Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو اختیارات دیئے ہیں، چیف الیکشن کمشنرکی پوزیشن یہ نہیں کہ وہ کسی سے پوچھیں کہ الیکشن کرانا ہے یا نہیں،آپ ایک کمزورچیف الیکشن کمشنر ہیں،آپ کومستعفی ہوجانا چاہیے،آپ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں،کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں،وہ اپنے مسائل کاحل چاہتےہیں، ہماری جدوجہد سے بلوں میں 4 روپے کم ہوئے،کراچی کےحقوق کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کارکنان اسی جذبے کے ساتھ میدان میں موجود رہیں گے، گلی گلی صوبائی حکومت کی کراچی دشمنی کو عیاں کریں گے، اور جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوگا، بھرپور حصہ لے کر اور جیت کر کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات موخرکرنے پرجمعرات کوکراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کریں گے،جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات موخرکرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں،بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اجلاس میں ہوا چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا 15دن بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس دوبارہ ہوگا ،وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا 15 دن کہ بعد ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی نئیں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • لاہور میں ایک روز میں تین خواتین کے ساتھ ہوئی زیادتی

    لاہور میں ایک روز میں تین خواتین کے ساتھ ہوئی زیادتی

    بدچلنی کے شبہہ میں بھائی نے بہن کی لی جان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    آئے روز زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کہیں نوکری کا جھانسہ دے کر، کہیں ڈکیتی کے دوران اور کہیں دوستی کی آڑ میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لاہور میں جنسی زیادتی کے روز متعدد واقعات ہوتے لیکن پولیس کے پاس کم واقعات رپورٹ ہوتے، لاہور کے علاقے گجر پورہ میں بیس سالہ معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، 20 سالہ معذور خاتون شادی شدہ تھی ، خاتون کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،تھانہ گجر پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے

    لاہور کے ہی علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک خاتون کو اسکے کزن نے نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، گرین ٹاؤں کے علاقے میں نوکری کی تلاش کرنیوالی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمے درج کر لئے ہیں

    علاوہ ازیں لاہور کے علاقے گجر پورہ میں بھائی نے اپنی بہن کے سر پر ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا، بھائی نے اپنی بہن پر بدچلنی کا الزام لگایا اور 28 سالہ بہن کو قتل کر دیا،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

     پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • جنرل ہسپتال سے ڈاکٹر کا روپ دھارنے والا نوسر باز گرفتار

    جنرل ہسپتال سے ڈاکٹر کا روپ دھارنے والا نوسر باز گرفتار

    جنرل ہسپتال سے ڈاکٹر کا روپ دھارنے والا نوسر باز پولیس کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی میو ہسپتال کے بعد جنرل ہسپتال میں بھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،جنرل ہسپتال انتظامیہ ان ایکشن، ڈاکٹر کا روپ دھار نے والے نوسر باز کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ سیکورٹی سپروائزر علی کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر صارم کو آؤٹ ڈور میں ایک شخص پر شک گزرا جس نے سفید اوورکوٹ زیب تن کیا ہوا تھا اور مریضوں کو چیک کروانے میں مصروف تھا۔

    ڈی ایم ایس نے مذکورہ شخص سے سوال جواب کئے تو وہ گھبرا گیا اور رفو چکر ہونے کی کوشش کی جسے سیکورٹی اہلکاروں نے دبوچ لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران نوسر باز نے اپنا نام محمد شعیب ولد محمد اسحاق، للیانی کا رہائشی بتایا۔ انتظامیہ نے قانونی کاروائی کیلئے نوسرباز ڈاکٹر کو پولیس چوکی جنرل ہسپتال کے حوالے کر دیا ہے۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جعلی ڈاکٹر کیسے پہنچا اور وہ ہسپتال میں کیا کر رہا تھا، اسکی تحقیقات ہونی چاہئے کیا جعلی ڈاکٹر کسی گھناؤنے مقصد کے لئے تو ڈاکٹر نہیں بن کر آیا، ہسپتال عملے کی لاپرواہی ظاہر ہوتی ہے تا ہم یہ بھی خوش آئند ہے کہ ملزم کو جلد پکڑ لیا گیا ہے، ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے جرائم پیشہ عناصر سےکسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کرنی چاہئے،

    قبل ازیں چند روز قبل میو ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے.جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، ملزم سفید اوورآل اور سٹیتھو سکوپ لگا کر مریض چیک کر رہا تھا ملک کاشان کرامت ولد محمد صدیق شاہدرہ کا رہا ئشی ہے۔ تھانہ گوالمنڈی نے زیر دفعہ 170، 171 419 ت پ مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم کو میو ہسپتال کے سیکورٹی عملہ نے پکڑا۔ ڈاکٹر منیر احمد ملک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال نے عبدالروف سپروائزر اور عملہ کو شاباش دی

    ڈاکٹر منیر احمد ملک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال لاہور کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال کا اپنا سسٹم بہتر ہے جس سے اس قسم کے واقعات کی بروقت کاروائی اور روک تھام ہوئی ہے۔ چوریاں بھی کم ہوئی ہیں۔ اس سے قبل میو ہسپتال کے سیکورٹی عملہ نے ادویات کی چوری کو بھی پکڑا تھا۔ تمام جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

  • سارو گنگولی کی چُھٹی:راجربنی بھارتی کرکٹ بورڈ کےنئےسربراہ

    سارو گنگولی کی چُھٹی:راجربنی بھارتی کرکٹ بورڈ کےنئےسربراہ

    دہلی :سارو گنگولی کی مدت ختم، سابق بھارتی کرکٹر راجر بنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ بن گئے۔66 سالہ راجر بنی 1983 کے ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم میں شامل تھے، وہ کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجر بنی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

    پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

    راجر بنی کو سارو گنگولی کی مدت ختم ہونے کے بعد صدر مقرر کیا گیا ہے۔ گنگولی کو 2019 میں BCCI کی صدارت ملی تھی، وہ تین سال تک بھارتی بورڈ کے صدر رہے۔

    دوسری طرف بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

    مائکرو سافٹ کا نام تبدیل:اس میں ویڈیو اور گرافکس کے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں نہیں بلکہ نیوٹرل مقام پر ہوگا، پاکستان جاکرکھیلنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت 2023 میں ہونیوالے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

    پی ایس ایل کے معاملات عثمان واہلہ کے سپرد کردیئے گئے

    بھارت نے آخری بار راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005-06 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔2012-13 کے بعد سے پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے مابین کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

  • پرویز الہیٰ کا وفاقی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    پرویز الہیٰ کا وفاقی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    پرویز الہیٰ کا وفاقی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شاہکام چوک فلائی اوور سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی اور وقت کی بچت ہوگی شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے پر 3 ارب 91 کروڑ روپے لاگت آئی ہے 3 رویہ 2 طرفہ فلائی اوور 606 میٹر طویل ہے۔ روزانہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمد و رفت کیلئے سگنل فری کوریڈور کی سہولت میسر ہوگی۔ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 4 ارب 23 کروڑ روپے لگایا گیا۔ منصوبے میں 31 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی گئی ہے۔ علاقے ریسکیو1122 کا سنٹر اور پٹرولنگ پوسٹ بنائی جائے گی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیوریج سسٹم کا پابند بنایا جائے گا۔
    خلاف وزری پر قانونی کارروائی ہو گی۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے اس ضمن میں کمشنر لاہورڈویژن کو ہدایات جاری کر دیں وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال، اراکین اسمبلی ملک کرامت علی کھوکھر، سرفراز حسین کھوکھر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہکام چوک فلائی اوورمنصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف جب سے وزیراعظم بنے ہیں، وہ ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔ ضمنی الیکشن کا رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ ضمنی انتخابات کے رزلٹ سے شہباز شریف اوروفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔ (ن) لیگ اورپی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے کرنا کیا ہے اورانشا ء اللہ انہیں سمجھ آئے گی بھی نہیں۔ ن لیگ خود بھی قبضہ گروپ ہے اور بندے بھی قبضہ گروپ کے رکھے ہوئے ہیں۔ (ن) لیگ گندم پر بھی سیاست کررہی ہے۔ سیاست اپنی جگہ لیکن شہباز شریف کی عوام سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی۔ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سوا تمام صوبوں کو گندم دی وفاق نے سندھ کو گندم دی، ہم نے اجازت مانگی لیکن پھر بھی پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی وفاقی حکومت نہ خود گندم پنجاب کو دے رہی ہے اورنہ ہی ہمیں امپورٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ن لیگ والے پنجاب سے کھلی دشمنی کررہے ہیں اوران حالات میں یہ کس منہ سے پنجاب کے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں؟ ہم وفاقی حکومت کے رویے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دیگر فلاحی منصوبوں سمیت المبارک سینٹر کو بھی بند کر دیا۔ المبارک سینٹر میں فائیو سٹار ہوٹل اور چھت پر فٹ بال گراؤنڈ جتنا بڑا فوڈ کورٹ بنایا جائے گا۔ المبارک سینٹر کو ٹنل کے ذریعے قذافی سٹیڈیم سے منسلک کرکے ٹریفک مسائل کا خاتمہ کریں گے۔ المبارک سینٹر کے ساتھ 7 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی ہوگی۔ شاہکام چوک سے ملحقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ پوسٹ اور ریسکیو 1122 سینٹر بنائیں گے۔چ پٹرولنگ پوسٹ اورریسکیو1122 سینٹر بنانے کے پیسے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے لیں گے۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سیوریج نہیں ڈالتیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اشتہار دینے سے قبل اپنی سکیموں میں سیوریج،سڑکیں اوردیگر ضروری سہولتیں کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز بھیجے جائیں گے کہ و ہ تعمیرات سے قبل سیوریج اوردیگر سہولتیں فراہم کریں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اس ضمن میں ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں۔چ تعمیر ات سے پہلے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سیوریج اور سڑکیں ضروری ہیں۔ ابھی ہم سوسائٹیز مالکان کو وقت دے رہے ہیں، اس کے بعد کارروائی کریں گے۔ جو سوسائٹیزعمل نہیں کریں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    سوسائٹیز والے جن سے پیسے کما رہے ہیں،انہیں سہولتیں بھی دیں۔عام آدمی کی سہولت کیلئے اراضی ٹرانسفر فیس میں سو فیصد کمی کر دی ہے۔ٹرانسفر فیس میں کمی سے پراپرٹی کے کاروبار میں بہتری آرہی ہے عمران خان کے ویژن کے مطابق روڈا اور سی بی ڈی کے پراجیکٹس پر کام شروع ہے۔بے ہنگم ٹریفک اور بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے لاہور کا ماسٹر پلان منظورکر لیا ہے۔چلاہور میں گرین اور تعمیرات کیلئے براؤن ایریا کو مخصوص کردیا ہے۔شاہکام چوک فلائی اوورمنصوبے میں 31کروڑ روپے کی بچت کی گئی،جس پر میں ڈی جی ایل ڈی اے اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔لاہورشہر کے اندر انڈر گراؤنڈسفر کی سہولت کاپراجیکٹ لیکر آئیں گے۔ یہ پراجیکٹ لاہورکے شہریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہوگا۔میرے گزشتہ دور میں انڈرگراؤنڈ پراجیکٹ پر کام شروع ہوالیکن شہبازشریف نے اسے بھی روک دیا۔

    تقریب سے سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ن لیگ نے میوہسپتال میں سرجیکل ٹاور، جناح ہسپتال میں برن یونٹ، وزیر آباد میں دل کے ہسپتال جیسے عظیم فلاحی منصوبوں کو روک کر عوام سے دشمنی کی۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے سابق دور میں لاہور میں پلان کیے گئے ریل کے زیر زمین منصوبے کو تر ک کرکے میٹرو بس اور اورنج لائن جیسے مہنگے منصوبے اور کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کرکے شہر کاحلیہ بگاڑ دیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جیسے انقلابی پروگرام شروع کیے ہیں اور اس منصوبے سے پنجاب کے 12کروڑ عوام کو علاج کی جدید سہولت مفت دی ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہکام فلائی اوور حکومت کا شاندار منصوبہ ہے جس سے لاہور کی 20کالونیوں کے رہائشیوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں عام آدمی کی فلاح کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ زرداریوں اور شریفوں نے ملک کا ستیاناس کیا۔ان کی کرپشن کی کہانیاں دنیا بھر میں مشہور ہوچکی ہیں۔عمران خان کا بیانیہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ مرکز میں قابض چوروں اور لٹیروں سے پاکستان واپس لیکر انہیں دیں گے جن کا حق ہے اور جنہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ تین چار ماہ سے انصاف کا قتل عام ہورہا ہے۔ غریب اور امیر کے لئے انصاف کے پیمانے الگ الگ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد دو نہیں ایک پاکستان کے لئے ہے

  • بھارت کاایشیاکپ کیلئےپاکستان کادورہ کرنےسےانکار

    بھارت کاایشیاکپ کیلئےپاکستان کادورہ کرنےسےانکار

    دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

     

    بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے، قبل ازیں بھارتی بورڈ کے 36 ویں اجلاس میں ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بحث ہونی تھی۔

    حکومت پاکستان کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    بھارتی ٹیم نے سال 2008 میں آخری مرتبہ ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے ممبئی حملوں کا الزام لگا کر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

     

    ضمنی انتخابات پولنگ ختم ،گنتی جاری:پی ٹی آئی 8 پرآگے3 پرپیچھے پیچھے

    یاد رہے کہ اس سے پہلےبی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح حکومت پاکستان کے دورے کی منظوری کا فیصلہ حکومت کا ہوگا تاہم سری لنکا کے متبادل کے طور پر رواں سال متحدہ عرب امارات متبادل ہوگا، اس تاثر کےبعد اس وقت ہی یہ خیال کیا جانے لگا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے گریز کرسکتی ہے۔اور آج بھارت نے اپنی نیت کے مطابق انکار کردیا ہے

    پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

     

    دوسری جانب قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ ایک سال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین بار ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جس نے دو میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2008 کے ایشیاکپ میں بھارت کو سری لنکا سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیئے گئے

    سندھ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اجلاس میں ہوا چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا 15دن بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس دوبارہ ہوگا ،وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا 15 دن کہ بعد ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی نئیں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے

    سندھ حکومت کا موقف تھا کہ انتخابات کیلئے 16ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے کراچی بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی پر جواب طلب کیا تھا سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لیے 3 بار الیکشن کمیشن سے درخواست کرچکی تھی سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے 90 دن کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع کرم کےحلقہ این اے 45 میں پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی کرم کےحلقہ این اے 45 میں ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • راولپنڈی:مسلح ڈاکو ٹرک سے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار

    راولپنڈی:مسلح ڈاکو ٹرک سے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار

    راولپنڈی: تھانہ چکری کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات مسلح ڈاکو مونگ پھلی سے بھرے ٹرالر سمیت عملے سے نقدی و موبائل فون چھین لیے۔

    حکام کے مطابق رفیع الله نے تھانہ چکری کو مقدمہ رفیع الله نے بتایا کہ ہیوی لوڈنگ کا ٹرانسپورٹر ہوں 22 ویلر ٹریلر پر 40 لاکھ روپے مالیت کی مونگ پھلی لوڈ کرکے پشاور جارہے تھے۔

    اس نے بتایا کہ موضع ڈھڈ ھمبر کے قریب پہنچے تو تین مسلح ملزمان نے روک لیا اور لوڈڈ ٹرالر سمیت عملے سے30 ہزار کی نقدی، تین موبائل فون چھین کر ہمارے ہاتھ پاوں باندھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے ڈکیتی کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مدعی نے اپنے ایک سابق ملازم پر شک کا اظہار کیا جسکو شامل تفتیش کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان چالیس لاکھ روپے کی مونگ پھلی نکال کر ٹرالر کو خالی حالت میں ویرانے میں چھوڑ گئے جسکو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل روات پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث3ملزمان کوگرفتارکرکے مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کیے تھے

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث3ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں فاروق، دانش اور اکرام شامل ہیں ،ملزمان سے 6مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔

    ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنا یا جا رہا ہے۔

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

  • ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،آرمی چیف

    ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، کانفرنس میں سیلابی صورتحال میں آرمی کے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا ،شرکا نے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کااحترام کرتے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موثر نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام ہے پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے ، ملک کے اسٹراٹیجک اثاثوں کا جامع نظام ہے ،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

  • ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 32 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے. قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 597 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں. اسیطرح مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے۔


    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یونیسف کے مطابق؛ کورونا وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔