Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اے این ایف نے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی

    اے این ایف نے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی

    اے این ایف نے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے ملزم کے بیگ سے 780 گرام آئس برآمد کرلی، سیف اللہ نامی ملزم سیالکوٹ کا رہائشی ہے اور بذریعہ فلائٹ نمبر PA-472 سے جدہ جا رہا تھا.

    دوسری کارروائی میں اے این ایف نے ہائی وے گڈانی نزد لسبیلہ کے قریب سے کار سے 84 کلو چرس برآمد کرلی اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گاڑی میں سوار خیر محمد کا تعلق خیر محمد کا تعلق جھنگ جبکہ عمران کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


    واضح رہے کہ؛ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 48 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی تھی. تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران ایک ٹن وزن سے زائد منشیات برآمد ہوئی اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    حکام کے مطابق منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی میں سرغنہ سمیت بین الصوبائی سمگلرز گروپ کے دو اہم کارندے گرفتار کئے گئے ہیں۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں ایک ہزار 20 کلو گرام چرس اور 28 ہزار 800 کلو ہیروئن شامل ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس: ہیڈ کوچ فل سمنز کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان

    ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس: ہیڈ کوچ فل سمنز کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے فل سمنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے اندر کچھ غیر معمولی افراد باقی ہیں جن کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے بہترین مفاد میں کام کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

    ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ویسٹ انڈیز بیٹر برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنزکے ساتھ نمایاں رہے تھے-

    ویسٹ انڈین کپتان نکولس پورن نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا ۔ یہ یقینی طور پر تکلیف دہ ہے۔ میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا ۔

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

  • سعودی عرب اور پاکستان اربوں ڈالر کے آئل ریفائنری کے تعطل کا شکار منصوبے دوبارہ شروع

    سعودی عرب اور پاکستان اربوں ڈالر کے آئل ریفائنری کے تعطل کا شکار منصوبے دوبارہ شروع

    پاکستان اور سعودی عرب اربوں ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کے معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب روانگی سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے حکام کی آئل ریفائنری منصوبے کے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقاتیں جاری ہیں۔

    اس سے قبل سعودی عرب نے سی پیک کے تحت بلوچستان کے شہر گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔لیکن اس نے گوادر پورٹ کے آئل سٹی میں 10 بلین ڈالر کی ریفائنری کے قیام کا منصوبہ روک دیا تھا کیونکہ اس منصوبے کے مالی طور پر نتیجہ خیز ہونے پر خدشات تھے۔ جنوری 2019 میں سعودی عرب کے وزیر توانائی نے پاکستان کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی گوادر بندرگاہ میں 10 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    فروری 2019 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ مجموعی طور پر سعودی عرب کو گوادر میں میگا آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنی تھی تاہم سعودی عرب کے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوسری وجہ یہ تھی کہ سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری لگنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں تیل لے جانے کیلیے پائپ لائن موجود نہیں تھی۔

    سعودی عرب کو گوادر سے تیار مصنوعات کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانے کے لیے پائپ لائن بچھانے کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی بھی ضرورت تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی وجہ تھی کہ سعودی عرب نے آئل ریفائنری کے منصوبے کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مخلوط حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی اور سعودی عرب حکام نئے ریفائنری پراجیکٹ کے لیے مراعات کو حتمی شکل دینے کے لیے سلسلہ وار ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

    سعودی عرب کی جانب سے نئے ریفائنری پراجیکٹ کے لیے مراعات دینے کے مطالبے کے بعد پٹرولیم ڈویژن نے نئی ریفائنری پالیسی پر کام تیز کردیا جو کافی عرصے سے زیر التوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سابق پاکستانی وزیر پٹرولیم اور توانائی ٹاسک فورس کے موجودہ چیئرمین شاہد خاقان عباسی سعودی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سعودی عرب نے اگلے 25 سال کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7.5 فیصد ڈیمڈ ڈیوٹی کی مراعات کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم نے اس مطالبے سے اتفاق نہیں کیا تھا اور وہ پاکستان میں نئی آئل ریفائنری لگانے کے لیے اگلے دس سالوں کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 10 فیصد ڈیمڈ ڈیوٹی کی پیشکش کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دینے کی توقع ہے جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ سے منظور کیا جائے گا۔فی الحال 2تجاویز سامنے آئی ہیں۔ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) جو کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا جوائنٹ وینچر ہے، نئے خلیفہ ریفائنری پروجیکٹ کے قیام پر کام کر رہا ہے۔اس منصوبے میں اماراتی حکومت، پارکو اور او ایم وی شراکت دار ہیں۔ OMV کے پاس 10 فیصد شیئر ہولڈنگز ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    اس منصوبے کے تحت OMV اور UAE کی حکومت اس منصوبے سے باہر ہو سکتی ہیں اور سعودی عرب اس میں شامل ہو سکتا ہے۔پارکو اور پی ایس او بھی اس منصوبے میں شراکت دار بن سکتے ہیں۔اس لیے سعودی عرب گوادر میں علیحدہ ریفائنری لگانے کے بجائے اس منصوبے شامل ہوسکتا ہے۔ امارات کی حکومت نے بلوچستان کے ساحلی علاقے میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے خلیفہ ریفائنری قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم متحدہ عرب امارات نے نئے منیجنگ ڈائریکٹر پارکو کی تقرری پر پی پی پی حکومت کے ساتھ اختلافات کے بعد اس منصوبے کو روک دیا تھا۔ بعد ازاں 2016 میں اماراتی حکومت نے 6 بلین ڈالر کے خلیفہ کوسٹل ریفائنری منصوبے کی تجدید کا فیصلہ کیا۔نئی ریفائنری پالیسی میں حکومت اپ گریڈیشن پراجیکٹس کے قیام کے لیے اضافی آمدنی سے سرمایہ کاری کے لیے کچھ مراعات کا بھی اعلان کرے گی۔

  • 19 سالہ نوجوان نے 56 سالہ دادی سے منگنی کرلی

    19 سالہ نوجوان نے 56 سالہ دادی سے منگنی کرلی

    تھائی لینڈ میں جہاں 19 سالہ نوجوان نے 3بچوں کی دادی سے منگنی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک 19 سالہ نوجوان اور 56 سالہ خاتون کی منگنی نے سب کو حیران کر دیا ہے 19 سالہ نوجوان ووتھیچائی چنتاراج(Wuthichai Chantaraj) نے تقریباً 10 سال قبل اپنی منگیتر 56 سالہ جانلا ناموانگرک(Janla Namuangrak) سے ملاقات کی،بعدازاں خاتون نے 10 سالہ لڑکے سے گھر کی صفائی اورکچھ پودے گھر منتقل کرنے میں مدد مانگی۔

    کالج امتحان میں نقل روکنے کیلئےمضحکہ خیز ‘اینٹی چیٹنگ ہیٹس’ کے چرچے

    اس دن سے اس نوجوان نے خاتون کے گھر آنا جانا شروع کیا اور یہ سلسلہ جاری رہا۔دونوں اپنے ابتدائی رشتے کو دوستی کے طور پر بیان کرتے ہیں لیکن جب چنتاراج 17 سال کا ہوا تو اس کے دل میں خاتون کے لیے پیاربھرےجذبات پیدا ہوگئےتاہم بعد ازاں دونوں نے اس دوستی کو رشتے کا نام دے دیا۔

    رپورٹس کے مطابق رواں سال کےآغاز میں دونوں نے اپنے گھر والوں کو اپنے رشتے کے بارے میں بتایا اور پھر منگنی بھی کی، دیکھتے ہی دیکھتے ان کی محبت کی کہانی تھائی لینڈ میں مشہور ہوگئی۔

    56 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ چنتاراج میرے لیے ایک سپر ہیرو کی طرح ہےاس نے ہرروز میری مدد کی پھر جب وہ بڑا ہوا تو ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے جذبات پیدا ہوگئے،میں حیران تھی کیونکہ میں اسے اس کے بچپن سے جانتی ہوں۔

    خاتون کے مطابق جب ہم نے لوگوں کو بتایا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو سب نے سوچا کہ یہ دونوں پاگل ہیں جبکہ میرے بچے بھی کافی حیران ہوئے جن میں سے سبھی اب 30 سال کے ہیں۔ بظاہر، نہ تو انہوں نے اور نہ ہی ووتھیچائی کے خاندان نے ان کے رشتے پر اعتراض کیا ہے۔

    نیٹ فلکس کا سروس مفت استعمال کرنے والوں کیخلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں جانتے ہیں کہ ہمارے درمیان 37 سالہ عمر کے فرق کو کچھ لوگوں کے لیے قبول کرنا مشکل ہے لیکن ہم دونوں کے لیے ہماری خوشی سب سے اہم ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 56 سالہ خاتون کی پہلی شادی 20 سال چلی اور پھر طلاق ہوگئی، اس شوہر میں سے خاتون کے 3 بچے ہیں۔ جن کی بھی شادی ہوچکی اور اب وہ 3پوتے پوتیوں کی دادی بھی بن گئی ہے۔

    چنتاراج اور خاتون کا کہنا ہے کہ ہم دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

    2022 کے آغاز میں، ووتھیچائی اور جانلا نے ایک روایتی تقریب میں منگنی کی جس کے دوران 19 سالہ نوجوان نے 6,000 بھات ($157) کے جہیز کا وعدہ کیا۔

    جب جنوری میں تھائی لینڈ میں غیر معمولی محبت کی کہانی سامنےآئی تو لوگوں کو شبہ تھا کہ ووتھیچائی کو صرف عورت کے مادی اثاثوں میں دلچسپی تھی، لیکن جلد ہی یہ انکشاف ہوا کہ جانلا نموانگراک ایک خستہ حال گھر میں رہ رہی تھی، اور وہ ایسا نہیں کرتی تھی۔ اس کے نام پر بہت کچھ ہے۔

    رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے

    یہ میری زندگی میں پہلی بار ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ کوئی آرام سے رہ رہا ہے،” ووتھیچائی نے کہا۔ "میں نے اس کا کچا گھر دیکھا اور اپنے آپ کو اس کی بہتر حالت میں رہنے میں مدد کرنے کے طریقوں کے بارے میں سوچتے ہوئے پایا۔ وہ ایک محنتی خاتون ہیں اور ایماندار بھی۔ میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔”

    ان کے تعلقات کے بارے میں تمام تنازعات کے باوجود نیوز انٹرویوز اور سوشل میڈیا دونوں میں اپنے رومانس کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کے بہت سے ناقدین صرف حسد کرتے ہیں۔

    اس غیر متوقع محبت کی کہانی پر آن لائن ردعمل ملے جلے ہیں، کچھ لوگوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ دونوں پارٹنرز کا کاروبار ہے اور اگر جنسوں کو الٹ دیا جائے تو کسی کو بھی اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، کچھ لوگ 56 سالہ خاتون پر برسوں سے نوجوان کو اپنی شادی کیلئے راضی کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

    ہیکرز کا ایرانی وزارت انٹلیجنس کی ویب سائٹ پر حملہ

  • صحافی ارشد شریف کی میت دوحہ پہنچادی گئی ہے

    صحافی ارشد شریف کی میت دوحہ پہنچادی گئی ہے

    سینئر صحافی ارشد شریف کی میت نیروبی سے دوحہ پہنچا دی گئی ہے، دوحہ سے اسلام آباد کےلیے پرواز رات 9بجکر 35منٹ پر اڑان بھرے گی۔ ارشد شریف کی میت رات ایک بجکر 5 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دی جائے گی۔ مرحوم کی بیوہ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

    کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے بتایا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے تحت ارشد شریف کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے کینیا کی حکومت سے درخواست کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ واضح رہے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر جاری کردہ بیان میں انسپکٹر جنرل کینیا پولیس نے کہا ہے کہ پولیس نے علاقے میں گاڑی چوری کی اطلاع پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    کینیا پولیس کے انسپکٹر جنرل کے مطابق مرم روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی ارشد شریف کی موت واقع ہوئی، متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سینیر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف اے آر وائی نیوز، دنیا نیوز، آج ٹی وی اور ڈان نیوز سے منسلک رہے۔ بیرون ملک جانے سے پہلے ارشد شریف کچھ مہینے پہلے اے آر وائی سے منسلک تھے، ارشد شریف کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے۔

  • بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی

    بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی

    کراچی: کل یعنی بدھ سے کراچی کو 48 گھنٹوں تک حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی ۔

    باغی ٹی وی : واٹر بورڈ کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے سے 27 اکتوبر تک حب کینال کا مرمتی کام ہوگا، اس دوران 48 گھنٹے کراچی کو پانی کی فراہمی بند رہے گی ڈسٹرکٹ ویسٹ اور کیماڑی کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے ۔

    2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا

    اس سلسلے میں سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی کا استعمال احتیاط سے کرتے ہوئے پانی کا ذخیرہ کرلیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے-

    واضح رہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو حب کینال کے راستے تقرئباً 100 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے-

    وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے استعفی دے دیا

  • امریکا کا  صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکا نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، امریکا صحافیوں کے بلاخوف کام کرنے کے حق میں ہے، آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔

    ارشد شریف موت؛ کینیا پولیس کا تفصیلی موقف سامنے آگیا

    نیڈ پرائس نے کینیا حکومت پر زور دیا ہے کہ واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں، ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظر عام پر ابھی تک نہیں آئیں۔

    سابق وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرسکتے، پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ سینئرصحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی، مرحوم کی بیوہ کے مطابق ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

    ارشد شریف کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟ اہلیہ جویریہ صدیق نے بتا دیا

    کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے بتایا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے تحت ارشد شریف کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی کینیا کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

  • شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    لاہور: کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پیٹرول کی آگ سے جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا۔

    جے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور موقع سےفرار ہو گئے۔

    کرن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث دم توڑ گئی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا کرن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب بہاولپور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے دلہن اور خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    تیزرفتارڈمپراورباراتیوں کی گاڑی کے درمیان تصادم، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں…

    بہاولپورکی تحصیل حاصل پور میں 29 سالہ نبیل نامی لڑکے نے پسند کی شادی نہ ہونے پر21 سالہ لڑکی کو اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب لڑکی دلہن بنی اپنی بارات کے انتظار میں تھی لڑکی کو مارنے کے بعد لڑکے نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    نبیل نامی لڑکے کا تعلق لاہور سے ہے اور اپنی ماموں زاد کزن کو پسند کرتا تھا تاہم رشتہ نہ ہونے پر لاہور سے حاصل پور لڑکی کی شادی میں شرکت کے لئے آیا تھا۔

    پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا لیکن لواحقین نے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

    چونیاں : ریسٹ ہاؤس کے قریب چھانگا مانگاروڈ پر 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ ،درجنوں راہگیرلٹ گئے

  • اوچ شریف میں 14 سالہ طالبہ کی55 سالہ شخص سے شادی ناکام بنادی گئی،دلہا گواہ سمیت گواہان

    اوچ شریف میں 14 سالہ طالبہ کی55 سالہ شخص سے شادی ناکام بنادی گئی،دلہا گواہ سمیت گواہان

    لاہور: جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں پانچویں کلاس کی 14 سالہ طالبہ سے 55 سالہ شخص کی شادی ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی لیکن جب اہل محلہ کے علم میں آیا کہ لڑکی کی عمر 14 سال ہے اور اس کی شادی 55 سالہ شخص کی جاری ہے تو علاقہ مکین نے پولیس کو آگاہ کردیا۔

    تیزرفتارڈمپراورباراتیوں کی گاڑی کے درمیان تصادم، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریب روک دی اور دلہا کو گواہان سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ باراتی فرار ہوگئے علاقہ مکین کے مطابق دلہن کا والد فرار ہوگیا جبکہ اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ نکاح خواں بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    چونیاں : ریسٹ ہاؤس کے قریب چھانگا مانگاروڈ پر 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ ،درجنوں راہگیرلٹ گئے

    دلہن کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے دولہا سے قرض لے رکھا تھا، دولہا نے قرض کی ادائیگی کا دباؤ ڈالتے ہوئے میرا رشتہ مانگا تھا، دلہن کے مطابق اس کی زبردستی شادی اور رخصتی کی جارہی تھی۔

    کراچی: جج ، صحافی اور ہیومن رائٹس کے نمائندے بن شہریوں کو اغوا کرنیوالے ملزمان…

  • 2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا

    2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا

    2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج بروز منگل 25 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی : جزوی سورج گرہن یورپ، شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوگا جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔

    اسی طرح لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر آغاز، 4 بج کر 54 منٹ پر عروج اور 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوگا کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر آغاز، 5 بج کر ایک منٹ پر عروج اور 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔

    پشاور اور کوئٹہ میں بالترتیب 3 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جبکہ پشاور میں اس کا اختتام 5 بج کر 28 منٹ اور کوئٹہ میں 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

    دوسری جانب آج 25 اکتوبر کو ہونے والا جزوی سورج گرہن بھارت کی تمام ریاستوں میں نظر آئے گا بھارت میں توہم پرستی کی بنیاد پر اکثر و بیشتر مضحکہ خیز اور افسوسناک واقعات خبروں کی شہ سرخی بنتے ہیں، توہم پرستی پر مبنی ایک فیصلے کے بعد بھارتی ریاست اڑیسہ میں 25 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    منظور پشتین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج

    بھارتی خبر رساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ کی حکومت نے 25 اکتوبر کو سورج گرہن کی وجہ سے سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جزوی سورج گرہن میں چاند سورج کے درمیان نہیں آتا بلکہ اس کے کچھ حصے کو ڈھانپ لیتا ہے اور زیادہ تر گرہن جزوی ہی ہوتے ہیں گرہن کے دوران سورج کو براہ راست کبھی مت دیکھیں کیونکہ اس سے بینائی کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    سن گلاسز سے بھی گرہن کو دیکھنے سے بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی فلٹر ہوتے ہیں جن کے بغیر اسے دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ارشد شریف کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟ اہلیہ جویریہ صدیق نے بتا دیا