Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

    پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

    سابق کیوی آل راؤنڈرگرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میں ایمپائر کے متنازع فیصلے پر تبصرہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کیوی آل راؤنڈر نے لکھا کہ’ مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے بعد کوئی اصول بدل جائے گا؟سب یہ سوچنے پرمجبور کیوں ہیں نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہیے۔

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی


    ا س سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔ ’ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے اور فیلڈ امپائر نے اسے نو بال قرار دیدیا، تو اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا۔

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    پھر انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’جب کہ نوبال سے اگلی گیند (فری ہٹ) پر ویرات کلین بولڈ ہوئے تو اس بال کو ڈیڈ بال کیوں قرار نہیں دیا گیا‘۔

    خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم بھارت کی یہ فتح آخری اوور کی تیسری گیند امپائر کی جانب سے نو بال دئیے جانے کی وجہ سے ممکن ہوئی جس پر امپائرنگ مشکوک قرار دی جارہی ہے-

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق کرکٹر بھی بول اٹھے

  • ارشد شریف موت؛ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے. انسپکٹر جنرل پولیس

    ارشد شریف موت؛ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حکام بدقسمت واقعے کی تحقیقات کررہے. انسپکٹر جنرل پولیس ، نیروبی، کینیا

    نیشنل پولیس سرورس، نیروبی، کینیا کے انسپکٹر جنرل نے ارشد شریف کے کینیا پولیس کے ہاتھوں نادانستہ قتل پر متوفی کے خاندان اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اور تحقیقات کت بعد ہی ملوث اہلکاروں یا افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی. انسپکٹر جنرل کی طرف جاری اعلامیہ میں وہی کچھ کہا گیا جیسا کہ کینیا پولیس کی طرف سے ارشد شریف قتل واقعے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک غیر ملکی کی موت، کیس نمبر او بی 14/23/10/2022 کے ذریعہ 22.00 بجے ماگڈی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی کہ کونیا فارم/کاموکورو مررم کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس میں جی ایس یو افسران شامل تھے اور ایک پاکستانی شہری یعنی ارشد محمد شریف عمر 50 سال کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا. پولیس اعلامیہ کے مطابق؛ موٹر گاڑی رجسٹریشن نمبر KDG 200M میں متوفی واپس نیروبی جا رہے تھا.

    پولیس نے بتایا تھا کہ خرم احمد اور اس کا بھائی جو اب متوفی ہیں کونیا-کاموکورو کچی سڑک پر گاڑی چلا رہے تھے اور اس سے پہلے کہ وہ کیسیریان-مگادی روڈ پر پہنچتے کہ انہوں نے سڑک کو چھوٹے پتھروں سے بند پانے کے بعد گزرنے کا فیصلہ کیا۔ اور رکنے پر نہ رکے پر انہیں نشانہ بنایا گیا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ارشد شریف موت؛ کینیا پولیس کا تفصیلی موقف سامنے آگیا
    ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے
    ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ ترجمان پاک فوج
    خیال رہے کہ دوسری جانب افریقی ملک کینیا میں قاتل پولیس اسکواڈ کیخلاف مقدمے کا ٹرائل شروع ہوگیا۔ کینین میڈیا دی اسٹار کے مطابق چار پولیس اہلکاروں کو ملک کے مختلف علاقوں میں بے گناہ افراد کے قتل، اغوا اور تشدد کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آج سے دارالحکومت نیروبی میں آغاز ہوگا۔ ان اہلکاروں کا تعلق ایلٹ پولیس اسکواڈ اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) سے تھا جس پر ماورائے عدالت ہلاکتوں اور مشتبہ افراد کو لاپتہ کرنے کے متعدد الزامات عائد تھے۔

    کینین صدر ویلیم روٹو نے جولائی میں 2 بھارتی شہریوں ذوالفقار احمد خان اور محمد زید سمیع قدوائی کی گمشدگی میں ملوث ہونے پر اس اسکواڈ کو ختم کردیا تھا۔ دونوں افراد کی لاشیں وسطی کینیا کے ایک جنگل سے ملی تھیں۔ ان اہلکاروں پر درج مقدمے میں قتل، اختیارات کے ناجائز استعمال، جرائم کی سازشوں کے متعدد الزامات عائد ہیں۔ جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آزادانہ تحقیقات کے مطابق کینین ایس ایس یو اور پولیس یونٹس گزشتہ چار سال میں 600 سے زائد افراد کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔ انہوں نے ان پولیس افسران کیخلاف مقدمے چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے-

    باغی ٹی وی : میٹا کی زیرملکیت کمپنی مسلسل نئے فیچرز تیار کرنے میں مصروف رہتی ہے تاہم اب بھی کمپنی نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کسی بھی موضوع پر رائے شماری (پول) کراسکیں گے یہ فیچر گروپس کے ساتھ ساتھ ون ٹو ون چیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

    واٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو اس فیچر تک رسائی ملی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کس مقصد کے لیے استعمال ہوسکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ویسے تو واٹس ایپ میں پول کا مقصد سمجھ نہیں آتا مگر یہ لوگوں کی جانب سے مختلف چیزوں کے بارے میں رائے حاصل کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہوگا۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق ایک پول میں 12 آپشن شامل کیے جاسکیں گے اور ووٹ ڈالنے پر واٹس ایپ کی جانب سے اسے خودکار طور پر اپ ڈیٹ کردیا جائے گا یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جاتا ہے، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

    قبل ازیں واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں میسجز کو ایڈٹ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا یہ وہ فیچر جس کا عرصے سے صارفین کو انتظار تھا کیونکہ ابھی کسی میسج میں کوئی غلطی ہوجائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔

    WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس حوالے سے کافی عرصے سے کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی تھی مگر کمپنی نے اس پر کام جاری رکھا اور جلد اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے تاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

  • کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری؛  طالبعلم سے اسلحہ کی نوک پر مبینہ زیادتی، مفرور ملزمان کیخلاف چھاپے

    کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری؛ طالبعلم سے اسلحہ کی نوک پر مبینہ زیادتی، مفرور ملزمان کیخلاف چھاپے

    کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری؛ طالبعلم سے اسلحہ کی نوک پر مبینہ زیادتی، مفرور ملزمان کیخلاف چھاپے

    کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری میں ساتویں جماعت کے طالب سے اسلحے کی نوک پر مبینہ زیادتی میں ملوث چار میں سے دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں کراچی اور بنوں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقدمے میں دو ملزمان حسن آفریدی اور سعود گرفتار ہیں جنہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے زیر تفتیش کل دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ مقدمے میں مفرور دو ملزمان میں سے شاہ نواز نامی ملزم کا تعلق کراچی اور تیمور کا تعلق بنوں سے ہے۔ دنوں واقعہ کے بعد سے روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے عدالت سے وارنٹ لے کر گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں کراچی اور بنوں بھیجی جائیں گی۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش آگے بڑھانے کے لیے متاثرہ بچے اور گرفتار ملزمان کا ڈی این اے کرانے کی کوشش کی گئی، متاثرہ بچے کے والدین ڈی این اے کرانے کے لیے تعاون نہیں کررہے۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ تفتیش جاری ہے، پولیس مزاحمت والے مقدمے میں بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جسے جوڈیشل پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ؛ تھانہ مری کے علاقے میں واقع کیڈٹ کالج مری میں زیرتعلیم ساتویں جماعت کے طالب علم سے ہاسٹل میں گزشتہ 10 اکتوبر کی شب کو اسلحہ کی نوک پر مبینہ زیادتی کی گئی تھی.

    پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں زیادتی کرنے والے 2 ملزمان سمیت مدد کرنے میں ملوث 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 کو گرفتار کرلیا تھا۔ مقدمے میں متاثرہ بچے کے والد نے بتایا تھا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں اور اپنے 12 سالہ بیٹے کو کیڈٹ کالج مری میں داخل کروا رکھا ہے، جو کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے۔ بیٹا ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ 16 اکتوبر کو فون پر بیٹے سے بات ہوئی تو اس نے رونا شروع کردیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بار بار دریافت کرنے پر بیٹے نے کچھ نہ بتایا تو بیٹے کو لے کر گھر آ گیا۔ بیٹا انتہائی خوف زدہ اور سہما ہوا تھا۔ کچھ وقت بعد اس کے حواس بحال ہوئے تو اس نے گواہوں کی موجودگی میں بتایا کہ 10 اکتوبر کی شب ہاسٹل کے کمرے میں سو رہا تھا کہ حسن آفریدی، شاہنواز، تیمور اور سعود مسلح حالت میں آئے۔ والد کے مطابق بیٹے نے بتایا کہ سعود کے ہاتھ میں پستول تھا، جس نے مجھے جگایا اور تیمور نے میرے گلے پر ہاتھ رکھ کر دبائے رکھا۔ دیگر 2 افراد حسن آفریدی اور شاہنواز نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں بیٹے نے تمام واقعہ پرنسپل کو بتایا تو پرنسپل نے ڈانٹ ڈپٹ کرکے بیٹے کو چپ کرادیا اور دھمکی دی کہ کسی سے ذکر کیا تو کالج سے نکال دوں گا پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی. دریں اثنا پولیس ٹیم واقعے سے متعلق دریافت کے لیے کالج پہنچی تو انتظامیہ و طلبہ نے پولیس ٹیم کو کمرے میں بند کرکے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ پتھراؤ سے پولیس موبائل وین کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ساتویں جماعت کے طالب سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان حسن آفریدی اور سعود آفریدی کو گرفتار کرلیاگیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسران و کالج انتظامیہ کے مابین ملزمان کی حوالگی کے لیے مذکرات ہوئے جب کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثنا کیڈٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر حافظ آفتاب احمد کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کالج کے چار بچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، مدعی محمد عمران کا بیٹا کلاس 7th میں پڑھتا ہے، طالب علم 16 اکتوبر کو اپنی والدہ کے ساتھ چھٹی پر کالج سے گھر گیا۔

    پرنسپل نے کہا ہے کہ طالب علم کی والدہ خود میرے پاس آئیں اور کہا کہ بیٹا کچھ بچوں کے رویے سے پریشان ہے کہتا ہے گھر لے جائیں، طالب علم کو والدہ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی تاکہ اسے بریک مل جائے اس کے سوا کوئی بات نہیں ہوئی، بعد ازاں وہ کالج سے خوشی خوشی چلے گئے اور پھر ایف آئی آر سامنے آگئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کالج آئے اور بتایا کہ چار بچے مطلوب ہیں گرفتاری دی جائے دو بچے موجود تھے ان کے حوالے کردیے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں چار ہاؤسز و چار ہاسٹلز ہیں جہاں ہر ایک کمرے میں 12 سے زائد بچے ہوتے ہیں، کہیں جگہوں پر 36 بچے بھی ہیں، رات کے وقت بھی لائٹس آن رکھی جاتی ہیں، راہدریوں میں نگرانی کے لیے کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں، چار جے سی اوز ییں جو بچوں کی مانیٹرنگ کے لیے رات بھر موجود رہتے ہیں، یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی جائے اور وہ بھی تین چار افراد مل کر کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے بیڈ کے درمیان گنجائش دو فٹ سے زیادہ نہیں رکھی جاتی، بچہ اگر کروٹ لے، کھانسے تب بھی ساتھ والے بیڈ والا بچہ اسے محسوس کرتا ہے، یہ ممکن نہیں کالج کی حدود میں بڑے بڑے کمروں میں، اتنے اسٹاف اور بچوں کی موجودگی میں اتنا بڑا واقعہ ہوجائے۔ پرنسپل نے کہا کہ ایف آئی آر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، مجھ سے طالب علم 16 اکتوبر کو باقاعدہ مل کر دعائیں لیتے ہوئے گھر گیا، معاملے کو کسی غلط انداز میں اچھالنے کے لیے اور رنگ میں پیش کیا گیا جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں اگر وہ شکایت لے کر آئے ہیں تو کالج مکمل تعاون کرنے کا پابند یے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ دو بچے جو کالج موجود تھے وہ پولیس کو دے دیئے اور دو گھروں میں ہیں، میڈیکل یا تفتیش میں جو صورتحال سامنے آئے گی وہ بچے ان کا سامنا کریں گے۔

  • شہر قائد میں آٹھ سالہ سیلاب متاثرہ بچی بھی انسانی درندوں کے ہاتھوں محفوظ نہ رہی

    شہر قائد میں آٹھ سالہ سیلاب متاثرہ بچی بھی انسانی درندوں کے ہاتھوں محفوظ نہ رہی

    شہر قائد میں آٹھ سالہ سیلاب متاثرہ بچی بھی انسانی درندوں کے ہاتھوں محفوظ نہ رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بعد سندھ میں بھی خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیلاب متاثرہ علاقے سے آئی ہوئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچی کے ساتھ زیادتی دو روز قبل ہوئی، زیادتی کا واقعہ کلفٹن کے علاقے بلاک 4 میں پیش آیا،زیادتی کے بعد کمسن بچی کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچی دو روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے

    پولیس حکام کے مطابق بچی کی عمر آٹھ سے نو برس ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہو چکی ہے، ملزمان بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے پولیس سرجن کے مطابق یہ بچی کراچی میں لگائے گئے سیلاب متاثرہ کیمپ میں رہائش پذیر تھی

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مطلوب 1 اسٹریٹ کریمنل سمیت 5 منشیات فروشوں اور 1 موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا, ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز, 1 چوری شدہ موٹر سائیکل, 1 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کی گئی.اسٹریٹ کریمنل اور موٹر سائیکل لفٹر کو علاقہ تھانہ بغدادی اور کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. منشیات فروشوں کو کلری, کلاکوٹ اور بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان میں واجد عرف وجو, ضیاء الرحمٰن, مشرف شاہ, نثار احمد, عبدالرحمن, سجاد اور سیف شامل ہیں.ملزمان عادی پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KKR-4793 کا مقدمہ تھانہ کلری میں درج ہے. ملزم واجد عرف وجو اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ, موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی کے 5 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم نثار اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 6 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج, مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آبی وسائل کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 12 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے، دو میگا ڈیم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم پر کام شروع کیا گیا ہے۔
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، انرجی سیکیورٹی کے لیے ماحول دوست ہائیڈرو پاور منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو اربوں روپے نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس اولین ملکوں میں ہوتا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی اور اربوں روپے کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ہی ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے، پاکستان کو مستقل ترقی کیلئے پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی،ارشد شریف اور اسکے ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے بند کئے گئے روڈ پرنہ رکے
    پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی
    کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

  • عمران خان کہتے ہیں میں نے محاصرہ کرنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ

    عمران خان کہتے ہیں میں نے محاصرہ کرنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ

    ارشد شریف قتل کے معاملے کو دبایا نہیں جائے گا،قمر زمان کائرہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ،ووزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر افسوس ہوا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ حکومت کینیا کے ساتھ تحقیقات کرے گی، حکومت معاملے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرائے گی ارشد شریف قتل کے معاملے کو دبایا نہیں جائے گا، عمران خان لانگ مارچ کے دعوے کر رہے ہیں، عمران خان بڑے عرصے سے لانگ مارچ کے لیے تاریخ دیتے جا رہے ہیں،اگر عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے محاصرہ کرنا ہے، تو ایسا نہیں ہوسکتا، ریاست کے معاملات میں تعطل ڈال کر اقتدار حاصل کرنے پر ذمہ داری پوری کریں گے، تاثر دیا جارہا ہے کہ بڑے سیاستدان کو منظر سے ہٹایا جارہا ہے ایسا نہیں ہے،الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا ضروری ہے، ہم نے پہلے دن کہا تھا توشہ خانہ سے گفٹ لینا جرم نہیں، سب نے لیے ہیں، آصف زرداری نے جو گاڑیاں لی تھیں وہ ان کے ذاتی استعمال کے لیے تحفہ تھا،

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گفٹ بیچ کر قانوناً جرم نہیں کیا،ڈکلیئر نہیں کیا یہ مسئلہ ہے ، عمران خان نے تحفے لیے، بیچے ڈکلیئر نہیں کیے، اسی لیے 5 ممبران نے دستخط کیے،الیکشن طے ہے، اس کی تیاری کریں، احتجاج کرنا ہے کریں مدینے کی ریاست کے اصول ہیں، اسے کے تحت مشاورت میں بیٹھنا ہوتا ہے،ڈائیلاگ کا راستہ اپوزیشن کی طرف سے بھی بند نہیں تھا، اس وقت کہتے تھے این آر اوہے،ڈھائی ڈھائی سال ہمارے لوگ جیلوں میں رہے ہیں ،

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

    دوسری جانب وفاقی وزیر ،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیروبی میں ارشد شریف کے قتل کی خبر سن کر صدمہ ہواصحافی ارشد شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں، قتل کی تحقیقات ہونی چاہیے،

  • ماحولیاتی منظوری کے بغیر تجارتی سرگرمی ممنوع ہے. ڈی جی سیپا

    ماحولیاتی منظوری کے بغیر تجارتی سرگرمی ممنوع ہے. ڈی جی سیپا

    ماحولیاتی منظوری کے بغیر تجارتی سرگرمی ممنوع ہے، ڈی جی سیپا

    سیپا نے فیڈرل بی ایریا میں آلودگی پھیلانے والی فیکٹری کی بندش کے احکامات جاری کردیے جبکہ شہر کے تمام رفاعی پلاٹس کے ماحولیاتی سروے کی بھی ہدایت کردی۔ روڈ بلاکس اور گٹر کے رنگ ہول بنانے والی اسفالٹ فیکٹری فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں رفاعی پلاٹ پر قائم تھی جہاں ماحولیاتی منظوری کے بغیر کام جاری تھا۔

    سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) ضلع وسطی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا، بندش سے قبل فیکٹری مالکان کو ذاتی شنوائی میں صفائی کا موقع دیا گیا تھا۔ ڈی جی سیپا نعیم مغل نعیم مغل نے کہا ماحولیاتی منظوری کے بغیر کسی قسم کی تجارتی و ترقیاتی سرگرمی صوبے بھر میں ممنوع ہے۔

    ڈی جی سیپا نے کہا ہر قسم کی ماحولیاتی خلاف ورزی پر ایسی ہی کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی، سندھ کو آلودگی سے پاک بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہر کے تمام رفاعی پلاٹ کے ماحولیاتی سروے کی بھی ہدایت جاری کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی،ارشد شریف اور اسکے ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے بند کئے گئے روڈ پرنہ رکے
    پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی
    کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

  • ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی، کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی، کینیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کروائی، کینیا کے صدر نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کروائی،

    واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی (Mr. Nicolas Galey) کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فرانس اورپنجاب حکومت نے تعلیم، سیاحت،تاریخی مقامات کے تحفظ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کورونا وباء کے دوران پاکستان کی بھرپور معاونت پر فرانس کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورفرانس کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین معاشی وتجارتی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دیپنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے فرانس کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا ئیں،ہرممکن سہولت دیں گے۔ تجارتی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔ فرانس کے تعلیمی اداروں کے وفد کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔ میں نے 70کی دہائی میں لاہور کے فرنچ کلچر سینٹر میں داخلہ لیا اور فرنچ زبان سیکھی۔

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

    فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی تعلیمی اداروں کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔فرانس کی حکومت سیاحت اورتاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔ مستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ فرانس کے سفیر کی اہلیہ کیمیلیا گیلی (Mrs.Camelia Galey)، ہیڈ آف اکنامک ڈیپارٹمنٹ لاریونٹ چوپشن (Mr. Laruent Choption)، پولیٹیکل قونصلر سوکرارتھ ہنری (Mr. Sokrarith Henry)،ایم این اے حسین الٰہی،چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے