچایا، عالمی اداروں نے ہماری معاشی پالیسی کو سراہا، احساس پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

    اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری حکومت کے دوران 3 دفعہ لانگ مارچ کیا گیا، ایک مریم نواز نے بھی لانگ مارچ کیا تھا جو گُجرخان میں کہیں رہ گیا تھا، تب کسی کو پاکستان کی مشکلات کی پرواہ نہیں تھی، مجھے کہتے ہیں ملک مشکل میں ہیں، لانگ مارچ نہ کریں، 25 مئی کو احتجاج کال آف نہ کرتا تو اگلے دن ملک میں انتشار ہو جانا تھا، بیرونی سازش کے تحت پہلے چوروں کو مسلط کیا گیا، 25، 25 کروڑ دے کر سندھ ہاؤس میں نیلام گھر لگایا گیا، ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد ہمارے خلاف مقدمات اورصحافیوں پرپابندیاں لگائی گئیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحافی ملک سے باہر بھاگ رہے ہیں، سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ارشد شریف کا قتل ہے، ارشد شریف کوئی دہشت گرد یا کوئی ڈاکو نہیں تھا، سب جانتے ہیں ارشد شریف محب وطن پاکستانی تھے، ارشد شریف کو ڈرایا دھمکایا گیا اپنے موقف سے ہٹ جائے، دو دفعہ ارشد شریف کو ایڈوائز کیا اس کی جان خطرے میں ہے، ملک کے نامور ڈاکو اپنے اپنے کیسز معاف کرا رہے ہیں، کبھی اسمبلی میں ایسا نہیں ہوا جس طرح کی ترامیم کی جا رہی ہیں، اپنی کرپشن بچانے کے لیے ترامیم کرائی، اپنے کیسز معاف اور ساتھ معیشت کو تباہ کر دیا، اکنامک سروے کی رپورٹ دیکھ لیں ہم کونسا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، ہماری حکومت بھی آئی ایم ایف پروگرام میں تھی اتنی مہنگائی نہیں تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ اور ہمارے اوپر کیسز پر کیسزشروع کر دیئے، پاکستان میں ارشد شریف کی شہادت سے زیادہ ظلم کب ہوا، ارشد شریف جان بچانے کے لیے کینیا گیا، لانگ مارچ کوئی سیاست نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ چوروں سے آزادی کی جنگ ہے، یہ جہاد فیصلہ کرے گا پاکستان کیا چوروں کی غلامی یا خود مختار پاکستان بنے گا، یہ اور ان کے ہینڈلرز سمجھتے ہیں ہم بھیڑ، بکریوں کی طرح ان کی غلامی کریں گے، یہ حقیقی آزادی مارچ ہے کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، جی ٹی روڈ سے براستہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پیشگوئی کرتا ہوں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی سمندر شامل ہو گا، پاکستان میں کون قیادت کرے گا عوام فیصلہ کرے گی، ہم چاہتے ہیں ملک کے لوگ فیصلہ کریں، برطانوی وزیراعظم کی تبدیلی پر پوری اپوزیشن الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، کیا ہم نے ایک خود مختار ملک بننا ہے یا چوروں کی غلامی کرنی ہے۔

  • پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی :آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مسٹر الفریڈ گراناس نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرمنی کے سفیرنے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے معزز مہمان کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔